Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کے تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں موجود ہے،بلاول

    پاکستان کے تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں موجود ہے،بلاول

    کوئٹہ: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہماری مخالف کوئی سیاسی جماعت نہیں، چارٹر آف اکانومی لائیں گے، سیاستدان ذاتی انا کے بجائےعوام کا سوچیں۔

    باغی ٹی وی : پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرنے سے پہلے بلاول بھٹو نے اگلی باری پھرزرداری کا نعرہ لگوا یا، اور پھر کہا کہ بھٹو کے مشن کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، قائد عوام ذوالفقاربھٹو نے نئےطرز کی سیاست متعارف کروائی، اور بے آئین سرزمین کو آئین دیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے سیاست شروع کی تو ملک میں آمریت تھی، آمر نےعوام سے جموری حق، ووٹ کا حق چھینا، بے نظیربھٹو نے ملک میں نئی طرز کی سیاست کی، ایک نہتی لڑکی نے 2،2 آمروں کا سامنا کیا، اور وہ مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، انہوں نے تقسیم کی سیاست کو دفن کیا، اور عورت ہونے کے باوجود نہیں جھکیں اور شہادت قبول کی۔

    بشریٰ بی بی اور میرے درمیان گفتگو ذاتی تھی جو لیک کی گئی،لطیف کھوسہ

    https://x.com/PPP_Org/status/1730152637516108051?s=20
    چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ آصف زرداری نے بھی انتقام کی سیاست نہیں کی، بلکہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیا، اگر وہ چاہتے تو زبان کاٹنے والے کو جیل بھیج دیتے، لیکن انہوں نے 18ویں ترمیم کو منظور کیا، زرداری دور میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی، بے نظیرانکم سپورٹ پروگروام شروع ہوا، آصف زرداری نےایک سال میں پاکستان کو گندم میں خود کفیل کیا چاہتا ہوں کہ سیاستدان ذاتی انا کے بجائےعوام کا سوچیں، ملک کو ایک نئے طرز سیاست کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی نئی طرز سیاست شروع کرنا چاہتی ہے، ہمارا مخالف کوئی سیاستدان نہیں، غربت اور بےروزگاری ہے، جس کے لئے پرانی طرز سیاست کو دفن کرنا پڑے گا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں موجود ہے، ہم نے اپنے نظریے کو اس دور کے حساب سے چلانا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب طبقے کا خیال رکھا ہے، یہ جماعت ملک کےغریب عوام کی نمائندگی کرتی ہے، نوجوان تقسیم ، نفرت ، انتقام جیسی سیاست کو دفن کریں، افسوس ہے کہ اسلام آباد کو نظر نہیں آتا کہ بلوچستان پاکستان دل ہے۔ ہمیں ایک نئے چارٹر آف ڈیمو کریسی کی ضرورت ہے-

    لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ، چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ

    چئیرمین پی پی نے کہا کہ ملک کا 70 فیصد نوجوان ہے، میں بھی نوجوان ہوں، نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں، میں کروں گا، میں نوجوانی کی نمائندگی خود کرونگا آصف علی زرداری نے صدارت کا عہدہ سنبھال کر نفرت انا تقسیم اور انتقام کی سیاست کو دفن کر کے ایک نئی تاریخی رقم کی، صدر آصف زرداری نے میڈیا کی کردار کشی برداشت کی، کبھی کوئی کالا کوٹ پہن کر کورٹ جاتا تھا تو کوئی یوتھ کا نمائندہ بن کر سامنے آتا تھا، عوام کو معلوم ہے یہ سیاست کے شوباز ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چارٹرآف اکانومی لائیں گے، 18ویں ترمیم کا تحفظ کریں گےتعلیم حاصل کرنے والے نوجوان بے روزگار ہیں، تعلیم کے بعد روزگار کا حصول مشکل وقت ہوتا ہے، ہر ضلع میں روزگار کیلئے سینٹر کھولیں گے، نوجوان یوتھ کارڈ کے ذریعے یوتھ سینٹر سے مستفید ہوں گے،نوجوانوں کوسہولیات دی جائیں گی،کسانوں کیلئے کسان کارڈ اور مزدوروں کیلئے مزدورکارڈ بھی لائیں گے۔

    پی ٹی آئی پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی،پرویز الہی

    مسلم لیگ(ن) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بلاول نےعمران خان کے بعد 16 ماہ کا ذکر کیا اور کہا کہ خزانے کی چابی مہنگائی لیگ کے پاس تھی، وہ فیل ہوچکے ہیں، یہ سیاست کے شوباز ہیں، مسلم لیگ اب مہنگائی لیگ کے نام سےپکاری جارہی ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بلوچستان کو اپنے وسائل کا مالک بنوایا، پاک ایران گیس پائپ لائن ان کا خواب تھا، میں عوام تک گیس پہنچاؤں گا غریبوں کو فائدہ پہنچانا ہے تو تیر پر ٹھپہ لگانا ہے، میں موسمی جمہوریت پسند نہیں، ہمیشہ آئین کا تحفظ کروں گا، آئین پاکستان ذوالفقارعلی بھٹو کا بنایا ہوا آئین ہے، 18ویں ترمیم کے مخالف بلوچستان کے وسائل پر قبضہ چاہتےہیں، کوئی سیاسی جماعت8 فروری کے انتخابات کیلئےسنجیدہ نہیں، جیالے8 فروری کو سب کو سرپرائز دیں گے۔

    وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے سے …

  • لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ، چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ

    لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ، چنگ چی رکشہ بند کروانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ہوگیا، حکومت کے پاس موجود اسپرے کرنے والے 6 طیارے ناکارہ ہوگئے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک حکام بھی مصنوعی بارش کے منصوبوں سے متفق نہیں ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 6 اسپرے طیارے والٹن ایئرپورٹ پر گراونڈ کر دئیے گئے، طیارے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر استعمال تھے فنڈز کی کمی کے باعث طیاروں کی بحالی بھی التوا کا شکار ہے،بھاری اخراجات اور بادلوں کی غیر یقینی صورتحال کے باعث غیرملکی فضائی کمپنیوں سے بھی طیارہ نہیں لیا جا رہا۔

    دوسری جانب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد اختر زمان نے کہا کہ اسموگ کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا، اسموگ پر قابو پانے کے لیے ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،پنجاب میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں تاہم ورلڈ بینک حکام مصنوعی بارش کے منصوبوں سے متفق نہیں، اسموگ کے خاتمے کے لیے 30 الیکٹرک بسیں امپورٹ کر رہے ہیں، بہتر سفری سہولیات کے لئے لاہور کو 14 سو بسوں کی ضرورت ہے۔

    عمران خان کی بیوی اور بہنوں میں اقتدار کی جنگ، بشری بی بی،لطیف کھوسہ کی …

    چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ چنگ چی رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، اس کی 900 غیر قانونی ورک شاپس ہیں، نیا چنگ چی رکشہ بنے گا اور نہ ہی وہ مارکیٹ میں آئے گا اسموگ کو جانچنے والے آلات بھی تسلی بخش نہیں جب کہ اسموگ کے حوالے سے مختلف اداروں کے ڈیٹا میں بھی تضاد ہے۔

    پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

  • لطیف کھوسہ اور علی ظفر دونوں درست ہیں،علیمہ خان

    لطیف کھوسہ اور علی ظفر دونوں درست ہیں،علیمہ خان

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ درست کہہ رہے ہیں جبکہ وکیل علی ظفر بھی سچے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عمران خان کی بہن علیمہ خان سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ لطیف کھوسہ اور علی ظفر میں صحیح کون کہہ رہا ہے؟جس پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ درست کہہ رہے ہیں، علی ظفر بھی سچے ہیں، علی ظفر بھی یہی کہہ رہے ہیں آپ نے درست نہیں سنا، لطیف کھوسہ اور علی ظفر دونوں درست ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے، ہفتے کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو موقع دینا نہیں چاہتے کہ وہ بلے کا نشان چھِین لےعام انتخابات کے لیے تحریک انصاف کا عبوری سیٹ اپ آ رہا ہے، یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر تحریک انصاف کا کوئی تصور نہیں۔

    بشریٰ بی بی اور میرے درمیان گفتگو ذاتی تھی جو لیک کی گئی،لطیف کھوسہ

    قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین جو ہیں وہی رہیں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین امیدوار ہوں گے، جو چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا وہ میں نے آ کر بتایا، ایک سوال کے جواب میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ علی ظفر درست کہہ رہے یا نہیں لیکن میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں عمران خان کی بہنوں عظمیٰ اور علیمہ خان سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔

    عمران خان کی بیوی اور بہنوں میں اقتدار کی جنگ، بشری بی بی،لطیف کھوسہ کی …

  • بشریٰ بی بی اور میرے درمیان گفتگو ذاتی تھی جو لیک کی گئی،لطیف کھوسہ

    بشریٰ بی بی اور میرے درمیان گفتگو ذاتی تھی جو لیک کی گئی،لطیف کھوسہ

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ میری اور بشریٰ بی بی کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے بشریٰ بی بی کی عمران خان کی بہنوں سے متعلق لیک ہونے والی مبینہ آڈیو کے حوالے سے رد عمل دیا انہوں نے کہا کہ ‘بشریٰ بی بی اور میرے درمیان گفتگو ذاتی تھی جو لیک کی گئی،یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے؟ اور اس حوالے سے جسٹس بابر ستار نے بھی آرڈر دیا ہے کہ یہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے؟، وہ لوگ آکر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔
    https://x.com/Thakar_01/status/1730166162795757737?s=20
    دوسری جانب تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا ایجنڈا شروع سے طاقت، اقتدار اور پیسہ تھابشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان لیک آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے بشریٰ بی بی سے سچا کوئی نہیں، وہ میری مرشد اور میری آقا ہیں۔

    عمران خان توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بہت کھلواڑ ہوا ہے، جو اپنےآپ کو زیادہ عقلمند سمجھتا ہے وہ غلطی کرتا ہے، عمران خان کسی پر اعتماد کے لیے تیار نہیں ہیں،عمران خان نے ایک ڈمی سا بندہ بزدار اور محمود خان کی طرح لاکر بٹھایا، البتہ بشریٰ بی بی کا پہلے دن سے ایجنڈا طاقت، اقتدار اور پیسہ تھا جب کہ عمران خان کا بھی بالکل یہی ایجنڈا تھا۔

    واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں عمران خان کی بہنوں عظمیٰ اور علیمہ خان سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

  • پی ٹی آئی پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی،پرویز الہی

    پی ٹی آئی پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی،پرویز الہی

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما پرویزالہیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس نے پرویزالٰہی کو راولپنڈی اڈیالہ جیل سے لاہورضلع کچہری میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی عدالت نے پرویزالٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کردی اور انہیں 14 دسمبرکو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    پیشی کے بعد لاہور کی ضلع کچہری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ کیا اب بھی نوازشریف کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے، یہ دونوں بھائی عوامی عدالت میں حساب دینے کیلئے تیار رہیں،شریف برادران اللہ اور عوام کی عدالت سے کیسے بچیں گے، اس بار قوم انہیں الیکشن میں آٹے دال کا بھاؤ یاد کروا دیں گے، مہنگائی کے شہنشاہ شہبازشریف کو الیکشن میں لگ پتا جائے گا، عوام ان لاڈلوں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے باہر نکالیں گے،یہ عوامی غیض وغضب سےنہیں بچ سکیں گےن لیگ ہر بارعوام کو گمراہ کرکےاقتدار حاصل کرتی ہے، اب ان لاڈلوں کو چاہئے کہ عوام کی جان چھوڑ دیں، شہباز شریف نے 16 ماہ میں وائے لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل کرنے کے کچھ نہیں کیا۔

    عمران خان توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے، تحریک انصاف بلے کے نشان کے ساتھ الیکشن میں اترے گی، اور پورے پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی، یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ سستی شہرت کے کاموں پر اربوں روپے ضائع کیے جا رہے ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

  • پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

    پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مزید 4 رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی: 2 سابق ارکان قومی اسمبلی اور ایک سابق صوبائی وزیر نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی،جس میں ملکی سیاسی حالات پر گفتگو کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصٌہ کیا جبکہ آئندہ چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے سردار ذوالفقار ، سابق ایم این اے غلام محمد لالی اور سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ محمد انور شامل ہیں، ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرور خان، اسحا ق خاکوانی، عون چودھری، سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے-

    عمران خان توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

    سابق ایم این ایز اور سابق صوبائی وزیر نےجہانگیر ترین کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا، تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، جہانگیرترین نے تینوں رہنماں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

    دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ارباب غلام رحیم نے جے ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑا کے ساتھ ہوں،مل کر الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بشیر میمن مسلم لیگ (ن) کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

  • وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا

    وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا

    امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی:حماس کے جنوبی اسرائیل میں دھاوا بولنے کے تین دن بعد، وائس آف امریکہ کے ایک ایڈیٹر نے عملے کی ایک ای میل میں کہا کہ حماس کو "دہشت گرد” کہنے سے گریز کریں اب، ریپبلکن قانون ساز VOA میں لفظ کے انتخاب پر اعتراض کر رہے ہیں۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وائس آف امریکا کے ایک ایڈیٹر کی جانب سے اپنے اسٹاف کو ای میل کے ذریعے تاکید کی گئی ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی کووریج کے دوران حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

    ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم ، اور دنیا یہ سمجھتی ہے …

    https://x.com/washingtonpost/status/1729998944363503937?s=20
    رپورٹ کے مطابق اپنی ای میل میں امریکی نشریاتی ادارے کے ایڈیٹر نے اسٹاف کو خبردار کیا کہ وائس آف امریکا کی کووریج میں حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال کرنے پر امریکی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہےادارے کے تمام اسٹاف کو بھیجی گئی اس ای میل میں سب کو پابند کیا گیا ہےکہ آئندہ وائس آف امریکا کی کووریج میں حماس کیلئے "دہشتگرد” کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا۔

    غزہ میں مزید ایک روز کی جنگ بندی پر اتفاق

  • عمران خان توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

    عمران خان توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد:عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف مرکزی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی-

    دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم نے ایک متفرق درخواست بھی دی ہے،فیصلے کے تناظر میں ہونیوالی کارروائی روکنے کی استدعا کی ہے،8 اگست کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، الیکشن کمیشن نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں نااہل قرار دیا،ہم نے سزا معطلی درخواست کی سماعت کے دوران کارروائی روکنے کی بھی استدعا کی تھی۔

    القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کی تحت رجسٹریشن کی درخواست مسترد

    چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سزا معطلی کے حکم کو موڈیفائی کریں؟لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ کو بتاتا ہوں کہ میں اس آرڈر میں کیوں ترمیم چاہتا ہوں،جس آرڈر کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا وہ معطل ہو چکا ہے8فروری 2024کو قومی انتخابات ہونے جارہے ہیں،مجھے کہا گیا ہے کہ 20روز میں انٹراپارٹی الیکشن کروائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں،فیصلہ معطل نہ ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل نہ ہوئی تو پولیٹیکل پارٹی متاثر ہو گی۔

    لطیف کھوسہ نے کہاکہ کارروائی نہ روکی گئی تو انتخابات متاثر ہو سکتے ہیں،انتخابی عمل پر اثرات کا ریاست پر بھی اثر ہو سکتا ہے، عدالت توشہ خانہ کیس میں سزا کیساتھ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بھی معطل کرے،استدعا ہے کہ عدالت سزا معطلی کے فیصلے پر نظرثانی کرے، ہائی کورٹ کے پاس اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مکمل اختیار ہے-

    190 ملین پاؤنڈ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

    امجد پرویز نے کہاکہ نئے گراؤنڈز کے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت نہیں،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ فی الحال تو اس درخواست کے ذریعے سزا معطلی فیصلے میں موڈیفکیشن کی استدعا کر رہےہیں-

    لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم نے زبانی استدعا کی تھی، وکیل الیکشن کمیشن بھی اس سے اتفاق کریں گے جبکہ وکیل امجد پرویز نے استدعا کی کہ 2ہفتے کا وقت دے دیں تو عدالت کی معاونت کروں گا، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ ایک، دو دن میں عدالتی حوالے جمع کرا دیں،بحث تو ہو چکی ہے،جتناجلدی ممکن ہو تحریری معروضات جمع کرا دیں، ہم فیصلہ جاری کریں گے۔

    بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ دوبارہ چلہ کاٹنا پڑ جائے،شیخ رشید

  • مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ دوبارہ چلہ کاٹنا پڑ جائے،شیخ رشید

    مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ دوبارہ چلہ کاٹنا پڑ جائے،شیخ رشید

    راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ دوبارہ چلہ کاٹنا پڑ جائے۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے پنجاب حکومت کو کیسز کی مکمل رپورٹ جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے، 9 مئی کے واقعات میں کسی مظاہرے میں شریک نہیں تھا،چلہ کاٹنے کے بعد میرا نام 9 مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا ہے، عجیب اتفاق ہے 12 اپریل سے لیکر 12 مئی تک کسی نے میری شکل دیکھی ہو تو مجھے بتائے، کسی کیمرے، ویڈیو، تقریر یا تصویر میں کہیں نہیں تھا لیکن اب ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں ہے-

    190 ملین پاؤنڈ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ سارے کیسز میرے چلے کے دوران یک مشت سارے پاکستان میں پھیلائے گئے ہیں، 9 تاریخ کو دہشتگردی کورٹ میں میرے 21 کیسز ہیں، اصل مسئلہ یہ ہے میرے پاس اتنے زیادہ لوگ نہیں جو ضمانت کرائیں، جو میری ضمانت کراتا ہے اس کو بھی تنگ کیا جاتا ہے، جس بندے نے میری گاڑی کی ضمانت دی تھی اس کو بھی اٹھایا گیا تھا،انکا خیال تھا کہ یہ مجھے لال حویلی سے باہر پھینکیں گے لیکن عزت اللہ دینے والا ہے، پہلے ہلکی پھلکی موسیقی تھی پھر 40 دن کا چلہ کاٹا، اب مزید چلہ نہیں کاٹ سکتا مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ 40 دن کا چلہ کاٹنے کے بعد پھر چلہ کاٹنا پڑے۔

    القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کی تحت رجسٹریشن کی درخواست مسترد

    شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو لمبا ریلیف ہے، بلکہ ریلیف ہی ریلیف ہے، لیکن عوام میں ان کی مقبولیت متاثر ہورہی ہے، جو شخص عوام کو بیوقوف سمجھتا ہے وہ خود سب سے بڑا بیوقوف ہے جس نے شہبازشریف کی 16 ماہ تباہی دیکھی اسے الیکشن مہم کی ضرورت نہیں، مسلم لیگ کو الیکشن میں غش پڑیں گے، میں 10 دسمبر سے الیکشن کیمپین شروع کروں گا، راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، اور قلم دوات جیتے گی۔

    جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس چیلنج کر دیئے

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا چیئرمین کے حوالے سے فیصلہ درست ہے، اب مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملنے کا امکان ہے، باقی میں کچھ نہیں جانتا،میں نے کسی کو کسی کے ہاتھ کوئی پیغام نہیں بھیجا، 10 دسمبر سے الیکشن مہم شروع کروں گا، پی ٹی آئی کے کل کے فیصلے سے لگتا ہے کہ عام انتخابات میں ان کو بلے کا نشان ملے گا، الیکشن کیلئے چیف جسٹس پاکستان نے 8 فروری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

    عمران خان کی بیوی اور بہنوں میں اقتدار کی جنگ، بشری بی بی،لطیف کھوسہ کی …

    قبل ازیں قبل ازیں9 مئی کے مقدمات کے خلاف شیخ رشید کی دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبد الرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی نامکمل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو مقدمات کی مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

    غزہ میں مزید ایک روز کی جنگ بندی پر اتفاق

  • 190 ملین پاؤنڈ  کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

    190 ملین پاؤنڈ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر

    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی، چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل لطیف کھوسہ،انتظار پنجوتھا، علی اعجاز کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست پر نوٹس جاری کردئیے-

    درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور معروف کرکٹر رہ چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی بنیادوں اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے-

    القادر ٹرسٹ کی نئے چیریٹی ایکٹ کی تحت رجسٹریشن کی درخواست مسترد

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کے فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے-

    نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کمرہ عدالت میں ہی نوٹس وصول کرلیا، احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی-

    جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس چیلنج کر دیئے