Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ہرملک کواپنی توانئی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے مطابق فیصلہ کرنا ہے،امریکا

    ہرملک کواپنی توانئی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے مطابق فیصلہ کرنا ہے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شہریوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلنے کا علم ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم ان خبروں سے آگاہ ہیں کہ نو مئی کے احتجاج میں حصہ لینے کے الزامات کے تحت سویلینز پر فوجی عدالتوں میں مقدمے چلائے جائیں گے ماضی کی طرح ہم پاکستانی حکام پر مسلسل زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستانی آئین میں سب کیلئے دیئے گئے جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔

    ملک میں معاشی استحکام ہو گا تو سیاسی استحکام آئے گا،شہباز شریف

    محکمہ خارجہ کے ترجمان نےپاکستان کے روس سےتیل خریدنےسےمتعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہرملک کواپنی توانئی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ امریکا نے روس کی توانائی سے متعلق برآمدات پر پابندی نہیں لگائی لیکن چونکہ آپ نے ایک خاص چیز کے بارے میں پوچھا ہے تو ہمارا خیال ہے کہ روسی تیل مارکیٹ سے بہت کم قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

    سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ

    میتھیو ملرنے کہا کہ یہ علامت ہے کہ امریکا نے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر روسی تیل کی قیمت پر جو حد مقرر کی تھی اس نے روسی تیل کی قیمت مارکیٹ میں بہت کم کردی اور ہمارا اندازہ ہے کہ اس سے روسی حکومت 100 ارب ڈالر کے ریونیو سے محروم ہو گئی ہے جو یوکرین کی جنگ میں استعمال کیا جاتا۔

    کوئٹہ: بلوچستان کے چاروں میڈیکل کالج ہڑتال کے باعث بند ،طلبا وطالبات کا مستقبل تاریک

  • ملک میں معاشی استحکام ہو گا تو سیاسی استحکام آئے گا،شہباز شریف

    ملک میں معاشی استحکام ہو گا تو سیاسی استحکام آئے گا،شہباز شریف

    اسلام آباد،راولپنڈی : وزیراعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج اور کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم شہباز شریف نے آج صبح اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقاریب میں شرکت کی شہباز شریف نے الیونتھ ایونیو کا سنگ بنیاد رکھااوور ہیڈ برج کے چار لوپس ہیں، انڈر پاس کی لمبائی 615 میٹر ہے، سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ منصوبہ 12 ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا وزیراعظم شہباز شریف کو آئی جے پی روڈ کی ازسرنو تعمیر منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

    سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ


    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابقہ حکومت نے صرف قوم کا وقت ضائع کیا لیکن ہم نے گزشتہ حکومت کے روکے گئے منصوبوں کا آج افتتاح کر دیا۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں آئی جے پی روڈ کا نام کرنل شیر خان شہید روڈ رکھ دیا گیا ہےاب قیامت تک کسی کو شہدا کی بے حرمتی کرنے کی جرات نہیں ہو گی وہ قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے شہدا کو یادرکھتی ہیں 9 مئی کے دن قوم کا سر شرم سے جھکاملک میں معاشی استحکام ہو گا تو سیاسی استحکام آئے گا۔

    وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بجلی سے چلنے والی بسیں 15 جولائی تک پہنچ جائیں گی، میٹرو اسلام آباد کا منصوبہ پچھلی حکومت نے بند کر دیا تھا، ہم نے حکومت میں آ کر میٹرو اسلام آباد کا منصوبہ دوبارہ چلایا، ہم پر امپورٹڈ حکومت کے الزامات لگائے گئے جن کی آج حقائق نے نفی کر دی ہے ہمارے دور میں لاہور جنوبی ایشیا کا صاف ستھرا شہر بن گیا تھا اس نے ترکوں سے ہمارے تعلقات خراب کرائے، گزشتہ حکومت نے 8 ہزار افراد بھرتی کیے جو ڈیوٹی پر نہیں آتے، گزشتہ حکومت نے بیڑا غرق کر دیا، اسلام آباد میں سولڈ ویسٹ کا نظام ہی نہیں تھا، لاہور میں رات کو 2 بجے سڑکیں دھلا کرتی تھیں۔

    ننکانہ :مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس وہاب ریاض کا دورہ

    شہباز شریف نے کہا کہ روس سے 45 ہزار ٹن تیل پاکستان پہنچ چکا ہے، اور یہ روسی تیل عالمی قیمت سے 15 ڈالر سستا ہے روسی تیل خریدنے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی۔ ماضی میں جھوٹ بولا گیا روس سے معاہدوں پر حکومت امریکا نے گرائی، روس سے ملنے والا تیل عالمی منڈی کے مقابلے میں 15 بیرل سستا ہے، بجٹ میں شدید معاشی مشکلات کے باوجود عام آدمی کو ریلیف دیا، بجٹ میں گریڈ ایک تا 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد اضافہ کیا ہم نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایف ایم) کی تمام شرائط منظور کر لی ہیں، امید ہے جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کے لیے پچھلے بجٹ میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کے لیے اعلان کیا تھا جو جولائی میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد یر ہونہار بچوں کو دیئے جائیں گے اس پر کسی قسم کی کوئی سفارش نہیں چلے گی جبکہ اگلے سال بھی لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گےنوجوان بچوں کے لیے ہم نے قرضے اور وضائف بھی رکھے ہیں جبکہ ہم انہیں ہنرمند بنائیں گے۔ نوجوان نسل پاکستان کو دوبارہ ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے ضمانت ہے گزشتہ حکومت نے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور تباہ کرنے کی پوری کوشش کی گئی۔

    ڈسکہ : سول ہسپتال کے نائٹ ڈیوٹی ڈاکٹر غائب ایمرجنسی میں آنے والے مریض پریشان

  • سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ

    سمندری طوفان :کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں،چیف میٹرولوجسٹ

    طوفان بائے پر جوائے کے پیشِ نظر کیٹی بندر پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے-

    باغی ٹی وی: کھارو چھان کے کئی دیہات زیرِ آب آگئے، بدین کے ساحلی علاقوں میں پانی ماہی گیروں کی بستی کے قریب پہنچ گیا کراچی کےعلاقے ابراہیم حیدری میں پانی کی سطح کئی فٹ تک بلند ہوگئی جبکہ ٹھٹھہ ،سجاول اوربدین کے ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے پول گرگئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    سمندری طوفان،پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل

    دوسری جانب طوفان کی آمد سے پہلے کیٹی بندر شہر کو خالی کرالیا گیا جبکہ بدین کے ساحلی علاقوں،سجاول سے بھی نقل مکانی شروع ہوگئی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سجاول میں آج صبح 10 سے دوپہر 12 بجے کے درمیان کا وقت خطرے سے بھرپور ہے ۔ جاتی، کھارو چھان اور شاہ بندر کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں-

    کراچی ضلع جنوبی کی 36 خطرناک قرار دی گئیں عمارتوں کو خالی کرالیا گیا جبکہ عمارتوں میں قائم دکا نیں سیل کردی گئیں ڈی ایچ اے فیز 8 میں ساحل پر تمام ریسٹورنٹس بند کر دیئے گئے جبکہ آرام باغ ،صدر، لیاری میں شیلٹر ہاؤس قائم کردیے گئے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان 15جون کی دوپہر یا شام کو سندھ میں کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرائے گا، طوفان میں ہواؤں کی رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے کراچی ، حیدرآباد میں 14 سے 16 جون کے درمیان آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری

    چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے،کراچی میں خطرناک صورت حال نہیں سائیکلون کراچی کے جنوب سے نکل جائےگا، اس وقت سمندری طوفان کا رخ شمال کی طرف ہے جو شمال مشرق کی طرف ہوجائے گا۔ طوفان کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے گزرے گا یا ٹکرائے گا طوفان کے پیشِ نظر کراچی میں آج ہلکی اور درمیانی بارش کا
    امکان ہے۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کا بھی کہنا ہے کہ طوفان کی شدت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔طوفان جمعرات کو سوراشٹرا اور پاکستانی ساحلوں کو عبور کرےگا۔

    پاکستان اور بھارت کی جانب پیش قدمی کرنے والے طوفان بپر جوائے ’انتہائی شدید سائیکلونک اسٹارم‘ سے ایک درجہ کم شدید ہوکر ’بہت شدید سائیکلونک اسٹارم‘ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

    گزشتہ دنوں طوفان بپرجوائے میں ممکنہ شدت کے باعث کمشنر کراچی نے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کی جبکہ مچھلی کے شکار کرنے پر بھی پابندی عائد کئی گئی تاہم منگل کوکراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر کےساحل پر جانے والے17 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے-

    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

    ماہرین کا کہنا ہے کہبحیرہ عرب میں بننے والا ہولناک طوفان ’بپرجوائے‘ حالیہ تاریخ کا سب سے طویل عرصے تک برقرار رہنے والا سائیکلون ہوسکتا ہے بائے پر جوائے توقع ہے کہ دس روز تک برقرار رہے گااس طرح حالیہ دہائیوں میں پاکستان اور بھارت کے سمندروں میں یہ سب سے زیادہ عرصے تک رہنے والا ایک بڑا اور شدید سائیکلون بھی ہوسکتا ہے۔

    گزشتہ دس برس میں بحیرہ عرب میں بننے والا پہلا سائیکلون اوکچی تھا جو سات روز تک برقرار رہا جو نومبردسمبر 2014 میں تشکیل پایا تھا۔ پھر اپریل مئی 2019 میں سائیکلون فانی کا دورانیہ بھی سات دن ہی تھاجون 2019 کو ایک اور سمندری طوفان وایو 8 روزتک برقراررہا جو بہت شدید نوعیت کا سمندری طوفان تھا۔ پھر کیارنامی سپر سائیکلون کی باری آئی جو 6 روز تک برقرار رہا تھا۔

    واضح رہے کہ صرف بحیرہ عرب میں ہی عالمی تپش، بے قاعدہ موسم اور آب وہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) سے سائیکلون بننے کی تعداد اور ان کی شدت میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

  • امریکا نے پاکستانی اور چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا

    امریکا نے پاکستانی اور چینی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا

    واشنگٹن: امریکا نے پاکستان اور چین کی کئی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے 43 بین الاقوامی کمپنیوں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا ہے 43 چینی کمپنیوں میں ایسی 9 کمپنیاں بھی شامل ہیں جن میں پاکستان کا اشتراک ہے،فہرست میں کینیا، لاؤس، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقا اور برطانیہ کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ جن کمپنیوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں فرنٹیئر سروسز گروپ لمیٹڈ، ایک سیکیورٹی اور ایک ایوی ایشن کمپنی بھی شامل ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کمپنیوں کی سرگرمیوں سے امریکی قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے لسٹ میں شامل کیا گیا، لسٹ میں شامل کمپنیوں پر امریکی ایکسپورٹ حاصل کرنے پر پابندی ہوگی 31 چینی کمپنیوں کو چینی فوج اور ہائپرسونک ہتھیاروں کے لیے امریکی اشیا حاصل کرنے پر لسٹ میں شامل کیا گیا۔

    علاوہ ازیں ٹیسٹ فلائنگ اکیڈمی آف ساؤتھ افریقا، شنگھائی سپر کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی اور فائبر آپٹک سلوشنز کو فہرست میں شامل کیا گیا۔یہ کپنیاں امریکی برآمدات سے متعلق فوائد حاصل نہیں کرسکیں گی امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ کمپنیاں امریکی مفادات اور خارجہ پالیسیوں کے برخلاف کام کر رہی تھیں۔

    خیال رہے کہ چین کی کمپنیوں پر یغور میں مسلم نسل کشی کا حصہ بننے پر پابندی عائد کی گئی۔

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ

    اسلام آباد: عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: نینشل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1.61 روپے اضافے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت اپریل کے مہینے کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی گئی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق جون کے مہینے کے بلز پر ہوگا جب کہ اطلاق کے الیکٹرک اورلائف لائن صارفین اس سے اثر انداز نہیں ہوں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کو ملک اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال قرار دیدیا ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ نوجوان کی ترقی، کاروبار اور روزگار کا تاریخی بجٹ ہے، مایوسیوں کو مٹانا، ملک وقوم کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی سے نیا اعتماد اور امید بحال کرنا ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ مالی سال پاکستان اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا، صنعت، زراعت، آئی ٹی، توانائی کے شعبوں میں تیزی سےترقی اور معاشی استحکام کا بجٹ ہے، بجٹ میں نوجوانوں کو روزگار مانگنے والے کے بجائے روزگار دینے والا کاروباری بنانے کے مواقع شامل ہیں۔

  • لاہور،اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    لاہور،اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    لاہور، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات اور گردونواح میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، اٹک ،کھاریاں ، نارووال ،پھالیہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    رائیونڈ اور مانانوالہ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا جہلم، حافظ آباد، سوات، باغ آزاد کشمیر، وادی نیلم، شکر گڑھ، ظفر وال اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے سے لوگوں میں خو ف و ہراس پھیل گیا کلمہ طیبہ کا ورد کرتے یوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں تھا زلزلے کا مرکز کشمیر کے مشرق میں تھا جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر، نئی دہلی سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

  • آذربائیجان سے ہرماہ گیس کا کارگو پاکستان آئے گا،مصدق ملک

    آذربائیجان سے ہرماہ گیس کا کارگو پاکستان آئے گا،مصدق ملک

    وزیر مملکت برائےپیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے معاہدہ ہوچکا جس کے تحت ہرماہ گیس کا کارگو پاکستان آئے گا،ملکی گیس کے گردشی قرضے کو صفر کر دیا ہے،ہم نے امیر اور غریب کے لئے الگ الگ ٹیرف بنائے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےمصدق ملک نےکہا کہ ہمارے دوستوں نےکہا کہ روس سے پیٹرول نہیں آئے گا جب کہ ہماری حکومت روس جانے کی وجہ سے گئی، البتہ جو کام آپ نہ کر سکے وہ ہم نے کردیا، اسی لئے اب عوام کو ہی مبارکباد دے دیں، روس سے آئے پیٹرول سے عوام جلد مستفید ہوں گے، جب کہ قیمتیں بتدریج کم بھی ہوں گی۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس سے ابھی ایک لاکھ بیرل تیل خریدا ہے جس کے ٹیسٹ کیئے جا رہے ہیں، پاکستانی ضروریات کا ایک تہائی آئل روس سے خریدیں گے آئل کی درآمد کے کمرشل کانٹریکٹ کو سامنے نہیں لاسکتے، روس سے لائٹ کروڈ آئل خرید رہے ہیں اور ہماری ریفائنری بھی لائٹ کروڈ آئل کے لئے بنی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ روس سے تیل خریدنے پر ہم پر کوئی بندش نہیں، ہم روس سے بہت اچھی قیمت میں تیل خرید رہے ہیں جس سے عوام کو سہولت میسر آئے گی،حکومت نے گیس کا گردشی قرضہ صفر کردیا ہے، ہم ترکمانستان سے گیس پاکستان لانا چاہتے ہیں، آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کو سستی ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کرے گا یورپ کو بھی دعوت دی کہ پاکستان میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل این جی) کے کارخانے لگائیں۔

    انہوں نے کہا کہ سائفر کے ڈرامے کے بعد امریکا کے آگے گڑگڑانے تک کا سفر عوام نے دیکھ لیا،ہماری ہر پالیسی کا محور پاکستان کی ترقی ہے-

  • سمندری طوفان کےاثرات،کراچی میں گرد آلود تیزہواؤں کےساتھ بوندا باندی

    سمندری طوفان کےاثرات،کراچی میں گرد آلود تیزہواؤں کےساتھ بوندا باندی

    سمندری طوفان بائے پر جوائے کے اثرات سے کراچی میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بوندا باندی بھی شروع ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ابراہیم حیدری، گاڑڈن، شارع فیصل سمیت صدر اور اس کے اطراف میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے،مشرق اور شمال مشرق سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہواؤں کی رفتار آج 36 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔

    اس سےقبل ڈائریکٹر سائیکلون وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ کراچی میں 6 گھنٹے کےاسپیل میں 100 ملی میٹر بارش متوقع ہےسمندری طوفان کے باعث کراچی میں تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے، سائیکلون کا قطر کافی بڑا ہے جس میں کراچی بھی آرہا ہے۔

    دوسری جانب وزیر مملکت برائےماحولیات سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ طوفان اس وقت کراچی کے شمال کی طرف 470 کلومیٹر دور ہے، پرانے اور کچے گھروں کو تیز ہواؤں سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    اسلام آباد میں چئیرمین این ڈی ایم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ایوی ایشن کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں ہے، سمندری طوفان بپرجوئے حقیقت ہے لوگ ایڈوائزری پرسنجیدگی سےعمل کریں، سمندری طوفان بہت غیرمتوقع ہوتے ہیں عوام حکومت کے مشوروں پرعمل اور متعلقہ مقامی اداروں سے تعاون کریں۔

    انہوں نے کہا کہ طوفان کی شدت میں فرق آیا ہےلیکن احتیاط بہت ضروری ہے کراچی میں ہواؤں کے پیمانے اور شدت کے پیش نظر سیلاب کا امکان ہے، طوفان سے کیٹی بندر،ٹھٹھہ اورعمرکوٹ کے علاقے متاثر ہونے کاخدشہ ہےکراچی میں بھی ہنگامی صورتحال ہےعوام طوفان کی صورتحال کو معمولی نہ سمجھیں، طوفان کےدوران سولرپینل سے دور رہیں اس سے نقصان ہوسکتا ہے، ماہی گیر طوفان کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیں،سجاول آدھا اور کیٹی بندر کو تقریباً خالی کرالیا گیا ہے۔

    چئیرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر کا کہنا تھا کہ طوفان کے حوالے سے وقت سے پہلے آگاہ کیا گیا، طوفان 15 جون (دوپہر تقریباً 3 بجے) کیٹی بندر کےعلاقوں سے ٹکرائے گا، جس سے کراچی میں آندھی اور تیز ہواؤں کا خدشہ ہے تمام اداروں کو الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں، تقریباً ایک لاکھ افراد کا انخلا کیا جائے گا۔

  • دنیا بھر میں دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان کونسی ہے؟

    دنیا بھر میں دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان کونسی ہے؟

    چینی دنیا بھر میں دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔

    باغی ٹی وی: گٹ بلینڈ ویب سائٹ اور کئی جائزوں کے مطابق چینی اب دنیا بھر میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ اور دنیا کی بڑی آبادی اسے بطور پہلی اور دوسری زبان استعمال کرتی ہے۔

    سعودی عرب:سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کےمجرموں کو سزائے موت

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینٹونیز اور مینڈیرن چین میں بولی جاتی دو غالب زبانیں ہیں مینڈیرن چین کے بڑے حصے میں بولی جانے والی سرکاری اور معیاری زبان ہے کینٹونیز صوبہ گوانگ ڈونگ اور چین کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ مکاؤ اور ہانگ کانگ میں بولی جاتی ہے –

    دوسری طرف، مینڈیرن جنوبی بولیوں، جیسے کینٹونیز سے بہت مختلف ہے بہت سے ماہر لسانیات کا کہنا ہے کہ وہ مینڈیرن اور جنوبی بولیوں کو مختلف زبانوں کے طور پر سوچنا پسند کرتے ہیں۔

    چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ملکوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار …

    مینڈیرن عام طور پر آسان چینی میں لکھی جاتی ہے، جبکہ کینٹونیز روایتی چینی میں لکھی جاتی ہے کچھ عرصے قبل تک ہر کوئی روایتی چینی استعمال کرتا تھا، لیکن پھر حکومت نے نئے آسان چینی حروف جاری کیے، جس سے زبان سیکھنا بہت آسان ہو گیا اس کا مقصد شرح تعلیم کو بڑھانا اور ناخواندگی کو ختم کرنا تھا، اس لیے اسے بہت سے حروف کو لکھنے کے لیے درکار پین اسٹروک کی تعداد کو کم کرکے آسان کیا گیا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نےورلڈکپ کا شیڈول فائنل کرکے آئی سی سی کو بھیج دیا،پاک بھارت …

  • وہ ملک جہاں خواتین کی طلاق پر خوشی منائی جاتی ہے

    وہ ملک جہاں خواتین کی طلاق پر خوشی منائی جاتی ہے

    موریطانیہ: طلاق کو ہمارے معاشرے میں برا سمجھا جاتا ہے پر دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں خواتین کی طلاق پر خوشی منائی جاتی ہے۔

    باغی ٹی وی: "نیویارک ٹائمز ” کے مطابق افریقی ملک موریطانیہ میں منفرد رواج ہے کہ خاتون کی طلاق پر غم، افسوس اور شرم کے بجائے طلاق پارٹی رکھی جاتی ہے، خواتین آپس میں ناچ ، گا نے اور کھانے کا اہتمام کرتی ہیں اس کے علاوہ خواتین کو مہندی بھی لگائی جاتی ہے اور اس بات کو پھیلایا جاتا ہے کہ خاتون سے پھر سے شادی کی جا سکتی ہے ۔

    ہفتے کا وہ دن جب دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں،تحقیق

    صدیوں سے خواتین ایک دوسرے کی طلاق کی پارٹیوں میں کھانے، گانے اور ناچنے کے لیے اکٹھے ہو رہی ہیں اب سیلفی جنریشن کے لیے اس رواج کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، جس میں لکھا ہوا کیک اور سوشل میڈیا مانٹیجز کے ساتھ ساتھ روایتی کھانے اور موسیقی بھی شامل ہے۔

    اس تقریباً 100فیصد مسلم ملک میں، بہت سے مرد اور عورتیں پانچ سے 10 شادیاں کر چکے ہیں، اور کچھ کی تعداد 20 تک ہےجزوی طور پر کیونکہ طلاق کے معاہدے اکثر زبانی ہوتے ہیں، دستاویزی نہیں ہوتےخواتین مخصوص حالات میں قانونی طور پر طلاق کا آغاز کر سکتی ہیں، اور اگرچہ تکنیکی طور پر عموماً مرد ہی ایسا کرتے ہیں، لیکن یہ اکثر خواتین کے اصرار پر ہوتا ہے۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت اور آسٹریلیا پر بھاری جرمانےعائد

    موریطانیہ میں خواتین کا مطالعہ کرنے والے ماہر عمرانیات، نیجوا ال کیتاب کے مطابق، ملک میں طلاق بہت عام ہے، اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ موری برادری کی اکثریت کو اپنے بربر آباؤاجداد سے مضبوط "ازدواجی رجحانات” ورثے میں ملے ہیں۔ طلاق کی جماعتیں ملک کی خانہ بدوش کمیونٹیز کے لیے عورت کی حیثیت کو پھیلانے کا ایک طریقہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مسلم ممالک کےمقابلے موریطانیہ میں خواتین کافی آزاد ہیں، اور یہاں تک کہ وہ اسے "ازدواجی کیریئر” کہتی ہیں۔

    امریکا کی معروف ہائی وے کے پل کے نیچےآتشزدگی،پُل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا