Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا

    سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا

    سعودی عرب نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقوں کے لیے ایک غیر مقیم سفیرنامزد کیا ہے،سفیر کی تقرری اس وقت ہوئی ہے جب امریکہ اسرائیل سعودی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی:فلسطینی حکام نے اپنے پہلے سعودی عرب کے سفیر کا خیرمقدم کیا، یہاں تک کہ مملکت اسرائیل کے ساتھ رسمی سفارتی تعلقات قائم کرنے پر غور کر رہی ہے عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اردن میں موجودہ سعودی سفیر نائف السدیری یہ ذمہ داری ادا کریں گے، وہ مقبوضہ بیت المقدس کے لیے بطور قونصل جنرل بھی خدمات انجام دیں گے السدیری نے اردن کے دارالحکومت عمان میں فلسطینی سفارت خانہ کے صدر دفاترمیں فلسطینی صدر محمود عباس کے سفارتی امور کے مشیر مجدی الخالدی کو اپنی اسناد پیش کردی ہیں۔

    انگریز دور کے قوانین کو تبدیل کرنے کا بھارتی پارلیمنٹ میں ترمیمی بل پیش

    عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر کے مشیر مجدی الخالدی نےکہا ہےکہ وہ اس تقررکا خیر مقدم کرتے ہیں، اس سے دونوں ملکوں کے مستحکم اور ٹھوس برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملےگی-

    رپورٹس کے مطابق یہ تقرر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ریاست فلسطین کے بھائیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں اسے باضابطہ فروغ دینے کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

    واضح رہے کہ فلسطینی علاقوں سے متعلق امور روایتی طور پر عمان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے ذریعے نمٹائے جاتے رہے ہیں۔

    رحیم یارخان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ،مقدمہ درج

    الجزیرہ کے مطابق فلسطینی تجزیہ کار طلال اوکل نے کہا کہ نئی تقرری مقبوضہ مغربی کنارے میں سعودی عرب کے سرکاری نمائندہ دفتر کی جانب ایک قدم ہے یہ ایک پیغام بھی ہے کہ سعودی عرب ایک مکمل خودمختار ریاست میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے پرعزم ہے۔

    تاہم، امریکی، اسرائیلی اور سعودی حکام نے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی معاہدہ بہت دور ہے، کیونکہ متعدد کانٹے دار مسائل مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپوں سے لے کر سعودی جوہری توانائی کی ترقی تک اس کی راہ میں حائل ہیں ریاض نے بارہا کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ تنازع کے حل ہونے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہ کرنے کے دہائیوں پرانے موقف پر قائم رہے گا-

    واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب،بھارتی اہلکار کی بندوق گر گئی

  • پانی کی سطح سے اڑان بھرنے والا روسی  طیارہ

    پانی کی سطح سے اڑان بھرنے والا روسی طیارہ

    ماسکو: روس نے پانی کی سطح سے اڑان بھرنے والے روسی کمرشل طیارہ تیار کر لیا جس نے دریا سے اڑان بھر کر لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    باغی ٹی وی: ایمفیبیئس بیریو بی 200 الٹیئر نامی روسی طیارے کو انتہائی مہارت سے تیار کیا گیا جس کا مقصد کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔طیارے کو خاص طور پر آگ بجھانے سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے اور سمندری گشت کے لئے ڈیزائن کیا گیا جدید طیارہ پانی سے اڑان بھر سکتا ہے روس میں قائم ارکٹ نے تیار کیا ہے۔ یہ طیارہ ارکت کے پہلے مکمل سول پروگرام کے تحت تیار کیا گیا تھا۔

    https://twitter.com/o_betoaraujo/status/1645907130380341248?s=20

    مصر میں سکندر اعظم کا 2200 پرانا مجسمہ دریافت

    بیریو بی 200 الٹیئر ایک ایمفیبیئس جیٹ سے چلنے والا سمندری جہاز ہے جسے بیریو ایئرکرافٹ کمپنی نے بنایا ہے۔کمپنی کے مطابق جہاز کو آگ بجھانے ، تلاش ، بچاؤ ، کارگو اور مسافروں کی نقل و حرکت کے لئے ڈیزائن کیا گیا، جس میں 72 مسافروں کو لے جانے کی گنجائش ہے یہ بغیر تیاری کے ہوائی پٹیوں اور پانی پر ٹیک آف اور لینڈ کر سکتا ہے۔
    https://www.youtube.com/watch?v=AQH3YZ6uwMs

    انگریز دور کے قوانین کو تبدیل کرنے کا بھارتی پارلیمنٹ میں ترمیمی بل پیش

  • شاہ محمود قریشی  پی ٹی آئی کے لیے کام نا کرنے کے معاہدے کےتحت باہر ہیں،راجہ ریاض

    شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے لیے کام نا کرنے کے معاہدے کےتحت باہر ہیں،راجہ ریاض

    سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی معاہدے کے تحت باہر ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کےپروگرام میں گفتگومیں راجہ ریاض نےکہا کہ اسحاق ڈار اور شاہد خاقان کےنام بطور نگران وزیرا عظم زیر غور ہی نہیں آئے، وزیراعظم سے طے ہوا تھا کہ جب تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہیں ہوتا، سامنےنہیں لایا جائےگا، میں نےجو وعدہ کیا تھا پورا کیا ہوسکتا ہےکہ معاشی ماہرین کے نام نگران کابینہ میں ہوں، نگران وزیر خزانہ کوئی نہ کوئی معاشی ماہر ہی ہوں گے، میرا خیال ہےکہ نگران وزیرخزانہ ٹیکنوکریٹ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عام انتخابات فروری میں ہوں گے، الیکشن میں پی ٹی آئی ہوگی یا نہیں میں کچھ نہیں کہہ سکتا،قریشی صاحب پی ٹی آئی کے لیےکام نہ کرنےکا معاہدہ کرکے باہر آئے ہیں، ان کا معاہدہ یہی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے لیے کام نہیں کریں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہیں کچھ کہنے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں، میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا۔

    یوم آزادی، قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی

    دوسری جانب نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ پر بھاری ذمہ داری ڈالی گئی ہے، دیکھنا ہو گا نگران وزیراعظم صاف شفاف انتخابات کرا پائیں گے نگران کابینہ کیسی کابینہ چنتے ہیں جو غیر جانبدار ہو انوار الحق کاکڑ اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے آئے ہیں، نگران وزیراعظم سے توقعات وابستہ کرنا بری بات نہیں،انوار الحق آئینی ذمہ داری اچھے طریقے سے نبھاتے ہیں تو جمہوری قدروں میں اضافہ ہوگا، نگران وزیراعظم کا آئینی کا م صاف شفاف الیکشن کرانا ہے۔

    مصر میں سکندر اعظم کا 2200 پرانا مجسمہ دریافت

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر صورت میں الیکشن میں حصہ لے گی، ن لیگ الیکشن آگے لے جانا چاہتی ہے ، الیکشن کے بارے میں مطلع ابرآلود دکھائی دے رہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے فیصلے میں بہت سے نقائص موجود ہیں، اگر انوار الحق کاکڑ ماحول میں تبدیلی لاتے ہیں تو خوش آئند ہو گا۔

  • ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی

    ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی

    پاکستان میں ایل پی جی مزید مہنگی ہوگئی-

    باغی ٹی وی :عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی مہنگی ہونے کے بعد پاکستان میں بھی ایل پی جی مہنگی کر دی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت میں 70 ڈالرز کا اضافہ ہوا عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہےجبکہ اس سے قبل 31 جولائی کو بھی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان کیلئے روسی خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں ،کیونکہ پاکستان ریفائنری نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا ہے،انڈسٹری ذرائع کے مطابق عرب ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریباً 20 فیصد زائد فرنس آئل بن رہا ہے۔

    پاکستان کیلئے روسی خام تیل کی امپورٹ عارضی طور پر معطل

    انڈسٹری ذرائع کے مطابق فرانس آئل کم قیمت میں ایکسپورٹ کے بعد روسی خام تیل کا فائدہ محدود ہے11 اور 26 جون کو دو جہازوں کے ذریعے امپورٹ کے بعد کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں پہنچا۔

    روسی خام تیل کی خریداری کے وقت ایک بڑی بحث اس بات پر تھی کہ کیا روسی خام تیل ’یورل‘ کو پاکستانی ریفائنریاں صاف کر سکتی ہیں یا نہیں کیونکہ اس کا معیار بین الاقوامی سطح پر فروخت ہونے والے برینٹ خام تیل سے مختلف ہے پاکستان میں عام طور پر مشرق وسطیٰ سے آنے والا عربیئن لائٹ خام تیل استعمال کیا جاتا ہے۔

    13 سے 16 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی

  • پیمرا نے اشتہاری، مفرور 11 افراد کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی

    پیمرا نے اشتہاری، مفرور 11 افراد کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی

    اسلام آباد : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے 11 مفرور اور اشتہاری افراد کو ٹی وی پر دکھانے پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی : جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سیاستدان اور صحافی شامل ہیں،جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سید اکبر حسین، صابر شاکر، معید پیرزادہ، وجاہت سعید، عادل فاروق راجہ ،حیدر رضا مہدی ،شاہین صہبائی، پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان، فرخ حبیب، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔


    پیمرا نے مذکورہ بالا 11افراد کو الیکٹرانک میڈیا پر دکھانے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق مفرور اور اشتہاری افراد کو ٹی وی پر دکھانے کی اجازت نہیں ہے،پیمرا نے ہدایت دی ہے کہ الیکٹرانک میڈیا پر ایسے لوگوں کی کوریج کو ممنوع قرار دیا جاتا ہے، ایسے افراد سے متعلق کسی بھی قسم کی خبر، بیانات نشر کرنے سے گریز کیا جائے کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

  • واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب،بھارتی اہلکار کی بندوق گر گئی

    واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب،بھارتی اہلکار کی بندوق گر گئی

    لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکار کی بندوق گرگئی۔

    باغی ٹی وی:یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار اور روایتی تقریب منعقد ہوئی پاکستان رینجرزکے چاق وچوبند دستے نے پرچم اتارنے کی پریڈ میں حصہ لیا پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی –

    سلمان خان کی سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد

    رینجرز کی دلیرانہ انداز کی پریڈ کے دوران تقریب دیکھنے کے لیے موجود عوام اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے ، اس موقع پر رینجرز کے جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے بے مثال تھےاس دوران بھارتی فوجی کی رائفل نیچے گرگئی تاہم فوری طور پر دوسرے جوان نے اسے نیچے گری رائفل اٹھا کر پکڑائی۔

    واضح رہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب روزانہ شام کو منعقد ہوتی ہے جسے دیکھنے کیلئے دونوں طرف تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جبکہ دونوں ممالک کی افواج شاندار پریڈ کا مظاہرہ بھی کرتی ہیں۔

    برطانیہ:ٹریفک سے بھری معروف شاہراہ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

  • یوم آزادی، قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی

    یوم آزادی، قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی: اے پی پی کے مطابق ایوان صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سزاؤں میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہوگا،سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ اسی طرح زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    ایوان صدر کے مطابق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرم بھی سزاؤں میں کمی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گےسزاؤں میں کمی کا اطلاق ان مرد قیدیوں پر ہوگا جو کہ 65 سال سے زائد عمر کے ہیں اور اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکےہیں اسی طرح 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

    سلمان خان کی سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد

    مزید برآں 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاؤں میں کمی کی منظوری دی ہے۔

    بم کی اطلاع موصول ہونےپر ایفل ٹاور کو خالی کرالیا گیا

  • مصر میں سکندر اعظم کا  2200 پرانا مجسمہ دریافت

    مصر میں سکندر اعظم کا 2200 پرانا مجسمہ دریافت

    قاہرہ: مصر میں ماہرین نے سکندر اعظم کا مجسمہ دریافت کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق مصر میں قدیم نوادرات کی وزارت نے حال ہی میں اسکندریہ میں ایک قدیم رہائشی اور تجارتی آثار قدیمہ کے اندر سکندر اعظم کا مجسمہ دریافت کیا ہےماہرین آثار قدیمہ نے نو ماہ کی کھدائی کے بعد یہ دریافت کی جبکہ سکندر اعظم کے مجسمے سمیت مجسمے کے سانچوں اور جنگجوؤں کیلئے تعویذ بنانے کا سامان بھی دریافت کیا گیاماہرین کا خیال ہے کہ یہ قدیم مصر کے آخری شاہی دور 2200 سے تعلق رکھتا ہے بطلیما کے دور میں اس خطے کا تجارتی مرکز تھا ٹیم نے اس مقام پر سکندر اعظم کے مجسموں کے ساتھ ساتھ مشہور قدیم رہنما کا ایک الباسٹر مجسمہ بھی دریافت کیا۔

    وزارت کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ وزیری کا کہنا تھا کہ اسکندریہ کے مذکورہ بالا علاقے جسے ’الشطبی‘ کا نام دیا گیا ہے،جس میں بارش، سیلاب اور زمینی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے گلابی رنگ میں پینٹ کیے گئےسرنگ نما ٹینکوں کا بڑا نیٹ ورک بھی ملا ہے انہوں نے قصبے کی ترتیب کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مرکزی سڑک اور کئی شاخوں کی سڑکوں پر مشتمل تھا جو سب صفائی کے نیٹ ورک سے منسلک تھے۔

    برطانیہ:ٹریفک سے بھری معروف شاہراہ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    وزیری نے مزید کہا کہ یہ علاقہ دوسری صدی قبل مسیح سے چوتھی صدی عیسوی تک سرگرم تھا جہاں سے مٹی کے برتنوں، سکے، پلیٹوں، مچھلی پکڑنے کے اوزار اور مسافروں کے لیے آرام گاہیں بھی دریافت ہوئی ہیں۔

    علاقے کی عمارتوں کے کھنڈرات اور وہاں سے ملنے والے نمونوں کا تجزیہ کرنے والی ٹیم نے بتایا کہ قصبے میں ایک بازار تھا جس میں برتن فروخت ہوتے تھے اور مجسموں، تعویذوں اور دیگر اشیاء سازی کے لیے ورکشاپس تھیں۔

    مصری شہر اسکندریہ کے پیچھے دلچسپ یونانی تاریخ
    مصر کے دوسرے سب سے بڑے شہر اسکندریہ میں Hellenism کی کہانی دو ہزار سال سے زیادہ پرانی ہے اور 331 قبل مسیح میں شہر کی پہلی گلی کے حصے کے طور پر سکندر اعظم کی جانب سے پہلا پتھر رکھ دیا گیا تھا الیگزینڈر III، "میسیڈون کا باسیلیس”، "ہیلینک لیگ کا ہیجیمون”، فارس کا "شہنشاہ”، مصر کا "فرعون” اور "ایشیاء کا رب” – جسے سکندر اعظم کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک تھا۔

    سلمان خان کی سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد

    356 قبل مسیح میں شمالی یونان میں جدید دور کے وسطی مقدونیہ میں پیلا میں پیدا ہوا، وہ فلپ II، مقدون کے بادشاہ اور اس کی بیوی اولمپیا کا بیٹا تھا، لیکن سکندر کوئی شاہی مقام رکھنے والا نہیں تھا وہ اپنی عسکری اور سیاسی صلاحیتوں کی وجہ سے بہت کم عمری میں ہی مشہور ہو گئے۔

    Hellenistic اسکندریہ اسکندریہ کے لائٹ ہاؤس (فاروس) کے لیے مشہور تھا، جو قدیم دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک ہے۔ اس کی عظیم لائبریری (قدیم دنیا کی سب سے بڑی)؛ اور اس کا Necropolis، جو قرون وسطی کے سات عجائبات میں سے ایک تھااسکندریہ، ایک موقع پر، روم کے بعد قدیم بحیرہ روم کے علاقے کا دوسرا طاقتور شہر تھا۔

    جدید دور میں، یونانیوں نے 18ویں اور 19ویں صدی میں دوبارہ اسکندریہ میں آباد ہونا شروع کیا۔ 1821 کے یونانی انقلاب کے فوراً بعد امیگریشن کی ایک نئی لہر سے اسکندریہ میں سیلاب آ گیا، جس سے شہر کے نام نہاد یورپی دور کا آغاز ہوا۔

    بم کی اطلاع موصول ہونےپر ایفل ٹاور کو خالی کرالیا گیا

  • رحیم یارخان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ،مقدمہ درج

    رحیم یارخان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ،مقدمہ درج

    کراچی میں مختلف واقعات کے بعد اب رحیم یارخان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے-

    باغی ٹی وی:حال ہی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں خواتین کو سرراہ ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے پے درپے واقعات کی سی سی ٹی ویڈیوز سامنے آئیں تھیں،تاہم اب رحیم یار خان میں اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا ہے-

    پولیس کے مطابق واقعہ جمعرات کا ہے، راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ رحیم یار خان کے علاقے لغاری کالونی میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے موٹرسائیکل سوار راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہوجاتا ہے موٹرسائیکل سوار کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    اوچ شریف :خیر پور ڈاہا میں زمین پر قبضے کا تنازعہ،مسجد میں نماز پڑھتے …

    دوسری جانب جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) میں چور نے خود کو اسپتال کا ملازم ظاہر کیا اور بزرگ مریضہ سے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگیا مریضہ کے مطابق ملزم اسپتال کا ملازم بن کر آیا اور کہا کہ آپ کا سی ٹی اسکین کرنا ہے، ملزم نے کانوں سے بالیاں، موبائل فون اور دیگر سامان پرس میں ڈالنےکو کہا اور پرس لےکر فرار ہوگیا۔

    سیالکوٹ:جماعت اسلامی کا مہنگائی مکاؤ احتجاجی کیمپ

  • انگریز دور کے قوانین کو تبدیل کرنے کا بھارتی پارلیمنٹ میں ترمیمی بل پیش

    انگریز دور کے قوانین کو تبدیل کرنے کا بھارتی پارلیمنٹ میں ترمیمی بل پیش

    بھارتی حکومت نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں برطانوی نوآبادیاتی دور کے بغاوت کے قانون کو اس کے اپنے ورژن سے بدلنے کی تجویزپیش کی جبکہ حکومت نے ایک بل بھی پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جنسی جرائم کے لیے زیادہ سزائیں دے کر خواتین اور بچوں کو بہتر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: ہندوستان میں برطانیہ کے حکمرانوں نے 1860 میں آزادی پسندوں کو دبانے کے لیے بغاوت کے خلاف ایک قانون نافذ کیا – جس کا مقصد لوگوں کو حکومت بننے یا اس کے خلاف کام کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ ہندوستان نے 1947 میں برطانوی استعمار سے آزادی حاصل کی، لیکن قانون کا استعمال جاری رکھا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق اب بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں نوآبادیاتی دور کے فوجداری قوانین میں ترمیم کے لیے3 بل پیش کیے ہیں جن کے تحت انڈین پینل کوڈ، فوجداری ضابطے اور قانون شہادت ایکٹ کو منسوخ کرکے نئے قوانین لائے جائیں گے۔

    بم کی اطلاع موصول ہونےپر ایفل ٹاور کو خالی کرالیا گیا

    قوانین میں تبدیلی سے ہجوم کے تشدد سے قتل کے مجرم کو سزائے موت اور اجتماعی زیادتی کے مجرموں کو 20 سال قید تک کی سزائيں ہوں گی،کرمنل انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے لیے وقت کی حد بھی مقرر ہوگی جب کہ بغاوت کے قانون 124 اے کو ختم کرکے نیا قانون لایا جائےگا۔

    لوک سبھا میں بل پیش کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے قانون سازوں کو پیش کیا جانے والا بل برطانیہ سے بغاوت کے جرم کو منسوخ کرے گا اور ایک نئی شق متعارف کرائے گا نئے قوانین ملک میں بادشاہت اور ہماری غلامی کے تاثر کو ختم کردیں گے بہت سے قوانین 19ویں صدی میں اس وقت متعارف کروائےگئے تھے جب ملک برطانیہ کےکنٹرول میں تھا قوانین میں ترمیم کا ہمارا مقصد سزائیں دینا نہیں بلکہ انصاف فراہم کرنا ہے، نئے قوانین بھارتی شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ کریں گے۔

    13 سے 16 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی

    ایک قانونی ماہر چترنشول سنہا نے کہا کہ حکومت کی مجوزہ شق "ہندوستان کی خودمختاری اتحاد اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے اعمال” کی سزا دے گی۔ اس میں سات سال سے لے کر عمر تک کی قید کی سزا ہےیہ برطانوی دور کے قانون سے چھٹکارا نہیں پاتا۔ انہوں (حکومت) نے اس انتظام کو دوبارہ ترتیب دیا ہے،یہ صرف نام کی تبدیلی ہے۔ بنیادی طور پر، کچھ بھی نہیں بدلا ہے-

    اس بل کا مقصد خواتین کو بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے، شادی، ملازمت یا ترقی کے بہانے یا چھپی ہوئی شناخت کے ذریعے جنسی استحصال کو جرم قرار دیا جائے گاقانون سازی گینگ ریپ کے مجرم کو زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا دے گی قید پریس ٹرسٹ آف انڈیا نیوز ایجنسی نے کہا کہ بچے کی عصمت دری کرنے والا سزائے موت کا اہل ہوگااس بل میں ہجومی تشدد کے لیے سات سال قید سے لے کر موت تک کی سزائیں بھی دی جائیں گی۔

    بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی

    امیت شاہ نے کہا کہ میں ایوان (پارلیمنٹ) کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ بل ہمارے فوجداری انصاف کے نظام کو بدل دیں گے۔ جرم کو روکنے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے سزا دی جائے گی-

    بلوں کو منظوری سے قبل بحث کے لیے پارلیمانی قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائےگا لیکن بھارتی حکام پر امید ہیں کہ آئندہ مئی میں انتخابات سے پہلے یہ قانون بن جائيں گے۔