Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت  ملتوی

    چیئرمین پی ٹی آئی کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی-

    باغی ٹی وی:اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اٹک سےاڈیالہ جیل منتقلی کےلیےدائر درخواست کی سماعت آج ہونا تھی تاہم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدم موجودگی کےباعث آج سماعت ملتوی کر دی گئی-

    گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی عدالت نے کہا بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا عدالت نے اس بات پر معاونت طلب کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے، جیل رولز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دوست، رشتے دار اور وکلا سے ملاقات کروائیں، انہیں جائے نماز اور انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید دیا جائے چیئرمین پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

    سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

    عمران خان کے قانونی امور کے ترجمان نعیم پنجوتھہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو محفوظ کھانا مہیا کرنے پر تاحال فیصلہ نہ ہوا، ان کو اڈیالہ جیل میں بھی منتقل نہیں کیا گیا، عدالتی فیصلہ اس وقت جاری کیا جب ملاقات کا وقت ہی ختم ہوچکا چیئرمین تحریک انصاف کے بنیادی انسانی حقوق چھینے جارہے ہیں، ہم نے تمام گزارشات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے رکھی ہیں۔

    لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

    واضح رہے کہ رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز اسنائی گئی تھی اور اسی روز عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور ٹرائل کورٹ کے جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

    لاہورہائیکورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کواو ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن جاری

  • لاہورہائیکورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کواو ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن جاری

    لاہورہائیکورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کواو ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن جاری

    رضوانہ تشدد کیس،سول جج کو او ایس ڈی بنانے کے بعد تفتیش کی نئی راہ ہموار
    سول جج کی اہلیہ کا گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس،سول جج کو او ایس ڈی بنانے کے بعد تفتیش کی نئی راہ ہموار ہو گئی

    وفاقی پولیس نے سول جج عاصم حفیظ کو بیان ریکارڈ کروانے کیلے دوبارہ طلب کر لیا ،پولیس جے آئی ٹی کو جج کو شامل تفتیش کرنے کی رکاوٹ بھی دور ہو گئی جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر سے بطور جج کوشامل کرنا مشکل تھا ،جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا تھا،جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے

    گھریلو ملازمہ کو تشدد بنانے کا معاملہ ،آئی جی اسلام آباد نے سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کیے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو درخواست کردی ،آئی جی اسلام آباد نے استدعا کی کہ سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنا چاہتے ہائیکورٹ اجازت دے .

    چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنانے کے حکم کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کو راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کیا ہے،انہیں 19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ عاصم پر گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ زیرسماعت ہے بچی لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کے سر کے گہرے زخم کا علاج اور دیگر شدید چوٹوں کے باعث پلاسٹک سرجری کی جارہی ہے، اس دوران سرجری کے لئے بچی کو معیاری کریمیں لگائی جارہی ہیں،پلاسٹک سرجری کے سیشنز ڈاکٹر رومانہ کی سربراہی میں ٹیم کر رہی ہے جب کہ متاثرہ بچی کی پٹیاں 24 سے 48 گھنٹے بعد تبدیل کی جاتی ہیں،ڈیڑھ ماہ تک رضوانہ کے زخموں کی بھرائی کا عمل جاری رہےگا اور بچی کی پلاسٹک سرجری کی رپورٹ نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو پیش بھی کی جائے گی۔

    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری

    پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ زخموں کی صفائی اور گرافٹنگ ایک مشکل عمل ہے اوررضوانہ کی صحت بارے صوبائی وزیر صحت کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کرتے ہیں۔میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے کہا کہ رضوانہ کے سراورکمرکے زخم صاف کرکے پٹی کی گئی ہے اور پلیٹ لیٹس اور خون کی مقدار بہتر ہو چکی ہے-

    خیال رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لے کر آئی-

    لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

  • لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

    لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

    سانتو دومنگو: لاطینی امریکی ملک ڈومینیکن ریپبلک میں دھماکے سے 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے،مرنے والوں میں 4 ماہ کا نومولود بچہ بھی شامل ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق دھماکہ دارالحکومت سانتو دومنگو کے کاروباری مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ سڑک پر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے سے 9 عمارتیں متاثر ہوئیں جن میں سے 4 جزوی طور پر تباہ ہو گئیں ابتدائی طور پر دھماکے میں 27 افرا ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ تر ہلاکتیں جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والے 59 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے،اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے بیشتر افراد کا جسم 40 فیصد جھلس چکا ہے جبکہ 17 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہو سکی-

    پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

    دوسری جانب امریکہ کی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا آگ کے باعث اب تک 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،جبکہ گمشدہ ہونے والے افراد کا سراغ نہ ملنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،اور ملنے والی لاشوں میں سے بیشتر جل کر راکھ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے اُن کی شناخت میں مشکل پیش آ رہی ہے-

    امریکی حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ امریکہ کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی ثابت ہوئی ہے ،3 ہزار کے لگ بھگ عمارتیں اور ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر موجود سب کچھ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

    سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں جبکہ ماحول دوست طرز زندگی کو اپنا کر اور زہریلے مادوں کے کم سے کم استعمال سے ہم اپنی زمین کو ان ناگہانی آفات سے بچاسکتے ہیں۔

  • مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

    باغی ٹی وی: ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے راوی اور ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے دریائے راوی اور چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر بنائے گئے ڈیمز تقریباً پانی سے بھر چکے ہیں دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

    حکام کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے،گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے امکانات ہیں جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    خطہ پوٹھوہاراور پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    دوسری طرف پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے گزشتہ روزدریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں 19 ہزار 340 کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےدریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 55 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں17 سے 20 اگست تک دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بھارت کے بھکرا اور پونگ ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے-

    پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

  • سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

    سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

    دمشق: شام کے صدر بشار الاسد نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی: "العربیہ” کے مطابق شام کی معیشت 2011 میں شروع ہونے والے اس تنازعے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے جس میں 5 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

    شامی حکومت نے ان لوگوں کی تنخواہوں اور پنشن کو دوگنا کر دیا جو سول سروس اور ملٹری میں ملازم یا کنٹریکٹ ورکرز ہیں فیصلے سے پہلے سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہ شامی پاؤنڈ کی قدر کے لحاظ سے تقریباً 10 سے 25 ڈالر کے درمیان تھی صدارتی حکمناموں میں نجی شعبے میں کم از کم ماہانہ اجرت ایک لاکھ 85 ہزار 940 شامی پاؤنڈ یا بلیک مارکیٹ میں تقریباً 13 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

    یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، افغان محکمہ تعلیم

    دوسری جانب وزارت تجارت نے پیٹرول پر سبسڈی مکمل ختم کرنے اور ایندھن پر سبسڈی کو جزوی ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 3 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار پاؤنڈ اور ایندھن کے تیل کی قیمت 7 سو سے بڑھ کر 2 ہزار پاؤنڈ ہوگئی ہےجنگ کے آغاز کے بعد سے شامی کرنسی اپنی زیادہ تر قدر کھو چکی ہے اور آبادی کا بڑا حصہ غربت کا شکار ہے۔

    اقتصادی کامیابی کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے،یوم آزادی پر امریکا کا پیغام

  • پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

    پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

    امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی: انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہےانہوں نے کہا کہ ہم آئین،آزادی اظہار، مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے، پاکستان میں معاشی خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مبارکباد کے پیغام پر امریکی وزیر خارجہ سے اظہار تشکر کیا کہا کہ نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی، ہم امریکا کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خطے میں اقتصادی خوشحالی،جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔

    اقتصادی کامیابی کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے،یوم آزادی پر امریکا کا پیغام

    واضح رہے کہ قبل ازیں یوم آزادی پر وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی حکومت کی طرف سے میں پاکستانی عوام کے ساتھ 14 اگست کو یوم آزادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں،جب ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں اور پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہےہم جامع اقتصادی ترقی، توانائی، امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

    نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

    انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم دونوں ممالک کے خوشحال مستقبل کی تشکیل کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے منتظر ہیں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ ملک کی اقتصادی کامیابی کے لیے امریکا کی پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رہے گی،ہم جمہوری اصولوں اورقانون کی حکمرانی کے احترام کے عزم کا اشتراک کرتے ہیں۔

    بھارت:شملہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مندر تباہ ، کالج کی عمارت سیالبی ریلے میں بہہ …

  • خواتین کو ہراساں کرنے والے افغان باشندوں کو عدالت میں پیش کردیا

    خواتین کو ہراساں کرنے والے افغان باشندوں کو عدالت میں پیش کردیا

    ایبٹ آباد پولیس نے 14 اگست کے روز خواتین کو ہراساں کرنے اور ریاست مخالف نعرے لگانے والے 6 گرفتارافغان باشندوں کو عدالت میں پیش کر دیا-

    باغی ٹی وی:پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ان 6 افراد پر یوم آزادی کے دن ہنگامہ آرائی کرنے کا الزام ہےملزمان نے 14 اگست کی ریلی میں فیملیز کو ہراساں کیا، اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی، اس کے علاوہ ریلی میں ریاست مخالف نعرے بازی بھی کی،ملزمان کی ریاست مخالف ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کیا، ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف زیردفعات123A,124A,153,34,137,14پی پی سی 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ملزمان کو ایبٹ آباد میں پہلی دفعہ خواتین پولیس اہلکاروں کے حوالے کیا گیا جنہوں نے ملزمان کوعدالت میں پیش کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انٹرپول پاکستان نے 4 مطلو ب ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزمان کو ابوظبی سے گرفتار کر کےاسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں ارباب خلیل، علی رضا، منیر حسین اور محمد خان شامل ہےملزم ارباب خلیل اسلام آباد پولیس اورعلی رضا فیصل آباد پولیس، ملزم منیر حسین اور محمد خان جہلم اورڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تھے گرفتار ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔

    نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت کو لندن طلب کر لیا

  • وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور فیملی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں، وہاب ریاض ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے،بولے،انٹرنیشنل لیگز کھیلتا رہوں گا ،شین واٹسن کیخلاف میری زندگی کا بہترین اسپیل تھا،یادیں رہ جاتی ہیں ہمیشہ یادوں کیساتھ جیتا رہوں گا، کرکٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے، جہاں تک کوچنگ کی بات ہے یہ فیصلہ پی سی بی کا ہوگا، 1992 کے ورلڈکپ کو کبھی نہیں بھول سکتے،شعیب اختر کے ساتھ میرا کوئی مقابلہ نہیں،

    قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بڑا اعلان کیا انہوں نے لکھا کہ ایک ناقابل یقین سفر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، میری فیملی، کوچز، مینٹورز، ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حمایت کی فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں دلچسپ وقت آنے والا ہے۔


    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں نظر آئیں گے،شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرزکےساتھ معاہدہ ہوگیا ہےنشاہین شاہ آفریدی ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے، فاسٹ باؤلر کا اس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ 3 سال کے لیے ہوا ہے وہ لیگ میں شرکت کے حوالے سے پُر جوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ یو اے ای میں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں موجود ہیں جو ان کی ٹیم کو بھی سپورٹ کریں گے۔

    شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل کے ساتھ تین سالہ معاہدہ

    گلگت کی غیر سرشدہ پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار،ایک لاپتہ

    پاکستان آل رآؤنڈر آغا سلمان نے کس کھلاڑی کو پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر قرار دیا؟

  • لیونل میسی نےامریکی کلب انٹرمیامی کولیگز کپ کے فائنل میں پہنچادیا

    لیونل میسی نےامریکی کلب انٹرمیامی کولیگز کپ کے فائنل میں پہنچادیا

    لیونل میسی نے بدترین ریکارڈ رکھنے والے امریکی کلب انٹرمیامی کی قسمت بدل دی اور اسے لیگز کپ کے فائنل میں پہنچادیا۔

    باغی ٹی وی: لیگزکپ میں گزشتہ روز انٹر میامی اور فلاڈیلفیا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں انٹرمیامی نےفلاڈیلفیا کو 4-1 سے شکست دی لیگ میں ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر نے انٹرمیامی کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچوں میں 9 گولز کئے جب کہ انکی ٹیم کے روبرٹ ٹیلر نے 4 گولز اسکور کیے۔

    میسی کی انٹرمیامی میں شمولیت سے قبل کلب نے 122 میچوں میں صرف 3 بار ٹیمز کے خلاف 4 گولز اسکور کیے تاہم رواں سیزن میں اسٹار فٹبالر نمائندگی ملتے ہی ٹیم نے گزشتہ 6 مقابلوں میں حریف کے خلاف 4 مرتبہ چار سے زائد گولز کئے ہیں۔

    فلاڈیلفیا کو شکست دینے کے بعد انٹرمیامی فائنل میں امریکی ریاست ٹینیسی کے فٹبال کلب نیش وِل کے ساتھ اتوار کوکھیلے گا۔

    انگلینڈ کےفاسٹ بولر اسٹیون فن بھی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے

    خدا کیلئے لڑکیوں کے اسکول کھول دو،سینئیر صحافی طالبان کے دفتر پہنچ گئیں

    افغان طالبان حکومت کے 2 سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کا بیان

  • آسٹریلیا:دوران پرواز نماز پڑھنےاوردھماکہ خیز مواد رکھنےکی دھمکی دینے پر پاکستانی گرفتار

    آسٹریلیا:دوران پرواز نماز پڑھنےاوردھماکہ خیز مواد رکھنےکی دھمکی دینے پر پاکستانی گرفتار

    سڈنی: آسٹریلوی پولیس نے 55 سالہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری محمد علی عارف پر ملائیشیا ائیر لائنز کی پرواز میں مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کا دعویٰ کرنے پر فرد جرم عائد کردی۔

    باغی ٹی وی : "ڈیلی میل” کے مطابق ملائیشیا ائیرلائن کے ایک مسافر نے جو مبینہ طور پر وفاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے سے قبل ہاتھا پائی کی،عارف نے عدالت کے سامنے آنے کے لیے سوری ہلز پولیس اسٹیشن میں اپنا سیل چھوڑنے سے انکار کر دیا جس سے اپنی پہلی عدالت میں پیشی میں تقریباً تین گھنٹے کی تاخیر کر دی مجسٹریٹ گریگ گروگن کا کہنا تھا کہ اگر وہ عدالت کے سامنے آنا چاہتے ہیں تو انہیں اسے سیل سے نکالنا پڑے گا عدالت نے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی جب کہ باضابطہ طور پر علی عارف کی ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔

    آسٹریلین فیڈرل پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے علی عارف پر طیارے کو نقصان پہنچانے کے خطرے کے بارے میں جھوٹا بیان دینے اور کیبن کریو کی حفاظتی ہدایات پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہےاس جرم میں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید اور 9 ہزار 730 ڈالر سے زیادہ جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

    موسمیاتی تبدیلیاں،ماہرین نے یو اے ای کو انتباہ جاری کر دیا

    کوالالمپور جانے والی پرواز MH122 نے ہنگامی طور پر سڈنی ہوائی اڈے پر واپسی کی اور مسافروں کو کئی گھنٹوں تک جہاز پر انتظار کرنا پڑاپیر کی سہ پہر سڈنی سے ملائیشیا کے لیے روانہ ہوئی تھی اور تقریباً تین گھنٹے بعد سڈنی واپس آئی تھی اس واقعے کی وجہ سے 32 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور دیگر پروازیں 90 منٹ تک تاخیر کا شکار ہوئیں جب کہ بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی نہیں ہوئی۔حکام نے طیارے کو محفوظ سمجھے جانے کے بعد مسافروں اور عملے کو جہاز سے باہر نکال لیا اور اس علی عارف کو گرفتار کر لیا تھا۔

    ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں علی عارف طیارے کے درمیان نماز پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ دیگر مسافر دور سے انہیں دیکھ رہے ہیں۔

    خدا کیلئے لڑکیوں کے اسکول کھول دو،سینئیر صحافی طالبان کے دفتر پہنچ گئیں