Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئی جی پنجاب کا  مینٹل ہیلتھ کا دورہ ،کانسٹیبل شاہد عباس کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    آئی جی پنجاب کا مینٹل ہیلتھ کا دورہ ،کانسٹیبل شاہد عباس کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    لاہور : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نفسیاتی امراض کی علاج گاہ مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیا اور وہاں پر کانسٹیبل شاہد عباس کو گلے لگاتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی: آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے ماہر نفسیات ڈاکٹر اسد سے کانسٹیبل شاہد کے علاج معالجے بارے تفصیلی گفتگو کی، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی کی بیماری کا مذاق بنانا مریض اور اہل خانہ کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے بائی پولر ڈس آرڈر قابل علاج مرض ہے، ایسے مریض کو میمزوارکا حصہ بنانےکی بجائے اس کی صحت یابی کیلئے دعا کریں شاہد زوہیب کا علاج بہترین ماہرین نفسیات کی زیر نگرانی جاری ہے، اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہے کانسٹیبل شاہد کو لاک اپ میں رکھنے کا دعویٰ غلط اور حقائق کے برعکس ہے۔

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر


    واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک جگہ پر ٹریفک وارڈن نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روکا ہوا ہے اور وہاں سے پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس ایک موٹر سائیکل سوار نکلنے کی کوشش کرتا ہے اس موقع پر موجود اس شخص نے ٹریفک وارڈن سے پولیس کی وردی میں ملبوس موٹر سائیکل سوارکوروکنے کا کہتا ہے لیکن موٹرسائیکل سوار اپنی موٹر سائیکل نکالنے پر بضد رہتا ہے۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

    مائیک پکڑے شخص نے موٹر سائیکل کو پکڑ کو وردی میں ملبوس موٹرسائیکل سوار کو روکنےکی کوشش کی جس پراس نے مائیک پکڑے شخص کو گالیاں دیں اس واقعے پر پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ کانسٹیبل 8 سال پہلے ہوئے ٹریفک حادثے کی وجہ سے نفسیاتی بیماری کا شکار ہے ، مزید علاج کے لیے کانسٹیبل شاہد کو انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کردیا گیا ہے ۔

    نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا

  • درخواست گزار کو کہیں کہ وہ معاشی معاملات پر اخبار میں لکھ کرعوام کو شعور دیں،چیف جسٹس

    درخواست گزار کو کہیں کہ وہ معاشی معاملات پر اخبار میں لکھ کرعوام کو شعور دیں،چیف جسٹس

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئینی حد سے زیادہ قرضے لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آئینی حد سے زیادہ قرضے لینے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس اطہر من اللہ بینچ کا حصہ تھے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ 2020 میں قرضے لینے سے متعلق آئینی درخواست دائر کی، کیس میں فریق حفیظ شیخ اور رضا باقر تو بھاگ چکے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کا کیس یہ ہے کہ ڈیٹ لمیٹیشن ایکٹ 2005 پر عملدرآمد نہیں کیا گیا وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومتوں نے حد سے زیادہ قرضے لے کر آئینی خلاف ورزی کی۔

    الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے ہائیکورٹ جانا چاہیے، ملک شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے اٹھائے گئے نکتے میں وزن ہے، آخر ملک پر اتنا قرض کیوں لیا گیا؟ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دیکھیں کہ 1947 سے آج تک سالانہ کتنے قرض لیے گئےملک کو ابتر معاشی صورتحال کا سامنا ہے، یہ بہتر وقت نہیں ہے کہ عدالت اس قسم کی درخواست کو سنے۔

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئےکہ آپ نےجوتجاویز دینی ہیں وہ وفاقی حکومت کو دیں،سپریم کورٹ کومعاشی مسائل میں مت الجھائیں، عدالت پہلے ہی بہت سے معاملات میں الجھی رہی ہے،وفاقی حکومت ہی معیشت سے متعلق معاملات دیکھنے کا متعلقہ فورم ہے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ درخواست گزار کو کہیں کہ وہ معاشی معاملات پر اخبار میں لکھ کرعوام کو شعور دیں۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

    عدالت نے وکیل کو درخواست گزار ڈاکٹر محمد زبیر سے ہدایات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

  • ممتاز مذہبی شخصیت محمد حسین نجفی 91 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

    ممتاز مذہبی شخصیت محمد حسین نجفی 91 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

    سرگودھا: ممتاز مذہبی شخصیت آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی 91 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : علامہ محمد حسین نجفی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی اور مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےمدرسہ سلطان المدارس میں اداکی جائےگی،آیت اللہ العظمی علامہ محمد حسین نجفی کا انتقال اسلام آباد کے اسپتال میں ہوا، ان کا تعلق سرگودھاکےنواحی گاؤں زاہدکالونی سے تھا وہ ان 1932 میں پاکستان میں پیدا ہوئے، پاکستان کے شیعہ مرجع مجتہد تھے اور برِصغیر کے شیعہ مراجع میں آیت اللہ سید علی نقی نقوی لکھنوی کے بعد مقامِ مرجعیت پر فائز ہوئے –

    الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    علامہ محمد حسین نجفی کو محمد حسین ڈھکو کے نام سے جانا جاتا تھا ان کی تحریر کردہ کتب میں اثبات الامامۃ، تفسیر فیضان الرحمن شامل ہیں،مسائل الشریعہ اردو ترجمہ وسائل الشیعہ، شرح اردو اعتقادات شیخ صدوق بھی ان کی تصنیفات میں شامل ہیں علامہ محمد حسین نجفی نے مدرسہ سلطان المدارس الاسلامیہ اور جامعہ علمیہ عقیلہ بنی ہاشم کی بنیادیں رکھیں،محمد حسین نجفی سرگودھا اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مدارس کی سرپرستی کر رہے تھے-

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

    ان کے انتقال پرعلامہ ساجد حسین نقوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ محمد حسین نجفی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

  • عمران خان کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ واپس

    عمران خان کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ واپس

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی درخواست وکیل سلمان صفدر نےدائر کی جس میں عمران خان کی دیگرمقدمات میں روکنےکی استدعا کی گئی تھی،سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی، کہا کہ سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست نا قابل سماعت ہے-

    رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جب کہ درخواست گزار کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

    رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے اجزا کو پورا نہیں کیا گیا، درخواست گزار نے ذاتی مفاد سے متعلق درخواست 184/3 کے تحت دائر کی۔

    سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار ثابت نہیں کر سکا کہ کون سا بنیادی حق متاثر ہوا اور یہ کیسے عوامی مفاد کا معاملہ ہے، ایک درخواست میں غیر متعلقہ نہ سمجھ آنے والی مختلف استدعا کی گئیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان اس وقت توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں تین سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، اور ان کے جیل میں قید ہونے کے بعد انہیں 19 اگست کو سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  • پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق درخواست خارج

    پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق درخواست خارج

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواست کو 9 سال بعد غیر موثر قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شاہد اورکزئی نے 2014 میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے استعفوں کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

    پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ 2013 کی اسمبلی میعاد پوری کرکے ختم ہوچکی ہے، استعفی سے متعلق درخواست غیر موثر ہو چکی ہے اس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کو غیر موثر قرار دے کر خارج کردیا۔

    ایمان مزاری اور علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

  • شمالی کوریا کا ایک اور کروز میزائل کا تجربہ

    شمالی کوریا کا ایک اور کروز میزائل کا تجربہ

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک اور کروز میزائل کا تجربہ کیا-

    باغی ٹی وی: شمالی کوریا کی سرکاری ایجنسی کے مطابق اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ مشرقی ساحل کے قریب بحری جہاز سے کیا گیا، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بھی میزائل تجربے کے وقت موجود تھے،میزائل کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    میزائل تجربات کے بارے میں شمالی کی رپورٹ تین دن بعد سامنے آئی ہے جب امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے رہنماؤں نے اپنی پہلی اسٹینڈ اکیلے سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد کیا اور شمالی کوریا کے ابھرتے ہوئے جوہری اور میزائل خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے بیلسٹک میزائل ڈیفنس پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق، ایک غیر متعینہ تاریخ پربحریہ کےفلوٹیلا کےمعائنہ کے دوران، کم اپنے ہتھیاروں اور لڑائی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک گشتی جہاز پر سوار ہوا اس میں کہا گیا ہے کہ کم نے بعد میں جہاز کےبحری جہاز کو "اسٹریٹجک” کروز میزائل لانچ کرنے کی مشق کرتے ہوئے دیکھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہتھیار جوہری وار ہیڈز لے جانے کے لیے تیار کیے گئے تھے۔

    ریاستی میڈیا کی ایک تصویر میں اسے جہاز پر نہیں بلکہ دوسری جگہ سے گشتی جہاز سے اُڑتے ہوئے میزائل کو دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کے سی این اے نے کہا کہ میزائلوں نے بغیر کسی غلطی کے مقررہ اہداف کو نشانہ بنایا، جس سے جہاز کی تیاری اور حملہ کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ ہوتا ہے۔

    شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے بیان میں کہا کہ خطے میں امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کا موثر جواب دیا جائے گا اور شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    شمالی کوریا کی جانب سے بیان میں جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگ کی ریہرسل قرار دیا گیا شمالی کوریا کے ہیکرز جنگی مشقوں سے متعلق کانٹریکٹر کی ای میلزکو بھی نشانہ بنا چکے ہیں، امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے اور اسے علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے کروز میزائل تجربات کے بارے میں رپورٹ "مبالغہ آرائی” پرمشتمل ہے اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی اس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوج شمالی کوریا کی ممکنہ اشتعال انگیزیوں کو زبردست شکست دینے کی اپنی صلاحیت کی بنیاد پر پختہ تیاری برقرار رکھے گی۔

    دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں …

    سیول کی ایوا یونیورسٹی کے پروفیسر لیف ایرک ایزلی نے کہا کہ شمالی کوریا کا بحری کروز میزائل تکنیکی طور پر پیچھے دکھائی دے سکتا ہے لیکن پھر بھی یہ ایک حقیقی خطرہ ہے تازہ ترین ٹیسٹ پیانگ یانگ کا جنوبی کوریا پر کئی زاویوں سے حملہ کرنے کا ارادہ ظاہر کرتا ہے اگر اسے یقین ہے کہ کم حکومت کو خطرہ ہے۔”

    شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے بڑے ذخیرے سے لانچ کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ممنوع ہے۔ اس کے کروز میزائل تجربات پر پابندی نہیں ہے، لیکن یہ پھر بھی خطرہ ہیں کیونکہ وہ ریڈار کی نشاندہی سے بچنے کے لیے کم اونچائی پر پرواز کرتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا مقصد تنازع کی صورت میں آنے والے امریکی جنگی جہازوں اور طیارہ بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے کروز میزائل استعمال کرنا ہے۔

    ایمان مزاری اور علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  • آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

    ‏آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مقدمات پر سماعتوں کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے-

    باغی ٹی وی :آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کریں گے-

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    ملک بھر میں ابھی تک آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی ایک عدالت قائم کی گئی جو اسلام آباد میں ہے، قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

  • الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق درخواست لاہور کے شہری کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی اقدامات کرتے ہوئے مقررہ مدت میں الیکشن نہیں کرائے، نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عدالت حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک نئی حلقہ بندیوں کیخلاف حکم امتناعی جاری کرے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آج سے باضابطہ طور پر حلقہ بندیوں کا آغاز کردے گا، اور پہلے مرحلے کے تحت آج سے حلقہ بندیاں کمیٹیوں کی تشکیل ہوگی حلقہ بندیاں کمیٹیوں کی تشکیل آج کے اجلاس میں ہوں گی، کمیٹیاں وفاقی دارلاحکومت اور صوبوں کیلئے قائم ہوں گی ، جو ضلعی نقشہ جات، آبادی سمیت ضروری ڈیٹا حاصل کریں گی۔

    نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا

    کمیٹیاں31 اگست تک ضلع کی مردم شماری رپورٹ سمیت دیگر معلومات حاصل کرے گی، تیسرے مرحلہ میں حلقہ بندیاں کمیٹی کی چار روزہ ٹرینگ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، 8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گئیں۔

    9 اکتوبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات شائع کی جائیں گی، جس پر اعتراضات یا تجاویز 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک دائر کرسکیں گے، اور الیکشن کمیشن 10 اکتوبر سے 9 دسمبرتک اعتراضات پر سماعت کرکے فیصلہ کرے گا، جب کہ 14 دسمبر کو حتمی حلقہ بندیوں مکمل ہوں گی۔

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

  • آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور: آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی-

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، محمد مقسط سلیم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت قانون اور داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر عارف علوی کا بیان سامنے آیا کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر دستخط نہیں کئے،ایکٹ درست طریقہ کار کے مطابق پاس نہیں ہوا۔

    درخواست میں یہ بھی موقف پیش کیا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ ماورائے آئین ہے، ایکٹ کے تحت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر آئینی اختیارات دے دئیے گئے ہیں، جس کے تحت پولیس یا قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی شہری کے گھر بلا وارنٹ داخل ہوسکتے ہیں نئےقانون کے تحت گرفتار فرد کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنا لازم نہیں، جب کہ آئین کا آرٹیکل4 تا 19 اے شہریوں کی آزادی اور بنیادی حقوق کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    ایمان مزاری اور علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آفیشنل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کی شق 2، 4 اور 11 کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم کرے، اور عدالتی فیصلہ آنے تک قانون پر عملدرآمد روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

    واضح رہےکہ آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل کے قانون بننےکاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہےتاہم صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تو ان قوانین سے اختلاف کرتا ہوں، میں عملے کو بل واپس بھیجنے کا کہنا تھا لیکن اس نے حکم عدولی کی-

    نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا

  • آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں،نائب صدر بی سی سی آئی

    آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں،نائب صدر بی سی سی آئی

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی کرکٹ بورڈ کےنائب صدر راجیو شکلا نے حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے ورلڈکپ میچز کے سکیورٹی پر تحفظات پر کہا کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرناممکن نہیں ہے،حیدرآباد وینیو کا انچارج میں ہوں، اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے حل کرنے کی کوشش کروں گا ورلڈکپ شیڈول تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا، صرف بی سی سی آئی شیڈول تبدیل نہیں کر سکتا، آئی سی سی اور باقی ٹیموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں ملوث ہوتے ہیں۔

    ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے درد سر بن گیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو یکے بعد دیگرے دو میچز کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، حیدر آباد میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز اور 10 اکتوبر کو پاکستان سری لنکا کا میچ شیڈول ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے تحفظات سے بی سی سی آئی کو آگاہ کیا تھا جس کے ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے-

    حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے بورڈ فار کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو مطلع کیا ہے کہ انہیں مسلسل دنوں میں ورلڈ کپ کے میچوں کی میزبانی کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ حیدرآباد کا راجیو گاندھی اسٹیڈیم 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے درمیان میچ کی میزبانی کرے گا اور اس کے اگلے ہی دن اسی مقام پر سری لنکا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

    ایشیا کپ،کمنٹری پینل کا اعلان،رمیز راجہ رہ گئے

    حیدرآباد پولیس نے دونوں کھیلوں کے درمیان کوئی فرق نہ ہونے کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے اور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ حکام کے لیے خصوصی تشویش کا باعث ہے۔

    ابتدائی طور پر یہ میچ 12 اکتوبر کو ہونا تھا لیکن احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 14 اکتوبر کو ہونے والے میچ کو دوبارہ شیڈول کرنے کے بعد، اس کھیل کو آگے لایا گیا تاکہ پاکستان کو میچوں کے درمیان آرام کے لیے مناسب وقت فراہم کیا جا سکے۔

    ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل کے سامنے رونما