Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بارش بہا کے لے گئی تنکوں کا آشیاں ، بھیگے شجر کی شاخ پہ چڑیا اداس ہے

    مجھ کو تو خیر خانہ بدوشی ہی راس تھی
    تیرے لیے مکان بنانا پڑا مجھے

    سدرہ سحر عمران

    سدرہ سحر عمران شاعرہ افسانہ وناول نگار ہیں۔ 08اگست 1986ء کو صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں کالم اور ٹی وی کے لئے ڈراموں کے اسکرپٹ لکھتی ہیں۔ کئ میڈیا ہاوسز سے منسلک رہی ہیں۔ ایک روایتی اور مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اورکراچی یونیورسٹی سے اردو ادب میں ایم اے کیا سدرہ کی پانچ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ ’’ہم گناہ کا استعارہ ہیں‘‘ اور ’’موت کی ریہرسل‘‘ (نظموں کے مجموعے)۔ ایک ناول اورایک افسانوں کا مجموعہ ہے۔ ایک کتاب ’’نقش قلم‘‘ کے نام سے آئی تھی اس میں کافی تعداد میں اصلاحی، سماجی، تحقیقی اورعلمی مضامین شامل ہیں۔ ان کی شاعری میں سماجی مسائل اور احتجاج نمایاں ہیں۔ اور ان کی نظمیں انگریزی، ہندی، پشتو، سندھی، بلوچی، اور دیوناگری زبان میں ترجمہ ہوچکی ہیں۔

    غزل
    ۔۔۔۔
    تو حرف آخری مرا قصہ تمام ہے
    تیرے بغیر زندگی کرنا حرام ہے

    کرنے ہیں تیرے جسم پہ اک بار دستخط
    تاکہ خدا سے کہہ سکوں تو میرے نام ہے

    ہوتا ہے گفتگو میں بہت بار تذکرہ
    یعنی ہوا چراغ کا تکیہ کلام ہے

    پہلے پہل ملی تھی ہمیں شدتوں کی دھوپ
    اب یوں ہے رابطے کی سرائے میں شام ہے

    آخر میں بس نشاں ہیں سحرؔ کچھ سوالیہ
    پھر اس کے بعد داستاں کا اختتام ہے

    غزل
    ۔۔۔۔
    غمگین بے مزہ بڑی تنہا اداس ہے
    تیرے بغیر تو مری دنیا اداس ہے

    پھیلا ہوا ہے رات کی آنکھوں میں سوز ہجر
    مہتاب رت میں چاند کا چہرہ اداس ہے

    لو پھر سے آ گیا ہے جدائی کا مرحلہ
    آنکھیں ہیں نم مری ترا لہجہ اداس ہے

    بارش بہا کے لے گئی تنکوں کا آشیاں
    بھیگے شجر کی شاخ پہ چڑیا اداس ہے

    شہزادہ سو گیا ہے کہانی سنے بغیر
    بچپن کے طاق میں رکھی گڑیا اداس ہے

    آنکھیں منڈیر پر دھرے گزری شب وصال
    لپٹا ہوا کلائی سے گجرا اداس ہے

    سورج لپٹ کے جھیل کے پانی سے رو دیا
    منظر فراق شام کا کتنا اداس ہے

    کس کو ہیں راس ہجر کی کٹھنائیاں سحرؔ
    جتنا قریب ہو کوئی اتنا اداس ہے

    غزل
    ۔۔۔۔
    اسباب ہست رہ میں لٹانا پڑا مجھے
    پھر خالی ہاتھ دہر سے جانا پڑا مجھے

    سب لوگ تیرے شہر کے ماضی پرست تھے
    مشکل سے حال میں انہیں لانا پڑا مجھے

    پہلے بنائے آنکھ میں خوابوں کے مقبرے
    پھر حسرتوں کو دل میں دبانا پڑا مجھے

    مجھ کو تو خیر خانہ بدوشی ہی راس تھی
    تیرے لیے مکان بنانا پڑا مجھے

    کچھ اور جب رہا نہ ذریعہ معاش کا
    کاندھوں پہ بار عشق اٹھانا پڑا مجھے

    دنیا یہ گھومتی رہے پرکار کی طرح
    اک دائرہ زمیں پہ بنانا پڑا مجھے

    اک دن یہ جی میں آئی وہ آنکھیں ہی پھوڑ دوں
    جن کے لیے عذاب اٹھانا پڑا مجھے

    اپنے معاملے میں ہی شدت پسند تھی
    اپنے لیے ہی جان سے جانا پڑا مجھے

  • ڈیٹا لیکج کامعاملہ،ریکارڈ فراہم نہ کرنے ‏پر نورعالم خان چیئرمین نادرا پر پھٹ پڑے

    ڈیٹا لیکج کامعاملہ،ریکارڈ فراہم نہ کرنے ‏پر نورعالم خان چیئرمین نادرا پر پھٹ پڑے

    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آڈیٹر جنرل ‏کو اسٹیٹ بینک کے آڈٹ کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی: چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس ہوا۔ جس میں تحریک انصاف کے ‏دورحکومت میں 628 افراد کو آسان شرائط پرقرض کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا نیب حکام ‏نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پی اے سی کی ہدایات پر نیب، ایف آئی اے اور آڈیٹر جنرل نے ‏ابتدائی تحقیقات کی ہیں-

    نیب حکام نے کہا کہ قرض اسکیم صنعتی شعبے کو مارچ 2020 میں دی گئی، جس ‏کیلیے ابتدائی طور پر رقم 100 ارب روپے رکھی گئی اور پھر بڑھا کر435 ارب روپے کی ‏گئی، مجموعی طور پر اس اسکیم کے تحت 1145 ارب روپے جاری کیے گئے۔ قرض لینے ‏والوں کو 5 فیصد شرح سود پرقرض دیا گیا چیئرمین پی اے سی نورعالم ‏خان نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں کو مکمل رپورٹ پیش کرنے دیں، ان 628 افراد کیخلاف کارروائی ‏ہوگی۔ ارکان نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کی تجویز بھی دی۔ پی اے سی نے آڈیٹر جنرل ‏کو اسٹیٹ بینک کے آڈٹ کا حکم دے دیا-

    عمران خان پانچ سال کیلئے نااہل قرار

    اجلاس میں رکن کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ قرض دراصل ڈالر میں دیا گیا، جو ملک سے باہر گیا، کیا اس ‏وقت ملک کی صورتحال ایسی تھی کہ ہم چار ارب ڈالر باہر بھیج سکتے تھے کمیٹی کے رکن حسین ‏طارق نے کہا کہ یہ قرض ڈالر میں لیا گیا اورروپے میں ادا کیا جائے گا۔

    چیئرمین نورعالم خان ڈیٹا لیکج کے معاملے پرریکارڈ فراہم نہ کرنے ‏پر چیئرمین نادرا پر پھٹ پڑے نورعالم نے سوال اٹھایا کہ ڈیٹا لیکیج ہوئی ہے، اس پر کیا کارروائی کی گئی؟ ایف ‏آئی اے حکام نے بتایا کہ نادرا کی طرف سے ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا چیئرمین پی اے ‏سی نے ہدایت کی کہ اگر چیئرمین نادرا ریکارڈ فراہم نہ کریں تو ان کیخلاف ایف آئی آر کاٹیں ‏اور گرفتار کریں-

    آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

    آڈیٹرجنرل اجمل گوندل نے کہا کہ پی اے سی کا شفافیت میں اہم کردار ہے، آڈٹ رپورٹس سے گزشتہ پانچ سالوں میں ایک کھرب روپے کی وصولی کی گئی نور عالم خان نے سولہ ماہ میں لگاتار کام کرنے پر ممبران پی اے سی اور افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

  • پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کردیا

    پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کردیا

    دنیا بھر میں کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردارکرتے ہوئے عالمی سطح پرغور و فکرکا مطالبہ کردیا ہے جبکہ ماضی میں بھی پوپ فرانسس انٹرنیٹ کے دانشمندانہ استعمال کا مشورہ دے چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق ویٹیکن سٹی میں بات چیت کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں چوکس رہنے کی ضرورت ہے، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے، مصنوعی ذہانت کے تصور اور استعمال کو ذمہ دارانہ اندازمیں پیش کرنے کی ضرورت ہے مصنوعی ذہانت کا استعمال انسانیت کی خدمت اور دنیا کے تحفظ کیلئے ہونا چاہیے، نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اخلاقی عکاسی، تعلیم اور قانون کے دائرے تک بڑھایا جانا چاہیے۔

    یاد رہے کہ اوپن اے آئی اور گوگل ڈیپ مائنڈ کے سربراہ سمیت کئی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) ’بنی نوع انسان‘ کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔، وباؤں اور ایٹمی جنگ کی طرح مصنوعی ذہانت سے بنی نوع انسان کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے بھی کوششیں شروع کرنی چاہیے۔

    برطانیہ نے پناہ کےمتلاشیوں کوسمندر میں بحری جہازمیں منتقل کرنا شروع کر دیا

    مصنوعی ذہانت سے انسان ذات کے وجود کو لاحق خطرات کی باتیں مارچ 2023 سے شروع ہو گئی تھی جب ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے اداروں سے کہا کہ وہ زیادہ جدید اے آئی سسٹمز کی تیاری کو عارضی طور پر روک دیں جبکہ الون مسک سمیت ایک ہزار سے زائد ماہرین نے ایک کھلے خط میں مصنوعی ذہانت پر 6 ماہ کیلئے پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    علاوہ ازیں صنوعی ذہانت کے گاڈ فادر سمجھے جانے والے کمپیوٹر سائنٹسٹ جیفری ہنٹن نے اپنی ہی بنائی گئی ٹیکنالوجی سے خبردار کرتے ہوئے گوگل سے ملازمت بھی چھوڑ دی تھی نصف صدی تک مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والے جیفری ہنٹن نے اپنی تخلیق پر معذرت کی اور یہ بھی کہا کہ اگر وہ یہ کام نہ کرتے تو کوئی اور ضرور کرتا، مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی اندازوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

    بریڈ فورڈ قونصلیٹ میں قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کا پرچم بلند کر …

    گوگل نے اپنے ایک سافٹ ویئر انجینیئر بلیک لیمونی کو بھی برطرف کردیا جس نے کمپنی کے مصنوعی ذہانت کے سسٹم پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے حساس کہا تھا بلیک لیمونی نے دعویٰ کیا تھا کہ بات چیت کی ٹیکنالوجی حساس ہو گئی ہے ۔

  • فش ہاربرکی فوڈ فیکٹری میں دھماکا، 11 خواتین کی حالت تشویشناک

    فش ہاربرکی فوڈ فیکٹری میں دھماکا، 11 خواتین کی حالت تشویشناک

    کراچی: فش ہاربر میں قائم سی فوڈ فیکٹری میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا، جس کے بعد مضر صحت گیس کا اخراج ہوا جس کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی 20 ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں 19 متاثرہ اور بے ہوش خواتین کو لایا گیا ہے جبکہ ایمونیا گیس سے ایک شہری بھی متاثر ہوا ہے امونیا گیس کی بدبو سے علاقے میں مزید بھی لوگ متاثر ہوئے ہیں،علاقے میں امونیا گیس کی بدبو پھیل گئی ہے جس کے بعد امدادی اداروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    سکیورٹی انچارج فش ہاربر ناصر بونیری کے مطابق بے ہوش ہونے والی خواتین کو اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے فیکٹری میں جھینگے اور مچھلی کی پروسیسنگ ہوتی ہے،دھماکےکے وقت فیکٹری میں 60 خواتین ملازمین موجود تھیں جو معمول کے مطابق جھینگا اور مچھلی پیک کرنے کا کام کررہی تھیں،پولیس ذرائع کے مطابق ،غفلت اور لاپرواہی کے الزام میں فیکٹری کے سپروائزر اور انجینیئر کو گرفتار کر لیا گیا۔

    بریڈ فورڈ قونصلیٹ میں قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کا پرچم بلند کر …

    وزیراعلیٰ سندھ نے فش ہاربر کی فوڈ فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ فیکٹری میں دھماکے کی تفصیلات سے فوراً آگاہ کریں، اطلاعات ہیں کہ 11 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمی خواتین کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں،وزیراعلیٰ نے محکمہ فوڈ سے فیکٹری کا معائنہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ فیکٹری میں ناکارہ گیس سلنڈر پائے جائیں تو فوراً سیل کریں۔

    پیمرا ترمیمی بل واپس،صحافیوں کاقومی اسمبلی کی پریس گیلری سے واک آؤٹ

  • آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

    آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط بہت سخت ہیں، مافیا کی وجہ سے ملک میں ساری بجلی تیل سے ہی بنتی ہے، شمسی توانائی سے اہم منصوبہ کوئی نہیں ہوسکتا،فیصلہ کیا ہےکہ سولر ٹیوب ویل پرمنتقلی پرکسان صرف 33 فیصد دےگا، وفاقی اور صوبائی حکومت سولر ٹیوب ویل پرمنتقلی کے لیے 33 ،33 فیصد ادا کریں گی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ملک کو سستی بجلی کی ضرورت ہے، سستی بجلی کے بغیر صنعت اور زراعت میں ترقی نہیں ہوسکتی، سستی بجلی مہیا کرنا کسی بھی حکومت کا فرض اول ہے، میں نے اور حکومت نے شمسی توانائی کے لیے بے پناہ کوششیں کی ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں، اس میں کوئی شک نہیں، اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ہوتا تو خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا، ملک ڈیفالٹ کرجاتا تو زندگی بچانے کی ادویات کے لیے لوگ مارے مارے پھرتے، پیٹرول پمپوں پر قطاریں لگی ہوتیں، صنعتیں بند ہوجاتیں، لوگ بے روزگار ہوجاتے، ایل سیز نہ کھلتیں،کوئی ملک تجارت نہ کرتا، افراتفری مچ جاتی اور تباہ کن حالات ہوتے، آئی ایم ایف نے ہمارے ہاتھ باندھ دیئےکہ آپ کسی شعبےکو سبسڈی نہیں دیں گے-

    عمران خان پانچ سال کیلئے نااہل قرار

    وزیراعظم نے کہا کہ کل صدر کو لکھ بھیجوں گا کہ اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے، اگلی حکومت جو بھی آئے، عوام اور خدا سے وعدہ کرے کہ دن رات محنت کرکے کشکول توڑیں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے، اگر نواز شریف کو موقع ملا تو ہم زرعی انقلاب لے کر آئیں گے، غربت کاخاتمہ کریں گے اور قرض سے جان چھڑائیں گے۔

    مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی

  • عمران خان پانچ سال کیلئے نااہل قرار

    عمران خان پانچ سال کیلئے نااہل قرار

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا-

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹیآئی چئیرمین کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کُرم سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی کو آئین کےآرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوگئے ہیں۔

    عمران خان جیل میں رہنے پرپریشان اورناخوش ہیں،وکلا

    واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا اور وہ وہاں سزا کاٹ رہے ہیں۔

    عمران خان پانچ سال کیلئے نااہل قرار

  • عمران خان جیل میں رہنے پرپریشان اورناخوش ہیں،وکلا

    عمران خان جیل میں رہنے پرپریشان اورناخوش ہیں،وکلا

    سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے وکلا سے کہا ہے کہ مجھے باہر نکالو، جیل میں نہیں رہنا چاہتا۔

    باغی ٹی وی : جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے وکلا سے میٹنگ میں کہا کہ مجھے باہر نکالو، جیل میں نہیں رہنا چاہتاجیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل میں رہنے پرپریشان اورناخوش ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پرپھیلائی گئی مختلف ویڈیوز جعلی ہیں۔

    قبل ازیں اٹک جیل میں قید تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اسکے وکلاء نے ملاقات کی تھی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتہ نے ڈسٹرکٹ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات ایک گھنٹہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد کروائی گئی ڈپٹی سپریڈنٹ کے کمرہ میں ہونے دو گھنٹہ چیئرمین سے ملاقات رہی۔ دوران ملاقات پاور آف اٹارنی پر چیئرمین کے دستخط کروائے گئے۔

    اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر جاری

    وکیل نے بتایا تھا کہ ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے حوالہ سے مسائل کا ذکر کیا۔ چیئرمین کو جیل میں سی کلاس دی گئی ہیں اورکسی قسم کی کوئی سہولیات یہاں نہیں۔ جیل کے بیرک میں نہ ٹی وی ، اخبار نہ روشنی ، نہ کھڑکی نہ روشن دان اور نہ ہی باہر سے کھانے کی اجازت دی جارہی۔ بیرک کے چھت سے ساری رات بارش کا پانی ٹپکتا رہا ، دن کو مکھیاں اوررات کو کیڑے تنگ کرتے ہیں۔

    چیئرمین نے بتایا تھا کہ جیل میں اگر سی کی جگہ ڈی کلاس بھی مجھے دی جائے تو مجھے قبول ہے جیل کے اندھیرے والے کمرے میں رکھا ہوا ہے اتنی تکالیف کے باوجود چیئرمین کا مورال بلند چہرے پر بشاشت اور تازگی تھی وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں کبھی غلامی نہیں کروں گا ان کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا چاہے جو مرضی ہے یہ کرلیں۔

    بریڈ فورڈ قونصلیٹ میں قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کا پرچم بلند کر …

    واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا اور وہ وہاں سزا کاٹ رہے ہیں۔

  • اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر جاری

    اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر جاری

    اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ دنوں حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھااسلام آباد ائیرپورٹ کی 15 سال کے لیے آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر جاری کردیاآؤٹ سورسنگ کے ٹینڈرکےلیے 5 ہزار ڈالر فیس درخواست کےساتھ جمع کرائی جائے،آؤٹ سورسنگ پر لینے کیلئے درخواستیں 8 نومبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا تھاکہ اسلام آباد ائیرپورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے لیکن کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہو گا آؤٹ سورس کامطلب یہ نہیں کہ ائیرپورٹس کو بیچا جارہا ہےرن وے اور نیوی گیشنل سسٹم آؤٹ سورس نہیں کیا جا رہا، اسلام آباد کے بعدلاہوراورکراچی ائیرپورٹ کی باری آئےگی اگر کوئی دباؤ ڈالے گا تو دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی

    انہوں نے کہا تھا کہ غلام سرور خان کے احمقانہ بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو 70 ارب روپے کا نقصان ہوا، ماضی میں پی آئی اے میں بے دریغ سیاسی بھرتیاں کی گئیں، جہاں ضرورت نہیں تھی وہاں بھی 50، 50 لوگوں کو بھرتی کیا گیا، مارشل لاء، جمہوری حکومتوں میں بھی پی آئی اے میں بے دریغ بھرتیاں ہوئیں، فی الحال اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 3 ماہ میں برطانیہ کے لیے پروازیں بحال ہو جائیں گی، برطانیہ کے بعد یورپ اور امریکا کی پروازیں بحال کی جائیں گی۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا اگر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی ری سٹرکچرنگ نہ کی گئی تو 2 سال میں ادارہ مکمل تباہ ہو جائے گا، اگر کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہونے دیں، ملک کے ریاستی اداروں کو بچائیں۔

    بریڈ فورڈ قونصلیٹ میں قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کا پرچم بلند کر …

  • مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی

    مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 900 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    باغی ٹی وی: 100 انڈیکس 956 پوائنٹس کم ہو کر 47429 پر آگیا ہے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1080 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 33 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا کاروبار 12.54 ارب روپے میں ہوا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 149 ارب روپے کم ہوکر 7108 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیااسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ کاروبار اختتام پر 287 روپے 91 پیسے ہے۔ گذشتہ روز کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 287 روپے 43 پیسے تھا۔ انٹربینک تبادلہ میں ڈالر آج 48 پیسے مہنگا ہوا ہے دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوکر 294 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔

    پاکستانی روپے کے مقابلےمیں امریکی ڈالرمہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان

    علاوہ ازیں ملک میں آج کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہےبین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1927 امریکی ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    ملکی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے ہوگئی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کا دام ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے ہے۔

    ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

  • بریڈ فورڈ قونصلیٹ میں قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کا پرچم بلند کر دیا،ویڈٰیو

    بریڈ فورڈ قونصلیٹ میں قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کا پرچم بلند کر دیا،ویڈٰیو

    ‎بریڈ فورڈ قونصلیٹ میں قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کا پرچم بلند کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی: بریڈ فورڈ میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران نامعلوم شخص نے قونصلیٹ آف پاکستان کی بلڈنگ سے پاکستانی جھنڈے کو اتار کر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے کے بعد پاکستان کے جھنڈے کو اپنی کار میں رکھ کر موقع سے فرار ہو گیا-


    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ اس واقعہ کی تحقیقات کریں، اگر قو نصلیٹ کی انتظامیہ نےاس شخص کے خلاف جلد از جلد کارروائی نہ کی تو یہاں موجود پاکستانی کمیونٹی بھرپور احتجاج کرنے کیلئے تیار ہو چکی ہے-

    پاکستانی کمیونٹی کا کہناتھا اگر آج ہم نے اس شخص کے خلاف کارروائی نہ کی تو کل یہ کام ہمارے دشمن بھی کر سکتے ہیں، لہذٰا قونصل جنرل بریڈ فورڈ اور پاکستان ہائی کمیشن لندن اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے عوام کے سامنے لائیں۔


    قبل ازیں پی ٹی آئی نے لاہور کی سڑکوں پر لگے قومی پرچم اتار کر پارٹی پرچم لگا دیئے تھے،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے لاہور میں یوم آزادی کی مناسبت سے سڑکوں پر آویزاں قومی پرچم اتار دیئے ہیں،پی ٹی آئی نے قومی پرچم اتار کر اپنی پارٹی کے جھنڈے لگا دیے ہیں، کیا ہم کوئی غلام ہیں جو قومی پرچم لہرائیں؟کپتان کی نئی منطق۔


    مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس کے ساتھ درج کیپشن میں لکھا تھا کہ قومی پرچم آزادی کی سب سے بڑی علامت ہے، اس کو ہٹا کر انتشاری پارٹی کا جھنڈا لہرانا صرف قومی پرچم کی توہین ہی نہیں بلکہ نظریہ آزادی پر حملہ ہے۔