Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد وفاقی کابینہ میں شامل

    سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد وفاقی کابینہ میں شامل

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو نگران کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر کیا گیا ہے صدر مملکت عارف علوی نےنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ایڈوائس پرفواد حسن فواد کی تقرری کی منظوری دے دی ہےفواد حسن فواد کو جلد ہی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔

    اس حوالے فواد حسن فواد نے کہا ہےکہ مجھے ابھی تک کسی محکمے کا چارج نہیں دیا گیا،میں کل وزیراعظم سے ملاقات کروں گا، مجھے جوبھی ذمہ داری ملےگی، ایمانداری اور محنت سے پورا کرنےکی کوشش کروں گا میرا ماضی گواہ ہےہمیشہ ایمانداری اور محنت سے قومی مفاد میں کام کیا ہے، آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق کام کروں گا۔

    القادر ٹرسٹ کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

    واضح رہےکہ نیب نے فواد حسن فواد کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا جس میں نیب ان کے خلاف کرپشن ثابت کرنے پر بری طرح ناکام ہوا تھا اور عدالت نے انہیں نیب ریفرنسن میں بری کیا تھا۔

    کوئٹہ :پولیس اہلکاروں پردستی بم حملہ، دو افراد زخمی

  • کوئٹہ :پولیس اہلکاروں پردستی بم حملہ، دو افراد زخمی

    کوئٹہ :پولیس اہلکاروں پردستی بم حملہ، دو افراد زخمی

    کوئٹہ میں سریاب روڈپردستی بم کے حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: سریاب روڈ پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا تاہم اس دوران دو راہ گیر زدمیں آکر زخمی ہوگئے آج صبح سریاب روڈ پر پولیس اہلکار ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کردہ گودام پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان پر دستی بم پھینکا جو قریب ہی گر کر زوردار دھماکے سے پھٹا اور وہاں سے گزرنے والے دو راہگیر نیاز اللہ اور کریم نواز زخمی ہوگئے۔

    میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

    زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی حملے میں پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے کارروائی کے بعد نامعلوم مسلح ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔

    کریک ڈاؤن:کوئٹہ اورلاہورمیں چینی مزید سستی

  • میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

    میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے خطہ پوٹھوہار اورشما ل مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، نارووال، سیالکوٹ، لاہوراور گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہےگجرات اور گردونواح میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے مختلف میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب لیبیا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم دو ہزار افراد جاں بحق اور ہزاروں لاپتہ ہوگئے ہیں لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ کے مطابق ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے ڈنیال سمندری طوفان نے بڑی تباہی مچادی۔

    کریک ڈاؤن:کوئٹہ اورلاہورمیں چینی مزید سستی

    عصام ابوزریبہ کے مطابق طوفان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال سےہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرگئی ہےجبکہ ہزاروں دیگر افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کرسمندرمیں لاپتہ ہوگئےجن کےبارے میں سمندری پانی میں ڈب جانےکا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

    اردو کے ممتاز پاکستانی شاعر صابر ظفر

  • کریک ڈاؤن:کوئٹہ اورلاہورمیں چینی مزید سستی

    کریک ڈاؤن:کوئٹہ اورلاہورمیں چینی مزید سستی

    کوئٹہ اورلاہور میں کریک ڈاؤن کے بعد چینی مزید سستی ہو گئی ۔

    باغی ٹی وی: شوگرڈیلرزکے مطابق لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی 6 روپے کمی کے بعد 162 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جب کہ آئندہ دنوں قیمت مزیدکم ہونے کاامکان ہے پرچون کی دکانوں پرچینی 175 سے 180 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے اور دکانداروں کا کہنا ہے چینی مہنگی خریدی ہے، فوری طور پر سستی کیسے کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 45 روپے کلو کی کمی ہوئی ہے جس سے چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے ہوگئی ہے چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کے بعد شہر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل آرہی ہے،آج بھی چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی مزید کمی ریکارڈ ہوئی ہے، شہر میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے کم ہو کر 180 پر آگئی ہے۔

    اردو کے ممتاز پاکستانی شاعر صابر ظفر

    کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 گوداموں کو سیل کرکے 1214 ٹن چینی برآمد کی ہے جس کے بعد کوئٹہ میں چینی کا ریٹ 220 روپے سے کم ہوکر 160 روپے پر آگیا ہے۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصل واوڈا اورعلی زیدی نیب میں طلب

  • اردو کے ممتاز پاکستانی شاعر صابر ظفر

    اردو کے ممتاز پاکستانی شاعر صابر ظفر

    عمر بھر لکھتے رہے پھر بھی ورق سادہ رہا
    جانے کیا لفظ تھے جو ہم سے نہ تحریر ہوئے

    صابر ظفر

    اردو کے ممتاز پاکستانی شاعر صابر ظفر 12 ستمبر، 1949ء کو کہوٹہ، راولپنڈی، پاکستان میں عبدالرحیم کےگھرپیدا ہوئےانہوں نے شاعری کی ابتدا 1968ء سے کی صابر ظفر نے دوسال بذریعہ ڈاک رئیس امروہوی سےاصلاح لی ماہ نامہ "اپنی زمین” میں کچھ عرصہ بطور معاون مدیر کام کیا-

    صابر ظفر عہد حاضر کے ایک اہم غزل گو شاعر ہیں ان کی شاعری میں دو مختلف جہتیں ہیں۔ روایتی غزل ان کا بنیادی حوالہ ہے اور گیت نگاری میں بھی انہیں یدِ طولیٰ حاصل ہےکراچی سے 2013 میں صابرظفرکی کلیات کا حصہ اول ”مذہبِ عشق“ رنگ ادب پبلیکیشنزنے شائع کیا۔ اس کلیات میں ان کےپہلے 10 مجموعہ ہائے کلام کو یکجا کیا گیا جن کے نام ، ابتداء، دھواں اور پھول، پاتال، دریچہ بے صدا کوئی نہیں ہے، دکھوں کی چادر، بارہ دری میں شام، اک تری یاد رہ گئی باقی، عشق میں روگ ہزار، بے آہٹ چلی آتی ہے موت، اور چین ایک پل نہیں، ہیں۔ صابر ظفر کی یہ کلیات اپنے اندر بہت سے موضوعات سموئے ہوئے ہیں۔ دُکھ، انتظار، درد، لہو، ہجر، پیاس، صحرا، سمندر، قفس، نیند، عشق کے موسم اور وحشت کے تماشے جیسے موضوعات ان کی شاعری میں پوری طرح منعکس ہیں۔

    صابر ظفر حساس دل اور سادہ طبیعت کے مالک ہیں، ان کی غزلیں غلام علی، منی بیگم، نیرہ نور، گلشن آراء سید نے گائیں۔ گیت گانے والے گلوکاروں میں نازیہ حسن، زوہیب حسن، محمد علی شہکی، سجاد علی، شہزاد رائے، نجم شیراز، حدیقہ کیانی، فاخر، راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی خان، وقار علی اور دیگر شامل ہیں۔ صابر ظفر کے لکھے ہوئے درجنوں گیت پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل سونگ بن چکے ہیں، جنہیں مقبولیت ملی، ان میں سرفہرست ”میری ذات ذرہ بے نشاں“ ہے۔ دو قومی گیتوں کو بھی بہت شہرت ملی، پہلا ”ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار“ تھا، جو 1996 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ ہارنے پر مقبول ہوا۔ دوسرا ہالی وڈ کی فلم ’جناح“ کا ٹائٹل سونگ تھا۔

    صابر ظفر غزل کی روایت کو مضبوط کرنے والے عہد حاضر کے شعراء میں ایک نمایاں شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی شاعری میں زندگی اپنی تلخ حقیقتوں کے ساتھ دکھائی دیتی ہے۔ ان کے یہ چند اشعار اس بات کی گواہی ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بھروں گا مٹھی میں الفاظ، جگنوؤں کی طرح
    اور ان کو خالی فلک کی طرف اُچھالوں گا​

    میں ایسے جمگھٹے میں کھو گیا ہوں
    جہاں میرے سواکوئی نہیں ہے
    ۔۔۔۔۔
    آوارگی شناس نہ تھا دست کوزہ گر
    شاید اسی لیے مری مٹی کو تر کیا
    ۔۔۔۔۔
    چین اک پل نہیں
    اور کوئی حل نہیں
    کیا بشر کی بساط
    آج ہے کل نہیں

    ہمارا عشق ظفر رہ گیا دھرے کا دھرا
    کرایہ دار اچانک مکان چھوڑ گیا

    نہ ترا خدا کوئی اور ہے نہ مرا خدا کوئی اور ہے
    یہ جو قسمتیں ہیں جدا جدا یہ معاملہ کوئی اور ہے

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصل واوڈا اورعلی زیدی نیب میں طلب

    190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصل واوڈا اورعلی زیدی نیب میں طلب

    راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آج سابق وزراء فیصل واوڈا ،علی زیدی اور شیخ رشید کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: نیب راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو صبح ساڑھے 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا،نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے لیکن سابق وزیر نیب کی جانب سے دیئے گئے وقت پر پیش نہیں ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب نیب اسلام آباد نے فیصل واوڈا کو آج اور علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے، سابق وفاقی وزراء کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

    بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن،8 کروڑ یونٹ بجلی کا کھوج لگا لیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔

    پاک فوج نے لانگ رینج چیمپئن شپ یوکےجیت کر تاریخ رقم کر دی

  • گوگل میپس کا صارفین کی سہولت کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

    گوگل میپس کا صارفین کی سہولت کیلئے دلچسپ فیچر متعارف

    کیلیفورنیا: گوگل میپس نے صارفین کی سہولت کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اگر آپ گوگل میپس میں متعدد مقامات کو فیورٹ کے طور محفوظ کرنے کے عادی ہیں تو اب اس کے لیے ایموجیز کو استعمال کر سکتے ہیں آپ کسی بھی ایموجی کو کسی مخصوص مقام کی علامت کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں، اب وہ ریسٹورنٹ ہو، دکان، ہوٹل، پارک یا کوئی بھی جگہ، اس کی شناخت کےلیے فون میں دستیاب کسی بھی ایموجی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    https://x.com/googlemaps/status/1699414764273770836?s=20
    ایموجیز سے کسی بھی محفوظ مقام کو شناخت کرنا صارفین کے لیے بہت آسان ہو گا، بس یہ یاد رکھنا ضروری ہو گا کہ کسی مقام کے لیے کونسا ایموجی استعمال کیا گیا ہے،گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی تھی جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ میپس کو کیسے تبدیل کرسکتا ہے۔

    پرویز الہی توہین عدالت کیس: پولیس افسران نے توہین عدالت شوکاز نوٹس کے جوابات …

    گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی تھی جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ نقشے کو کیسے تبدیل کرسکتا ہے، اس مقصد کے لیے اس مقام پر کلک کریں جسے گوگل میپس پر سیو کرنا چاہتے ہیں، پھر نیچے سیو پر کلک کریں اس کے بعد نیو لسٹ پر کلک کر کے اس جگہ کا نام لکھیں اور اوپر موجود Choose icon بٹن کا انتخاب کریں، یہاں آپ کسی بھی ایموجی کو سلیکٹ کر سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ستمبر کے آغاز میں کمپنی کی جانب سے خاموشی سے گوگل میپس کے یوزر انٹرفیس میں نمایاں تبدیلی کی گئی تھی۔

    بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن،8 کروڑ یونٹ بجلی کا کھوج لگا لیا گیا

  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس:پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی

    جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس:پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ ،پرویز الٰہی کی رہائی اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست گزار نیب پراسیکیوٹر کو سنگل بنچ کے عملدرآمد آرڈر کاپی پیش کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر ک نقول فراہم کرنے کیلئے مہلت دیدی .عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کس طرح سنگل بنچ کے فیصلے سے متاثر ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمیں اس کیس میں سنا نہیں گیا بلکہ عملدرآمد کیس میں طلب کیا گیا، عدالت نے کہا کہ آپ نے اس آرڈر کو چیلنج کیوں نہ کیا، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عملدرآمد درخواست ابھی زیر التوا ہے اور عبوری حکم کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا،

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب کی اپیل پر سماعت کی ،نیب نے اپنی انٹرا کورٹ اپیل میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ،نیب اپیل میں کہا گیا کہ سنگل بنچ نے نیب کا پورا موقف سنے بغیر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا ۔ پرویز الٰہی کی گرفتاری قانونی تھی پرویز الٰہی ریمانڈ پر تھے ۔سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور رہائی کا حکم جاری کر دیا ۔پرویز الٰہی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طور پر درست نہیں لاہور ہائیکورٹ سنگل بنچ کا پرویز الٰہی کو رہا کرنے اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔ عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرے۔

    اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت میں پولیس نے آج بھی ریکارڑ جمع نہیں کروایا۔ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی انسداد دہشتگری عدالت اور جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وکیل سردارعبدالرازق کے جونیئر وکیل پیش ہوئے، پولیس کی جانب سے آج بھی ریکارڈ جمع نہ کروایا جاسکا،انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردیتےہیں۔

    کراچی میں 114 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرریاں اور تبادلے متوقع

    پرویز الٰہی کےوکیل کےجونیئروکیل نےسماعت 14 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 14 ستمبرکو دیگراہم کیسز سماعت کیلئے مقرر ہیں، ہم کیس کی سماعت 15ستمبرکو رکھ لیتے ہیں،بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پرسماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی۔

    عمران خان کوجیل میں دیسی چکن دینےکیلئےاکاؤنٹ میں 79ہزارروپےجمع

  • اسلام آباد میں امریکی سفیرکی الیکشن کمشنرسےملاقات پرامریکا کی وضاحت

    اسلام آباد میں امریکی سفیرکی الیکشن کمشنرسےملاقات پرامریکا کی وضاحت

    واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ ایسی اصلاحات کی حمایت کرتے رہیں گے جس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے۔

    باغی ٹی وی: واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی آزاد اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں، جیسا کہ ہم پوری دنیا میں کرتے ہیں-

    اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں الیکشن کمیشن کے سربراہ سے ملاقات سے متعلق سوال پوچھنے پر انہوں نے صحافی کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ کرنے مشورہ دیا اس ملاقات کے بارے میں مخصوص تبصرے کیلئے سفارت خانے سے رجوع کروں گا لیکن میں اس بات کا اعادہ کروں گا جو میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کوئی موقف اختیار نہیں کرتا۔

    کراچی میں 114 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرریاں اور تبادلے متوقع

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 24 اگست کو چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس سے قبل الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا تھاافغانستان میں ڈالر کی شرح پاکستان میں ڈالر کی شرح سے چار گنا زیادہ ہونے سے متعلق ایک سوال کےجواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھاکہ ہم نے متعدد مواقع پران اصلاحات کی حمایت کےبارےمیں بات کی ہےجو پاکستان میں معیشت کی بہتری کی اجازت دیں گی، اور ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔

    امریکا میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

  • عمران خان کوجیل میں دیسی چکن دینےکیلئےاکاؤنٹ میں 79ہزارروپےجمع

    عمران خان کوجیل میں دیسی چکن دینےکیلئےاکاؤنٹ میں 79ہزارروپےجمع

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل میں کھانے کے لیے دیسی چکن دینے کے لیے ان کے اکاؤنٹ میں 79ہزار روپے جمع کروائے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے’جنگ‘ کے مطابق جیل میں بطور قیدی عمران خان کے اکاؤنٹ میں پہلے 50 ہزار اور دوسری مرتبہ 29 ہزار روپے جمع کروائے گئے، یہ رقم چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

    اخبار کے مطابق جیل حکام نے کچھ روز قبل عمران خان کے ساتھ کھانے کا مینیو طے کیا تھا،چئیرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ انہیں صبح ناشتے میں دو انڈے، روٹی اوران کےساتھ دہی لازمی دیا جائے، دوپہر اور رات کے وقت روٹی کے ساتھ مختلف دالیں اور سبزیاں ہیں عمران خان نے کہہ رکھا ہے کہ کھانے میں دیسی چکن انہیں اس دن دیا جائے جس دن وہ اس کا کہیں۔

    مراکش کے بعد اسرائیل تباہ کن مناظر کا شکار ہو سکتا ہے،ماہرین نے خبردار کر …

    ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کے لیے جیل مینیو میں ہفتے میں 4دن چکن ہوتا ہےلیکن پی ٹی آئی چیئرمین نے برائلر چکن دینے سے منع کر رکھا ہے عمران خان کو پچھلے 15 روز میں کھانے میں دو مرتبہ دیسی چکن دیا گیا ہے جس پر 8 ہزار سے زائد خرچ ہوئے جو ان کے اکاؤنٹ سے کاٹے گئے ہیں۔

    کراچی میں 114 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرریاں اور تبادلے متوقع