Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا

    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا

    لاہور میں سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا-

    باغی ٹی وی: امریکی نژاد خاتون کو قتل کرکے اکیلے ہی قبرستان لے کر دفنانے کی کوشش کرنے والا سفاک شوہر گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق اہلیہ کو قتل کر کے واردات کو چھپانے کے لئے اکیلےہی لاش اٹھا کرقبرستان پہنچ گیا، تاکہ گرفتاری سےبچا جاسکے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور کے فیکٹری ایریا میں کاظم خان نامی ملزم نے اپنی اہلیہ ڈائینا کرسٹوخان پر بدترین تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی، اور ملزم اکیلا ہی بیوی کی لاش دفنانے قبرستان لے کرگیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاظم کو گرفتار کرلیا، اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، جب کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے-

    سرگودھا : بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

    دوسری جانب اسلام آباد کے تھانہ سمبل کے علاقے سے 8 سالہ فاطمہ مظہر کو اغوا کے بعد قتل کردیا، بچی ایک روز قبل سے چنیوٹ سے اپنی نانی کے گھر آئی تھی، اور گزشتہ روز مدرسے سے واپس گئی لیکن گھر نہیں آئی، جس کی لاش نسوار چوک کے قریب گلی میں پڑی ہوئی ملی،لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس پوسٹ مارٹم جاری ہے، رپورٹ ملنے کے بعد بچی کے قتل کے محرکات سامنے آئیں گے۔

    معروف ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا ست دوری کی وجہ بتا دی

  • 76 ویں یوم آزادی:  پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ  کا انعقاد

    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد

    راولپنڈی: پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی :سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کی 76 ویں سالگرہ پر، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندارآزادی پریڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے آزادی پریڈ کا اہتمام 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کیا جائے گا ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کی شاندار تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے-

    رپورٹ کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پیریڈ کی مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کریں گے اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا –

    اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا

    دوسری جانب لاہور کے گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں شاندار آتشبازی کی جائے گی،کمشنر لاہور کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں رات 12 بجے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا ، اور فائر ورکس کی تقریب 10 سے 15 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہوگی، ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں بھی آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا-

    14 اگست کی صبح حضوری باغ میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب ہوگی، جس میں نگراں وزیر اعلی محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے، 14 اگست کی شام نشتر کمپلیکس میں جشن آزادی میگا میوزیکل پروگرام ہوگا، اور گلوکار راحت فتح علی خان جشن آزادی میوزیکل پروگرام میں فن کا مظاہرہ کریں گے، شہریوں کیلئے میوزیکل پروگرام میں انٹری اوپن ہے۔

    قومی پرچم کو نذر آتش کرکےالزام پارٹی پرعائد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی …

  • گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد

    لاہور کے گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں شاندار آتشبازی کی جائے گی-

    باغی ٹی وی :ملک بھر میں 76 ویں یوم آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، گلی، محلوں میں جیسے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی ہے،ملک بھر میں 76 ویں یوم آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، گلی، محلوں میں جیسے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی ہے وہیں لاہور کے گریٹر پارک میں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے-

    اس حوالے سے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک میں رات 12 بجے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا ، اور فائر ورکس کی تقریب 10 سے 15 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہوگی، ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں بھی آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا،14 اگست کی صبح حضوری باغ میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب ہوگی، جس میں نگراں وزیر اعلی محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے۔

    اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا

    کمشنر لاہور کے مطابق 14 اگست کی شام نشتر کمپلیکس میں جشن آزادی میگا میوزیکل پروگرام ہوگا، اور گلوکار راحت فتح علی خان جشن آزادی میوزیکل پروگرام میں فن کا مظاہرہ کریں گے، شہریوں کیلئے میوزیکل پروگرام میں انٹری اوپن ہے۔

    قومی پرچم کو نذر آتش کرکےالزام پارٹی پرعائد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی …

  • نگران  وزیراعظم  کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار،اختر مینگل نے نواز شریف کو خط لکھ دیا

    نگران وزیراعظم کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار،اختر مینگل نے نواز شریف کو خط لکھ دیا

    بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل نے نگران وزیراعظم کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے ہونے والی مشاورت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوا جس کے بعد صدر مملکت نے بھی ان کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیئے، انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیراعظم تعیناتی پر جہاں ن لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کی جانب خیر مقدم کیا گیا وہیں کچھ حلقوں کی جانب سے اس پر تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں نہ لینے سے بد اعتمادی بڑھے گی ، نگران وزیراعظم کے لیے ایسے شخص کی نامزدگی کی گئی جس سے ہمارے لیے سیاست کے دروازے بند کر دیئے گئے، آپ کے اس طرح کے فیصلوں نے ہمارے درمیان مزید دوریاں پیدا کر دیں میرا یہ خط 22 جولائی 2022 کےمیسج کا تسلسل ہے، جن مسائل کا ذکرمیں نے پہلےکیا تھا کاش اُن میں کمی آتی، آج بھی وہی بلوچستان ، وہی جبری گمشدگیاں ہیں، سیاسی حل کے بجائے بندوق سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

    لال حویلی کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن،شیخ رشید آگ بگولہ ہو گئے

    انہوں نے خط میں لکھا کہ اس کا الزام کسی پر ڈالنے کے بجائے ہم اپنی شومئی قسمت کو ہی ٹھہرائیں تو بہتر ہوگا،وہی بلوچستان، وہی جبری گمشدگیاں، سیاسی حل کے بجائے بندوق سے مسلے کے حل کی کوشش کی جارہی ہے، سیاست دانوں کے بجائے اسٹیبلشمنٹ سے آس لگائی جارہی ہے یا اُن کی مشاورت سے مسئلے کا حل تلاش کیا جارہا ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں جنرل ایوب سے جنرل مشرف تک کے مظالم اچھی طرح یاد ہیں لیکن آپ کی جماعت مشرف اور باجوہ کی سازشوں اور غیر آئینی اقدامات کو اتنی جلدی فراموش کر گئی، اختر مینگل نے مردم شماری پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی جو تقریباً 2 کروڑ 24 لاکھ بنتی تھی اسے 73 لاکھ کم کر دیا گیا۔

    انہوں نے لکھا کہ انسانی حقوق کے برخلاف قانون سازیاں شاید ہم سے زیادہ مستقبل میں آپ حضرات کے ہی خلاف استعمال کیں جائیں گی کیونکہ ہم بلوچستان کے باسیوں کو روزِ اول سےانسان سمجھا ہی نہیں گیاسی پیک سے اہل بلوچستان کو کیا حاصل ہو، آپ سے بہتر اور کون جان سکتا ہے، کتنے موٹروے، بجلی اور شمسی توانائی کےمنصوبے، میٹرو ٹرینوں اور بسوں سے لے کر صحت اور تعلیم کی سہولتوں سے لے کر پینے کے پانی کے جو منصوبے اور سہولتیں مہیا کی گئی ہیں وہ دنیا کی ترقی کی تاریخ میں اپنی مثال آپ ہیں۔

    اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا

    انہوں نے لکھا کہ موجودہ دور میں گوادریونیورسٹی کےقیام بمقام لاہورکا بھی اعلان کیاگیاجو میں سمجھتا ہوں بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا، گوادر ائیرپورٹ کا نام بجائے کسی بلوچستان کی سیاسی یا سماجی شخصیت کے کسی ایسے شخص کے نام کردیا جس کے نام سے شاید ہی بلوچستان کے لوگ واقف ہوں گے،کسی بھی اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لیے بغیر فیصلے کرنا بداعتمادی ہی کو دوام بخشے گی، بڑے اور چھوٹے صوبوں کے درمیان نفرتوں کی مٹی سے بنائے گئے اُن میناروں کی اونچائی اور مضبوطی میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے مفادات کے تحفظ اور اپنی مستقبل میں آنے والی حکومت کی راہ ہموار کرنے کے لیے قانون بنائے اور توڑے بھی جاتے ہیں لیکن اُس کے برعکس اہلِ بلوچستان کو اپنے پیاروں کے لیے آوز اٹھانا اور آنسو بہانا بھی خلافِ قانون ہے آپ کے گزشتہ 2 دورِ حکومت میں بھی یہ سب کچھ ہوتا رہا اور ہم پچھلی بار کی طرح اس بار بھی یہ تصور اور خیال کر بیٹھے کہ شاید اُن تلخ تجربات کے بعد آپ کی جماعت کو اب احساس ہوگیا ہوگا لیکن آپ کی جماعت نے ہمیں پہلے بھی غلط ثابت کیا اور اب بھی،کاش کہ ہمیں مطالعہ پاکستان کی نصاب کی کتابوں میں گزشتہ 76 سالہ تاریخ پڑاھائی جاتی تو شاید ہم تاریخ سے سبق حاصل کرتے لیکن اب تو ہم اور آپ تاریخ کے سامنے صرف اور صرف جواب دے ہیں اور جواب دے رہے ہیں۔

    قومی پرچم کو نذر آتش کرکےالزام پارٹی پرعائد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی …

  • اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا

    اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا

    دبئی میں یوم آزادی کا انوکھا اور انمول جشن ،خاور اقبال نامی اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا-

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں 76 ویں یوم آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، گلی، محلوں میں جیسے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد پرچم اور جھنڈیوں کی خریداری کر رہی ہے۔ قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر آرائشی اشیاء کی فروخت کے لئے جگہ جگہ عارضی اسٹال لگائے گئے ہیں-

    ہر کوئی جشن آزادی کو لے کر انتہائی پرجوش دکھائی دیتا ہے ، مہنگائی کے باوجود شہریوں میں جشن آزادی منانے کے حوالے سے جوش و خروش میں کوئی کمی نظر نہیں آتی جہاں ملک بھر میں جوش و خروش سے تیاریاں جاری ہیں وہیں اوورسیز پاکستانی بھی پاکستان کا یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں،خاور اقبال نامی اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    لال حویلی کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن،شیخ رشید آگ بگولہ ہو گئے


    سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق قومی پرچم سمندر کی تہہ میں لہرانے کیلئے خاور اقبال نے تین ماہ کی خصوصی ٹریننگ حاصل کی جس کے بعد پاکستانی پرچم بحیرہ عرب کی تہہ میں لہرانے میں کامیاب ہو گئے، خاور اقبال نے پاکستانی پرچم کو سیلوٹ کیا اور پاکستان کی سربلندی کیلئے سمندر کی تہہ میں دعا کی۔ خاور اقبال نے جشن آزادی پر پورے قوم کو مبارک باد دی اور پاکستان اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو سراہا-

    پی ٹی آئی رہنما منزہ حسن نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی

  • قومی پرچم کو نذر آتش کرکےالزام پارٹی پرعائد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کا الزام

    قومی پرچم کو نذر آتش کرکےالزام پارٹی پرعائد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کا الزام

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کو نذر آتش کرکےالزام پارٹی پرعائد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی: ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ہمارے قائد عمران خان نے ہم سے کہا ہے کہ یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منائیں دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستانی قوم اور پاکستان تحریک انصاف حب الوطنی کا نام ہے اور ہم امن، انصاف، خوشحالی اور حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے 14 اگست کو بھرپور طریقے سے منانا ہے،آزادی کا دن ہے آزاد قوم کی طرح منانا ہے،جب تک ایک قوم آزاد نہیں ہوتی، دنیا کی تاریخ میں اس کا کوئی مقام نہیں ہوتا، غلاموں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، غلامی سے بہتر ہے موت-

    تحریک انصاف نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی جس پر ایک سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما کا ایک جملہ درج ہے کہ جب وہ نیچے جائیں گے، تو ہم اوپرکی سمت میں چلے جائیں گے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے سابق امریکی خاتون اول کے جملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی حالیہ سیاست پرنافذ ہوتا کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرادرکشی کا سہارا لے کر اہل خانہ کی توہین کررہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما منزہ حسن نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی

    پی ٹی آئی کے مطابق انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بنوں نے عمران خان کی ہدایت پر 14 اگست جشن آزادی جوش و جذبے کیساتھ منانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، پاکستان ہمارا ملک ہے اور اسکی آزادی کا جشن ہم بھرپور طریقے سے منائیں گے-

    پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ یہ ایک اور منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ قومی پرچم کو نذر آتش کرکے اس کا الزام پی ٹی آئی پرعائد کردیا جائے، اس کے ساتھ لکھا کہ ہمارا عزم ہے کہ یوم آزادی کو جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔

    واضح رہے کہ نو مئی کو چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پارٹی کارکنان نے ملک میں بھرعوامی و سرکاری املاک کے ساتھ ہی حساس تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا تھا-

    وزیراعظم شہباز شریف کے لیےالوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی

  • بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے،شہباز شریف

    بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے،شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے۔

    باغی ٹی وی:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا، راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی، انوارالحق کاکڑ پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں، تمام جماعتوں کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، امید ہے انوارالحق کاکڑ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، دعاگو ہوں کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اتریں۔

    میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ میں ہم نے ملک کو جس معاشی استحکام سے ہمکنار کیا امید ہے اس کا تسلسل جاری رہےگا، ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔

    نگران وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی

    واضح رہے کہ گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیئے تھے –

    وزیراعظم شہباز شریف کے لیےالوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی

  • لال حویلی کے باہر  تجاوزات کے خلاف آپریشن،شیخ رشید آگ بگولہ ہو گئے

    لال حویلی کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن،شیخ رشید آگ بگولہ ہو گئے

    راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا،جس پر شیخ رشید کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق لال حویلی کے باہر سے تجاوزات ہٹادی گئی ہیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں میونسپل کارپوریشن سمیت راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا جس پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے نامعلوم مقام سے ایک وڈیو پیغام جاری کیا-


    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پولیس لال حویلی پر ریڈ کرکے ان کا قیمتی سامان ساتھ لے گئی گزشتہ رات پولیس نے لال حویلی اور میرے بھائی بہنوں کے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس گھر سے قیمتی سامان، ڈرائیور اور ملازمیں کو ساتھ لے گئی یومِ آزادی پر 50 سال سےمنارہاہوں، پولیس لاؤڈ اسپیکر، آتش بازی کا سامان اور اسٹیج اٹھا کر لے گئی، لال حویلی کے راستے بند کیے گئے تو رات 10 بجے فیصلہ کریں گے کہ آتش بازی کہاں کریں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے لیےالوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھ پر 3 خودکش حملے ہوئے ہیں، اب کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو ذمے دار موجودہ حکمران ہوں گے، پولیس لال حویلی سے کیمرے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی لے گئی، لال حویلی کے باہر سے تمام بیریئرز ہٹا دیئے گئے ہیں، جو سیکیورٹی وجوہات پر لگائے گئے تھے ہم پاکستان کے شہداء، غازیوں اور ملک بنانے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام تیار رہے ہو سکتا ہے یومِ آزادی کا جلسہ راجہ بازار، کمیٹی چوک یا چاندنی چوک پر ہو، ہر 3 گھنٹے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کروں گا اگر کوئی مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کریں، ہم سیاسی جلسہ نہیں کر رہے بلکہ یومِ آزادی کی تقریب ہے۔

    واضح رہے کہ شیخ رشید کی جانب سے 13اگست کی رات آتش بازی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لال حویلی کے باہر آتش بازی کی تاحال اجازت نہیں دی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما منزہ حسن نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی

  • پی ٹی آئی رہنما منزہ حسن نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی

    پی ٹی آئی رہنما منزہ حسن نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی

    پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری اپنے بیان میں سابق رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات اور فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔ جو کچھ ہوا غلط تھا جو نہیں ہونا چاہیے تھا، ہمیں تمام اداروں کا احترام کرنا چاہیے-

    انہوں نے کہا کہ ایک محب وطن پاکستانی کی طرح مجھے اپنی فوج پر فخر ہے، کوئی ایسی چیز جس سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچے ، افسوسناک ہے،ایک پاکستانی کی حیثیت سے ریاست کی بقا ہمارا فرض ہے، میں خود کو تحریک انصاف سے الگ ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔

    ذرائع کے مطابق منزہ حسن کا بیرون ملک سے واپسی پر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا بھی امکان ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے لیےالوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی

    اغوا کیا گیا جنوبی وزیرستان کا مقامی کرکٹر قتل،لاش گھر کے قریب سے برآمد

  • اغوا کیا گیا جنوبی وزیرستان کا مقامی کرکٹر قتل،لاش گھر کے قریب سے برآمد

    اغوا کیا گیا جنوبی وزیرستان کا مقامی کرکٹر قتل،لاش گھر کے قریب سے برآمد

    خیبر پختونخوا: 5 روز قبل اغوا کئے گئے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی کرکٹ اسٹار کو قتل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی کرکٹ اسٹارعثمان محسود کو پانچ روز قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا،آج صبح اس کی لاش اس کے گھر کے قریب ایک کھائی سے ملی ہے،کرکٹ اسٹار کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا –

    رحیم یار خان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

    دوسری جانب باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تنگوانی میں سکول ٹیچر کو اغوا کیا گیا تنگوانی شہر کا رہائشی اور مین پرائمری سکول ٹیچر محمد آصف میرانی تین دنوں سے لاپتہ ہوگیاہے اس کے ورثہ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور ورثہ نے کہا کہ وہ جیک آباد اپنی گاڑی فروخت کرنے گیا تھا اب تین دن سے اسکا فون بند ہے،جس سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے-

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تین عسکریت پسند جو خودکش بمبار کو لے جا رہے تھے ہلاک ہو گئے”خودکش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا لیکن اس کے جسم سے بندھا ہوا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔” آپریشن کے دوران اسپیشل آپریشن کا ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا جبکہ ایک سپاہی بھی زخمی ہوا۔ تینوں عسکریت پسند جن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے-

    گوگل کا ای دستخط متعارف کرانے کا فیصلہ

    تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک بیان میں باجوڑ میں سیکیورٹی اہلکاروں اور ٹی ٹی پی کے درمیان جھڑپ اور ان کے تین ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔


    علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے گوادر میں فقیر پل پر چینی تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والے انجینئرز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئےسیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے آپریشن جاری ہےجبکہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ ان کے مجید بریگیڈ نے کیا۔

    تنگوانی:پرائمری سکول ٹیچرتین دن سے غائب، ورثاء کو اغوا کا خدشہ