Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان

    76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان

    حکومت کی جانب سے ہر سال مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ملک کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے والی اہم شخصیات کو مختلف قومی اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : جشن آزادی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو حکومت کی طرف سے ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز اور پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا، جن میں 14 صحافیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق شعبہ صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 14 نامور صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازا جائے گا، جبکہ ایک صحافی نے مبینہ طور پر ایوارڈ لینے سے انکار کردیا ہےایک صحافی کو ہلال امتیاز، ایک کو ستارہ امتیاز، دو کو صدر کی طرف سے پرائڈ آف پرفارمنس جب کہ 9 صحافیوں کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    شہری کا انوکھا انداز؛ زیر سمندر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا

    رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں زاہد ملک کو وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ہلال امتیاز، واصف ناگی کو حکومت پنجاب کی جانب سے ستارہ امتیاز، غلام محمد عارف نجمی اور سہیل سرور وڑائچ کو حکومت پنجاب جبکہ سلمان غنی کو وزارت اطلاعات و نشریات کی تجویز پر صدر پاکستان کی طرف سے پرائڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ ، امجد عزیز ملک، فہد سلیم ملک، سید نقی حیدر نقوی، غریدہ فاروقی، شمع جونیجو، وقار ستی، فاروق عادل، فہد حسین اور سلیم بخاری کو تمغہ امتیاز کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    نادیہ حسین کا یوم آزادی پر خصوصی پیغام

  • فاخرہ بتول موجودہ دور کی مقبول ترین شاعرہ

    فاخرہ بتول موجودہ دور کی مقبول ترین شاعرہ

    تم جسے دیکھ کے دل ہار چکے ہو صاحب
    دیکھ لینا کہیں تصویر پرانی ہی نہ ہو

    فاخرہ بتول

    پاکستان کی نامور شاعرہ فاخرہ بتول 14 اگست 1964ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئی۔ میٹرک گورنمنٹ پاک اسلامیہ گرلز ہائی سکول سیٹیلائٹ ٹاؤن راولپنڈی، بی اے گورنمنٹ وقاراَنساء کالج فار وومن ٹیپو روڈ راولپنڈی اور ایم اے کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی۔
    فاخرہ بتول موجودہ دور کی مقبول ترین شاعرات کی فہرست میں شامل ہیں جس کی ایک وجہ یہ ہے وہ عام قاری کی نبض شناس ہیں اور عام لوگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کے احساسات و جذبات کو شعری پیرہن عطا کرتی ہیں ان کے ادبی اثاثے میں تقریباً ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ کتب ہیں جن کے نام
    ۔ (1)۔پلکیں بھیگی بھیگی سی
    ۔ (2)۔چاند نے بادل اوڑھ لیا
    ۔ (3)۔کہو،وہ چاند کیسا تھا؟
    ۔ (4)۔اب بھرے شہر میں مجھے ڈھونڈو
    ۔ (5)-سمندر پوچھتا ھو گا
    ۔ (6)-دور مت نکل جانا
    ۔ (7)-بھُلا دیا ناں ؟
    ۔ (8)-گُلاب خوشبو بنا گیا ھے
    ۔ (9)-محبت کی نہیں تم نے
    ۔ (10)-محبت خاص تحفہ ھے
    ۔ (11)-دشتِ تنہائی میں (انتخاب)
    ۔ (12)-شرعادتیں (طنز و مزاح)
    ۔ (13)-سرگوشی (کالم)
    ۔ (14)۔بچٌےسارے سچٌے
    ۔ (بچوں کے لئے نظمیں)
    ۔ (15)-اُسے روکتے بھی تو کس لئے؟
    ۔ (16)- میراثِ ولایت (حسینی کلام)
    ۔ (17)- the Alien Eyes
    ۔ English Poems

    فاخرہ ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ورلڈ نیشن رائٹرز یونین کی جانب سے انہیں ” دی بیسٹ پوئٹ آف دی ورلڈ 2017″ قرار دے کر 2017 کی بہترین شاعرہ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ فرینگ برڈی انٹرنشنل لٹریری ایوارڈ 2014 فرام گورنمنٹ آف البانیا اور آئی پی ٹی آر سی انٹرنیشنل ایوارڈ 2013 فرام گورنمنٹ آف چائنہ سے بھی نوازا گیا۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    بھول جانے کا تو بس ایک بہانہ ہوگا
    کہ بہر طور اسے یاد تو آنا ہوگا
    کوئی موسم ہو ، مہکتا رہے شاداب رہے
    اپنی آنکھوں کو کنول ایسا بنانا ہوگا
    بند مٹھی سے جو اڑ جاتی ہے قسمت کی پری
    اس ہتھیلی میں کوئی چھید پرانا ہوگا
    آبلے پاؤں کے مہکیں تو مگر درد نہ دیں
    دشت میں ریت کے ذروں کو بتانا ہوگا
    زاویے اس کی نگاہوں کے بڑے قاتل ہیں
    سامنے اس کے بہت سوچ کے جانا ہوگا
    گھاؤ کتنا بھی پرانا ہو ، بہرحال اسے
    کچے موسم کی شرارت سے بچانا ہوگا
    ہاتھ لکھنے پہ مصر ، خوف زمانے کا بتول
    پیڑ پر نام کوئی لکھ کے مٹانا ہوگا

    متفرق اشعار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    امیر شہر کو احساس تھا غریبوں کا
    سو اس نے بھوک کو تقسیم کر دیا ان میں

    چونک کر نام پوچھنے والے
    بُھول جانے کی انتہا کر دی

    دن،جگہ،وقت بتانے کی بھی زحمت ہو جناب!
    آپ سے شرفِ مُلاقات،کہاں مُمکن ہے ؟ ؟ ؟

    البم کھول کے دیکھا تو احساس ہوا
    کیسے کیسے لوگ بھُلانے پڑتے ہیں

    تُو نے رستہ بدل لیا ورنہ
    ہم ترے ساتھ دور تک جاتے

    تم جسے دیکھ کے دل ہار چُکے ہو صاحب!
    دیکھ لینا کہیں تصویر پُرانی ہی نہ ہو

    اِس کیلنڈر میں کچھ نیا ہے بتول!
    یہ بچھڑے کا سال ہے , کیاہے

    میں نے سمجھا تھا سمندر تُم کو
    ”تھا“ کا مطلب تُمھیں آتا ہو گا؟

    جا رہے ہو تو ساتھ لے جاؤ
    اپنے سامان میں مری انکھیں

    تم نے گُم کر دیا تھا دانستہ
    اب بھرے شہر میں مجھے ڈھونڈو

    فن سے کیسے بھوک مٹائے بچوں کی؟
    سوچ رہا ہے آج کا یہ فنکار ابھی

    خوابوں کو جا کے بیچ دے ، آنسو خرید لے
    اتنا غیور آج کا فنکار بھی نہیں

    بہت مصروف اب رہنے لگا ھے
    گلی سے جو کبھی جاتا نہیں تھا

    اُسے جاتے ہوئے دیکھا ہی کیوں تھا
    وہ منظر آنکھ میں پتھرا گیا نا… ؟

    عشق پھر ہار گیا ، زہر پیالہ جیتا
    یہ عجب موڑ کہانی میں کہاں سے آیا؟

    یہ کسی خواب سے جاگا ھوا منظر ہی نہ ھو
    ترے ہاتھوں میں مرا ہاتھ کہاں مُمکن ہے !

    ہاتھ سے ہاتھ چھوٹ جاتے ہیں
    کوئی آسان ہے وفا کرنا ؟

    ہونی ہے تو اک بار ہی ہو جائے محبت
    یہ بھُول ہے ایسی کہ دوبارہ نہیں کرتے

    یہ شُمارہ ہے زندگی کا اگر
    ہجر اِس میں شمار ہے صاحب!

    تم کو واپس بُلا رہا ہے یہ دل
    کیا کوئی التجا ضروری ہے؟

    یونہی دیکھا ہے بس گھڑی کی طرف
    آپ کا انتظار تھوڑی ہے

    میں نے خوشبو کی حقیقت پوچھی
    پھول خاموش رہا دیر تلک

    گھاؤ دل کا تو بھر گیا لیکن
    ترا احسان بھولتا ہی نہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تلاش ، ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • اقتصادی کامیابی کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے،یوم آزادی پر امریکا کا پیغام

    اقتصادی کامیابی کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے،یوم آزادی پر امریکا کا پیغام

    واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد-

    باغی ٹی وی: امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی حکومت کی طرف سے میں پاکستانی عوام کے ساتھ 14 اگست کو یوم آزادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں،جب ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں اور پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہےہم جامع اقتصادی ترقی، توانائی، امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

    انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم دونوں ممالک کے خوشحال مستقبل کی تشکیل کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے منتظر ہیں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ ملک کی اقتصادی کامیابی کے لیے امریکا کی پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رہے گی،ہم جمہوری اصولوں اورقانون کی حکمرانی کے احترام کے عزم کا اشتراک کرتے ہیں۔

    امریکا میں بھارتی شہریوں پر فراڈ کا جرم ثابت،ملزمان کو15 سال سے زائد قید کی …


    قبل ازیں پاکستان میں مقیم امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد دی تھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا،اور کہا تھا کہ آئیے ان مشترکہ اقدار کا جشن منائیں جو ہم کو متحد کرتی ہیں۔ تعاون، ترقی اور امن کے مستقبل کے منتظر ہیں، یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان!

    نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

  • بھارت:شملہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مندر تباہ ، کالج کی عمارت سیالبی ریلے میں بہہ گئی

    بھارت:شملہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مندر تباہ ، کالج کی عمارت سیالبی ریلے میں بہہ گئی

    نئی دہلی:بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں موسلا دھار بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں پیر کی صبح سات بجے موسلادھار بارش کی وجہ سے شیو باوڑی کا مندر مٹی کے تودے کی لپیٹ میں آگیا جس کے باعث 25 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مون سون بارشوں اور طوفان کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 257 ہوگئی جب کہ متعدد زخمی ہیں 24 گھنٹوں کے اندر دو الگ الگ واقعات میں مجموعی طور پر 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ہماچل میں مون سون بارشوں کے دوران قدرتی آفات کا پہلا واقعہ سولن ضلع میں پیش آیا جہاں بادل کے پھٹنے (Cloud Burst) کے واقعے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرے واقعے میں مٹی کا بڑا تودہ ایک مندر پر گرگیا لینڈ سلائیڈنگ میں شیو مندر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ملبے تلے دب کر11 افراد ہلاک ہوگئے لینڈ سلائیڈنگ کے ایک اور واقعے میں 20 افراد ملبے تلے دب گئے تاہم ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں یہ مندر شملہ کے نواحی علاقے بالو گنج میں سمر ہل پر واقع ہے ساون پیر کی وجہ سے مندر میں صبح سے ہی ہجوم تھا۔

    نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

    شدید بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے پہاڑی سے پتھر اب بھی گر رہے ہیں ملبے کے ساتھ مندر کے اوپر چار سے پانچ درخت گر گئے اس سے زیادہ نقصان ہوا ہے مندر میں دفن ایک شخص نے اپنےرشتہ دارکو فون کرکے جلد بازیاب کرانےکی درخواست کی ہے-

    ادھر اتراکھنڈ میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک کالج کی عمارت گر کر سیلابی ریلے میں بہہ گئی،اتراکھنڈ کے مالدیوتا میں مسلسل بارش کے درمیان دہرادون ڈیفنس کالج کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی ہے شدید بارش کی وجہ سے ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کی بالہ وادی میں سیلاب جیسی صورتحال ہے بیاس دریا میں تیزی ہے حکام کے مطابق یہاں بہت سے سیاح پھنسے ہوئے ہیں-

    یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، افغان محکمہ تعلیم

    یاد رہے کہ ہماچل پردیش سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ملک کی سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست ہے۔ 24 جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں میں اب تک 257 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں صرف لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 66 جب کہ دیگر واقعات میں 191 افراد ہلاک ہوئے۔ 32 لوگ لاپتا ہیں اور 290 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ 1,376 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 7,935 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

    بھارتی محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ جنوب مغربی بحیرہ عرب کی مون سونی ہوائیں ہمالیہ کے دامن سے ٹکرا رہی ہیں اس لیے ریاست ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید بارشوں کا سلسلہ چند روز اور جاری رہے گا، اگلے 24 گھنٹوں میں ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ سمیت 11 ریاستوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے-

    امریکا میں بھارتی شہریوں پر فراڈ کا جرم ثابت،ملزمان کو15 سال سے زائد قید کی …

  • نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

    نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

    نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی انوکھی اپیل پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کا گولڈن ٹک ختم کر دیا-

    باغی ٹی وی: یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی کی گولڈن ٹک کی تصدیق کا غیر متوقع نقصان بھارتی وزیر اعظم کی عاجزانہ درخواست پر عمل کرنے کے براہ راست نتیجہ کے طور پر آیا جہاں انہوں نے قوم کے باشندوں کو دعوت دی کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پروفا ئلز پر ہندوستانی پرچم کے ساتھ اپنی ڈسپلے تصویروں کو تبدیل کریں

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق77ویں یوم آزادی سے قبل13 اگست کو نریندر مودی نےایکس پر پیغام جاری کیا اور بھارتی شہریوں سے درخواست کی کہ سب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈسپلے پکچر پر بھارتی جھنڈے کی تصویر لگائیں ہر گھر ترنگا تحریک کے جذبے کے تحت، آئیے ہم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پی کو تبدیل کریں، یہ انوکھی کوشش ہمارے پیارے ملک اور ہمارے درمیان تعلق کو مزید گہرا کرے گی-

    یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، افغان محکمہ تعلیم


    تاہم مودی کی اس فرمائش کے بعد حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی رہنماؤں سمیت بی سی سی آئی نے بھی ڈی پی تبدیل کی، جس کے بعد ان سب کا گولڈن ٹک یا بلیو ٹک ختم ہوگیا-

    واضح رہے کہ ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس کی پالیسی میں کئی تبدیلیاں کیں جن میں سے ایک مفت بلیو ٹک کو ختم کرکے اکاؤنٹ کو ویریفائیڈ کرانے کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنا تھا مسک نے مفت بلیو سروس کو کرپٹ قرار دیا تھا، کیونکہ کئی معروف شخصیات کے جعلی اکاؤنٹس بنالیے گئے تھے، تاہم نئی پالیسی کے تحت تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو ان کے اصلی نام استعمال کرنے اور تصاویر ڈسپلے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    امریکا میں بھارتی شہریوں پر فراڈ کا جرم ثابت،ملزمان کو15 سال سے زائد قید کی …

    بی سی سی آئی کا اکاؤنٹ "BCCI” کے نام سے تصدیق شدہ تھا اور اس نے اپنی ڈسپلے پکچر کے طور پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لوگو کی تصویر کا استعمال کیا تھا لیکن جب بی سی سی آئی نے اپنی ڈسپلے تصویر کو ہندوستانی ترنگے میں تبدیل کر دیا، تو X نے اس اکاؤنٹ سے گولڈن ٹک ہٹا دیا ایکس کے ترمیم شدہ معیار کے مطابق اب انتظامیہ بی سی سی آئی کی پروفائل کا جائزہ لے گی اور اگر یہ تمام اصولوں پر پورا اترے گی تو اس کا بلیو ٹِک بحال کیا جائے گا-

    76 ویں یوم آزادی پرگوگل کی پاکستان کو مبارکباد

  • یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، افغان محکمہ تعلیم

    یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، افغان محکمہ تعلیم

    افغان محکمہ تعلیم کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں خواتین کو دوباہ داخلہ دینے کیلئے تیارہیں، تاہم اس بات کی منظوری طالبان کی اعلٰی قیادت دے گی۔

    باغی ٹی وی: نیوزایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طالبان نے دسمبر 2022 میں خواتین کی یونیورسٹی تعلیم پر پابندی لگا دی تھی جس سے عالمی سطح پر غم و غصہ پیدا ہوا تھا اگست 2021 میں اقتدارسنبھالنے کے بعد چھٹی جماعت کےبعد سےلڑکیوں کو اسکول جانے سے روک دیا تھا،طالبان کے عبوری حکومت سنبھالنے کے بعد سے اففانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کی تعلیم پرپابندی عائد کی گئی۔

    افغان وزیرتعلیم ندا محمد ندیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں مخلوط تعلیم پرپابندی لازمی تھی کیونکہ کچھ مضامین پڑھائے جانے سے اسلام کے اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے،یہ پابندی طالبان سپریم کمانڈر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی طرف سے لگائی گئی تھی،یہ عارضی ہے ، مخلوط تعلیم، نصاب اور ڈریس کوڈ کا مسئلہ حل ہو جائے گا تو یونیورسٹیاں دوبارہ کھول دی جائیں گی ہیبت اللہ اخوندزادہ کی طرف سے جنوبی شہر قندھار سے جاری کردہ پابندی اگلے نوٹس تک برقرار ہے۔

    کینیڈا:سکھوں کاہندو مندر پر حملہ ،پوسٹر آویزاں کر دیئے

    وزارت تعلیم کے مشیر مولوی عبدالجبار نے کہا ہے کہ جیسے ہی ملاہیبت اللہ اخونزادہ کا حکم ہوگا یونیورسٹیاں خواتین کو دوبارہ داخلہ دینے کیلئے تیارہوں گی،تاہم اس حکم کا نفاذ کب ہوگا،اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا،ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نےکہا کہ یونیورسٹیاں بند کر دو ،اس لیے بند ہیں، اور جب وہ کہیں گے کھول دو تو اسی روز کھل جائیں گی، ہمارے رہنما خواتین کی تعلیم کے حق میں ہیں-

    گوگل کا ای دستخط متعارف کرانے کا فیصلہ

  • امریکا میں بھارتی شہریوں پر فراڈ کا جرم ثابت،ملزمان کو15 سال سے زائد قید کی سزا

    امریکا میں بھارتی شہریوں پر فراڈ کا جرم ثابت،ملزمان کو15 سال سے زائد قید کی سزا

    امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ ایک بھارتی شہری کو امریکا اور دیگر جگہوں پر بڑے پیمانے مالی فراڈ کرنے کے جرم میں 15 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی، دیگر پانچ سزا کے انتظارمیں ہیں۔

    باغی ٹی وی: متاثرین میں پاکستانی اور بھارتی نژاد معمر امریکی شہری بھی شامل تھے، اس گینگ کے سرغنہ اور کچھ دیگرافراد امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم تھےٹیکساس کے جنوبی ضلع میں امریکی اٹارنی علمدار ایس ہمدانی نے اعلان کیا کہ میل فراڈ کرنے کی سازش میں سرغنہ کو وفاقی جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    26 سالہ ایم ڈی آزاد، ایک ہندوستانی شہری جو غیر قانونی طور پر ہیوسٹن میں مقیم تھا، نے 15 اگست 2022 کو جرم قبول کیا، اور اعتراف کیا کہ اس نے 2019-2020 کے دوران ایک فراڈ کی رِنگ میں حصہ لیا اس نے ہیوسٹن سمیت مختلف امریکی شہروں میں کام کیا اور سیکڑوں بزرگ شہریوں کو نشانہ بنایا۔

    گوگل کا ای دستخط متعارف کرانے کا فیصلہ

    امریکی ڈسٹرکٹ جج کینتھ ہوئٹ نے اب آزاد کو وفاقی جیل میں 188 ماہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ہندوستان کے شہری آزاد کو قید کی سزا کے بعد برطرفی کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گاایم ڈی آزاد کی طرح ہی دیگر پانچ دیگر بھارتی شہری، جن میں انیرودھا کالکوٹ 26، سُمیت کمار سنگھ 26، ہمانشو کمار 26، اور ایم ڈی حسیب 27 نامی افراد نے بھی فراڈ کا اعتراف کیا ہے، جو ابھی زیر حراست ہیں اور اپنی سزا کا انتظار کررہے ہیں عدالت میں سماعت کے موقع پر استغاثہ نے امریکا میں مقیم ایم ڈی آزاد کو سرغنہ قرار دیا، جو بھارت میں کال سینٹر کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اس دوران متاثرہ افراد کے متعدد خطوط بھی پڑھے گئے۔

    ہمدانی نے کہا کہ اس معاملے میں متاثرین مالی طور پر تباہ ہوئے تھےاس دھوکہ دہی میں بار بار ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بزرگ اور کمزور لوگوں کا شکار کیا جنہوں نے مزید رقم دینےسے انکار کرنے پر انہیں دھمکیاں دیں ہماری امید، اور بہت سے متاثرین کی، ڈیٹرنس ہے تاکہ دوسروں کو روکا جا سکےجو ہماری کمیونٹی اور اس سے باہر اسی طرح کا نقصان کرنے کے بارے میں سوچیں گے۔

    کینیڈا:سکھوں کاہندو مندر پر حملہ ،پوسٹر آویزاں کر دیئے

    محکمہ انصاف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلساز گروہ نے مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے متاثرین کو دھوکہ دیا اور لوگوں کو کہا کہ آپ گفٹ کارڈ خرید کر رقم بھیجیں۔ ملزمان متاثرین سے فون یا انٹرنیٹ سائٹس کے ذریعے کمپیوٹر تکنیکی فراہم کرنے کے لیے رابطہ کرتے تھے۔ ایک بار جب متاثرین نے دھوکہ دہی کرنے والوں سے رابطہ کیا، تو انہیں مختلف کہانیاں سنائی گئیں جیسے کہ وہ کسی ماہر سے بات کر رہے ہیں۔

    اس کے بعد ملزمان نے متاثرین کے ذاتی ڈیٹا اور بینک اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات تک رسائی حاصل کی متاثرین نے ان کی خدمات حاصل کرنے کے عوض فیس ادا کی گئی اکاؤنٹس میں ہیرا پھیری کی تاکہ یہ ظاہر ہو کہ متاثرہ کو ٹائپوگرافیکل کی وجہ سے بہت زیادہ رقم کی واپسی کی گئی تھی اس کے بعد متاثرین کو مختلف طریقوں سے بعض اوقات متعدد بار دوبارہ نشانہ بنایا جاتا تھا اور رقم ادا نہ کرنے پر انہیں جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی جاتی تھی۔

    سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا

    اسکیم کے ایک حصے میں دھوکہ باز متاثرین سے فون یا انٹرنیٹ سائٹس کے ذریعے کمپیوٹر تکنیکی مدد کے لیے رابطہ کرتے اور متاثرین کو کسی خاص فون نمبر پر بھیجتے تھے۔ ایک بار جب متاثرین نے دھوکہ دہی کرنے والوں سے رابطہ کیا، تو انہیں مختلف کہانیاں سنائی گئیں جیسے کہ وہ کسی ماہر سے بات کر رہے تھے جسے تکنیکی مدد کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے کمپیوٹر تک ریموٹ رسائی کی ضرورت تھی۔ اس کے بعد دھوکہ بازوں نے متاثرین کے ذاتی ڈیٹا اور بینک اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات تک رسائی حاصل کی۔

    ایف بی آئی، یو ایس پوسٹل انسپیکشن سروس اور آئی آر ایس کریمنل انویسٹی گیشن نے ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز، فورٹ بینڈ کاؤنٹی شیرف آفس اور دیگر مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول شیرف آفس اور آگسٹا کاؤنٹی، ورجینیا کے کامن ویلتھ کے اٹارنی کے دفتر کی مدد سے تفتیش کی۔ اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی بیلنڈا بیک اور کوئنسی اولیسن نے مقدمہ چلایا۔

    انگریز دور کے قوانین کو تبدیل کرنے کا بھارتی پارلیمنٹ میں ترمیمی بل پیش

  • 76 ویں یوم آزادی پرگوگل کی پاکستان کو مبارکباد

    76 ویں یوم آزادی پرگوگل کی پاکستان کو مبارکباد

    گوگل دنیا کے مختلف ممالک کے اہم ثقافتی اور قومی دنوں کی مناسبت سے ڈوڈلز پیش کرتا ہےپاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے لیے اپنا نیا ڈوڈل پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی :گوگل کی جانب سے پیش کئے گئے ڈوڈل میں دریائے سندھ کی’بلائنڈ ڈولفن‘ کو دکھایا گیا ہے، ڈوڈل کے نچلے حصے پر سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے ڈوڈل پر کلک کریں تو اسکرین پر آتش بازی ہوتی دکھائی دیتی ہے، اور پاکستان کا جھنڈا بھی بنتا ہے۔
    youm e azadi
    گوگل نے ڈوڈل تبدیل کرنے کے ساتھ اپنے پاکستانی صارفین کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یوم آزادی مبارک ہو پاکستان، آج کے سالانہ ڈوڈل آرٹ ورک میں دانتوں والی ویل کی انواع کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان کے دریائے سندھ کی مقامی ڈولفن ہے۔

    گوگل نے لکھا کہ آج کے دن 1947 میں، پاکستان نے اپنی آزادی حاصل کی اور تقریباً 200 سال برطانوی تسلط کے بعد ایک خودمختار ملک بن گیا,1947 میں ہندوستانی آزادی ایکٹ کے بعد، مسلمان ہندوستانی اپنی خود مختار قومی ریاست چاہتے تھے اور پاکستان کی تحریک شروع کی۔ اس تحریک کی قیادت آل انڈیا مسلم لیگ نے کی، جس کی قیادت محمد علی جناح نے کی۔

    آج کے ڈوڈل آرٹ ورک میں دانتوں والی وہیل کی انواع کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان کے لیے مقامی ہے دریائے سندھ کی ڈولفن۔ یہ خطرے سے دوچار نسل جسے اردو اور سندھی میں بھولن بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے ساحلوں پر خاص طور پر دیکھنے کو ملتی ہے یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان!

  • نوازشریف اس دن آئے گا جس دن انصاف کی توقع ہو گی،خواجہ آصف

    نوازشریف اس دن آئے گا جس دن انصاف کی توقع ہو گی،خواجہ آصف

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے قافلے کو اپنی منزل تک پہنچایا-

    باغی ٹی وی:سیالکوٹ میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا آج اگر ن لیگ متحرک ہوتی ہے تو وہ گزشتہ پانچ سال ثابت قدمی کا نتجہ ہے, آج سوا سال کی حکومت کے بعد پاکستان کی عوام کی عدالت میں پیش ہوئے، اس حکومت کے وزیراعظم شہباز شریف رہے،پاکستان کی تاریخ میں اتنی مشکل وزارت عظمیٰ شاید کسی نے گزاری ہو، جس طرح شہبازشریف نے گزاری تمام پارٹیوں کو لے کر قافلے کو اپنی منزل تک پہنچایا،ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ چار سال کا سارا گند صاف کیا لیکن ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،جو ڈالر آج تین سو کا ہے پانچ سو کا ہونا تھا، جو تباہی عمران کی کابینہ کر کے گئی شاید ہی پاکستان سلامت رہتا، ہم نے اسکی بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے ملک کو نکال کر سواسال مکمل کیا، آپ کو اسکے چار سال کے اتنے اسکینڈلز ملیں گے کہ انہوں نے گھٹیا سے گھٹیا حرکات دیکھنے کو ملیں گی، اس نے قانون کا ہاتھ اپنے گریبان تک آنے سے روکے رکھا، عدلیہ انکی آخری پناہ گاہ ہے، انشاللہ انصاف کا بول بالا ہوگا، جب نوازشریف واپس آئینگے گے تو اسکو ایسی عدلیہ کا سامنا کرنا پڑے جو اسے انصاف دے، آج عمران کے پاس ہائی کوٹ اور سپریم کورٹ کا دروازہ کھلا ہے، لیکن نواز شریف کے پاس کوئی دروازہ نہیں کھلا، پاکستان کی تاریخ میں بیٹی باپ کو جیل ملنے آئی تو اسے جیل سے گرفتار کیا گیا،

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب لوگوں نے مجھے گرفتار کروایا اس سے قبل بھی ان لوگوں کے والد نے مجھے گرفتار کروایا تھا،خواجہ آصف تو کہیں نہیں بھاگا، کہاں ہے آج پی ٹی آئی کی قیادت،اپنے گھروں کو لاوارث چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں،اور کچھ ایسے ہیں جنہوں نے چوتھی چوتھی پارٹی بدلی کوئی شرم کوئی حیا ہوتی ہےنو مئی کو کیا ہوا تھا یہاں سے جلوس لے کر کینٹ گئے تھے اور کہتے تھے خواجہ آصف کے گھر پر بھی حملہ کرنا ہے، عمران کے بہت چاہنے والے ہوں گے لیکن اسکے ساتھ کون کھڑا ہے بتا دیں، ایک دو چھاپہ کیا پڑا غائب ہوگئے ،ایک خاتون ہے ہمارے ضلع کی اسکو خود بھی یاد نہیں کہ اسنے کتنی پارٹیاں بدلیں، لیکن نواز شریف کیساتھ تمام لوگ کھڑے رہے نواز کی ثابت قدمی تھی کہ آج اسکا ورکر اسکے ساتھ کھڑا ہے، حمزہ سوا دو سال قید رہاپورا خاندان قید ہوگیا تھا،انکو تو ابھی دس دن ہوئے ہیں شکایت کرتا ہے کہ وہاں مچھر ہے کیا ننہال گئے ہو؟، آج 76 واں یوم آزادی ہے اللہ نے آج بھی ملک کو قائم رکھا ہے، نو مئی ایسا سانحہ ہے جو سوچا سمجھا منصوبہ تھا، جو ہندوستان 75 سالوں میں نہ کر سکا وہ عمران خان نے کر دیا، اسکے وارے میں نہیں تھا اگر اسکی مرضی کا چیف نئیں آتا تو منصوبہ بنایا کہ ملک بھی نہیں رہے گا آج تک اس نے نو مئی کے واقع کی مزمت نہیں کی، اسکے ساتھی یا مفرور ہیں یا لوٹے ہوگئے ہیں، مجھے فخر ہے کہ میں ایسے قائد کا ورکر ہوں جو پہاڑ کی طرح ظلم کے سامنے کھڑا رہا،
    لوگ پوچھتے ہیں کہ نواز کب واپس آئے گا،آپ بتائیں کہ نواز واپس آئے تو اس موجودہ عدلیہ سے انصاف کی توقع ہو سکتی ہے، نوازشریف اس دن آئے گا جس دن انصاف کی توقع ہو گی،ہم یہ نہیں کہتے کہ عدلیہ ہماری حمایت کرےعدلیہ انصاف کی ہمایت کرے، خواتین کے کہنے پر ہم پہ سیاست نہیں کریں گے، پارلیمان قانون کی ماں ہے،

    76 واں یوم آزادی،مزار قائد اورعلامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جو کچھ کیا اس کے بعد اس کے نتائج کی ذمے داری بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر ہے۔

    نگراں وزیراعظم کا نام کہیں اور سے سامنے آنے میں کوئی حقیقت نہیں۔ خواجہ آصف

    قبل ازیں سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا نام کہیں اور سے سامنے آنے میں کوئی حقیقت نہیں ہے جبکہ خواجہ آصف نے میڈیا کو بتایا کہ ضرورت تھی کہ چھوٹے صوبوں کو حکمرانی میں حصہ دیا جائے اور نگران وزیراعظم کیلئے انوارالحق کا نام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر دیا گیا ہے جبکہ انوار الحق کا نگران وزیراعظم بننا بہت ہی اچھی بات ہے کیونکہ انوارالحق کانام نگران وزیراعظم کیلئے سرفہرست تھا۔

    سابق وزیر دفاع خواجہ آصف دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اگلے مہینے ستمبر میں پاکستان آجائیں گے اور نوازشریف کو اختر مینگل کے تحفظات کو دورکرنا چاہئے کیونکہ ہمیں بلوچستان کےمسائل کا قومی حل تلاش کرنا چاہئے جبکہ ہمیں بلوچستان کے ناراض لوگوں کو بھی قومی دھارے میں لانا چاہئے اور اسی میں بہتری ہے۔

    76 واں یوم آزادی،مزار قائد اورعلامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

  • پٹرولیم مصنوعات میں 24 روپےفی لیٹر تک اضافے کا امکان

    پٹرولیم مصنوعات میں 24 روپےفی لیٹر تک اضافے کا امکان

    عالمی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ، پاکستان اگلے دو ماہانہ جائزے 16سے31 اگست تک پیٹرولیم کی قیمتوں میں 14 سے 24 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : "بزنس ریکارڈ” کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15 دنوں کے دوران تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا، حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) فی لیٹر 24 روپے بڑھا سکتی ہے۔

    حکومت پہلے ہی یکم اگست 2023 سے پٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں تقریباً 20 روپے کا اضافہ کر چکی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض کی شرائط نے حکومت کو مجبور کیا کہ وہ اشیاء کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کو مقامی صارفین تک پہنچائے۔

    76 واں یوم آزادی،مزار قائد اورعلامہ اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

    گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ریفائنڈ مصنوعات کی قیمتیں 13 ڈالر فی بیرل اضافے سے 111 ڈالر فی بیرل اور پیٹرول کی قیمت 7 ڈالر فی بیرل اضافے سے 97 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پیٹرول پر 55 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے، ان کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ اگست میں افراط زر کو متاثر کرسکتا ہے۔

    76 واں جشن آزادی:پاکستان میں غیرملکی سفیروں کا پیغام