Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • شمالی کورین جاسوسی سیٹلائٹ نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تصاویر لے لیں

    شمالی کورین جاسوسی سیٹلائٹ نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تصاویر لے لیں

    سئیول:منگل کو شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کیا تھا، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی اور جنوبی کوریا کی فوجی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا –

    باغی ٹی وی:شمالی کوریا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے وائٹ ہاؤس، پینٹاگون اور نورفولک کے بحری اڈے پر موجود امریکی طیارہ بردار جہازوں کی جاسوس سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کا جائزہ لیا سیٹلائٹ نے امریکی دارالحکومت کے علاوہ جنوبی کوریا، گوام اور اٹلی کے شہروں اور فوجی اڈوں کی تصویر کشی کی ہےابھی تک، پیانگ یانگ نے سیٹیلائٹ سے لی گئی کوئی تصویر جاری نہیں کی ہے، جس سے تجزیہ کاروں اور غیر ملکی حکومتیں اس بحث میں الجھ گئی ہیں کہ نیا سیٹلائٹ حقیقت میں کتنا قابل ہے۔

    شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی نے کہا کہ کِم نے امریکی مغربی بحرالکاہل کے علاقے گوام میں اینڈرسن ایئر فورس بیس اور نورفولک اور نیوپورٹ میں ایک امریکی شپ یارڈ اور ایئربیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا بھی معائنہ کیا، جہاں چار جوہری طاقت سے چلنے والے طیارہ بردار بحری جہاز اور ایک برطانوی طیارہ بردار جہاز دیکھا گیا تھا۔

    غزہ جنگ: اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ

    جیمز مارٹن سینٹر فار نان پرولیفریشن اسٹڈیز کے سیٹلائٹ امیجری کے ماہر ڈیو شمرلر کہتے ہیں کہ اس میں شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ یہ سیٹلائٹ بڑے علاقوں یا جنگی جہازوں کو دیکھ سکتا ہے جیسا کہ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا، ایک درمیانے درجے کا ریزولوشن کیمرہ بھی پیانگ یانگ کو یہ صلاحیت فراہم کر سکتا ہےلیکن وہ تصاویر کتنی مفید ہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ انہیں کس چیز کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں-

    دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز کمپنی کے حوالے

    شمرلر نے کہا کہ کسی مقصد میں کارآمد ہونے کے لیے شمالی کوریا کے درمیانے درجے کے ریزولوشن سیٹلائٹس کو کلیدی جگہوں سے بار بار گزرنے کی اجازت حاصل کرنی ہوگی اور اس کیلئے مزید کئی لانچ کرنے کی ضرورت ہوگی، اور شمالی کوریا کی خلائی ایجنسی یہی کرنے کی کوشش کر رہی ہےیہ ان کے لیے صفر سے کسی چیز کی طرف جانا ایک بڑی چھلانگ ہے، لیکن جب تک ہم ان تصاویر کو نہیں دیکھ سکتے جو وہ جمع کر رہے ہیں، ہم اس کے استعمال کے معاملات پر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

    غزہ:اسرائیلی بمباری سے تباہ مکان کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ نکل آیا

    خیال رہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے سیٹلائٹ لانچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے، جن میں شمالی کوریا پر بیلسٹک ٹیکنالوجی کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • پنجاب سمیت  بیشتر حصوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان

    پنجاب سمیت بیشتر حصوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان

    اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے آج ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا دوپہراور شام،رات کو خطہ پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے پنجاب کے وسطی،جنوبی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    چترال،دیر بالا اور مضافاتی میں زلزلے کے جھٹکے

    دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحیرہ اسود میں سمندری طوفان نے روس اور یوکرین کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے سمندری طوفان کی وجہ سے روس کے زیر انتظام کریمیا میں لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ دونوں ملکوں کے ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور درخت جڑ سے اکھڑنے سمیت بیشتر مکانوں کو بھی نقصان پہنچا-

    نگران وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    یوکرین میں 2 ہزار کے قریب قصبے اور دیہات اتوار کی رات سے بجلی نہ ہونے کے سبب تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جب کہ اوڈیسا میں ہیٹ اینڈ پاور پلانٹ تباہ ہوگئے ہیں سمندری طوفان کی وجہ سے ہونے والی بارشوں اور تیز ہواؤں کے سبب مختلف واقعات میں یوکرین میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ روس میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں روس کی قومی موسمیاتی سروس کے سربراہ نے کہا کہ کریمیا سے ٹکرانے والا ایک طاقتور طوفان تھا۔

    قلات میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک

  • نگراں وزیرِاعظم 2روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے

    نگراں وزیرِاعظم 2روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے

    اسلام آباد: نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ 2روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : ایوان وزیراعظم کے مطابق کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے کویت میں سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلی سفارتی اہلکار بھی موجود تھےدورے کے دوران وزیرِ اعظم ولی عہد کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم شیخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔
    https://x.com/PakPMO/status/1729526365580407043?s=20
    نگراں وزیرِ اعظم کا دورہ کویت دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا جس میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    نگران وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    https://x.com/PakPMO/status/1729549824926589418?s=20
    اس سے قبل نگراں وزیراعظم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ مکمل کرکے ابوظہبی کے البطین ہوائی اڈے سے کویت سٹی کے لیے روانہ ہوئے تھے،یو اے ای کے وزیر توانائی سہیل محمد المزروعی اور پاکستانی سفارتی عملے نے انوار الحق کاکڑ کو رخصت کیا تھا۔

    نگران وزیراعظم کا ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

  • چترال،دیر بالا   اور مضافاتی میں  زلزلے کے جھٹکے

    چترال،دیر بالا اور مضافاتی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام باد: ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چترال،دیر بالا اور مضافاتی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ابتدائی طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی،دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کسی بھی وقت آسکتا ہے بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں،ماضی میں بھی اس علاقے میں 8 شدت کازلزلہ آچکا ہے، ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہوسکتا ہے۔

    بھارت:گجرات میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک

    نگران وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    نیب پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کیخلاف متحرک

  • غزہ جنگ:  اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ

    غزہ جنگ: اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ

    غزہ جنگ کے باعث اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق اردن نے رواں سال غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اردنی چرچ کونسل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام سے ہمدری کے لیے اس سال کرسمس سادگی سے منایا جائے گا۔

    اس سے قبل غزہ میں جانی نقصانات پر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئی تھیں، بیت لحم میونسپلٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھاکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش پر کرسمس کی روایتی تقریبات نہیں ہوں گی۔

    غزہ:اسرائیلی بمباری سے تباہ مکان کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ نکل آیا

    بیت لحم میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ میں تقریبات منسوخ کی جارہی ہیں، اس مرتبہ کرسمس روایتی سجاوٹ، روشنیوں اور کرسمس ٹری کے بغیر سادگی سے منائی جائے گی اور صرف دعائیہ و مذہبی تقریبات ہوں گی۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 14 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچوں اور عورتوں کی تعداد زیادہ ہے،جمعہ سے اسرائیل نے 4 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آخری روز تھا لیکن عارضی جنگ بندی میں مزید 2 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے نتیجے میں وہاں کی آبادی کو بمباری سے زیادہ بیماریوں سے موت کے خطرات لاحق ہیں۔

    غزہ میں مختلف وبائی امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

    غزہ کے مکینوں کو خوفناک بمباری، محاصرے اور بیماریوں کے سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے منگل کے روز کہا کہ غزہ کے باشندوں کی بڑی تعداد کو بمباری سے بیماریوں سے مرنے کا خطرہ ہے۔ اگر صحت کے نظام کو تیزی سے معمول پرنہ لایا جا سکا تو آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں،بالآخر اگر ہم صحت کے اس نظام کو دوبارہ فعال نہ کر سکے تو ہم بمباری سے زیادہ لوگوں کو بیماری سے مرتے ہوئے دیکھیں گے،انہوں نے شمالی غزہ میں الشفاء ہسپتال کے منہدم ہونے کو ایک "المیہ” قرار دیا اور اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اس کے طبی عملے کی حراست میں لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    نیتن یاہو اور ایلون مسک کا حماس کو تباہ کرنے میں 

  • نگران وزیراعظم اور  بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    نگران وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا-

    باغی ٹی وی: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو آج شام بل گیٹس کی کال موصول ہوئی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ٹیلی فون کال کے دوران نگراں وزیراعظم اور بل گیٹس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی اپنی ملاقات کا ذکر کیا۔
    https://x.com/PakPMO/status/1729517145518653783?s=20
    انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کو پولیو سے محفوظ ملک بنانے کی حکومت کی کوششوں میں گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا اور ملک کو پولیو وائرس سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

    قلات میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک

    اس سلسلے میں نگراں وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان بھر میں جاری پولیو ویکسینیشن مہم کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان غذائی قلت کے مسائل اور میٹرنل ہیلتھ کے موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حکومت اور بی ایم جی ایف کے درمیان بہترین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا کہا کہ حکومت پاکستان ایک صحت مند اور محفوظ پاکستان کے لیے پرعزم ہے اور اس کوشش میں بی ایم جی ایف جیسے قابل اعتماد شراکت داروں کی مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

    نیب پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کیخلاف متحرک

  • قلات میں  انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک

    قلات میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن،دو دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان : سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع قلات کے ناگاؤ پہاڑوں کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا گیا، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن کیا جا رہا ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • نیب  پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کیخلاف متحرک

    نیب پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کیخلاف متحرک

    آمدن سے زائد اثاثے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کو ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنائے جانے کا الزام ہے حکومت میں آنے کے بعد علی امین گنڈاپور نے کئی مقامات پر ہزاروں ایکڑ اراضی خریدی، پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے 60 اکاؤنٹس میں 50 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز کے ثبوت ملے ہیں اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور نے کئی ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے بے نامی اداروں کے ذریعے زمین خریدی۔

    دوسری جانب نیب خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے خلاف 2 درخواستوں پر کارروائی شروع کردی،عاطف خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مردان میں 2 کنال پرائیوٹ زمین پر سرکاری خرچے سے غیر قانونی جم تعمیر کروائے۔

    ہمیں اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے،محمد …

    درخواست گزار نے مردان نو ٹیفکیشن پراجیکٹ میں کروڑوں روپے خرد برد کرنے نشاندہی کی ہے، دوسری درخواست کے مطابق عاطف خان نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنوائی، غیر قانونی طریقے سے زرعی زمین کی قسم تبدیل کی، سرکاری فنڈ سے ہاؤسنگ سوسائٹی کی سڑکیں تعمیر کروائی گئیں۔

    پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان کے حصہ نہ لینے …

  • ہمیں اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے،محمد حفیظ

    ہمیں اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے،محمد حفیظ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر، محمد حفیظ ڈائریکٹر پاکستان ٹیم،ایڈم ہولیوک بیٹنگ کوچ ،سائمن گرانٹ ہیلمٹ ہائی پرفارمنس کوچ ، عمرگل فاسٹ بولنگ کوچ ، سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، منصور رانا اسسٹنٹ ٹیم منیجر، شاہد اسلم اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ، ڈریکس سائمین اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، طلحہ اعجاز ٹیم انالسٹ، لیفٹننٹ کرنل ( ریٹائرڈ ) اختر حسین ٹیم سکیورٹی منیجر، رضا راشد کیچلو ٹیم میڈیا منیجر ، عمار احسن ویڈیوگرافر، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر جبکہ ملنگ علی بطور ٹیم میسیور شامل ہیں-

    اعظم خان پر جرمانہ ،نوجوانوں کا احتجاج،چئیرمین پی سی بی کو معطل کرنے کا مطالبہ

    دوسری جانب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں ماضی کے ریکارڈز کو دیکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف آگے دیکھنا ہے کیونکہ ہم صرف اپنے جوابدہ ہیں ٹیم آسٹریلیا کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرجوش ہے ہم جیت کے ذہن کے ساتھ جا رہے ہیں ہم فی الحال کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں بطور ٹیم ڈائریکٹر میرا کام ٹیم کی حکمت عملی کو دیکھنا ہے۔ کوچنگ اسٹاف اس میں سہولت فراہم کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور منصوبوں کے مطابق بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ،اعظم خان پر جرمانہ عائد

    محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں فی الحال ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں لیکن اگر ہمیں مستقبل میں کسی کی ضرورت ہوئی تو ہم ہیڈ کوچ کو بھی طلب کریں گے ہم نے کوچنگ میں کچھ اور نام بھی شامل کیے ہیں جو وقت آنے پر سامنے لائیں گے بابر اعظم بدستور ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی ہیں اور وہ ٹریننگ کے دوران شان مسعود کی مدد بھی کرتے رہے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بابراعظم کی خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہمیں جدید دور کی کرکٹ کو اپنانا اور جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا ہمیں اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ آسٹریلیا کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، ٹیسٹ اسکواڈ نے راولپنڈی ٹریننگ کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی بھرپور پریکٹس کی۔

    بنگلہ دیشی حکمران جماعت نے شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق کر دی

  • آج پوری قوم فخر کرتی ہے کہ ہمیں حافظ سید عاصم منیر جیسا سپہ سالار عطا ہوا،عبداللہ گل

    آج پوری قوم فخر کرتی ہے کہ ہمیں حافظ سید عاصم منیر جیسا سپہ سالار عطا ہوا،عبداللہ گل

    اسلام آباد: جنرل حمید گل (ر) کے صاحبزادے اور چئیرمین تحریک جوانان عبداللہ گل کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے اس بات کو ثابت کیا کہ اگر آپکی نیت صاف اور عزم بلند ہو تو آپ ایک سال کے قلیل عرصہ میں بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عبداللہ گل نے جنرل عاصم گل کے بطور آرمی چیف ایک سال مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حافظ آ گیا، حافظ چھا گیا جنرل حافظ سید عاصم منیر کا بطور آرمی چیف ایک سال ،مایوسی سے امید کا سفر-

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 29 نومبر کو جنرل عاصم منیر نے جب پاک فوج کی بطور آرمی چیف کمان سنبھالی تو اس وقت پاکستان کو سیکیورٹی مسائل سمیت، معیشت، سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی صورتحال کا سامنا تھا،گزشتہ حکومت کی پالیسیز اور سیاسی ترجیحات کے باعث ایک طرف ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب تھا اور دوسری طرف دہشت گردی کے واقعات میں بھی دن بدن اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا۔

    پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان کے حصہ نہ لینے …

    https://x.com/MAbdullahGul/status/1729510789113860400?s=20
    اس تمام صورتحال کے پیشِ نظر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جس دانشمندی، فہم و فراست اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محظ ایک سال کے قلیل عرصے میں نگران حکومت کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں انہو‌ں نے دہشت گردوں کیخلاف کاروائیاں تیز کیں، اپنے ادارے میں احتساب کے عمل کو مثال بنایا، مافیاز کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلاء کو یقینی بنایا، بین الاقوامی سرحد پر سمگلنگ کا خاتمہ کیا، سول حکومت کیساتھ مل کر زراعت میں جدت لائے، بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے SIFC کو قائم کیا، دوست ممالک سے سفارتی تعلقات کو بہتر کیا-

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت …

    انہوں نے کہا کہ ایسے تاریخی اقدامات کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی اور *جنرل عاصم منیر نے اس بات کو ثابت کیا کہ اگر آپکی نیت صاف اور عزم بلند ہو تو آپ ایک سال کے قلیل عرصہ میں بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نگران حکومت کے مشترکہ اقدامات ہی کا یہ نتیجہ ہے کہ ڈالر کا ریٹ 308 سے 286 پر پہنچ گیا، سٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، چینی کی قیمت میں 230 روپے کلو سے 140 روپے فی کلو تک آگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ یک مشت 30 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی، کسان کو کھاد آسان نرخ میں دستیاب ہورہی ہے-

    پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی لاہور سے گرفتار

    عبداللہ گل نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے سفر کے آغاز سمیت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا بہتر تشخص ابھر کر سامنے آیا، اس ایک سال میں پاکستان نے ترقی کے وہ اہداف عبور کیے جسکا پاکستانی تصور بھی نہیں کرتے تھے بلکہ یہ سب انہیں صرف سیاسی جلسوں اور نعروں ہی میں سننے کو ملتا تھا۔

    چئیرمین تحریک جوانان نے مزید کہا کہ آج پوری قوم اپنے سپہ سالار کو سلام پیش کرتی ہے کامیابی اور ترقی کے ایک سال پورا ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہے اور اس بات پر فخر کرتی ہے کہ ہمیں حافظ سید عاصم منیر جیسا سپہ سالار عطا ہوا جو نا صرف جغرافیائی سرحدوں بلکہ نظریاتی اور معاشی سرحدوں کی حفاظت کا عزم لیے ہوئے ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے 6 سال میں سینیٹ کو دکان بنایا ہوا ہے،سینیٹر سیف اللہ ابڑو