Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • حماس کا پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم

    حماس کا پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم

    حماس نے پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔

    حماس نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی اسرائیل کی جنگ کے مکمل اور جامع خاتمے کے مقصد کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،وہ پاکستان اور دیگر شریک ممالک کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا منتظر ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد نے ملاقاتیں کیں جس میں اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    امریکی نائب صدر کی معاونت خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مسٹر جیرڈ کشنر جبکہ وزیراعظم کی معاونت نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کی –

    وزیراعظم نے ملاقات میں وفود کی تعمیری انداز میں بات چیت کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات خطے میں دیرپا امن کی جانب اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے،پاکستان خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے دونوں فریقین کے درمیان سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

    ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے جبکہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

    گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

    گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 7 جون 2026 کو گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کی پولنگ کا دن مقرر کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو پاکستان گزٹ میں اشاعت کے لیے بھی بھجوا دیا گیا ہے، جس کے بعد انتخابی عمل کا باضابطہ آغاز تصور کیا جائے گا۔

    چیف الیکشن کمشنر راجا شاہ باز خان نے انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انتخابات الیکشنز ایکٹ 2017 اور جی بی آرڈر 2018 کے تحت منعقد کیے جائیں گے،تمام انتظامات متعلقہ قوانین کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

  • سونے کی قیمت میں کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    فی تولہ سونا 700 روپے اور 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہوگیا۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی کے بعد یہ 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے کی سطح پر آ گئی ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو کر 4746 ڈالر پر آ گیا ہے۔

    دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہو کر 8064 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

  • کرسچن میرج ایکٹ میں بنیادی تبدیلیوں کےلیے بل تیار

    کرسچن میرج ایکٹ میں بنیادی تبدیلیوں کےلیے بل تیار

    لاہور:کرسچن میرج ایکٹ میں 153 سال بعد بنیادی تبدیلیوں کےلیے بل تیار کرلیا گیا۔

    بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر کی جانب سے جمع کروایا گیا،بل میں شادی کے لیے دلہا اور دلہن دونوں کا مسیحی ہونا لازم قرار دیا گیا ہے جب کہ موجودہ قانون میں کسی ایک فریق کا مسیحی ہوناکافی قراردیا گیا تھا بل میں شادی کیلئے لڑکے اور لڑکی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کی تجویز ہے، اس سے قبل قانون میں لڑکے کی عمر 16 اور لڑکی کی 13 سال مقرر تھی۔

    بل کے مطابق مسیحی شادیوں کی رجسٹریشن یونین کونسل اور نادرا کے ریکارڈ میں لازمی شامل کرنے اور رجسٹرڈ گرجا گھروں کو مسیحی طریقہ کار کے مطابق نکاح پڑھانے کی اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے اس کے علاوہ موجودہ بل میں نکاح کی تقریب کے وقت اور دن پر عائد پابندیاں بھی ختم کرنے کی تجویز کی گئی ہے کیونکہ موجودہ قانون کے تحت شام 6 بجے کے بعد نکاح کی اجازت نہیں تھی۔

  • مذاکرات کے موقع پر اپوزیشن کا جلسہ منسوخ کرنا قابل تعریف اقدام ہے، مفتی منیب الرحمن

    مذاکرات کے موقع پر اپوزیشن کا جلسہ منسوخ کرنا قابل تعریف اقدام ہے، مفتی منیب الرحمن

    سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے موقع پر اپوزیشن کا جلسہ منسوخ کرنا قابل تعریف اقدام ہے-

    مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن کے مشترکہ رویے کی تحسین کرتے ہیں ایران امریکا جنگ بندی مثبت پیشرفت ہے اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے موقع پر اپوزیشن کا جلسہ منسوخ کرنا قابل تعریف اقدام ہے، یہ قدم قومی مفاد میں ہے باہمی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے حکومت اور اپوزیشن مل کر متفقہ لائحہ عمل طے کریں تو بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ اس پیشرفت سے پاکستان کو مشکلات سے نکلنے اور معیشت بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے،مثبت اقدامات سے قومی تشخص مضبوط ہوگا پاکستان کو ترکی، سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے، جنگ بندی کو پٹڑی سے اتارنے کی کوششیں عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہوں گی۔

    دوسری جانب قومی پیغام امن کمیٹی نے ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ، ذاکرین، واعظین اور خطبا سے اپیل کی ہے کہ کل بروز جمعۃ المبارک 10 اپریل 2026 کو یومِ تشکر و یومِ دعا کے طور پر منایا جائےحکومت پاکستان کی جانب سے بھی اس دن کو یومِ تشکر و دعا کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے اس حوالے سے علما سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے خطباتِ جمعہ میں خصوصی طور پر شکرانے اور دعا کا اہتمام کریں۔

    چیئرمین پاکستان علما کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سمیت مفتی عبد الرحیم، سید ضیااللہ شاہ بخاری، علامہ عارف واحدی، حافظ طارق، علامہ توقیر عباس، ڈاکٹر آصف میر، مفتی محمد کریم خان، مفتی یوسف کشمیری، پیر نقیب الرحمان، علامہ محمد حسین اکبر اور مولانا افضل حیدری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور شکر ادا کرنے کا ہے۔

    علمائے کرام نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کی کوششوں اور سفارتی جدوجہد کے نتیجے میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی جبکہ عرب اسلامی ممالک اور ایران کے درمیان تصادم بھی رک گیا، یہ پیشرفت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے اہم ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں خصوصی دعا کی جائے کہ یہ جنگ بندی مستقل امن میں تبدیل ہو اور مسلم امہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ ملے علما نے اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک و ملت کی سلامتی، استحکام اور عالمی امن کے لیے دعا کریں، پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • 2 کروڑ روپے کا فراڈ ،مفرور شریک ملزم سابق بینکر  گرفتار

    2 کروڑ روپے کا فراڈ ،مفرور شریک ملزم سابق بینکر گرفتار

    کراچی:2 کروڑ روپے کے فراڈ میں مفرور شریک ملزم سابق بینکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 20 ملین روپے خورد برد کیس میں مفرور شریک ملزم کو ایک بڑی کارروائی میں گرفتار کرلیا گیا ، ملزم ایف آئی آر نمبر 26/21 میں مطلوب تھا، مرکزی ملزم سابق بینکر پہلے ہی ایف آئی اے کی تحویل میں ہے ملزمان نے کسٹمر سے ٹرم ڈپازٹ کے نام پر 20 ملین روپے کا چیک حاصل کیا اور چیک کو بدنیتی سے استعمال کرتے ہوئے ڈمی اکاؤنٹ کے حق میں پے آرڈر تیار کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق رقم دوسرے بینک میں قائم ڈمی اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی بعد ازاں پوری رقم نکال لی گئی، شریک ملزم سابق بینکر نے اس فراڈ میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور تھا،ملزم کو اولڈ سبزی منڈی سے گرفتار کیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اسرائیل میرے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ملک پر بمباری کر رہا ہے، میا خلیفہ

    اسرائیل میرے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ملک پر بمباری کر رہا ہے، میا خلیفہ

    فحش فلموں کی سابق عرب اداکارہ میا خلیفہ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل میرے ٹیکس کے پیسوں سے میرے ہی ملک پر حملے کررہا ہے،جس اسپتال میں پیدا ہوئی تھی، وہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

    لبنانی نژاد امریکی شخصیت میا خلیفہ نے اسرائیل کے بیروت پر بڑے فضائی حملوں پر شدید دکھ اور غصے کا اظہار کیا جن میں 250 سے زائد افراد شہید اور 1100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں،میا خلیفہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج کی خبروں پر میں دل برداشتہ اور ساکت ہو گئی ہوں، اسرائیل کی جانب سے بیروت میں صرف 10 منٹ میں 100 فضائی حملے کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے رہائشی عمارتیں، اسکول، طبی مراکز، بے گھر افراد کے کیمپس، حتیٰ کہ جنازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور میرے ٹیکس کے پیسے اسرائیل اس نسل کشی کو فنڈ کررہا ہے،یہ صورتحال دیکھنے کے لیے سب سے مشکل چیزوں میں سے ایک ہے-

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے آپریشنز کا دائرہ وسیع کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہے حملوں میں سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں اور بیروت میں شہری خوف و ہراس کا شکار ہیںاسرائیلی عسکری حکام کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کی افواج نے جنوبی لبنان کے نئے علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے وہاں اپنا کنٹرول قائم کر لیا ہے۔

    اس کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے درجنوں ارکان کو ہلاک کرنے اور بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لینے کا دعویٰ بھی کیا ہےدوسری جانب بیروت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنانی دارالحکومت میں شدید افراتفری اور تباہی کا منظر ہے جہاں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کیے گئے حملوں نے عام شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

  • سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ

    سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلیفون کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی امور پر گفتگو کی گئی۔

    سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اس رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور کشیدگی میں کمی لانے، سیکیورٹی اور استحکام کی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

    سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اس رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور کشیدگی میں کمی لانے، سیکیورٹی اور استحکام کی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

    رپورٹس کے مطابق گفتگو میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں سفارتی روابط کو فروغ دے کر مسائل کا پرامن حل تلاش کیا جائے، تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • پاکستانی سفیر کی مدینہ کے گورنر سے ملاقات

    پاکستانی سفیر کی مدینہ کے گورنر سے ملاقات

    پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے مدینہ کے گورنر سے ملاقات کی، اس دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

    سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے مدینہ ریجن کے گورنر، شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 95ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 723ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے،صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 9ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 94ہزار 662روپے جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 8ہزار 145روپے گھٹ کر 4لاکھ 24ہزار 092روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 7ہزار 884 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 6ہزار 759روپے کی سطح پر آگئی ہے۔