Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارتی حکومت نے کینیڈین وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کے دعووں کو مسترد کردیا

    بھارتی حکومت نے کینیڈین وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کے دعووں کو مسترد کردیا

    کینیڈا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر تے ہوئے کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کےسربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا،کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی:عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے یہ معاملہ جی 20 اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ اٹھایا تھا، کینیڈین سرزمین پرشہری کے قتل میں غیرملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خودمختاری کے خلاف ہے۔

    بھارت اور کینیڈین حکومت کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں،جسٹن ٹروڈو کے دھماکہ خیز خطاب کے بعد کینیڈین وزیرخارجہ میلانیا جولی نے اعلان کیا کہ سنیئر بھارتی سفارتکار کو کینیڈا سے نکال دیا ہےجبکہ کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کےسربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا۔

    حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ جی ٹوئنٹی کانفرنس کے موقع پر نریندر مودی نے کینڈین وزیراعظم کو نیچا دکھانے کی کوشش کی تھی اور بھارتی میڈیا نے دعوے کیے تھے کہ کینیڈا میں خالصتان تحریک کے لوگوں کی موجودگی کا معاملہ مودی نے اٹھایا ہے ۔

    واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے۔

    دوسری جانب سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجرکے قتل پرکینیڈا کی جانب سے خود کو موردالزام ٹھہرانے کے خلاف بھارت چیخ اٹھا بھارتی وزارت خارجہ نے کینیڈین حکومت کے الزامات کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دے دیا،بھارتی حکومت نے ایک بیان میں کینیڈین وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کے دعووں کو مسترد کیا ۔

    بھارتی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس بیان میں کہا گہا ہے کہ ہم نے اپنی پارلیمنٹ میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کیا ہے ہم جمہوری سیاست اور قانون کی حکمرانی کے لیے پُرعزم ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات خالصتان دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں، جنہیں کینیڈا میں پناہ فراہم کی گئی ہے اور وہ بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں معاملے پر کینیڈین حکومت کی غیر فعالیت ایک دیرینہ اور مسلسل تشویش کا باعث رہی ہےکینیڈا کی سیاسی شخصیات کی جانب سے ایسے عناصر سے کھل کر ہمدردی کا اظہار کرنا گہری تشویش کا باعث ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا میں قتل، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم سمیت متعدد غیرقانونی سرگرمیوں کو جگہ دینا کوئی نئی بات نہیں ہے ہم بھارتی حکومت کو اس طرح کی پیشرفت سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں بھارت کی جانب سے کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے سرگرم تمام بھارت مخالف عناصر کے خلاف فوری اور موثر قانونی کارروائی کرے۔

    خیال رہے کہ کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی کینیڈا نے بھارتی حکومت کو جواب دیا کہ ریفرنڈم جمہوری حق ہے، جس سے سکھ کمیونٹی کو محروم نہیں کرسکتے۔

    شاہین شاہ آفریدی اورانشا کی شادی کی تقریب آج ہوگی

    ریفرنڈم سے قبل سکھ آنجہانی لیڈرجرنیل سنگھ بھنڈروالا کا پوسٹر پھاڑنے کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور مقامی پولیس نے پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں ایک بھارتی نژاد شخص کو گرفتارکیا تھااس حوالے سے جنرل سیکرٹری سکھ فار جسٹس کا کہنا تھاکہ سکھ اپنے حق کیلئے جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں اور ہمارا دہشت گردی سے تعلق نہیں۔

    کراچی سمیت ملک بھر میں کل تک مزید بارشوں کا امکان

  • شاہین شاہ آفریدی اورانشا کی شادی کی تقریب آج ہوگی

    شاہین شاہ آفریدی اورانشا کی شادی کی تقریب آج ہوگی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب آج ہوگی۔

    باغی ٹی وی: شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہو گی۔

    گزشتہ روز مہندی کی تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد ہوئی جس میں شاہین آفریدی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شرکت کی، انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گٸی ہے۔

    35 سالہ پاکستانی سے 70سالہ کینیڈین خاتون کی شادی کے چرچے

    کچھ ماہ قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی صاحبزادی انشا اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شادی ایشیا کپ کے باعث فی الحال ملتوی کرنی پڑے گی،پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جانے والا ایشیاکپ 17 ستمبر کو مکمل ہوا جس کے بعد شاہین اور انشا کی شادی کی تاریخ 19 ستمبر سامنے آئی۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نےسماعت کے لیے پہلا بینچ تشکیل دیدیا

  • حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

    حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

    کراچی : یہ فیصلہ حکومت نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے، کالے دھن کو روکنے، روپے کی قدر کو بہتر بنانے اور مختلف قسم کی ادائیگیوں کے لیے ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی اخبار "جنگ” میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہی ہوگی جیسے چین کی ڈیجیٹل کرنسی کا ایک یونٹ چینی یوآن کے برابر ہے اور اس کو اسٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہوگی یہ پیپر کرنسی کی طرح یعنی حکومتی ضمانت کی بنیاد پر جاری ہوں گے ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری کے لیے اسٹیٹ بینک نے کام شروع کردیا ہے اور اس ضمن میں ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس کیلئے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) کے نام سے ایک ادارہ کام کررہا ہے جو اس کی لاگت اور دیگر عوامل کاجائزہ لے رہا ہے تاکہ ہرقسم کی باریکی کو مد نظر رکھا جائے اور ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے کے بعد کسی قسم کی کمی یا خرابی نہ رہ جائے آہستہ آہستہ اس کو جاری کیا جائے گا اور کاغذی نوٹوں کو کم کیا جائے گا، آخر میں 90 فیصد ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال ہوگا اور کاغذی نوٹوں کا صرف 10 فیصد تک رہ جائے گا وہ بھی صرف اس لیے کہ اگر کوئی بڑا مسئلہ ہوجائے تو متبادل کرنسی موجود ہو، سسٹم بالکل رک نہ ہوجائے۔

    نامورمیڈیا گروپ کا مالک جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی اور منی لانڈرنگ میں ملوث،7 ارب روپے برآمد

    ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے سے کاغذی نوٹ چھاپنے، ان کو مختلف شہروں اور دیہاتوں تک حفاظت سے پہنچانے پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی آئے گی اور ساتھ ساتھ پرانے نوٹوں کو تلف کرنے کے عمل پر اُٹھنے والے اخراجات میں بھی کم ہوں گے دوسری طرف نوٹ چھپ کر تقسیم ہو جاتے ہیں لیکن کہاں اور کس مقصد میں استعمال ہوتے ہیں یہ معلوم نہیں ہو پاتا لیکن ڈیجیٹل کرنسی نظام میں کرنسی سے کی جانے والی ہر ٹرانزیکشن کا ریکارڈ ہوگا جیسے صرف کریڈٹ اور ڈیبٹ کی ڈبل انٹری ریکاڑڈ کیپنگ نہیں ہوگی بلکہ ایک تیسری مکمل ریکارڈ maintaining ہوگی یوں مانیٹری پالیسی بہتر اور موثر طریقہ سے نافذ العمل عمل ہوسکے گی۔

    وزارت خزانہ کا پی آئی اے کے قرض پرسود اور خسارہ برداشت کرنےسےانکار

  • کراچی سمیت ملک بھر میں کل تک مزید بارشوں کا امکان

    کراچی سمیت ملک بھر میں کل تک مزید بارشوں کا امکان

    لاہور: شمال مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں آج بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آج بارش متوقع ہے آزاد کشمیر میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،پنجاب کے مختلف علاقوں میں گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد،۔سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، مری، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بادل برسیں گے۔

    خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ میں بارش متوقع ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں اور وزیرستان میں بھی بارش ہوگی،سندھ میں سجاول، کراچی، حیدرآباد،جیکب آباد، سکھر، دادو، چھور، پڈعیدن میں بارش متوقع ہے۔ تھر پارکر، مٹھی، عمر کوٹ، اسلام کوٹ، میر پور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں بارش کا امکان ہے بلوچستان کے شہر سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ اور خضدار میں بارش کا امکان ہے۔

    بشری بی بی آڈیو ریکارڈنگ کیس: انوسٹیگیشن ایجنسی کو انوسٹیگیشن سے نہیں روک سکتے،عدالت

    لاہور کےمختلف علاقوں میں صبح سویرے موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا لاہور کے علاقے گلبرگ، جوہرٹاؤن، لکشمی چوک، اقبال ٹاؤن، ائیرپورٹ، ماڈل ٹاؤن ، گلشن راوی ،تاج پورہ ، باغبانپورہ سمیت متعدد علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی ہے واسا کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے علاقے میں77 اور گلبرگ میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،اس کے علاوہ فیصل آباد ،پاکپتن ، کمالیہ اور قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے ۔

    اے این ایف کی بڑی کارروائی،ٹرک سے 2 ٹن سے زائد منشیات برآمدکر لی گئی

  • عید میلادالنبی پر اسپیشل میلاد ٹرین چلائی جائیگی

    عید میلادالنبی پر اسپیشل میلاد ٹرین چلائی جائیگی

    لاہور: پاکستان ریلویز نے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے اسپیشل میلاد ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ ریلوے کے مطابق میلاد اسپیشل ٹرین 19 ستمبر کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی میلاد اسپیشل ٹرین کراچی سے براستہ لودھراں، فیصل آباد اور لالا موسیٰ سے ہوتے ہوئے 20 ستمبر کو راولپنڈی پہنچے گی پاکستان ریلوے کی جناب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے-

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے، مسا فروں کے مطابق پشاور سے دوسرے شہروں تک کرایوں میں 500 سے ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، کوئی پوچھنے والہ نہیں آئے روز کرایوں میں اضافہ ہورہا ہے، پشاور سے کراچی تک کرایوں میں 3000 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے-

    پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

    دوسری جانب ٹرانسپورٹر کا موقف ہے کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کرایہ نامہ جاری نہیں کرتے جس کی وجہ سے اکثر مسافروں کے ساتھ کرایوں پر جھگڑے ہوتے ہیں، ہمارا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، آئے روز پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے ہم فاقہ کشی پر مجبور ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دے کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے۔

    بشری بی بی آڈیو ریکارڈنگ کیس: انوسٹیگیشن ایجنسی کو انوسٹیگیشن سے نہیں روک سکتے،عدالت

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہو گا سی ڈی اے بورڈ نے کرایوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سا ل میٹرو بس سروس کے کرایوں کے حوالے سے ٹینڈر کی نسبت اب میٹرو بس سروس کے اخراجات تقریباً دوگنا ہو گئے ہیں جن کے باعث میٹرو بس سروس کو جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں کو 30 روپے سے بڑھانے کی تجویز سی ڈی بورڈ کو ارسال کی تھی تاہم بورڈ نے کرایہ 20 روپے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی منظوری دیدی ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ ہو جائے گا۔

  • گوشت کا کھانے میں کم استعمال کرکے موسمیاتی تغیر میں کمی لائی جا سکتی ہے،تحقیق

    گوشت کا کھانے میں کم استعمال کرکے موسمیاتی تغیر میں کمی لائی جا سکتی ہے،تحقیق

    برلنگٹن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ غذا کے نصف حصے کو سبزیوں پر منتقل کرنے سے موسمیاتی تغیر میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی: پودوں پر مبنی کھانے – جیسے پھل اور سبزیاں، اناج، پھلیاں، مٹر، گری دار میوے، اور دال – عام طور پر کم توانائی، زمین، اور پانی کا استعمال کرنے پر جانوروں پر مبنی کھانے کے مقابلے میں گرین ہاؤس گیس کی شدت کم ہوتی ہے،خوراک کے آب و ہوا کے اثرات کو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی شدت کے لحاظ سے ماپا جاتا ہے۔ اخراج کی شدت کا اظہار کلوگرام "کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی” میں کیا جاتا ہے جس میں نہ صرف CO2 بلکہ تمام گرین ہاؤس گیسیں شامل ہیں بلکہ فی کلوگرام خوراک، فی گرام پروٹین یا فی کیلوری بھی شامل ہے-

    جانوروں پر مبنی کھانے، خاص طور پر سرخ گوشت، ڈیری، اور کھیتی کے جھینگا، عام طور پر سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے وابستہ ہوتے ہیں،گوشت کی پیداوار کے لیے اکثر گھاس کے وسیع میدانوں کی ضرورت ہوتی ہے، جو اکثر درختوں کو کاٹ کر، جنگلات میں ذخیرہ شدہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو چھوڑ کر پیدا ہوتا ہے۔

    جیمز ٹیلی اسکوپ نےستارے کی پیدائش کیمرے میں محفوظ کرلی

    گائے اور بھیڑیں گھاس اور پودوں کو ہضم کرتے وقت میتھین خارج کرتی ہیں چراگاہوں پر مویشیوں کا فضلہ اور مویشیوں کے چارے کے لیے فصلوں پر استعمال ہونے والی کیمیائی کھاد ایک اور طاقتور گرین ہاؤس گیس نائٹرس آکسائیڈ خارج کرتی ہے۔

    کیکڑے کے فارم اکثر ساحلی زمینوں پر قابض ہوتے ہیں جو پہلے مینگروو کے جنگلات میں ڈھکے ہوئے تھے جو بڑی مقدار میں کاربن جذب کرتے ہیں۔ جھینگے یا جھینگوں کے بڑے کاربن فوٹ پرنٹ بنیادی طور پر ذخیرہ شدہ کاربن کی وجہ سے ہوتے ہیں جو فضا میں چھوڑے جاتے ہیں جب مینگرووز کو جھینگوں کے فارم بنانے کے لیے کاٹا جاتا ہے۔

    جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گوشت اور ڈیری پر مشتمل غذا کا نصف حصہ پودوں پر مشتمل غذا سے بدل دیا جائے تو آئندہ 27 سالوں میں 31 فیصد تک کاربن اخراج میں کمی لائی جا سکتی ہے،گوشت پرمبنی بھاری غذائیں ہماری صحت کے ساتھ ہمارے سیارے کے لیے بھی خطرات رکھتی ہیں بڑے پیمانے پر مویشیوں کا پالا جانا ہمارے ماحول کو خراب کرتا ہے اور وسیع مقدار میں گرین ہاؤس گیس کو پیدا کرتا ہے۔

    لیبیا:سیلاب کے بعد لاشیں نکالنے والی ٹیموں کا ہولناک سانحہ کا انکشاف

    2021 میں کی جانے والی یونیورسٹی آف الینوائے اربانا شیمپین کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا تھا کہ غذا کے سبب گرین ہاؤس گیس اخراج کا 57 فی صد حصہ گوشت اور ڈیری پر مشتمل ہوتا ہے یہ نئی تحقیق گزشتہ مطالعےسےاتفاق کرتے ہوئے واضح کرتی ہے کہ غذا کا 50 فیصد حصہ سبزیوں پر مشتمل کرنے سے زراعت اور زمین کے استعمال میں کمی واقع ہوگی۔

    یونیورسٹی آف ورمونٹ سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی شریک مصنفہ ایوا وولین برگ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی کے لیےہمیں گوشت کےاستعمال میں کمی کرنےکی ضرورت ہوگی، اوریہ تحقیق ہمیں ایسا کرنےکا راستہ دِکھاتی ہے، پودوں سے بنے گوشت صرف ایک نئی غذا نہیں ہے بلکہ غذائی تحفظ اور موسمیاتی مقاصد کو حاصل کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر صحت اور حیاتیاتی تنوع پر مشتمل مقاصد حاصل کرنے کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

    شریک بانی گوگل نے اپنی بیوی نیکول شناہن کو طلاق دے دی، انکشاف

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں طلبی کے باوجود وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی : جسٹس کےکے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے ملزم حماد صدیقی کو پاکستان واپس لانے سے متعلق سماعت ہوئی عدالت کی طلبی کے باوجود وفاقی سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور ہوم سیکریٹری سندھ پیش نہیں ہوئےڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا، سیکشن افسر وزارتِ داخلہ اور فوکل پرسن محکمہ داخلہ سندھ پیش ہوئے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کو واپس لانے سے متعلق آئندہ سماعت پر چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی سیکریٹری یا ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا-

    چوہدری پرویزالٰہی کوپیش نہ کرنےپرآئی جی اسلام آباد کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ 259 شہری جاں بحق ہوگئے کسی کو اس کا احساس ہی نہیں، وزارت داخلہ کی کارکردگی بہت ناقص ہے بلکہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں عدالت نے کہا کہ اتنےافراد کی ہلاکت کے کیس کو اس کے معیار کے مطابق فالو نہیں کیا گیا۔

    شیخ رشید کی گرفتاری کےخلاف درخواست دائر

    عدالت میں وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر ڈاکٹر جی ایم محمودی نے بتایا کہ حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے متعدد الرٹ جاری کیے، 26جنوری 2017 کو 5 سال کے لیے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تھے اس پر عدالت نے کہا کہ جنوری 2022 میں ریڈ وارنٹ کی مدت ختم ہوگئی ہےوزارت داخلہ کی کارکردگی بہت ناقص ہے، بلکہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں اتنے آدمیوں کی ہلاکت کے معاملے کو اس کے معیار کے مطابق فالو نہیں کیا گیا فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات کی رپورٹ کون سا محکمہ پیش کرے گا۔ سرکاری وکلاء کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا۔

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ،بنچ تاخیرکا شکار

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چلیں چیف سیکریٹری کو بلایا ہے، وہی بتائیں گے سیکریٹریز کے رویئے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے اگلی سماعت پر چیف سیکرٹری سندھ اور وفاقی سیکرٹری یا ایڈیشنل سیکرٹری کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

    پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

    اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی : اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی اور پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا دو ران سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کی کب جان چھوٹے گی؟ وکیل صفائی نے کہا کہ کبھی کسی شہر اور کبھی کسی شہر کے چکر لگوا رہے ہیں۔

    جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ آپ لوگوں نے بھی مچلکے جمع نہیں کروائے وکیل صفائی نے کہا کہ آج کے دن ضمانتی مچلکے جمع کروانے تھے، کون سا مقدمہ ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کا مقدمہ ہے۔

    شیخ رشید کی گرفتاری کےخلاف درخواست دائر

    پرویز الہٰی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ کل مجھے اسلام آباد سے واپس لاہور لے گئے، میری فیملی سے ملاقات بھی نہیں کروائی، فیملی سے ملاقات کا مناسب آرڈر دے دیں اےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جیل والے بھی آپ کی فیملی ہیں،جج نے دلائل سننے کے بعد پرویزالٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

    چوہدری پرویزالٰہی کوپیش نہ کرنےپرآئی جی اسلام آباد کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  • بشری بی بی آڈیو ریکارڈنگ کیس: انوسٹیگیشن ایجنسی کو انوسٹیگیشن سے نہیں روک سکتے،عدالت

    بشری بی بی آڈیو ریکارڈنگ کیس: انوسٹیگیشن ایجنسی کو انوسٹیگیشن سے نہیں روک سکتے،عدالت

    اسلام آباد: وزارت دفاع نے اسلام آباد میں آڈیو ریکارڈنگ کیس سے متعلق جواب جمع کرا دیا-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی فون بگنگ اور آڈیو لیکس کے خلاف درخواست جبکہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیک کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نا ہوئے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے نے تحریری جواب جمع کرائے جنہیں عدالت نے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ تفصیلی جواب طلب کیا دوران سماعت آڈیو لیکس کے خلاف کیس میں وزارت دفاع نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کہا کہ آڈیو ریکارڈنگ میں ان کا کوئی کردار ہے نہ موجودہ کیس میں کوئی ریکارڈنگ کی گئی ہے-

    اے این ایف کی بڑی کارروائی،ٹرک سے 2 ٹن سے زائد منشیات برآمدکر لی گئی

    جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ جواب سے لگتا ہے کہ کوئی بھی ریکارڈنگ نہیں کر سکتا اور کسی کے پاس ٹیلیفونک گفتگو ریکارڈ کرنے کی سہولت نہیں تحریری جوابات میں عدالتی سوالات کا جواب بھی نہیں دیا گیا یہ عدالت تحمل کا مظاہر کرتے ہوئے ایک آخری موقع دے رہی ہےحکومت جواب دے ورنہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کوبراہ راست فریق بنائیں گےدو ہی صورتیں ہیں کہ حکومت جواب دے یا ایجنسیز کو فریق بنائیں۔

    درخواست گزارکے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا بشری بی بی کو ایف آئی اے روز بلا کر کہتا ہے کہ وائس ریکارڈ کرائیں تاکہ وائس میچنگ کرا سکیں ایف آئی اے کبھی وائس میچنگ کیلئے بلا رہی ہے کبھی کسی اور وجہ سے بشری بی بی کو بار بار طلب کر کے ہراساں کیا جا رہا ہے، ایسا کرنے سے روکا جائے۔

    لیسکو نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی

    عدالت نے کہا میں ایک انوسٹیگیشن ایجنسی کو انوسٹیگیشن سے نہیں روک سکتا، جب قانون کی کوئی خلاف ورزی ہو تو آپ اسے چیلنج کر سکتے ہیں، آپ یہ آرڈر چاہ رہے ہیں کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کرے یہ تو بےمعنی آرڈر ہو گا کیونکہ ایف آئی اے نے قانون کے مطابق ہی کام کرنا ہے آپ کہتے ہیں تو میں آرڈر لکھوا دیتا ہوں کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کرے۔

    عدالت نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کے سمن کی معطلی کے آرڈر میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی-

    شیخ رشید کی گرفتاری کےخلاف درخواست دائر

  • پی آئی اے کا فضائی شیڈول تاحال مکمل بحال نہیں ہو سکا

    پی آئی اے کا فضائی شیڈول تاحال مکمل بحال نہیں ہو سکا

    کراچی:قومی ائیر لائن( پی آئی اے) کا فضائی شیڈول تاحال مکمل بحال نہیں ہو سکا-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے شیڈول میں بہتری آئی ہے، تاہم اس کے باوجود اندرون ملک کی 4 پروازیں منسوخ اور کچھ تاخیر کا شکار ہو گئیں،کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536 کی روانگی میں ایک گھنٹہ تاخیر کردی گئی جب کہ کراچی سے پشاور کی پرواز پی کے 350 مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے روانہ ہوگی ٹورنٹو سے پرواز پی کے 784 کی روانگی میں 3 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی پرواز اب 4 گھنٹے 24 منٹ کی تاخیر سے کراچی پہنچے گی-

    وزارت خزانہ کا پی آئی اے کے قرض پرسود اور خسارہ برداشت کرنےسےانکار

    لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 741 کی روانگی میں 37 منٹ کی تاخیر ہوئی لاہور سے شارجہ کے لیے پی کے 185 نصف گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی،اسلام آباد سے دبئی کے لیے پرواز پی کے 233 کی روانگی میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اسلام آباد سے ابوظبی کے لیے پرواز پی کے 261 کی روانگی میں 35 منٹ کی تاخیر ہوئی ہے پی آئی اے کی جدہ سے سیالکوٹ کے لیے پرواز پی کے 746 غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئی ہےپشاور سے العین کے لیے پی کے 255 کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہے ۔

    کینیڈا نے بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت ملتوی کر دی

    دوسری جانب کراچی سے رحیم یار خاں کے لیے اپ اینڈ ڈاؤن کی 2 پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583 منسوخ کردی گئی ، علاوہ ازیں اسلام آباد سے گلگت کے لیے روانگی اور آمد کی 2 پروازیں پی کے 601 اور پی کے 602 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔