Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پشتو زبان کی اولین خاتون افسانہ نگار زیتون بانو

    پشتو زبان کی اولین خاتون افسانہ نگار زیتون بانو

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اردو اور پشتو زبان کی ممتاز ادیبہ ، شاعرہ ، ریڈیو براڈ کاسٹر اور پشتو زبان کی اولین خاتون افسانہ نویس و ناول نگار سیدہ زیتون بانو 18 جون 1938 میں پشاور کے ایک نواحی گاؤں "سفید ڈھیری ” میں پیدا ہوئیں ۔ ان کے والد سید سلطان محمود ایک روشن خیال اور ترقی پسند ادیب تھے جبکہ دادا پیر سید عبدالقدوس ٹنڈر ایک مشہور شاعر گزرے ہیں زیتون بانو نے پشاور یونیورسٹی سے اردو اور پشتو میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ۔ تعلیم سے فراغت کے بعد وہ ریڈیو پاکستان پشاور اسٹیشن سے منسلک ہو گئیں جس میں وہ پروڈیوسر کے عہدے پر بھی فائز رہیں جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن سے بھی وابستہ رہیں۔

    سیدہ زیتون بانو کو بچپن سے ہی شعر وادب سے دلچسپی تھی ۔ انہوں نے دوران طالبعلمی ہی افسانہ نگاری شروع کر دی اور نویں جماعت میں 1958 میں پشتو میں ان کے افسانوں کی پہلی کتاب”ہندارہ” یعنی ” آئینہ” شائع ہو گئی۔ زیتون بانو نے اردو اور ہندکو کے مشہور ادیب تاج سعید سے شادی کی اور مستقل طور پر پشاور شہر منتقل ہو گئیں ۔ زیتون بانو کی 24 کے لگ بھگ کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں پشتو اور اردو کی کتابیں شامل ہیں پشتو میں ان کا صرف ایک شعری مجموعہ” منجیلا” شائع ہوا ہے ۔

    ان کی چند مشہور کتابوں کے نام، وقت کی دہلیز پر ، خوشحال شناسی، برگ آرزو ” مات بنگڑی” ٹوٹی چوڑیاں ، بنگری، خوبونا، جواندی غمونا، شاگو مزل، و دیگر شامل ہیں ۔ 14 اگست 1996 میں ان کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ برگ آرزو ان کا واحد ناول ہے جسے ” ڈھول” کے عنوان سے ڈرامہ سیریل کے طور پر نشر کیا گیا ۔ 14 ستمبر 2021 میں 83 برس کی عمر میں پشاور میں ان کا انتقال ہوا۔

  • الیکشن کمیشن کےعام انتخابات کی تاریخ دینے کےاختیار کا اقدام چیلنج

    الیکشن کمیشن کےعام انتخابات کی تاریخ دینے کےاختیار کا اقدام چیلنج

    لاہور: الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کے اقدام کو چیلنج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: جوڈیشل ایکٹوزیم پینل نےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو غیر آئینی قرار دے، آئین کے تحت اسمبلی کی مدت 5 برس ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ پر وزارت قانون وانصاف اور الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط میں کہا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے،دوسری جانب گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن ملک بھر میں بیک وقت 9 نومبر کوانتخابات کرانے کی تجویز دے رکھی ہے۔

    مانیٹری پالیسی کااعلان آج کیا جائےگا،شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا …

    صدر مملکت نے اس سے قبل 23 اگست کو چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر عام انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے مشاورت کی دعوت دی تھی اور اس کے بعد وفاقی وزارت قانون کو بھی اس حوالے سے خط لکھا تھا، تاہم دونوں جانب سے صدر مملکت کو جواب دیا گیا تھا کہ نئی قانون سازی کے مطابق انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔

    صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اب انتخابات کی تاریخ تجویز کرتے ہوئے خط میں کہا ہے کہ صدر مملکت نے 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کی لہٰذا آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت صدر کا اختیار ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے، اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ سے 90 دنوں کے اندر تاریخ مقرر کی جائے۔

    گجرات میں پولیس کانسٹیبل قتل

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے صدر مملکت کو جوابی خط میں کہا تھا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں پارلیمنٹ نے ترمیم کی تھی، جس کے تحت الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جہاں صدر اپنی صوابدید پر قومی اسمبلی کو تحلیل کرتا ہے، تو انہیں عام انتخابات کے لیے تاریخ مقرر کرنی ہوتی ہے، تاہم اسمبلی وزیر اعظم کے مشورے پر یا آئین کے آرٹیکل 58 (1) میں فراہم کردہ وقت کے اضافے سے تحلیل کی جاتی ہے تو الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ انتخابات کے لیے تاریخ مقرر کرنے کا اختیار خصوصی طور پر اس کے پاس ہے کمیشن انتہائی احترام کے ساتھ یقین رکھتا ہے کہ صدر کے خط میں ذکر کردہ آئین کی دفعات پر انحصار اس تناظر میں لاگو نہیں ہوتا۔

    راولا کوٹ:مسافر وین پُل سے ٹکرا گئی، 3 مسافر جاں بحق

  • 15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی

    15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 20 ستمبر کے دوران آندھی تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ 16 ستمبر سے مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے، خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ کشمیر گلگت،بلتستان مری گلیات سمیت پنجاب کےاکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بادل برسنے کا امکان ہے،راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش، جبکہ کرم لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک، وزیرستان اور جنوبی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

    مانیٹری پالیسی کااعلان آج کیا جائےگا،شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا …

    محکمہ موسمیات کےمطابق راجن پور، موسی خیل، بارکھان، ژوب، قلات، خضدار، میرپور خاص، تھرپارکر، خیرپور، عمر کوٹ، میں بارش کی توقع ہے بارشوں کے باعث گلگت بلتستان، کشمیر، گلیات، چترال ،ایبٹ آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہےمحکمہ موسمیات بارشوں کے باعث تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے-

    گجرات میں پولیس کانسٹیبل قتل

  • نامور بھارتی صحافی،راہول کنول

    نامور بھارتی صحافی،راہول کنول

    راہول کنول نامور بھارتی صحافی

    راہول کنول ایک بھارتی ٹی وی صحافی اور انڈیا ٹوڈے میں نیوز ڈائریکٹر ہیں راہول 14 ستمبر 1980 کو مہاراشٹر کے دیولالی میں پیدا ہوئےراہول ہفتے کے دنوں میں پرائم ٹائم شو نیوز ٹریک اور انڈیا ٹوڈے ٹی وی پر انٹرویو پر مبنی شو جب وی میٹ کی میزبانی کرتے ہیں۔ وہ ایکسچینج 4 میڈیا نیوز براڈکاسٹنگ ایوارڈز، انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈز اور نیوز ٹیلی ویژن ایوارڈز کے فاتح ہیں۔

    راہول نے دہلی یونیورسٹی سے صحافت کی تعلیم حاصل کی، وہ شیوننگ اسکالر ہیں اور کارڈف یونیورسٹی سے انٹرنیشنل براڈکاسٹ جرنلزم میں ایک پروگرام کیا ہے۔ اس نے ہوسٹائل انوائرمنٹ جرنلزم کے کورس کے لیے روری پیک ٹرسٹ گرانٹ بھی حاصل کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999 میں بطور اینکر-کم-رپورٹر زی نیوز کے ساتھ کیا اور بعد میں 2002 میں آج تک میں شمولیت اختیار کی۔

    انہوں نے آج تک میں ایڈیٹر ایٹ لارج اور ٹی وی ٹوڈے گروپ میں ہیڈ لائنز ٹوڈے کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ راہول حال ہی میں ہندوستان کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کے ساتھ ایک انٹرویو کے لئے خبروں میں تھے جہاں انہوں نے وزیر سے بالاکوٹ حملوں پر سوال کیا۔ ان پر اپنے ٹی وی شو میں سی آر پی ایف اور نکسل باغیوں کے درمیان جھڑپ کی نقل کرنے پر تنقید کی گئی۔

  • مانیٹری پالیسی کااعلان آج کیا جائےگا،شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا امکان

    مانیٹری پالیسی کااعلان آج کیا جائےگا،شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا امکان

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔

    باغی ٹی وی: گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور شرح سود میں ردوبدل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوگا، بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد شرح سود میں ردوبدل کا اعلان کرے گی، اس وقت بنیادی شرح سود 22 فی صد ہے-

    ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ اجلاس کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری نئی پالیسی کا اعلان کیا جائے گامانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کرنے کا قانونی ادارہ ہے اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو ہے جس میں شرح سود پر فیصلہ ہوگا۔

    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    خیال رہے کہ رواں سال 31 جولائی کو گورنر اسٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھاماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 26 جون کو شرح سود 100 بیسس پوائنٹس یعنی 1 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بنیادی شرح سود 22 فیصد ہوگئی تھی۔

    بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے

  • راولا کوٹ:مسافر وین  پُل سے ٹکرا گئی، 3 مسافر جاں بحق

    راولا کوٹ:مسافر وین پُل سے ٹکرا گئی، 3 مسافر جاں بحق

    راولاکوٹ میں مسافر وین گوئی نالہ پُل سے ٹکرا گئی، جس میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: حادثے میں تین افراد جاں بحق اور دس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے مسافر وین کھائی گلہ سے راولپنڈی جارہی تھی، جس میں پندرہ مسافر سوار تھے۔

    قبل ازیں رسالپور رشکئی انٹرچینج کے قریب توازن بگڑنے کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوگئےنوشہرہ کے رشكئی انٹر چینج کے قریب لاہور سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 14 افراد زخمی ہوگئےزخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس اور نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، بس میں 25 افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

    گوجرہ:تیز رفتارموٹرسائیکل سوار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر ہلاک

    علاوہ ازیں تیز رفتارموٹرسائیکل سوار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر ہلاک ہو گیا مونگی بنگلہ کے نوا حی چک 160 گ ب کالیکی کاموٹر سائیکل سوار نوجوان عثمان ارشد مو روڈ پر راہگیر کے ساتھ ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرا گیاموٹر سائیکل سوار نوجوان اور راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیاجبکہ راہ گیر عبداللہ ظفر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے متوفی عثمان ارشدکی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے دیا گیا ہے۔

    گجرات میں پولیس کانسٹیبل قتل

  • گجرات میں پولیس کانسٹیبل قتل

    گجرات میں پولیس کانسٹیبل قتل

    گجرات میں پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے گھر کی دہلیز پر قتل کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل بابر شہزاد کے نام سے ہوئی ہے فائرنگ کا واقعہ تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی حدود میں پیش آیا ڈی پی او کے مطابق کانسٹیبل کو زمین کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے کچھ عرصہ سے کانسٹیبل کا اپنے چچا امتیاز کے ساتھ زمینی تنازعہ چل رہا تھا۔

    دوسری جانب تھانہ منڈی عثمان والا کی حدود میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد قتل کر دیئے گئےپولیس انسپکٹر اور کانسٹیبل شدید زخمی ہو گئےگزشتہ روز منڈی عثمان والا کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر مبینہ فائرنگ سے پنجاب پولیس کے انسپکٹر طارق بشیر چیمہ اور ایک باوردی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے زخمی انسپکٹر اور پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ سے فائرنگ کرنے والے اکرم ٹونڈا، مقصود عرف صودا اور عمران موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    زخمی پولیس انسپکٹر اور اہلکار کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہےانسپکٹر طارق بشیر چیمہ انویسٹی گیشن انچارج جو کہ نصیر آباد لاہور تعینات ہیں، طارق بشیر چیمہ کو پیٹ اور ٹانگوں میں گولیاں لگیں ہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کا مقتول پارٹی کے ساتھ عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ آج دونوں پارٹیاں آمنے سامنے ہوگئیں۔ یاد رہے کہ اس علاقہ میں کئی پولیس اہلکاران نے اپنے فارم ہاﺅسز بنا رکھے ہیں۔ پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جبکہ فرانزک لیب کی ٹیم نے موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کیے۔

    بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے

    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے بتایا ہے کہ تفتیش میرٹ پر ہو گی علاوہ ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریت کی ٹرالیاں گزرنے کی وجہ سے راستہ خراب ہونے پر لڑائی جھگڑے کے نتیجہ میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ڈی پی او قصور کو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

  • بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے

    بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے

    ملک کے مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن جاری ہے،اس ضمن میں حکام نے درجنوں افراد گرفتار کرکے لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کردیئے-

    باغی ٹی وی :بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں 2 کروڑ 62 لاکھ روپے کی ادائیگیاں نہ کرنے پر 25 سے زائد ٹرانسفارمرزاُتارلیے گئےجبکہ 10 ڈیفالٹرز نے ڈھائی کروڑ روپے کے واجبات ادا کرکے اپنے کنکشنز بحال کروائے۔

    فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 128 بجلی چورپکڑے گئے، 4 لاکھ 49 ہزار ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں ایک کروڑ 38 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث زرعی صارفین کے 17 ٹرانسفامرز بھی اتارے گئے، وہاڑی میں 123 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے 6 کو گرفتار کیا گیا۔

    پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی نگرانی کیلئے نئے ادارے کا قیام

    سرگودھا، بھکر، میانوالی اور خوشاب میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 110 بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں 64 مقدمات درج کرکے 40 افراد کو گرفتار کیا گیا-

    حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) ریجن میں 267 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے 29 افراد کو گرفتار کیا گیا آپریشن کے دوران اب تک 04 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کرتے ہوئے 59 لاکھ 2 ہزار سے زائد رقم وصول کرلی گئی۔

    حیسکوترجمان کے مطابق حیدرآباد میں بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران نسیم نگر کے ایک پلازہ میں بجلی چوری پکڑی گئی، پلازہ میں تین، چار سال سے بجلی چوری کی جا رہی تھی،جس کی ماہانہ مالیت 35 لاکھ روپے بنتی تھی حیدرآباد کے پلازہ میں بجلی چوری کرنے والے بلڈر، مارٹ اور فلیٹوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    واضح رہے کہ وفاق میں موجود مختلف وزارتیں، ڈویژنز اور سرکاری ادارے آئیسکو کے اربوں کے نادہندہ نکلے ، وزیراعظم ہاؤس کا بل بھی ہزاروں میں آنے کے باوجود ادا نہیں کیا گیا وزیراعظم اپنی رہائش گاہ کابل صرف9 ہزار 819 ہونے کے باوجود نادہندہ نکلے وزیراعظم ہاؤس کا گزشتہ ماہ کا بجلی کا بل ادا نہیں کیا گیا۔

    دفترخارجہ 14 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ نکلا۔ بی بلاک میں مختلف وزارتیں 9 کروڑ83 لاکھ 67 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہیں کیو بلاک میں وزارت خزانہ سمیت دیگر 4 کروڑ97 لاکھ 20 ہزارروپے سے زائد ، سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں پارلیمنٹ ہاؤس کو بھی بجلی بلوں کی مد میں5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ بتایا گیا ہے۔

    ماحولیاتی تبدیلی آگاہی مہم؛ نوجوانوں میں انعامات تقسیم

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر بجلی بلوں کی مد میں ایک کروڑ 54 لاکھ 20 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ جبکہ کابینہ بلاک نے بھی بجلی بلوں کی مد میں 7 کروڑ 64لاکھ 97 ہزار سے زائد ادا نہیں کیے اس دوڑ میں سندھ اورپنجاب ہاؤس بھی شامل ہیں جو بالترتیب 66 لاکھ 53 ہزار اور 51 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں فارن سروس اکیڈمی کے ذمہ 41 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد، نیشنل لائبریری کے ذمے ب12 لاکھ 90 ہزار سے زائد اور نیشنل آرٹ گیلری کے ذمےواجب الادا رقم17لاکھ 80 ہزار سے زائد ہےپارلیمنٹ لاجز بجلی بلوں کی مد میں 10 لاکھ سے زائد اورآزاد کشمیر کونسل سیکرٹریٹ 9 لاکھ 85 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا فیس بک پیج ہیک

  • انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ عوامی و حکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کا اہم پارٹنر ہے، عوامی و حکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات کی قدر کرتے ہیں، پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کرائے جائیں۔

    اپنی پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکام پرزور دیتے ہیں انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائےانسانی حقوق، بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے۔

    چین افغانستان میں سفیر تعینات کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

    قبل ازیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایسی اصلاحات کی حمایت کرتے رہیں گے جس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئےواشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا تھا کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتےدنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزاد اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔

    خیبرپختونخوا؛ نگراں کابینہ اراکین کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے

  • ویتنام کےدارالحکومت میں رہائشی اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، بچوں سیمت 54 افراد ہلاک

    ویتنام کےدارالحکومت میں رہائشی اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، بچوں سیمت 54 افراد ہلاک

    ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ میں بچوں سیمت 54 افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی:ویتنام کے سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں نو منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک اور50 سےزائد زخمی ہوگئے، کثیرالمنزلہ عمارت کی پارکنگ ایریا میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری اور تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، درجنوں موٹر سائیکلیں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں-

    ویتنام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق آگ پرقابوپا لیا گیا ہےاورامدادی کارروائیاں جاری ہیں حکام نے ہلاکتوں کی صحیح تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے ابتدائی اطلاعات میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کیونکہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا تھا سرکاری قومی ٹیلی ویژن چینل وی ٹی وی نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

    مریم نواز کو ایکس اکاؤنٹ پرڈی پی تبدیل کرنا مہنگا پڑ گیا

    امدادی کاموں کے دوران خوفناک آگ میں پھنسے 70 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں بری طرح جھلس جانے اور دم گھٹنے کے باعث ہوئیں 20 زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ آگ منگل کو دیر سے شروع ہوئی تھی اور امدادی کارکن جنوبی ہنوئی میں ایک تنگ گلی میں عمارت تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عمارت کا کتنا حصہ جل گیا تھا۔

    مقابلہ حسن’’ مس یونیورس‘‘ میں پاکستانی حسینائیں بھی حصہ لیں گی

    سرکاری میڈیا نے بتایا کہ یہ 150 رہائشیوں کا گھر تھا، اور آگ سے بچائے گئے 70 افراد میں سے 54 زخمیوں کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے رہائشیوں کا علاج کیا جا رہا تھا کہ دھواں سانس لینے اور زخمی ہونے کی وجہ سے عمارت سے فرار ہونے کی کوشش کی گئی۔

    حکام آگ لگنےکی وجہ کی تحقیقات کررہے تھے، جو عمارت کے پارکنگ ایریا میں آدھی رات کے قریب شروع ہوئی جس سے کوئی ہنگامی راستہ نہیں تھاجنوبی ویتنام کے صوبہ بن ڈوونگ میں گزشتہ سال ایک کراوکی پارلر میں آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    سارہ شریف قتل کیس: والد، سوتیلی والدہ اور چچا پکڑے گئے