Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ماں نے 7 ہفتوں کے بچے کو چپ کرانے کیلئے فیڈر میں شراب پلا دی

    ماں نے 7 ہفتوں کے بچے کو چپ کرانے کیلئے فیڈر میں شراب پلا دی

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون نے اپنے روتے بچے کو چپ کروانے کیلئے فیڈر میں شراب بھر کر پلادی۔

    باغی ٹی وی : نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 7 ہفتے کا بچہ شراب پینے کے بعد مدہوش ہوگیا،کیلیفورنیا میں 37 سالہ ہونیسٹی ڈی لا نامی خاتون نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل سے اپنے ہی بچے کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے ڈرائیونگ کے دوران بچے کو چپ کروانے کیلئے فیڈر میں شراب بھر کر پلائی ڈیڑھ ماہ کا بچہ اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ پولیس نے بچے کی ماں کو حراست میں لے لیا۔

    سان برنارڈینو کاؤنٹی شیرف کے محکمہ نے پیر کو بتایا کہ 37 سالہ ہونسٹی ڈی لا پر بچوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام ہے نائبین کو ہفتہ کی صبح 12:45 بجے کے قریب لاس اینجلس سے 55 میل مشرق میں ریالٹو کے غیر مربوط علاقے میں بلایا گیا۔حکام نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ بچہ نشے کی حالت میں پایا گیا ہے بچے کی حالت ظاہر نہیں کی گئی ڈی لا کو 60,000 ڈالر جرمانے کے ساتھ ویسٹ ویلی کے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے-

    پاکستان سے میچ کے بعد کھلاڑی پرسکون ہو جاتے ہیں، بھارتی کرکٹر

    دفتری اوقات جب ملازمین زیادہ غلطیاں کرتے ہیں

  • پاکستان سے میچ کے بعد کھلاڑی پرسکون ہو جاتے ہیں، بھارتی کرکٹر

    پاکستان سے میچ کے بعد کھلاڑی پرسکون ہو جاتے ہیں، بھارتی کرکٹر

    پاک و بھارت کے میچ کے حوالے سے سینئر بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے کہا ہے کہ پاکستان سے میچ کے بعد کھلاڑی پرسکون ہو جاتے ہیں-

    باغی ٹی وی : شیکھر دھون کا کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ہمیشہ ہی مقابلہ اعصاب شکن ہوتاہے، ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں دباؤ تو بہت ہوتا ہے لیکن مزہ بھی آتا ہے،ہمیشہ یہ خیال پایا جاتا ہے کہ ورلڈ کپ چاہے ہار جاؤ لیکن پاکستان سے نہ ہارنا،شیکھر دھون نے کہاکہ ورلڈ کپ جیتنا بھی ضروری ہے اور امید ہے ہم اس بار ورلڈکپ جیتیں گے پاکستان سے میچ کے بعد کھلاڑی پرسکون ہو جاتے ہیں، میں جب بھی گرین شرٹس کے خلاف کھیلا تو ہمیں زیادہ مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی، فیلڈ میں کافی تناؤ کے باوجود ہلکی پھلکی گپ شپ بھی ہو جاتی ہے۔

    افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کے متوقع نام کیا کیا ہونگے؟

    دوسری جانب اگلے 2 ماہ میں کم از کم 5 مرتبہ پاک بھارت ٹاکرا ممکن ہے۔ ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں 2 بار یقینی طور پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا جبکہ تیسری مرتبہ فائنل میں بھی پاک بھارت میچ ممکن ہے اس کے علاوہ ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں بھی پاک بھارت میچ شیڈول ہے جبکہ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی دونوں ٹیموں آپس میں ٹکرا سکتی ہیں۔

    ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں نیپال کے خلاف کھیلے گا۔ 2 ستمبر کو پاکستان اور انڈیا کا بڑا مقابلہ ہوگا 6 ستمبر سے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلہ کا آغاز ہوگا جو کہ 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ایشیا کپ کا فائنل پلے آف مرحلے کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

    فواد عالم کا کر کٹ چھوڑنے کا اعلان

    دوسری طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے کا امکان ہے ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر اور 16 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 19 نومبر کو فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں احمد آباد میں ٹکرائیں گی۔

    میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،رمیز راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • دفتری اوقات جب ملازمین زیادہ غلطیاں کرتے ہیں

    دفتری اوقات جب ملازمین زیادہ غلطیاں کرتے ہیں

    ماہرین کی جانب سے ایک نئی تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ سہ پہر وہ وقت ہوتا ہے جب غلطیاں کرنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر کے استعمال کے میٹرکس کے معروضی اور مقداری اقدامات کی اہمیت پر ان کے مطالعے کا زور خاص طور پر جدید کام کی جگہ کے تناظر میں قابل ذکر ہے، جہاں ٹیکنالوجی کا استعمال تیزی سے عام ہوتا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کا استعمال کام کی کارکردگی کا زیادہ درست اندازہ فراہم کر سکتا ہے اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے مواقع کی نشاندہی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق مطالعہ کے نتائج بتاتے ہیں کہ تھکاوٹ اور تناؤ پورے ہفتے کے دوران جمع ہو سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر پیداواری صلاحیت میں کمی کا باعث بنتا ہے، خاص طور پر جمعہ کے دن۔ تاہم، مطالعے میں وقفے اور آرام کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات پر عمل درآمد کرکے ان اثرات کو کم کرنے کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں ہیں-

    برطانوی شہزادہ ہیری سے ایک اور لقب سے محروم ہو گئے

    جرنل Plos One میں شائع تحقیق میں دفاتر میں کام کرنے والے 800 افراد کا جائزہ 2 سال تک لیا گیا،اس تحقیق میں لوگوں کے فیڈ بیک کی بجائے ماہرین نے ٹائپنگ اسپیڈ، ماؤس کی حرکت اور ٹائپنگ کی غلطیوں جیسی چیزوں کو مدنظر رکھا نتائج سے معلوم ہوا کہ سہ پہر دن کا وہ وقت ہوتا ہے جب لوگوں کی جانب سے دفاتر میں سب سے زیادہ ٹائپنگ غلطیاں کی جاتی ہیں خاص طور پر جمعہ کی سہ پہر یہ اثر بہت زیادہ نمایاں ہوتا ہے، جس دوران کمپیوٹر سرگرمیاں گھٹ جاتی ہیں جبکہ ٹائپنگ کی غلطیاں بڑھ جاتی ہیں۔

    امریکا کی ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی اس تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ پیر سے بدھ تک دفتری ملازمین کی جانب سے کاموں کو مستحکم انداز سے مکمل کیا جاتا ہے مگر جمعرات اور جمعہ کو ان کی کارکردگی تنزلی کا شکار ہونے لگتی ہے تحقیق سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ دفاتر میں ملازمین کے لیے 4 ڈے ورک ویک (4 دن تک کام اور 3 دن چھٹی) کو اپنایا جانا چاہیے۔

    تحقیق میں شامل 61 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اس تبدیلی کا خیر مقدم کریں گے اور 4 روزہ کاروباری ہفتے میں کام کرنا پسند کریں گے ان میں سے 33 فیصد کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کسی اور جگہ 4 روز کام اور 3 دن چھٹی کا موقع ملے تو وہ موجودہ ملازمت چھوڑ دیں گے۔

    پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے،امریکا

    محققین نے بتایا کہ لچکدار دفتری انتظامات جیسے ہائبرڈ ورک یا 4 ڈے ورک ویک سے طویل دفتری اوقات سے مرتب ہونے والے منفی اثرات کی روک تھام ہو سکے گی جبکہ ملازمین کی شخصیت اور پیداواری صلاحیتیں بہتر ہو جائیں گی جیسے کہ جمعہ کو ٹیلی کام کرنا یا کام کے ہفتے مختصر کرنا، جو ملازمین کی صحت، کام کی زندگی کے توازن اور پیداواری صلاحیت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

    محققین کے مطابق متبادل کام کے انتظامات کو اپنانے سے کاروباروں کو اہم طویل مدتی فوائد مل سکتے ہیں، بشمول ملازمین کی اطمینان میں اضافہ، غیر حاضری میں کمی، اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ۔ مزید برآں، یہ انتظامات نقل و حمل کے ایندھن کی کھپت، CO2 کے اخراج اور دیگر آلودگیوں کو کم کرکے ماحولیاتی پائیداری میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    محققین نے کہا کہ مستقبل کی تحقیق ان نتائج کی بنیاد پر کام کے متبادل انتظامات کے امکانات کو مزید دریافت کر سکتی ہے اور کام کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور کام کی جگہ پر پائیداری کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملیوں کی نشاندہی کر سکتی ہے۔ آخر میں، یہ مطالعہ کام کی کارکردگی کا اندازہ لگانے اور بہتری کے مواقع کی نشاندہی کرنے میں کمپیوٹر کے استعمال کے میٹرکس کے معروضی اور مقداری اقدامات کی اہمیت کو واضح کرتا ہے مطالعہ کے نتائج کی تصدیق اور کام کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مختلف صنعتوں اور ملازمت کی اقسام میں پائیداری کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    جج ہمایوں دلاور کی لندن میں کانفرنس میں شرکت، پی ٹی آئی کا یونیورسٹی کے …

  • سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں اضافہ

    سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں اضافہ

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کے سفری اور ڈیلی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد رواں سال یکم جولائی سے ہی ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر کا ڈیلی الاؤنس 7200، گریڈ 21 کا 6 ہزار، گریڈ 20 اور 19 کا 4920، گریڈ 18اور 17کا 3840، گریڈ 16 سے 12 کا 2160 جب کہ گریڈ 11 سے5 کے ملازم کا ڈیلی الاؤنس 1320 روپے ہوگاسرکاری ملازمین کے لیے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ٹرانسپورٹ الاؤنس میں کار کے لیے 7.50 روپے اور موٹر سائیکل کے لیے 3.75 روپے فی کلو میٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    جج ہمایوں دلاور کی لندن میں کانفرنس میں شرکت، پی ٹی آئی کا یونیورسٹی کے …

    سرکاری ملازمین کے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں کار کے لئے 7.50 روپے جبکہ موٹر سائیکل کے لئے 3.75 روپے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ذاتی کار کے استعمال پر سفری الاؤنس 15 روپے فی کلومیٹر ہو گا جبکہ موٹر سائیکل کے استعمال پر 6 روپے فی کلومیٹر ہو گا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اس نوٹیفکیشن کے مطابق سفری اور ڈیلی الاؤنس صرف بڑے شہروں کے لئے نافذ العمل ہو گا۔

    پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے،امریکا

  • برطانوی شہزادہ ہیری سے ایک اور لقب سے محروم ہو گئے

    برطانوی شہزادہ ہیری سے ایک اور لقب سے محروم ہو گئے

    برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ’ہز رائل ہائنس‘ کا لقب ہٹا دیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کی ویب سائٹ سے بھی شہزداہ ہیری کی پروفائل سے ‘ہز رائل ہائی نس’ کا لقب ہٹا دیا گیا ہے اور ایسا ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی خاندان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت طے پایا جس میں دونوں ’ورکنگ رائلز ‘ کے طور پر اپنے عہدوں سے دستبردار ہو گئے تھے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔ معاہدے کے مطابق شہزادہ ہیری اپنے نام کے ساتھ ہز رائل ہائنس کا لقب استعمال نہیں کر سکیں گے۔

    جج ہمایوں دلاور کی لندن میں کانفرنس میں شرکت، پی ٹی آئی کا یونیورسٹی کے …

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل شاہی خاندان کو چھوڑ کر 2020 سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اپنے دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں جس کے بعد سے شاہی خاندان اور شاہی جوڑے کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔

    پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے،امریکا

  • وفاقی حکومت نے 3 اسپتال حکومت سندھ کے کنٹرول میں دے دیئے

    وفاقی حکومت نے 3 اسپتال حکومت سندھ کے کنٹرول میں دے دیئے

    کراچی: وفاقی حکومت نے 3 اسپتال حکومت سندھ کے کنٹرول میں دے دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی: جناح اسپتال، بچوں کا اسپتال اور این آئی سی وی ڈی کا کنٹرول سندھ حکومت کو دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا دوسری جانب محمد خالد بخاری ایم ایس سروس اسپتال کراچی کو ڈاکٹر رتھ کے ایم پی ایف اے یو سول اسپتال کی بھی چارج دے دیا گیا ہے۔ جب کہ عتیق الرحمان قریشی ایم ایس گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کراچی تعینات کردیئے گئے ہیں۔

    گزشتہ روزبلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کمپلیکس اور چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا بھی افتتاح کردیاایس آئی یو ٹی کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی بھی موجود تھے، سکھر میں 27 ایکڑ رقبے پر مشتمل 70 ڈائیلاسز مشینوں کے ساتھ 170 بستروں کے میڈیکل کمپلیکس میں علاج کی سہولیات میسرآسکیں گی،بلاول نے ڈائیلیسز، لیبارٹری، ریڈیا لوجی، پیٹ اسکین، سائیکلوٹرون اور روبوٹک سرجری سمیت مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔

    بلاول بھٹو کا چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح

    انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے سندھ بھر کے اضلاع میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کا جال بچھایا گیا ہے ٹھیک ویسے ہی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا جال بچھانا چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنی عوام کو مفت علاج دلوا سکیںا ٹھارویں ترمیم پر ڈاکہ ڈال کر جو آپ کے این آئی سی وی ڈی, این آئی سی ایچ اور جے پی ایم سی پر قبضے کرنے کی کوشش کی گئی وہ ادارے آج ہم نے وفاق سے واپس لے لیے ہیں-

    تہران میں غیرقانونی بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑگیا،5 افراد ہلاک

  • قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہوگا

    قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج دن 2 بجے ہوگا-

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی امور پر آگہی اور اتفاق رائےکیلئے 8 اہم نکات پربحث ہوگی، نکات میں قیام امن، اقتصادی پالیسی، مسئلہ کشمیر اور سی پیک کے علاوہ خارجہ پالیسی، قومی اداروں کا احترام اور موسمیاتی اثرات بھی شامل ہے۔ اہم نکات میں آبادی میں ہوشربا اضافہ کو بھی شامل کیا گیا ہےصدر کے اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک ایجنڈے پر موجود ہے، تاہم آج کے ایجنڈے میں کوئی قانون سازی موجود نہیں۔

    اے این ایف کی کاروائیاں،بیرون ملک جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد

    دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس 2 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اقتصادی پالیسی اور کشمیرفارن پالیسی ایجنڈے میں شامل ہے، جب کہ تلاوت کلام پاک، نعت شریف اور قومی ترانہ بھی ایجنڈے پر موجود ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا الوداعی خطاب بھی متوقع ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس آج طلب کرلیا ہے، جس میں کابینہ اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ آئندہ کی سیاسی ومعاشی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔

    بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ اضافہ

    بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ 70 لاکھ آبادی کم کرنا صوبے کے خلاف سازش ہے، اس سے نہ صوبے کی نشستوں میں اضافہ ہوسکے گا اور نہ وسائل کی تقسیم میں صوبے کے حصے میں بہتری آئے گی ملک بھر میں ساتویں خانہ و مردم شماری کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے اور ملکی کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار 431 تک پہنچ گئی ہےپنجاب کی آبادی 2.63 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی آبادی 2.38 فیصد اضافے سے 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے سندھ کی آبادی 2.57 فیصد اضافے سے 5 کروڑ 56 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے جب کہ بلوچستان کی آبادی 3.20 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

    سندھ میں نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت جاری ہےنگران وزیراعلیٰ کے لیے ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اپنے نام سامنے لاچکے ہیں اور اب پیپلزپارٹی کی جانب سے نام کا انتظار ہے۔

    شہریار آفریدی کہاں ہیں؟ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب

    جی ڈی اے نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے صفدر عباسی، رئیس غلام مرتضیٰ جتوئی، فضل اللہ قریشی، عبداللہ حسین ہارون کے نام دیے ہیں جب کہ ایم کیو ایم نے سابق بیورو کریٹس یونس ڈھاگہ اور شعیب احمد صدیقی کے نام دیے ہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کی باقاعدہ مشاورت کا انتظار ہے۔

    سندھ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرکے 11 اگست کی رات تحلیل ہوجائے گی، سندھ اسمبلی ارکان کی حلف برداری 13 اگست 2018 کو ہوئی تھی، آئینی طور پر وزیراعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ کا حتمی نام دیا جائے گا۔

    میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،رمیز راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    11 اگست کو سندھ اسمبلی کا آخری اجلاس اور فوٹو سیشن ہوگا، اسمبلی ٹوٹنے کے بعد وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر 3 روز میں نگران سربراہ کیلئےاتفاق کریں گے اور اتفاق نہ ہونے کی صورت میں پارلیمانی کمیٹی 2 روز میں نام فائنل کرے گی، پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ نہ ہونے پر الیکشن کمیشن 2 دن میں فیصلہ کرے گا۔

  • اے این ایف کی کاروائیاں،بیرون ملک جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد

    اے این ایف کی کاروائیاں،بیرون ملک جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد

    اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد کر لی-

    باغی ٹی وی: اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے سامان میں موجود بیوٹی کریم میں چھپائی گئی 300 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی پرواز نمبر QR-615 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہونے والے اپر دیر کے رہائشی کے سامان سے ہیروئن برآمد کر لی-

    ایک اور کارروائی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگو کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتارکرلیا گیا، ملزمان کے پیٹ سے 60 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے، ملزمان بذریعہ پرواز نمبر PK-287 قطر کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔

    آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین گرفتار،اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف

    اس کے علاوہ پی ڈبلیو ڈی ٹاوٴن اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان سے 350 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ جبکہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 297 گرام ایم ڈی ایم اے برآمد ہوئی، مذکورہ پارسل نیدرلینڈ سے کراچی کیلئے بک کروایا گیا تھا تمام ملزمان کو گرفتار کر کےمقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان نے مزید تفتیش جاری ہے-

    تہران میں غیرقانونی بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑگیا،5 افراد ہلاک

    علاوہ ازیں پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا، دونوں خواتین کے اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، اور ایک ملزملہ ٹک ٹاکر عائشہ کے موبائل سے سیاستدانوں کے نمبرز بھی ملے ہیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ بہاولپور ٹک ٹاکر عائشہ اور مہتاب کنول نامی منشیات فروش پارٹیوں میں آئس سپلائی کرتی تھیں، عائشہ کے کئی اہم سیاسی شخصیات سے بھی روابط تھے، اس فون سے ملا ڈیٹا محفوظ کرلیا گیا ہے۔

    کراچی میں ایک بار پھر زہریلی گیس کا اخراج،علاقے میں خوف وہراس

  • بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ اضافہ

    بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 81 پیسے فی یونٹ اضافہ

    اسلام آباد: نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: نیپرانوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کے ماہانا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا سی پی پی اے جی نے ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ، قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا –

    صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا، جون کے ایف سی اے مئی کی نسبت صارفین سے 9 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا نیپرا کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہو گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہو گا۔

    اٹک،عمران خان کے وکلا نے پولیس اہلکار کی وردی پھاڑ دی،مقدمہ درج

    وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر کسانوں کے لیے بھی بجلی مہنگی کر دی ذرائع کے مطابق کسان پیکچ کے تحت زرعی صارفین کو بجلی پر 3.60 روپے فی یونٹ سبسڈی دی گئی تھی جو واپس لے لی گئی۔

    وفاقی حکومت نے کسانوں کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے۔ زرعی صارفین کو آج سے بجلی 13 روپے کے بجائے 16.60 روپے فی یونٹ ملے گی،بجلی مہنگی ہونے کے بعد وفاقی حکومت کو زرعی صارفین سے جون تک 14 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

  • آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین گرفتار،اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف

    آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین گرفتار،اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف

    پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا، دونوں خواتین کے اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: بہاولپور میں پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے،گرفتار ہونے والی دونوں خواتین کے اسلامیہ یونیورسٹی میں بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، اور ایک ملزملہ ٹک ٹاکر عائشہ کے موبائل سے سیاستدانوں کے نمبرز بھی ملے ہیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ بہاولپور ٹک ٹاکر عائشہ اور مہتاب کنول نامی منشیات فروش پارٹیوں میں آئس سپلائی کرتی تھیں، عائشہ کے کئی اہم سیاسی شخصیات سے بھی روابط تھے، اس فون سے ملا ڈیٹا محفوظ کرلیا گیا ہے۔
    drugs case
    واضح رہے کہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ چیف سیکیورٹی آفیسر،ایک پروفیسر اورملازم طالبات کوحراساں کرتے رہے، احسان جٹ نے طارق بشیر چیمہ کے بیٹے اور دیگر طلبا کو نشے پر لگایا، قائمہ کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن مطالبہ کردیا۔

    میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،رمیز راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم میں اسلامیہ یونیورسٹی بہالپورکے ڈرگز اور ویڈیوز سکینڈل کا معاملہ زیر غور آیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ واقعہ پر کیا ایکشن لیا گیا، اسلامیہ یونیورسٹی کاماحول ایسا کیوں بنا موجودہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ ویڈیو اسکینڈل میں ملازمین اور طلبہ کی ویڈیوز ہیں، تحقیقات کیلئے کمیٹیاں قائم کی ہیں ایچ ای ڈی کے سامنے منشیات کا نیا کیس سامنے نہیں آیا، آئس کیس میں تین ملازمین ملوث تھے جو جیل میں ہیں، منیشات کیس میں گریڈ 21 کا پروفیسر ملوث تھا۔

    تہران میں غیرقانونی بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑگیا،5 افراد ہلاک

    وی سی یونیورسٹی نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہاسٹل میں 7 ہزار 800 طلباء رہتے ہیں، اور سیکیورٹی افسر اعجاز شاہ نے بیان دیا ہے کہ ساڑھے 5 ہزار ویڈیوزہیں، سابقہ وی سی بیرون ملک جارہا تھا، سابقہ وی سی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا۔