Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب

    پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب

    پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرلیا –

    باغی ٹی وی: اجلاس میں حج فلائٹ آپریشن 2023 سمیت مجموعی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی جاری کردہ اعلامیے میں کہ اجلاس میں دسمبر2022 تک کے مالی حسابات کی منظوری دی جائے گی کیونکہ سال 2022 کا آڈٹ مکمل نہ ہونے پر پی آئی اے کا سالانہ اجلاس تاخیر کا شکار ہوا تھا۔

    آئیڈیل حج تو نہیں کراسکتا لیکن مشکلات میں کمی ضرور لاؤں گا،وفاقی وزیر مذہبی امور


    اجلاس میں سالانہ اجلاس 30 مئی کو منعقد کرنے کی منظوری دی جائے گی اور پی آئی اے کے نئے بزنس پلان کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا حج فلائٹ آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ پی آئی اے کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس دوپہر 12 بجے کراچی ہیڈ آفس میں ہوگا۔

    ائیر لائنز کوحج کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور دیگر ائیرلائنز کو حج کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،مہنگائی کے باعث پاکستان میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہےکہ حج کوٹہ دستیاب ہے لیکن حج کرنے والے کم پڑ گئے ہیں ڈالر کی قلت اور مہنگائی سے پاکستانیوں کے لیے حج ادائیگی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورنے اس سال حاجیوں کی تعدادتاحال فراہم نہیں کی ہے سعودی حکومت نےاس سال پاکستان کوایک لاکھ 79 ہزارحاجیوں کا کوٹہ دی اتھا تاہم حج اخراجات دگنی ہونے سےدرخواستیں کم موصول ہوئیں۔

    پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ہے،مفتاح اسماعیل

  • میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں،سلمان خان

    میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں،سلمان خان

    بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کا خود کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں سے متعلق کہنا ہے کہ سیکیورٹی عدم تحظ سے بہتر ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان، جنہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور وہ گینگسٹرز کی ٹارگٹ لسٹ میں شامل ہیں، آخر کار اپنا تجربہ بتا دیا کہ وہ اس سے کیسے نمٹ رہے ہیں سُپر اسٹار سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں اور ممبئی پولیس کی جانب سے ملنے والی سکیورٹی کے پر بات کرتے ہوئےتسلیم کیا کہ میرے پاس بہت سکیورٹی ہے اب میرے لیے سڑک پر سائیکل چلانا اور اکیلے کہیں جانا ممکن نہیں ہے-

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    انہوں نے کہا کہ ایک مسئلہ جو مجھے درپیش ہے وہ شدید ٹریفک میں میری اتنی زیادہ سکیورٹی ہے اور اس سے بھی بڑھ کر اب مجھے یہ مسئلہ درپیش ہے کہ جب میں ٹریفک میں ہوتا ہوں تو اتنی سیکیورٹی ہوتی ہے، گاڑیاں جو کہ دوسرے لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بنتی ہے، وہ مجھے بھی دیکھتے ہیں جس پر میرے غریب پُرستار سوچتے ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہے؟ ایک سنگین خطرہ ہے اس لیے سیکیورٹی ہے لیکن مجھے جو کہا گیا میں وہی کر رہا ہوں۔

    سلمان خان نے بتایا کہ میں جہاں بھی جارہا ہوں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جارہا ہوں، میں جانتا ہوں جو ہونا ہے وہ ہوگا پھر چاہے کچھ بھی ہوجائے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے میں آزادانہ گھومنا پھرنا شروع کردوں آج کل بہت سے شیرا(باڈی گارڈز) میرے ساتھ موجود ہیں اور میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں۔

    جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان خان

    جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد، کچھ دن پہلے، ممبئی پولیس نے ایک سخص کو مبینہ طور پر سلمان کو فون کال کے دوران جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    ممبئی پولیس نے کہا کہ 10 اپریل کو ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو دھمکی آمیز کال کی گئی تھی۔ کال کرنے والے، جس نے اپنی شناخت راکی ​​بھائی کے طور پر راجستھان کے جودھ پور سے کروائی، کہا کہ وہ گاؤ رکھشک (گائے کا محافظ) تھا۔ کال کرنے والے نے 30 اپریل کو سلمان خان کو "ختم” کرنے کی دھمکی دی۔

    26 مارچ کو راجستھان کے جودھ پور ضلع کے لونی کے رہنے والے دھکڑ رام کے نام سے ایک شخص کو سلمان کو دھمکی آمیز میل بھیجنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا باندرہ پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا۔ ملزم نے اپنے میل میں الزام لگایا کہ سپر اسٹار کا وہی حشر ہوگا جو ’’سدھو موسی والا‘‘ کا ہوا-

    سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں والد سلیم خان

  • شاہد خاقان عباسی یا تو معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں،مفت آٹا اسکیم کے الزام پر پنجاب حکومت کا ردعمل

    شاہد خاقان عباسی یا تو معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں،مفت آٹا اسکیم کے الزام پر پنجاب حکومت کا ردعمل

    لاہور: نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے الزام پر رد عمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ مفت آٹا اسکیم میں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں ہوئی الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ مجروح ہوئی، آٹااسکیم پنجاب کی تاریخ کی کامیاب ترین اسکیم رہی، اسکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ مستحق لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔

    مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب کی کرپشن ہوئی ہے،شاہد خاقان

    عامر میر کا کہنا تھا کہ آٹااسکیم کو وفاقی اور پنجاب حکومت نےمل کر فنڈکیا، آٹااسکیم کوپارٹی کی اندرونی سیاست کی بھینٹ چڑھانا سراسر زیادتی ہےشاہدخاقان عباسی یا تو معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں،نگران پنجاب حکومت پرالحمداللہ کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، نگران پنجاب حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے سکتی ہے۔

    اے آئی چیٹ بوٹس کسی انسان جتنے ہی اچھے استاد ثابت ہو سکتے ہیں،بل گیٹس

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ نظام اتنا کرپٹ اور فرسودہ ہوچکا ہے کہ ڈلیور نہیں کرسکتا، ہم نے 84 ارب روپے آٹے کی مد خرچ کیا، اس میں 20 ارب کی کرپشن ہوگی، ملک کے مسائل کی وجہ لیڈر شپ اور نظام کی ناکامی ہے-

    پولیس کاچوہدری شجاعت حسین کے گھر پر دھاوا افسوسناک ہے،نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن …

  • پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کا امکان

    اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔

    باغی ٹی وی: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستانیوں کو بھی ملنے کا امکان ہے، اور اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔

    ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے،وزیراعظم

    اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے تک کمی کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں، تاہم وزیر خزانہ سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، اور قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

    سوڈان کے متحارب فریقین مذاکرات کیلئے تیار

    برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل تک رہی وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

    آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

  • ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے،وزیراعظم

    ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیدوار پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرکاری سطح پر گندم کی خریداری پر جائزہ اجلاس ہواجس میں حکام نے ملک میں موجود گندم کے ذخائر، کیری فارورڈ ذخائر، وفاقی و صوبائی محکموں کے خریداری کے اہداف اور پیشرفت سے آگاہ کیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال ملک بھر میں گندم کی گزشتہ دس سال کی نسبت 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن سے ذیادہ پیداوار ہوئی ہے۔

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال گندم کی پیداوار گزشتہ 10برس کی نسبت سب سے زیادہ ہوئی ہےکسانوں کو معیاری بیج اور کھاد کی بلا تعطل فراہمی سے گندم کی شاندار پیداوار ممکن ہوئی گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی بمپر کراپ حکومت کے بروقت فیصلوں اور بہترین گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے تمام تر مالی مشکلات کے باوجود گندم کی بمپر پیداوار پر کاشت کار اور پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے، آئندہ سال حکومت اس سے بھی ذیادہ پیداوار کیلئے حکمتِ عملی مرتب کر رہی ہے۔

    سوڈان کے متحارب فریقین مذاکرات کیلئے تیار

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ نا اہل حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے پاکستان گندم در آمد کرنے والا ملک بن گیاکسانوں کو کھاد کیلئے پورا پورا دن لمبی قطاروں میں کھڑا رکھا، تمام صوبائی اور وفاقی ادارے گندم خریداری کا اپنا ہدف بڑھائیں تاکہ پورا سال گندم کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو۔

    وزیراعظم نے تمام اداروں کو اپنے اہداف میں اضافہ کرنےکی ہدایت کرتےہوئےکہا کہ حکومت کی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد کی بلاتعطل فراہمی، کسان پیکیج اور بروقت فیصلوں کی بدولت گندم کی شاندار پیداوار کا حصول ممکن ہوا۔ شہبازشریف نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    پولیس کاچوہدری شجاعت حسین کے گھر پر دھاوا افسوسناک ہے،نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن …

    وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائیں، گندم کی متعین کردہ مقدار کے حصول کے لیے درکار وسائل کو بینکوں کے ذریعے مہیا کیا جائے۔

  • سوڈان کے متحارب فریقین مذاکرات کیلئے تیار

    سوڈان کے متحارب فریقین مذاکرات کیلئے تیار

    اقوام متحدہ کے ایلچی برائے سوڈان وولکر پرتھیس کا کہنا ہےکہ سوڈان میں متحارب فریقین مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ایلچی کا کہنا تھا کہ سوڈان میں فریقین نے مذاکرات کے لیے نمائندے نامزدکر دیئے ہیں،مذاکرات سعودی شہر جدہ یا جنوبی سوڈان کےشہر جبہ میں ہوں گے، ابھی مذاکرات کے لیےکوئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی۔

    قطر: اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام ،تمام بھارتی انجینئرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    انھوں نے کہاکہ مذاکرات کے لیے کوئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی ہے۔دونوں فریقوں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے امکانات اب تک بہت کم دکھائی دے رہے ہیں۔جمعہ کے روز فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے ایک انٹرویو میں جنرل محمد حمدان دقلو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آر ایس ایف کے ‘باغی’ رہنما کے ساتھ کبھی نہیں بیٹھیں گے۔

    واضح رہے کہ سوڈانی فوج اورپیرا ملٹری فورس کے درمیان دو روز قبل مزید تین دن کے لیے جنگ بندی پر رضامندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ پہلی جنگ بندی کے دوران کئی ممالک نے انخلا کے لیے کیے گئے آپریشنز کے ذریعے اپنے ہزاروں شہریوں کو بحفاظت سوڈان سے نکال لیا تھا۔

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    رپورٹ کے مطابق سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کےدرمیان 15 اپریل سے جاری لڑائی میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے اب تک 45 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ لڑائی جاری رہی تو 2 لاکھ 70 ہزار افراد ملک چھوڑ سکتے ہیں۔

    ٹیکساس میں شور سے روکنے پربچے سمیت 5 افراد قتل

  • سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا بچوں سے پیار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، وہ اکثر ہی اپنے بھتیجوں یا بھانجوں کے ساتھ وقت گزارتے نظر آتے ہیں سلمان خاننے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک مرتبہ اپنے خود کے بچوں کی پیدائش سے متعلق سوچا تھا لیکن یہ منصوبہ پورا نہیں ہوسکا۔

    باغی ٹی وی: سُپر اسٹار سلمان خان انڈیا ٹی وی کے شو "آپ کی عدالت” کے مہمان بنے جس میں انہوں نے بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیئے-

    جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان خان

    اداکار سے جب شادی اور بچوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ابھی کیا بولوں، بچوں کا تو پلان تھا، بہو کا نہیں تھا، لیکن اب قانون کے حساب سے وہ بھارت میں نہیں ہوسکتا، اب دیکھیں گے کیا کریں-

    سلمان خان سے میزبان رجت شرما نے کہا کہ آپ کرن جوہر سے بھی پوچھ رہے تھے کہ شادی کیوں نہیں کی؟ وہ تو دو دو بچوں کے باپ (سروگیسی کے ذریعے) بن گئے ہیں، اداکار نے جواب دیا میں بھی یہ ہی کوشش کررہا تھا لیکن شاید اب قانون تبدیل ہوچکا ہے، بچوں کا بڑا شوق ہے مجھے-

    انہوں نے کہا چوںکہ ساتھ ماں بھی آتی ہے لیکن ہمارے گھر میں مائیں ہی مائیں ہیں، پھر پورا ضلع اور پورا گاؤں ہے، وہ بچوں کی اچھی دیکھ بھال کرلیں گے-

    سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں والد سلیم خان

    واضح رہے کہ اسی شو میں سلمان خان نے کہا تھا کہ میزبان رجت شرما نے اداکار پر ان کے ’موو آن‘ تبصرے کے بارے میں مذاق اڑایا جو دبنگ اداکار نے ٹریلر لانچ کے موقع پر دیا جس کے جواب میں سلمان خان نے ہنستے ہوئے صرف اتنا جواب دیا کہ وہ محبت کے معاملے میں بدقسمت ہیں۔

    میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ ان دنوں آپ کی جان کون ہے؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ میں ان دنوں صرف ’بھائی‘ ہوں جسے میں چاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے میں کیا کروں؟-

    سلمان خان کی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان کے ساتھ ملاقات

  • پولیس کاچوہدری شجاعت حسین  کے گھر پر دھاوا افسوسناک ہے،نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی

    پولیس کاچوہدری شجاعت حسین کے گھر پر دھاوا افسوسناک ہے،نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی

    لاہور: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس کے چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر دھاوا بولنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے گئی اور چوہدری شجاعت حسین کےگھر پر دھاوا بول دیا جو افسوس ناک مسئلہ ہے پولیس ایکشن میں چوہدری سالک حسین اور شافع حسین زخمی ہو گئے جو مسئلہ بھی ہوا قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

    پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا …


    نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ مدینہ میں ہوں اور پولیس آپریشن کی تفصیلات حاصل کر رہا ہوں، کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    پولیس پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام،مخبری کس نے کی؟ چودھری سالک بول پڑے

    واضح رہے کہ پولیس کی جانب 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لئے ظہور الہیٰ پیلس پر سرچ آپریشن کیا، گھر میں داخل ہونے کے لیے پولیس کی بکتربند گاڑی نے ظہور الہی پیلس کے مرکزی دروازے کو ٹکر مار کر توڑ دیا، پرویزالہٰی کی تلاش میں پولیس اہلکاروں نے چوہدری شجاعت حسین کے گھر کا دروازہ بھی توڑ دیا، ٹوٹا ہوا شیشہ لگنے سے چوہدری شافع زخمی بھی ہوئے۔

    ہمارے لیے عوام کی حفاظت اورسلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ،آرمی چیف

    چوہدری شجاعت کے گھر پر پولیس ایکش پر مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کا بیان جاری ہوا جس میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت چوہدری شجاعت سےغیر مشروط معافی مانگے، اور شہبازشریف اور آصف زرداری بھی معذرت کریں یقینی بنایاج ائےکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو، ہم کسی کے ساتھ بھی زیادتی پسند نہیں کرتے۔

    اے آئی چیٹ بوٹس کسی انسان جتنے ہی اچھے استاد ثابت ہو سکتے ہیں،بل گیٹس

  • صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل 2023 نظرثانی کیلئے دوبارہ پارلیمنٹ بھجوا دیا

    صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل 2023 نظرثانی کیلئے دوبارہ پارلیمنٹ بھجوا دیا

    اسلام آباد: صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل 2023 نظرثانی کیلئے دوبارہ پارلیمنٹ بھجوا دیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت قومی احتساب ترمیمی بل، 2023 توثیق کے لیے صدرمملکت کو بھجوایا تھا، تاہم صدرمملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوا دیا ہے۔

    ملک میں منکی پاکس کی روک تھام کیلئے تمام ائیر پورٹس پر”ہیلتھ ایمرجنسی” نافذ

    صدر مملکت نے کہا ہے کہ 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، لیکن بل اور وزیراعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا ایک زیر التواء معاملے کے اثرات پر غور کئے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ ’قومی احتساب (ترمیمی) بل 2023‘ قومی اسمبلی سے پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مذکورہ بل سینیٹ میں بھی پیش کیا اس دوران پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔

    مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف بدنام زمانہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    یہ بل نہ صرف چیئرمین نیب کو 50 کروڑ روپے سے کم کے کرپشن کیسز متعلقہ ایجنسی، اتھارٹی یا محکمے کو منتقل کرنے کا اختیار دیتا ہے بلکہ ایسی زیر التوا انکوائریوں اور تحقیقات کو بند کرنے کا بھی اختیار دیتا ہے جو چیئرمین نیب کی نظر میں کیس نہیں بنتا۔

    نیب آرڈیننس کے سیکشن 4 میں شامل ایک شق کے تحت جب چیئرمین نیب کا عہدہ خالی ہو جائے یا چیئرمین غیر حاضر ہو یا اپنے دفتر کے فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہو تو ان کی جگہ ڈپٹی چیئرمین خدمات سرانجام دے گا اور ڈپٹی چیئرمین کی غیر موجودگی میں وفاقی حکومت نیب کے سینئر افسران میں سے کسی ایک کو قائم مقام چیئرمین مقرر کرے گی۔

    کراچی چڑیا گھرمیں ہتھنی نور جہاں کے بعد افریقی شیرنی کی زندگی بھی خطرے میں …

  • اے آئی چیٹ بوٹس کسی انسان جتنے ہی اچھے استاد ثابت ہو سکتے ہیں،بل گیٹس

    نیویارک: مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے حوالے سے نئی ییشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ڈیڑھ سال میں بچوں کو پڑھنے اور لکھنے میں مدد فراہم کر رہی ہو گی۔

    ڈرپ کی بجائے اینٹی بایوٹکس کھانا زیادہ مفید،تحقیق

    بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی چیٹ بوٹس کسی انسان جتنے ہی اچھے استاد ثابت ہو سکتے ہیں اور موجودہ دور کے چیٹ بوٹس پڑھنے لکھنے کی بہت زیادہ قابلیت رکھتے ہیں آئندہ چند ماہ میں طلبہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں گے۔ تبدیلی آ رہی ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی کو استاد کے طور پر استعمال کرنے سے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

    دنیا کے تین صدیوں پرانے اخبار کی اشاعت بند کرنے کا اعلان

    بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی لوگوں کے کام کرنے، سیکھنے، سفر سمیت ایک دوسرے سے رابطوں کے طریقے کو بدل دے گی۔ دنیا بھر کی حکومتیں ٹیکنالوجی کی صنعت کے ساتھ مل کر اے آئی سے جڑے خطرات کو محدود کریں۔

    واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنے سرچ انجن، براؤزر اور دیگر سروسز کا حصہ بنا لیا ہے۔

    مغرب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل