Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

    نئی دہلی: بھارت میں مسلمان رکن اسمبلی محمد عتیق کو صحافیوں کی بھیس میں آئے حملہ آوروں نے دن دیہاڑے ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو ہفتہ کے روز ایسے موقع پر گولی ماری جب وہ پولیس کی حراست میں تھے، جبکہ واقعے کے بعد بھارتی پولیس کے سامنے کئی سوالوں نے جنم لے لیا ہے۔
    https://twitter.com/ANI/status/1647293175780761601?s=20
    دونوں بھائیوں عتیق اور اشرف کو ان کے میڈیکل چیک اپ کے لیے موتی لال اسپتال لایا جا رہا تھا اس موقع پر ہتھ کڑی لگے رکن اسمبلی میڈیا کے سوالات کا جواب دے رہے تھے کہ اچانک تین افراد نے ان پر حملہ کردیا جس کو کیمرے نے اپنی آنکھ میں قید کرلیا۔

    حملہ آور صحافیوں کے بھیس میں رکن اسمبلی کے قریب آئے تھے۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے رکن اسمبلی کے بھائی محمد اشرف بھی زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسے۔


    گزشتہ روزعتیق کے بیٹے اسد احمد کی آخری رسومات ادا کی گئیں، تو اسی حوالے سے میڈیا نےعتیق سے ان کے بیٹے کی آخری رسومات میں ان کی غیرموجودگی پر تبصرہ کرنے کو کہا، تو وہ بولے کہ ”نہیں لے گئے تو نہیں گئے“

    اشرف کا کہنا تھا کہ جب پہلی گولی عتیق کے سر پر لگی کہ ”اہم بات یہ ہے کہ گڈو مسلم“ پھراچانک گولیوں کے چلنے آواز آتی ہے اور بھگدڑ مچ جاتی ہے، جبکہ ویڈیو میں گولی کی آواز کو واضح سنا جاسکتا ہے۔

    پولیس نے تینوں حملہ آوروں لولیش تیواری، سنی اور ارون موریا کو موقع سے حراست میں لےکر اسلحہ بھی برآمد کرلیاملزمان نے اعترافی بیان میں کہا کہ وہ محمد عتیق کو قتل کرکے انڈر ورلڈ میں شہرت حاصل کرنا چاہتےتھے وہ کافی عرصے سے محمد عتیق کی تاک میں تھے اور جب پتہ چلا کہ دونوں میڈیکل چیک اپ کے لیے آئیں گے تو قتل کی منصوبہ بندی کی میڈیا ہاؤس کے جعلی کارڈز بنائے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز محمد عتیق کے بیٹے اسد احمد کو جھانسی میں پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا محمد عتیق اترپردیش کے حلقے پھول پور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان پر قتل، اغوا برائے تاوان اوردیگر جرائم کے 90 سے زائد کیسز کیس درج ہیں۔رکن اسمبلی کو 2018 میں الہٰ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر کے استحصال کا الزام بھی تھاسابق رکن اسمبلی محمد عتیق 2019 سے گجرات جیل میں قومی سلامتی ایکٹ کے تحت اپنے بھائی کے ہمراہ نظر بند تھے۔

  • عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی،حافظ نعیم الرحمان

    عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی،حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ عمران خان کابینہ نے جعلی فراڈ مردم شماری کی منظوری دی،شہباز شریف اور احسن اقبال کو بتانا ہوگا کراچی دشمنی کیوں ہے، وہ کراچی آکر پسند کی پارٹی سے مل کر چلے جاتے ہیں، اس پسند کی پارٹی نے ہی کراچی کو تباہ کیا ہے –

    باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مردم شماری درست نہیں ہوئی ہے، ایک دو بلاک میں آکر باقی گھر خود اندازے سے بھرے جا رہے ہیں،جو ٹیبلیٹ دیئےگئے ہیں اس میں مکمل معلومات دستیاب نہیں،جنہیں گنا گیا ہے انہیں معلوم ہونا چاہیےکہ کیسے گنا گیا ہے-

    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو درست گن لیا جائے تو سندھ کی آدھی آبادی ہوگی، درست مردم شماری سےکراچی سے وزیراعلیٰ منتخب کیا جاسکتا ہےہم حکومت سےکوئی خیرات نہیں مانگ رہےہمیں بس پورا گنا جائےکراچی کوئی جزیرہ نہیں،کراچی بولےگا اور اپنا حق لےگا-

    میکسیکو نامعلوم شخص کی فائرنگ سےایک بچےسمیت 7 افراد ہلاک

    امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کو یہ لوگ گوٹھ بنانا چاہتے ہیں، پہلے یہ حلقہ بندیوں میں مسئلہ کرتے ہیں، پھر مرضی کے نتائج دیتے ہیں، دوبارہ گنتی میں ہماری کئی نشستیں کم کی گئی ہیں، یہ ضمنی انتخابات سے فرار اختیار کر رہے ہیں،گیارہ نشستوں پر انتخاب ہو رہا ہے وہاں بھی ہم سیٹیں جیتیں گے، جہاں نوٹیفکیشن جاری ہوئے ہیں ان نشستوں پر بھی جدوجہد کریں گے۔

    میں کسی کیلئےلابنگ نہیں کرتا،نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں،زلمے خلیل زاد

  • جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم

    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعتِ اسلامی کے مابین مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز ہونے والی ملاقاتوں میں وزیر اعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےامیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کوششوں کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔

    ہر شعبے میں مداخلت ہوگی تو اسے عدالتی مارشل لا کہیں گے،مولانا فضل الرحمٰن

    مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،پرویزخٹک، سینیٹراعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کمیٹی میں شامل ہیں، تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعتِ اسلامی سے مذاکرات کرے گی۔

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ہفتے کے روز حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے کی کوششوں کا آغاز کیا اور چند گھنٹوں کے اندر وزیراعظم شہبازشریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

    فریقین کی جانب سے ان کے اقدام پر”مثبت ردِ عمل” ظاہرکیا گیا، جماعت کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی قومی اہمیت کے معاملات پر مثبت کردار ادا کرنا چاہتی ہے، تو مسلم لیگ (ن) جماعت اسلامی کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

    حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خودشامل نہیں ہوں گا،عمران خان

    عمران خان اور سراج الحق کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی جس کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا حکومت کے ساتھ مذاکرات میں خود شامل نہیں ہوں گا،انتخابات پرکوئی چیز واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتا ہوں۔

    دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کو پاکستانی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتا ہوں، اور ہم اس سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں پاکستان میں قومی حکومت موجود ہے اس قومی وژن کو عمران خان کے لئے قربان کر دیں ؟ پارلیمنٹ ،قوم اور عوام جیتے گی ۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن عوام آج بھی میدانوں میں نکلنے کے لئے تیار ہیں صرف چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے کافی نہیں بلکہ چیف جسٹس کو بھی کہنا چاہیے کہ وزیر اعظم کا ہر حکم تسلیم ہوگا ۔

    ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا

  • مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو حادثہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

    مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو حادثہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالاشکور کی حادثے میں موت ہونے کے واقعے کا مقدمہ ہائی لیکس ڈرائیور کے خلاف درج کر لیا گیا گاڑی کے حادثے سے متعلق پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ویگو گاڑی پولٹری بزنس سے وابستہ شخصیت کے اسکواڈ میں شامل تھی، مفتی عبدالشکورکی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کی رفتار 110 کلومیٹر تھی،حادثے کے وقت مفتی عبدالشکور کی گاڑی کی رفتار 30 کلومیٹر تھی۔

    ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا

    موٹر وہیکل ایگزامنر رپورٹ کے مطابق شاہراہ دستور پر جائے حادثہ کے مقام پر گاڑی کی حد رفتار 60 کلومیٹرفی گھنٹہ مقرر ہے، ٹکر مارنے والی گاڑی میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں تھا، حادثے کے باعث مفتی عبدالشکور کی گاڑی کا ٹائر اور ایکسل الگ ہوگیا شاہراہ دستور پر جائے حادثہ کے مقام پر اس وقت ٹریفک سگنلز فری تھے۔

    تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے رہنما جے یو آئی حاجی قدرت اللہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 117/23 درج کر لیا۔ مقدمہ ذیر دفعہ 322 279 427 ت پ کے تحت درج کیا گیا۔

    وزیر مذہبی امور مولانا عبدالاشکور میرے گھر واقع مکان نمبر 575 ڈی اسٹریٹ 25 سیکٹر جی سکس ٹومیں میرے گھرافطاری پر آئے تھے اور افطاری کے بعد آٹھ بجکر 22 منٹ پر مولانا میرے گھر سے واپس پارلیمنٹ لاجز نمبر سات کے لیے روانہ ہوئے۔

    ٹک ٹا ک کے بہانے بلوا کر اغوا کئے گئے لڑکے بازیاب

    مولانا اپنی سرکاری گاڑی نمبر GAK 550 کرولا گرینڈی خود چلا کر روانہ ہوئے لیکن ٹیوٹا ہائی لکس گاڑی نمبر ARY 077 نے مولانا کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ ہائی لکس کے ڈرائیور نے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے مولانا کی گاڑی کو ٹکر ماری جس میں مولانا عبدالاشکور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    واقعہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے جس کے ہر پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جائیں۔ حادثہ میں وزیر صاحب کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

    ایس ایچ او سیکریٹریٹ ندیم طاہر کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے

  • میکسیکو نامعلوم شخص کی فائرنگ سےایک بچےسمیت 7 افراد ہلاک

    میکسیکو نامعلوم شخص کی فائرنگ سےایک بچےسمیت 7 افراد ہلاک

    شمالی امریکا کے ملک میکسیکو میں ایک شخص نے سوئمنگ پول پر فائرنگ کرکے ایک بچے سمیت 7 افراد کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح شخص سوئمنگ پول کے پاس آیا اورفائر کھول دیا، حملہ آور نے قریب موجود دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی اور سوئمنگ پول کے سکیورٹی کیمروں اور مانیٹرکو بھی نقصان پہنچایا۔

    امریکی جیل میں قیدی کو کھٹملوں نے زندہ کھا لیا

    پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹیم جائےوقوعہ پہنچی تو سوئمنگ پول خون کےباعث سرخ ہو رہا تھا7 افراد کی لاشیں سوئمنگ پول کے پاس موجود تھیں جب کہ ایک زخمی شخص بھی ملا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    میکسیکو کی فوج اور سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کے پیچھے مسلح افراد کی تلاش کے لیے تعینات کیا گیا ہے، یہ حملہ وسطی ریاست گواناجواتو کے شہر کورٹازار میں ہوا۔

    میونسپل گورنمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ جب مقامی سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں تو انہیں لاشیں ملی، جن میں سات سال سے کم عمر ایک بچہ بھی شامل تھا، اور شیل کے ڈھیر ملے تھے 7 مرنے والوں کے علاوہ، ایک شخص شدید زخمی ہے اور اسے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس واقعے کے پیچھے مقصد کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    Guanajuato ایک خطرناک جگہ دنیا کے بہت سے اعلی کار سازوں کے لئے ایک اہم زراعت اور مینوفیکچرنگ مرکز اور پیداوار کی جگہ ہےتاہم، یہ پرتشدد واقعات کے لیے شہرت رکھتا ہے اور حالیہ برسوں میں منشیات کے حریف گروہوں کے درمیان وحشیانہ ٹرف جنگوں سے متاثر ہوا ہے۔

    یہ ڈرگ کارٹلز کے لیے اسی وجہ سے پرکشش ہے جس کی وجہ یہ آٹو مینوفیکچررزکےلیےہےسڑک اور ریل نیٹ ورک جو سیدھے امریکی سرحد تک جاتے ہیں رائٹرز کےمطابق، صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈورنے 2018 کے آخر میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے گینگ تشدد سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کی ہے اگرچہ قتل عام کی تعداد میں حال ہی میں قدرے کمی آئی ہے، لیکن لوپیز اوبراڈور کی مدت حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ خونریز ہونے والی ہے۔

    145 ممکنہ جینز کی نشاندہی،جو بچوں کے قد میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

  • امریکی جیل میں قیدی کو کھٹملوں نے زندہ کھا لیا

    امریکی جیل میں قیدی کو کھٹملوں نے زندہ کھا لیا

    امریکی شہر اٹلانٹا کی ایک جیل کے قیدی کو کھٹملوں نے زندہ کھا لیا جس کے نتیجے میں وہ چل بسا۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا کی ایک جیل کے 35 سالہ لاؤسن تھامسن نامی قیدی کے خاندان کے خاندان کی جانب سے موت کی تحقیقات کرانے اور مقامی جیل کو بند کرنے یا اس کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہےقیدی کے خاندان کا الزام ہے کہ لاؤسن تھامسن کی موت جیل کے ایک خستہ حال اور غلیظ کمرے میں کھٹملوں کے باعث ہوئی۔

    لاؤسن تھامسن کو ایک معمولی جرم کے باعث اٹلانٹا کی فولٹن کاؤنٹی جیل کے نفسیاتی یونٹ میں رکھا گیا تھا کیونکہ اس کی ذہنی صحت خراب بتائی گئی تھی، مگر وہ جسمانی طور پر صحت مند تھا گرفتاری کے 3 ماہ بعد 13 ستمبر 2022 کو لاوسن تھامسن کو ایک خستہ حال کمرے کے اندر مردہ دریافت کیا گیا، جس کا جسم کھٹملوں سے بھرا ہو اتھا اس کمرے مییں صفائی کی حالت اتنی خرابی تھی کہ جیل کا ایک ملازم حفاظتی لباس پہن کر اس میں داخل ہوا۔

    لاؤسن تھامسن کے خاندان کے وکیل مائیکل ہارپر نے بتایا کہ جیل کا عملہ اسے میڈیکل یونٹ میں لے جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا مگر ایسا کبھی ہوا ہی نہیں، کیونکہ وہ مردہ پایا گیا، اسے ان کھٹملوں نے زندہ کھا لیا تھا-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست الاباما میں مقیم قیدی کے خاندان کو اسے قید کیے جانے کا علم ہی اس وقت ہوا جب حکام کی جانب سے موت کے بارے میں آگاہ کیا گیا پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوا مگر یہ بتایا گیا کہ قیدی کے جسم میں چھوٹے کیڑوں کے کاٹنے کے بہت زیادہ نشانات تھے جبکہ اس کے کمرے میں کھٹملوں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔

    رپورٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ قیدی کے پورے جسم میں خراشیں اور زخم موجود تھے جو کہ کھجانے یا کھال نوچنے کا نتیجہ ہیں وکیل نے تو ایسی تصاویر بھی جاری کیں جس میں قیدی کی لاش کا منہ اور پیٹ کھٹملوں سے ڈھکا ہوا تھا جبکہ کمرے کی خوفناک حالت بھی ظاہر ہوتی ہے۔

    جیل کے حکام نے کہا ہے کہ قیدی کے موت کے معاملے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور جیل کی حالت بہتر بنانے کے لیے 5 لاکھ ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ مقتول کو آخری بار کب دیکھا گیا تھا کیونکہ کیس کی تفتیش جاری ہے،” 26 اکتوبر کی رپورٹ جاری ہے۔

  • 35 ہزار سال قبل مصری باشندہ کیسا دکھتا تھا ماہرین نے ڈیجیٹل امیج تیار کر لیا

    35 ہزار سال قبل مصری باشندہ کیسا دکھتا تھا ماہرین نے ڈیجیٹل امیج تیار کر لیا

    برازیل کے ماہرین نے ڈیجیٹل امیجنگ کا استعمال کرتے ہوئے 35 ہزار سال قبل رہنے والے مصری شخص کے چہرے کی ہوبہو نقل بنائی ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہر آثار قدیمہ موئسر الیاس سینٹوس اور3D ڈیزائنر سسیرو موریاس نے ڈیجیٹل امیج کو بنانے کے لیے مصر میں آثار قدیمہ کے مقام پر پائے جانےوالےایک آدمی کےکنکال کی باقیات کا استعمال کیا،یہ تصویر نزلیٹ کھیٹر 2 کی کھوپڑی کا تفصیلی تخمینہ پیش کرتی ہے جو 35,000 سال پرانا فوسل ہے جو 1980 میں مصر کی وادی نیل میں دریافت ہوا تھا۔

    غار میں تنہا 500 دن گزارنے والی خاتون

    بشریات کے تجزیے نے کنکال کی باقیات کو افریقی نسل کے آدمی کے طور پر شناخت کیا ہے جس کی عمر موت کے وقت 17 سے 29 سال کے درمیان تھی۔ تجزیہ بتاتا ہے کہ وہ تقریباً پانچ فٹ اور تین انچ لمبا تھا۔

    ٹیم نے چہرے کی نئی تعمیری تکنیک کا استعمال کیا جو آثار قدیمہ کے ماہرین کو کنکال کی باقیات کے چہرے کی خصوصیات کو صحیح طریقے سے اجاگر کرنے میں مدد دیتا ہے۔

    سعودی عرب میں نبطی دور کی حنوط شدہ خاتون کا چہرہ بحال

    برازیل کے پونٹا گروسا میں سیرو فلیمارین کارڈوسو آرکیالوجی میوزیم کے ماہر آثار قدیمہ موئسر سانٹوس نے سی این این کو بتایا کہ چند سال پہلے، ہم پہلے ہی انسانی ارتقاء سے متعلق تخمینے کی ایک سیریز پر کام کر رہے تھے، جن میں سب سے مشہور فوسل نقلیں تھیں۔ انہیں تصاویر میں تبدیل کیا گیا اور کھوپڑی کی فوٹوگرامیٹری کی وضاحت کے لیے استعمال کیا گیا، جس نے مطالعہ کو شکل دی۔

    فوٹوگرامیٹری تصویروں سے 3D معلومات نکالنے کا عمل ہے، جو سانٹوس اور موریس نے قاہرہ کے نیشنل میوزیم آف مصری تہذیب میں انسان کے کنکال کی باقیات کو دیکھنے کے بعد کیا اس عمل کو ماہرین نے اس بات کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا ہے کہ انسانوں نے صدیوں میں کس طرح ترقی کی ہے۔

    مصر میں 3673 برس قبل کاٹے گئے انسانی ہاتھ برآمد

  • میں کسی کیلئےلابنگ نہیں کرتا،نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں،زلمے خلیل زاد

    میں کسی کیلئےلابنگ نہیں کرتا،نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں،زلمے خلیل زاد

    سابق امریکی مندوب زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ وہ کسی شخص یا ملک کے لیے لابنگ نہیں کرتے نہ ہی وہ کسی کے ایجنٹ ہیں۔

    باغی ٹی وی: سابق صدر آصف علی زرداری نے حامد میر کو خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ زلمے خلیل زاد تنخواہ دار آدمی ہے، اسے کسی لابی نے اپروچ کیا ہوگا تبھی وہ عمران خان کی حمایت کر رہا ہے،جس پر زلمے خلیل زاد کا ردعمل سامنے آیا ہے-

    شہباز شریف کو وزیر اعظم بنوایا کیونکہ انکے ووٹ زیادہ تھے. آصف علی زرداری

    ایک بیان میں سابق امریکی مندوب زلمےخلیل زاد نے کہا کہ پاکستان کے "مسٹر 10 پرسنٹ” کو جواب دے رہا ہوں،میں کسی شخص یا کسی ملک کے لیے لابنگ نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں۔ پاکستان کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے جو شدت اختیار کر رہا ہے عام لوگ بیرون ملک پوش گھروں کے مالک نہیں جہاں وہ بھاگ سکیں-

    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    زلمے خیل زار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تین گنا بحران کے بارے میں اپنی مخلصانہ تشویش کا اظہار کیا ہے، جو بدقسمتی سے شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور تجویز کیا ہے کہ کیا کرنا چاہیے”مسٹر ٹین پرسنٹ” کو ملک کو سب سے پہلے رکھنا چاہیے اور بی بی کی میراث کا احترام کرنا چاہیے، تاکہ ایک ایسی تباہی کو روکا جا سکے جس سے 220 ملین لوگوں کو تکلیف پہنچے-

    عمران خان نے 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور ملک کے سیاسی رہنماؤں کو قانون کی حکمرانی کا عہد کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے سے نہیں، بلکہ اس کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

  • عمران خان نے 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    عمران خان نے 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

    لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے اوپر 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنیٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

    جو عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہو جائے گا،اعتزاز احسن

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کیےگئے ہیں، نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں کی گئی ہیں تحریک انصاف کے سپورٹرز اوررہنماؤں کو نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے-

    چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ درخواست کےفیصلے تک عدالت درج مقدمات میں کارروائی روکنےکا حکم دے پہلے سے درج مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکا جائے، عدالت بغیرنوٹس فوجداری کارروائی کرنے سے روکنےکا حکم جاری کرے۔

    مستحکم افغانستان خطے میں امن کیلئے ضروری

  • برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    برٹش پاکستانی جج غزن محمود نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کامجرم کہنا سیاسی بیان ہے۔

    باغی ٹی وی: واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین نے کہا تھا کہ پاکستانی گینگز بچوں اور برطانوی لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے میں ملوث ہیں بعد ازاں سوئیلا بریورمین کو پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر سخت تنقید کا سامنا رہا-

    برطانوی وزیرِ داخلہ کو پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر سخت تنقید کا سامنا

    تاہم اب برٹش پاکستانی جج غزن محمود کا کہنا ہےکہ برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے، اعداد وشمار سے واضح ہے کہ جنسی جرائم میں ملوث افرادکی اکثریت برٹش پاکستانیوں کی نہ کبھی تھی اور نہ ہے ۔

    جبکہ سابق چیف پراسیکیوٹرنذیرافضل کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیرداخلہ کے بیانات سے برٹش پاکستانی تقسیم نہیں ہوں گے، برٹش پاکستانی قانون پر عمل کرنے والے افراد ہیں۔

    دریں اثنا سابق چیف پراسیکیوٹر نذیر افضل نے کہا تھا کہ ہوم ڈپارٹمنٹ کی اپنی رپورٹ کے مطابق 84 فیصد جنسی زیادتی کے مجرم سفید فارم ہوتے ہیں۔

    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا