Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • میٹا نےاپنا اے آئی سسٹم پیش کر دیا

    میٹا نےاپنا اے آئی سسٹم پیش کر دیا

    فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا نے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل بارڈ جیسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس کے مقابلے میں اپنا سسٹم عوام کے لیے پیش کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے اس سسٹم کا اعلان مائیکرو سافٹ کے ایک ایونٹ میں کیا گیا لارج لینگوئج ماڈل پر مبنی لاما 2 کمرشل اور تحقیقی مقاصد کے لیے مفت دستیاب ہوگا،سوشل میڈیا کمپنی نے اے آئی ماڈل کے لیے مائیکرو سافٹ سے شراکت داری بھی کی ہے۔

    واضح رہے کہ لارج لینگوئم ماڈلز جنریٹیو اے آئی چیٹ بوٹ جیسے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل بارڈ کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں اور مائیکرو سافٹ نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے بنگ سرچ کو اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کیا تھا،اب اس کمپنی نے میٹا سے بھی شراکت داری کی ہے جس کے تحت ونڈوز اور Azure Ai کے ذریعے صارفین کو لاما 2 تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

    ناروےکی میٹا کو جرمانے کی دھمکی

    میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ مفت اور اوپن سورس لارج لینگوئج ماڈل زیادہ محفوظ ہوتے ہیں کیونکہ ماہرین اور ڈویلپرز کی جانب سے ان کو زیادہ جانچا جاتا ہے، جس سے مسائل کی تشخیص اور حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی یا گوگل بارڈ اوپن سورس اے آئی چیٹ بوٹس نہیں ہیں کوالکوم کمپنی بھی میٹا کے ساتھ مل کر لاما 2 اے آئی کو اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کا حصہ بنائے گی کوالکوم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایسا اگلے سال سے ہوگا اور صارفین کو ذہین ورچوئل اسٹنٹس اور کریٹیر ٹولز کی تیاری سمیت بہت کچھ کرنے کا موقع ملے گا۔

    ٹائی ٹینک سے 5 گنا زیادہ بڑا بحری جہاز "دی آئیکون”

  • بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست  بھارت پہلے نمبر پر

    بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست بھارت پہلے نمبر پر

    پاکستان دنیا میں تعداد کے لحاظ سے بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست میں 8ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ بھارت زیرو ڈوز بچوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی ادارہ صحت نے بچوں کی زیرو ویکسی نیشن فہرست جاری کردی، جس میں بھارت پہلے نمبر پرہےرپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال 6 لاکھ 11 ہزار بچوں کو ایک بھی ویکسین ڈوز نہیں لگی گزشتہ سال پاکستان میں 12 لاکھ بچے خسرے کی ویکسین سے محروم رہے جبکہ بھارت میں 27 لاکھ بچے ہر طرح کی ویکسین سے محروم رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں زیرو ڈوز بچوں کی تعداد 1کروڑ 43 لاکھ تھی۔ جس میں پاکستان میں 12 لاکھ، نائیجیریا میں 31 لاکھ بچوں کو خسرے کی ویکسین نہیں لگی تھی نائجیریا خسرے کی ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں میں سرفہرست ملک ہے-

    خیبر پختونخوا میں ایچ ائی وی ایڈز بے قابو

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں زیرو ڈوز بچوں کی تعداد 1 کروڑ 43 لاکھ تھی جبکہ 2021 میں ایک یا زیادہ ویکسین سے محروم بچوں کی تعداد ڈھائی کروڑ کے قریب تھی۔

    ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں بچوں میں ویکسی نیشن کے عمل کو بڑھانےکی ضرورت پر زور دیا ہےعالمی ادارہ صحت پاکستان کے مطابق پاکستان میں زیرو ڈوز بچوں میں ویکسی نیشن بڑھانے کی ضرورت ہے، بچوں کی ویکسی نیشن بڑھانے پر بہت زور دیا جا رہا ہے۔

    نئے انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر پاکستان کی یقین دہانی

    اس حوالے سے ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بریسٹ فیڈنگ پروموشن اینڈ پروٹیکشن بل منظور کر لیا گیا ہے، نیا قانون بچوں کی جان بچانے میں انتہائی معاون ہو گا پاکستان میں ویکسی نیشن کے غلط اعداد و شمار فراہم کیے جاتے ہیں۔

    پروفیسر شہزاد علی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کی شرح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بڑھائی جا سکتی ہے وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے کہا کہ ویکسی نیشن بڑھانے کے لیے نجی اداروں کا تعاون حاصل کر نا ہو گا۔

    اعظم خان گواہ، عمران خان کی کمر ٹوٹ گئی، اسی کوڑے

  • نئے انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر پاکستان کی یقین دہانی

    نئے انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر پاکستان کی یقین دہانی

    نئے عام انتخابات سے پہلےآئی ایم ایف کی جانب سے نئی شرائط پر پاکستان نے یقین دہانی کرادی-

    باغی ٹی وی : ڈالر کے اوپن اور انٹر بینک ریٹ میں 1.25 فیصد سے زیادہ فرق نہیں ہوگا پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو توانائی پر سبسڈی کم کرنے اور ریونیو بڑھانے کے علاوہ درآمدات پر پابندی ہٹانے کا یقین بھی دلایا گیا ہے۔پاکستان نے تنخواہوں اور پنشن اخراجات کم کرنے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا فنڈ بڑھانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کے لیے طے پانے والی مزید اہم شرائط کے مطابق منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف فیٹف شرائط پر عملدرآمد کا عزم کیا گیا ہےاس حوالے سے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے الیکٹرانک ایسیٹ ڈکلیئریشن سسٹم قائم کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے 22 کے افسران بیرونی اثاثے نہیں چھپا سکیں گے۔

    آئی ایم ایف سے معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

    آئی ایم ایف دستاویز کے مطابق بینکوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معلومات تک رسائی ہوگی، اس حوالے سے تمام بینکس ایف بی آرکو فیڈ بیک دینے کےپابند ہوں گےمنتخب یا غیر منتخب عوامی نمائندوں کےسالانہ اثاثہ ڈکلیئریشن کوعام کیا جائے گا، سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ سرکاری اداروں کی کارکردگی رپورٹ جاری کرے گا۔

    دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غریب ترین طبقے کو مہنگائی کے حساب سے ریلیف دینے کا عزم کیا گیا ہے، توانائی شعبے میں بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گیا آئی ایم ایف کو ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے میں خامیاں دور کرنے اور ایکسچینج ریٹ مارکیٹ میں مداخلت یا کوئی پابندی نہ لگانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کا دورحکومت گزشتہ آئی ایم ایف پروگرام کی ناکامی کا ذمہ دارہے،آئی …

    تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے نئے قرض معاہدے پر عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی آئی ایم ایف قرض معاہدے پر کاربند رہنے کے لیے پُرعزم ہیں آئی ایم ایف دستاویز کے مطابق بڑی سیاسی جماعتوں نے پروگرام کے مقاصد اور پالیسیوں کی حمایت کردی ہے۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گاآئی ایم ایف کے مطابق معاہدے سے آنے والے مہینوں میں بیرونی فنانسنگ کے حصول کے لیے مدد ملے گی۔

  • کوئٹہ میں پیدا ہونے والی سائنس فکشن کی اداکارہ روزمیری ڈیکسٹر

    کوئٹہ میں پیدا ہونے والی سائنس فکشن کی اداکارہ روزمیری ڈیکسٹر

    روزمیری ڈیکسٹر کا یوم پیدائش

    سائنس فکشن کی اداکارہ روزمیری ڈیکسٹر کے نام سے مشہور ہیں، وہ ایک برطانوی فلمی اداکارہ تھیں جنہوں نے اٹلی میں کام کیا 19 جولائی 1944 یوم پیدائش کو کوئٹہ بلوچستان میں ایک برطانوی والد اور ایک اینگلو برمی ماں کے ہاں پیدا ہونے والی ڈیکسٹر نے 1963 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، جب روم میں چھٹیوں کے دوران اس کی ملاقات ڈائریکٹر یوگو گریگوریٹی سے ہوئی جنہوں نے اسے اپنی سائنس فکشن فلم اومیکرون میں اہم کردار کی پیشکش کی۔ اس کے بعد وہ ستر کی دہائی کے وسط تک بہت فعال اداکارہ بن گئیں، جب وہ 32 سال کی عمر میں اداکاری سے ریٹائر ہوگئیں وہ 8 ستمبر 2010 میں Recanati میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں وہ طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا تھیں۔

  • سول ایوی ایشن ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی کال دے دی

    سول ایوی ایشن ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی کال دے دی

    ملکی ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر سول ایوی ایشن ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی کال دے دی۔

    باغی ٹی وی : یکم اگست کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی، 8 اگست کو لاہور جبکہ 17 اگست کو کراچی میں کام بند کردیا جائے گا قلم چھوڑ ہڑتال کی کال اکاٸی یونین اور جیکا یونین نے دی۔

    قبل ازیں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کو بتایا تھا کہ حکومت نے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ہوائی اڈوں کے انتظام اور آپریشن آؤٹ سورس کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے،یہ فیصلہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    امریکی سفارت کار ہنری کسنجرکی بیجنگ میں چین کے وزیر دفاع سے ملاقات

    کمیٹی کو واضح کیا گیا تھا کہ سول ایوی ایشن ہوائی اڈے فروخت نہیں کر رہی اور صرف آپریشن اور انتظامی کنٹرول آؤٹ سورس کیے جارہے ہیں سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے کمیٹی کو بتایا تھا کہ سی اے اے ایکٹ کے رول 68 میں ترمیم کے بعد پی سی اے اے سے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کرنے کا اختیار چھین کر بلڈنگ کنٹرول حکام کو دے دیا گیا جو کہ اس کام میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے کمیٹی نے مذکورہ رول میں ترمیم کی سفارش کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا کہا۔

    سائفر ڈرامہ ،اعظم خان نے بیان ریکارڈ کروا دیا

    انہوں نے مزید کہا کہ پرندوں کے ٹکرانے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر صبح 6 سے 8 بجے تک فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے اور اتھارٹی کی جانب سے آگاہی مہم کے علاوہ پرندوں کو بھگانے کے انتظامات بھی بڑھا دیے گئے ہیں،ی آئی اے کی مالی حالت زیادہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتی اس لیے انہوں نے ٹرانسپورٹ کے لیے ٹھیکیدار کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    پاکستانی مشہور چائے والا ارشد خان نے لندن میں اپنا کیفے کھول لیا

  • امریکی سفارت کار ہنری کسنجرکی  بیجنگ میں چین کے وزیر دفاع سے ملاقات

    امریکی سفارت کار ہنری کسنجرکی بیجنگ میں چین کے وزیر دفاع سے ملاقات

    تجربہ کار امریکی سفارت کار ہنری کسنجر نے بیجنگ میں چین کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: چین کی وزارت دفاع کی جانب سے منگل کو جاری بیان کےمطابق لی شانگ فو نےکہا کہ چین اور امریکا کے درمیان ’دوستانہ رابطے‘ تباہ ہو گئے ہیں کیونکہ امریکہ میں کچھ لوگوں نے چین سے ملاقات نہیں کی تھی وہ چین کے دوست ہیں نہ تو امریکہ اور نہ ہی چین ایک دوسرے کے ساتھ دشمن جیسا سلوک کرنے کا متحمل ہو سکتا ہے۔ اگر دونوں ممالک جنگ کرتے ہیں تو اس سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے کوئی معنی خیز نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔

    100 سالہ سابق امریکی وزیر خارجہ کا یہ اچانک دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی ماحولیاتی مندوب جان کیری بیجنگ میں چینی حکام سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ اس بات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے کہ دونوں ممالک موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے کس طرح تعاون کر سکتے ہیں۔ ۔ دونوں سپر پاورز کے درمیان تعلقات کئی ماہ سے تنزلی کا شکار ہیں لیکن محتاط امید ہے کہ دونوں جانب سے باضابطہ مذاکرات کا دوبارہ آغازبہتر تعلقات کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

    کیپیٹل ہل حملہ کیس :ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی گرفتاری کا خدشہ

    کسنجر کا دورہ، جس کی تشہیر نہیں کی گئی تھی، میٹنگز کے سرکاری روسٹر سے ہٹ کر ہے۔ جولائی 1971 میں بیجنگ کے ان کے خفیہ دورے کو تقریبا 52 سال ہو چکے ہیں، جس نے اس وقت کے امریکی صدر رچرڈ نکسن کے لیے امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار کی تھی۔

    نصف صدی سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی کسنجر کو بیجنگ میں بہت سے لوگ ’چین کے دوست‘ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ مئی میں سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے کسنجر کے ’تیز رفتار‘ دماغ کی تعریف کی تھی کسنجر باربار خبردار کر چکے ہیں کہ امریکہ اور چین کے درمیان تنازع کے ’تباہ کن‘ نتائج برآمد ہوں گے۔

    سپرماڈل جیجی حدید منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

    چین 2018 سے امریکی پابندیوں کا نشانہ بنا ہوا ہے،جن کا تعلق ہتھیاروں کے سب سے بڑے برآمد کنندہ سے روس سے لڑاکا طیاروں کی خریداری سے ہے، جسے بیجنگ واشنگٹن کے ساتھ فوجی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے انکار کی ایک وجہ قرار دیتا ہے گزشتہ چین کے ڈیفنس سیکرٹری لی شنگفو نے سنگاپور میں شنگریلاڈائیلاگ کے دوران میں اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔

    جبکہ چین کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست پر جواب نہیں دیا۔

    شمالی کوریا نے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کر دیا

  • پاکستانی مشہور چائے والا ارشد خان نے لندن میں اپنا کیفے کھول لیا

    پاکستانی مشہور چائے والا ارشد خان نے لندن میں اپنا کیفے کھول لیا

    سوشل میڈیا کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستان کے سب سے مشہور چائے والا ارشد خان نے لندن میں اپنا کیفے کھول لیا ہے۔

    باغی ٹی وی:ایسٹ لندن کے اِس علاقے میں انڈیا، پاکستان اوربنگلہ دیش کے تارکین وطن افراد کی تعداد زیادہ ہے ارشد خان نے مشرقی لندن کے 229 ایلفورڈ لین پرکیفےکھولا جس کے باہر لگے بل بورڈ پرواضح طورپربرانڈ کا نام ’کیفے چائے والا ارشد خان‘ لکھا ہے تاکہ صارفین کو سمجھنے میں کوئی دقت نہ ہوں ۔

    کیفے کی سجاوٹ میں جنوبی ایشیا کے روایتی رنگ دکھائی دیتے ہیں جن میں ٹرک آرٹ سجا ویسپا بھی شامل ہےیہ کیفے خصوصی طور پر تین بھائیوں بہادردرانی، نادردرانی اوراکبردرانی کی مدد سےلندن میں کھولا گیا ہے-

    سپرماڈل جیجی حدید منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

    ارشد خان ایک غریب نوجوان تھے جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک ڈھابے پر چائے فروخت کرتے تھےاکتوبر 2016 میں فوٹو گر افرجویریہ علی نےایک گاہک کو چائے پیش کرتے ہوئےایک تصویر کھینچ کر انسٹاگرام پر ایک کپشن کے ساتھ پوسٹ کی تھی،اس تصویر سے ارشد کو راتوں رات شہرت ملی اور انہیں مختلف فیشن برانڈز نے اپنے فوٹو شوٹ کیلئے بھی منتخب کیا تھا۔

    منیب بٹ کے یوٹیوب پر 100 ملینز ویوز ، اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا …

    آج سے 7 سال قبل ارشد کو اس بات کا اندازہ تک نہ تھا کہ وہ جو اسلام آباد کی سڑک کنارے ڈھابے پر چائے فروخت کرتا ہے وہ کچھ ہی عرصے میں دنیا بھر میں جانا جائے گا اور اس کی زندگی ہی بدل جائے گی اور ایک دن وہ عالمی سطح پر ایک سوشل میڈیا سنسیشن، فیشن آئیکون، ایک برانڈ اور لندن جیسی جگہ پر فرنچائز کا مالک بن جائے گا۔

    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار

  • کیپیٹل ہل حملہ کیس :ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی گرفتاری کا خدشہ

    کیپیٹل ہل حملہ کیس :ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی گرفتاری کا خدشہ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 جنوری کیپیٹل ہل حملہ کیس میں شامل تفتیش اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    باغی ٹی وی: سابق صدر کا کہنا تھا کہ انہیں اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی جانب سے ’ٹارگیٹ لیٹر‘ موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کے الزام میں گرانڈ جیوری کی تحقیقات کے نشانے پر ہیں۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کو موصول ہونے والے خط میں واضح طور علامات موجود ہیں کہ 2024 کے صدارتی انتخابات کیلئے ریپبلکن پارٹی سے صدارتی امیدوار بننے کیلئے نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کو جو بائیڈن سے انتخابات ہارنے کے بعد اقتدار میں رہنے کیلئے کی گئی کوششوں کے الزام میں فرد جرم عائد ہو سکتی ہے۔

    سپرماڈل جیجی حدید منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

    جیوری کے سامنے حکام اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں کہ کس طرح سابق امریکی صدر نے اپنے دور اقتدار کے آخری مہینوں میں ووٹر فراڈ کے بے بنیاد دعوؤں کے حوالے سےان پر دباؤ ڈالا تھا اور کس طرح 6 جنوری 2021 کو ان کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرکے کانگریس کی جانب سے جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کرنے کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔

    واضح رہے کہ اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر صدارتی عہدہ چھوڑنے کے باوجود قومی سلامتی کی دستاویزات کو غیر قانونی طریقے سے اپنے قبضے میں رکھنے کے الزامات بھی عائد کرچکے ہیں، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الزامات قبول کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔

    شمالی کوریا نے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کر دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ انہیں گرانڈ جیوری کے سامنے پیش ہونے سے صرف چار دن قبل اطلاع دی گئی ہے تاہم عدالتی ریکارڈ کے مطابق جیک اسمتھ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کو الزامات عائد کرنے سے کم و بیش تین ہفتے قبل 19 مئی کو ’ٹارگیٹ لیٹر‘ دیا گیا تھا۔

    سابق امریکی وفاقی پراسیکیوٹر پیٹر زیڈنبرگ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملزم کو ’ٹارگیٹ لیٹر‘ ملنا اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ اسے متنبہ کیا جائے کہ تم پر فرد جرم عائد کی جا رہی ہے، اب کوئی ایسا اچھا سبب بتاؤ کہ تم پر فرد جرم کیوں عائد نہیں ہونی چاہیے۔

    محبوب کوملنے کی تڑپ، لڑکی نے پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی

  • بہاولنگر میں دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،بہاولپور میں بھی پانی کے بہاؤ میں تیزی

    بہاولنگر میں دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،بہاولپور میں بھی پانی کے بہاؤ میں تیزی

    بہاولنگر میں دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث دریائی بیلٹ پر موجود چھوٹی آبادیاں زیر آب آگئی ہیں-

    باغی ٹی وی :چشتیاں میں بستی میہ کے مقام پر حفاظتی بندمیں 300 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، متعدد بستیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور کئی فصلیں زیر آب آگئیں ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ ریسکیو ٹیموں کے ساتھ آرمی بھی سیلابی علاقوں میں مصروف عمل ہے۔

    بہاولپور میں دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آگئی ہے،مختلف علاقوں میں دریا کے پانی میں اضافہ ہوا ہے، ایمپریس برج کے قریب دریا میں پانی کا بہاؤ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا یونین کونسل منگوانی کا بہاول پور سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا، یونین کونسل منگوانی کے لیے دریائے ستلج میں کشتی سروس شروع کی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کا دورحکومت گزشتہ آئی ایم ایف پروگرام کی ناکامی کا ذمہ دارہے،آئی

    ادھر چیچہ وطنی میں دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم بورے والا کی تحصیل ساہوکا میں تین مقامات پر بند ٹوٹ گئے، مہرو بلوچ میں کئی بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور آرمی کے دستوں کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ اور ادارے ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، شہری موسمی صورتحال سے آگاہ رہیں، خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    سپرماڈل جیجی حدید منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

    پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ بجلی کی تاروں، کھمبوں اور برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں، دریاؤں اور نہروں میں نہانےسےپرہیز کریں جبکہ نشیبی علاقوں یا دریاؤں کے پاس میں رہائش پذیر افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیاں ترتیب دیں اور شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

    جڑواں شہروں میں موسلا دھاربارش سےکئی علاقے زیر آب، دیوار گرنے سے 11 افراد جاں …

  • پی ٹی آئی کا دورحکومت گزشتہ آئی ایم ایف پروگرام کی ناکامی کا ذمہ دارہے،آئی ایم ایف

    پی ٹی آئی کا دورحکومت گزشتہ آئی ایم ایف پروگرام کی ناکامی کا ذمہ دارہے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے چیئرمین پی ٹی آئی کے دور حکومت کی معاشی پالیسیوں کو گزشتہ آئی ایم ایف پروگرام کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: دی نیوز کے مطابق پاکستان نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان اوسط پریمیم کو کسی بھی مسلسل پانچ کاروباری دنوں کے دوران ایکسچینج ریٹ پر 1.25 فیصد سے زیادہ رکھنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    آئی ایم ایف نے یہ بھی متنبہ کیا ہے کہ پاکستان کے معاشی چیلنجز پیچیدہ اور کثیر جہتی ہیں جن کے لیے متفقہ پالیسیوں پر ثابت قدمی اور بیرونی شراکت داروں سے مالی مدد جاری رکھنے کی ضرورت ہے اس نے خطرات کو کم کرنے اور میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پروگرام کے معاہدوں کے مستقل اور فیصلہ کن نفاذ کی سفارش کی۔

    آئی ایم ایف نے منگل کو حکومت پاکستان کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) پروگرام کے 3 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے ساتھ کیے گئے وعدوں اور ایم او یو پر دستخط کی تفصیلات جاری کیں۔

    آئی ایم ایف سے معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

    ایک اہم پیش رفت میں، پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بنیادی اصولوں کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی کے رجحان کو روکنے کے لیے فاریکس کی فروخت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد نے رواں ماہ کے آخر تک بجلی کے نرخوں کی سالانہ ری بیسنگ میں اضافے کا بھی عہد کیا۔ پاکستان نے جولائی تا ستمبر کی مدت سے مالی سال 24 کی سہ ماہی (Q-1) کے لیے سہ ماہی قومی کھاتوں کی تالیف اور تقسیم کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بھی اتفاق کیا اور نومبر 2023 کے آخر تک مالی سال 23 کے لیے نظرثانی شدہ سالانہ تخمینے۔

    اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) پروگرام کے 3 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے لیے ڈھانچہ جاتی بینچ مارک کے تحت، حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق کیا کہ غیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے، SBP روزانہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایکسچینج ریٹ شائع کرے گا۔ ، اور غیر رسمی مارکیٹ میں پیشرفت اور قیمتوں کی نگرانی اور شائع کرنے کے لئے ایک فریم ورک تیار کریں۔

    جڑواں شہروں میں موسلا دھاربارش سےکئی علاقے زیر آب، دیوار گرنے سے 11 افراد جاں …

    دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نےبھاری مالی خسارے، کمزور مالی پالیسی اور غلط ایکسچینج ریٹ کا دفاع، پروگرام کی ناکامی کی اہم وجوہات قرار دی ہیں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے آخری توسیعی فنڈ سہولت کی ناکامی میں کردار ادا کرنے والے تمام عوامل کی فہرست بنائی ہے جس پر ابتدائی طور پر گزشتہ پی ٹی آئی حکومت نے جولائی 2019 میں دستخط کیے تھے، ای ایف ایف کو جولائی 2019 میں منظور کیا گیا تو پاکستان کی معیشت ایک بار پھر نازک موڑ پر تھی۔

    رپورٹ کے مطابق غلط معاشی پالیسیاں بشمول بڑے مالیاتی خسارے، ڈھیلی مالیاتی پالیسی اور زیادہ قیمتی شرح مبادلہ کے دفاع نے کھپت اور قلیل مدتی نمو، میکرو اکنامک بفرز میں مسلسل کمی، بیرونی وعوامی قرضوں میں اضافہ اور بین الاقوامی ذخائر کی کمی کو ہوا دی غلط وقت میں مالیاتی توسیع اور مہنگائی کےبڑھتےہوئے دباؤ پرمانیٹری پالیسی میں تاخیر کے ردعمل کے درمیان بیرونی عدم توازن بڑھنا شروع ہو گیا تھا۔

    سپرماڈل جیجی حدید منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار