Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سوشل میڈیا پر محبت، بھارتی لڑکا دلہن لینے اہلِخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا

    سوشل میڈیا پر محبت، بھارتی لڑکا دلہن لینے اہلِخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا

    سکھر:سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں بدل گئی، بھارتی لڑکا مہندر کمار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنی دلہن لینے سکھر پہنچ گیا، دونوں کی شادی کی تقریب سکھر کے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی محبت بھارتی شہری کو کھینچ کر سرحد پار پاکستان لے آئی، بھارتی شخص میندر کمار اورپاکستانی لڑکی سنجوگتا کماری کا رابطہ سوشل میڈیا پر ہوا،دوستی اور پھر مہندرسرحدوں کے فاصلے مٹا کر اپنی محبت کو لینے پاکستان آ پہنچا-

    کراچی اور بلوچستان میں مزید بارش کا امکان

    نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق بھارت سے تعلق رکھنے والےدولہا مہندرکمارایڈووکیٹ اور پاکستانی دلہن سنجوگتا کماری ایک عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہےدونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دلہن کو لینے اہلِخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

    گورنرسندھ کی نیویارک اور سندھ کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز

    مہندر کمار اور سنجوگتا کماری کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائیں گی۔

    کراچی اور بلوچستان میں مزید بارش کا امکان

  • گورنرسندھ کی نیویارک اور سندھ کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز

    گورنرسندھ کی نیویارک اور سندھ کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویزپر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سے گفتگو کی-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی ہےکامران ٹیسوری کےاعزاز میں امریکی پاکستانی پبلک افیئرزکمیٹی کےچیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے استقبالیہ دیا جس میں نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فِل راموس نے بھی شرکت کی۔

    سابق گورنر پنجاب کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج


    کامران ٹیسوری اور فِل راموس نے گفتگو کے دوران سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر مزید بات کرنے پراتفاق بھی کیانیو یارک اسٹیٹ اسمبلی کا وفد اس ضمن میں جلد صوبۂ سندھ کادورہ کرے گاجڑواں اسٹیٹس بننے سےسندھ اور نیو یارک کی جامعات ، اسپتالوں اور تحقیقی اداروں میں تعاون بڑھے گا۔

    مقابلے کے دوران کبوتر بازوں میں جھگڑا ،4 افراد ہلاک

    دونوں اسمبلیوں میں سندھ اور نیویارک کو سسٹراسٹیٹس بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی۔طلبہ کے وفود کے تبادلوں اور ذہین طلبہ کے لیے اسکالر شپس کا راستہ بھی ہموار ہو گا-


    واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان دنوں امریکا کا دورہ کر رہے ہیں،ساحلی شہر اور تجارتی مراکز ہونا کراچی اور نیویارک میں مشترک ہے۔

    پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

  • کراچی اور بلوچستان میں مزید بارش کا امکان

    کراچی اور بلوچستان میں مزید بارش کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد نمیں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہوامیں نمی کا تناسب 77فیصد ہے۔

    پی ٹی آئی کی ریلی، لبرٹی چوک پرسیاسی پاورشوکی تیاریاں مکمل،الیکشن کمیشن نے بھی عمران …

    شام میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے
    شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 14 ناٹیکل مائل ہے جب کہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ آج بھی بارش کا امکان ہے۔

    سابق گورنر پنجاب کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے، کوئٹہ ، قلات، خضدار، زیارت ، بارکھان، چمن، قلات، دالبندین، آواران، پنجگور ، خاران اورلسبیلہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں کےندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہےکوئٹہ کو بولان سے ملانے والا پنجرہ پل دوبارہ پانی میں بہہ جانے کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی آمدو رفت کے لیے راستہ بحال کیا گیا ہے۔

    پولیس مقابلے میں مطلوب ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ جب کہ زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سینٹی گریڈ، پشین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ، گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

  • مقابلے کے دوران کبوتر بازوں میں جھگڑا ،4 افراد ہلاک

    مقابلے کے دوران کبوتر بازوں میں جھگڑا ،4 افراد ہلاک

    پرتگال میں کبوتر بازی کے دوران ہونے والے جھگڑے پر ایک شخص نے 3 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی:غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پرتگال کے شہر سیتوبال میں پیش آیا جہاں کبوتروں کی اڑان کا مقابلہ خونی واقعے میں بدل گیا پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران کبوتر بازوں میں جھگڑا ہوگیا اور ان میں سے ایک شخص نے 3 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    شادی کے بعد اکثر جوڑوں کا جسمانی وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟

    لزبن کے جنوب میں واقع شہر سیٹوبل کے پولیس کمشنر اینڈریا گونسالویس نے بتایا کہ 30 سے 60 سال کی عمر کے چار افراد کے درمیان جھگڑا ہوا اور ان میں سے ایک افراد نے خود کو گولی مارنے سے قبل تین افراد کی جان لے لی تھی۔

    پُرتگالی میڈیا کے مطابق چاروں افراد نے کبوتربازی میں حصہ لیا تھا، ان کے درمیان سبزیوں کے ایک غیر قانونی باغ کو لےکرجھگڑا ہوا ، واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    اسامہ بن لادن آپریشن کے دن وائٹ ہاؤس کی خصوصی تصاویر پہلی بار منظر عام …

    واضح رہے کہ پرتگال میں آتشیں اسلحے کے استعمال پر پابندی ہے تاہم اسلحہ سے شکار کی اجازت دی جاتی ہے،پولیس کے اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ تگال میں 2015 سے اب تک ہر سال ہونے والے 80 قتل میں سے اوسطاً پانچ آتشیں اسلحے سے کیے گئے –

  • مزدور ریلی ،عمران خان لبرٹی میں کریں گے پہلا خطاب

    مزدور ریلی ،عمران خان لبرٹی میں کریں گے پہلا خطاب

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی آئین بچاؤ ریلی کے حوالے سے پی ٹی آئی نے لبرٹی چوک پر سیاسی پاور شو کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

    عمران خان زمان پارک سے لبرٹی روانہ ہو گئے ،عمران خان کچھ ہی دیر میں لبرٹی چوک پہنچ جائیں گے عمران خان آج ریلی سے ی خطاب کریں گے عمران خان اپنا پہلا خطاب لبرٹی چوک سے کرکے ریلی کا آغاز کریں گے عمران خان آج اپنا دوسرا اور آخری خطاب ناصر باغ میں کریں گے عمران خان کے خطاب کے بعد ریلی اختتام پذیر ہوجائے گے

    عمران خان کی تمام گاڑیوں کی سیکورٹی کلیرنس مکمل کی گئی،عمران خان کے سیکورٹی عملے اور اسپیشل برانچ نے الگ الگ کلیرنس دی عمران خان لبرٹی چوک پہنچ کر پہلا خطاب کریں گے سینیٹر فیصل خان اور مسرت چیمہ زمان پارک سے لبرٹی روانہ ہو گئے، اسد عمر، فواد چوہدری ، اور دیگر مرکزی رہنما عمران خان کیساتھ زمان پارک سے روانہ ہوئے ٹائیگر فورس کے کارکنان عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے ٹائیگر فورس نے عمران خان کے گھر کے داخلی راستے کا کنٹرول سنبھال لیا انصاف ٹائیگر فورس کے جوان عمران خان کی گاڑی کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں،

    پاکستان تحریک انصاف کی مزدور ریلی مختلف لیڈر ریلی میں شرکت کے لیے پہنچنا شروع ہو چکے میاں محمود الرشید بھی اپنے قافلے کے ساتھ لبرٹی چوک پہنچ گئے میاں عباد بھی اپنے سپورٹرز کے ساتھ لبرٹی چوک پہنچ گئے ،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے لبرٹی چوک کا دورہ کیا اور کہا کہ لاہور پولیس کے 2 ہزار کے قریب اہلکار ریلی کو سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئین کے دفاع کیلئے ساری قوم کو باہر نکلنا ہوگا،مذاکرات اگر نیک نیت سے ہورہا تو گرفتاریاں نہیں ہونی چاہیئے،کل رات بھی اسلام آباد میں گرفتاریاں کی گئی ہے پرویز الہی کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے، علی امین کو ضمانت کے باوجود حراست میں رکھا گیا ہے، یہ سارے کام مذاکرات کیلئے سنجیدہ لوگ نہیں کرتے،

    شاہدرہ سے گجومتہ تک میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی، میٹروبس سروس کا آپریشن مکمل طور پر معطل کر دیا گیا ،صبح میٹرو بس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جارہی ہے لبرٹی سے ناصر باغ تک پی ٹی آئی کی ریلی کے سبب میٹرو بس آپریشن معطل کیا گیا سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر میٹرو بس سروس کو معطل کیا گیا

    رہنما پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان نے علامہ اقبال پارک میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ہم عمران خان کی کال پہ پاکستان کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہوئے، مزدوروں کو پچھلے سال روزی روٹی اور چھت کی فکر نہیں ہوتی تھی، ہماری حکومت نے محنت کشوں کے لئے احساس پروگرام شروع کیا،آج احساس پروگرام ختم اور مفاد پروگرام شروع کر دیا گیا،آج نوسر بازوں اور منی لانڈررز کے لئے بہترین پروگرام شروع کیا گیا،پاکستان میں مزدور کا جینا اور مرنا حرام ہو چکا ہےملک کے اندر قانون کے بجائے آل شریف و زرداری کا قانون لایا جا رہا ہے

    سابق گورنر پنجاب کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی آج کی ریلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے دیا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تحریری نوٹس بھی بھجوادیا۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکی جانب سے عمران خان کو بھجوائے گئے تحریری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیبر ڈے پر آپ کی قیادت میں لبرٹی چوک سے ناصرباغ تک ریلی نکالنے کا معلوم ہوا، جلسے جلوسوں اور ریلیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لیناضروری ہے-

    پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

    نوٹس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں،امیدوار ریلیوں اور جلسوں سےقبل ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں، پیشگی اجازت کے بغیر ریلی نکالنا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

  • سابق گورنر پنجاب کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

    سابق گورنر پنجاب کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

    گوجرانوالا : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عمر سرفراز چیمہ اور تنویرصفدرچیمہ کے خلاف گوجرانولہ میں مقدمہ تھانہ گکھڑ منڈی میں اغوا اور بدتمیزی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ مہوش نامی خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ملزمان اور مدعی خاتون کے درمیان زرعی زمین کی ملکیت کا تنازع چل رہا ہے۔

    کوئٹہ :19گھنٹے کی بندش کے بعدقومی شاہراہ کو بحال ،ٹریفک کی روانی شروع

    ایف آئی آر میں الزام ہےملزمان فاروق، قدوس، صادق اور دیگر نے میری فصل بھی تباہ کی، زرعی زمین پرگئی توملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے بھی پھاڑ دئیے اور اغوا کی کوشش کی گئی، وقوعہ عمر سرفراز چیمہ اور تنویر صفدر چیمہ کی ایما پر ہوا۔

    مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف بدنام زمانہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

  • پولیس مقابلے میں مطلوب ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک

    پولیس مقابلے میں مطلوب ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک

    وہاڑی میں پولیس مقابلے میں قتل ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھینگی کے علاقے میں ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ پولیس کا ملزمان کے ساتھیوں سے سامنا ہو گیا، ملزمان کے 4 نامعلوم ساتھیوں نے ملزمان کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی، ساتھیوں کی مبینہ اندھا دھند فائرنگ سے گرفتار ملزمان رضوان اور قربان موقع پر ہلاک ہو گئے۔

    ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ،ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ، 30 سے …

    جوابی فائرنگ سے ملزمان کے ساتھی موٹر سائیکل پھینک کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے گزشتہ شب لڈن میں گھر میں رابری، موٹر سائیکل چیھننے اور شہری کو قتل کی تین وارداتوں میں ملوث تھےملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور ریمانڈ پر تھے۔

    گھوٹکی:ڈاکوؤں نے دو افراد کو اغوا کرلیا،دو افراد مزاحمت پر زخمی

    پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے ساتھیوں سے برآمد ہونے والا موٹر سائیکل ڈکیتی شدہ نکلا ہلاک ہوئے والے ڈکیت لاہور، اوکاڑہ، بہاولنگر اور ضلع وہاڑی کے مقدمات میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ تھے۔

    کوئٹہ :19گھنٹے کی بندش کے بعدقومی شاہراہ کو بحال ،ٹریفک کی روانی شروع

  • پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

    پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

    لاہور: بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالفت جعلی خبروں اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آشیرباد کے لیے مسلمان مخالف پروپیگنڈے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا تاہم بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا خود بھارتی صحافی محمد زبیر نے بے نقاب کردیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک قبر کے اوپر لوہے کی جالی ہے اور اس پر تالا لگا ہوا ہے۔ اس تصویر کو لے کر الزام لگایا گیا کہ یہ قبر پاکستان میں ہے جہاں والدین اپنی بیٹیوں کی قبروں کو تالے لگاتے ہیں تاکہ ان کی لاشوں کو زیادتی سے بچایا جا سکے۔


    اس تصویر کو کئی بڑے بھارتی اشاعتی اداروں اے این آئی، دی ٹائمز، نیوز 18، ٹائمز آف انڈیا ،دی پرنٹ، ٹائمزناؤ اور این ڈی ٹی وی سمیت دیگر چینلز نے بھی خوب اچھالا ہے۔


    https://twitter.com/jihadwatchRS/status/1652357266337587206?s=20
    تاہم بھارت کے مسلمان صحافی اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے پاکستان کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

    پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کی جانیوالی اس تصویر کے مشکوک دعوے کی سچائی تلاش کرنے کے لیے جب گوگل میپس/اسٹریٹ ویو سروسز کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کو کراس چیک کیا گیا تو معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے جو تصویر استعمال کی جا رہی ہے وہ دراصل بھارت کے شہر حیدرآباد میں واقع قبرستان کی ہے۔
    https://twitter.com/ashoswai/status/1652691199134670849?s=20
    آلٹ نیوز کے مطابق یہ قبر بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے دراب جنگ کالونی مدنا پیٹ، حیدرآباد، انڈیا میں واقع مسجد سالار ملک کے سامنے مقامی قبرستان میں موجود ہے۔


    آلٹ نیوز نے مقامی سماجی کارکن عبدالجلیل کو قبرستان بھیج کرقبر کی تصدیق کی، ویڈیو میں مقامی مسجد کے ذمہ دار نے بتایا کہ یہ قبر ڈیڑھ دو سال پرانی ہے اور یہ قبر کمیٹی کے ذمہ داروں کی اجازت کے بغیر راستے میں بنائی گئی جس سے آنے جانے کا رستہ بھی تنگ ہوگیا پرانی قبروں میں مردے دفنانے کے باعث لواحقین نے قبر پر جالی ڈالی ہے تاکہ کوئی قبر میں دوسرا مردہ دفن نہ کرسکے۔

  • کچے کے علاقوں میں آپریشن جاری،ملزمان کے 7 ٹھکانوں کو نذر آتش

    کچے کے علاقوں میں آپریشن جاری،ملزمان کے 7 ٹھکانوں کو نذر آتش

    رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقوں میں پنجاب پولیس کا آپریشن جاری ، پولیس نے ملزمان کے 7 ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کےمطابق اب تک سات خطرناک مجرموں کےٹھکانوں کاخاتمہ کردیاگیا ہے پولیس کےمطابق کریمنلز نذیرلاٹھانی، ارشاد لاٹھانی، شبیرا لاٹھانی، فریدا کوکانی ، اسحاق جھوبرا سکھانی ، عبداللہ سکھانی اور حافظ مہر دین سکھانی کے ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔

    سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    پولیس کی جانب سے کچہ کے علاقوں میں مجرموں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے بعد متعدد کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں اندرونی علاقوں میں دیگر خفیہ ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے پیش قدمی جاری ہے کچہ کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ شروع کر کے سنائپر تعینات کردیئے ہیں کچے کے علاقوں میں پولیس گشت کررہی ہے داخلی اورخارجی راستوں پرناکہ بندی کی گئی ہے اورآنےجانےوالوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔

    لاہور: نامعلوم افراد مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

    ترجمان نےبتایا ہے کہ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہےڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں آپریشن میں 3 ڈاکو ہلاک اور 28 کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان سے اسلحہ بھی آمد ہوا ہے۔

    مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف بدنام زمانہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    دوسری جانب ڈی پی او محمد ناصر سیال نے بتایا ہے کہ راجن پور میں پولیس کے دستوں نے کچہ میانوالی ون کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے کچہ میانوالی ون میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں، کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا اور علاقے میں پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں یہاں اب تک 4 ڈاکو ہلاک، 8 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 5 ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت گرفتارکیاگیا ہے جبکہ ڈاکوؤں کے 20 سہولت کار بھی گرفتارکیے جا چکے ہیں۔

    گھوٹکی:ڈاکوؤں نے دو افراد کو اغوا کرلیا،دو افراد مزاحمت پر زخمی

  • شادی کے بعد اکثر جوڑوں کا جسمانی وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟

    شادی کے بعد اکثر جوڑوں کا جسمانی وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟

    ایسا اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ شادی کے بعد جوڑوں کا جسمانی وزن بڑھ جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی: متعدد تحقیقی رپورٹس میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ شادی کے بعد جوڑوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے امریکا کی نارتھ کیرو لائنا کی ایک تحقیق میں 8 ہزار سے زائد جوڑوں کے جسمانی وزن کا جائزہ لیا گیا اور نتیجہ نکالا کہ شادی شدہ خواتین کا وزن شادی کے اولین 5 سے 6 سال کے دوران اوسطاً 10 کلو تک بڑھ سکتا ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں لیبر ڈے منایا جا رہا ہے

    مگر یہ معاملہ خواتین تک محدود نہیں بلکہ مردوں کے جسمانی وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہےایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اپنی شادی سے خوش نوبیاہتا جوڑوں کے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان زیادہ ہوتا ہےتحقیق میں بتایا گیا کہ شادی شدہ مردوں کا بھی وزن بڑھتا ہے اورمحض 2 سال کے اندر ہی جسمانی وزن میں 5 کلو یا اس سے زائد اضافہ ممکن ہےمگرایسا بیوی سے اچھے تعلق سے ہی ممکن ہوتا ہے۔

    اسی طرح امریکا کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کی ایک تحقیق میں بھی نوبیاہتا جوڑوں اورجسمانی وزن میں اضافے کےدرمیان تعلق کو دریافت کیا گیا اس تحقیق کے دوران ایسے جوڑوں کا جائزہ 4 سال سے زائد عرصے تک کیا گیا اورمعلوم ہوا کہ خوش باش جوڑوں میں جسمانی وزن میں اضافے کاامکان دیگر کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ اچھا ازدواجی تعلق لوگوں کو اپنے جسمانی وزن سے بے پروا کردیتا ہے کیونکہ وہ زندگی سے خوش ہوتے ہیں۔

    ڈرپ کی بجائے اینٹی بایوٹکس کھانا زیادہ مفید،تحقیق

    طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف کیا گیا کہ شادی شدہ جوڑوں میں جسمانی وزن میں اضافہ چھوت کی طرح ایک سے دوسرے میں پھیلتا ہے-

    تحقیق کے مطابق اگر شوہر یا بیوی کا وزن بڑھتا ہے تو اس بات کا امکان 37 فیصد بڑھ جاتا ہے کہ اس کے شریک حیات کا وزن بھی بڑھے گا، جس کی وجہ جوڑوں کی عادات یکساں ہونا ہے۔

    آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان تنہا افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، چاہے ان کا طرز زندگی صحت مند اور غذا صحت بخش ہی کیوں نہ ہو۔

    محققین نے اس کی ایک دلچسپ وجہ بھی بتائی ہے اور وہ یہ کہ شادی کے بعد لوگوں کو اپنے شریک حیات کو مزید متاثر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، لہذا ان کا جسم پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔

    ہر آدھے گھنٹے میں تین منٹ کی چہل قدمی خون میں شوگر کی سطح کو …

    تحقیق میں بتایا گیا کہ جب جوڑوں کو لگتا ہے کہ اب انہیں زیادہ خوبصورت نظر آنے کی جرورت نہیں، تو وہ زیادہ کھانے سے گریز نہیں کرتے یا چربی اور چینی سے بھرپور غذا کا زیادہ استعمال کرنے لگتے ہیں، جبکہ جسمانی وزن کنٹرول میں رکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ جسمانی وزن کو معمول پر رکھنے کے طبی فوائد کو پیش نظر رکھ کر لوگ شادی کے بعد بھی موٹاپے کی روک تھام کرسکتے ہیں۔

    موٹاپا کیوں ہوتا ہے؟ تو اس کی متعدد وجوہات ہوتی ہیں جو جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

    تحقیقی رپورٹس کے مطابق اپنے رشتے سے مطمئن جوڑوں کے جسمانی وزن میں اس لیے اضافہ ہوتا ہے کیونکہ ان میں وزن کو مستحکم رکھنے کی خواہش گھٹ جاتی ہے۔ماہرین کی جانب سے بیان کی جانیوالی وجوہات میں اول نمبر پرکھانےکےلیے اکثر باہر جانا جبکہ دوسرے نمبر پر غذائی عادات میں تبدیلی ہے شادی کے بعد جب جوڑے نئی زندگی کا آغاز کرتےہیں تو دعوتیں بہت زیادہ ہوتی ہیں اس بات کا امکان زیادہ ہوتا ہے کہ وہ ضرورت سے زیادہ کھالیں عام طور پر شادی شدہ افراد پہلے کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں کھانے لگتے ہیں۔

    دہی پر کی گئی نئی تحقیق میں دہی کے مزید حیران کن فوائد سامنے آ …

    اگر شادی سے پہلے لوگ روزانہ چہل قدمی کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہوتا ہے کہ شادی کے بعد یہ عادت ختم ہو جائے گی یعنی صحت یا جسمانی وزن کا خیال رکھنا ترجیحات کا حصہ نہیں رہتا بلکہ نئی زندگی کو مستحکم بنانا زیادہ اہم محسوس ہوتا ہے۔

    اکثر افراد زندگی میں آنے والی بڑی تبدیلی کے خود کو تیار نہیں کر پاتے اور انہیں ڈر ہوتا ہے کہ ان کے بارے میں شریک حیات کی رائے خراب نہ ہوایسے افراد تناؤ کا شکار ہوکر ضرورت سے زیادہ کھانے لگتے ہیں اور جسمانی وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے-