Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • نیپرا نے سولر پالیسی 2026 میں ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    نیپرا نے سولر پالیسی 2026 میں ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پرانے سول صارفین کیلیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرانے سولرصارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے –

    نیپرا نے سولر پالیسی 2026 میں ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں اتھارٹی نے شراکت داروں سے تیس روز میں تجاویز بھی مانگی ہیں نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ترامیم کا اطلاق 9 فروری 2026 سے ہوگا۔

    نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ شمسی نیٹ میٹرنگ صارفین متاثر نہیں ہوں گے منسوخ شدہ ضوابط کے تحت جاری کردہ لائسنس، اور معاہدے درست رہیں گے، اور کسی بھی تقسیم شدہ جنریٹر کو معاہدے کی میعاد ختم ہونے تک سابقہ ​​شرح اور طریقہ کار کے تحت بل دیا جائے گا ستقبل کی تجدید اور نئے کنکشن پانچ سالہ نیٹ بلنگ فریم ورک کے تحت آئیں گے، جو طویل مدتی سرمایہ کاری کے منافع کو نمایاں طور پر تبدیل کرے گا۔

    سی ٹی ڈی، ایلیٹ اور ضلعی پولیس کاشانگلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن

    نئے شمسی صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کی جگہ ‘نیٹ بلنگ’ کا نظام آئے گانئے صارفین سے اضافی بجلی کی خریداری کی قیمت 11 روپے فی یونٹ یا نیشنل ایوریج ٹیرف کے مطابق کرنے کی تجویز ہے نئے سولر صارفین کے لیے معاہدے کی مدت 7 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی ہے نیپرا نے ان ترامیم پر شراکت داروں سے 30 دن میں تجاویز طلب کی ہیں یہ اقدامات ملک میں سولر پینلز کے بڑھتے ہوئے رجحان اور گرڈ پر بوجھ کم کرنے کے لیے مجوزہ پالیسی کا حصہ ہیں، جس پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے گزشتہ نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کر کے نیٹ بلنگ کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

    بھارت نے ایران کے مزید 3 جہاز قبضے میں لے لیے

  • سی ٹی ڈی، ایلیٹ اور ضلعی  پولیس کاشانگلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن

    سی ٹی ڈی، ایلیٹ اور ضلعی پولیس کاشانگلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن

    سی ٹی ڈی، ایلیٹ اور ضلعی پولیس کا کبل گرام ضلع شانگلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی زیر قیادت، مقامی پولیس شانگلہ اور ایلیٹ فورس نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑا اور مؤثر جوائنٹ آپریشن کیا آپریشن کبل گرام کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الخوارج (FAK) کے تشکیل شدہ گروہ کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہم قومی منصوبوں کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے تھے۔

    خفیہ اطلاعات کے مطابق یہ انتہائی مطلوب دہشت گرد قدرتی غاروں میں پناہ لیے ہوئے تھے، جنہیں مقامی سطح پر سہولت کاری میسر تھی۔ یہ گروہ ماضی میں چینی باشندوں پر ہونے والے VBIED حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں اور شاہراہِ ریشم سے نزدیکی کے باعث یہ سٹرٹیجک روڈ کوریڈور اور چینی منصوبوں کے لیے مستقل خطرہ تھے۔

    اسی کے پیشِ نظر گزشتہ روز سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت آپریشن کا آغاز کیا جب پولیس غاروں میں موجود فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کی طرف بڑھی تو دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں تین (03) دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں نور اسلام عرف سلمان عرف خوگ بچہ ولد زمان ولی ساکن کبل گرام شانگلہ میں فتنۃ الخوارج کا سرغنہ تھا، جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

    اسی طرح ایک نامعلوم دہشت گرد جس کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ تیسرے دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ان تین دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد بقیہ شرپسندوں نے ایک ڈھلوان کے نیچے پناہ لی جہاں اُنہیں براہِ راست نشانہ بنانا مشکل تھا سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت دکھاتے ہوئے جب گرفتاری کے لیے پیش قدمی کی، تو دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں نے آر پی جی RPG اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا تاکہ اپنے ساتھیوں کو فرار کا راستہ فراہم کر سکیں مگر سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی سے اس حملے کو پسپا کر دیا۔

    تاہم فرض کی راہ میں بہادری سے لڑتے ہوئے پولیس کے تین جوانوں نے اس آپریشن میں جامِ شہادت نوش کیا جسمیں ایل ایچ سی مقبول احمد نمبر 438، ایل ایچ سی فدا حسین اور ایل ایچ سی سعید الرحمان شامل ہیں اور اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کا ایک جوان زخمی ہوا جو زیرِ علاج ہے۔

    شہید پولیس جوان

    کبل گرام میں اس منظم نیٹ ورک کی موجودگی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ گروہ خطے کے سٹرٹیجک انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جسے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن اور سیکیورٹی فورسز کی نگرانی بدستور جاری ہے انسپکٹر جنرل ذوالفقار حمید نے آپریشنز میں شہید اور زخمی جوانوں کی ہمت کی داد دیتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس نے کبھی پیٹھ نہیں دکھائی اور ہمیشہ قوم کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔

  • بنگلہ دیش : نئے اراکین پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

    بنگلہ دیش : نئے اراکین پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

    ڈھاکا:بنگلہ دیش میں حالیہ انتخابات کے بعد منتخب ہونے والے اراکین نے حلف لے اٹھالیا ہے۔

    13ویں قومی پارلیمنٹ کے نومنتخب ارکان نے ڈھاکا میں موجود پارلیمنٹ ہاؤس میں حلف لیا جبکہ نئی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری شام میں منعقد ہوگی،یہ پیش رفت عوامی لیگ کے 17 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے کے 18 ماہ بعد سامنے آئی ہے، جس کے بعد طویل عبوری انتظامیہ کے بعد ایک منتخب حکومت قائم ہو رہی ہے۔

    طارق رحمان، جو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین اور پارلیمنٹ میں اکثریتی جماعت کے قائد ہیں، نئی حکومت کی قیادت کریں گے۔ ارکان کے حلف کے بعد اکثریتی جماعت اپنا پارلیمانی لیڈر منتخب کرے گی، جسے صدر آئینی تقاضوں کے مطابق حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔

    بھارت نے ایران کے مزید 3 جہاز قبضے میں لے لیے

    اطلاعات تھیں کہ نومنتخب ارکان پارلیمانی حلف کے ساتھ مجوزہ آئینی اصلاحاتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی الگ حلف اٹھائیں گے، تاہم مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف کے باعث اس عمل پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے بی این پی کے سینیئر رہنما صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ہی ایسا ممکن ہوگا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سخت سیکیورٹی نافذ کردی گئی ہے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کیا جا رہا ہے جبکہ سی سی ٹی وی نگرانی سمیت دیگر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں نئے وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کے لیے متعدد عالمی رہنما ڈھاکا پہنچ گئے ہیں، جن میں مالدیپ کے صد ر محمد معیزو، بھوٹان کے وزیرِ اعظم شیرنگ توبگے، بھارت کی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال شامل ہیں،عبوری قیادت نے ، چین، سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 13 ممالک کے سربراہان کو بھی دعوت دی تھی۔

    رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا

  • بھارت نے ایران کے مزید 3 جہاز قبضے میں لے لیے

    بھارت نے ایران کے مزید 3 جہاز قبضے میں لے لیے

    بھارت نے ایران سے منسلک مزید تین آئل ٹینکرز ضبط کر لیے ہیں-

    بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت نے غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اپنے سمندری علاقے میں نگرانی میں اضافہ کردیا ہے،بھارت کا یہ مقصد ہے کہ اس کے پانیوں کو تیل کی مال برداری چھپانے کے لیے شپ ٹو شپ منتقلی کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ضبط کیے گئے جہازوں میں آسفالٹ اسٹار، اسٹیلر روبی اور آل جفزیا شامل ہیں جو اکثر اپنی شناخت بدلتے رہتے تھے تاکہ ساحلی ریا ستوں کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے بچ سکیں قبضہ ہونے والے جہازوں کے مالکان بیرون ملک مقیم ہیں۔

    رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا

    اس سے قبل بھارتی حکام نے 6 فروری کو ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ممبئی کے مغرب میں تقریباً 100 بحری میل کی دوری پر تین جہازوں کو روکا گیا، جب بھارت کے خصوصی اقتصادی زون میں ایک ٹینکر سے مشکوک سرگرمی کا پتہ چلا تھا بعد ازاں وہ پوسٹ بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی تھی، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے تصدیق کی گئی تھی کہ جہازوں کو مزید تفتیش کے لیے ممبئی لے جایا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈین کوسٹ گارڈ نے اپنے سمندری زونز میں 55 جہاز اور 10 سے 12 طیارے تعینات کر دیے ہیں تاکہ 24 گھنٹے نگرانی کی جا سکے،یہ کارروائی امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے بعد سامنے آئی ہے رواں ماہ کے اوائل میں واشنگٹن نے اعلان کیا تھا کہ وہ بھارتی اشیاء پر درآمدی محصولات کو 50 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دے گا، کیونکہ نئی دہلی نے روسی تیل کی درآمد بند کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی-

    ‎بھارتی اسپیشل فورسز کے افسر کی یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست، فوجی نظام پر سوالات

  • رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج  ہو گا

    رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا

    رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو یعنی آج ہو گا، اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن ​پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، ​رنگ آف فائر صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گاسورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہو گا جبکہ شام 5 بج کر 12 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہو گا، جس کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بج کر 28 منٹ پر ہو گا۔

    سورج گرہن افریقا اور جنوبی امریکا کے چند حصوں میں بھی دیکھا جا سکے گا، اس کے علاوہ ​بحرِ اوقیانوس، بحر الکاہل اور بحرِ ہند کے علاقوں میں بھی جزوی گرہن دکھائی دے گا رواں برس 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔

  • ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی مقامات کی زیارت کے منصوبے کا آغاز

    ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی مقامات کی زیارت کے منصوبے کا آغاز

    سعودی عرب میں ’علیٰ خُطاہ‘ منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

    العریبہ کے مطابق نبی کریم ﷺ کے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک 470 کلومیٹر طویل تاریخی سفرِ ہجرت کے راستے کو محفوظ اور دستاویزی شکل دی گئی ہےاس منصوبے کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایک ایسا روحانی اور تاریخی تجربہ ہے جس کا مقصد اس مقدس ہجرت کی یاد تازہ کرنا ہے تاکہ ہر زائر اس عظیم واقعے کے روحانی اور تاریخی پہلوؤں سے جڑ سکے اور اس کے اثرات کو محسوس کر سکے۔

    سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر افتتاحی تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی انہوں نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں ’علیٰ خُطاہ‘ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو ہجرتِ نبوی ﷺ کے راستے کو منظم تعلیمی فریم ورک کے تحت دستاویزی شکل دیتا ہے تاکہ سیرتِ نبوی ﷺ کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے،یہ منصوبہ جدید اسٹوری ٹیلنگ اور پریزنٹیشن ٹیکنالوجیز کے استعمال سے تیار کیا گیا ہے جو مسلسل چھ ماہ تک جاری رہے گا۔

    یہ منفرد تجربہ زائرین کو غارِ ثور سے مسجدِ قبا تک ہجرت کے راستے پر لے جاتا ہے جو تقریباً 470 کلومیٹر پر محیط ہے اور 41 سے زائد تاریخی مقامات سے گزرتا ہےاس سفر کے دوران قیام گاہیں، مہمان نوازی کی سہولیات، ریستوران اور دکانیں قائم کی گئی ہیں، جنہیں اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ تاریخی سفر کی فضا کو معلوماتی اور عملی تجربے کے ذریعے محسوس کیا جا سکے۔

    اس منصوبے کا مقصد سعودی عرب کو عالمی ثقافتی سیاحت کے نقشے پر مزید مستحکم مقام دلانا ہے تاکہ تاریخی ورثے اور سیاحت کو یکجا کرتے ہوئے ایک منفرد سفر پیش کیا جا سکے‘علیٰ خطاہ‘ منصوبہ وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں بھی معاون ثابت ہوگا جس کے تحت مملکت کے گہرے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے سیاحتی مواقع کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

  • امریکا نے بحرہند میں ایک اورتیل بردار جہاز روک لیا

    امریکا نے بحرہند میں ایک اورتیل بردار جہاز روک لیا

    امریکی افواج نے بحر ہند میں ایک تیل بردار جہاز کو روک لیا، جو کیریبین میں عائد امریکی ناکہ بندی سے بچ کر نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    پینٹاگون کے مطابق پانامہ کے پرچم تلے چلنے والا جہاز ویرونیکا III نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا سے وابستہ پابندی شدہ بحری جہازوں کے خلاف لگائی گئی ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش کی امریکی فورسز نے اس جہاز کا کیریبین سے بحر ہند تک تعاقب کیا اور بالآخر اسے روک لیا اس موقع کی ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں امریکی اہلکار ہیلی کاپٹر کے ذریعے جہاز پر اترتے دکھائی دیتے ہیں۔

    امریکی حکام کے مطابق وینزویلا کئی برسوں سے تیل پر امریکی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے اور خام تیل عالمی منڈی تک پہنچانے کے لیے نام نہاد “شیڈو فلیٹ” استعمال کی جاتی رہی ہے ویرونیکا III نے 3 جنوری کو وینزویلا چھوڑا تھا اور اس پر تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل اور فیول آئل موجود تھا ٹینکر ٹریکنگ اداروں کا کہنا ہے کہ یہ جہاز ماضی میں روسی، ایرانی اور وینزویلا کے تیل کی ترسیل میں بھی استعمال ہو چکا ہے۔

    گزشتہ ہفتے اسی طرز پر اکیلا II نامی ایک اور جہاز کو بھی روکا گیا تھا امریکی حکام کے مطابق اب تک کم از کم نو بحری جہاز تحویل میں لیے جا چکے ہیں، تاہم عالمی سطح پر پابندی شدہ ایسے جہازوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی جاتی ہے امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے حال ہی میں کہا کہ وینزویلا سے ضبط کیے گئے تیل کی فروخت سے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم حاصل ہو چکی ہے، جبکہ آئندہ مہینوں میں مزید اربوں ڈالر متوقع ہیں۔

    دوسری جانب پاناما میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ویرونیکا III کو دسمبر 2024 میں پاناما کے رجسٹر سے خارج کر دیا گیا تھا پینٹاگون نے واضح نہیں کیا کہ آیا اس جہاز کو باضابطہ طور پر امریکی تحویل میں لیا گیا ہے یا نہیں، تاہم کہا گیا ہے کہ مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

    ماہرین کے مطابق یہ کارروائیاں امریکا کی اس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنانا اور وینزویلا کی تیل برآمدات کو محدود کرنا ہے ان اقدامات کو عالمی بحری تجارت اور خطے کی سیاست پر اثر انداز ہونے والی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • ذہن میں کبھی ایسی بات نہیں آئی کہ عمران خان کو جیل کی کسی سہولت سے محروم کریں،مریم نواز

    ذہن میں کبھی ایسی بات نہیں آئی کہ عمران خان کو جیل کی کسی سہولت سے محروم کریں،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ جیل میں قید نواز شریف کے سیل کا اے سی نکلوادوں گا لیکن آج اقتدار ہمارے ہاتھ ہے تو بھی ہمارے ذہن میں کبھی ایسی بات نہیں آئی کہ عمران خان کو جیل کی کسی سہولت سے محروم کریں۔

    گجرات یونیورسٹی میں اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ جیل میں قید نواز شریف کے سیل کا اے سی نکلوادوں گا لیکن آج اقتدار نواز شریف کے ہاتھ میں ہے، ان کے بھائی وزیراعظم اور ان کی بیٹی پنجاب کی وزیراعلیٰ ہے لیکن ہم تینوں کے ذہن میں کبھی ایسی بات نہیں آئی کہ عمران خان کو جیل کی کسی سہولت سے محروم کریں،سہولتوں سے محروم کرنا تو درکنار ان کے والد نے تو یہاں تک کہا تھا کہ عمران خان کے سیل میں صرف ایک اے سی ہے ان کو 2 اے سی دیے جانے چاہییں۔

    مریم نواز نے کہا کہ میں سیاست میں بھی نہیں تھی اس وقت عمران خان نے مجھے جیل میں ڈلوایا،نیب نے جب مجھے کرپشن کے جھوٹے الزام میں جیل میں ڈالا تو ان کے پاس خواتین کو رکھنے کی الگ جگہ نہیں تھی کیوں کہ میں پہلی خاتون تھی جس کو نیب نے قید کیا لہٰذا ان کو ایک کمرا خالی کرواکے مجھے رکھنا پڑا-

  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع ترین مواقع موجود،حکومت  ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی ،وزیراعظم

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع ترین مواقع موجود،حکومت ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی ،وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہماری نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہے –

    ویانا میں پاک آسٹریا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات دہائیوں پر محیط تاریخی حقائق پر مبنی ہیں فورم میں شرکت سے پاکستان اور آسٹریا کے اقتصادی تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگاپاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کرے گی پاکستان میں توانائی، آئی ٹی اور زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جبکہ قابل تجدید توانائی اور کان کنی کے شعبے میں آسٹریا کا تعاون قابل تعریف ہے۔

    انہوں نے کہاکہ آسٹریا کے چانسلر کرسچن سٹاکر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور ان کے ساتھ بہت مثبت اور تعمیری گفتگو ہوئی، پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہماری نوجوان نسل بہت باصلاحیت ہے حکومت نے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر آئی ٹی کی تعلیم اور تربیت کیلئے کوشاں ہے نوجوانوں کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے پر یورپی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

    عمران خان کی بینائی سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ جاری

    قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فورم کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی سفارتکاری پر توجہ مرکوز ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور چانسلر کرسچن سٹاکر کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی اپنے محل وقوع اور معاشی مواقع کی وجہ سے پاکستان اہم مارکیٹ ہے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فورم کا انعقاد اہم ہے۔

    محسن نقوی کی سری لنکن پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسٹریا کے دورے میں میزبان ملک کے ساتھ ہماری توجہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر مرکوز رہے گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ، ثقافت اور عالمی سفارت کاری کے شہر ویانا میں پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے چانسلر کرسچن اسٹاکر کے ساتھ اپنی ملاقات کا منتظر ہوں ہماری توجہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر مرکوز رہے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے ساتھ بھی بات چیت کا خواں ہوں اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم کی قیادت کے ساتھ پرامن جوہری توانائی، انسداد منشیات اور جرائم پر قابو پانے، پائیدار صنعتی ترقی اور مشترکہ پیش رفت میں اپنے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے بھی دلچسپی رکھتا ہوں۔

  • عمران خان کی  بینائی سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ جاری

    عمران خان کی بینائی سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ جاری

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے شعبہ امراضِ چشم نے جاری کردی۔

    میڈیکل بورڈ کے مطابق دائیں آنکھ کی بینائی میں واضح بہتری آئی ہے دائیں آنکھ کی نظر 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 جزوی تک پہنچ گئی ہے،بائیں آنکھ کی نظر نارمل حد میں ہے اور معائنے میں تسلی بخش رپورٹ سامنے آئی ہے۔ چشمہ لگانے کے بعد بائیں آنکھ کی نظر 6/6 تک ریکارڈ کی گئی۔

    او سی ٹی کے مطابق دائیں آنکھ میں سوجن کم ہو رہی ہے جبکہ ریٹینا اپنی جگہ موجود ہے اور کسی قسم کی علیحدگی رپورٹ نہیں ہوئی لینس صاف ہے اور آنکھ کے اگلے حصے میں کوئی تشویشناک علامت سامنے نہیں آئی دائیں آنکھ کے اندرونی حصے میں خون رسنے کے اثرات بھی کم ہو رہے ہیں علاج ماہرین کی نگرانی میں جاری ہے اور ادویات باقاعدگی سے دی جا رہی ہیں۔

    بلوچوں کی نسل کشی جاری، بھارتی پراکسیز کا مکروہ چہرہ بے نقاب

    ڈاکٹروں کے شیڈول کے مطابق اگلی اینٹی وی ای جی ایف خوراک دی جا سکتی ہے جبکہ مزید ٹیسٹ او سی ٹی اینجیوگرافی اور ایف ایف اے علاج مکمل ہونے کے بعد تجویز کیے گئے ہیں سینیئر ماہرین نے مریض کی موجودہ حالت پر تفصیلی بریفنگ دی ہے اور ذاتی معالجین کو بھی فون پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا ہے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افواہوں اور غیر ذمہ دارانہ اندازوں سے گریز کیا جائے اور صرف مستند میڈیکل رائے کو تسلیم کیا جائےمیڈیکل رپورٹ کے مطابق بہتری ہو رہی ہے اور علاج درست سمت میں جا رہا ہےمریض کو بہترین ممکن طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور فالو اپ جاری رہے گا۔

    عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ میڈیکل معاملات پر غیر ماہرانہ تبصروں سے پرہیز کریں۔

    عمران خان کی طبی رپورٹ پر سپریم کورٹ کا حکمنامہ جاری