Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • نبیل گبول کا وائرل ویڈٰیو پر وضاحتی بیان جاری

    نبیل گبول کا وائرل ویڈٰیو پر وضاحتی بیان جاری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے گزشتہ روز اپنی اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی وائرل ویڈیو پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: نبیل گبول نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی زینت بن چکا ہوں اورماشاءاللہ مجھے علم ہوا کہ دنیا بھر میں میرے کتنے چاہنے والے ہیں، میرا یمان ہے جب آپ کے خلاف دنیا اٹھ کھڑی ہوتی ہے اور خصوصاً جب آپ کے مخالفین اس قسم کی سوشل میڈیا کے ذریعے سازشیں کرکے آپ کی بدنامی کریں اور بے عزتی کریں تو اوپر اللہ کی ذات بیٹھی ہے جو ایسے وقت میں اس بندے کی مدد کرتا ہے اوربندے کے لئے راستہ نکالتا ہے-


    انہوں نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین بلاول سے میری ملاقات ہوئی اور انہوں نے بہت خوشگوار موڈ میں مجھ سے بات کی، میں نے ان کو لیاری میں ہونے والی 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے حوالےسے کہا کہ اس میں اس میں آپ ذاتی دلچسپی لیں-

    جواب میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ انہیں لیاری کے لوگوں کا احساس ہے اورلیاری کے عوام کے لئے درد ہے ، اگر کسی نے مکمل ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی ہو تو اس میں بلاول بھٹو نے اسی وقت آپ نے اشارہ دیکھا ہوگا انہوں نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ کے الیکٹرک کے سی ای او کو بلائیں اور میں کل اسلام آباد سے واپس آکر میٹنگ کرنا چاہوں گا یہاں پر ختم ہو گئی بات-


    نبیل گبول نے وضاحتی بیان میں کہا کہ اتنے میں ڈپٹی میئر آئے تو بلاول کو کھڑا ہونا پڑا، جس پر میں نے کہا آپ ناصرف کے الیکٹرک کے سی ای او کو بلائیں بلکہ سوئی گیس کے ایم ڈی کو بھی بلائیں کیونکہ لیاری میں سوئی گیس نہیں ہےاس کے بعد بلاول نے لائٹر موڈ میں کہا یہاں ساری باتیں نہیں ہوں گی، بعد میں تم سے ملوں گا، وہاں بات کرتے ہیں-

    انہوں نے کہا صرف اتنی سی بات تھی لیکن سوشل میڈیا پر غلط باتیں پھیلائی گئیں، کہ انہوں نے مجے دھکا دے دیا یا پیچھے کر دیا چئیرمین صاحب میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں اگر میں لیاری کی عوام کے لیے بات کروں اور لوگ سمجھیں میری بے عزتی ہوئی ہے تو مجھے یہ بے عزتی قبول ہے-

  • رونالڈو 200 بین الااقوامی میچ کھیلنےوالے پہلےکھلاڑی بن گئے، گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام درج

    رونالڈو 200 بین الااقوامی میچ کھیلنےوالے پہلےکھلاڑی بن گئے، گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام درج

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے 200 واں بین الااقوامی میچ کھیلنے کے ساتھ ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

    باغی ٹی وی: اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق کرسیٹانو رونالڈو نے یورو 2024 کے کوالیفائر میچ میں پرتگال کی نمائندگی کی اور سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا رونالڈو کا ملک کی طرف سے یہ کارنامہ سر انجام دینے پر گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج کیا گیا۔ اسٹار فٹبالر کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے قبل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیایورو کو الیفائنگ چیمپئن شپ میں پرتگال نے آئس لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی۔


    اس موقع پر کرسیٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں یہاں اسوقت تک رہوں گا جب تک فٹبال فیڈریشن کے صدر اور کوچ کو یقین نہیں آتا کہ میں ٹیم کو فتحیاب کرسکتا ہوں، میں یہاں آنا مطلب ٹیم کیلئے کھیلنا کبھی نہیں چھوڑوں گا، کیونکہ یہ خواب ہوتا ہے، میں اپنے خاندان، دوستوں اور پرتگالیوں کو خوش رکھنا چاہتا ہوں ۔

    بائیڈن نے پوٹن کی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کو حقیقی قرار …


    اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو کیرئیر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کا بھی اعزاز تھا۔سعودی کلب النصر کے فٹبالر رونالڈو نے 2003 میں 18 سال کی عمر میں پرتگال کیلئے ڈیبیو کیا تھا۔ اس نے اپنی قومی ٹیم کے ساتھ 2016 کی یورپی چیمپئن شپ جیتی تھی آج تک 200 کھیلوں میں پرتگال کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جس میں انہوں نے 122 گولز کر رکھے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے رونالڈو اِن دنوں سعودی کلب النصر کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ اس معاہدے کے بعد کئی نامور فٹبالرز نے بھی سعودی کلبز کا رخ کیا ہے۔

    امریکا میں بھارتی وزیراعظم کو شرمندگی کا سامنا

    سعودی عرب کے کلب النصر کا حصہ بن کر پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2023 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیںامریکی جریدے فوربز نے 2023 میں سب سے زیادہ کمانے والے 10 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے فہرست کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کا ممکنہ اعتراف جرم

  • گرمی کی لہر سے گلیشئر  پگھلنے کا خدشہ

    گرمی کی لہر سے گلیشئر پگھلنے کا خدشہ

    پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے چترال، کوہستان اپر، دیر بالا اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشئرپگھلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    باغی ٹی وی: پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اپر اور لوئر چترال، کوہستان اپر، دیر اپر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر سے گلیشئر پگھلنےسے گلاف/ فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔


    مراسلے میں پی ڈی ایم اے نے ایمرجنسی اور ریسکیو سروسز کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنا نے اور سیاحوں اور مسافروں کو پیشگی خبردار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

    ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئےگئی لاپتہ آبدوز کی تلاش تاحال جاری

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حساس علاقوں میں سیاحوں کی پیشگی کو خبردار کیا جائے سیاح کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورحساس علاقوں کی مقامی کمیونٹی کو پیشگی اطلاع دی جائے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر درجۂ حرارت میں اضافے کی وجہ سے بہت سے گلیشیئر یا تو سُکڑ گئے ہیں یا ان کی تہہ پتلی ہو گئی ہےگلیشیئرز کے پگھلنے سے کئی مقامات پر جھیلیں بن رہی ہیں، جن میں سے کچھ میں گرمی کے موسم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو جاتی ہے جس سے ان کے بند ٹوٹ جاتے ہیں اور نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب آ جاتے ہیں۔

    ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

    حکام کے مطابق شاید پاکستان کے شمالی علاقے جات میں بھی گذشتہ ہفتے اسی قسم کی صورت حال پیدا ہو گئی تھی اور لوگوں کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑا،ضروری نہیں کہ پگھلنے والا گلیشیئر جھیلوں کے بہت قریب ہو، تاہم ہوتا یہ کہ دوسرے گلیشیئرز کے پگھلنے سے بڑے بڑے پتھر اور چٹانیں لڑھک کر نیچے آجاتے ہیں اور یوں پانی کے ریلے راستے میں آنے والے تودوں کو بھی ساتھ بہا کر لے جاتے ہیں۔

    بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی

    رواں ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی سے ہیٹ ویو کا امکان
    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے ،لاہور میں ہیٹ ویوز چلنے کا دوسرا روز ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 20جون سے 24جون تک ہیٹ ویوز چلے گی،ہیٹ ویوز پورے پاکستان میں چلے گی ،ہیٹ ویوز میں نارمل درجہ حرارت میں قریبا چھ فیصد اضافہ ہوتا، لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 29سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد جبکہ ہوا18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے لاہور کا موجودہ درجہ حرارت37 سینٹی گریڈ ہے شہر لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ،محکمہ موسیات ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔،تاہم بالائی خیبر پختونحوا ، شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

  • بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز کی تلاش میں پیشرفت

    بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز کی تلاش میں پیشرفت

    اوٹاوا: بحر اوقیانوس میں لاپتا آبدوز کے سرچ آپریشن میں شریک کینیڈا کے طیارے کو ٹائی ٹینک ڈوبنے کے مقام پر آبدوز موجود ہونےکے اشارے ملے ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار بی بی سی کے مطابق زیر آب تلاش کے آلات نے آوازوں کا پتہ لگایا ہے، ہر 30 منٹ بعد آوازیں سنائی دی ہیں، یہ بات امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے ساتھ ای میل تبادلے میں سامنے آئی ہے۔

    امریکی کوسٹ گارڈ نے لاپتہ آبدوز کی تلاش کے دوران زیر سمندر آوازیں سنی جانے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ آبدوز کی تلاش کے دوران کینیڈین طیارے نے زیرسمندر آوازوں کا پتہ لگایا ہے آبدوز کی تلاش کے لیے اضافی سونر ڈیوائسز کے استعمال کے بعد اضافی صوتی اثرات سنے گئے ہیں-

    لاپتا آبدوزکی تلاش میں امریکا اور کینیڈا کے بحری جہاز اور طیارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکا نے برطانوی آبدوز کو ریسکیو مشن میں شریک ہونے سے روک دیا ہے، دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ تلاش کسی معجزے سے کم نہیں، دیگر نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ آبدوز دباؤکا شکار ہوکر اب تک پھٹ چکی ہوگی۔

    ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئےگئی لاپتہ آبدوز کی تلاش تاحال جاری

    روسی ماہرین کا دعویٰ ہےکہ آبدوز کے ریسکیو آپریشن پر 100 ملین ڈالر اخراجات آسکتے ہیں آبدوز میں موجود افراد کے لیے آئندہ چندگھنٹے اہم ہیں کیونکہ آکسیجن کا ذخیرہ کم ہو رہا ہے اور اگر کل دوپہر تک تلاش میں کامیابی نہ ملی تو پانچوں افراد آکسیجن سے محروم ہوجائیں گے۔

    برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہےکہ بدقسمت آبدوز ‘ٹائٹن’ تین برسوں کےدوران تین بار خراب ہوئی تھی۔

    برطانیہ کے ریئر ایڈمرل کرس پیری کا کہنا ہےکہ سمندر کی تہہ میں اس قدر اندھیرا ہوتا ہےکہ سرچ لائٹ سے بھی صرف 20 فٹ تک دیکھا جاسکتا ہے، ٹائٹن اگر بجلی سے محروم ہوچکی ہے تو اس میں موجود افرادکو 3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت برداشت کرنا پڑ رہا ہوگا، ابھی یہی پتہ نہیں چل سکا کہ ٹائٹن تہہ میں ہے، سطح پر ہے یا کہیں درمیان میں ہے، ٹائٹن سمندر کی سطح پر آ بھی گئی ہو تو بھی دروازے صرف باہر سےکھلنےکے سبب اندر موجود لوگوں کا نکلنا ناممکن ہے۔

    ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

    واضح رہے کہ بحراوقیانوس میں 111 سال قبل غرق ہونے والے جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کا نظارہ کرنے کے لیے جانے والی لاپتہ آبدوز اتوار کے روز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اتوار کے روز سفر کے آغاز کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جہاز کا ملبہ نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور ہے۔

    آبدوز میں ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات کی سیر کے لیے جانے والے 5 ارکان میں سے 2 پاکستانی نژاد مسافر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ ایک برطانوی ارب پتی اور آبدوز کے پائلٹ اور ایک تکنیکی ماہر آبدوز میں موجود ہیں۔

    بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی

  • آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

    آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

    آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان 27 جون کو کیا جائے گا-

    باٍغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ شیڈول ایونٹ کے 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر سامنے لایا جائے گا، رپورٹس 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے آغاز سے 100 دن کا کاؤنٹ ڈاؤن 27 جون سے شروع ہوگا-

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران جاری ہونا تھا شیڈول میں تاخیر پاکستان کی طرف سے چند وینیوز پر اعترضات کی وجہ بنی، پاکستان کی طرف سے افغانستان کے خلاف معرکے کو چنئی سے بنگلور متنقل کرنے کی درخواست کی گئی،قومی ٹیم اسپن کنڈیشنز کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں کھیلنا چاہتی ہے-

    پاکستان ، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

    انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری ہو گئے

    گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا، سری لنکا کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے، ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا-

    کولمبو کا سنہالیز اسپورٹس کلب 24سے 28جولائی تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، سری لنکا کے خلاف سیریز پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 کی پہلی سیریز ہے-

    ہارون ملک نے پاکستان کی فٹبال کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، احسان مزاری

    قومی کرکٹ ٹیم کے اہم شخصیات حجاز مقدس پہنچ گئے

  • حکومت ایل این جی خریدنے میں ناکام

    حکومت ایل این جی خریدنے میں ناکام

    حکومت کی جانب سے ایل این جی خریدنے میں ناکامی کے بعد سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان قریباً ایک سال میں اسپاٹ مارکیٹ سے مائع قدرتی گیس خریدنے کی اپنی پہلی کوشش میں ناکام رہا ہے اورپاور اسٹیشن ایندھن کا کوئی سپلائر کارگو پیش کرنے کو تیار نہیں۔

    پاکستان ایک سال کے طویل وقفے کے بعد اپنی پہلی کوشش میں اسپاٹ مارکیٹ سے مائع قدرتی گیس (LNG) حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے،پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر تا دسمبر ترسیل کے لیے چھے شپمنٹ خرید کرنے کا ٹینڈر جاری کیا تھا پاکستان کو موسم سرما کے مہینوں میں چھ ترسیلوں کے لیے کوئی بولی نہیں ملی۔

    امریکا میں بھارتی وزیراعظم کو شرمندگی کا سامنا

    سرکاری طور پر چلنے والی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل)، جس نے گزشتہ ہفتے اکتوبر اور دسمبر میں تین کارگوز کے لیے مختصر مدت کے ٹینڈر جاری کیے تھے، اس نے منگل کو اعلان کیا کہ اسے رات 12:30 بجے بولی بند ہونے تک کسی بھی ڈلیوری ونڈو کے لیے کوئی بولی نہیں ملی،اس معاملے سے آگاہ تاجروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ میڈیا سے بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

    پی ایل ایل موسمی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اسپاٹ ٹینڈرنگ کے ذریعے مہینے میں تین کارگو درآمد کرتا تھا، لیکن اسے پچھلے سال جون سے ایک بھی کارگو حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس کے بار بار جاری کئے گئے ٹینڈرز کسی بھی بولی دہندہ کو راغب کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    کلر کہار بس حادثے کے بعد موٹر وے پولیس نےنئی حکمت عملی وضع کر دی

    بلومبرگ نے گذشتہ ہفتے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ کئی غیر ملکی بینک پاکستانی بینکوں سے ایل این جی شپمنٹ خریدکرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ قبول نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے سپلائرز کارگو کی پیش کش کرنے سے ہچکچا رہے تھےپاکستان اس وقت کمزور ہوتی کرنسی، سیاسی افراتفری اور دیوالا نکلنے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نبرد آزما ہے۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حال ہی میں حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو اپنے بیل آؤٹ پروگرام کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ناکافی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جو اس بات کی علامت ہے کہ امداد کے حصول کے لیے رواں ماہ دی گئی ڈیڈ لائن پوری نہیں ہوگی۔

    پاکستان کی جانب سےگیس خریدنے میں ناکامی سے ملک میں توانائی کی قلت بڑھے گی،بلیک آؤٹ کے دورانیے میں اضافہ ہوگا اور صنعتی صارفین کو ایندھن کی ترسیل رک جائے گی۔

    عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز تبدیل

  • سپریم کورٹ کے سابق جج قاضی محمد امین انتقال کرگئے

    سپریم کورٹ کے سابق جج قاضی محمد امین انتقال کرگئے

    راولپنڈی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج قاضی محمد امین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: چکوال سے تعلق رکھنے والے قاضی محمد امین کی عمر66 برس تھی،جسٹس (ر) قاضی محمد امین کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کردی گئی ہےنمازجنازہ آج شام راولپنڈی میں ادا کی جائےگی-

    خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) قاضی امین گزشتہ کئی دنوں سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے،جسٹس (ر) قاضی امین کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے راولپنڈی میں ادا کی جائےگی۔

    امریکا میں بھارتی وزیراعظم کو شرمندگی کا سامنا

    کلر کہار بس حادثے کے بعد موٹر وے پولیس نےنئی حکمت عملی وضع کر دی

    جسٹس (ر) قاضی محمد امین احمد 26 مارچ 1957 کو چکوال میں پیدا ہوئے تھے، قاضی محمد امین کی اپریل2019 میں بطورجج سپریم کورٹ تعیناتی ہوئی تھی جسٹس قاضی محمد امین احمد کی تقرری کی سفارش سپریم کی جوڈیشل کونسل نے کی تھی۔ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد صدر ڈاکٹرعارف علوی نے تقرری کا حکم نامہ جاری کیا تھا قاضی محمد امین مارچ 2022 کو بطور سپریم کورٹ جج ریٹائر ہوئے تھے،محمد امین لاہور ہائیکورٹ میں 7 نومبر 2014 سے 25 مارچ 2019 تک جج رہے۔

    چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ

    سابق وفاقی وزیرغلام سرور خان گرفتار

  • امریکا میں بھارتی وزیراعظم کو شرمندگی کا سامنا

    امریکا میں بھارتی وزیراعظم کو شرمندگی کا سامنا

    بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے معاملے پر 75 امریکی ممبران کانگریس و ایوان نمائندگان نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا،خط پر 18 سینیٹرز اور 57 ایوان نمائندگان نے دستخط کیے ہیں،18 امریکی سینیٹر اور 57 ارکان ایوان نمائندگان نے خط میں مودی کے جرائم بے نقاب کیے۔

    باغی ٹی وی: اراکین کانگریس نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکا کے موقع پر صدر کو لکھے اپنے خط میں بھارت کے اندر بڑھتی ہوئی سیاسی گھٹن، مذہبی عدم برداشت، صحافیوں کو نشانہ بنانے، آزادی اظہار اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے مسائل اٹھا دیئے۔

    اراکین کانگریس نے اپنے خط میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں صدر بائیڈن ان معاملات پر بھی بات کریں،خط میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی 2022 کی کنٹری رپورٹ برائے انسانی حقوق کا ذکربھی شامل کیا گیاساتھ ہی لکھا گیا کہ آزادی اظہار سے متعلق بھارت کی عالمی درجہ بندی میں کمی ہوئی ہے، بھارت کے ساتھ دوستی مشترکہ اقدار پر ہونی چاہیے۔

    بائیڈن نے پوٹن کی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کو حقیقی قرار …

    امریکی قانون سازوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر بائیڈن مودی سے ملاقات میں یہ تمام معاملات زیر غور لائے جائیں۔ بھارت کے ساتھ دوستی مشترکہ اقدار پر استوار ہونی چاہیے۔

    امریکی صدر کی جانب سے نریندر مودی کی اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں عشائیہ منعقد کیے جانے پر اراکین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو مودی سرکار کے ماتحت بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے۔

    امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کا ممکنہ اعتراف جرم


    امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ مودی کی غیر جمہوری اقدامات، مسلمانوں اور مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کی ایک لمبی تاریخ کے باوجود انہیں ہمارے ملک کے دارالخلافہ کا پلیٹ فارم پیش کرنا انتہائی شرمناک ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ وہ مودی کے خطاب کیلئے بلائے گئے ایوان کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گی۔

    برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا

  • کلر کہار بس حادثے کے بعد موٹر وے پولیس نےنئی حکمت عملی وضع کر دی

    کلر کہار بس حادثے کے بعد موٹر وے پولیس نےنئی حکمت عملی وضع کر دی

    موٹر وے پولیس نے اسلام آباد لاہور موٹروے ایم ٹو نارتھ پر حادثات سے بچانے اور روڈ سیفٹی کی غرض سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے نئی حکمت عملی وضع کی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے لاہور کی جانب سفر کرنے والی بسوں کو موٹروے پر (سالٹ رینج) کلر کہار کے آغاز سے قبل بمقام PSV ہالٹ پوائنٹ ایریا 232 کلومیٹر سائن بورڈ کے قریب محفوظ جگہ پر روک کر بسوں کی مناسب تعداد کے گروپ تشکیل دیئے جائیں گے اور موٹر وے پولیس موبائلز کے ہمراہ قافلوں کی صورت میں سالٹ رینج کلر کہار دس کلومیٹر کا فاصلہ طے کروایا جائے گا-


    ترجمان کے مطابق بقیہ سفر کیلئے ایسی تمام بس کمپنیز اور ڈرائیوروں پر نیشنل ہائی ویز اینڈ سیفٹی آرڈیننس کے پہلے سے مروجہ قوانین کا اسی طرز پر اطلاق جاری رہے گا اس کاوش کے ذریعے موٹر وے اور ہائی ویز بالخصوص سالٹ رینج کلر کہار میں پیش آنے والے حادثات میں نمایاں کمی لانا ممکن ہے ۔

    چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ امر قابل ذکر ہے کہ موٹر وے کے روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ کے نمائندگان روزمرہ کی بنیاد پر دیگر تمام اداروں کے ساتھ ساتھ بس ٹرمینلز اور اڈوں پر روڈ سیفٹی کیمپینز لیکچر اور ورکشاپ منعقد کر کے بس ڈرائیورز مالکان اور عوام الناس میں روڈ سیفٹی شعور کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور روڈ سیفٹی آگاہی پمفلٹس اور ریڈنگ میٹریل کی تقسیم FM 95 ریڈیو اور سوشل میڈیا کا صحیح استعمال پبلک میں روڈ سیفٹی شعور کی آبیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے مروجہ حکمت عملی سے روڈ یوزرز میں صبروتحمل اور نظم و ضبط کو فروغ ملے گا۔

    عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز تبدیل

    دیپالپور : بے نظیرانکم سپورٹس سینٹر پر بدنظمی، بھگڈرسےخاتون جاں بحق

    ملتان : ایک ہی گھر سے 3 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    بائیڈن نے پوٹن کی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کو حقیقی قرار …

  • سابق وفاقی وزیرغلام سرور خان  گرفتار

    سابق وفاقی وزیرغلام سرور خان گرفتار

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر چوہدری غلام سرور خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ غلام سرور خان کے ساتھ ان کے بیٹے منصور حیات خان اور بھتیجے عمار صدیق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،سابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کو اسلام آباد کے علاقے ایف 8 میں دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔


    پولیس کے مطابق ےرفتار شدگان میں غلام سرور کے بیٹے منصور حیات اور بھتیجے عمار صدیق بھی شامل ہیں، تینوں سانحہ 9 مئی میں جلاؤ گھیراؤ اور جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں مطلوب تھے ملزمان کے خلاف اسلام آباد، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں سابق وزیر کو مقدمات میں عدالت میں پیش کیا جائے گا، تاہم یہ ابھی طے نہیں ہوا ہے کہ انہیں اسلام آباد کی مقامی ماتحت عدالت میں پیش کیا جائے گا یا راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔

    چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ

    عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز تبدیل

    سبسڈی مستحق سیکٹر کیلئے ہونی چاہئے۔ ظفر مسعود

    واضح رہے کہ جڑواں شہروں کی پولیس غلام سرور کی گرفتاری کے لیے ان کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارتی رہی ہے، ٹیکسلا میں ان کے دفاتر اور پیٹرول پمپ بھی سیل کر دیئے گئے تھے۔