Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • گوادر میں  سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ،14 جوان شہید

    گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ،14 جوان شہید

    راولپنڈی: گوادر کے علاقے پسنی اور اورماڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملے میں 14 جوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پسنی اور اورماڑہ جانے والی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 جوان شہید ہوگئے-

    آئی ایس پی آر کے مطابق گھناوٴنے فعل کے مرتکب افراد کو پکڑکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • اسرائیلی ترجمان نے غزہ میں نسل کشی تسلیم کر لی

    اسرائیلی ترجمان نے غزہ میں نسل کشی تسلیم کر لی

    تل ابیب: اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی ترجمان تل ہینرک نے پریس کانفرنس میں تسلیم کرلیا کہ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان نےکہا کہ غزہ میں سوائے سویلینز کےکسی اورکو نشانہ نہیں بنا رہے،تاہم فوراً ہی انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور گھبراہٹ میں کہا کہ نشانہ سویلینز نہیں دہشت گرد ہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان کی تاویل اپنی جگہ لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ غزہ میں وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے 9 ہزار سے زائد فلسطینیوں میں نصف تعداد بچوں اور خواتین کی ہیں بچوں اور خواتین کی اتنی بڑی تعداد میں شہادتوں پر بچوں کی بہبود اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی شدید احتجاج کیا ہے۔

    اسرائیلی بمباری سے صحافی کی خاندان کے 11 افراد کے ہمراہ موت

    اسرائیلی ترجمان کی بے حسی اور لاعلمی کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔ صارفین نے پوچھا کہ کیا اسرائیل بمباری میں جان سے جانے والے 3 ہزار 700 سے زائد بچوں کو بھی دہشتگرد سمجھتا ہے۔
    https://x.com/EekadFacts/status/1720021765936623977?s=20
    دوسری جانب حماس کے سینئر ترجمان اسامہ حمدان نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ وہ عام شہریوں پر حملہ نہیں کر رہے ہیں ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے انسانی حقوق کی تنظیموں نے نشاندہی کی ہے کہ حماس کے ہاتھوں اسرائیلی شہری مارے گئے ہیں آپ کو آباد کاروں اور عام شہریوں میں فرق کرنا ہوگا آباد کاروں نے فلسطینیوں پر حملہ کیا،ہمیں امید ہے کہ ایمنسٹی کے پاس بین الاقوامی عاجزی ہے کہ وہ ہمیں صرف فوجیوں پر حملہ کرنے کے لیے مزید ترقی یافتہ ہتھیار بھیجے-

    فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 فنکاروں نے مل کر نیا ترانہ جاری کردیا

    یہ پوچھے جانے پر کہ کیا جنوبی اسرائیل میں شہریوں کو بھی آباد کار تصور کیا جاتا ہے، ہمدان نے کہا: "ہر کوئی جانتا ہے کہ وہاں بستیاں ہیں،ہم جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ نہیں بنا رہے ہیں۔ ہم نے آباد کاروں کو قبضے کا حصہ اور مسلح اسرائیلی فوج کا حصہ قرار دیا ہے۔ وہ عام شہری نہیں ہیں-

  • لاہور  چڑیا گھر کو  تین ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور چڑیا گھر کو تین ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور چڑیا گھر کو تین ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تعمیراتی کام کی وجہ سے چڑیا گھر 7 نومبر سے 31 جنوری 2024 تک مکمل بند رہے گا۔

    باغی ٹی وی : یہ فیصلہ اپ گریڈیشن منصوبے کی وجہ سے کیا گیا ،اس دوران لاہور چڑیا گھر کے جانوروں کو وائلڈائف پارک جلو اور چھامانگا منتقل کیا جائے گا، چڑیا گھر کے جانوروں اور پرندوں کی منتقلی کا کام آئندہ چند روز میں شروع ہوجائے گا،چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شفٹنگ کمیٹی نے سفارشات جمع کروا دی ہیں کہ کون سے جانور کہاں شفٹ کیے جائیں گے، سفارشات کی منظوری کے بعد جانوروں کی منتقلی کا کام شروع ہوجائےگا۔

    لاہور چڑیا گھر اورسفاری پارک کی اپ گریڈیشن پر تقریبا 5 ارب روپے خرچ ہوں گے، چڑیا گھر میں پانڈا سمیت نئے جانور لانے کا بھی منصوبہ ہے جبکہ پاکستان میں پہلی بار کسی چڑیا گھر میں ورچوئیل رائیلٹی کے ذریعے نایاب قسم کے جانور دیکھے جاسکیں گے-

  • پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کیخلاف مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کیخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    باغی ٹی وی: اسد قیصر کے بھائی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا ہے اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے تھے،ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کرپشن کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے اسد قیصر کو محکمہ اینٹی کرپشن ضلع صوابی کے حوالہ کیا جائے گا،اسد قیصر اور محکمہ صحت کے 4 افسران کے خلاف گجوخان میڈیکل کالج میں خردبرد کا الزام ہے۔

    ایف آئی آر محکمہ اینٹی کرپشن کے سابق تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے،ایف آئی آر میں 406 پی پی سی سمیت تین دفعات شامل ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ گجوخان میڈیکل کالج صوابی میں الیکٹرو میگرافی مشین کی سی پی یو غائب کی گئی ہے، اسپتال کے لیے ناقص فرنیچر کی خریداری کی بھی اطلاع ملی تھی۔معاملہ کی تحقیقات میں اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان قصوروار پائے گئے اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان نے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سابق اسپیکر اسد قیصر کی گرفتاری پر عدلیہ سے رجوع کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن تاریخ کے اعلان والے دن گرفتاری سمجھ سے باہر ہے پکڑ دھکڑ سے نکل کر الیکشن کی فضا بنائی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی سے الیکشن لڑنے دیا جائے۔

    15 اگست 2018ء سے اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان رہے اور 13 اگست 2018ء سے قومی اسمبلی پاکستان کے رکن ہیں اس سے قبل وہ 2013ء سے 2018ء تک خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ مئی 2013ء سے اگست 2018ء تک خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے بھی اسپیکر رہے۔

    مردوں میں بانجھ پن کی شرح میں اضافے کی وجہ دریافت

    اسد قیصر نے جماعت اسلامی پاکستان کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا، 1984ء میں وہ کوٹھا کالج صوابی کے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ منتخب ہوئے اور دو سال تک ناظم رہے،1996ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اسی سال انہیں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کے لیے نامزد کیا گیا، 2008ء میں اسد قیصر کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صدر بنایا گیا اور 2013ء تک صدر رہے2013ء میں صوابی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

    ذکا اشرف سے شاہد آفریدی کی ملاقات

    انہوں نے صوابی سے ہی خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی نشست بھی جیتی لیکن انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی،30 مئی 2013ء کو اسد قیصر کو خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کا چودہواں اسپیکر منتخب کر لیا گیا،2018ء کے عام انتخابات میں انہیں صوابی کے حلقہ پی کے-44 (صوابی-2) سے دوبارہ کامیابی حاصل ہوئی، اسد قیصر نے صوابی کے حلقہ این اے-18 (صوابی-1) سے بھی کامیابی حاصل کی، تاہم انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی-

    امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ

    10 اگست 2018ء کو انہیں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان کے لیے نامزد کیا گیا 15 اگست 2018ء کو وہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔ انہوں نے 176 ووٹ حاصل کیے اور اپنے مد مقابل سید خورشید احمد شاہ کو شکست دی، 10 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت گرانے کے بعد انہوں نے دیگر پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے ساتھ ساتھ قومی اسبملی کے عہدے سے استعفی دے دیا ۔

    ڈی جی خان ڈویژن میں غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی کےلئے سرچ آپریشن کا …

  • امریکہ میں  نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ

    امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ

    امریکہ میں گزشتہ دو دہائی سے زائد کے عرصے میں پہلی بار 2022 کے دوران نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکہ میں امراض کی روک تھام و تدارک مراکز کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 2022 کے دوران 20 ہزار 538 نوزائیدہ بچوں کی اموات ہوئیں جو کہ 2021 کی 19 ہزار 928 اموات کی نسبت 3 فیصد زائد ہےیہ پہلا سال ہے جس میں گزشتہ برس کی شرح اموات میں اضافہ ہوا۔

    اس میں 28 دن سے کم عمر میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں 3 فیصد جبکہ 28 سے 364 دن تک کی شرح اموات میں 4 فیصد اضافہ ہوا،زچگی کی پیچیدگیوں جیسے پریکلیمپسیا یا قبل ازوقت زچگی اور بیکٹیریل اسیپسس کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں بالترتیب 8 فیصد اور 14 فیصد اضافہ ہوا۔

    امریکی اکیڈمی برائے امراض اطفال کے صدر سینڈی ایل چھونگ نے بتایا کہ نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ پریشان اور مایوس کن ہے۔ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں وافر وسائل ہیں اس کے باوجود امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات حیران کن حد تک زیادہ ہے۔

    سینڈی ایل چھونگ نے بتایا کہ اس کی کئی مختلف وجوہات ہیں غربت کا شکار خاندانوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک اور سستی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی سمیت بہت سی مشکلات کا سامنا ہے قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال میں نسلی اور گروہی تعصب، قبل از پیدائش صحت خدمات ، بچوں کے پیدائشی وزن میں کمی اور بعض اوقات نوزائیدہ بچوں کی اموات اس کی ممکنہ وجوہات میں سے ایک ہیں۔

  • ایک ہفتے میں 12اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 سستی ہوئیں،ادارہ شماریات

    ایک ہفتے میں 12اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 سستی ہوئیں،ادارہ شماریات

    ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، 2ہفتے کمی کے بعد تیسرے ہفتے پھر سے مہنگائی میں اضافہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.71فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.88 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 12اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 سستی ہوئیں-

    اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 34روپے اضافے سے165روپے فی کلو پر پہنچ گیا،پیاز کی قیمت میں 25روپے اضافہ ہوا جس فی کلو قیمت 123روپے فی کلو تک پہنچ گئی زندہ مرغی کی اوسطاً قیمت میں ہفتہ میں 37روپے اضافے سے قیمت 349روپے فی کلو تک پہنچ گئی، رپورٹ کے مطابق چائے کی پتی، چینی ،چاول، دودھ، لہسن،آلو، انڈے بھی رواں ہفتے مہنگے ہوئے۔

    داغستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ عوامی شاعراور نثرنگار، رسول حمزہ تووچ حمزہ توف

    رواں ہفتے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 33روپے کمی سے 3125روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں گھی7 روپے کمی سے 522روپے فی کلو کا ہوگیا دال مونگ، دال مسور،دال چنا، ماش،کیلا، گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

    مردوں میں بانجھ پن کی شرح میں اضافے کی وجہ دریافت

  • ذکا اشرف سے شاہد آفریدی کی ملاقات

    ذکا اشرف سے شاہد آفریدی کی ملاقات

    لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے ۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق دونوں کی ملاقات پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئیذکا اشرف کی جانب سے شاہد آفریدی کی کرکٹ میں خدمات کی تعریف کی گئی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کے ہیرو اور سپر اسٹار ہیںہمیں آپ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے ذکا اشرف کی کوششوں کی تعریف کی گئی شاہد آفریدی نے نوجوان کرکٹرز کو گروم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا،شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے۔

    نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے مابین ہونے والی ملاقات میں ‏کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، سابق کپتان نے کھیل میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز دیں اس موقع نگراں وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کو کہا، جس پر شاہد آفریدی نے بورڈ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے سوچ کر جواب دینے کو کہا۔

    یاد رہےکہ ذکا اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی سی منیجمنٹ کمیٹی کی معیاد 4نومبر کو ختم ہورہی ہے، بورڈ کی کمان میں تبدیلی کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔

    داغستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ عوامی شاعراور نثرنگار، رسول حمزہ تووچ حمزہ توف

  • داغستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ عوامی شاعراور نثرنگار، رسول حمزہ تووچ حمزہ توف

    داغستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ عوامی شاعراور نثرنگار، رسول حمزہ تووچ حمزہ توف

    رسول حمزہ تووچ حمزہ توف روسی جمہوریہ داغستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ عوامی شاعراور نثرنگار ہیں۔

    حالات زندگی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    رسول حمزہ توف سوویت یونین کی جمہوریہ داغستان کے آوار گاؤں سدا میں مشہور شاعر حمزہ سداسا کے گھر 28 ستمبر 1923ء پیدا ہوئے رسول حمزہ توف نے اپنے پہلے اشعار گیارہ سال کی عمر میں لکھے ایک حیرت انگیز واقعے نے ان کی دل و دماغ کو جھنجھوڑ دیا تھا1934ء میں داغستان کے اس بلند پہاڑ ی گاؤں سدا میں جہاں وہ پیدا ہوئے تھے، تاریخ میں پہلی بار ایک ہوائی جہاز اترا تھا اور مشہور شاعر حمزہ سداسا کے بیٹے نے اس عجوبے کو دیکھ کر شاعری کے میدان میں پہلا قدم اٹھایا۔

    ہائی اسکول کی تعلیم، استادوں کی تربیت کا کالج، آوار زبان کا سفری تھیٹر، ریڈیو نامہ نگار یہ تھے مرحلے ان کی جوانی کے سوانح کے۔ صحت کی حالت ایسی تھی کہ انھوں نے فوجی خدمات انجام نہیں دیں لیکن جب داغستان کی سرحد ہی پر جنگ ہو رہی تھی تو شاعر کے شاعر بیٹے نے دشمن پر اپنی نظموں اور گیتوں کے وار کیے، سوویت فوج کی فتوحات سے خود وجدان حاصل کیا اور اپنے ہم وطنوں کو کانامے انجام دینے کا ہمت و حوصلہ عطا کیا۔

    جنگ کے بعد انہوں نے ماسکو میں ادبیات کے انسٹی ٹیوٹ موسوم بہ گورکی سے 1950ء میں اپنی تعلیم مکمل کی، یہیں بہت سے ادیبوں سے ان کی دوستی ہوئی، یہیں ان کی نظموں کے مجموعے یکے بعد دیگرے شائع ہوئے جنھیں سوویت یونین میں اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے قارئین میں شہرت و مقبولیت حاصل ہوئی۔

    ان کی شاعری وطن دوستانہ اور صدیوں پرانی عوامی دانش سے مملو ہے کردار کی جرات، لوگوں کے باہمی رشتوں میں دلی تعلق، بلند ترین انقلابی آدرشوں کی خاطر کارنامے انجام دینے پر آمادگی نے رسول حمزہ توف کی شاعری کو لوگوں کے لیے ضروری بنا دیا ہے رسول حمزہ توف داغستانی ادیبوں کی انجمن کے چیئرمیں رہ چکے ہیں اس کے علاوہ رسول حمزہ توف نے الیکزاندر پشکن، لیرمونتوف اور مایا کو فسکی کی تخلیقات آوار زبان میں ترجمہ کیں۔
    تخلیقات
    ۔۔۔۔۔۔
    مجموعہ نثر
    ۔۔۔۔۔۔
    میرا داغستان (1968ء)
    مجموعہ نظم
    ۔۔۔۔۔۔
    میری پیدائش کا سال
    نظمیں
    ۔۔۔۔۔۔
    ماں اور بیٹا
    نوکِ شمشیر
    سالگرہ
    نسخہ الفت
    اعزازات
    ۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)1952ء – سوویت ریاستی”اسٹالن انعام“
    ۔ (2)1963ء – لینن انعام
    ۔ (3)1974ء – ہیرو آف سوشلسٹ لیبر
    ۔ (4)2003ء – آرڈر آف سینٹ اینڈریو
    چیئرمین انجمن مصنفین داغستان
    ۔ (5)2014ء – رسول حمزہ توف انعام کا اجرا
    ۔ (6)داغستان کا عوامی شاعر
    ۔ (7)جواہر لال نہرو انعام، ہندستان
    ۔ (8)لیرمونتوف انعام
    ۔ (9)فردوسی انعام
    وفات
    ۔۔۔۔۔۔
    رسول حمزہ توف 80 سال کی عمر میں 03 نومبر 2003ء میں ماسکو، روس میں وفات پا گئے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وکیپیڈیا سے ماخوذ
    تلاش و انتخاب : آغا نیاز مگسی

  • انٹربینک میں ڈالر2 روپے30پیسےمہنگا

    انٹربینک میں ڈالر2 روپے30پیسےمہنگا

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر2 روپے30پیسےمہنگا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر 285 روپے30پیسے کی سطح پربند ہوا،دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 53 ہزار 259 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔

    سپریم کورٹ کا42سال بعد بھائی کو دو بہنوں کا جائیداد کا حق دینے کا حکم

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا،کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 347 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے بعد 53 ہزار4 پوائنٹس پر پہنچ گیا،اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس گزشتہ روز 52 ہزار 656.76 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    سال 2021 کے دوران اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 44 ہزار 596 پوائنٹس رہا جبکہ 2022 میں 100 انڈیکس 42 ہزار 420 تک رہا، گزشتہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی سطح 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہی، کاروباری ہفتے میں 1156 پوائنٹس مثبت رہا۔

    آپ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو، بلاول

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث اسٹاک پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں اور ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا رجحان نظر آرہا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ معاشی بے یقینی میں کمی سے مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ نے قابل ذکر سنگ میل عبور کیا، معیشت پر توجہ،آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کی امید مثبت رجحان کے معاون عوامل ہیں۔

  • مردوں میں بانجھ پن کی شرح میں اضافے کی وجہ دریافت

    مردوں میں بانجھ پن کی شرح میں اضافے کی وجہ دریافت

    ماہرین نے مردوں میں بانجھ پن کی شرح میں اضافے کی ممکنہ وجہ دریافت کر لی ہے-

    باغی ٹی وی: دنیا میں ہر 6 میں سے ایک فرد بانجھ پن کا شکار ہے،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے اپریل میں جاری ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا تھا رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 17.5 فیصد بالغ آبادی کو اپنی زندگی میں کسی وقت بانجھ پن کا سامنا ہوتا ہے،جس پر سائنسدان تحقیقات کر رہے ہیں سائنسدانوں کو یہ جاننے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا تھا کہ آخر مردوں میں اسپرمز کی تعداد میں کمی اور بانجھ پن کی شرح مسلسل کیوں بڑھ رہی ہےاب ایک نئی تحقیق میں اس کاممکنہ جواب دیاگیاہےاور وہ ہے اسمار ٹ فونز کا زیادہ استعمال۔

    جرنل Fertility and Sterility میں شائع سوئٹزر لینڈ کی جنیوا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ جو مرد اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں اسپرمز کی تعداد ان ڈیوائسز سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہےاس تحقیق میں 18 سے 22 سال کی عمر کے 2886 مردوں کو شامل کیا گیا تھا اور ان کی صحت کا جائزہ 2005 سے 2018 تک لیا گیا۔

    راحت فتح علی خان اور ان کے پروموٹر نے امریکی عدالت میں 22 لاکھ ڈالر ..

    اس دوران ان سے یہ بھی معلوم کیا گیا کہ وہ روزانہ کتنے وقت تک موبائل فون استعمال کرتے ہیں جبکہ طرز زندگی اور صحت کی تفصیلات بھی جمع کی گئیں تحقیق کے دوران ان افراد کے اسپرمز کے معیار اور تعداد کا بھی جائزہ لیا گیا اور دیکھا گیا کہ موبائل کے استعمال سے اس میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ 20 یا اس سے زائد بار موبائل فون استعمال کرنے والے مردوں میں اسپرمز کی تعداد میں کمی کا خطرہ 21 فیصد زیادہ ہوتا ہے کپڑوں کے اندر موبائل فون رکھنے سے تولیدی صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور اس حوالے لوگوں میں پائے جانے والا تاثر غلط ہےمحققین نے تسلیم کیا کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے تو ابھی یہ حتمی طور پر کہنا ممکن نہیں کہ اسمارٹ فونز کا استعمال اسپرمز کی تعداد میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

    ورلڈ کپ،نیدر لینڈ کاافغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

    یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے ٹھوس ڈیٹا جمع کرنے کے لیے ایک کلینیکل ٹرائل کا آغاز کیا ہے اور اس کے لیے رضا کاروں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں 2 اور 3 جی فون استعمال کرنے والوں کے اسپرمز کی تعداد میں کمی زیادہ نمایاں تھی، مگر 4 جی نیٹ ورکس پر منتقل ہونے پر یہ اثر کم ہونے لگا۔

    ان کا ماننا ہے کہ فون سگنل کو بھیجنے اور موصول کرنے کے لیے استعمال ہونے والی توانائی ممکنہ طور پر اسپرمز کے معیار اور تعداد پر اثر انداز ہوتی ہے جدید نیٹ ورکس میں توانائی کا استعمال کم ہوتا ہے جس کے باعث اسپرمز کی صحت کم متاثر ہوتی ہے، مگر اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    سپریم کورٹ کا42سال بعد بھائی کو دو بہنوں کا جائیداد کا حق دینے کا حکم