Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ٹی آئی کے مزید رہنما پارٹی سےعلیحدہ ہو گئے

    پی ٹی آئی کے مزید رہنما پارٹی سےعلیحدہ ہو گئے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما صمصام بخاری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں نہ کبھی وائلنس کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا اور نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے، یہ ملک ہمارا ہے، ادارے ہمارے ہیں، ہمیں مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، آج تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں۔

    ذرائع کے مطابق دوسری جانب صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سے ملاقات کی صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ چند روز میں پریس کانفرنس کرکے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    گزشتہ روز گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولت اختیار کی تھی اور تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا،صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے وفد کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

    صدر آئی پی پی علیم خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے، ملکی معاملات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، ہم ملکی مسائل کا عملی حل دیں گےجان بوجھ کر ملک کے پانچ سال ضائع کیے گئے، ہمیں اس تاخیر کا ازالہ کرنا ہوگا، عام آدمی کو صرف اپنے مسائل سے غرض ہے، نوجوان طبقے کو امید دلانا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرے سے خبردار کر دیا

    پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرے سے خبردار کر دیا

    اسلام آباد: مون سون کی بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ بڑھنے لگا۔

    باغی ٹی وی: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا ہے دریائے راوی اور دریائے چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر ڈیمز تقریبًا پانی سے بھر چکے ہیں-

    پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائےستلج اور بیاس کےبالائی علاقوں میں بارشوں کےامکانات ہیں آئندہ 24 گھنٹے میں بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں،مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے بھی امکانات ہیں۔

    مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میانوالی اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور بھکر میں بھی بارش متوقع ہے۔

    انتخابات میں مداخلت کا الزام ، ٹرمپ پر فرد جرم عائد

    اسی طرح محکمہ موسمیات کی طرف سے منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔ چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، سندھ کےساحلی علاقوں میں بھی بوندا باندی کاامکان ہےآزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے خضدار، کوہلو اور قلات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

    پاک چین دوستی اورسی پیک کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،چین

  • ڈرامہ نویس  اور ممتاز سماجی کارکن علی زاہد

    ڈرامہ نویس اور ممتاز سماجی کارکن علی زاہد

    جس میں محنت تو ہو پر بھوک مٹائے نہ کبھی
    ہم نے وہ رزق ہی بونے سے بغاوت کی ہے

    علی زاہد
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو اور سندھی کے معروف ادیب، شاعر، صحافی ، کالم نگار ، ڈرامہ نویس اور ممتاز سماجی کارکن علی زاہد صاحب 15 اگست 1973 میں تحصیل خیر پور ناتھن شاہ ضلع دادو سندھ کے قصبہ خانپور میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام زاہد علی اور عباسی قبیلے سے تعلق ہے لیکن وہ علی زاہد کے قلمی نام سے مشہور ہیں ۔ ان کی مادری زبان سندھی ہے لیکن اردو اور سندھی زبان میں لکھتے اور شاعری کرتے ہیں ۔ ان کی تعلیمی قابلیت بی اے اور ڈپلومہ ہولڈر ہیں ۔ انہوں نے نظم اور نثر میں لکھنے کا آغاز 1997 سے کیا جبکہ صحافتی کیریئر کا آغاز 1999 میں سندھی روزنامہ، شام اور ہلچل سے سب ایڈیٹر کی حیثیت سے کیا ۔

    روزنامہ سچ، روزنامہ، سندھو، روزنامہ تعمیر سندھ کے ادارتی صفحہ کے انچارج اور عبرت میگزین کے اسسٹنٹ ایڈیٹر رہے۔ انہوں نے کالم نگاری کا آغاز روزنامہ جاگو سے کیا جس کے بعد روزنامہ ہلچل، سندھو، عبرت، عبرت میگزین، سندھ ڈائجسٹ، تعمیر سندھ اور سوب Sobh میں مجموعی طور پر 2000 کے لگ بھگ کالم، آرٹیکلز اور اداریے لکھے ہیں وہ اس وقت سندھی زبان کے سب سے بڑے اخبار روزنامہ کاوش کے ایڈیٹوریل پیج کے انچارج کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور کالم نگاری بھی کر رہے ہیں ۔ علی زاہد ڈرامہ نگار بھی ہیں سندھ اور پنجاب میں انہوں نے متعدد ڈرامے اسٹیج کئے ہیں جبکہ سندھی زبان کے سب سے بڑے ٹی وی چینل K T N کے ڈرامہ ” ھوء اکیلی” (وہ اکیلی) میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔

    علی زاہد کے اب تک 3 شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں جن میں سندھی کی دو کتابیں ” ناچٹی” (رقاصہ) اور ” عدم کان اگتی” (عدم سے آگے) اور اردو شاعری کی کتاب” الفاظ کی خانہ بدوشی” شامل ہیں سندھی زبان کے نامور شاعر جمن دربدر کی سوانح حیات پر مبنی کتاب” وٹھی ہر ہر جنم وربو” بھی ان کی تصنیف ہے۔ علی زاہد ایک حساس ادیب، شاعر، صحافی اور کالم نگار ہیں جن کی تحریروں خواہ شاعری میں غم دنیا ، غم روزگار اور رومانویت شامل ہیں ۔ وہ ایک سیلانی طبیعت کے مالک ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جمن در بدر کی زندگی پر بھی قلم اٹھایا ہے اس لیے قاری کو ان کی شاعری میں بوریت ، اکتاہٹ اور مایوسی کا احساس نہیں ہوتا۔

    علی زاہد کی اردو اور سندھی شاعری سے انتخاب قارئین کی نذر
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جس میں محنت تو ہو پر بھوک مٹائے نہ کبھی
    ہم نے وہ رزق ہی بونے سے بغاوت کی ہے

    جب بھی گیا موہن جو دڑو کی گلیوں میں
    چہرے سب جانے پہچانے لگے ہیں

    جو بت شکن تھے وہ بت ساز بن چکے کب کے
    خدا کی خلق پہ انساں کا دور دورا ہے

    تا عمر بھیڑیوں سے لڑا ہے سکون سے
    درویش جھونپڑی میں پڑا یے سکون سے
    میں لو میں، پیاس میں، افلاس میں بھی ہوں زاہد
    میں تھر کی ریت میں ، برسات میں ملوں گا تمھیں

    جنہوں نے عمر بھر انصاف رکھا تاک نسیاں پر
    لگی ٹھوکر تواٹھتے ہی ، سزا کی بات کرتے ہیں

    وہی ہے التجا اب بھی ، وہی گریہ غریبوں کا
    وہی تیور ہیں صاحب کے ، انا کی بات کرتے ہیں

    کچھ تھا بیزار زہد سے زاہد
    کچھ بے ایمان کر گئے تم بھی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    الائي ڪير آ مون ۾، الائي ڪير آهيان مان؟
    مٽيءَ تي ايئن پيو آهيان، مٽيءَ جو ڍير آهيان مان!

    بقا جي بات ناهي ڪا، فنا جو فلسفو آهيان،
    ٽِڪي پيو وقت آ مون ۾، جُڳن جو ڦير آهيان مان.

    اکين جي ساهمي تنهنجيءَ عجب هي تور ڪئي منهنجي!
    رَتِي منهنجو وزن نڪتو! مون سمجهو سير آهيان مان!

    اوهان جي ماڳ جا منظر مٺي ڌنڌلائبا هوندا،
    اگهو بس آرسي پنهنجي، گهڙيءَ جو مير آهيان مان.

    اهي سج، چنڊ، تارن جون سموريون روشنيون اڪري،
    وڌيو هو بيخوديءَ مان جو عدم ڏي، پير آهيان مان.

    پُڇو ٿا ڪير آ زاهد! ڪٿان آيو، ڪٿي ويندو!؟
    الائي ڇو نه ٿا سمجهو! الائي ڪير آهيان مان!
    ,………….

    رقص آ؟ ڇير آ؟ نه ٿو ڄاڻان،
    مون ۾ هي ڪير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.

    دل جي ڌڪ ڌڪ ۽ وقت جي ٽڪ ٽڪ،
    ضبط آ، ڦير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.

    بس خبر آ ته توسان عشق آهي،
    پاءُ آ، سير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.

    ڇو ٿيو آ ڪڏهن منُ ماڪوڙي؟
    ڇو ڪڏهن شير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.

    منهنجي بربادين پٺيان ڪنهنجو،
    هٿ آ، پير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.

    هي به ڪافي آ، هم قدم آهين،
    آخري سير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.

    دوست زاهد اکين جا اجرا سڀ،
    ڪنهنجي دل مير آ؟ نه ٿو ڄاڻان.
    ,…………

    جاڳ جا ڌڻي شاعر, رات پڻ سفر آھي
    شاعري آ پنڌ اوکو, ڏآت پڻ سفر آھي

    سج کي ڏسي ڪوئي هو رڳو سفر ناهي
    ٻاٽ ۾ ھوء جگنوء جي جهات پڻ سفر آھي

    زندگيء جي شطرنج جي مونجھ ڪير ڪيئن سمجهي,
    .جيت ماڳ آھي پر مات پڻ سفر آھي

    تو پرن سان جهاڳيون هن, منزلون پکيئڙا پر
    جا ٽلي ٿي ٽاريء تي, لات پڻ سفر آھي.

    اڄ جو علي زاهد, ڪالھ آنء آدم هئس,
    وقت ئي سفر ناهي, ذات پڻ سفر آھي.

  • ایرانی شہزادی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی

    ایرانی شہزادی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی

    ایران کے سابق بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی شہزادی ایمان پہلوی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1959 میں، ایران کے گلستان محل کے ہال آف مررز میں اس وقت خوشی کا سماں تھا جب ایران کے شاہ، جسے محمد رضا شاہ بھی کہا جاتا ہے، نے 21 سالہ فرح دیبا سے شادی کی۔ نوجوان شہزادی نے نور العین ڈائمنڈ ٹائرا کے ساتھ ایک شاندار گاؤن پہنا تھا، اور اپنی شادی میں بہت زیادہ تجسس کا باعث بنی، جس نے دنیا بھر میں پریس کی توجہ حاصل کی اور ایران کی نوجوان ملکہ کے طور پر سرخیاں بنائیں۔

    یارا ابو الجدایل نے 100 میٹر ورلڈ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    اب، 60 سال سے زائد عرصے بعد، ان کی پوتی ایمان پہلوی اپنے ساتھی بریڈلی شرمین کے تجویز کے بعد اپنی شاندار شادی کی تیاری کر رہی ہے 29 سالہ شہزادی ایمان پہلوی کی منگنی امریکی ادارے میں کام کرنے والے ساتھی بریڈلی شرمین سے ہوئی ہے دونوں میں تین برس سے گہری دوستی تھی، شہزادی کی منگنی کی تصدیق سابق شاہی گھرانے نے سوشل میڈیا پر کی،دونوں کی پہلی ملاقات 2017 میں ایک مشترکہ دوست کے گھر ہوئی تھی، بعدازاں عالمی وبا کووڈ 19 کے دوران دونوں کی دوستی پروان چڑھی۔

    ڈل کمپنی پر بڑا جرمانہ عائد


    1959 میں شہزادی کے دادا ، ایران کے سابق اور آخری بادشاہ محمد رضا نے 40 برس کی عمر میں 21 سالہ فرح دیبا سے عالیشان شادی کی تھی جس کے چرچے کئی عرصے تک زبان زدِ عام رہےمحمد رضا پہلوی 16 ستمبر 1941 سے 11 فروری 1979 تک ایران کے بادشاہ رہے۔

  • انتخابات میں مداخلت کا الزام ، ٹرمپ پر فرد جرم عائد

    انتخابات میں مداخلت کا الزام ، ٹرمپ پر فرد جرم عائد

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر جج رابرٹ میک برنی نے 2020 کے جارجیا کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر فردِ جرم کی گئی ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 اتحادیوں پر بھی جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

    گرینڈ جیوری نے ایک دن کی سماعت کے بعد فردِ جرم عائد کی، استغاثہ نے جارجیا میں 2020 کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پرثبوت پیش کیے تھے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔

    فلٹن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ولیس کی طرف سے لگائے گئے الزامات، ٹرمپ کو درپیش قانونی پریشانیوں میں اضافہ کرتے ہیں، جو 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ بہت جلدسعودی عرب کا دورہ کریں گے

    98 صفحات پر مشتمل وسیع فرد جرم میں 19 مدعا علیہان اور مجموعی طور پر 41 مجرموں کی فہرست ہے، تمام مدعا علیہان پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کا استعمال منظم جرائم کے گروہوں کے ارکان کو نشانہ بنانے کے لیے کیا جاتا ہے اور انہیں 20 سال تک قید کی سزا سنائی جاتی ہے دیگر مدعا علیہان میں ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس کے سابق چیف آف اسٹاف مارک میڈوز اور وکلاء روڈی گیولیانی اور جان ایسٹ مین شامل تھے۔

    فرد جرم میں کہا گیا کہ ٹرمپ اور اس فرد جرم میں لگائے گئے دیگر مدعا علیہان نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ ٹرمپ ہار گئے، اور وہ جان بوجھ کر اور جان بوجھ کر غیر قانونی طور پر انتخابات کے نتائج کو ٹرمپ کے حق میں تبدیل کرنے کی سازش میں شامل ہو گئے۔

    نامزد افراد کے وکلاء نے یا تو تبصرہ کرنے سے انکار کردیا یا فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    یہ معاملہ 2 جنوری 2021 کو ہونے والی ایک فون کال سے شروع ہوا جس میں ٹرمپ نے جارجیا کے اعلیٰ انتخابی اہلکار، بریڈ رافنسپرگر پر زور دیا کہ وہ ریاست میں اپنے تنگ نقصان کو واپس کرنے کے لیے کافی ووٹ "تلاش” کریں ٹرمپ کے حامیوں نے قانون سازوں کو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کرنے سے روکنے کی ناکام کوشش میں چار دن بعد یو ایس کیپیٹل پر دھاوا بول دیا۔

  • مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میانوالی اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور بھکر میں بھی بارش متوقع ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    اسی طرح محکمہ موسمیات کی طرف سے منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔ چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، سندھ کےساحلی علاقوں میں بھی بوندا باندی کاامکان ہےآزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے خضدار، کوہلو اور قلات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

    ایرانی وزیر خارجہ بہت جلدسعودی عرب کا دورہ کریں گے

  • مسلح ڈاکو کی فائرنگ نائیجیریا کی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر تباہ

    مسلح ڈاکو کی فائرنگ نائیجیریا کی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر تباہ

    مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نائیجیریا کی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر شمالی وسطی نائجیریا کی ریاست نائیجر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: فضائیہ کےترجمان ایئر کموڈور ایڈورڈ گبکویٹ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ریاست کے شیرو مقامی حکومت کے علاقے میں چوکوبا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا تفتیش جاری ہے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جہاز میں کتنے لوگ سوار تھے۔

    دو فوجی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اس ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی جسے اتوار کے روز حملے کے متاثرین کو نکالنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ اس حملےکم از کم 10 فوجی ہلاک ہو گئے تھے، شمالی نائیجیریا میں اسلامک اسٹیٹ آف ویسٹ افریقہ کے ساتھ ساتھ سرگرم ہے، جو کہ اسلامک اسٹیٹ کا علاقائی الحاق ہے۔

    اقتصادی کامیابی کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے،یوم آزادی پر امریکا کا پیغام

    نائیجر ریاست دارالحکومت نیامی کے جنوب مشرق میں سینکڑوں کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں گزشتہ ماہ ایک فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کر لیا گیا تھا مسلح گروہ نائیجیریا کے شمال مغرب میں پھیلے ہوئے ہیں جہاں وہ لوٹ مار اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ حالیہ برسوں میں ہونے والے حملوں میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    بھارت:شملہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مندر تباہ ، کالج کی عمارت سیالبی ریلے میں بہہ …

  • پاک چین دوستی اورسی پیک کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،چین

    پاک چین دوستی اورسی پیک کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،چین

    چین نےگوادر میں چینی انجینیئرز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں ،منصوبوں کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں گے-

    باغی ٹی وی :ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ 13 گست کوچینی انجینئرزکے قافلےکو نشانہ بنایا گیا، حملے میں کوئی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا،پاک چین دوستی اورسی پیک کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی-

    وانگ وینبن نے کہا کہ چین پاکستان سے مل کر دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کام جاری رکھے گا، پاکستان میں چینی اہلکاروں ،منصوبوں کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں گے،پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانے نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کا آغاز کیا ہے، پاکستانی حکام منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں، پاکستان میں منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہری،کمپنیاں اور ادارے چوکس رہیں علاوہ ازیں انہوں نے سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ بہت جلدسعودی عرب کا دورہ کریں گے

    واضح رہے کہ 13 اگست کو گوادربندرگاہ کےقریب چینی شہریوں کے ایک قافلے پر حملہ کیا گیا تاہم سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا قافلے پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کیا تھاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی فورسز امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں،گوادر حملے کے بعد چین نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تخریب کاروں کو سخت سزائیں دیں اور چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

    اقتصادی کامیابی کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے،یوم آزادی پر امریکا کا پیغام

  • کراچی: ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

    کراچی: ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

    کراچی کے ملیر میمن گوٹھ میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز مراد میمن گوٹھ کےجاموٹ محلےمیں پیش آیا، بچہ اپنے والد کے ساتھ عقیقے کے پروگرام پر آیا تھا، حادثےکا سبب بننےوالا مین ہول 15 سے 20 دن سے کھلا ہوا ہے، شکایت کے لیے کئی بار یونین کونسل بھی گئے، چیئرمین یونین کونسل کے عملے نے کہا کہ ان کے پاس مین ہول کا ڈھکن نہیں ہے۔

    جاں بحق ہونے والے بچے کے والد عبدا لر حمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایک ہی بچہ تھا،کس کے پاس جائیں،کون سا دروازہ کھکھٹائیں؟،کوئی سننے والا نہیں،دوسری جانب ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے جاں بحق بچے کے والد سے ملاقات کرتے ہوئے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

    ڈل کمپنی پر بڑا جرمانہ عائد

    واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کراچی میں مین ہول میں گرکر اور انتظامیہ کیغفلت کے سبب موت کا واقعہ پیش آیا ہو اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں ٹریفک حادثے میں 30 سالہ ماں اپنی 5 سالہ بیٹی سمیت جاں بحق ہوگئی تھی،فیضان اپنی 30 سالہ بیوی نگینہ اور پانچ سالہ بیٹی ارمش کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ اچانک کتا پیچھے لگ گیا بدحواسی میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک پر موجود گڑھے میں گئی اور تینوں نیچے گر پڑے۔ بدقسمتی یہ رہی کہ عقب سے تیز رفتار کچرے کا ٹرک آرہا تھا جو انہیں کچلتا ہوا گزر گیا،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں کتوں کی بہتات کی وجہ سے رات کے وقت باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔

    سابق وزیر اعظم کی نگراں وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات

    علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن سیکٹر چودہ میں مین ہول میں گرنے سے چار بچوں کی ماں اور ایک مرد جاں بحق ہوگئے تھےمرنے والی خاتون کی شناخت رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی تھی جبکہ جاں بحق ہونے والا مرد پھلوں کا ٹھیلا لگاتا تھا جو رضیہ بی بی کو مین ہول میں گرتا دیکھ کر اسے بچانے کیلئے کودا تھا تاہم زہریلی گیس کے باعث دم توڑ گیا، رضیہ بی بی اپنے گھر واپس لوٹ رہی تھیں کہ گٹر میں گر گئیں اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ رضیہ بی بی روزے کی حالت میں آفس سے اپنے گھر واپس لوٹ رہی تھیں کہ گٹر میں گر گئیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ بہت جلدسعودی عرب کا دورہ کریں گے

    اس سے سے قبل اکتوبر 2021 میں کھلے نالے میں گر کر جاں بحق محنت کش عابد علی کے ورثا نے حکومت سندھ اور ڈی ایم سی کے خلاف 1 کروڑ 44 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا تھا درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ محمد عارف گزشتہ سال جولائی میں آفس سے گھر آتے ہوئے نالے میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ ایک قیمتی انسان حکومت سندھ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کی غفلت سے مارا گیاآج بھی شہر کے زیادہ تر مین ہولز بنا ڈھکن کے ہیں۔ ادارے اپنا کام نہیں کررہے جس کا خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں۔

    جسٹس (ر) مقبول باقر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نامزد

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں ایک فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 85.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 1.3 فیصد کم ہو کر 82.12 ڈالر فی بیرل رہا۔

    یاد رہے چند روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکی ایندھن کے ذخائر اور روس وسعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی قرار دی گئی تھی۔

    دوسری جانب عالمی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ، پاکستان اگلے دو ماہانہ جائزے 16سے31 اگست تک پیٹرولیم کی قیمتوں میں 14 سے 24 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے،گزشتہ 15 دنوں کے دوران تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا، حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) فی لیٹر 24 روپے بڑھا سکتی ہے۔

    حکومت پہلے ہی یکم اگست 2023 سے پٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں تقریباً 20 روپے کا اضافہ کر چکی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض کی شرائط نے حکومت کو مجبور کیا کہ وہ اشیاء کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کو مقامی صارفین تک پہنچائے۔