Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • نیتن یاہو کو 7 برس قبل خفیہ دستاویز میں حماس کے ممکنہ حملے سے خبردار کیا گیا تھا،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

    نیتن یاہو کو 7 برس قبل خفیہ دستاویز میں حماس کے ممکنہ حملے سے خبردار کیا گیا تھا،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

    اسرائیلی اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کو 7 برس قبل خفیہ دستاویز میں حماس کے ممکنہ حملے سے خبردار کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی :َ”العربیہ” نے اسرائیلی اخبار نے’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے 2016 میں یہ دستاویز نیتن یاہو کو پیش کی تھیں دستاویز میں کہا گیاتھا کہ حماس آئندہ تنازع کو اسرائیل منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ان دستاویز میں آپریشن ’’ طوفان الاقصیٰ‘‘ سےمتعلق خبر دار کیا گیا تھا،11 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں حماس کے عزائم کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

    ان دستاویزات میں غزہ کے ارد گرد کی بستیوں پر قبضہ کرنا اور یرغمال بنانے کا تذکرہ کیا گیا دستاویز میں بتایا گیا کہ حماس کے اس طرح کے حملے سے مادی نقصان کے ساتھ اسرائیل کے شہریوں کے شعور اور حوصلے کو شدید نقصان پہنچے گا حماس کا بنیادی ہدف 2022 تک اسرائیل کو تباہ کرنا اور تمام فلسطینی زمینوں کو آزاد کرنا ہے لائبرمین غزہ کو کنٹرول کرنے والی حماس کے بارے میں فکر مند تھے تاہم نیتن یاہو اور سابق چیف آف سٹاف گیڈی آئزن کوٹ سمیت جن فریقوں کو وارننگ پیش کی گئی تھی، ان میں سے کسی نے بھی اس منظر نامے کو مطلوبہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔

    موبائل قسطوں پر دیئے جائیں گے یا نہیں،وزارت آئی ٹی کا وضاحتی بیان جاری

    ان دستاویز کو خفیہ راز کے طور پر پیش کیا گیا تھا ان میں غزہ کی پٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا تھا اس وقت کے وزیر دفاع کی پوزیشن کو تفصیل سے بیان کیا گیا تھا اس میں آپریشن کے مطلوبہ اہداف بھی شامل تھے، اس دستاویز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کےدرمیان اگلا تصادم آخری ہوگا دستاویز میں کہا گیا کہ اس کا بہترین طریقہ حماس کے لیے یہ ہے کہ وہ اسرائیل کو فرنٹل سٹرائیک سے حیران کر دے حماس چاہتی ہے کہ اسرائیل کے خلاف اگلی مہم میں غزہ کی پٹی کے لیے لبنان، شام، اردن اور سینا میں اضافی میدان پیدا کئے جائیں یہاں تک کہ دنیا بھر میں یہودی اہداف کو بھی نشانہ بنانے کی راہ ہموار کی جائے۔

    نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

    دستاویز میں حماس کی طرف سے راکٹوں کی تعداد میں اضافے، زمینی اور سمندری شعبے میں جدید صلاحیتوں کو تیار کرنے کی کوششوں اور فضائی شعبے میں نئی صلاحیتوں کا بھی اشارہ دیا گیا تھا حماس کے پاس حملہ کرنے والے پلیٹ فارمز، انٹیلی جنس صلاحیتوں کو جمع کرنے کے لیے ڈرون اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم کو جام کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

  • اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

    اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

    برطانیہ: اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے دنیا کی پہلی اے آئی سیفٹی کانفرنس کے دوران انتباہ جاری کیا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی: ایلون مسک کے مطابق ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کے وجود کے لیے خطرہ ہے، کیونکہ تاریخ میں پہلی بار انسانوں کا سامنا خود سے زیادہ ذہین حریف سے ہوگا،میرے خیال میں اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کو لاحق چند بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیگر مخلوقات سے زیادہ طاقتور یا تیزرفتار نہیں، مگر ہم ان سے زیادہ ذہین ہیں، تاہم اب انسانی تاریخ میں پہلی بار ہمیں خود سے زیادہ ذہین چیز کا سامنا ہے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں کہ ہم اس پر کنٹرول کر سکتے ہیں یا نہیں تاہم میرے خیال میں ہمیں اس کی راہ کا تعین کرنا چاہیے جو انسانیت کے لیے مفید ہوگا میرا خیال ہے کہ یہ انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے اور اگر ہم اے آئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت دیکھیں تو یہ ممکنہ طور پر سب سے بڑا خطرہ ہے۔

    نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

    یکم نومبر کو برطانیہ میں شروع ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں امریکا، چین، بھارت، فرانس، جرمنی اور بھارت سمیت 28 ممالک کے حکومتی وفود شریک ہیں،ان سب ممالک نے کانفرنس کے پہلے دن ایک اعلامیے پر بھی دستخط کیے جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے ایک ممکنہ بڑا خطرہ قرار دیا گیا۔

    موبائل قسطوں پر دیئے جائیں گے یا نہیں،وزارت آئی ٹی کا وضاحتی بیان جاری

  • صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر  عام انتخابات 8 فروری  کو کرانے پر متفق

    صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر عام انتخابات 8 فروری کو کرانے پر متفق

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے پر اتفاق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کی ہدایت پر اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کے وفد نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ طویل ملاقاتیں کیں جس میں عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایوان صدر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی اٹارنی جنرل برائے پاکستان منصور عثمان اعوان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار ممبران کے ہمراہ ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

    اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں اور انتخابات کے حوالے سے کی گئی پیش رفت کو سنا اور تفصیلی بحث کے بعد اجلاس نے متفقہ طور پر ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کیا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سرابرہی میں ممبران صدر پاکستان سے ایوان صدر میں میں الیکشن کی تاریخ کے سلسلے میں ملاقات کی اعلامیے کے مطابق متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن مورخہ 8 فروری بروز جمعرات منعقد ہوں گے ۔

    سری لنکا کو شکست ،بھارت نےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    خیال رہےکہ آج ملک میں 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ الیکشن کمیشن 11 فروری 2024 کو ملک میں الیکشن کروانے کے لیے تیار ہےعدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ صدر مملکت سے آج ہی مشاورت کر کے کل عدالت میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جائےسپریم کورٹ کے حکم پر صدر عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن کے ارکان بھی موجود تھے۔

    واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف

    ذرائع کے مطابق صدر سے چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں عام انتخابات کے لیے صدر مملکت کے سامنے 3 تاریخیں رکھی گئیں الیکشن کمیشن نے 28 جنوری ، 4 فروری اور 11 فروری کی تاریخوں پر رائے دی، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے 11 فروری کو انتخابات کے لیے موزوں قرار دیا گیا،ملاقات کے بعد ایوان صدر سے روانہ ہوکر الیکشن کمیشن پہنچے جہاں انہوں نے صدر مملکت کو خط لکھتے ہوئے ملک میں 11 فروری کو الیکشن کرانے کی تجویز دی۔

    حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 11 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ تجویز کرتے ہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان ملاقات میں الیکشن کی تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد اٹارنی جنرل صدر مملکت کا پیغام لے کر چیف الیکشن کمشنر کے پاس گئے اور صدر مملکت کا مؤقف چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھا بعد ازاں 8 فروری کو انتخابات کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا-

    نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

  • جی ڈی اے رہنما  پیپلز پارٹی میں شامل

    جی ڈی اے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) کے رہنما عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: عادل الطاف انڑ اور عدنان الطاف انڑ نے کراچی میں رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،جی ڈی اے کے سابق رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سید قائم علی شاہ اور سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ جی ڈی اے پاکستان میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں کا انتخابی اتحاد ہے، یہ پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء کے لیے تشکیل دیا گیا، اس جماعت کا سب سے بڑا مقصد سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو شکست دینا ہے۔

    پی ٹی آئی جلسے کی اجازت، ضلعی انتظامیہ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

    جعل سازی کی انتہا کر کے مرتضیٰ وہاب میئر بنے، حافظ نعیم

    نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

  • پی ٹی آئی جلسے کی اجازت، ضلعی انتظامیہ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

    پی ٹی آئی جلسے کی اجازت، ضلعی انتظامیہ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت دینے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں تحریکِ انصاف کو کراچی میں جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل ظہور محسود ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی جازت نہیں دی جارہی، کوئی کارکن سڑک پر نکلتا ہے تو اسے پکڑلیا جاتا ہے۔

    قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اب آپ کہیں گے کہ فلاں فلاں کا نام بھی نہیں لینے دیا جاتا نامزد چیف جسٹس کے ریمارکس پر تحریک انصاف کے وکیل سمیت کمرۂ عدالت میں موجود افراد کے لبوں پر مسکراہٹ آگئی۔

    حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

    عدالت نے سرکاری وکلاء سے استفسار کیا کہ قانون میں جلسے جلوس کی ممانعت نہیں تو انہیں کیوں روکا جارہا ہے،جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ میلینیم مال کے سامنے راشد منہاس روڈ عوام کے استعمال کے لیے ہے، جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ سڑک بلاک کرنے کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے۔

    جس پر پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سر ہمیں کراچی میں کسی بھی جگہ جلسہ کرنے کی اجازت دیں، اس مقام پر پہلے بھی جلسے ہوتے رہے ہیں لیکن انتظامیہ خود کوئی مقام طے کردے، کئی دنوں سے کمشنر کراچی، ڈی سی ایسٹ اور صوبائی الیکشن کمشنر کو 12 نومبر کے جلسے کی درخواست دی ہوئی ہے، انتظامیہ نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ہمیں تیاری کے لیے وقت درکار ہوگا۔

    واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف

    بعد ازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو 10 نومبر تک قانون کے مطابق فیصلہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی-

  • جعل سازی کی انتہا کر کے مرتضیٰ وہاب میئر بنے، حافظ نعیم

    جعل سازی کی انتہا کر کے مرتضیٰ وہاب میئر بنے، حافظ نعیم

    کراچی: میئر کراچی کو ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار جماعت اسلامی کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں میئرکراچی کو ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب خلاف قانون غیر متعلقہ یوسیز سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سےرجوع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹریبونل اعتراضات کا جائزہ لے کر فوری فیصلہ کرے۔

    قائم مقام چیف جسٹس عقیل عباسی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن جس طرح ہوئے، ہمارے علم میں بھی بہت کچھ ہے، لیکن یہ معاملہ ابھی ہمارے سامنے نہیں، کوئی رائے نہیں دے سکتے، الیکشن بہت اہم معاملہ ہوتا ہے ایسے کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیادوں پر ہونی چاہئیں۔

    نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

    انہوں نے مزید ریمارکس دئیے کہ جن معاملات میں قانون کی خرابی کا معاملہ ہو ان کی سماعت سب کیسز چھوڑ کر ترجیحاًً کرنا چاہیے، اس معاملے میں ہم سے بھی کوتاہی ہوتی ہے، خود کو بھی قصور وار سمجھتے ہیں، یہ بہت ہی بدقسمتی ہے کہ الیکشن کے معاملات کئی کئی سال چلتے ہیں اور دوسرے الیکشن آجاتے ہیں۔

    سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم نے کہا کہ میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے تین مختلف جگہوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، یہ سہولت اور اختیار الیکشن کمیشن نے صرف مرتضیٰ وہاب کو فراہم کیا جعل سازی کی انتہا کر کے مرتضیٰ وہاب میئر بن گئے ہیں، مرتضیٰ وہاب میئر کے عہدے پر رہتے ہوئے الیکشن لڑ رہے ہیں، الیکشن مرتضیٰ وہاب نہیں الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان خود الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کو پیراشوٹ میں لاکر میئر بنانے کیلئے ترمیم کی گئی، ہم نے وہ ترمیم عدالت میں چیلنج کر رکھی ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اس درخواست کو تیزی سے چلانے کا کہا ہے، کراچی کے میئر کا الیکشن بلاول بھٹو اور آصف زرداری پر داغ بن گیا ہے۔

    واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا کیس لڑ رہا ہے جبکہ ابراہیم حیدری کے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا گیا، اچانک سے چار لوگوں نے ہاتھ اٹھا لیے اور الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا پیپلز پارٹی نے وڈیرا شاہی والا کام کرتے ہوئے ابراہیم حیدری سے بلدیاتی ضمنی الیکشن لڑنے کی کوشش بھی نہیں کی، دیکھا جائے تو قانونی طور پر تین جگہ سے الیکشن لڑنے کا قانون ہی موجود نہیں ہے مرتضی وہاب گزری سے الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن وہ وہاں رہتے نہیں ہیں، مرتضیٰ وہاب رہتے ڈی ایچ اے میں ہیں لیکن ایڈریس تبدیل کر کے گزری لکھا گیا ہے۔

    حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

  • سری لنکا کو  شکست ،بھارت  نےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    سری لنکا کو شکست ،بھارت نےسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں ورلڈ کپ میں بھارت نے سری لنکا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 302 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 33 ویں میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 20 ویں اوور میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی, سری لنکا کی جانب سے کسون رجیتھا 14 اور اینجلو میتھیوز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے مہیش ٹھیکشانا 12 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے،، مدوشانکا 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئےسری لنکا کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ کوشل مینڈس اور چیریتھ اسالنکا ایک ایک رن بناسکے۔

    بھارت کی جانب سے محمدشامی نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سراج نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں،جسپریت بمرا اور رویندرا جڈیجا نے ایک ، ایک وکٹ لی۔

    302 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی کے بعد بھارت ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، روہت الیون سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے،بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے، بھارت نے 7 میچز کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سری لنکا 7 میچز میں صرف 2 میچ جیت سکا ہے۔

    قبل ازیں بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئےشبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم گل 92 اور کوہلی 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 21، سوریا کمار یادیو نے 12 رنز بنائے-

    سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا نے 80 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں اور دشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

    سری لنکا بھارت میچ،بھارت کے تین کھلاڑی آؤٹ

    بھارت کا اسکواڈ

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

    سری لنکا کا اسکواڈ

    کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا اور دلشان مدھوشانکا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ،بارش کی پیشنگوئی

  • نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

    نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

    اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے مابین ہونے والی ملاقات میں ‏کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے کھیل میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز دیں اس موقع نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کو کہا، جس پر شاہد آفریدی نے بورڈ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے سوچ کر جواب دینے کو کہا۔

    واضح رہے کہ ذکا اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی سی منیجمنٹ کمیٹی کی معیاد 4نومبر کو ختم ہورہی ہے، بورڈ کی کمان میں تبدیلی کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔

    حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سسر شاہد خان آفریدی کو اپنا ہیر و قرار دے دیا، شاہین شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ سابق کپتان ہمیشہ مجھے مشورے دیتے ہیں، میری کوشش ہے کہ ان جیسی کرکٹ کھیلوں ، ریکارڈز ٹوٹنے کیلیے بنتے ہیں، خوشی کی بات ہے کہ ہم پاکستان کیلیے نئے اعزاز حاصل کر رہے ہیں۔

    واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف

    انہوں نے کہا کہ ڈراپ کیچز سمیت چند غلطیوں کی وجہ سے ہمیں چند مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑاہے، بہتر فیلڈ نگ سے نتائج مختلف ہو سکتے تھے۔ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں رن ریٹ بہتر کرنے کی کوشش کی، اس وقت ہم سب کی واحد سوچ یہی ہے کہ باقی دونوں میچز بھی بڑے مارجن سے جیتیں۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف میچز میں بڑے مارجن سے فتح ہمارے لیے سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرے گی۔

    موبائل قسطوں پر دیئے جائیں گے یا نہیں،وزارت آئی ٹی کا وضاحتی بیان جاری

  • واٹس ایپ میں نیا  فیچر متعارف

    واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف

    سان فرانسسکو: میٹا کی زیر ملکیت دنیا بھر میں مقبول ایپ واٹس ایپ میں ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں نئے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز کا اضافہ کیا گیا ہےیہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے،یہ نیا فیچر یوٹیوب کے ویڈیو پلے بیک کنٹرولز سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

    اس فیچر سے صارفین کے لیے ویڈیوز کو 10 سیکنڈ ریوائنڈ اور 10 سیکنڈ فارورڈ کرنے میں مدد مل سکے گی ابھی واٹس ایپ پر ویڈیو دیکھتے ہوئے اسے ریوائنڈ یا فارورڈ کرنے کے لیے پروگریس بار پر انگلی کو آگے پیچھے کرنا پڑتا ہے فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہےاس سے قبل واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں الٹرنیٹ پروفائل فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھااس پرائیویسی فیچر سے صارفین کو اپنی پروفائل فوٹو کی پرائیویسی کے حوالے سے زیادہ کنٹرول مل جائے گا-

    واٹس ایپ نے صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار کر دیا

    قبل ازیں واٹس ایپ نے اپنے صارفین کوخبر دار کیا ہےکہ نیا فشنگ اسکیم ان کے تمام پیغامات سائبر مجرمان کے حوالے کر سکتا ہے فشنگ ایک ایسا پینترا ہوتا ہے جس میں جعلسازی میل میسج یا کال کے ذریعے میلویئر بھیج کر نجی معلومات حاصل کر لیتے ہیں، پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ جعلی واٹس ایپ ویب سائٹس پر نظر رکھیں، واٹس ایپ صارف عموماً ڈیسک ٹاپ پرا کاؤ نٹ لاگ ان کرنے کے لیے آفیشل ویب سائٹ سرچ انجن پر ڈھونڈتے ہیں۔

    ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نفسیات کا دعویٰ

    صارفین کمپیوٹر کے انٹرنیٹ براؤزر میں web.whatsapp.com ٹائپ کرتے ہیں اور پھر ایپ ان لاک کرنے کے لیے خصوصی کوڈ درج کرتے ہیں ایک بار صارفین سائٹ تک پہنچ جائیں تو ان کو فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوتا ہے تا کہ اکاؤنٹ تک دسترس حاصل ہو سکے لیکن ماہرین کی جانب سے جعلسازوں کے جعلی واٹس ایپ ویب سائٹ کے استعمال کی نشان دہی کی گئی ہے۔

    حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

  • حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

    حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری

    ریاض:سعودی ایوی ایشن گاکا نے حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : سعودی عرب نے حج 2024 کے لئے فلائٹ آپریشن کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، اور سعودی ایوی ایشن ’گاکا‘ نے حج پروازوں سے متعلق شیڈول بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق حج آپریشن سے متعلق درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

    ایوی ایشن کے مطابق قبل از حج پروازوں کاآغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا، اور حج پروازوں کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 10جون تک جاری رہے گا حجاج اکرام کی سعودی عرب سے واپسی کاعمل 20 جون 2024 سے شروع ہوگا، اور آخری حج پرواز21 جولائی 2024 کو روانہ ہوگی۔

    طوفان الاقصیٰ واحد حملہ نہیں،اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے

    نیتن یاہو کا غزہ پلان کیا ہے؟ خفیہ دستاویزات لیک

    ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نفسیات کا دعویٰ