Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وزارت خزانہ کا پی آئی اے کے قرض پرسود اور خسارہ برداشت کرنےسےانکار

    وزارت خزانہ کا پی آئی اے کے قرض پرسود اور خسارہ برداشت کرنےسےانکار

    اسلام آباد: قومی ائیر لائن پی آئی اے کا ڈومیسٹک شیڈول بری طرح متاثر ہے، آج بھی پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 12 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ وزارت خزانہ نے پی آئی اے کے قرض پرسود اور خسارہ برداشت کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے نجکاری ڈویژن اور پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگ لیا۔

    باغی ٹی وی : پی آئی اے کا بین الاقوامی شیڈول بحال ہے البتہ اندرون ملک پروازیں متاثر ہورہی ہیں منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے آسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 300 اور 301 سمیت کراچی سے بہاول پور کے لیے اپ ڈاؤن کی پرواز پی کے 588 اور پی کے 589 شامل ہیں اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 601 اور گلگت سے اسلام آباد کے لیے پی کے 602 منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد سے گلگت کے لیے اپ اینڈ ڈاؤن کی مزید دو پروازیں پی کے 605 اور پی کے 606 بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔

    آئی ایم ایف کےایجنڈے کو پوری طاقت سےآگےبڑھایا جا رہا ہے،حافظ نعیم

    دوسری جانب اسلام آباد سے کراچی کے لیے پرواز پی کے 319، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پرواز پی کے 325 ، کراچی سے لاہور کے لیے پرواز پی کے 302 بھی ایک گھنٹہ ،کراچی سے اسکردو کی پرواز پی کے 455 نصف گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی،ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 331 میں ایک گھنٹہ تاخیر ہے، لاہور سے کوالالمپور کی پرواز پی کے 898 میں نصف گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

    لاہور کے لیے پرواز پی کے 797 کی روانگی میں 3 گھنٹے تاخیر ہوئی، لاہور سے دبئی کے لیے پرواز پی کے 203 کی روانگی میں بھی ایک گھنٹہ تاخیر ہوئی، لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 322 میں بھی آدھا گھنٹہ تاخیر ہوئی لاہور سے کراچی کے لیے پی کے 307 کی روانگی کو 55 منٹ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، سیالکوٹ سے دبئی کی پرواز پی کے 189 بھی 33 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی اسلام آباد سے شارجہ کی پرواز پی کے 181 بھی آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

    چوتھی شادی کرنے والے شخص کی بارات میں تیسری بیوی پہنچ گئی، دلہا فرار،مقدمہ درج

    ادھر وزارت خزانہ نے پی آئی اے کے قرض پرسود اور خسارہ برداشت کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے نجکاری ڈویژن اور پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگ لیا۔

    فضائی آپریشن بحال ہوچکا، وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مالی بحران سے دوچار قومی ایئرلائن کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے کمرشل بینکوں سے حکومتی گارنٹی پر 260 ارب قرض لیا ہوا ہے، ائیر لائن کو ایف بی آر کو ایک ارب 25 کروڑ روپے ٹیکس دینا ہے جبکہ پی آئی اے سول ایوی ایشن کو ماہانہ ایک ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کررہا۔

    نگراں وزیراعظم آج امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے

    پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک اور مجموعی خسارہ 740 ارب روپے کے قریب ہےذرائع نے مزید بتایا پی آئی اے کی نجکاری فوری عمل میں لائی جانے کی تجویز ہے کیونکہ پی آئی اے کے قرض کا حجم اثاثوں کی مالیت کا 5 گنا ہے۔

    پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معمول پرآنا شروع ہوگیا، ہفتے کو 74سے زائد ملکی وبین الاقوامی پروازیں آپریٹ کی گئیں، ہفتے کو صبح کے وقت قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن جزوی متاثررہا جس کےدوران کچھ ڈومیسٹیک پروازیں تاخیراورمنسوخ ہوئیں تاہم بعدازاں فضائی آپریشن بتدریج معمول پرآیا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو آیاٹا کانادہندہ ہونے کے خطرے سے بچالیا۔

    چیف جسٹس پاکستان کےحلف کیساتھ سپریم جوڈیشل کونسل اورجوڈیشل کمیشن میں بھی اہم تبدیلیاں

    ذرائع کے مطابق اگست میں پی آئی اے نے سی اے اے سے موصول 4ارب روپے میں سے ایک ارب آیاٹا کو سروسزچارجزمد میں ادائیگی کی تھی جو نہ ہوتے تو پی آئی اے کے ٹکٹوں کی دنیا بھرمیں فروخت بندہونے کا خدشہ تھا-

  • کینیڈا نے بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت ملتوی کر دی

    کینیڈا نے بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت ملتوی کر دی

    کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے درمیان اکتوبر میں بھارت کے لیے تجارتی مشن ملتوی کر دے گا۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 10 ستمبر کو جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ بات چیت میں وہاں موجود خالصتانیوں کی ’ہندوستان مخالف سرگرمیوں‘ پر تشویش کا اظہار کیا تھا، اس کے چھ دن بعد کینیڈا نے بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت ملتوی کر دی۔

    کینیڈا کے وزیر تجارت میری این جی کے ترجمان نے جمعہ کو آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت ملتوی ہونے کی تصدیق کی، تاہم اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی،ترجمان شانتی کوسینٹینو نے کہا کہ اس وقت، ہم بھارت کے لیے آنے والے تجارتی مشن کو ملتوی کر رہے ہیں-

    آئی ایم ایف کےایجنڈے کو پوری طاقت سےآگےبڑھایا جا رہا ہے،حافظ نعیم

    ایک ہندوستانی عہدیدار نے جمعہ کو کہا کہ کینیڈا میں سیاسی پیش رفت” پر اعتراضات کی وجہ سے تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی گئی ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارت سے متعلق بات چیت اس وقت ہوگی جب دیگر مسائل حل ہوجائیں گے کینیڈا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی بات چیت روک دی گئی ہے۔

    مئی میں، این جی اور ان کے ہندوستانی ہم منصب، پیوش گوئل نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ سال کے آخر تک اپنے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی امید رکھتے ہیں۔

    لیکن ان مذاکرات میں کئی اعلیٰ سطحی رکاوٹیں پڑی ہیں ابھی حال ہی میں، نئی دہلی میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں گروپ آف 20 (G20) کے سربراہی اجلاس کے دوران، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کینیڈا کے رہنما جسٹن ٹروڈو کے ساتھ باضابطہ دو طرفہ ملاقات نہ کرنے کا انتخاب کیا، یہ فیصلہ بہت سے لوگوں کے لیے غلط سمجھا گیا۔

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے

    ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان اب تک بات چیت کے 6 دور ہو چکے ہیں اور کینیڈا کے ساتھ گزشتہ 10 سالوں سے آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے 2022 میں اس حوالے سے دوبارہ بات چیت شروع کی گئی تھی جی 20 کے بعد کینیڈا میں بھی ٹروڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے بھارت آنے والے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دو دن دہلی میں پھنسے رہے۔

    جون میں نشر ہونے والی ویڈیوز میں برامپٹن، اونٹاریو میں ایک متنازعہ پریڈ کا فلوٹ دکھایا گیا تھا، جس کی تھیم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد تھی۔ سابق بھارتی وزیراعظم کو ان کے سکھ محافظوں نے 1984 میں اس وقت قتل کر دیا تھا جب انہوں نے ریاست پنجاب میں گولڈن ٹیمپل میں سکھ علیحدگی پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم دیا تھا پریڈ کے فلوٹ نے بھارتی حکومت میں کھلبلی مچادی، جس نے اس نمائش کو علیحدگی پسند تشدد کا جشن قرار دیا۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

    اتوار کو، ٹروڈو کے ساتھ مودی کے مقابلے کے بعد ایک پریس ریلیز میں، ہندوستانی حکومت نے کینیڈا میں "بھارت مخالف سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے بارے میں اپنے سخت خدشات” کا اعادہ کیا۔

    پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ملک میں ’’انتہا پسند عناصر‘‘ ہندوستانی سفارت کاروں کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، سفارتی احاطے کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور کینیڈا میں ہندوستانی کمیونٹی کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    اس سے پہلے مودی نے ان سے صرف غیر رسمی ملاقات کی تھی مودی نے ٹروڈو سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خالصتانیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اس ملاقات کے بعد خالصتان کے معاملے پر ٹروڈو نے کہا تھا کہ پچھلے کچھ سالوں میں، میں نے اس معاملے پر وزیراعظم مودی سے بات کی ہے ہم ہمیشہ آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں پرامن مظاہرہ ہر کسی کا حق ہے ہم تشدد کی مخالفت کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی نفرت کو دور کریں گے۔ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ چند لوگوں کے اعمال مجموعی طور پر کینیڈا کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے۔ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں۔

    اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرگیا، کار سوار خاندان زد میں …

    سمٹ کے دوران ٹروڈو الگ تھلگ نظر آئے کینیڈا کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس پر ٹروڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا ٹروڈو پورے جی20 سربراہی اجلاس کے دوران الگ تھلگ نظر آئے انہوں نے صدر مرمو کی طرف سے دیئے گئے جی20 سمٹ کے عشائیہ کے پروگرام میں بھی شرکت نہیں کی۔

    سربراہی اجلاس کے بعد ٹروڈو نے 10 ستمبر کی شام کو ہندوستان روانہ ہونا تھا لیکن ان کا طیارہ خراب ہوگیا اس پر ہندوستان نے انہیں اپنے آئی اے ایف ون طیارے کی سروس کی پیشکش کی تھی لیکن کینیڈا نے انکار کر دیا تھاٹروڈو کے طیارے کی مرمت 36 گھنٹے بعد ہوئی جس کے بعد وہ اپنے ملک واپسی کے قابل ہوئے۔

    ضرورت پڑنے پر ترکیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو سکتا ہے،ترک صدر

  • آئی ایم ایف کےایجنڈے کو پوری طاقت سےآگےبڑھایا جا رہا ہے،حافظ نعیم

    آئی ایم ایف کےایجنڈے کو پوری طاقت سےآگےبڑھایا جا رہا ہے،حافظ نعیم

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے بہانےعوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم گرایا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ظالمانہ ہے، غریب طبقہ کہاں جائے گا وزیرخزانہ کو بتایا گیا کہ کراچی میں15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، لیکن کراچی میں کوئی بہتر ٹرانسپورٹ نہیں ہے، لوگوں کے پاس موٹر سائیکل اور چنگچی کی سواری ہے، لوگ اپنی گاڑیوں میں پیٹرول کیسے ڈلوائیں گے۔

    جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافےاورآئی پی پیزکےساتھ معاملات پرعدالت جانےکا اعلان

    رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پیٹرول کی قیمت کم کیوں نہیں ہورہی، یہ لوگ آئی ایم ایف کے غلام ہیں، پیٹرول اور گیس کی قیمت بڑھانےسے معیشت برباد ہو جاتی ہے، مہنگائی میں اضافہ کرنے والے خود کہہ رہے ہیں مہنگائی بڑھ گئی ہے آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پوری طاقت سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے بہانےعوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا، اس طرح کے ظلم پر خاموش رہنا قومی جرم ہے، کراچی کے عوام باہرنکلیں اوراحتجاج کریں پرامن مزاحمت اورزبردست احتجاج کرناہے، کراچی سمیت پوراپاکستان میدان میں نکلےاوراحتجاج کرے کل سراج الحق کی سربراہی میں دھرنا ہوگا، آج شارع فیصل اسٹارگیٹ پرہمارااحتجاج ہوگا، نوجوانوں سے گزارش ہے شام 5 بجے سڑکوں پرنکلیں۔

    90 روز میں الیکشن: تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی

    گزشتہ روز اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والی قومی توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ ہم نے 24 کرو ڑ عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے یہ کانفرنس منعقد کی ہمیں ان لوگوں کے چہرے عوام کے سامنے لانے ہیں جنہوں نے عوام کو ان مشکلات میں پھنسایا بجلی ہر گھر اور ہر انسان کا مسئلہ ہے، ہم بجلی 6 روپے 94 پیسے میں بناسکتے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آئی پی پیز سے معاہدے کیے،اب خاموش رہنا جرم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کو ہم پہلے غیر ملکی کمپنیوں کا سمجھتے رہے لیکن ان میں پاکستانی بھی ہیں، ہم ان پاکستانیوں کو ڈالر میں ادا ئیگیاں کرتے ہیں، ان ادائیگیوں کی کوئی تفصیل نہیں ملتی، ان آئی پی پیز معاہدوں کے حوالے سےہم سپریم کورٹ جائیں گےپہلے لوگ لکڑی یا مٹی کا تیل استعمال کرتے تھے اب وہ بھی میسر نہیں، جب سے بجلی کا استعمال شروع ہوا سب کی خواہش ہے اس سے گھر روشن ہو۔

    قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیا

  • چوتھی شادی کرنے والے شخص کی بارات میں تیسری بیوی پہنچ گئی، دلہا فرار،مقدمہ درج

    چوتھی شادی کرنے والے شخص کی بارات میں تیسری بیوی پہنچ گئی، دلہا فرار،مقدمہ درج

    گوجرانوالا میں چوتھی شادی کرنے والے شخص کی شادی میں تیسری بیوی پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا میں چوتھی شادی کرنے والے شخص کی شادی میں تیسری بیوی پہنچ گئی،تیسری بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمے کے اندراج دی-

    پولیس کے مطابق رمضان کی پہلی بیوی فوت ہو چکی ہے اور دوسری بیوی کو اس نے طلاق دے دی تھی جس کے بعد رمضان نے تیسری شادی کی تھی اور اس کےچار بچے ہیں،اب رمضان چوتھی شادی کرنے جا رہا تھا کہ بیوی کے پہنچنے پر اپنی شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہو گیا تیسری بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئےتھانہ پیپلزکالونی گوجرانوالہ میں درخواست دے دی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

    شادی شدہ شخص کی ایک ساتھ مزید7 لڑکیوں سے شادی

    قبل ازیں یوگنڈا کے شہری 43 سالہ حاجی حبیب سکونین نامی ایک بزنس مین نے ایک ہی تقریب میں 7 لڑکیوں سے شادیاں کیں، اس کی دو بیویاں آپس میں سگی بہنیں ہیں حبیب سکونین نےشادی کے بعد ایک عالیشان ولیمے کی تقریب منعقد کی جس میں رشتے داروں سمیت لڑکیوں کے گھر والوں اور شہر کے معززین نے بھی شرکت کی۔

    حبیب نے اپنی ہر بیوی کو تحفے میں زیرو میٹر گاڑی دی، یعنی حبیب نے 7 گاڑیاں بیویوں کو منہ دکھائی کے طور پر تحفے میں دیں، اس کے علاوہ اس نے اپنی 6 ساس اور سُسر کو قیمتی تحائف دیے،یہ حبیب کی پہلی شادی نہیں، اس سے قبل وہ شادی شدہ تھا اور اس کی شادی کو 7 سال ہوچکے ہیں۔

    90 روز میں الیکشن: تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی

    حبیب نے بتایا کہ ‘میں نے اپنا خاندان بڑا کرنے کے لیے ان سب سے ایک ہی وقت میں شادیاں کی ہیں، میں چاہتا ہوں میری فیملی بہت بڑی اور خوش ہو وہ 100 بچے پیدا کرنے کے لیے مزید بیویاں رکھنے کا منصوبہ بنا رہا ہے میرے خاندان میں بہت تھوڑے لوگ ہیں، اس لیے میں بہت سے بچے پیدا کرنا چاہتا ہوں تاکہ ہم ایک بڑا خاندان بنا سکیں۔

  • نگراں وزیراعظم  آج امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے

    نگراں وزیراعظم آج امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج دورہ امریکا پر روانہ ہوں گے۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی ہوں گی نگراں وزیراعظم خصوصی طیارے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے روانہ ہوں گے

    دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی وفد کے ہمراہ چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں چین کے قائم قام قونصل جنرل نے محسن نقوی کو لاہورائیر پورٹ سے رخصت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیرا علیٰ چین میں بزنس کمیونٹی اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے قائم قام چینی قونصل جنرل نے کہا کہ امید ہے دورہ چین باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اہم ہوگا-

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دورہ چین پنجاب کےعوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گاچین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے اور پوری کوشش ہے کہ اس دورے کے پائیدار نتائج سامنے آئیں-

    صوبائی وزراءایس ایم تنویر ، عامر میر ، سید اظفر علی ناصر ، ابراہیم حسن مراد ، چیف سیکریٹری ، اور سیکریٹری خزانہ بھی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہیں ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی چین میں بزنس کمیونٹی ، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔

    ضرورت پڑنے پر ترکیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو سکتا ہے،ترک صدر

  • چیف جسٹس پاکستان کےحلف کیساتھ سپریم جوڈیشل کونسل اورجوڈیشل کمیشن میں بھی اہم تبدیلیاں

    چیف جسٹس پاکستان کےحلف کیساتھ سپریم جوڈیشل کونسل اورجوڈیشل کمیشن میں بھی اہم تبدیلیاں

    اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا-

    باغی ٹی وی: جسٹس عمر عطا بندیال رات بارہ بجتے ہی چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے جس کے بعد آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری 11 بجے ایوان صدر میں ہوئی ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چاروں گورنرز، وفاقی وزراء اور سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی۔

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حلف لینے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں بھی اہم تبدیلیاں ہوگئی ہیں، اور جسٹس اعجازالاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے ہیں،چیف جسٹس پاکستان کے حلف کے ساتھ ہی سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں بھی اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

    آئین کے مطابق چیف جسٹس اور 2 سینئر ججزسپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا ہے، اور اب جسٹس اعجازالاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے ہیں، جب کہ جسٹس سردار طارق پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل کاحصہ ہیں دوسری جانب جسٹس منیب اختر ججز تقرری کیلئےقائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بن گئےہیں، جب کہ جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ پہلے ہی کمیشن کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس اور4 سینئر ججزرکن ہوتے ہیں، جب کہ کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ جج، وزیرقانون اور اٹارنی جنرل شامل ہوتے ہیں پاکستان بار کونسل کا ایک نمائندہ بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوتا ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آباؤ اجداد کا تعلق افغانستان کے علاقے قندھار سے تھا بعد میں وہ بلوچستان کے علاقے پشین میں آکر آباد ہوئے، ان کے دادا قاضی جلال الدین قلات ریاست کے وزیراعظم رہے جبکہ والد قاضی محمد عیسیٰ تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما تھے۔

    انھیں آل انڈیا مسلم لیگ بلوچستان کے پہلے صدر ہونے کا اعزاز حاصل تھا بعد میں جب پاکستان کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوا تو انہوں نے اس میں بھرپور تحریک چلائی امریکہ اور انڈیا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں مندوب جہانگیر اشرف قاضی ان کے کزن ہیں جبکہ مرحوم بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری سے بھی ان کی قریبی رشتے داری تھی۔

    قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی۔ بعد میں کراچی گرامر سکول سے اے لیول کرنے کے بعد وہ قانون کی تعلیم حاصل کرنے لندن چلے گئے جہاں سے 1985 میں واپس آئے اور بلوچستان ہائی کورٹ کے وکیل کے طور پر کریئر شروع کیا۔

    کوئٹہ سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جسٹس قاضی فائز نے کراچی میں کراچی گرامر اسکول سے اے اوراو لیول کیا ، اور لندن کے انز آف کورٹ اسکول آف لاء سے بار پروفیشنل اگزامینیشن مکمل کیا،جسٹس قاضی فائز 30 جنوری 1985 کو بلوچستان ہائیکورٹ میں اور مارچ 1998 میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بنے، 5 اگست 2009 ک بلوچستان ہائیکورٹ کا جج مقرر کیا گیا،جسٹس قاضی فائز کا بطور چیف جسٹس دور بہت مختصر ہو گا، وہ 25 اکتوبر 2024 کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

    لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی وفد کے ہمراہ چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: چین کے قائم قام قونصل جنرل نے محسن نقوی کو لاہورائیر پورٹ سے رخصت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیرا علیٰ چین میں بزنس کمیونٹی اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے قائم قام چینی قونصل جنرل نے کہا کہ امید ہے دورہ چین باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اہم ہوگا-

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دورہ چین پنجاب کےعوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گاچین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے اور پوری کوشش ہے کہ اس دورے کے پائیدار نتائج سامنے آئیں-

    ضرورت پڑنے پر ترکیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو سکتا ہے،ترک صدر

    صوبائی وزراءایس ایم تنویر ، عامر میر ، سید اظفر علی ناصر ، ابراہیم حسن مراد ، چیف سیکریٹری ، اور سیکریٹری خزانہ بھی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہیں ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی چین میں بزنس کمیونٹی ، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔

    جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہے،ان کا ہرعیب زمانے کو ہنر لگتا …

  • جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہے،ان کا ہرعیب زمانے کو ہنر لگتا ہے

    جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہے،ان کا ہرعیب زمانے کو ہنر لگتا ہے

    جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہے
    ان کا ہر عیب زمانے کو ہنر لگتا ہے

    انجم رہبر 17ستمبر 1962ء میں گنا، مدھیہ پردیش پیدا ہوئیں انجم رہبر صاحبہ راحت اندوری صاحب کی پہلی اہلیہ تھیں 6 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد راحت اندوری صاحب اور انجم رہبر صاحبہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی-

    ایوارڈز
    ۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)اندرا گاندھی ایوارڈ
    ۔ (2)چترنش فراق گورکھپوری ایوارڈ
    ۔ (3)ساہتیہ بھارتی ایوارڈ

    غزلیں
    ۔۔۔۔۔۔
    ملنا تھا اتفاق بچھڑنا نصیب تھا
    وہ اتنی دور ہو گیا جتنا قریب تھا

    میں اس کو دیکھنے کو ترستی ہی رہ گئی
    جس شخص کی ہتھیلی پہ میرا نصیب تھا

    بستی کے سارے لوگ ہی آتش پرست تھے
    گھر جل رہا تھا اور سمندر قریب تھا

    مریم کہاں تلاش کرے اپنے خون کو
    ہر شخص کے گلے میں نشان صلیب تھا

    دفنا دیا گیا مجھے چاندی کی قبر میں
    میں جس کو چاہتی تھی وہ لڑکا غریب تھا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کچھ دن سے زندگی مجھے پہچانتی نہیں
    یوں دیکھتی ہے جیسے مجھے جانتی نہیں

    وہ بے وفا جو راہ میں ٹکرا گیا کہیں
    کہہ دوں گی میں بھی صاف کہ پہچانتی نہیں

    سمجھایا بارہا کہ بچو پیار ویار سے
    لیکن کوئی سہیلی کہا مانتی نہیں

    میں نے تجھے معاف کیا جا کہیں بھی جا
    میں بزدلوں پہ اپنی کماں تانتی نہیں

    انجمؔ پہ ہنس رہا ہے تو ہنستا رہے جہاں
    میں بےوقوفیوں کا برا مانتی نہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہے
    ان کا ہر عیب زمانے کو ہنر لگتا ہے

    چاند تارے مرے قدموں میں بچھے جاتے ہیں
    یہ بزرگوں کی دعاؤں کا اثر لگتا ہے

    ماں مجھے دیکھ کے ناراض نہ ہو جائے کہیں
    سر پہ آنچل نہیں ہوتا ہے تو ڈر لگتا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    رنگ اس موسم میں بھرنا چاہئے
    سوچتی ہوں پیار کرنا چاہئے

    زندگی کو زندگی کے واسطے
    روز جینا روز مرنا چاہئے

    دوستی سے تجربہ یہ ہو گیا
    دشمنوں سے پیار کرنا چاہئے

    پیار کا اقرار دل میں ہو مگر
    کوئی پوچھے تو مکرنا چاہئے

  • اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرگیا، کار سوار خاندان زد میں آگیا

    اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرگیا، کار سوار خاندان زد میں آگیا

    اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ سڑک پر گرنے سے کار سوار خاندان زد میں آگیا، حادثے میں پانچ سالہ بچی ہلاک، چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ طیارہ مکمل تباہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی:اطالوی میڈیا کے مطابق، اطالوی ایکروبیٹک فضائی ٹیم کا ایک طیارہ ہفتے کے روز شمالی شہر ٹورین کے باہر پریکٹس کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس سے ایک بچی ہلاک ہو گئی ایک 9 سالہ بچے اور والدین کا جھلسنے کا علاج کیا جا رہا تھا۔

    حادثے کا شکار طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن سڑک پر طیارہ گرنے سے سڑک سے گزرتی کار میں سوار خاندان اس کی زد میں آگیا، حادثے میں ہلاک ہونے والی5 سالہ بچی کا بھائی اور والدین بھی زخمی ہوئے۔

    برازیل میں طیارہ گر کر تباہ ،14 افراد ہلاک

    میڈیا کے مطابق اٹلی میں فوجی مشقوں کے دوران طیارہ گرنے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا تھا، دوران مشق طیارہ گر کر سڑک سے گزرتی گاڑی سے ٹکرایا جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سفر کر رہے تھے،طیارہ گرتے وقت پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا، جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    یہ حادثہ مبینہ طور پر صنعتی شمالی شہر کے قریب ٹورین کیسیل ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے بعد پیش آیا پائلٹ کی حالت یا حادثے کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا-

    ضرورت پڑنے پر ترکیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو سکتا ہے،ترک صدر

    Frecce Tricolori اٹلی کی ایکروبیٹک پائلٹوں کی سب سے بڑی ٹیم ہے، جو اطالوی فضائیہ کا حصہ ہے۔ وہ عام طور پر قومی اہمیت کے واقعات میں ڈرامائی فلائی بائی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جس سے اطالوی پرچم کے رنگوں کے لیے سرخ، سبز اور سفید دھوئیں کی لکیریں نکلتی ہیں وہ ایئر شوز کے دوران زیادہ پیچیدہ ایکروبیٹکس کا مظاہرہ کرتے ہیں اسکواڈ اتوار کو اطالوی فضائیہ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر ایک شو کی تیاری کر رہا تھا۔

    ہائپرسونک میزائلوں کی دوڑ میں امریکا ،روس اورچین سے پیچھے

    1988 میں، جرمنی کے رامسٹین ایئر بیس پر ایک ایئر شو کے دوران فریس ٹرائیکولوری کے تین طیارے آپس میں ٹکرا گئے اور زمین پر گر کر تباہ ہو گئے جس میں تقریباً 300,000 لوگوں نے شرکت کی تین پائلٹ اور زمین پر موجود 67 افراد ہلاک ہو گئےسینکڑوں مزید زخمی ہوئے۔

  • ضرورت پڑنے پر ترکیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو سکتا ہے،ترک صدر

    ضرورت پڑنے پر ترکیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو سکتا ہے،ترک صدر

    انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر انقرہ یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ترکی 24 برس سے یورپی یونین میں شمولیت کا باضابطہ امیدوار رہا ہے، لیکن حالیہ برس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قانون کی حکمرانی سے متعلق خدشات کی وجہ سے اس کے الحاق کی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق ترک صدر کا بیان یورپی یونین کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں ہے گزشتہ 24 سال سے ترکیہ یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کا خواہش مند رہاہے،تاہم اب ترک صدر نے اس خواہش میں کمی کا عندیہ دے دیا ہےرواں ہفتے کے آغاز میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ترکی کے 27 رکنی بلاک کےساتھ الحاق کاعمل موجودہ حالات میں دوبارہ شروع نہیں ہوسکتا اور یورپی یونین سے انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے لیے “ایک متوازی اور حقیقت پسندانہ فریم ورک” تلاش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    کوئٹہ:شہادت پانےوالے صوبیدار قیصر رحیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ کی رکنیت کے حوالے سے رکن ممالک نے وہاں انسانی حقوق کی صورتحال اور قانون کے احترام سے متعلق معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    صدر اردوان کا کہنا تھا کہ اگر یورپی یونین ترکیہ سےتعلقات توڑ کر جانا چاہتا ہے، تو ہم بھی رونما ہونے والی حالیہ پیش رفت میں اپنا جائزہ لیں گے اور اگر ضروری ہوا تو ہم یورپی یونین سے الگ ہو سکتے ہیں، ترک صدر نے کہا کہ یورپی یونین ترکی سے الگ ہونے کی کوشش کر رہی ہے-

    ترکی کی وزارت خارجہ نے رواں ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں بے بنیاد الزامات اور تعصبات شامل ہیں۔

    ہم نے اپنی سیاسی قربانی دے کر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اسحاق ڈار