Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے،امریکا

    پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان میں انتخابات اور اسمبلی کی تحلیل کے سوا ل پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت سے معاملات پرکام کرنےکےلیے پر عزم ہیں دیگر ممالک کی طرح پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ آئین اور قوانین کے مطابق عمل کریں-

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجے جانے کا امکان ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے فی الحال کسی کو شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا، ایک دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا، جو نام سامنے آئے گا اس پر اپوزیشن لیڈر سے بات کروں گا موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے-

    سعودی عرب میں تمام الیکٹرونکس ڈیوائسزکیلئے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کا استعمال …

    یاد رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے 9 اگست کی تاریخ دی تھی وزیراعظم شہباز شریف کا اتحادی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا قومی اسمبلی توڑنےکی سمری 9 اگست کو صدر کو بھیج دیں گے۔

    دریں اثنا وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ 9 اگست کو قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بھیج دیں گے دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ اگر 12 اگست تک اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلے الیکشن کروا دیں گے۔

    بلوچستان اسمبلی الوداعی اجلاس: صوبے کی آبادی کم ظاہر کرنے پر مذمتی قرارداد پیش

  • توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت آج ہو گی

    توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت آج ہو گی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت آج ہو گی-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں سزا معطلی اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ 12 بجے کیس کی سماعت کرے گا،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بینچ کا حصہ ہوں گے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کی جائے اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے –

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت بھی آج ہوگی، گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے درخواست پراعتراض دور کرکے پٹیشن کو نمبر لگانے کا حکم دیا تھا اور عدالت نے وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کا عندیہ بھی دیا۔

    جج ہمایوں دلاور کی لندن میں کانفرنس میں شرکت، پی ٹی آئی کا یونیورسٹی کے …

    چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت منگل کو چیف جسٹس کی درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں حراست غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    خورشید احمد ندیم قومی رحمت للعالمین اتھارٹی کے چئیرمین تعینات

    واضح رہے کہ اسلام آباد سیشن کورٹ نے 5 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی توشہ خانہ کیس میں ان کے خلاف الزامات ثابت ہوگئے ہیں اسلام آباد کی عدالت نےتوشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال کیلئے نااہل قراردے دیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

  • جج ہمایوں دلاور کی لندن میں کانفرنس میں شرکت، پی ٹی آئی کا یونیورسٹی کے باہر احتجاج

    جج ہمایوں دلاور کی لندن میں کانفرنس میں شرکت، پی ٹی آئی کا یونیورسٹی کے باہر احتجاج

    لندن کی ہل یونیورسٹی میں ہیومن رائٹس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    باغی ٹی وی: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور جوڈیشل ٹریننگ کے لیےلندن میں موجود ہیں جہاں عمران خان کے حامی انہیں دیکھ کر اپنے غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں،فیصلہ سنانے کے بعد اسی شب ہمایوں دلاور لندن روانہ ہوئے تھے وہ ”ہیومن رائٹس اینڈ رول آف لا“پر 13 اگست تک لندن کی یونیورسٹی آف ہل میں ہونے والی جوڈیشل ٹریننگ کیلئے وہاں پہنچے ہیں۔

    جج ہمایوں دلاور 5 سے 13 اگست تک جوڈیشل ٹریننگ میں شامل ہوں گے برطانیہ کی یونیورسٹی آف ہل میں ہیومن رائٹس اور رول آف لاء پرجوڈیشل ٹریننگ جاری ہے،تاہم ہل یونیورسٹی میں ہیومن رائٹس کانفرنس کےدوران پی ٹی آئی کےکارکنوں نےیونیورسٹی کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔


    مظاہرے میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرےلگائے،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہمایوں دلاور کو واپس بھیجا جائے انہوں نے عمران خان کے خلاف غلط فیصلہ سُنایا۔

    رپورٹس کے مطابق صدرپی ٹی آئی یوکے عمران خلیل نے کانفرنس میں اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی شرکت روکنے کی پٹیشن جمع کر ادی یونیورسٹی آف ہل کا کہنا ہےکہ تربیت کےلیےججز کا انتخاب ان کے متعلقہ ہائی کورٹس کرتے ہیں،ججوں کے انتخاب میں یونیورسٹی کا کوئی کردار نہیں ہے، ہل یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کو بدعنوانی کے الزام میں سزا سنانے والے جج کو یونیورسٹی سے نہیں نکالا گیا، وہ دیگر ججز کے ساتھ مکمل کورس میں شرکت کریں گے،یونیورسٹی آف ہَل میں 5 اگست سے 13 اگست تک ہونے والی اس 14ویں جوڈیشل ٹریننگ کا تمام خرچہ کامن ویلتھ سیکرٹریٹ لندن کی جانب سے اٹھایا جارہا ہے۔

    ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ہیل یونیورسٹی سے باہرنکلنےوالےجج ہمایوں دلاور کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکار موجود ہیں،جہاں مشتعل مظاہرین جج کے انتظار میں کھڑے تھے-

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

  • خورشید احمد ندیم قومی رحمت للعالمین اتھارٹی کے چئیرمین تعینات

    خورشید احمد ندیم قومی رحمت للعالمین اتھارٹی کے چئیرمین تعینات

    معروف دانشور اور کالم نگار خورشید احمد ندیم کو قومی رحمت للعالمین اتھارٹی کا چیئر مین بنا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: خورشید احمد ندیم کی رحمت للعالمین (ﷺ) اتھارٹی کے چیئرمین تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق خورشید احمد کی تعیناتی وزیراعظم کی ہدایت پر کی گئی خورشید احمد ندیم کی بطورنیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی چیئرمین تعیناتی 3 سال کیلئے ہوگی۔

    نیشنل رحمۃ للعالمین اتھارٹی پاکستان میں ایک اتھارٹی ہے جو انصاف اور فلاحی ریاست کے لیے اقدامات کرتی ہے اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے سیرت نبوی اور احادیث پر تحقیق کرتی ہے اس کے علاوہ سیرت نبوی کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے اتھارٹی متعلقہ ماہرین سے مشاورت کرتی ہے، اسے دنیا کے سامنے اسلام کی وضاحت کا کام بھی سونپا جائے گا اس کے قیام کا اعلان اس وقت کیا گیا جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں عشرہ رحمۃ اللعالمین (ص) کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔تھارٹی کے قیام کا آرڈیننس صدر عارف علوی نے 14 اکتوبر 2021 کو جاری کیا تھا-

    بلاول بھٹو کا چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح

    صدر مملکت عارف علوی کے جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق نیشنل رحمۃ للعالمین اتھارٹی ایک چیئرمین اور چھ ارکان پر مشتمل ہوگی۔ اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے کمیٹی کا مشاورتی بورڈ سہ ماہی بنیادوں پر کم از کم ایک بار اجلاس کرے گا۔

    واضح رہے کہ خورشید احمد ندیم کا تعلق راولپنڈی کے نواحی گاؤں سے ہے اور آپ کئی کتابوں کے مصنف ہیں خورشید احمد ندیم نجی ٹی وی اور پاکستان ٹیلی ویژن پر علمی فکری اور سماجی موضوعات پر پروگرام بھی کرتے رہے ہیں روزنامہ جنگ ، اوصاف اور روزنامہ دنیا میں مستقل کالم نگار رہےادارہ تحقیقات اسلامی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بھی رہے انہیں ان کی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا۔

    امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس حرمین شریفین مذہبی امور انتظامیہ کے سربراہ مقرر

  • بھارت نے فوجی ڈرونز میں چینی پرزہ جات کا استعمال روک دیا

    بھارت نے فوجی ڈرونز میں چینی پرزہ جات کا استعمال روک دیا

    نئی دہلی: بھارت نے مقامی سطح پر فوجی ڈرون تیار کرنے والوں کو چینی پرزہ جات کے استعمال سے روک دیا ہے، یہ قدم سیکیورٹی خدشات کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : روئٹرز کے مطابق بھارت و چین جو نہ صرف پڑوسی ہیں بلکہ جوہری طاقت کے بھی حامل ہیں، چین اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران جس نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو متاثر کیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ بھارت نے گذشتہ مہینوں میں چین سے درآمدات کے لیے نئے معیارات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے بھارتی حکام نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ملٹری ڈرون بنانے والی ملکی کمپنیوں پر چینی پرزوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ایک دوسرے کے ساتھ تناؤ کی کیفیت میں بھی موجود ہیں، اسی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

    میڈیا کے مطابق بھارت کے دفاعی اور صنعت ماہرین کا اس حوالے سے خیال ہے کہ بھارت کے سیکیورٹی لیڈر اس بات سے پریشان ہیں کہ ڈرونز کمیونیکیشن فنکشنز، کیمروں، ریڈیو ٹرانسمیشن اور آپریٹنگ سافٹ ویئر میں چینی ساختہ پرزوں کے استعمال سے خفیہ اداروں کے اجلاس اور ملاقاتوں کی معلومات لیک ہونے یا اس کی سیکیورٹی پر سمجھوتے کا خدشہ ہے۔

    امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس حرمین شریفین مذہبی امور انتظامیہ کے سربراہ مقرر

    واضح رہے کہ بھارت 2020 سے نگرانی والے ڈرونز پر مرحلہ وار درآمدی پابندیاں عائد کرتا آیا ہے اور اس کا برملا نفاذ فوجی ٹینڈرز میں کیا جا رہا ہے یہ اس وقت بھی آیا جب نئی دہلی کے حکام ڈرون کی صنعت کو نمایاں طور پر سپورٹ کرنے اور اس کے فوجی دفاع کو بھی مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں چینی پرزوں پر پابندی نےمقامی طورپرفوجی پریڈوں کی تیاری کی لاگت میں اضافہ کیااور ہندوستانی مینوفیکچر رز کو مجبور کیا کہ وہ اجزاء کو کہیں اور منبع کریں۔

    میڈیا کے مطابق ڈرون ٹینڈرز پر فروری اور مارچ میں ہونے والے دو اجلاسوں میں بھارتی فوجی حکام نے ممکنہ بولی دہندگان سے کہا تھا کہ جن ممالک کی زمینی سرحدیں بھارت کے ساتھ ملتی ہیں، ان ممالک کے آلات یا ذیلی اجزا سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر قابل قبول نہیں ہوں گے۔

    ایک ٹینڈر دستاویز میں کہا گیا تھا کہ اس طرح کے ذیلی نظاموں میں سیکیورٹی خامیاں ہیں جواہم فوجی ڈیٹا کی سیکیورٹی پراثراندازہو سکتی ہیں اور ٹینڈر بھرنے والوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ بتائیں کہ کس ملک کے اجزا یا آلات کا وہ استعمال کریں گے؟

    وزیراعظم کا توشہ خانےکے تحفے نیلام کر کے رقم یتیم بچوں کو دینے کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق ایک سینئر دفاعی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک کا حوالہ اس لیے دیا گیا تاکہ چین ناراض نہ ہو کیونکہ سائبر حملوں کی تشویش کے باوجود بھارتی صنعت دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت پر انحصار کرتی ہے جبکہ بیجنگ نئی دہلی یا دنیا کے دیگر دارالحکومتوں کے خلاف کسی بھی سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے اور چین کی وزارت تجارت نے بھارت کے حالیہ اقدامات کے بارے میں سوالات کا جواب نہیں دیا۔

    قبل ازیں امریکی کانگریس نے 2019 میں پینٹاگون پر چین میں تیار کردہ ڈرون اور پرزے خریدنے یا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    بلاول بھٹو کا چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح

  • واسا نے پانی کے بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ کر دیا

    واسا نے پانی کے بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ کر دیا

    واسا نے پانی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق واسا نے پانی کے بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ کر دیا ، واسا کی جانب سے پانی کے بلوں میں اضافے کے تناسب کے مطابق سات مرلہ گھر کا بل 500 سے بڑھ کر 1500 روپے ماہوار ہوگیا ہے، دس مرلے کے گھر کا بل 650 سے بڑھ کر 1800 روپے اور ایک کنال گھر کا بل 1300 سے بڑھ کر تین ہزار سے زائد ہوگیا ہے۔

    ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ واسا پانچ ارب روپے سالانہ خسارہ برداشت کرتی ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی، پٹرول اور دیگر اخراجات کا بڑھنا ہے لہذا مجبوراً واسا کے بلوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

    دوسری جانب پینے کے صاف اور محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونے والے منرل واٹرکے 20 برانڈز کے مبینہ طور پر غیرمعیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے پینے سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،پی سی آر ڈبلیو آرکی طرف سے جاری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 20 شہروں سے منرل واٹر کے 169برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے۔

    وزیراعظم کا توشہ خانےکے تحفے نیلام کر کے رقم یتیم بچوں کو دینے کا اعلان

    ان نمونوں کا پی ایس کیو سی اے کے تجویز کردہ معیار کے مطابق لیبارٹری تجزیہ کیا گیا،تجزیے کے مطابق 169میں سے 20 برانڈز پینے کیلئے غیر معیاری پائے گئے ان 20 برانڈز میں سے 11 برانڈز کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار، دو برانڈز کے نمونوں میں نمکیات مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی ،ایک برانڈ میں پوٹاشیم مقررہ مقدار سے زیادہ پایا گیا، 6برانڈز جراثیم سے آلودہ پائے گئے جوکہ پینے کے لئے مضرِ صحت ہیں، چار برانڈز کے نمونے میں آرسینک مقررہ مقدار سے زیادہ پائی گئی ہے۔

    امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس حرمین شریفین مذہبی امور انتظامیہ کے سربراہ مقرر

  • امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس حرمین شریفین مذہبی امور انتظامیہ کے سربراہ مقرر

    امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس حرمین شریفین مذہبی امور انتظامیہ کے سربراہ مقرر

    جدہ: امام کعبہ اور حرمین شریفین اتھارٹی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ (حرمین شریفین) مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ نے اسلام کی دو مقدس ترین مساجد میں مذہبی امور کی نگرانی کے لیے ایک نئی آزاد ایجنسی کے قیام پراتفاق کیا ہے یہ ایجنسی مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے مذہبی امور کی صدارت کہلائے گی-

    عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی نگرانی کے لیے سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے براہ راست کنٹرول میں نئی کونسل قائم کر دی گئی ہے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، ان کا عہدہ سعودی وزیر کے برابر ہوگا کابینہ نے صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین (جنرل پریزیڈنسی) کا نام تبدیل کرکے جنرل اتھارٹی برائے المسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کردیا

    سعودی میڈیا کے مطابق نئی کونسل مکہ، مدینہ کی دونوں مقدس مساجد کے مذہبی امور کی صدارت کرے گی، نئی کونسل مذہبی اسباق، خطبات اور اذان سمیت دونوں مساجد میں ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی، سعودی بادشاہ کی زیرنگرانی نئی کونسل کو ممکنہ طور پر زیادہ مالی اور انتظامی آزادی حاصل ہوگی یعنی یہ دونوں مقدس مساجد میں خدمات ، آپریشنز ، تعمیر ومرمت اور ترقیاتی کاموں کا انتظام سنبھالے گی ا س کا ایک انتظامی بورڈ ہوگا جس کے سربراہ اور ارکان کا تقرر شاہی فرمان کے ذریعے کیا جائے گا۔مقدس مساجد کی نگرانی کرنے والی سابقہ کونسل سعودی حکومت کے کنٹرول میں تھی۔

    سعودی شاہی فرمان کے ذریعے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

    آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

  • وزیراعظم کا توشہ خانےکے تحفے نیلام کر کے رقم یتیم بچوں کو دینے کا اعلان

    وزیراعظم کا توشہ خانےکے تحفے نیلام کر کے رقم یتیم بچوں کو دینے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے توشہ خانے میں موجود تمام تحائف نیلام کرنےکا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں صحافتی تنظیموں کے وفد سےگفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل صدر مملکت کو اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے لکھ دوں گا وزیراعظم نے توشہ خانےکےتمام تحائف نیلام کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانےکے تحفے نیلام کریں گے اور نیلامی کی رقم یتیم بچوں کے اداروں میں جائے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جتنا جلدی ممکن ہو الیکشن ہونے چاہئیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے قوم کو اکٹھا کریں، دوست ممالک سے کہتے ہیں تجارت کریں، منصوبے لےکر آئیں دوسروں کو چور چور کہنے والا آج خود جیل میں ہے، یہ سب مکافاتِ عمل ہے۔

    فش ہاربرکی فوڈ فیکٹری میں دھماکا، 11 خواتین کی حالت تشویشناک

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت یا اسلام آباد پولیس نے گرفتارنہیں کیا،بلکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا۔

    نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو رہائی مل سکتی ہے لیکن نااہلی برقراررہے گی، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کسی اور کیس میں بھی ہو سکتی ہے، نیب میں توشہ خانہ کیس چل رہا،القادرٹرسٹ کیس بھی سیریز ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے گھر میں بلٹ پروف کمرا بنایا ہواتھا دورازہ نہیں کھولا تو کٹر سے اسے کھولا گیا، کمرے میں 2 باکس پڑے تھے انہوں نے کہا ان کو ہاتھ نہیں لگانا، جب چیک کرنے کا بولا گیا تو انہوں نے اجازت دیدی، یہ سمجھا جارہا تھا کہ اس میں کوئی قرآنی نسخہ ہو گا لیکن ان میں تعویذ تھے۔

    آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

    چیئرمین پی ٹی آئی کہا کرتے تھے کہ سب کو عام قیدیوں کی طرح رہنا چاہیے، جیل میں کوئی بہترین کلاس نہیں ہونی چاہیے، جیسا چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے پھر اس میں عام طرح کا رویہ تو ہوتا ہے، جس ماحول کا وہ کہہ رہے کہ یہاں پر مکھیاں، کیٹرے اور کھلا واش روم ہے،اس کیلئے میں چیئرمین پی ٹی آئی سے یہ گزارش کروں گا کہ یہ جیلوں میں ہوتا ہےہم بھی ایسی ہی جگہوں پر رہے ہیں، جن کنڈیشنز کا چیئرمین پی ٹی آئی نے ذکر کیا ہے میری دفعہ بھی بالکل یہی کنڈیشنز تھیں،اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ان کے بات کو رد نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ دو چار دن کے بعد تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں فرش پر بڑی پرسکون نیند آنا شروع ہو جاتی ہے، بیڈ کی کمی بندے کو محسوس نہیں ہوتی اگر وہاں پر کوئی کیٹرے پھر رہے ہیں تو پھر وہ کانوں میں کاٹن رکھ لیا کریں کیونکہ یہ اگر کان میں گھس جائیں تو یہ بڑا پریشان کرتے ہیں اگر چاہیں تو ناک میں بھی ڈال لیں-

    عمران خان پانچ سال کیلئے نااہل قرار

  • بلاول بھٹو کا چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا  افتتاح

    بلاول بھٹو کا چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح

    سکھر : بلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کمپلیکس اور چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا بھی افتتاح کردیا۔

    ‎باغی ٹی وی:ایس آئی یو ٹی کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی بھی موجود تھے، سکھر میں 27 ایکڑ رقبے پر مشتمل 70 ڈائیلاسز مشینوں کےساتھ 170بستروں کے میڈیکل کمپلیکس میں علاج کی سہولیات میسرآسکیں گی،بلاول نے ڈائیلیسز، لیبارٹری، ریڈیالوجی، پیٹ اسکین، سائیکلوٹرون اور روبوٹک سرجری سمیت مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔


    انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے سندھ بھر کے اضلاع میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کا جال بچھایا گیا ہے ٹھیک ویسے ہی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا جال بچھانا چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنی عوام کو مفت علاج دلوا سکیںا ٹھارویں ترمیم پر ڈاکہ ڈال کر جو آپ کے این آئی سی وی ڈی, این آئی سی ایچ اور جے پی ایم سی پر قبضے کرنے کی کوشش کی گئی وہ ادارے آج ہم نے وفاق سے واپس لے لیے ہیں-


    بعدازاں بلاول نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے تحت 200 بستروں پر مشتمل چلڈرن اسپتال کا بھی افتتاح کیاانہوں نے نے جنوبی کوریا کے تعاون سے بننے والے چلڈرن اسپتال کے اوپی ڈی بلاک، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور ڈائیگنوسٹک لیب کا دورہ کیا چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں بچوں کیلئے او پی ڈی، ایمرجنسی کے ساتھ ریڈیالوجی، ڈے کیئر اور آئی سی یو کی سہولیات مہیا ہوں گی۔


    بلاول بھٹو زرداری نے چلڈرن اسپتال کی انتظامیہ کو بچوں کیلئے مخصوص دو ایمبولینسوں کی چابیاں حوالے کیں اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، عذرا پیچوہو، جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجون اور وزیراعظم کے مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری سید فیروز شاہ بھی موجود تھے۔

  • عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو بھی ایف آئی اے نے طلب کر لیا

    عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو بھی ایف آئی اے نے طلب کر لیا

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے نے خواجہ حارث کو طلبی کا نوٹس جاری کیا اور انہیں کل دوپہر2 بجے طلب کیا گیا ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انکوائری شروع ہوئی ہے نوٹس کے مطابق پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائےگا آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں۔

    واضح رہے کہ خواجہ حارث سے پہلے عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کو بھی طلب کیا گیا تھا اور ان سے 8 گھنٹے تفتیش کی گئی نعیم پنجوتھا نے جج ہمایوں دلاور سےمنسوب جعلی سوشل میڈیا اسکرین شارٹ عدالت میں پیش کیے تھے اور ایف آئی اے کی انکوائری میں اسکرین شاٹ جعلی ثابت ہوئے تھے۔

    آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

    نعیم حیدر پنجھوتھا تفتیش کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز گئے تھے، آج ایف آئی اے نے انہیں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق تحقیقات کے لیے بلایا تھا نعیم حیدر پنجھوتھا تفتیش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے پاس گئے تھے جہاں 8 گھنٹے تک ان سے تفتیش کی گئی۔

    یاد رہےکہ وکیل نعیم حیدر پنجھوتا چیئرمین پی ٹی آئی کے قانونی امور پر ترجمان بھی ہیں تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے تصدیق کی تھی کہ نعیم حیدر پنجوتھا کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے وکیل شیر افضل مروت کے مطابق نعیم پنجھوتا کے کلرک نے ان کی حراست کا بتایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ نعیم پنجھوتا کو باضابطہ گرفتار کیا گیاہےکہ نہیں، ایسے اقدامات سے وکلاء برادری متحد ہوگی۔

    عمران خان پانچ سال کیلئے نااہل قرار