Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عمران خان کی گرفتاری، احتجاج پررہنماؤں سمیت 32 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    عمران خان کی گرفتاری، احتجاج پررہنماؤں سمیت 32 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بعد ان کے قریبی ساتھی اویس خان نیازی اور دیگر رہنماؤں سمیت 32 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی:اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیاپی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

    اویس خان نیازی عمران خان کے میڈیا کوآرڈینیٹر تھے، جنہیں زمان پارک سے گرفتار کیا گیا،اویس خان نیازی کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد پی ٹی آئی کے کارکن زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے زمان پارک پہنچتے ہی پولیس نے پی ٹی آئی کے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ کچھ دیر بعد زمان پارک کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد 14 ہوگئی پولیس نے پی ٹی آئی کے 11 مرد اور 3 خواتین کارکنان کو گرفتار کیا۔

    عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا …

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف کراچی پریس کلب پر بھی احتجاج کیا گیا، جہاں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما رضوان خانزادہ سمیت 6 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کےبعد کراچی پریس کلب سے 6 اور ملیر سے 11 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا،، کارکنان احتجاج کی غرض سے پہنچے تھے،پولیس کے مطابق 5 کارکنان تھانہ شرافی گوٹھ اور 6 تھانہ قائد آباد سے حراست میں لئے گئے۔

    ملتان میں احتجاج کے لئے آنے والے پی ٹی آئی کارکن فہد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ احتجاج میں آئی خاتون کو رکشے میں گھر بھیج دیا گیا دونوں مظاہرین پلے کارڈ اٹھائے چونگی نمبر 9 پر مظاہرہ کررہے تھے۔

    چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ،حریم شاہ نے وڈیوز اپلوڈ کرنےکی دھمکی دیدی

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاعدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

  • ڈیجیٹل مردم شماری ،پاکستان کی آبادی 241.49 ملین تک پہنچ گئی ،ادارہ شماریات

    ڈیجیٹل مردم شماری ،پاکستان کی آبادی 241.49 ملین تک پہنچ گئی ،ادارہ شماریات

    مشترکہ مفادات کی مردم شماری نے آج وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت اپنے پہلے اجلاس میں پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی : ادارہ شماریات کے مطابق اجلاس میں تمام صوبوں کے وزیراعلیٰ ،وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے، اجلاس میں نئی مردم شماری سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا،ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق بریفنگ دی اور ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پیش کیے 7ویں آبادی اور مکانات کی مردم شماری کی گئی مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہوئی اور پاکستان کے شماریات کے بیورو کی رپورٹ کے مطابق 2.55 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ پاکستان بھر میں 241.49 ملین افراد کو شمار کیا گیا ہے جلاس کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی-

    آبادی اور سالانہ شرح نمو کی انتظامی اکائی کے حساب سے تفصیل حسب ذیل ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا …

    ادارہ شماریات کے مطابق 1998 میں پاکستان کی آبادی 132.35 ملین ،2017 میں 207.68 ملین جبکہ 2023 میں 241.49 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان کی آبادی میں سالانہ شرح میں اضافہ بھی ہوا ہے جس میں ملک کی سالانہ آبادی میں 1998 میں 2.69 فیصد،جبکہ 2107 میں 2.40 فیصد اور 2023 میں 2.55 فیصد اضافہ ہوا ہے

    آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے، ملک کی دیہی آبادی 61.18 فیصد جبکہ شہری آبادی 38.82 فیصد ہے۔

    ملک میں سب سے زیادہ آبادی پنجاب میں 127.68 ملین ریکارڈ کی گئی ہے، صوبے میں آبادی کے اضافے کی شرح 2.53 فیصد ہے، پنجاب کی 59.30 فیصد آبادی دیہی جبکہ 40.70 فیصد شہری ہے،سندھ کی کل آبادی 55.69 ملین ریکارڈ کی گئی ہے، صوبے میں اضافے کی شرح 2.57 فیصد ہے، سندھ کی 46.27 فیصد آبادی دیہی اور 53.7 فیصد شہری ہے۔

    خیبرپختونخوا کی کل آبادی 40.85 ملین ریکارڈ کی گئی ہے، صوبے میں اضافے کی شرح 2.38 فیصد ہے، خیبر پختونخوا کی 84.99 فیصد آبادی دیہی جبکہ 15.01 فیصد شہری ہے،بلوچستان کی کل آبادی 14.89 ملین ہے، صوبے میں اضافے کی شرح 3.20 فیصد ہے، بلوچستان کی 69.04 فیصد آبادی دیہی جبکہ 30.96 فیصد شہری آبادی ہے-

    ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    اسلام آباد کی آبادی 2.36 ملین ریکارڈ کی گئی، وفاقی دارالحکومت میں اضافے کی شرح 2.81 فیصد ہے، اسلام آباد کی 53.10 فیصد آبادی دیہی جبکہ 46.90 فیصد آبادی شہری ہے۔

    قبل ازیں مردم شماری کمشنر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان کی آبادی میں پچھلی مردم شماری کے بعد سے 49 ملین افراد (4.9 کروڑ) کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جو کہ خاطر خواہ شرح نمو کی نشاندہی کرتا ہے۔

    پی بی ایس نے فیلڈ سٹاف، شہریوں اور اسٹیک ہولڈرز بشمول صوبائی حکومتوں، حکومت گلگت بلتستان، آزاد ریاست جموں و کشمیر، پاکستانی فوج، نادرا، سپارکو، این ٹی آئی ایس بی، اور این ٹی سی کی ان کی غیر متزلزل حمایت پر گہری تعریف کی۔ اور مردم شماری کے پورے عمل میں سہولت پر شکریہ ادا کیا-

    چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ،حریم شاہ نے وڈیوز اپلوڈ کرنےکی دھمکی دیدی

    جبکہ مردم شماری کے فیلڈ آپریشنز باضابطہ طور پر 15 مئی کو ختم ہوئے، ٹیبلٹس تک رسائی مخصوص اضلاع کے لیے 22 مئی 2023 تک کھلی رہی، تاکہ چیف منسٹر کمیٹی (CMC) کے فیصلے کے مطابق مکمل کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم، صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطح پر فراہم کی جانے والی تمام خدمات، جیسے مانیٹرنگ ڈیش بورڈز اور ٹیبلیٹ ڈیٹا انٹری، 22 مئی 2023 کو آدھی رات تک بند کر دی گئی تھیں۔

  • عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا دعوٰی

    عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا دعوٰی

    چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر پارٹی قیادت اب علیمہ خان کے پاس جانے کی اطلاعات ہیں۔

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی کے امور اب چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان چلائیں گی ،اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتار ی کے بعد پارٹی کی قیادت وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی چلائیں گے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی غیر موجودگی میں شاہ محمود قریشی پارٹی امور کی سربراہی کریں گے،اسد قیصر، شہریار آفریدی، فردوس شمیم نقوی، علی محمد خان ساتھ ہوں گے شاہ محمود اور کورکمیٹی کا وکلا کے ہمراہ پہلا ٹاسک پارٹی چیئرمین کی رہائی ہوگا۔ ایک ہفتے قبل عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیا تھا، 14 اگست سے انتخابات کے لیے سیاسی جدوجہد کو شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے۔

    عمران خان کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے

    شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بلالیا ہے،اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ پارٹی امور میں معاونت کریں گے۔انتخابات سےمتعلق پی ڈی ایم اتحاد سے شاہ محمود قریشی مذاکرات کریں گے جس میں عامر ڈوگر ، قاسم سوری، مراد سعید اور عالمگیر خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار کر لیا گیاہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتاری کے بعد لاہور سے اسلام آباد ہیلی کاپٹر کے زریعے لے جایا جانا تھا، تاہم ائرپورٹ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ موسم خراب ہے، جس کے بعد پولیس انہیں براستہ سڑک اسلام آباد لے کر روانہ ہوئی، جہاں انہیں اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی کو پمز اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیاجائےگا، طبی معائنے کے بعد انہیں جیل منتقل کیا جائے گا۔

    عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

    دوسری جانب راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ انتظامیہ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے،جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ہائی سکیورٹی زون کے لاک اپ میں رکھا جائے گا۔

  • ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 1300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے 10 گرام سونےکی قیمت 1115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 16 روپے ہے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 10 ڈالر اضافےکے بعد 1942 ڈالر فی اونس ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی سونےکی فی تولہ قیمت میں 1300 روپےکا اضافہ ہوا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ گفتگوسا منے آ گئی

    دوسری جانب لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت سستا ہو گیا شہر میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 552 روپے کلو ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 354 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 368 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے فارمی انڈوں کی قیمت 281 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 8310 روپے میں فروخت ہوگی۔

    عمران خان کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے

  • چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ،حریم شاہ نے وڈیوز اپلوڈ کرنےکی  دھمکی دیدی

    چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ،حریم شاہ نے وڈیوز اپلوڈ کرنےکی دھمکی دیدی

    توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور سزا کے فیصلے پر ٹک ٹاکرحریم شاہ نے سوشل میڈیا پر دھمکی آمیزردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاکر حریم شاہ تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت جانے کے بعد سے وہ اکثر پی ٹی آئی کے مخالف سیاستدانوں کو ویڈیو یا آڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دیتی رہتی ہیں ڈسٹرکٹ اینڈٖ سیشن کورٹ کی جانب سے عمران خان کو3 سال قید کی سزا پر حریم شاہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سُننے والے سن لیں اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام پکس اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی-
    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1687734009868976128?s=20
    حریم شاہ نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں لکھا کہ خان کا جرم یہ کہ وہ اس ملک کی تقدیر بدلنا چاہتا۔ خان کا جرم یہ کہ وہ غریبوں کے بارے میں سوچتا ہے۔ خان کا جرم یہ کے وہ اس ملک کی اشرافیہ کو ایکسپوز کرتا ہے۔ خان کا جرم یہ کہ وہ مافیا کے سامنے سر نہیں جھکاتا۔
    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1687739875389251584?s=20
    حریم نےسابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا لندن میں مزے کررہا ہے اور فری علاج والے تین کینسر اسپتال بنانے والا غیرمنصفانہ سزا بھگت رہا ہے۔ ویلکم ٹو پاکستان!-
    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1687743461145878528?s=20
    واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 برس کے لئے نا اہل اور 3 سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیاعدالت نے فیصلےمیں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کرالیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے-

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ گفتگوسا منے آ گئی

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ گفتگوسا منے آ گئی

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے وقت پولیس کے ساتھ گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان دوپہر کا کھانا شروع کر چکے تھے کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے کیلئے داخل ہوئی چیئرمین پی ٹی آئی پولیس کو دیکھ کر حیران ہوگئے پولیس نے عمران خان کے گارڈز کو گھر کے احاطے میں ہی روک دیا-

    رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے عمران خان کو بتایا کہ عدالت کے حکم پر آپ کی گرفتاری کا حکم آیا ہے عمران خان نے کہا کہ مجھے پتا تھا کوئی ایسی چیز ضرور ہو گی پولیس حکام نے کہا کہ آپ کو بعد میں لنچ کروا دیں گے، اس وقت گرفتاری ضروری ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

    ذرائع کے مطابق خفیہ مقام پر ایک دفعہ پھر چیئرمین پی ٹی آئی کا پولیس کے ساتھ مکالمہ ہوا، عمران خان نے کہا کہ آپ نے مجھے لنچ نہیں کرنے دیا ، مجھے بھوک لگی ہے۔ جب مجھے گرفتار کیا گیا اس وقت میں نے کھانا شروع ہی کیا تھا عمران خان نے پولیس سے اصرار کیا کہ مجھے دوپہر کا کھانا کھانا ہےجس پر پولیس حکام نےانہیں جواب دیا کہ اس وقت آپ کو عدالت کے حکم پر اسلام آباد منتقل کرنا ضروری ہے ، کھانا بعد میں دیکھیں گے۔

    عمران خان کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 برس کے لئے نا اہل اور 3 سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیاعدالت نے فیصلےمیں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کرالیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے-

    عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

  • عمران خان کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے

    عمران خان کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے

    توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کو شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے-

    باغی ٹی وی : پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی غیر موجودگی میں شاہ محمود قریشی پارٹی امور کی سربراہی کریں گے، اسد قیصر، شہریار آفریدی، فردوس شمیم نقوی، علی محمد خان شاہ محمود قریشی کا ساتھ دیں گے ایک ہفتے قبل عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیا تھا 14 اگست سے انتخابات کے لیے سیاسی جدوجہد کو شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے۔

    عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

    شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بلالیا ہے اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ پارٹی امور میں معاونت کریں گےانتخابات سےمتعلق پی ڈی ایم اتحاد سے شاہ محمود قریشی مذاکرات کریں گےجس میں عامر ڈوگر، قاسم سوری، مراد سعید اور عالم گیر خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    قید اور جرمانہ قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں ،ترجمان جے یو آئی

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 برس کے لئے نا اہل اور 3 سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیاعدالت نے فیصلےمیں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کرالیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے-

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی، شرجیل میمن

  • عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

    عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

    کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پرتبصرہ کرتے ہوئے اسے مکافات عمل قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسے مکافات عمل قرار دیا دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک چور کی گرفتاری پر سیاسی انتقام کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، وہ چور پکڑا گیا ہے جو 15 ماہ سے بھاگ رہا تھا۔

    پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ الیکشن میں تین ماہ رہ جائیں تو کیا چوروں کو گرفتار کرنا بند کردیا جاتا ہے؟چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف تحقیقات ایک سال سے جاری تھیں،پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری سیاسی نہیں ہےقانونی تقاضےپورے ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنایا، ٹرائل کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیاہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 برس کے لئے نا اہل اور 3 سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیاعدالت نے فیصلےمیں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کرالیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے-

    عدالتی فیصلے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کو ان کی لاہور میں رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کیا گیا جس کے خلاف احتجاج کرنے پر تین کارکنان کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے عمران خان کی گرفتاری اور نا اہلی کے فیصلے پر ن لیگ کے کارکنان نے سڑکوں اور اور پارٹی دفاتر میں مٹھائیاں تقسیم کرنا شروع کردیں ن لیگ کے علاوہ پشاور میں بھی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ورکرز نے جگہ جگہ مٹھائیاں بانٹی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

  • حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور

    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے اپنی مدت کے آخری دنوں میں جاتے جاتے بھی مزید قوانین منظور کرا لیے، ارکان پارلیمنٹ کا مؤقف ہے کہ بلز کی کاپیاں بھی ارکان کو نہیں دی جا رہیں۔

    باغی ٹی وی: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا، وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے گیس چوری کی روک تھام اور وصولی ترمیمی بل 2023ء منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ بل پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس چوری میں 80 فی صد ملازمین شامل ہوتے ہیں۔ ان کے خلاف کیا کارروائی کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں گیس چوری کی روک تھام اور وصولی ترمیمی بل 2023 ء قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا۔

    وفاقی وزیر تخفیفِ غربت شازیہ مری نے زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل 2023ء پیش کیا، جسے قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل 2023 پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔قومی اسمبلی نے ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل 2023ء مشترکہ اجلاس کو منظوری کے لیے بھیج دیا ۔ دریں اثنا ایپوسٹائل ترمیمی بل 2023ء بھی قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا۔غیر ملکی عوامی دستاویزات کے لیے قانونی حیثیت کی شرط ختم کرنے سے متعلق بل منظور کیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گواہ طلبی کی درخواست مسترد ، چاروں گواہوں غیر متعلقہ …

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023ء پیش کیا، جسے اضافی ترامیم کے ساتھ قومی اسمبلی نے منظور کرلیا۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی نے پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل 2023ء بھی منظور کرلیا۔ علاوہ ازیں قائداعظم انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز سرگودھا بل 2023ء بھی ایوان سے منظور ہوگیا۔

    ایوان نے اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023ء بھی منظور کرلیا۔ قومی اسمبلی میں اسلام آباد یونیورسٹی ایمرجنگ ٹیکنالوجی بل 2023ء بھی منظور کرلیا گیاکنگز انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن بل 2023ء ، مونارک انسٹیٹیوٹ آف حیدرآباد بل 2023ء ، فیلکن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2023ء منظور کرلیے گئے۔

    ارکان پارلیمنٹ کا موقف ہے کہ نئی قانون سازی کے بلز متعلقہ کمیٹیوں کو بھی نہیں بھیجے جا رہے اور نئی قانون سازی پر ایوان میں بحث بھی نہیں کرائی جا رہی ممبران اسمبلی کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد بازی میں کی گئی قانون سازی کے اثرات ہوں گے صرف ایک روز میں قومی اسمبلی نے ایک درجن سے زائد بل منظور کیے اور بعض شقوں میں تو ایسے بل بھی پاس کروائے گئے جو ایجنڈے پر موجود ہی نہیں تھے۔

    پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کے آغاز کا اعلان

    جمعرات 27 جولائی کو قومی اسمبلی نے 24 بل منظور کیے جبکہ جمعہ 28 جولائی کو قومی اسمبلی نے 29 بل منظور کیے، گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی سے 6 بل پاس کروائے گئے اور اسی قانون سازی کو لے کر حکومتی اراکین میں جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے اسپیکر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔

    اس کی مثال نگران حکومت کی مدت کے حوالے سے بل ہے جس کا ایجنڈا نا تو وقت پر جاری کیا گیا اور نا ہی اس کا مسودہ ارکان کو فراہم کیا گیا تھا، اس کے علاوہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ بل بھی ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے بل بغیر بحث کے منظور کروائے گئے اس قانون سازی کے حوالے سے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا اور جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبر چترالی کا کہنا تھا اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے تو گھوڑے پر بیٹھ کر قانون سازی کی جا رہی ہے۔

    باجوڑ دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی

    اسی طرح سینیٹ کے 24 جولائی سے جاری اجلاس میں بھی اب تک 13 بل منظور کروائے جا چکے ہیں جس میں سے کچھ بل تو ایوان بالا میں براہ راست پیش کر کے منظور کروائے گئے جیسے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، ڈی ایچ اے بل اور کنٹونمنٹ بل کو سینیٹ نے فوری طور پر ایجنڈا میں پیش کیا گیا اور اسی وقت منظور کر لیا گیا۔

  • دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے،نواز شریف

    دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے،نواز شریف

    لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے-

    باغی ٹی وی: قائد (ن) لیگ نواز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ طلال چوہدری کو توہین عدالت میں ناحق 5 سالہ نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ جھوٹے مقدمات، سزاؤں، نااہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے تو صبر و استقامت سے برداشت کر لیا مگر ناانصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔


    نوازشریف نے مزید کہا کہ 2017 کے پھلتے پھولتے پاکستان کو جبر اور ناانصافی کے فیصلوں نے 2022 تک اس نہج تک پہنچا دیا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے۔ دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔

    طلال چوہدری کی پانچ سالہ نااہلی کی مدت ختم ہو گئی

    واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کی پانچ سالہ نااہلی کی مدت آج ختم ہوگئی ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے طلال چوہدری کی ایک عوامی جلسے سے تقریر پر نوٹس لیا تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے 02 اگست 2018 کو توہینِ عدالت کے ایک مقدمے میں طلال چوہدری کو 5 سال کے لیے نا اہلی کی سزا سنائی تھی۔

    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد …

    طلال چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ میں فوجی آمر کے عبوری آئینی حکم نامے پر حلف لینے والے بت بیٹھے ہیں عدلیہ کو ان سے پاک نہ کیا تو ناانصافیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔طلال چوہدری کے اس بیان پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 63 ون جی کے تحت انہیں توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا طلال چوہدری نے 2018ء کے عام انتخابات میں این اے 102 فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو واضح برتری سے شکست دی تھی۔

    پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کے آغاز کا اعلان