Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • یہ سب مکافات عمل ہے اب رونا کس لیے ہے،رانا ثنااللہ

    یہ سب مکافات عمل ہے اب رونا کس لیے ہے،رانا ثنااللہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے چار سال میں مخالفین پر جھوٹے مقدمے بنائے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پوری قوم کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، آئی ایم ایف سےمعاہدہ کر کے اس کی خلاف ورزی کی گئی، جب ہمیں یہ ذمہ داری ملی تو آئی ایم ایف نے کہا آپ کا اعتبار نہیں دوست ممالک نےبھی کہا کہ آئی ایم ایف سےمعاہدہ کر لیں،آئی ایم ایف معاہدے کو پورے کرتے کرتے ہمیں سال لگ گیا، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل نہ کرتے تو ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ تھا،آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ پیٹرول اورگیس پر سبسڈی ختم کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دفاعی اداروں اور تنصیبات پر حملے کیے، جن لوگوں نے یہ کیا ہے انہیں قانون اور عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا، آئین اور قانون کے مطابق ملک آگے بڑھتا رہے گا، ان لوگوں کے تانے بانے ملک کے باہر دشمنوں سے ملے ہوئے ہیں،میں نے کہا ہے جیل میں قانون کےمطابق ہرسہولت دی جائے لیکن کوئی ممنوعہ چیز نہ دی جائے، اگر جان ٹوٹنے پہ آئے تو ڈاکٹر ز سے مشورہ کر کے دیئے جائیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری حیران کن ہے،صدر سپریم کورٹ بار

    لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سے پاک کیا تھا ، 2018میں پاکستان ترقی کر رہا تھا جسے روکا گیا ، بدقستمی سے ایک شخص کو دھاندلی سے لایا گیا اور ترقی کو روکا گیا،لو گوں کو کہا گیا ن لیگ کا ٹکٹ واپس کرو اور آزاد الیکشن لڑو یہ سب مکافات عمل ہے اب رونا کس لیے ہے، 2018میں ایک پراجیکٹ کو لا کر وہ پچھتا رہے ہیں اور اپنا کیا ہوا صاف کر رہے ہیں، اگر یہ تجربہ نہ کیا ہوتا تو ملک میں اب ترقی ہوتی، چیئرمین پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں،ہم پنجاب اور وفاق میں حکومتیں بنائیں گے، ترقی کے روکے ہوئے سفر کو دوبارہ شروع کریں گے۔

    اپنے قائد کی رہائی کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے،کور کمیٹی

    رانا ثنا کا کہنا تھا کہ ایک سال میں جتنی ہو سکی عوام کو سہولیات دی ہیں، دوبارہ ملک اس طرح کے حادثے سے دو چار نہیں ہو گا، ایک سال بعد ہم آپ سے آ کر یہ پوچھیں گے کہ کوئی اور کام ہے تو بتاو، نوجوانوں کو بدتمیزی اور مخالفیں کو گالیاں دینے سے کیا ملک ترقی کر سکتا ہے، اگر 1999اور 2018والے کام نہ ہوتے تو ملک اب ترقی کر چکا ہوتا۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری حیران کن ہے،صدر سپریم کورٹ بار

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری حیران کن ہے،صدر سپریم کورٹ بار

    سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کا کہنا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کوسب سےسخت سزا سنائی ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں عابد زبیری نے کہا کہ خواجہ حارث احتساب عدالت میں مصروف تھے، عدالت نے کہا کہ ساڑھے 12 بجے تک نہ آئے تو فیصلہ سنادیں گےاس کے بعد عدالت نے کہا کہ وکیل پیش نہیں ہوئے اور کیس کے میرٹ پرفیصلہ سنا دیا حق دفاع کا کیس اب بھی ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے، جب دائرہ اختیار طے نہیں ہوا تو مرکزی کیس پر کیسے فیصلہ سنا دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے کیسز میں فیصلہ آنے میں سالوں لگ جاتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو عجلت میں سزا کیوں سنائی گئی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری حیران کن ہے، فیصلہ اسلام آباد سے آیا، گرفتارلاہور سے کرلیا گیا، وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیسے ہوا یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 180 کیسز ہیں، ملزم ایک وقت میں ایک کیس میں پیش ہوسکتا ہے، عدالت کچھ انتظارکرلیتی تو آسمان نہیں گرجاتا۔

    عمران خان اٹک جیل منتقل

    سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود کا کہنا تھا عمران خان صرف تین بار عدالت میں پیش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے تاخیری حربے استعمال کئے پُرامن احتجاج تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے، پُرتشدد احتجاج کسی صورت قابل قبول نہیں سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر ہوسکتی ہے ہائیکورٹ نے وکلا کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا، وکلا کو ہائی کورٹ کے حکم کی پاسداری کرنی چاہئے تھی۔

    ورلڈکپ2023: ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل بڑا ریلیف

  • اپنے قائد کی رہائی کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے،کور کمیٹی

    اپنے قائد کی رہائی کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے،کور کمیٹی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ اپنے قائد کو ظلم کے شکنجے اور ظالم کی قید سے رہائی دلوانے کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے۔

    باغی ٹی وی: پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے اعلامیے کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، طے شدہ منصوبے کے تحت جعلی ٹرائل کے ذریعے فیصلہ سنایا گیا اور پارٹی چیئرمین کو گرفتار کیا گیا۔

    کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی اپیل کو ترجیحی بنیادوں پر سماعت اور فیصلے کیلئے مقرر کیا جائے کور کمیٹی نے عدالت عظمیٰ سے تحریک انصاف کی نظرثانی درخواست کی بلا تاخیر سماعت کی بھی اپیل کی ناقص فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کیا ہے۔

    انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے،عبد العلیم خان،اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج …

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاعدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

    عمران خان اٹک جیل منتقل

  • پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے والد محمد سعید گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے والد محمد سعید گرفتار

    ‏سوات: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کے والد محمد سعید کو گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کے والد محمد سعید کو گرفتار کر لیا گیا،سوات کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سےکریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق مراد سعید کے والدکو بھی گرفتار کیا گیا ہے، انہیں مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس تھری(ایم پی او) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے،مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ،کبل اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    عمران خان اٹک جیل منتقل

    قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بعد ان کے قریبی ساتھی اویس خان نیازی اور دیگر رہنماؤں سمیت 32 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہےاسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیاپی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

    اویس خان نیازی عمران خان کے میڈیا کوآرڈینیٹر تھے، جنہیں زمان پارک سے گرفتار کیا گیا،اویس خان نیازی کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد پی ٹی آئی کے کارکن زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے زمان پارک پہنچتے ہی پولیس نے پی ٹی آئی کے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ کچھ دیر بعد زمان پارک کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد 14 ہوگئی پولیس نے پی ٹی آئی کے 11 مرد اور 3 خواتین کارکنان کو گرفتار کیا۔

    عمران خان کی گرفتاری، احتجاج پررہنماؤں سمیت 32 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کےبعد کراچی پریس کلب سے 6 اور ملیر سے 11 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا،، کارکنان احتجاج کی غرض سے پہنچے تھے،پولیس کے مطابق 5 کارکنان تھانہ شرافی گوٹھ اور 6 تھانہ قائد آباد سے حراست میں لئے گئے۔

    ملتان میں احتجاج کے لئے آنے والے پی ٹی آئی کارکن فہد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ احتجاج میں آئی خاتون کو رکشے میں گھر بھیج دیا گیا دونوں مظاہرین پلے کارڈ اٹھائے چونگی نمبر 9 پر مظاہرہ کررہے تھے۔

    پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ،کلکتہ پولیس نے میچ کا شیڈول تبدیل کی درخواست دیدی

  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد،پشاور، لاہور اورمالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں جبکہ ایبٹ آباد،رستم،کرک ،شانگلہ کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں بنوں، ڈی آئی خان، سوات، دیامر، چلاس، نوشہرہ، مانسہرہ، دیر بالا، لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے –

    میانوالی، مالاکنڈ ،خیبر، لنڈی کوتل اور راولاکوٹ ، بونیر ، قصور، سدہنوتی ،پاکپتن ، بھکر میرپور آزاد کشمیر و گردونواح اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں شیخوپورہ،شبقدر،پنڈی بھٹیاں،خوشاب اور کامونکی ،جھنگ،چنیوٹ ،دیر بالا ،پھا لیہ اورچونیاں میں بھی زلزلےکی شدت محسوس کی گئی ہےکامونکی،وزیرآباد،گوجرہ ،بھمبرآزادکشمیر،مانانوالہ ،پیرمحل ،عارف والا ،سرا ئے عالمگیر اورپاراچنار ،مردان ، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور جلال پور بھٹیاں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ،کلکتہ پولیس نے میچ کا شیڈول تبدیل کی درخواست دیدی

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان کی سرحد پر ہندوکش ریجن تھا جبکہ گہرائی 196 کلو میٹر تھی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد تھا۔ لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے،عبد العلیم خان،اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج …

  • پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ،کلکتہ پولیس نے میچ کا شیڈول تبدیل کی درخواست دیدی

    پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ،کلکتہ پولیس نے میچ کا شیڈول تبدیل کی درخواست دیدی

    کلکتہ: بھارت میں ہونے والے پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ کیلئے بھارتی سکیورٹی ادارے سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پریشان ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ میچ 12 نومبر کو کلکتہ شیڈول ہےکلکتہ پولیس کا کہنا ہے کہ 12 نومبر کو کالی پوجا کی وجہ سے میچ کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے میں مسئلہ ہوگا اس لیے میچ کو ری شیڈول کیا جائےاس حوالے سے کلکتہ پولیس نےکرکٹ ایسوسی ایشن بنگال سے رابطہ بھی کیا ہے،کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کےصدرکا کہنا ہے کہ ہمیں میچ ری شیڈول کرنے کے بارے میں باضابطہ طور پر نہیں کہا گیا۔

    اس حوالے سے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے آج بی سی سی آئی سے درخواست کی ہے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے میچ ایک روز قبل 11 اکتوبر کو کرانے کی سفارش کی ہے، بی سی سی آئی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرےگا۔

    ورلڈکپ2023: ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل بڑا ریلیف

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق اگر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کی بات مان لی گئی تو میچ ایک روز قبل کردیا جائےگا اور 11 نومبر کو ورلڈکپ میں ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا اور آئی سی سی ورلڈ کپ کا تبدیل شدہ شیڈول منگل تک جاری کرے گا۔

    واضح رہے کہ احمد آباد پولیس نے بھی نوراتری کی وجہ سے 15 اکتوبر کو پاک بھارت میچ میں سکیورٹی سے معذرت کی تھی-

    پی ایس ایل کے چئیر مین کا فٹبال ٹیم سپورٹ کرنے کا اعلان

  • انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے،عبد العلیم خان،اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑا،پرویز خٹک

    انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے،عبد العلیم خان،اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑا،پرویز خٹک

    صدر آئی پی پی عبد العلیم ،استحکام پاکستان کے رہنما عون چوہدری اور چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کاچیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ یہ مکافات عمل ہے، انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے جبکہ استحکام پاکستان کے رہنما عون چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے ، جو کریں گے آپ کے ساتھ بھی ہو گا۔

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پر چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج عدالت کے فیصلے نے ثابت کیا کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، فیصلے آئین و قانون کو سامنے رکھ کر ہوتے ہیں ،کرپشن، چوری یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف قانون موجود ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری، احتجاج پررہنماؤں سمیت 32 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فیصلےکرنےکا اختیار عدالتوں کو حاصل ہے، ہمارا شروع دن سے موقف تھا کہ ہر مسئلےکا حل بات چیت سے ممکن ہے، ضد، انا اور اقتدار کی بھوک آج ان کو اس مقام پر لے آئی، اچھی بھلی پارٹی کو بنانے اور مضبوط کرنے میں برسوں لگے، حوس اقتدار میں محض ایک سال میں پارٹی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے،جس نے ان پر احسان کیا یا وزیراعظم بننے میں مدد کی اسی کو سب کے سامنے رسوا کیا، سب نےکہا کہ پارلیمنٹ کے اندر رہو، اسمبلیاں مت توڑو پر انہوں نےکسی کی نہ سنی، اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج ان کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا …

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ان کو اب مزیدکسی ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائےگی، معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر اور ٹکٹوں کا لالچ دے کر بیوقوف بنایا گیا، نوجوان صوبےکے بہتر مستقبل کے لیے اپنی توجہ مرکوز کریں۔

  • عمران خان اٹک جیل منتقل

    عمران خان اٹک جیل منتقل

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا، اس سے قبل عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹروے اٹک پہنچایا گیا انہوں نے بتایاکہ اٹک جیل کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی موجود ہے،عمران خان کو 6 بج کر 50 منٹ پر اٹک جیل منتقل کیا گیا اور جیل مینویل کے مطابق ان کا میڈیکل کیا گیا۔

    قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتاری کے بعد لاہور سے اسلام آباد ہیلی کاپٹر کے زریعے لے جایا جانا تھا، تاہم ائرپورٹ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ موسم خراب ہے، جس کے بعد پولیس انہیں براستہ سڑک اسلام آباد لے کر روانہ ہوئی، جہاں انہیں اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی کو پمز اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیاجائےگا، طبی معائنے کے بعد انہیں جیل منتقل کیا جائے گاتاہم اب انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا ہے-

    عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا …

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

    عمران خان کی گرفتاری، احتجاج پررہنماؤں سمیت 32 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

  • ورلڈکپ2023: ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل بڑا ریلیف

    ورلڈکپ2023: ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل بڑا ریلیف

    کرکٹ ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو سکواڈ میں تبدیلی کے لیے ایک ہفتے کی اضافی سہولت حاصل ہوگی،ورلڈ کپ میں شریک ٹیمیں ایک ہفتے کے سپورٹ پیریڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گی جو میگا ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتہ پہلے شروع ہو جائے گا۔

    سپورٹ پیریڈ کے بعد اور ورلڈکپ کے درمیان بھی سکواڈ میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈز جمع کرانے کی تاریخ 29 اگست مقرر ہے اور اس دن تک تمام ٹیمیں ابتدائی سکواڈز کا اعلان کریں گی۔

    پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ 2023 کے فائنل میں جگہ بنالی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی سکواڈز کے اعلان کے بعد بھی ٹیمیں ایک مہینے تک آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بغیر سکواڈ میں تبدیلی کر سکیں گی اگر کسی ٹیم کو سیریز یا کسی اور وجہ سے سکواڈ کے اعلان میں وقت درکار ہوگا تو آئی سی سی انہیں ایک ہفتے تک کی مہلت دے گا۔

    دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے تھنک ٹینک نے 12 سے 13 کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق کر لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا تھنک ٹینک نئے چیف سلیکٹر کا منتظر ہے اور نئے چیف سلیکٹر کی تعیناتی کے بعد نام ورلڈکپ کے لیے مزید دو سے تین چند دنوں میں فائنل ہو جائیں گے۔

    آرمی چیف کی حمزہ خان سے ملاقات،مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ

    ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کی ٹیم کے حوالے سے مکی آرتھر، گرانٹ براڈ برن، بابر اعظم اور حسن چیمہ میں ابتدائی مشاورت ہوئی ہے، تھنک ٹینک اسامہ میر کو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنانے پر متفق ہے جبکہ آل راونڈر افتخار احمد کو بھی بھارت جانے والے اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، شاداب خان، حارث روف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد نواز اور آغا سلمان کے ناموں پر اتفاق کیا ہے جبکہ محمد وسیم جونیئر کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    اگلے سینٹرل کنٹریکٹ میں ریڈ اور وائٹ بال کیٹیگریز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا …

    ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے شان مسعود، عبداللہ شفیق، سرفراز احمد، سعود شکیل، محمد حارث اور طیب طاہر میں سے دو کھلاڑیوں کے نام فائنل کرنے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل افغانستان سیریز اور ایشیا کپ کے دوران اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد تھنک ٹینک اپنی آرا ان کے سامنے رکھے گا، ٹیم کا حتمی فیصلہ چیف سلیکٹر نے ہی کرنا ہے۔

    پاکستان نے ایشین والی بال چیمپئن شپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

  • اے آئی ٹیکنالوجی،بل گیٹس نے لاکھوں اموات کی وجہ بننے والے نظام کی پیشگوئی کر دی

    اے آئی ٹیکنالوجی،بل گیٹس نے لاکھوں اموات کی وجہ بننے والے نظام کی پیشگوئی کر دی

    CoVID-19 وبائی مرض سے لے کر مصنوعی ذہانت کے ظہور تک ہر چیز کے بارے میں بل گیٹس کے نظریات اور پیشین گوئیاں حالیہ برسوں میں مقبول ہوئی ہیں بل گیٹس نے ایک اور خطرناک پیشگوئی کی ہے جس میں انہوں نے ایک ایسے نظام کی نشاندہی کی ہے جو دنیا کے لاکھوں افراد کی زندگیاں نگل لے گا۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس کہتے ہیں کہ مستقبل میں آرٹیفیشنل انٹیلیجنس روزمرہ زندگی میں شامل ہو گا،اپنے گزشتہ بیانات میں اپنے وہ اس معاملے پر بات کر چکے ہیں کہ کس طرح سے اے آئی ٹیکنالوجی لیبر مارکیٹ کو متاثر کرے گی تاہم اپنے تازہ ترین بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ کس طرح سے حکومتیں اس ٹیکنالوجی کو غلط کاموں کے لیے استعمال کر سکتی ہیں –

    ارب پتی کو خاص طور پر تشویش ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی 1945 میں جنگ عظیم دوئم کے دوران ہیرو شیما اور ناگا ساگی جیسی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

    چندریان تھری کا دو تہائی سفر مکمل،آج کا دن اہم

    بل گیٹس نے مزید کہا کہ اس بات کا بھی خطرہ ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کو ہتھیاروں کی تیاری اور ڈیزائن سمیت دوسرے ممالک کے خلاف سائبر حملوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ مستقبل میں ایک ملک آرٹیفیشنل انٹیلیجنس کی مدد سے جوہری ہتھیاروں کا نظام تیار کر رہا ہو۔

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اورانکی اہلیہ کے مابین شادی کے 18 برس بعد علیحدگی

    "سائبر ہتھیار” تیار کرنے کی دوڑ، سب سے بڑا خطرہ ،گیٹس کی رائے میں، یہ ایک طرح کی عالمی ‘سرد جنگ’ کو جنم دے سکتا ہے،ہر حکومت اپنے مخالفوں کے حملوں کو روکنے کے قابل ہونے کے لیے سب سے طاقتور ٹیکنالوجی حاصل کرنا چاہتی ہے بل گیٹس نے خبردار کیا کہ اگر اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید اور سائبر ہتھیاروں اور سسٹم کی تیاری کا سلسلہ جاری رہا تو یہ لاکھوں انسانوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گی اور بہت سوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

    بحران زدہ نیجر سے لوگوں کو نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں. کربی