Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا بیان جاری

    ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا بیان جاری

    روس میں بغاوت کی کوشش کرنے والی نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یووگینی پری گوژن کا کہنا ہے کہ ماسکو کی طرف پیش قدمی حکومت کا تختہ اُلٹنے کے لیے نہیں کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی : بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد اپنے پہلے بیان میں یووگینی پری گوژن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا مارچ ناانصافی کے خلاف شروع کیا تھا، ہمارا مقصد یوکرین میں جنگ کے غیر مؤثر طرز عمل پر احتجاج کرنا تھا، ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا ہمارے مارچ سے روس میں سنگین سکیورٹی مسائل سامنے آئے، واپسی کا فیصلہ روسی فوجیوں کا خون بہانے سے بچانے کے لیے کیا۔

    روس کی صورت حال سے قطع نظر ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے،امریکی‌صدر

    اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا، تو بھارت کے تقسیم ہونے کا آغاز …

    دوسری جانب روس میں بغاوت کے معاملے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بغاوت میں ملوث نہیں تھے نہ ہی ہم نے اس معاملے میں کچھ کیا ہے، بغاوت کی کوشش روسی نظام کے اندر کی جدوجہد کا حصہ ہے، امریکا یا اس کے اتحادی اس میں ملوث نہیں تھے، میں نے اتحادیوں سے بھی رابطہ کیا تھا سب نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پیوٹن کو کوئی بہانہ نہیں دیا جائے گا کہ وہ اس معاملے کا مغرب یا نیٹو پر الزام لگائے روس کی صورت حال کہاں جا رہی ہے یہ کہنا قبل ازوقت ہے، روس کی صورت حال سے قطع نظر ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    چین کا روس کی حمایت کا اعلان

    ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع

    اس کے برعکس چین نے روس میں کرائے کے فوجیوں پر مشتمل نجی فوج ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت کے تناظر میں ماسکو کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے چین کی وزارت خارجہ نے ایک مختصر بیان میں اس واقعے کو “روس کا اندرونی معاملہ” قرار دیا کہا کہ روس کے دوست ہمسایہ اور نئے دور کے لیے ہم آہنگی کے جامع اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر، چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور ترقی اور خوشحالی کے حصول میں روس کی حمایت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ روس میں نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ نے ہفتے کو بغاوت کی کوشش کی تھی،ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے اپنے فوجیوں کو ماسکو کے 200 کلومیٹر (124 میل) کے اندر لے جانے سے پہلےبیلاروس کی مصالحتی کوششوں سے پیش قدمی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

    ساف چیمپئین شپ میں میزبان بھارت کی بد انتطامی

  • چینی تہذیب و ثقافت اور چینی معاشرے کی ماہر پرل ایس بک

    چینی تہذیب و ثقافت اور چینی معاشرے کی ماہر پرل ایس بک

    پرل ایس بک Pearl S Buck

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ادبی نوبیل ایوارڈ حاصل کرنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ ناول نگار، افسانہ نویس، کہانی نگار ، ماہر نفسیات اور چینی تہذیب و ثقافت اور چینی معاشرے کی ماہر پرل ایس بک 6 جون 1892 ورجینیا امریکہ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے زیادہ تر تعلیم چین کے شہر شنگھائی میں حاصل کی اور وہیں ایک زرعی ماہر ڈاکٹر لاسنگ سے شادی کی کچھ عرصے بعد ان سے طلاق لے لی اس کے بعد جاپان چلی گئیں وہاں ان کی ایک پبلشر رچرٹس واٹسن سے محبت ہو گئی اور اس کے ساتھ شادی کر لی۔

    بعد ازاں وہ واپس امریکہ آ گئیں ۔ ان کا پہلا ناول East& West 1931 میں شائع ہوا لیکن انہیں ان کے ناول The Good Earth سے شہرت حاصل ہوئی 1938 میں انہیں ادب کے نوبیل انعام سے نوازا گیا ان کے ناولوں کی تعداد 40 سے زائد ہے جبکہ ان کی کتابوں کی تعداد 60 کے لگ بھگ ہے جن میں افسانے اور کہانیاں بھی شامل ہیں ۔ پرل ایس بک کی وفات 6 مارچ 1973 میں ہوئی ۔ ان کے ایک ناول پر فلم بھی بنائی گئی جبکہ ان کی کتابوں کے اردو سندھی سمیت دنیا کی کئی زبانوں میں ہو چکے ہیں ۔

  • ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

    ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

    بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے سلسلے میں پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ممبئی کا سفر کرانے سے انکار کردیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتادیا ہے کہ ممبئی پاکستان کےلیے محفوظ نہیں ہے ورلڈکپ سیمی فائنل کےلیے کولکتہ اور ممبئی وینیوز ہیں تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ کی صورت میں کولکتہ میں میچ کروایا جائے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کل کیا جائے گا ایک روزہ ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن رواں سال بھارت میں5 اکتوبر تا 19 نومبر کھیلا جائے گا جس میں 10 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی،کولکتہ میں ممکنہ طور پر پاکستان کے 3 میچز شیڈول ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ احمد آباد میں ہوگا-

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی،ویڈیو

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی کے لیے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے اسے خلا میں بھیج دیا،خصوصی طور پر تیار کیے گئے غبارے کے ذریعے ٹرافی کو سطح زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلند پر ارضی مدار سے تقریباً باہر بھیجا گیا، جہاں پر درجہ حرارت منفی 65 ڈگڑی سینٹی گریڈ تھا، ٹرافی کا 99 اعشاریہ 5 فیصد حصہ زمین کے مدار سے باہر تیرتا رہا، مدار میں پہنچنے کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی نےزمین کی جانب سفر شروع کیا اور یہ سیدھی احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں جا اتری ارضی مدار تک پہنچنے اور پھر واپسی کے سفر کے لمحات کو غبارے پر نصب جدید اور طاقت ور کیمروں نے قید کیا آئندہ چند ماہ کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی 18 ممالک کا سفر کرے گی۔

    چین میں بنائی جانے والی دنیا کی ’سخت‘ ترین ڈش

  • مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 7 اراکین پارٹی سے فارغ

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 7 اراکین پارٹی سے فارغ

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کے انتخاب میں غیر حاضر رہنے والے مزید 7 بلدیاتی نمائندوں کوپارٹی سے نکال دیا۔

    باغی ٹی وی : صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے 7 چیئرمینز کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا صدرپی ٹی آئی سندھ نےتحقیقات کیلئے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارش پرفیصلہ کیا،پارٹی سے نکالے جانے والوں میں شاہ فیصل سے عبدالرحمان خان، صدر ٹاؤن سے طاہر پرویز، منگھوپیر سے منید الرحمان، سہراب گوٹھ سے حیات اللہ، کورنگی سے امجد حسین، منگھوپیرسے عاطف حیات اورسہراب گوٹھ سے دولت خان شامل ہیں تمام اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کیلئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

    اس قبل حلیم عادل شیخ کی جانب سے 17 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی پالیسی کے خلاف فیصلہ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا تھا اور اب تک 24 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی …

    واضح رہے کہ 15 جون کو ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مرتضیٰ وہاب تھے،پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان کے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھےجبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا میئر کراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کرنے والی پی ٹی آئی کے 34 اراکین پولنگ کے دوران غیر حاضر رہے تھے۔

    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر 11 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    بلوچستان ہائیکورٹ نے پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے

    ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ …

  • چین میں بنائی جانے والی دنیا کی ’سخت‘ ترین ڈش

    چین میں بنائی جانے والی دنیا کی ’سخت‘ ترین ڈش

    ہانگ کانگ: دنیا کی ’سخت‘ ترین ڈش شاید چین کی ہے جو کہ پتھروں سے بنائی جاتی ہے اور سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق مسالحے دار ذائقے سے بھرپور پتھروں کی یہ ڈش چکن کڑاہی کی طرح لگتی ہے بس فرق اتنا ہے کہ اس میں چکن کی جگہ پتھر ہوتے ہیں جسے آپ محض چوس سکتے ہیں۔ اس ڈش کی ابتدا مشرقی چینی صوبے ہوبی سے ہوئی ہےکھانے والوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈش کھاتے وقت پتھروں پر لگے مصالحے کو چوسیں، اس لیے ڈش کا نام Suodiu ہے جس کا مطلب ہے ’چوسو اور پھینک دو‘۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران تمام چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سوڈیو کی ویڈیوز سامنے آئیں جس کے بعد یہ پوری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگئیں فُٹ پاتھ کے باورچی چمکتے پتھروں پر مرچ کا تیل ڈال کر لہسن کی چٹنی چھڑکتے ہیں، اسکے

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی،ویڈیو

    بعد لونگ اور کٹی ہوئی مرچوں کو ڈالتے ہیں جس کے بعد پھر پتھروں سمیت مصالحوں کو بھونا جاتا ہے اس کے بعد صارفین کو کھجور کے سائز کے ڈبوں میں ذائقہ دار پتھر پیش کیے جاتے ہیں۔ ہر حصے کی قیمت تقریباً 16 یوآن (US$2.30) ہے۔

    شیف نے ایک ویڈیو میں کہا کہ مسالے کا ایک حصہ جذبے کو زندہ کرتا ہے، ڈش شراب کی طرح مقبول ہے، ایک گاہک نے اسی کلپ میں پوچھا۔کیا مجھے کنکریاں ختم کرنے کے بعد آپ کو واپس کرنا پڑے گا؟”جس پر شیف نے کہا کہ انہیں ایک یادگار کے طور پر گھر لے جاؤ-

    بلوچستان ہائیکورٹ نے پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے

    Suodiu کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سینکڑوں سال پرانی ڈش ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسے کشتی والوں نے اپنی زبانی تاریخ کے ذریعے نسلوں تک منتقل کیا تھا ہو سکتا ہے پرانے دنوں میں، کشتی والے دریا کے بیچ میں جب پھنس جاتے ہوں اور کھانا ختم ہونے پر اس طرح گزارا کرتے ہوں-

    ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ …

  • سی ڈی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

    سی ڈی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

    لوئر دیر میں سی ڈی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 5 خود کش جیکٹس برآمد کرلی گئیں 19ریموٹ کنٹرول بم اور دستی بم بھی برآمد ہوئےجبکہ 3 ایس ایم جی 30 ہائی، دھماکا خیزمواد، 16عدد ایس ایم جی میگزین، سینکڑوں کارتوس، میڈیسن کپڑے اور بیگز بھی برآمد ہوئے۔

    ڈی پی او لوئر دیر کے مطابق کارروائی لوئر دیر اور ملاکنڈ کے بارڈر پر کی گئی، جس میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا، یہ بارود عید کےموقع پر دہشتگردی کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم بروقت کارروائی کے بعد یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

    پشاور: پولیس کی بروقت کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےدہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا،پشاور کے نواحی علاقے متنی ادیزائی میں خوڑ کے قریب نصب دس سے گیارہ کلو وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا پولیس حکام کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی ادیزائی میں خوڑ کے قریب پریشر کوکر میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ نے جیمرز آن کر کے علاقہ سرچنگ کیا اور بم کو ناکارہ بنا دیا دیسی ساختہ بم دس سے گیارہ کلو وزنی تھا۔

    انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

  • آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی،ویڈیو

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی،ویڈیو

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی کے لیے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے اسے خلا میں بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ نے ٹویٹر پر ورلڈ کپ ٹرافی کی خلا میں لانچ اور پھر واپسی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی دنیا سے باہر خلا میں رونمائی کی گئی، کسی بھی اسپورٹس ایونٹ کی پہلی آفیشل ٹرافی ہے جسے خلا میں بھیجا گیا کرکٹ کا کھیل کسی بھی دوسرے اسپورٹس سے زیادہ بھارتی قوم کو متحدہ رکھتا ہے۔

    ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی 3 اگست کو بھارت میں ہو گی

    خصوصی طور پر تیار کیے گئے غبارے کے ذریعے ٹرافی کو سطح زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلند پر ارضی مدار سے تقریباً باہر بھیجا گیا، جہاں پر درجہ حرارت منفی 65 ڈگڑی سینٹی گریڈ تھا، ٹرافی کا 99 اعشاریہ 5 فیصد حصہ زمین کے مدار سے باہر تیرتا رہا، مدار میں پہنچنے کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی نےزمین کی جانب سفر شروع کیا اور یہ سیدھی احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں جا اتری ارضی مدار تک پہنچنے اور پھر واپسی کے سفر کے لمحات کو غبارے پر نصب جدید اور طاقت ور کیمروں نے قید کیا آئندہ چند ماہ کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی 18 ممالک کا سفر کرے گی۔

    بلوچستان ہائیکورٹ نے پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے

    ٹرافی کی لانچ پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف الرڈائس نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی کا ٹور اس اہم ترین ورلڈ ٹورنامنٹ کی جانب سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو آئی سی سی کا اب تک سب سے بڑا ورلڈ کپ ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایک روزہ ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن رواں سال بھارت میں5 اکتوبر تا 19 نومبر کھیلا جائے گا جس میں 10 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی ورلڈ کپ کےشیڈول کا اعلان کل یعنی 27 جون کو کیا جائے گا آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 31 جولائی سے 4 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی-

    قومی کوہ پیما ساجد سدپارہ کا ایک اور کارنامہ

  • بلوچستان ہائیکورٹ نے پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے

    بلوچستان ہائیکورٹ نے پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے

    بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے،بلوچستان ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا جس کے بعد چیئرمین کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن گل محمد کاکڑ نے الیکشنز چیلنج کیے تھے جس پر بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس عامر نواز نے سماعت کی عدالت کا تاحکم ثانی الیکشن پر حکم امتناع جاری کردیا، ہائیکورٹ نےچیئرمین پی سی بی کےالیکشن 17 جولائی تک روکنے کا حکم دیا ہے،بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیر اعظم، وزارت آئی پی سی، ذکا اشرف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

    خیبر پختونخوا : ق لیگ نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

    واضح رہے کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہونے پر اب قائم مقام چیئرمین الیکشن کمشنر ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو شیڈول ہے جسے روک دیا گیا ہے۔

    الیکشن کے انعقاد اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن گل محمد کاکڑ نے عدالت میں درخواست دائر کی اور اسے غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے انتخاب روکنے کی استدعا کی تھی کہ عدالتی فیصلے تک چیئرمین کے الیکشن کو ملتوی اور اور بورڈ آف گورنرز کو معطل کیا جائے۔

    پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے چند روز پہلے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف گورنرز کیلئے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے ناموں کی منظوری دے دی۔

    پی پی ن لیگ مذاکرات، ایجنڈہ سیاسی و معاشی استحکام

  • ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

    ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

    پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تاحال جاری، پنجاب کے ضلع ساہیوال سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے مزید 21 ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا-

    باغی ٹی وی: ضلع ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 امیدواروں، رہنماؤں اور تمام پارٹی کارکنان نے علیحدگی کا اعلان کردیا، پاکپتن کے امجد جوئیہ،امیر حمزہ، ناصر حمید، اور ماجد ڈوگرسمیت 9 اراکین نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا،امجد این اے 140،امیرحمزہ پی پی194اور ماجد پی پی 195 سے ٹکٹ ہولڈر تھے اور تینوں کو پاکپتن میں مضبوط سیاسی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔

    اوکاڑہ سے چوہدری وسیم، عبدالحمید، اور سرفراز سمیت 6 ارکان پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے جبکہ ساہیوال کے محمدخاں، چوہدری اصفر اور شاہد سمیت 6 سے زائد ارکان سمیت ساہیوال ریجن کے تمام کارکنان نے سانحہ 9 مئی کے نتیجہ میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

    سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی …

    دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکامی پر لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیاہے جب کہ ایک ریٹائرڈ فوراسٹار کی نواسی احتسابی عمل سے گزررہی ہے۔

    نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت 102 شرپسندوں کے خلاف ٹرائل جاری ہے اور جاری رہے گا،فوج نے روایت کے مطابق خود احتسابی کا عمل مکمل کرلیا ہے 3میجرجنرل اور 7بریگیڈیئرز سمیت 15 افسران کیخلاف تادیبی کارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔ مزید کہا کہ تمام ملزمان کومکمل قانونی حقوق حاصل ہیں،فوج میں جتنا بڑا عہدہ ہوتاہے اتنی ہی بڑی ذمہ داری نبھائی جاتی ہے۔

    تاحیات نااہلی ختم کرنےکابل پاس کرکے آئینی اور پارلیمانی سیاست کو نٸی زندگی دی گئی،فردوس …

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش تھی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا اس واقعہ کی کئی ماہ سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی،جو کام دشمن 75سالوں میں نہ کرسکے،وہ مٹھی بھر لوگوں کے سہولتکاروں نے کردکھایا ملک بھر میں 17اسٹینڈنگ کورٹس کام کررہی ہیں،پہلے سے قائم فوجی عدالتوں میں 102شرپسندوں کا ٹرائل کیاجارہاہے،سول کورٹس نے ان شرپسندوں کا کیس ملٹری کورٹس کو منتقل کیا، تمام ذمہ داروں کو آئین پاکستان کے تحت سزائیں دی جائیں گی۔

    علاوہ ازیں مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے سانحہ 9 مئی کے بعدبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈا کرنے والے غیرملکی شہریوں کے خلاف کارروائی جلد شروع کر دی جائے گی۔

    جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب …

  • سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوگئی

    سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوگئی

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا، اس سال کووڈ 19 وبا سے قبل جیسی بھرپور تعداد میں حج ادا کیا جا رہا ہے، سعودی عرب کی جانب سے اس سال مسلمانوں کو عازمین حج کی تعداد اور عمر کی پابندی کے بغیر حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا جہاں منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوگئی منیٰ مسجد حرام سے 5 کلومیٹر دور ہے جہاں لاکھوں عازمین رات کو قیام کریں گے اور رب سے گڑ گڑا کر دعائیں کریں گے آج 8 ذوالحج کے اس دن کو یوم ترویہ کہا جاتا ہے۔ اس دن عازمین حج منی میں پانچ نمازیں پڑھتے ہیں منیٰ میں تلبیہ، تسبیح اور تکبیر پڑھی جاتی ہے۔


    عازمین صبح فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد حج کے سب سے بڑے رکن وقوف عرفہ کیلیے روانہ ہوں گے جہاں وہ خطبہ حج سُن کر ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے،پاکستان کے 2 لاکھ عازمین سمیت 160ممالک سے 25 لاکھ کے قریب عازمین لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے منٰی پہنچ گئے۔ جہاں ’لبیک الھم لبیک‘ کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔

    عازمین آج کی رات مِنیٰ میں ہی قیام کریں گے اور منگل کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مِنیٰ سے میدان عرفات روانہ ہوں گے حج کا رکن اعظم ”وقوف عرفہ” منگل کو ادا کیا جائے گا۔حاجی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور ظہراور عصر کی نمازیں قصر کرکے پڑھیں گے۔ دن بھر ذکراذکارکریں گے اور جبل رحمت پر جا کر اپنی اور امت مسلمہ کی بخشش کی دعائیں کریں گے ۔

    https://twitter.com/insharifain/status/1673175899963793408?s=20

    سورج غروب ہوتے ہی حجاج مغرب کی نماز ادا کیے بغیر مزدلفہ کی طرف روانہ ہوجائیں گے مزدلفہ پہنچ کر مغرب ور عشا کی نماز عشا کے وقت میں ادا کریں گے اور رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے یہاں سے ہی جمرات کو مارنے کیلیے کنکریاں جمع کریں گے،10 ذی الحج صبح فجر کے بعد واپس منٰی چلے جائیں گے 10، 11 اور 12 ذو الحج اور اختیاری طور پر 13 ذو الحج کو حجاج کرام منیٰ میں قیام کرتے ہیں۔ پرسوں بدھ سعودی عرب میں 10 ذوالحج کو حجاج کرام منیٰ پہنچ کر رمی جمار کریں گے یعنی شیطان کو کنکریاں ماریں گے 10 ذو الحج کو صرف ایک جمرہ کی رمی کی جائے گی۔ گیارہ اور بارہ ذو الحج کو تینوں جمرات کی رمی کی جاتی ہے۔ قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور خانہ کعبہ جا کرطواف زیارہ کریں گے اور واپس منی جا کر ایام تشریق گزاریں گے-

    حکومت پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین حج کی مدد اور سہولت کے لئے منیٰ میں مرکزی کنٹرول آفس قائم کر دیا ہے ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کنٹرول روم میں معلومات اور رابطے کو یقینی بنانے کے لیے ایک انفارمیشن سیل قائم کیا گیا ۔ اس کے علاوہ گمشدہ حاجیوں یا گمشدہ سامان کی تلاش میں مدد کے لئےایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے نجی طور پر حج کے لئے جانے والے عازمین کے کسی بھی ممکنہ مسائل کی کڑی نگرانی اور ان کے حل کے لیے ایک علاحدہ مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہےمختلف دیگر خصوصی یونٹس، جیسے کہ وہیل چیئر ڈیسک وغیرہ حاجیوں کی سہولت کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کی حکومت اور حرمین الشریفین کی انتظامیہ نے عازمین کی سہولت کے لیے سیکیورٹی کے سخت اور دیگر معاملات کے لیے بھی زبردست انتظامات کیے ہیں، عازمین کو گرمی سے بچانے کے لیے انہیں پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ جگہ جگہ پر فوارے کے ذریعے اُن پر پانی چھڑکا جارہا ہے۔

    امسال بھی خطبہ حج کو عربی، اردو، انگریزی، فرانسیسی، چینی سمیت دیگر زبانوں میں بیک وقت نشر کیا جائے گا حرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ اور امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ہم نے 300 کروڑ افراد کے خطبہ حج کا منصوبہ بنایا تھا مگر اللہ نے ہمیں سرخرو کیا جس کے بعد رواں سال 50 کروڑ افراد خطبہ حج سُن سکیں گے۔

    حج انتظامات کی تیاریوں کے سلسلے میں سعودی عرب کی حکومت نے خطبہ حج کو پوری دنیا کے مسلمانوں تک پہنچانے کے لیے جدید ترین مواصلاتی ڈیجیٹیل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نظام کے ذریعے دنیا بھر میں ارد سمیت دنیا کی بیس بڑی زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

    اس ضمن میں صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خطبہ حج کا ترجمہ 20 بین الاقوامی زبانوں میں نشر کرنے اور اسے پوری دنیا کے مسلمانوں تک پہنچانے کی تیاری کے لیے’منارات الحرمین‘ پلیٹ فارم سے ڈیجیٹل سروسز سسٹم کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔


    العربیہ کے مطابق صدارت عامہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے تکنیکی امور ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت انجینیر وسام بن محمد مقادمی نے کہا کہ میدان عرفات کے خطبہ کے ترجمے کے منصوبے کا مقصد مسلمانوں کو ڈیجیٹل دنیا کو استعمال کرتے ہوئے خطبہ حج سننے اور دیکھنے کے قابل بنانا ہے۔ یہ سروس مسجد حرام کے منارات حرمین پلیٹ فارم کی ویب سائٹ اور سمارٹ فون ایپلی کیشنز کے ذریعے ایک ہی لمحے میں دُنیا بھر میں500 ملین سے زیادہ سامعین اور زائرین تک حرمین شریفین کا پیغام پہنچانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹیل پلیٹ فارم کے معیار میں کنکشن سرکٹ (IP-VPN)کی رفتار میں اضافہ (DIE) کی رفتار میں اضافہ ، تمام ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ ڈیوائسز کی جانچ، ڈیٹا ٹرانسمیشن کی رفتار کی جانچ اور ڈیٹا ٹرانسمیشن کی حفاظت کی پیمائش کی تکمیل کی گئی ہے۔