Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسٹرابیری کی شکل کی عجیب وغریب سمندری مخلوق دریافت

    اسٹرابیری کی شکل کی عجیب وغریب سمندری مخلوق دریافت

    امریکا اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا کے سمندر کی گہرائی میں ایک خوفناک اورعجیب وغریب سمندری مخلوق دریافت کی ہے جو اسٹرابیری کی شکل سے مشابہت رکھتی ہے-

    باغی ٹی وی : ایملی میک لافلن، نیریڈا ولسن اور گریگ راؤس نے گزشتہ ماہ جرنل Invertebrate Systematics میں نئی ​​پائی جانے والی انواع کے بارے میں اپنے نتائج شائع کیے تھے،اس مخلوق کا سائنسی نام (Promachocrinus fragarius) رلکھا گیا ہے،(Fragarius) نام لاطینی لفظ (fragum) سے ماخوذ ہے جس کا مطلب اسٹرابیری ہے جسے محققین نے انٹارکٹک اوقیانوس سے گزرتے ہوئے 2008 اور 2017 کے درمیان دریافت کیا-

    سائنسدانوں نے سوشل میڈیا پر اس عجیب وغریب دریافت کی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں۔ جنہیں دیکھ کر کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ ایک جاندار مخلوق ہے،مجموعی طور پر، سائنس دان Promachocrinus کے نام سے سات نئی انواع کی شناخت کرنے میں کامیاب رہے، جس سے انٹارکٹک کی ایسی انواع کی تعداد ایک سے آٹھ ہو گئی،ان میں ایک نئی نسل تھی جسے انہوں نے انٹارکٹک اسٹرابیری فیدر اسٹار کا نام دیا کیونکہ "اس کی شکل (اس کے جسم) کی اسٹرابیری سے مشابہت” تھی-

    ایرانی شہزادی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی

    تحقیق کے مطابق انٹارکٹک اسٹرابیری فیدر اسٹار سطح سے 65 سے 1170 میٹر نیچے پائی جا سکتی ہے یہ سمندری مخلوق برگنڈی یا گہرے سرخ رنگ کی ہو سکتی ہے،محققین نے مطالعہ میں نوٹ کیا ہے کہ انٹارکٹیکا سے تاریک ٹیکسا، یا نامعلوم پرجاتیوں کو دریافت کرنے اور شناخت کرنے میں معمول سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے "کیونکہ نمونے لینے میں بڑی رکاوٹیں ہیں-

    محققین نے کہا کہ یہ سمجھنا کہ کون سا ٹیکس واقعی خفیہ ہے اور صرف مالیکیولر ڈیٹا سے پہچانا جا سکتا ہے، اور وہ جو سیوڈکریپٹک ہیں اور ان کی شناخت ایک بار مالیکیولر فریم ورک میں کریکٹرز پر نظر ثانی کرنے کے بعد کی جا سکتی ہےحیاتیاتی تنوع کی نگرانی کے لیے ٹیکسا کی مضبوط شناخت کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بہت پیچیدہ ہو سکتا ہے جب ٹیکسا واقعی خفیہ ہو۔”

    پاک چین دوستی اورسی پیک کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،چین

    محققین نے کہا کہ پروماچوکرینس کے تحت کچھ انواع کا تعین مورفولوجی، یا جانوروں اور پودوں کی ساخت اور شکل کے سائنسی مطالعہ کی بنیاد پر کیا جا سکتا ہے، لیکن "کچھ پرجاتیوں میں ابہام” باقی ہے۔

  • عراق میں بنفشی رنگ کا جھنڈا کیوں لہرایا گیا؟

    عراق میں بنفشی رنگ کا جھنڈا کیوں لہرایا گیا؟

    تہران: عراق میں گرمی کی شدید لہر کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں تاریخ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے،اس حوالے سے تیل کی کمپنیاں پہلے سے تیار تھیں اور انہوں نے خطرے کے اظہار کے لیے بنفشی جھنڈے لہرا دئیے ہیں العربیہ کے مطابق اتوار کے روز درجہ حرارت 52 ڈگری سے تجاوز کرنے کے بعد بصرہ گورنریٹ کی تیل کمپنیوں نے بنفشی پرچم کو بلند کیا تھا۔

    بہت سی کمپنیاں اپنے ملازمین کو سب سے زیادہ احتیاط برتنے کی طرف مائل کرنے کے لیے جان بوجھ کر بھی انتباہی علامت کے طور پر بنفشی جھنڈا لہرا رہی ہیں،اس جھنڈے سے مراد مختصر الٹرا وائلٹ شعاعیں ہیں جو انسانوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہیں یہ ہیٹ سٹروک کا باعث بنتی ہیں اور جسم میں زندہ خلیات کو ہلاک کرتی ہیں،یہ اکثر کاروباری اداروں کے ذریعہ کارکنوں کو انتہائی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک انتباہی علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنےکی منظوری مل گئی

    موسمیاتی اتھارٹی نے پہلے ہی اطلاع دے دی تھی کہ 13 گورنریٹس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 سیلسیس سے زیادہ ہوجائے گا خانقین سٹیشن میں گزشتہ ہفتہ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر تورک نے بدھ کو اپنے دورے کے اختتام پر خبردار کیا تھا کہ عراق کو زیادہ درجہ حرارت اور خشک سالی کا انتباہ جاری کیا تھا,عراق مسلسل چوتھے سال اقوام متحدہ کے مطابق دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا پانچواں ملک ہے، ملک کے جنوب میں کھیت بنجر ہیں ۔ خشک سالی کے بوجھ تلے دم گھٹ رہے ہیں۔

    نگران وزیرِ اعظم سے گورنر گلگت و دیگرکی ملاقاتیں

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنےکی منظوری مل گئی

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنےکی منظوری مل گئی

    اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری مل گئی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا جس کے تحت آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دےگی ذرائع کے مطابق خلاف ورزی کیے جانے پر ایڈوانس پیمنٹ ضبط اور معاہدہ کینسل ہو جائے گا اسلام آباد ائیرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی-

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی، ائیرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی، تھرڈ پارٹی کو ائیر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی بھی اجازت ہوگی-

    بشریٰ عمران خان سے ملنے پہنچ گئیں

    واضح رہے کہ حکومت نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد سول ایوی ایشن کی جانب سے آؤٹ سورسنگ کیلئجے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا گیا تھا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواہشمند کمپنیوں کو 8 نومبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی درخواست کے ساتھ کمپنیوں کو 5 ہزار ڈالر (ناقابل واپسی) کی رقم جمع کرانا لازمی ہوگی حکام کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے سے ملک میں زرمبادلہ آنے کے ساتھ ساتھ ان ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات بھی مسافروں کو میسر آئیں گی۔

    حسان نیازی کوئٹہ پولیس کے حوالے

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج

    چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج

    اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم حاضری کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3 مقدمات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کردی اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت تین مقدمات میں ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج ابوالحسنات کی عدالت میں وکیل پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی پیش ہوئے،وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر راستے میں ہیں،وکیل سلمان صفدر کے آنے تک اے ٹی سی نے سماعت میں وقفہ کردیا۔

    وقفے کے بعد سماعت پروکیل سلمان صفدر نے چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف اٹک جیل میں اس وقت قید ہیں،عدالت ہدایت دے تو ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر چیئرمین پی ٹی آئی موجود ہیں،اگر عدالت چاہے تو چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کی ہدایت دی جا سکتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر مقدمات میں بھی ضمانت منظور کی گئی۔پراسیکیوٹر کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کی مخالفت کردی گئی،پراسیکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بے انتہا ریلیف دیاگیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کی جائے ،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ بہت ہی بے تکی بات کی ہے پراسیکیوٹر نے، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے پر دلائل دینا چاہتا ہوں،پراسیکیوٹر ثبوت دکھا دیں الزامات ثابت کردیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی غیر حاضری جان بوجھ کر نہیں ہے،پراسیکیوشن نے تفتیش ہی مکمل نہیں کی، کس بنیاد پر ضمانت خارج کی جائے؟پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہم کرکٹ گراؤنڈ میں نہیں کھڑے، کرمنل کیس میں کھڑے ہیں،تفتیش بعد میں آئے، حاضری چیئرمین پی ٹی آئی کی پہلے بنتی ہے۔

    وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر قتل کا مقدمہ دائر کیا گیا، سپریم کورٹ نے ضمانت خارج نہیں کی، سپریم کورٹ نے ضمانت میں توسیع کی تو اے ٹی سی میں کیوں نہیں ہو سکتی؟اے ٹی سی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا بعد ازاں جج اے ٹی سی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کردی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت خارج کی۔

    قبل ازیں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے نو مئی واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی تھیں۔

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • محبت حسن سے ہوتی تو کتنے بت پرست ہوتے

    محبت حسن سے ہوتی تو کتنے بت پرست ہوتے

    رنگ شباب شازیہ اکبر عجیب ہے
    دوشیزگی جدا ہے تو جوبن جداجدا

    شازیہ اکبر 15اگست 1975ء کو فتح جھنگ میں پیدا ہوئی

    تصنیفات
    ۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)مجھے اذن جنوں دے دو
    ۔ (2)محبت حسن کامل ہے
    3 مجھے چاک پہ رہنے دو

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نظم

    محبت حسنِ کامل ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وہ کہتا ہے تمہیں میری
    بھلا کیا بات بھائی ہے
    نہ ہے رنگت اجالوں سی
    نہ ہے صورت مثالوں سی
    نہ ہیں لب ہی تراشیدہ
    نہ ہی آنکھیں غزالوں سی
    اسے کہہ دو مرے جاناں!
    محبت حسن سے ہوتی
    تو کتنے بت پرست ہوتے
    فقط تصویر کش ہوتے
    جو اچھا بت بنا لیتا
    وہی اس کا خدا ہوتا
    محبت صرف جھیل آنکھوں
    لبِ لعلیں حسیں قامت
    کی قوسوں اور محرابوں
    سے آگے جا نہ سکتی تھی
    نہ چشمِ شوق میں گرمی
    نہ لب پر پیار کی نرمی
    نہ باہوں کے حسیں گجرے
    نہ دھڑکن چومتی آہٹ
    نہ کیف و لمس کا جادو
    کہیں پہ معتبر ہوتا
    نہ پلکوں میں کوئی لرزش
    نہ اشکوں میں اثر ہوتا
    فقط پتھر کے بت اوپر
    رکھا انسان کا سر ہوتا
    ا سے کہہ دو میرے ہمدم!
    سماعت منجمد ہوتی
    تو تیرے شوخ فقرے پر
    نہ میرے گال یوں تپتے
    نہ تیرے وصل کے سپنے
    میری آنکھوں میں یوں سجتے
    محبت اک حسیں بت کی
    پرستش کا سِحر ہوتا
    سبھی دل بت کدے ہوتے
    وفا آزر کا گھر ہوتا
    مگر ایسا نہیں ہوتا
    مگر ایسا نہیں ہوتا
    محبت ایک پارس ہے
    جسے چھولے وہی سونا
    محبت ایسا کُن ہے جو
    زباں سے جب نکل جائے
    جہاں سارا بدل جائے
    مجھے تو اے مرے جاناں !
    تری خواہشوں کے جگنو پر
    ستارے وارنا کم ہے
    تری پلکوں کی جنبش پر
    دل اپنا ہارنا کم ہے
    ترے لب پر جو بات آئے
    صحیفہ بن کے چھا جائے
    میرے جگنو میرے جاناں !
    مجھے تو بس ہے یہ کہنا
    فسوں گر ہے یا عامل ہے
    محبت حسنِ کامل ہے
    محبت حسنِ کامل ہے
    (شازیہ اکبر: شعری مجموعہ : محبت حسنِ کامل ہے)

    غزل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سوچوں تو خیال اور بھی ہیں
    فی الحال سوال اور بھی ہیں

    سینے میں دبا رکھا ہے جن کو
    کچھ ایسے ملال اور بھی ہیں

    دیتے جو نہیں تمھیں دکھائی
    ٹوٹے پروبال اور بھی ہیں

    ہونا ہے ہنوز جن کا قیدی
    آواز کے جال اور بھی ہیں

    پروا ہی نہیں ہے زندگی کی
    جیسے مہ و سال اور بھی ہیں

    اک بار ملے تو ہم نے جانا
    آثارِ وصال اور بھی ہیں

    ہر موج میں دیکھا ہے اتر کے
    امواج ِ جمال اور بھی ہیں

    تھا راحتِ جاں تصور اس کا
    ہم مل کے نہال اور بھی ہیں

    ہے شاذیہ جو مرا مسیحا
    اس لب کے کمال اور بھی ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ترتیب و پیشکش : آغا نیاز مگسی

  • پی ٹی آئی کے مزید رہنما پارٹی سےعلیحدہ ہو گئے

    پی ٹی آئی کے مزید رہنما پارٹی سےعلیحدہ ہو گئے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما صمصام بخاری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں نہ کبھی وائلنس کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا اور نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے، یہ ملک ہمارا ہے، ادارے ہمارے ہیں، ہمیں مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، آج تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں۔

    ذرائع کے مطابق دوسری جانب صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سے ملاقات کی صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ چند روز میں پریس کانفرنس کرکے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    گزشتہ روز گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولت اختیار کی تھی اور تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا،صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے وفد کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

    صدر آئی پی پی علیم خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے، ملکی معاملات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، ہم ملکی مسائل کا عملی حل دیں گےجان بوجھ کر ملک کے پانچ سال ضائع کیے گئے، ہمیں اس تاخیر کا ازالہ کرنا ہوگا، عام آدمی کو صرف اپنے مسائل سے غرض ہے، نوجوان طبقے کو امید دلانا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرے سے خبردار کر دیا

    پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرے سے خبردار کر دیا

    اسلام آباد: مون سون کی بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ بڑھنے لگا۔

    باغی ٹی وی: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا ہے دریائے راوی اور دریائے چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر ڈیمز تقریبًا پانی سے بھر چکے ہیں-

    پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائےستلج اور بیاس کےبالائی علاقوں میں بارشوں کےامکانات ہیں آئندہ 24 گھنٹے میں بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں،مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے بھی امکانات ہیں۔

    مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میانوالی اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور بھکر میں بھی بارش متوقع ہے۔

    انتخابات میں مداخلت کا الزام ، ٹرمپ پر فرد جرم عائد

    اسی طرح محکمہ موسمیات کی طرف سے منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔ چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، سندھ کےساحلی علاقوں میں بھی بوندا باندی کاامکان ہےآزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے خضدار، کوہلو اور قلات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

    پاک چین دوستی اورسی پیک کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،چین

  • ڈرامہ نویس  اور ممتاز سماجی کارکن علی زاہد

    ڈرامہ نویس اور ممتاز سماجی کارکن علی زاہد

    جس میں محنت تو ہو پر بھوک مٹائے نہ کبھی
    ہم نے وہ رزق ہی بونے سے بغاوت کی ہے

    علی زاہد
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو اور سندھی کے معروف ادیب، شاعر، صحافی ، کالم نگار ، ڈرامہ نویس اور ممتاز سماجی کارکن علی زاہد صاحب 15 اگست 1973 میں تحصیل خیر پور ناتھن شاہ ضلع دادو سندھ کے قصبہ خانپور میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام زاہد علی اور عباسی قبیلے سے تعلق ہے لیکن وہ علی زاہد کے قلمی نام سے مشہور ہیں ۔ ان کی مادری زبان سندھی ہے لیکن اردو اور سندھی زبان میں لکھتے اور شاعری کرتے ہیں ۔ ان کی تعلیمی قابلیت بی اے اور ڈپلومہ ہولڈر ہیں ۔ انہوں نے نظم اور نثر میں لکھنے کا آغاز 1997 سے کیا جبکہ صحافتی کیریئر کا آغاز 1999 میں سندھی روزنامہ، شام اور ہلچل سے سب ایڈیٹر کی حیثیت سے کیا ۔

    روزنامہ سچ، روزنامہ، سندھو، روزنامہ تعمیر سندھ کے ادارتی صفحہ کے انچارج اور عبرت میگزین کے اسسٹنٹ ایڈیٹر رہے۔ انہوں نے کالم نگاری کا آغاز روزنامہ جاگو سے کیا جس کے بعد روزنامہ ہلچل، سندھو، عبرت، عبرت میگزین، سندھ ڈائجسٹ، تعمیر سندھ اور سوب Sobh میں مجموعی طور پر 2000 کے لگ بھگ کالم، آرٹیکلز اور اداریے لکھے ہیں وہ اس وقت سندھی زبان کے سب سے بڑے اخبار روزنامہ کاوش کے ایڈیٹوریل پیج کے انچارج کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور کالم نگاری بھی کر رہے ہیں ۔ علی زاہد ڈرامہ نگار بھی ہیں سندھ اور پنجاب میں انہوں نے متعدد ڈرامے اسٹیج کئے ہیں جبکہ سندھی زبان کے سب سے بڑے ٹی وی چینل K T N کے ڈرامہ ” ھوء اکیلی” (وہ اکیلی) میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔

    علی زاہد کے اب تک 3 شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں جن میں سندھی کی دو کتابیں ” ناچٹی” (رقاصہ) اور ” عدم کان اگتی” (عدم سے آگے) اور اردو شاعری کی کتاب” الفاظ کی خانہ بدوشی” شامل ہیں سندھی زبان کے نامور شاعر جمن دربدر کی سوانح حیات پر مبنی کتاب” وٹھی ہر ہر جنم وربو” بھی ان کی تصنیف ہے۔ علی زاہد ایک حساس ادیب، شاعر، صحافی اور کالم نگار ہیں جن کی تحریروں خواہ شاعری میں غم دنیا ، غم روزگار اور رومانویت شامل ہیں ۔ وہ ایک سیلانی طبیعت کے مالک ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جمن در بدر کی زندگی پر بھی قلم اٹھایا ہے اس لیے قاری کو ان کی شاعری میں بوریت ، اکتاہٹ اور مایوسی کا احساس نہیں ہوتا۔

    علی زاہد کی اردو اور سندھی شاعری سے انتخاب قارئین کی نذر
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جس میں محنت تو ہو پر بھوک مٹائے نہ کبھی
    ہم نے وہ رزق ہی بونے سے بغاوت کی ہے

    جب بھی گیا موہن جو دڑو کی گلیوں میں
    چہرے سب جانے پہچانے لگے ہیں

    جو بت شکن تھے وہ بت ساز بن چکے کب کے
    خدا کی خلق پہ انساں کا دور دورا ہے

    تا عمر بھیڑیوں سے لڑا ہے سکون سے
    درویش جھونپڑی میں پڑا یے سکون سے
    میں لو میں، پیاس میں، افلاس میں بھی ہوں زاہد
    میں تھر کی ریت میں ، برسات میں ملوں گا تمھیں

    جنہوں نے عمر بھر انصاف رکھا تاک نسیاں پر
    لگی ٹھوکر تواٹھتے ہی ، سزا کی بات کرتے ہیں

    وہی ہے التجا اب بھی ، وہی گریہ غریبوں کا
    وہی تیور ہیں صاحب کے ، انا کی بات کرتے ہیں

    کچھ تھا بیزار زہد سے زاہد
    کچھ بے ایمان کر گئے تم بھی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    الائي ڪير آ مون ۾، الائي ڪير آهيان مان؟
    مٽيءَ تي ايئن پيو آهيان، مٽيءَ جو ڍير آهيان مان!

    بقا جي بات ناهي ڪا، فنا جو فلسفو آهيان،
    ٽِڪي پيو وقت آ مون ۾، جُڳن جو ڦير آهيان مان.

    اکين جي ساهمي تنهنجيءَ عجب هي تور ڪئي منهنجي!
    رَتِي منهنجو وزن نڪتو! مون سمجهو سير آهيان مان!

    اوهان جي ماڳ جا منظر مٺي ڌنڌلائبا هوندا،
    اگهو بس آرسي پنهنجي، گهڙيءَ جو مير آهيان مان.

    اهي سج، چنڊ، تارن جون سموريون روشنيون اڪري،
    وڌيو هو بيخوديءَ مان جو عدم ڏي، پير آهيان مان.

    پُڇو ٿا ڪير آ زاهد! ڪٿان آيو، ڪٿي ويندو!؟
    الائي ڇو نه ٿا سمجهو! الائي ڪير آهيان مان!
    ,………….

    رقص آ؟ ڇير آ؟ نه ٿو ڄاڻان،
    مون ۾ هي ڪير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.

    دل جي ڌڪ ڌڪ ۽ وقت جي ٽڪ ٽڪ،
    ضبط آ، ڦير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.

    بس خبر آ ته توسان عشق آهي،
    پاءُ آ، سير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.

    ڇو ٿيو آ ڪڏهن منُ ماڪوڙي؟
    ڇو ڪڏهن شير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.

    منهنجي بربادين پٺيان ڪنهنجو،
    هٿ آ، پير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.

    هي به ڪافي آ، هم قدم آهين،
    آخري سير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.

    دوست زاهد اکين جا اجرا سڀ،
    ڪنهنجي دل مير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.
    ,…………

    جاڳ جا ڌڻي شاعر, رات پڻ سفر آھي
    شاعري آ پنڌ اوکو, ڏآت پڻ سفر آھي

    سج کي ڏسي ڪوئي هو رڳو سفر ناهي
    ٻاٽ ۾ ھوء جگنوء جي جهات پڻ سفر آھي

    زندگيء جي شطرنج جي مونجھ ڪير ڪيئن سمجهي,
    .جيت ماڳ آھي پر مات پڻ سفر آھي

    تو پرن سان جهاڳيون هن, منزلون پکيئڙا پر
    جا ٽلي ٿي ٽاريء تي, لات پڻ سفر آھي.

    اڄ جو علي زاهد, ڪالھ آنء آدم هئس,
    وقت ئي سفر ناهي, ذات پڻ سفر آھي.

  • ایرانی شہزادی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی

    ایرانی شہزادی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی

    ایران کے سابق بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی شہزادی ایمان پہلوی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1959 میں، ایران کے گلستان محل کے ہال آف مررز میں اس وقت خوشی کا سماں تھا جب ایران کے شاہ، جسے محمد رضا شاہ بھی کہا جاتا ہے، نے 21 سالہ فرح دیبا سے شادی کی۔ نوجوان شہزادی نے نور العین ڈائمنڈ ٹائرا کے ساتھ ایک شاندار گاؤن پہنا تھا، اور اپنی شادی میں بہت زیادہ تجسس کا باعث بنی، جس نے دنیا بھر میں پریس کی توجہ حاصل کی اور ایران کی نوجوان ملکہ کے طور پر سرخیاں بنائیں۔

    یارا ابو الجدایل نے 100 میٹر ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    اب، 60 سال سے زائد عرصے بعد، ان کی پوتی ایمان پہلوی اپنے ساتھی بریڈلی شرمین کے تجویز کے بعد اپنی شاندار شادی کی تیاری کر رہی ہے 29 سالہ شہزادی ایمان پہلوی کی منگنی امریکی ادارے میں کام کرنے والے ساتھی بریڈلی شرمین سے ہوئی ہے دونوں میں تین برس سے گہری دوستی تھی، شہزادی کی منگنی کی تصدیق سابق شاہی گھرانے نے سوشل میڈیا پر کی،دونوں کی پہلی ملاقات 2017 میں ایک مشترکہ دوست کے گھر ہوئی تھی، بعدازاں عالمی وبا کووڈ 19 کے دوران دونوں کی دوستی پروان چڑھی۔

    ڈل کمپنی پر بڑا جرمانہ عائد


    1959 میں شہزادی کے دادا ، ایران کے سابق اور آخری بادشاہ محمد رضا نے 40 برس کی عمر میں 21 سالہ فرح دیبا سے عالیشان شادی کی تھی جس کے چرچے کئی عرصے تک زبان زدِ عام رہےمحمد رضا پہلوی 16 ستمبر 1941 سے 11 فروری 1979 تک ایران کے بادشاہ رہے۔

  • انتخابات میں مداخلت کا الزام ، ٹرمپ پر فرد جرم عائد

    انتخابات میں مداخلت کا الزام ، ٹرمپ پر فرد جرم عائد

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر جج رابرٹ میک برنی نے 2020 کے جارجیا کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر فردِ جرم کی گئی ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 اتحادیوں پر بھی جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

    گرینڈ جیوری نے ایک دن کی سماعت کے بعد فردِ جرم عائد کی، استغاثہ نے جارجیا میں 2020 کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پرثبوت پیش کیے تھے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔

    فلٹن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ولیس کی طرف سے لگائے گئے الزامات، ٹرمپ کو درپیش قانونی پریشانیوں میں اضافہ کرتے ہیں، جو 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ بہت جلدسعودی عرب کا دورہ کریں گے

    98 صفحات پر مشتمل وسیع فرد جرم میں 19 مدعا علیہان اور مجموعی طور پر 41 مجرموں کی فہرست ہے، تمام مدعا علیہان پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کا استعمال منظم جرائم کے گروہوں کے ارکان کو نشانہ بنانے کے لیے کیا جاتا ہے اور انہیں 20 سال تک قید کی سزا سنائی جاتی ہے دیگر مدعا علیہان میں ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس کے سابق چیف آف اسٹاف مارک میڈوز اور وکلاء روڈی گیولیانی اور جان ایسٹ مین شامل تھے۔

    فرد جرم میں کہا گیا کہ ٹرمپ اور اس فرد جرم میں لگائے گئے دیگر مدعا علیہان نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ ٹرمپ ہار گئے، اور وہ جان بوجھ کر اور جان بوجھ کر غیر قانونی طور پر انتخابات کے نتائج کو ٹرمپ کے حق میں تبدیل کرنے کی سازش میں شامل ہو گئے۔

    نامزد افراد کے وکلاء نے یا تو تبصرہ کرنے سے انکار کردیا یا فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    یہ معاملہ 2 جنوری 2021 کو ہونے والی ایک فون کال سے شروع ہوا جس میں ٹرمپ نے جارجیا کے اعلیٰ انتخابی اہلکار، بریڈ رافنسپرگر پر زور دیا کہ وہ ریاست میں اپنے تنگ نقصان کو واپس کرنے کے لیے کافی ووٹ "تلاش” کریں ٹرمپ کے حامیوں نے قانون سازوں کو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کرنے سے روکنے کی ناکام کوشش میں چار دن بعد یو ایس کیپیٹل پر دھاوا بول دیا۔