Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایشیا کپ: بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم سری لنکا روانہ

    ایشیا کپ: بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم سری لنکا روانہ

    قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے دوسرے میچ کے لئے سری لنکا کے لئے روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان ٹیم کل نیپال کو ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں شکست دے کر رات گئے خصوصی پرواز سے سری لنکا کے شہر کولمبو کے لیے روانہ ہوئی قومی ٹیم کولمبو سے بس کے ذریعے کینڈی روانہ ہوگی اور جمعہ کی شام پالے کیلے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ بھارت کے خلاف 2 ستمبر بروز ہفتے کو پالی کیلئے میں کھیلے گا۔

    واضح رہے کہ گرین شرٹس نے ون ڈے ایشیا کپ کا جارحانہ آغاز کیا اور نیپال کو پہلے ہی میچ میں 238 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی ملتان میں کھیلےگئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،قومی ٹیم نےکپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا –

    سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

    بابر اعظم نے نیپال کے خلاف ون ڈے کیریئر کی 19 ویں سنچری اسکور کی اور 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 71 گیندوں پر 109 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے،مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    ایشیا کپ کا دوسرا میچ آج سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان دوپہر ساڑھے دو بجے کینڈی میں کھیلا جائے گا،جبکہ نیپال کی ٹیم 4 ستمبر کو بھارت کےمد مقابل ہوگی ایشیا کپ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے جس میں ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

    رحیم یارخان میں گٹر میں گر کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے

  • ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

    ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجگور اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ دیر اور کوہستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع اور اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    دوسری جانب شکاگو یونیورسٹی کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ای پی آئی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ایئر کوالٹی لائف انڈیکس (اے کیو ایل آئی) میں پاکستانیوں کیلئے فضائی آلودگی کے باعث اوسط عُمرمیں کمی کی گھنٹی بجادی گئی۔

    رحیم یارخان میں گٹر میں گر کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی ملک کے آلودہ ترین علاقوں لاہور، شیخوپورہ، قصور اور پشاور میں متوقع عمر کو کم از کم سات سال تک کم کر سکتی ہے،فضائی آلودگی پاکستان میں انسانی صحت کے لیے (دل کی بیماریوں کے بعد) دوسرا سب سے بڑا خطرہ ہے جس سے اوسطاً 3.9 سال کی زندگی کم ہوتی ہے۔

    اگر پاکستان عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پی ایم 2.5 کی اوسط سالانہ مقدار کو 5 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر تک محدود کرنے کی ہدایات پر پورا اترتا ہے تو ملک میں اوسط رہائشی کی عمر 3.9 سال بڑھ سکتی ہے، بچے اور زچگی کی غذائی قلت، اور زچہ و بچہ کی بیماریاں اوسط عمر کو 2.7 سال تک کم کرتی ہیں۔

    سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

    پاکستان کی تمام 240 ملین آبادی ایسے علاقوں میں رہتی ہے جہاں آلودگی کی سالانہ اوسط سطح عالمی ادارہ صحت کے رہنما خطوط سے زیادہ ہے ملک کی 98.3 فیصد آبادی ایسے علاقوں میں رہتی ہے جو اس کے اپنے قومی فضائی معیار 15 مائیکروگرام فی کیوبک میٹرسے تجاوز کرتے ہیں 1998 سے 2021 تک پاکستان میں اوسط سالانہ ذرات کی آلودگی میں 49.9 فیصد اضافہ ہوا جس سے متوقع عمر میں 1.5 سال کی کمی واقع ہوئی-

    ملک کے سب سے آلودہ صوبوں پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں 65.5 ملین رہائشی، یا پاکستان کی 69.5 فیصد آبادی ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط کے مقابلے میں اوسطاً 3.7 سے 4.6 سال اور اگر آلودگی کی موجودہ سطح برقرار رہتی ہے تو قومی معیار کے مقابلے میں 2.7 سے 3.6 سال کے درمیان متوقع عمر کھو سکتی ہے۔

    سیالکوٹ :تھانہ ستراہ ، مبینہ طورپر 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن پر پورا اترتا ہے تو کراچی کے رہائشیوں کی اوسط عمر 2.7 سال ہوگی جبکہ لاہور کے رہائشیوں کی اوسط عمر 7.5 سال اور اسلام آباد کے رہائشیوں کی اوسط عمر 4.5 سال ہوگی رپورٹ میں 2013 کے بعد سے دنیا میں آلودگی میں تقریبا 59 فیصد اضافے کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا گیا ہے۔

  • رحیم یارخان میں گٹر میں گر کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے

    رحیم یارخان میں گٹر میں گر کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے

    رحیم یارخان میں گٹر میں گر کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو ذرائع کےمطابق واقعہ لیاقت پور کی شمس کالونی میں پیش آیا، لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 8 اور 10سال تھی بچے گلی میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گر ے اور جاں بحق ہو گئے-

    قبل ازیں کراچی میں کھلے میں ہول پر ڈھکن رکھنے کے انتظامیہ کے دعوے دہرے رہ گئے، رزاق آباد عبداللہ گوٹھ میں 2 بچیاں کھلے مین ہول میں گر گئیں،شہریوں نے بچیوں کو مین ہول سے نکال کر صاف پانی سے نہلایا، بچیوں کو جب مین ہول سے نکالا گیا تو وہ سہمی ہوئی تھیں۔

    سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

    دوسری جانب انتظامیہ کی غفلت کے باعث 68 افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہوئے جس پر شہری انتظامیہ کو دہائی دیتے نظر آئے ہیں،شہر میں اب بھی مختلف علاقوں میں مین ہولز کا یہ ہی حال دیکھا جا رہا ہے، صدر، لائنز ایریا، لیاقت آباد اور تین ہٹی میں کھلے مین ہولرز موجود ہیں جن پر کئی اموات کے باوجود ڈھکن نہیں آسکے صرف بچے ہی نہیں بلکہ خواتین بھی ان مین ہولز کا شکار ہوچکی ہیں، لہٰذا ان مین ہولز کو ڈھکا جائے تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

    مفتاح اسماعیل نے ملک ڈیفالٹ کی طرف جانے کا ذمہ دار اسحاق ڈار کو …

    دوسری جانب پشاور کے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے وبال جان بن چکے ہیں پشاور میں ایک لاکھ سے زیادہ مین ہولز ہیں، منشیات کے عادی چور سمیت کئی لوگ گٹروں کے ڈھکن چوری کرکے انہیں کباڑیوں پرفروخت کردیتے ہیں انتظامیہ کا کہناہےکہ ڈھکن چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو بڑے مین ہولز کے ڈھکن 20 ہزار اور چھوٹے مین ہولز کے ڈھکن 8 ہزار روپے میں فروخت کر دیتے ہیں-

    خلاباز سلطان النیادی 6 ماہ خلائی مشن کے بعد واپس آرہے

  • سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان آئیڈیلیا 125 میل فی گھنٹا رفتار کی ہواؤں کے ساتھ امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے پیش نظر فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ موسلا د ھار بارش سےمختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئےفلوریڈا کےساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کےساتھ موسلا دھار بار شوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں جس کی وجہ سےساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،درخت گرگئے، ہوٹلوں کی چھتیں اُڑ گئیں جارجیا اور جنوبی کیرولائنا میں ایک اب بھی طاقتور طوفان کے طور پر تباہی مچائی جس نے سڑکوں پر پانی بھر دیا-

    امریکا:یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

    رپورٹس کے مطابق 2 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ساحلی علاقوں سے ہزاروں افردا کا انخلا کرا لیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کر دیئے گئے جبکہ طوفان کے باعث ایک ہزار پروازیں منسوخ اور 2 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں متاثرہ علاقوں میں 4 سے8 انچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ

    پیری کے بیلنڈ تھامس جوایک مل ٹاؤن جو بگ بینڈ کے علاقے سے بالکل اندرون ملک واقع ہے جہاں اڈیلیا ساحل پر آیا تھا نے کہا کہ اپنے خاندان اور کچھ دوستوں کے ساتھ ایک موٹل میں بھاگ گیا، یہ سوچ کر کہ یہ گھر پر طوفان سے باہر نکلنے سے زیادہ محفوظ ہوگا۔ لیکن جیسے ہی اڈیلیا کی آنکھ تقریباً 8:30 بجے گزری تیز ہواؤں نے عمارت کی چھت کو اکھاڑ پھینکا، جس سے ملبہ اس کی حاملہ بیٹی پر گرا، جو بستر پر پڑی تھی خوش قسمتی سے، وہ زخمی نہیں ہوئی-

    15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار دیا

  • 96 بچوں کا والد نوکری سے استعفیٰ دیکر بچوں کو ڈھونڈنے نکل گیا

    96 بچوں کا والد نوکری سے استعفیٰ دیکر بچوں کو ڈھونڈنے نکل گیا

    تبلیسی: اسپرم ڈونیشن کے ذریعے 96 بچوں کے والد نے اپنے سارے بچوں کا پتہ لگانے کے لیے نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ سافٹ ویئرانجینئر ڈائلن اسٹون مِلر اب تک اسپرم عطیہ کرنے سے 96 بچوں کا باپ بن چُکا ہےر ڈائلن اسٹون مِلر نے اپنے بہت 96 بچوں سے ملنے کے لیے 9,000 میل طویل سفر کا آغاز کردیا ہےڈائلن نے یہ منصوبہ اس وقت بنایا جب انہوں نے پہلی بار اپنی حیاتیاتی بیٹی ہارپر کی تصویر دیکھی۔

    ڈائلن نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ میں اسے اپنی پہلی اولاد سمجھتا ہوں،ڈائلن نے ہارپر سے پہلی ملاقات اس وقت کی جب وہ صرف تین سال کی تھی اور اس وقت سے انہوں نے زیادہ سے زیادہ بیٹی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ کیا ایسا کرنے کے لیے انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا اور اپنی بچت سے اپنی نئی زندگی کے لیے فنڈز فراہم کیے جبکہ وہ اس سے پہلے ہی اپنے 25 حیاتیاتی بچوں سے مل چکے ہیں۔

    امریکا:یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

    اگرچہ یہ ڈائلن کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی یقین سے نہیں جان پاؤں گا کہ میرے کتنے بچے ہیں،ہارپر کے والدین نے 2020 میں ڈائلن اسٹون کو ایک پیغام بھیجا تھا جس میں ان کی حیاتیاتی بیٹی ہارپر کی والدہ نے لکھا تھا کہ یہ کینیڈین تھینکس گیونگ کا موقع ہے اور میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا خاندان آپ کا ہارپر کیلئے شکر گزار ہے۔

    سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ

  • امریکا میں ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا

    امریکا میں ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا

    واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کے پومپانو بیچ پر ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا جس میں 3 افراد سوار تھے۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے مطابق امدادی ہیلی کاپٹر ایک اپارٹمنٹ کی ٹکرانے کے بعد ایک گھر کی چھت پر گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر چھت توڑتے ہوئے گھر کے اندر تباہ ہوا جہاں آگ بھڑک اُٹھی،ہیلی کاپٹر گرنے سے اپارٹمنٹ کے اندر موجود ایک خاتون بھی ہلاک ہوگئیں دیگر ہلاک ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر میں سوار طبی کارکن کیپٹن ڈیرسین جیکسن بھی شامل ہیں۔

    حادثے میں ہیلی کاپٹر کے عملے کے 2 ارکان شدید زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی جگہ پر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کرنے والے 2 مقامی افراد بھی جھلس کر زخمی ہوگئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

    امریکا:یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

    نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق، کل تین بروورڈ شیرف فائر ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹر پر سوار تھے جو پومپانو بیچ ایئرپارک سے ڈیڑھ میل دور پرواز میں آگ لگنے کے بعد ایک ڈھانچے سے ٹکرا گیا اس کے کریش ہونے سے عین قبل، طیارہ سگریٹ نوشی کر رہا تھا اور عقبی حصے میں آگ لگ رہی تھی، سی این این سے منسلک WPLG پر پوسٹ کی گئی ویڈیو دکھائی دیتی ہے تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر پہلے ایک اونچی عمارت سے ٹکراتا ہے اور اس میں آگ بھڑک اُٹھتی ہے۔

    سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ

  • ارشد ندیم کے حوالے سے سوال،نیرج چوپڑا کی والدہ کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب

    ارشد ندیم کے حوالے سے سوال،نیرج چوپڑا کی والدہ کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو ایونٹ میں بھارت کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی نیرج چوپڑا کی والدہ نے صحافی کے سوال پر کرارا جوب دے کر صحافی کو چُپ کر دیا-

    باغی ٹی وی: انٹرویو کے دوران ایک صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی سے پاکستانی کو شکست دینے سے متعلق سوال کیا کہ نیرج کے لیے یہ پاکستانی کو شکست دینا کتنی بڑی کامیابی ہے؟بھارتی کھلاڑی کی والدہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میں تمام کھلاڑی برابر ہوتے ہیں اور وہ پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کے سلورمیڈل جیتنے پر بھی خوش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دیکھو جی میدان میں جاؤ گے تو سارے کھلاڑی ہیں، کوئی نہ کوئی تو جیتے گا، پاکستان سے ہونا یا ہریانہ سے ہونا اس کی کوئی بات نہیں،میرے لیے خوشی کی بات ہے اور جو پاکستان سے جیتا ہے اس کے لیے بھی خوش ہوں-

    دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

    اس سے قبل گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے بھی ارشد ندیم کی تعریف کی تھی اور تصاویر بنوائیں، نیرج نے گفتگو میں کہا کہ مجھے ارشد ندیم کے لیے خوشی ہوئی، ہم نے دونوں ممالک کے آگے بڑھنے کے بارے میں بات چیت کی پہلے یورپین ایتھلیٹس تھے، اب ہم ان کے لیول پر پہنچ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے،وطن واپس پہنچنے پر ارشد ندیم کا لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا،اسپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام نے ارشد ندیم کا استقبال کیا۔

    امریکا:یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں، حکومت سے درخواست ہے کہ بین الاقوامی سطح کی سہولتیں اور کوچ مہیا کرے، سہولتیں ہوں گی تو بہتر پرفارم کرسکوں گا میری بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا سے اچھی دوستی ہے-

  • 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے نوجوانوں سے حلف لیا گیا تھا،پرویز خٹک

    9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے نوجوانوں سے حلف لیا گیا تھا،پرویز خٹک

    اسلام آباد: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے الگ الگ ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔

    باغی ٹی وی : سابق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کا 9، 10 مئی واقعات سے متعلق بیان میں کہا کہ جس وقت ہماری حکومت کا خاتمہ کیا گیا تو توڑپھوڑ کا منصوبہ بنایا گیا، نوجوانوں سے حلف بھی لےلیا گیا تاکہ ایک فورس تیار ہوجائے، فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے خیبرپختو نخوا میں بنائی گئی ٹیم میں مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل تھے،دھرنوں اور جیل بھرو تحریک کا مقصد لاٹھی چارج اور جیلوں میں ڈالنے کا خوف ختم کرنا تھا، فوج کے خلاف ایسا حملہ ملک کی توہین ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان فرعون تھا وہ تاحیات ملک کا بادشاہ رہنا چاہتا تھا،انھوں نے مزید کہا کہ جتنے راز ان کے پاس ہیں کسی کے پاس نہیں ہیں،عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ پارٹی میں کوئی لیڈر ہو وہ اپنے آگے کسی کو لیڈر نہیں مانتے تھے، شاہ محمود اور اسد عمر کی حیثیت ٹکے کی نہیں تھی۔

    امریکا کی غلامی کرتے ہوئے عمران خان کو اندرکیا گیا،لطیف کھوسہ

    پرویز خٹک نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جہاں پھنس گئے ہیں وہاں سے نکلنا آسان نہیں۔ جھوٹ بول بول کر انھوں نے نوجوانوں کو خراب کر دیا، ایک وقت آئے گا پورا صوبہ پی ٹی آئی کو چھوڑ دے گا ساڑھے تین سال چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ وقت ضائع کیا، تحریک انصاف نے اس ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔

    دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

  • دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

    دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

    سعودی عرب سمیت دُنیا کے کئی دیگر ممالک میں جمعرات 31 اگست کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیاجائے گا۔

    باغی ٹی وی : ماہرین فلکیات کے مطابق ایسا نظارہ اگلی بار 9 سال بعد دیکھا جائے گا سعودی عرب سمیت دُنیا کے کئی دیگر ممالک میں جمعرات 31 اگست کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیاجائے گا اس روزچاند زمین کے قریب ترین ہوگا رواں ماہ سُپرمون کے نظارے کا یہ دوسرا موقع ہے، اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی سپرمون دیکھا جاچکا ہے۔

    سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق چاند زمین کے زیادہ قریب ہونے پرمعمول سے کہیں زیادہ بڑا اورروشن نظرآتا ہے اوراسی لیے اسے سپر مون کہا جاتا ہے،اگرچہ اگست کےآغاز میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں سُپرمون کا نظارہ کیاگیا اور جمعرات کو بھی دیکھا جائے گا مگر یہ سُپربلیو مون کہلائے گا۔

    15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار دیا

    سپربلیو مون سے مراد چاند کا نیلا رنگ نہیں بلکہ ایک اصطلاح ہے جو کسی بھی انگریزی ماہ میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودہویں کے چاند کیلئے استعمال کی جاتی ہےاس سُپربلیو مون کو اگلی بار 2032 میں دیکھا جاسکے گا۔

    قبل ازیں ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے اختتام پر 30 اگست کو بھی ہوگا جس کے دوران چاند کا حجم بڑا دکھائی دے گا جبکہ وہ زیادہ روشن بھی نظرآئے گا ایک ماہ میں دوسری بار ہونے والے فل مون کو بلیو مون کا نام دیا جاتا ہے۔

    سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ

  • امریکا:یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

    امریکا:یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

    امریکا کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا کے سائنس کیمپس میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہےکہ واقعہ یونیورسٹی کی شعبہ سائنس کی عمارت میں پیش آیا پروفیسر کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ صبح کیمپس کی لیبارٹری کے نزدیک چہل قدمی کر رہے تھے انھیں نہایت قریب سے گولیاں ماری گئیں پولیس اور امدادی ٹیموں کے پہنچنے تک زیادہ خون بہہ جانے کے باعث پروفیسر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

    پولیس نے اعلان کیا کہ کوئی شخص بھی کلیئرنس ملنے تک باہر نہ آئے، ایک مسلح شخص دہشت گردی کے ارادے سے اب بھی یونیورسٹی میں موجود ہے فائرنگ کی ابتدائی رپورٹس آنے کے 3 گھنٹے بعد ملزم یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ واقعے میں مزید ہلاکتوں سے متعلق اب تک کوئی اطلاع نہیں ہےملزم کی جانب سے فائرنگ کا مقصد اب تک معلوم نہیں کیا جاسکا ہے۔

    سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ

    سوشل میڈیا پر پولیس کی جانب سے مسلح شخص کی تصویر بھی شیئر کی گئی یہ تصویر یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی آئی ڈی کارڈ پر لگی تصویر سے کافی مشابہ ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی،بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا اور تمام طلبا اور اسٹاف کو بحفاظت باہر نکالا۔

    یونیورسٹی کے چانسلر کیون گوسکیوِچز نے یونیورسٹی کو دو روز کے لیے بند کردیا اور اپنے بیان میں کہا کہ فیکلٹی نے ایک مخلص اور ذہین رکن کو دہشت گردی کے واقعے میں کھو دیا۔ یہ یونیورسٹی کا ایک بڑا نقصان ہےواقعے کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا۔

    15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار دیا