Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سی ڈی اے اسٹیٹ ونگ میں اربوں کی کرپشن،2 افسران کو فارغ کر دیا گیا

    سی ڈی اے اسٹیٹ ونگ میں اربوں کی کرپشن،2 افسران کو فارغ کر دیا گیا

    اسلام آباد:سی ڈی اے اسٹیٹ ونگ میں اربوں کی کرپشن ثابت ہونے پر ممبر افنان عالم اور ڈائریکٹر سدرہ انور کو سی ڈی اے بدر کر دیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے اسٹیٹ ونگ میں ممبر افنان عالم اور ڈائریکٹر لینڈ سدرہ انور کے ہٹائے جانے سے کرپشن کا ایک باب بند ہوا پچھلے دو سال میں افنان عالم کے ممبر اسٹیٹ بننے کے بعد کرپشن میں تاریخی اضافہ ہوا اپنی جائز فائلز بیلٹنگ لسٹ میں ڈلوانے کے لیےمتاثرین سے فی فائل 25 سے 30 لاکھ تک رشوت وصول کی گئی بغیر پیسوں کے کسی بھی فائل کو نہ ہاتھ لگایا گیا اور نہ پراسیس کیا گیا نہ بیلٹنگ میں ڈالا گیا-

    اس عمل میں عمر رنداواہ ، سدرا، جمشید، جنید، عمر جبانا سرے فہرست ہیں. چند پراپرٹی ڈیلرز کو خوش کرنے اور کرپشن کے اس دھندے کو زور و شور سے جاری رکھنے کے لیے دوسرے افسروں کو لینڈ و اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں پوسٹ نہ ہونے دیا گیا. متنازعہ افسر عرفان خان کو بار بار لینڈ میں تعینات کرنے کی کوشش کی گئی، بغیر زمین اور ای سی والی جعلی فائلز کو الاٹمنٹ کی گئی جسے ون ونڈو پر بٹھائے اپنے خاص بندے ملک شہزاد کے ذریعے ٹرانسفر کروایا گیا. جس سے ادارے کو اربوں کا نقصان پہنچا-

    سندھ پولیس کے 18 ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

    یاد رہے کہ سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم کے بھائی پر بھی نیب میں سرکاری تین ارب غبن کر کے بیرون ملک بھاگنے کی تحقیقات جاری ہیں اپنے بھائی کی طرز پر چلتے ہوئے افنان عالم نے بھی 10 ارب کی سرکاری زمین غیر قانونی طور پرالاٹ کی جس کی ابتدائی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری میں قصور ثابت ہونے پر ان کو سی ڈی اے سے واپس بھیج دیا گیا،اسٹیٹ کمرشل میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد اللہ جو کہ پچھلےچھ سال سےوہاں تعینات ہےاستعمال کرکے گندھارا سکول اور APCO جیسےپراجیکٹس میں بھاری کرپشن کی گئی-

    سوات، سی ٹی ڈی کو مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا

  • کوئٹہ میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد

    کوئٹہ میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد

    کوئٹہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈالر اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ہزارہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپا مار کر ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد کر لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دوران کارروائی 2 ملزمان آغا اعجاز اور مشتاق خان کو گرفتار کرلیا،ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کی پی زون کی ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ڈائریکٹر کے پی زون نثار خان تنولی کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 109 چھاپہ مار کاروائیاں کیں-

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

    چھاپوں کے نتیجے میں 109 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 127 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائیاں پشاور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، نوشہرہ، سوات، مردان، بٹخیلہ، کوہاٹ کے مختلف علاقوں اور طورخم بارڈر پر کی گئی۔چھاپوں کے دوران 67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

    گرفتار ملزمان یو اے ای، سعودی عرب و دیگر ممالک سے ہنڈی حوالہ کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے-

    سندھ پولیس کے 18 ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

  • سندھ پولیس کے 18  ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

    سندھ پولیس کے 18 ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

    کراچی: انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے 18 سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پیز) کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی شیراز نذیر کو اے آئی جی آپریشن سندھ ،ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو اے آئی جی فنانس، ایس ایس پی خاور اکبر شیخ اے آئی جی لاجسٹک، ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا اے آئی جی آئی ٹی اور ایس پی علی آصف کو اےآئی جی ایڈمن سی پی او جبکہ ایس پی زاہدہ پروین کو اے آئی جی ویلفیئر تعینات کرکے شعبہ جینڈر کرائم کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ایس پی سمیر نور اے آئی جی اسٹیٹ منیجمنٹ، شاہ نواز چاچڑ سربراہ مددگار 15 یونٹ کراچی، ایس پی احمد فیصل چوہدری نگران وزیرداخلہ سندھ کے پی ایس او اور ایس پی اظہر جاوید پی ایس او ٹو آئی جی جیل خانہ جات مقررکیےگئے ہیں۔

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

    نوٹیفکیشن کے مطابق مشتاق احمد عباسی اے آئی جی لیگل، ڈاکٹرعمران اے آئی جی ایم ٹی، ایس ایس پی عباس رضوی پرنسپل شاہدحیات ٹریننگ کالج کراچی ،ایس ایس پی انور کھیتران کو اے آئی جی سینیٹائزر کمپلین سیل، ایس ایس پی اعجاز احمد شیخ کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد کلیم ایس ایس پی آر ایف ایف حیدرآباد اور عارف عزیز ایس ایس پی انٹیلی جنس اسپیشل برانچ ہوں گے۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا الیکشن کمیشن کی جانب سےایک ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز، 31 ایس ایس پیز اورایس پیز کے تبادلے کیے گئے تھے-

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار گرفتار

  • سمندرمیں مستقل انسانی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ

    سمندرمیں مستقل انسانی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ

    لندن: ایک سمندری ٹیکنالوجی اور ریسرچ فرم ڈیپ(DEEP) ریسرچ لیبز کے سائنسدانوں نے ویلز کے ساحل پر سطح سے 660 فٹ نیچے ایک بیس بنانے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے جہاں محققین ایک وقت میں 28 دن تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی ماہرین نے ویلز اور برطانیہ کےقریب پانی کی گہرائی میں ایک مستقل تحقیق اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جو ’ڈیپ‘ کے نام سے 2027 تک مکمل ہو جائے گا جو 80 میٹر گہرے پانی میں بنایا جائے گا اس کی کل لمبائی600 میٹر ہوگی برطانیہ اور ویلز کےدرمیان ایک مناسب، پرسکون اور اونچی امواج سے محفوظ مقام کا انتخاب کیا گیاہے یہاں پانی بہت صاف ہے اورمحلِ وقوع کی بنا پر سمندری ٹیکنالوجی کے کئی اداروں کے قریب واقع ہوگا اطراف میں ہی برطانیہ کی کمرشل اور ڈائیونگ صنعتیں بھی واقع ہیں۔

    ڈیپ پروجیکٹ کا مرکزی منصوبہ ’سینٹینل‘ ہے جو ایک کیپسول نما ڈیزائن ہے اسے چھوٹا یا بڑا کیا جاسکتا ہے، بار بار تبدیل کیا جاسکتا ہے اور دوبارہ بحال کیا جاسکتا ہے، سائنسدانوں کی انفرادی ضروریات کے لحاظ سے اس میں ردوبدل ممکن ہوگا، کمپنی نے اسے سمندری دیہات کا نام دیاہےسب سے بڑھ کر یہ سمندری لہروں اور اتھل پتھل سے محفوظ رہے گا اور اطراف کے ماحول کو بھی نقصان نہیں پہنچائے گا یہ ‘ایپیپلاجک زون’ تک وسیع رسائی فراہم کرے گا، جہاں 90 فیصد سمندری حیات پائی جاتی ہے۔

    شمالی وزیرستان :دہشتگردوں اورسیکیورٹی فورسزکےدرمیان فائرنگ،نوجوان شہید

    ڈیپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صرف سطح سے دراندازی کرنے کے بجائے سمندر کے اس حصے کے مکمل طور پر دریافت کرنے کے قابل ہونا سائنسدانوں کے سمندروں کا مشاہدہ، نگرانی اور سمجھنے کے طریقے میں ایک قدمی تبدیلی کی نمائندگی کرے گا،ایپی پیلیجک زون کو اکثر سورج کی روشنی کا زون کہا جاتا ہے، اور یہ سطح سے نیچے 660 فٹ (200 میٹر) تک پھیلا ہوا ہے۔

    واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن نے وضاحت کی کہ یہ اس زون میں ہے جہاں زیادہ تر نظر آنے والی روشنی موجود ہےاس کے ساتھ سورج کی روشنی سورج سےگرمی آتی ہے جو موسموں اور عرض البلد دونوں کے ساتھ اس زون میں درجہ حرارت میں وسیع تغیرات کے لیے ذمہ دار ہے سمندر کی سطح کا درجہ حرارت خلیج فارس میں 97F (36C) سے لے کر قطب شمالی کے قریب 28F (-2C) تک ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    اگرچہ سائنسدان اس زون کو آبدوزوں پر تلاش کر سکتے ہیں، لیکن یہ عام طور پر ایک وقت میں گھنٹوں پانی کے اندر رہ سکتے ہیںDEEP کے صدر سٹیو ایتھرٹن نے کہا کہ ہمیں سمندروں کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسا کرنے کے لیے ہمیں ان کو سمجھنے کی ضرورت ہے دنیا کو جن نسلی چیلنجوں کا سامنا ہے ان میں سے بہت سے سمندروں کے مرکز میں ہیں، اور وہ ایسے مواقع بھی پیش کرتے ہیں جن کو ہم نے سمجھنا بھی شروع نہیں کیا ہے۔

    پہلے روبوٹک بازوؤں سے فولادی انفراسٹرکچر پانی میں اتاراجائےگا جس میں تھری ڈی پرنٹنگ سے بھی مدد لی جائےگی یہاں سائنسدانوں کے رہنے اور تحقیق کی جگہیں بھی بنائی جائیں گی اس میں ہرکیپسول نما ماڈیول کا قطر 6 میٹر تک ہوگا جو بوئنگ 777 ہوائی جہاز کی طرح ہی ہوگا یہاں تک کہ سیاح بھی یہاں آسکیں گےلیکن اس کا مرکزی مقصد یہ ہے کہ زمین کی طرح سائنسداں پانی میں رہ کرآسانی سے تحقیق کرسکیں جو بین الاقوامی مرکز بھی ہوگا۔

    کاروباری افراد ویزا آسانی سے حاصل کرسکیں گے،نگران وزیراعظم

  • پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار گرفتار

    کراچی: عثمان ڈار کو سادہ لباس افراد نے حراست میں لے لیا-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے حراست میں لے لیا گیا عثمان ڈار کو سادہ لباس افراد نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ایس ایس پی ملیر نے عثمان ڈار کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار کی گرفتاری کا علم نہیں۔

    عثمان ڈار کی والدہ کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے اورجنہوں نے اغوا کیا ہمیں نہیں پتا وہ کون ہیں چاہتی ہوں کہ بیٹے کو عدالت میں آنے دیا جائے تاکہ وہ الزامات کا دفاع کرسکے، میری عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے میری اس اپیل کو سنا جائے۔

    شمالی وزیرستان :دہشتگردوں اورسیکیورٹی فورسزکےدرمیان فائرنگ،نوجوان شہید


    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سادہ لباس اہلکار عثمان ڈار کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں، انہیں بازیاب کرواکر فوری عدالت میں پیش کیا جائے۔

    قبل ازیں ثمان ڈار نے کہا تھا کہ میرا گھر، فیکٹری، کاروبار مکمل سیل کردیا گیا ہے،والدہ اور دیگر اہل خانہ کو گھر سے نکال دیا گیا ہے، پردہ دار خواتین اور بچوں کو گھر سے نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا گیا،، ریاستی مشینری پوری قوت سے میرےخاندان پر ٹوٹ پڑی ہے ہمار ی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچنے والے اللہ سے ڈریں، اللہ کے حضور اپنی والدہ کی مسلسل تضحیک کرنے والوں کا انصاف مانگتا ہوں۔

    آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

  • شمالی وزیرستان :دہشتگردوں اورسیکیورٹی فورسزکےدرمیان فائرنگ،نوجوان شہید

    شمالی وزیرستان :دہشتگردوں اورسیکیورٹی فورسزکےدرمیان فائرنگ،نوجوان شہید

    شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر کیے گئے حملے میں لانس نائیک جمشید شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لانس نائیک جمشید نے جامِ شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    قبل ازیں 6 ستمبر 2023 کو جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ نے ضلع چترال کے جنرل علاقے کالاش میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع دو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ کیاآئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جھڑپ میں کم از کم 12 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے نورستان اور کنڑ صوبوں کے گووردیش، پتیگال، برگ متل اور بتاش کے علاقوں میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ارتکاز کا پتا پہلے ہی لگا لیا گیاتھا اورعبوری افغان حکومت کے ساتھ یہ معلومات بروقت شیئر بھی کی گئی تھی بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ہماری پوسٹیں پہلے ہی ہائی الرٹ پر تھیں بہادر فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا فائرنگ کے تبادلے میں بارہ دہشت گرد مارے گئے جب کہ دشمن کی بڑی تعداد شدید زخمی ہوئی۔ تاہم فائرنگ کے اس شدید تبادلے میں چار بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

    بلوچستان ،ضلع ڈیرہ بگٹی سے 5 فٹبال کھلاڑی اغوا

    دوسری جانب کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے تین ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرلیا ہے ملہیر انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی اور اس کے بعد ٹرک ڈرائیورز کو اغوا کرلیا ڈاکوؤں کی جانب سے اغوا کیے گئے افراد میں قدیر احمد، جہانزیب اور محمد یاسین شامل ہیں، ڈاکو ؤں کی جانب سے جن تین ٹرکوں کے ڈرائیورز کو اغوا کیا گیا وہ کوئٹہ سے آرہے تھے۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز اتوار ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اس دوران کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بروز سوموار ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور شدید حبس رہے گی۔

    کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا شہر میں جنوب مغرب سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار 27 سے 36کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط

    گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت خیر پور44 ، سکرنڈ میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب دوسری جانب جڑواں شہروں،راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھاربارش ہوئی واسا نےعملے کو ہائی الرٹ کیا اور رین ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی ڈی ایم ڈی واسا کاکہنا تھا کہ جڑواں شہروں میں 25 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، سیدپور میں 11 ، بوکڑہ 24 ، پی ایم ڈی 27 ،شمس آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی نالہ لئی کی نگرانی کی جارہی ہےتاہم ابھی صورتحال معمول کے مطابق ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جب کہ گوالمنڈی پر پانی کا بہاؤ 4 فٹ ہے۔

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

  • کاروباری افراد ویزا آسانی سے حاصل کرسکیں گے،نگران وزیراعظم

    کاروباری افراد ویزا آسانی سے حاصل کرسکیں گے،نگران وزیراعظم

    اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آج ایپکس کمیٹی میں اہم فیصلے لئے گئے ہیں، ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم پر نئی ویزہ پالیسی پر غور کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے اوپن پاکستان کے حوالے سے نئی ویزا رجیم کا فیصلہ کیا ہے کاروباری افراد یا سرمایہ کار بیرون ملک سے بین الاقوامی کاروباری اداروں کی دستاویز پر پاکستان کا ویزا آسانی سے حاصل کرسکیں گے۔

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کےپلیٹ فارم سےآج اوپن پاکستان کےحوالےسے نئی ویزا رجیم کے متعلق انتہائی اہم فیصلے لیے گئے ہیں جس کے تحت کاروباری افراد اور کاروبار سے منسلک بیرون ملک مقیم لوگ اگر پاکستان آنا چاہیں تو ان ممالک یا بین الاقوامی کاروباری اداروں کی جانب سے جاری ایک دستاویز پر ان کو آسانی سے پاکستان کے تمام مشنز ویزا کا اجرا کریں گے۔

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

    وزیراعظم نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے تمام چیمبرز اور کاروباری افراد پاکستان سے باہر کسی فرد کو ایسی دستاویز جاری کریں گےاس کی بنیاد پراس فرد کو ویزا کے اجراء میں آسانیاں ہوں گی افراد کے ساتھ ساتھ درمیانے اور بڑے کاروباری اداروں سے منسلک افراد کو بھی یہ آسان ویزا رجیم کی سہولیات میسر ہوں گی پاکستان کاروبار اور معیشت کے ایک نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے۔

    دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط

  • گلگت بلتستان :استورمیں ضمنی الیکشن کاغیر سرکاری، غیرحتمی نتیجہ

    گلگت بلتستان :استورمیں ضمنی الیکشن کاغیر سرکاری، غیرحتمی نتیجہ

    گلگت بلتستان ایل اے 13 حلقہ 1 استور میں ضمنی الیکشن کے 51 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ آگیا۔

    باغی ٹی وی: 51 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خورشید خان 5 ہزار 750 ووٹ لے کرسب سے آگے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا فرمان 4 ہزار 742 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحمید 3 ہزار 644 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع استور کے حلقے میں ضمنی الیکشن کیلئے 56 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے، جن میں سے 31 پولنگ سٹیشن نارمل، 12 حساس جبکہ 13 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھاحلقےمیں پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے پولنگ عملے کی تعداد 264 رکھی گئی جبکہ 363 اہلکاروں نے پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے-

    وزیر بلدیات سندھ کا کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    جی بی ایل اے 13 استور میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 33 ہزار 378 ہے، جس میں سے 18 ہزار 231 مرد ووٹرز جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 15 ہزار147 ہے،جبکہ یہ نشست سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

  • وزیر بلدیات سندھ  کا کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    وزیر بلدیات سندھ کا کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    کراچی: نگراں وزیر بلدیات سندھ نے کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نگراں وزیر بلدیات سندھ کی جانب نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے مقدمات کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی کرپشن کے مقدمات کا سامنا کرنے والے افسران ، اہلکاروں اور بلدیاتی نمائندوں کی فہرست بنانےکا حکم بھی جاری کردیا سیکریٹری بلدیات کو 2 روز میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی،نگراں وزیر مبین جمانی کے حکم پر سیکریٹری بلدیات نے صوبے بھر کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور افسران کو خط لکھ دیا۔

    دوسری جانب ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کی تیاری کر لی، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

    ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیارکرلی گئی ہے، ایف آئی اے اور حساس ادارے نے بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردی ہیں ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کرسکےگی، ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے۔

    دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط