Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • گورنر سندھ  کی پورے کراچی کو عید ملن پارٹی کی دعوت

    گورنر سندھ کی پورے کراچی کو عید ملن پارٹی کی دعوت

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پورے کراچی کو عیند ملن پارٹی اور لنچ کی دعوت دے ڈالی-

    باغی ٹی وی : گورنر سندھ نے 26 ویں روزے کی سحری گلزار ہجری اسکیم 33 میں عوام کے درمیان کی اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی سڑکیں خراب ہیں وہ ٹھیک کرنی ہیں، گزشتہ روزسحری کے بعد گلشن معمار سے گورنر ہاؤس واپس جارہا تھا تو ایک ایک سڑک دیکھ رہا تھا، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں،کہاں ہیں وہ کنٹریکٹر جو اربوں کے کنٹریکٹ لے کر سورہے ہیں۔

    آزاد کشمیرمیں عمران خان کے خلاف بغاوت،فارورڈ بلاک قائم ،بیرسٹر سلطان محمود کے ن لیگ …

    گورنر سندھ نے کہا کہ کل ڈی جی آڈٹ کو بلاؤں گاکہ وہ آڈٹ کریں کہ تین سالوں سے سڑکیں کیوں نہیں بنیں خدارا کم سے کم تنخواہ 50ہزار کردیں،سی ایم صاحب نیک نیت انسان ہیں مجھے امید ہے وہ کام کریں گےنوجوان کو شیشہ،گٹکا، ماوے پر احساس محرومی نے لگایا ہے جو لوگ بچوں کو ان نشوں پر لگارہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    انہوں نے کہا کہ سی ایم کو گورنر ہاؤس میں افطار کرنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے گورنر ہاؤس میں عید کے روز لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، پورے کراچی کو دعوت ہے، لنچ کے ساتھ عید ملن پارٹی کی اور ساتھ میں قوالی بھی ہوگی۔

    نزول قرآن،شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

  • جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری ، اعظم سواتی، عمرایوب، عامر کیانی اورراجہ خرم عدالت پیش ہوئےاس کے علاوہ وکلا علی بخاری اور نعیم پنجوتھہ سمیت پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی اے ٹی سی میں پیش ہوئی۔

    ٹھٹھہ :باغی ٹی وی کاجہاد رنگ لایا، سال بعد ماں سےچھیناگیا بچہ واپس،بلکہ اجڑاگھربھی بس …

    سماعت کے دوران زلفی بخاری ،عامر کیانی، حماداظہر، عمر ایوب، اعظم سواتی، حسان نیازی، فرخ حبیب، اسدعمر، اسدقیصر اور شبلی فراز کی عبوری ضمانت میں ں 2 مئی تک توسیع کر دی گئی جج راجہ جواد عباس کی رخصت کے باعث سماعت 2 مئی تک ملتوی کی گئی-

    پنجاب میں مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

  • آزاد کشمیرمیں عمران خان کے خلاف بغاوت،فارورڈ بلاک قائم ،بیرسٹر سلطان محمود کے ن لیگ کے ساتھ رابطے

    آزاد کشمیرمیں عمران خان کے خلاف بغاوت،فارورڈ بلاک قائم ،بیرسٹر سلطان محمود کے ن لیگ کے ساتھ رابطے

    اسلام آباد: صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے فارورڈ بلاک قائم کرلیا۔

    باغی ٹی وی : نجی اخبار جنگ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اب آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہوگا –

    نزول قرآن،شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

    مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنےکہا کہ پاور شیئرنگ فارمولے کےتحت ہمارا اتحاد پیپلز پارٹی کےساتھ تھا اگر وزیرا عظم کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہوتا تو ہم اسے ووٹ دینے کے پابند تھے لیکن پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک سے معاملات طے کرتے وقت ن لیگ کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی فارورڈ بلاک نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے اگر صورتحال جوں کی توں رہی تون لیگ 7 ووٹ کے ساتھ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔

    شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر …

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا رد عمل سامنے آنے کے بعد فارورڈ بلاک کی طرف بیرسٹر سلطان محمود نے رات گئے ن لیگ کے ساتھ مذاکرات شروع کردیئے ہیں تاکہ انہیں فارورڈ بلاک کے امیدوار چوہدری رشید کی حمایت پر آمادہ کیا جا سکے۔

  • نزول قرآن،شب قدر آج  انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

    نزول قرآن،شب قدر آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

    لاہور:شب قدر آج پیر منگل کی درمیانی رات (27 رمضان المبارک) انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: شب قدر کے موقع پر آج شہر بھر کی مساجد میں نماز تراویح میں ختم قرآ ن کے اجتماعات منعقد ہوں گے مساجد کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا، خواتین گھروں میں مرد حضرات مساجد میں رات عبادت میں گزاریں گے،،علما،آئمہ خطباء شب قدر کے فضائل بیان کریں گے، بخشش و مغفر ت، عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جا ئیں گی۔

    نماز تراویح میں قرآن سنانے والے حفاظ اورسامعین کو انعام و اکرام سے نوازا جائے گا، مٹھائیاں بانٹی جائیں گی، مساجد میں عبادت گزاروں کیلئے سحری کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہنیوں سے بہتر ہے اس رات میں عبادت کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے۔

    لیلۃ القدر کے حوالے سے قرآن کریم میں آیا ہے کہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے اس عظیم الشان رات کی عظمت و فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرمؐ نے ارشاد فرمایا “جب شب قدر آتی ہے تو حضرت جبرائیل امین فرشتوں کی جماعت کے ساتھ زمین پر آتے ہیں، ملائکہ کا یہ گروہ ہر اس بندے کے لیے دعائے مغفرت اور التجائے رحمت کرتا ہے جو ذکر الہیٰ اور عبادات میں مشغول ہوتا ہے۔

    لاکھوں مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے ہیں ، 75 سال قبل پاکستان کا قیام بمطابق قمری مہینہ 27 رمضان المباک ( 14 اگست 1947)کو عمل میں آیا تھا۔

    واضح رہے کہ طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلة القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہےرمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کے ذوق و شوق کو بام کمال تک پہنچانے کے لئے لیلتہ القدر کو مخفی رکھا گیا۔ اگرچہ یہ رات عوام الناس کی نظروں سے پوشیدہ ہے تاہم خواص اس رات سے آگاہ ہوجاتے ہیں۔

  • اپریل کی وہ رات جسے ماہرین فلکیات بہت زیادہ پسند کرتےہیں

    اپریل کی وہ رات جسے ماہرین فلکیات بہت زیادہ پسند کرتےہیں

    فلکیاتی اعتبار سے رواں سال عرب دنیا میں رمضان المبارک 29 روزوں پرمشتمل ہو گا ، اس لحاظ سے وہاں عیدالفطر جمعہ 21 اپریل کو منائی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: "العربیہ ڈاٹ نیٹ ” کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ام القری کیلنڈر کے مطابق جمعرات 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کی شام شوال کا چاند دیکھنے کیلئے کہہ دیا ہے۔

    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق …

    سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جمعرات کی شام چاند دیکھنے کی کوشش کریں سپریم کورٹ ان لوگوں سے درخواست کرتی ہے جو چاند کھلی آنکھوں سے یا دوربین کے ذریعے دیکھیں تو قریبی عدالت کو مطلع کردیں اور وہاں اپنی گواہی ریکارڈ کرا دیں۔ یا ایسے افراد قریبی مرکز سے رابطہ کریں۔

    عدالت امید کرتی ہے کہ جس میں بھی اس معاملے میں دلچسپی ظاہر کرنے کی اہلیت ہو وہ اس مقصد کے لیے خطوں میں بنائی گئی کمیٹیوں میں شامل ہو اور اجرو ثواب حاصل کرے کیونکہ یہ کام نیکی اور تقویٰ میں تعاون کا باعث ہے اور تمام مسلمانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

    دوسری جانب چند روز قبل مصرمیں فلکیاتی تحقیق کےقومی ادارے نےاطلاع دی تھی کہ ریسرچ لیبارٹری کے فلکیاتی حساب کےمطابق رواں سال رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اورماہ شوال کا آغاز جمعہ 21 اپریل سے ہوگا۔ یہ ہرچند سال بعد سامنےآنے والی چند نایاب چیزوں میں سے ایک ہے۔

    جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے یورینس کے چھلوں کی تفصیلی تصویر جاری کردی

    فلکیاتی تحقیق کے مرکز کے مطابق شوال کا چاند قاہرہ کے وقت کے مطابق صبح ٹھیک 6 بج کر 14 منٹ پرپیدا ہوجائے گا اور 29 رمضان جمعرات کو شوال کا چاند دیکھنے کا دن ہوگا تاہم ماہرین نے اس روز ایک الگ فلکیاتی واقعہ کا بتایا ہے جو مصر سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں پیش آئے گا اور یہ واقعہ سورج کا مکمل گرہن ہے۔

    مصرمیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے فلکیاتی تحقیق کےپروفیسر ڈاکٹر اشرف کے مطابق 20 اپریل کو چاند زمین کے قریب ہوگا اور سورج کی ڈسک کو مکمل طور پر دھندلا دے گا، اس طرح سے یہ گرہن دنیا کے کچھ حصوں میں مکمل اوردوسرے حصوں میں کنارہ نما نظرآئے گا اس دن پوری رات آسمان پر چاند نظر نہیں آئے گا کیونکہ یہ سورج کے ساتھ طلوع ہوگا اور اس کے ساتھ پوری طرح غروب ہوگا۔

    ناسا نے فضائی آلودگی کا جائزہ لینے والا سیٹلائٹ لانچ کر دیا

    انہوں نے کہا کہ چاند کا نورانی چہرہ سورج اورسیاہ چہرہ زمین کی طرف ہوگا۔ یہ رات اپریل کے مہینے کی بہترین رات تصورکی جاتی ہے جسے ماہرین فلکیات بہت زیادہ پسند کرتےہیں، کیونکہ اس سےدور دراز ستاروں کا آسمانی اجسام کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہےمکمل سورج گرہن کا راستہ جنوبی بحر ہند سے شروع ہو کر مغربی آسٹریلیااورجنوبی انڈونیشیاکےکچھ حصوں سےہوتا ہوا گزرے گاجزوی گرہن انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔

    قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی نے کہا کہ عیدالفطر کا بابرکت ہلال نہ دیکھنے کا امکان موسمی حالات کی وجہ سے ہوتا ہے۔

    خلا میں موجود شہابیہ ہر سمت میں پتھر اور چٹانیں پھینک رہا ہے،ماہرین فلکیات

  • پنجاب میں مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی

    پنجاب میں مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی

    لاہور: پنجاب میں 53 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج پر مشتمل سب سے بڑی مفت آ ٹا اسکیم ختم ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق مفت آٹا اسکیم کے آخری روز صوبے میں 27 لاکھ 49 ہزار 580 آٹے کے تھیلے تقسیم کیےگئے، مجموعی طور پر 4 کروڑ 11 لاکھ 10 ہزار 461 تھیلے تقسیم کیےگئے جب کہ مفت آٹا اسکیم سے 3 کروڑ 10 لاکھ خاندان مستفید ہوئے مفت آٹا اسکیم کے آخری روز صوبے میں 27 لاکھ 49 ہزار 580 آٹے کے تھیلے تقسیم کیےگئے-

    ریاست مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو ایف آئی …

    ترجمان کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےاسکیم کامیابی سےہمکنار کرنےوالے افسران اور اہلکاروں کومبارکباد پیش کی ہے صوبے میں پہلی بار ریکارڈ تعداد میں مستحق لوگوں کو مفت آٹا فراہم کیا گیا-

    واضح رہے کہ مفت آٹے کے حصول میں کئی افراد بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، گزشتہ روز مظفرگڑھ میں آٹے کے حصول کے بعد گھر جانے والی ایک اور خاتون دم توڑ گئی ضلع مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں آٹا پوائنٹس پر 3 خواتین سمیت 4 افراد دم توڑ چکے ہیں۔

    بھارت سے آئے 2470 سکھ یاتریوں کی کرتارپور حاضری، انتظامیہ کو سراہا

  • شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر کوہ پیما بن گئے

    شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر کوہ پیما بن گئے

    پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی 8 ہزار 91 میٹر بلند ماؤنٹ انا پورنا کو سر کر لیا-

    باغی ٹی وی : شہروز کاشف پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 31 منٹ پر اناپورنا ٹاپ پر پہنچے، نوجوان پاکستانی کو پیماء اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کر چکے ہیں 21 سالہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیما بن گئے، وہ11 بلند چوٹیاں سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیماء ہیں۔

    غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا

    اس سے قبل گلگت سے تعلق رکھنے والے سرباز علی خان اب تک 12 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

    شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین ایتھلیٹ بننا چاہتے ہیں، وہ اگلے مرحلے میں داؤ لاگیری کی چوٹی کو سر کریں گےوہ اس سے قبل براڈ پیک، ایوریسٹ، کے ٹو، مناسلو ، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو ، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔

    پاکستان کا روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر، تیل مئی میں پہنچے …

    دوسری جانب پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کر دی نائلہ کیانی نے 8 ہزار 91 میٹر اونچی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا کو سر کر لیا،وہ اس چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں نائلہ کیانی پیر کی صبح ماؤنٹ انا پورنا کے ٹاپ پر پہنچیں،انہوں نے پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف کے ساتھ ہی انا پورنا کو سمٹ کیا۔

    6 رکنی ٹیم میں دو پاکستانی کوہ پیماؤں کے ساتھ بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھےنائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ ایوریسٹ اور لوٹسے بھی سر کریں گی۔

    واضح رہے کہ نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، وہ اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرچکی ہیں۔

    اگر عدالت نے سارے فیصلے کرنے تو پھر پارلیمان اور کابینہ کی کیا ضرورت؟ مصدق …

  • پلوامہ کے حوالے سے انکشافات، دفتر خارجہ نے بھارت سے جواب مانگ لیا

    پلوامہ کے حوالے سے انکشافات، دفتر خارجہ نے بھارت سے جواب مانگ لیا

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے حوالے سے حال ہی میں کیے گئے تازہ ترین انکشافات نےپاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پلوامہ حملے سے متعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے تازہ ترین انکشافات کے حوالے سے بیان دیا گیا بیان میں کہا گیا کہ امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری تازہ ترین انکشافات کا نوٹس لے گی۔ عالمی برادری پاکستان کے خلاف بھارت کی پروپیگنڈا مہم کا جائزہ لے۔

    پلوامہ کا ڈرامہ ،مودی نے فوجی خود مروائے،حقیقت سامنے آ گئی

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن کو متاثر کرنے والے اقدامات کیلئے بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے،پاکستان بھارت کے جھوٹے بیانیے کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوطی اور ذمہ داری سے کام کرے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قابض بھارتی جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے دی وائر کو انٹرویو میں پلوامہ حملے سے متعلق حیران کن انکشافات کیے تھے ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو حملے کا علم تھا لیکن مودی نے فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا جب میں نے معاملے کو اٹھایا تو مودی نے مجھے پلوامہ حملے کے فوراً بعد کوربٹ پارک سے باہر بلا لیا۔ مودی نے مجھے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کو کہا اور اس بات کا ذکر کسی سے نہ کرنے کو کہا۔

    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا

    ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے بھی مجھے پلوامہ معاملے پر بات کرنے سے منع کر دیا تھا مجھے احساس ہو گیا تھا کہ پلوامہ ڈرامے کا مقصد صرف اور صرف بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا مودی سرکار اور بی جے پی جموں و کشمیر میں سیاسی زلزلے کا باعث بن سکتی ہے میں یہ بات کھل کر کہہ سکتا ہوں کہمودی کو کرپشن سے کوئی مسئلہ نہیںمودی جی جموں وکشمیر کے بارے میں بے خبر اور جہالت کی انتہا پر ہیں،وزارتِ داخلہ کی کوتاہی کے سبب فروری 2019 کے دوران پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر تباہ کن حملہ ہوا-

    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں …

    واضح رہے کہ گزشتہ برس پلوامہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور بھارت نے بالا کوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی ناکام کوشش تھی 27 فروری کوبھارت کےدو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلےروز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا-

    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

  • سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے اور14 اپریل کوالیکشن ہوکررہیں گے، شیخ رشید

    سپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے اور14 اپریل کوالیکشن ہوکررہیں گے، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے عید کی خوشیوں پر بھی 10 روپے کا پیٹرول بم گرا دیا ہے، اب مزید 39 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف توہین عدالت اورآرٹیکل 6 کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے اگرایک دن میں انتخابات کرانے ہیں تو قومی اسمبلی توڑیں جیسے ہم نےصوبائی اسمبلیاں توڑیں ورنہ بحران انتہائی شدید گھمبیر ہوجائے گا لاہورکے سینئر وکلا نے کہہ دیاہےسپریم کورٹ ہماری ریڈ لائن ہے اور14 اپریل کوالیکشن ہوکررہیں گے-

    عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی،حافظ نعیم الرحمان

    شیخ رشید نے کہا کہ عید کی خوشیوں پ ربھی10روپے کا پیٹرول بم گرادیا ہے مزید 39 لاکھ افراد غربت کی لکیرسے نیچے چلے گئے ہیں اورزرمبادلہ کےذخائرایک ماہ کی درامدات کے لیے بھی پورے نہیں نہ بجلی گیس کابل نہ سکول میں داخلہ بلکہ عدلیہ کے ساتھ لڑائی ان کی دماغی توازن کی نشاندہی کرتی ہےالیکشن کروانےہوںگےورنہ فیصلہ سڑکوں پرہوگا-

    میں کسی کیلئےلابنگ نہیں کرتا،نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں،زلمے خلیل زاد

    انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکےتھے کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئے گا آئی ایم ایف سےاپریل میں بھی معادہ ہوتادیکھائی نہیں دیتاایک طرف گرفتاریاں دوسری طرف مذکرات کا بھونڈا مذاق ہے عدلیہ کودھوکہ دینے کی کوشیش کی گئی توعدلیہ اپنا آئینی اختیار استعمال کرے گی جوعوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکار رہے ہیں-

  • پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

    پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

    پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے-

    عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی،حافظ نعیم الرحمان

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 310 روپے فی کلو اور پہاڑی اوردوردرازعلاقوں میں 330 روپے میں فروخت کی جارہی ہےقیمتوں میں اضافے کےبعد گھریلو سیلنڈر 120 روپے اورکمرشل سلنڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

    میکسیکو نامعلوم شخص کی فائرنگ سےایک بچےسمیت 7 افراد ہلاک

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی میں اضافہ بلا جوازہےایل پی جی کی سرکاری قیمت 229 روپے کلوہے، جبکہ گلگت بلتستان میں 360 میں فروخت کیا جارہا ہے کہ گیس مافیا نے قیمت میں خود ساختہ اضافہ کیا ہے۔

    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج