Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی 80 بچیوں کو زہر دینے کا انکشاف

    افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی 80 بچیوں کو زہر دینے کا انکشاف

    شمالی افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی تقریباً 80 افغان بچیوں کو اسکول میں زہر دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : افغان صوبے سر پول میں لڑکیوں کے ایک اسکول کو زہر کا نشانہ بنانے کا یہ واقعہ لڑکیوں کی تعلیم کی سخت جانچ پڑتال کے بعد سامنے آیا ہے۔

    تین سالہ بچے نے سانپ کو چبا کر اسکی جان لے لی

    سر پول کے پولیس ترجمان دین محمد نظری نے کہا کہ ضلع سانچارک میں کچھ نامعلوم افراد لڑکیوں کےاسکول میں داخل ہوئے اور کلاسوں کو زہر آلود کر دیا، جب لڑکیاں کلاسوں میں آئیں تو وہ اس زہر کا شکار ہوگئیں لڑکیوں کو ہسپتال لے جایا گیا، وہ ”بہتر حالت میں“ ہیں لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ کوئی مادہ استعمال کیا گیا تھا یا اس واقعے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔

    دوسری جانب تعلیمی حکام نے کہا کہ زہر دینے کا منصوبہ بنانے والے شخص کی ذاتی رنجش تھی، لیکن انہوں نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔

    صوبائی محکمہ تعلیم کے سربراہ محمد رحمانی نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کے دوران صوبہ سرپل کے ضلع سنگچارک میں تقریباً 80 طالبات کو زہر دیا گیا نسوان کبود آب اسکول میں 60 اور نسوان فیض آباد اسکول میں 17 طلباء کو زہر دیا گیا دونوں پرائمری اسکول ایک دوسرے کے قریب ہیں اور یکے بعد دیگرے انہیں نشانہ بنایا گیا۔

    بھارت میں ایک اور ٹرین حادثہ

    طالبات کو زہر دئیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے،افغانستان کی سابقہ غیر ملکی حمایت یافتہ حکومت کے دوران، لڑکیوں کے اسکولوں پر مشتبہ گیس حملوں سمیت زہر کے کئی حملے ہوئے تھے بلکہ پڑوسی ملک ایران میں نومبر سے لے کر اب تک لڑکیوں کو اسکولوں میں زہر دینے کے واقعات میں ایک اندازے کے مطابق 13,000 طالبات بیمار ہوچکی ہیں۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے اور افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور آزادیوں پر کریک ڈاؤن شروع کرنے کے بعد سے اس قسم کا پہلا حملہ ہوا ہے۔

    ایک ہزار78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہائپرلوپ چلانےکا سعودی منصوبہ

    واضح رہے کہ طالبان انتظامیہ نے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے زیادہ تر طالبات کو ہائی اسکول اور یونیورسٹی جانے سے روک دیا ہے، جس کی بین الاقوامی حکومتوں اور بہت سے افغانوں کی طرف سے مذمت کی گئی ہے طالبان حکام نے لڑکیوں کے لیے پرائمری اسکول 12 سال کی عمر تک کھلے رکھے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بعض شرائط کے تحت خواتین کی تعلیم کے حق میں ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیزکو نہ ملنے کا امکان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیزکو نہ ملنے کا امکان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کے بجائے کسی اور کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینیو منتقل کرنے کی وجہ امریکا میں کرکٹ انفراسٹرکچر کا فقدان اورغیرمعیاری کرکٹ اسٹیڈیمز کا ہونا ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرنے کی درخواست انگلینڈ سے کرسکتا ہے۔ اس سے قبل آئی سی سی نے میزبانی کی ذمہ داری ویسٹ انڈیز اور امریکا کو دی تھیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

    اس حوالے سے سابق چیئرمین امریکی کرکٹ، ڈاکٹر اتُل رائے کا کہنا ہے کہ امریکا میں موجودہ حالت دیکھ کر ورلڈکپ کی میزبانی مشکل لگتی ہے امریکا میں موجودہ سہولیات آئی سی سی کے معیار کے برابر نہیں ہیں، اب یہ آئی سی سی کا فیصلہ ہے کہ وہ امریکا میں اسٹیڈیمز پر سرمایہ کاری کرے یا میزبانی دوسرے ملک کو دیتا ہے۔

    حسن علی نے سرفراز کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا

  • بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان

    بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان

    کراچی: موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ظاہر کردیا۔

    باغی ٹی وی: جواد میمن کے مطابق جنوبی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے جس کے سبب 10 یا 11جون کو یہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کےسائیکلون بن سکتا ہے اس طوفان سے سندھ ،بلوچستان کی ساحلی پٹی اور عمان اورگجرات کو ممکنہ خطرہ ہے سائیکلون کا نام بنگلا دیش کےتجویز کردہ لفظ ‘بائے پر جوائے’ رکھا جائے گا جس کا مطلب تباہی کے ہیں۔

    پشاور متنی میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سوات، وزیرستان سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ژوب، موسیٰ خیل اور قلعہ عبداللہ، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، بہاولپوراور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ہے ، کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،جبکہ سوات، کرم،وزیرستان، کو ہستان اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    کراچی،ایک ہفتے میں 65 ملزمان گرفتار،8 پستول،10 کلو سے زائد چرس برآمد

  • پی ٹی آئی نے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرار داد لانےکی مدد مانگ لی

    پی ٹی آئی نے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرار داد لانےکی مدد مانگ لی

    امریکا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پاکستان کی فوجی امداد انسانی حقوق سے مشروط کرانے کے لیے بھی سرگرم ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنما پاکستان دشمنی میں کُھل کر سامنے آ گئے ایک طرف حقیقی آزادی کےنعرے لگائے جارہے ہیں توپی ٹی آئی کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے مختلف ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں حال ہی میں پاکستان کا سفر کرنے کے خلاف جعلی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

    پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈا کی سازش بے نقاب

    جعلی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی نژاد امریکی اور کینیڈین شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ وہ سفر کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ ”NICOP“ استعمال نہ کریں، بلکہ امریکی اور کینیڈین پاسپورٹ پر پاکستانی ویزا حاصل کریں۔

    بعد ازاں امریکی محکمہ خارجہ نے جعلی ایڈوائزری کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ ایک پاکستان کے سفر سے متعلق جعلی ایڈوائزری گردش کر رہی ہے، پاکستان میں امریکی شہری صرف اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایدوائزری پر عمل کریں پاکستان سے متعلق درست معلومات اور الرٹ ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔

    امریکا حکام کے مطابق پی ٹی آئی سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

    چین نے ایشیا اور بحرالکاہل میں نیٹو نما اتحاد بارے خبردار کردیا

    دوسری طرف امریکی کانگریس کے ارکان سے پاکستان مخالف بیانات دلوانے کے جتن کیے جارہے ہیں پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں نےکانگریس مین گریگ کیسارسےامریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرار داد لانےکی مدد مانگ لی۔


    امریکا کے شہر آسٹن میں پی ٹی آئی امریکا کے صدر عاطف خان نے وفد کے ہمراہ گریگ کیسار سے ملاقات کی پی ٹی آئی رہنماؤں نے امریکا کی جانب سے پاکستان کی فوجی امداد انسانی حقوق سے مشروط کرانے کے لیے بھی مدد مانگی ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے امریکا سجاد برکی بھی موجود تھے-

    گریگ کیسار سے ملاقات میں پی ٹی آئی امریکا کے صدر عاطف خان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے 86 ممبران نے ہماری پٹیشن پر دستخط کیے ہیں، ہم چاہتے ہیں آپ بھی اس کا حصہ بنیں۔

    سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان

    گریگ کیسار کا کہنا تھا کہ آپ مجھ پر انحصار کرسکتےہیں، میں کانگریس میں سوال اٹھاؤں گا کہ امریکا کیسے پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوال اٹھاسکتا ہے۔

    گریگ کیسار کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی اورہم ایک دوسرے سے باہمی طور پرمنسلک ہیں،ہم انسانی حقوق اورجمہوریت کو امریکاسمیت دنیا بھر میں سپورٹ کرتے ہیں، امریکا یا اس سے باہر خصوصاً پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاسن رہے ہیں، آزادی صحافت اور سیاسی جماعتوں پر دباؤ معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے، آزادی صحافت اور سیاسی جماعتوں پر دباؤ ہمیں غمزدہ کرتا ہےمیرا اور پاکستانی کمیونٹی کاعزم ہےکہ پاکستان کو ایسے حل کی طرف لے جایا جائے جہاں لوگ پسند کی حکومت چنیں۔

    سنگاپورمیں دنیا کی تقریباً دو درجن بڑی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر حکام کی میٹنگ

  • آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ ایک ٹریلین روپے ہو جانے کا اندیشہ ہے

    آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ ایک ٹریلین روپے ہو جانے کا اندیشہ ہے

    اسلام آباد: آئندہ مالی سال قرضے اتارنے کی مد میں سب سے بڑے اخراجات پورے کرنے کے لیے وفاقی وصولیاں ناکافی ہوں گی جس کے نتیجے میں بجٹ خسارہ ایک ٹریلین روپے ہو جانے کا اندیشہ ہے-

    باغی ٹی وی: بجٹ اسٹرٹیجی پیپر جسے پاکستان فنانشل مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ہر مالی سال کے لیے 15 اپریل تک پارلیمنٹ سے منظور ہو جانا چاہیے لیکن یہ ابھی تک کابینہ سے منظورنہیں ہو سکا ہے۔

    پی ٹی آئی کے سیاسی حالات میں ابھی تک کوئی بہتری نہیں آئی، اسد عمر

    تاہم اگر ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں آئندہ بجٹ میں ہدف کے مطابق 9.2 ٹریلین روپے ہو جاتی ہیں تو این ایف سی ایوارڈ میں اپنے حصے کی بنیاد پر 57.5 فیصد صوبوں کو فراہم کیا جا سکے گا جس سے مجموعی وفاقی وصولیاں 4 ٹریلین اور صوبوں کا حصہ 5.2 ٹریلین روپے ہو جائے گا –

    غیر ملکی دورے کرنےوالوں پرود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

    اس طرح آئندہ بجٹ سے مجموعی ریونیو کا حجم 6.5 ٹریلین روپے کے قریب ہو جائے گاآئندہ بجٹ میں قرضے اتارنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی پالیسی ریٹ 21 فیصدکی روشنی میں مطلوبہ رقم کا تخمینہ 7.5 ٹریلین روپےلگایا گیا ہے،اس طرح ایک ٹریلین روپے بجٹ خسارے کا اندیشہ ہے۔

    ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

  • غیر ملکی دورے کرنےوالوں پرود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

    غیر ملکی دورے کرنےوالوں پرود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر ملکی دورے کرنےوالے فائلرز و نان فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز آگئی۔

    باغی ٹی وی: نئے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں ڈیجیٹل سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کا اختیار صوبوں سے واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

    پرویز الہی کے بیٹے، دو بہوؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس،چپڑاسی کا کردار بھی آ گیا

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی دورے کرنے والے نان فائلز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، فائلر کے مقابلے میں نان فائلز انٹر نیشنل وزیٹرز پر زیادہ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے بزنس اور کلب کلاس کے انٹرنیشنل ائیرٹکٹس پر پہلے ہی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہے۔

    یاسمین راشد کینسر کی مریضہ،بزرگ،جوڑوں کا درد،ضمانت دیں، وکیل

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق ڈیجیٹل سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانےکا اختیار صوبوں سے واپس لینے کا بھی امکان ہے۔ ریورس چارج میکانزم ایک پیچیدہ نظام ہےجس سےفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) چوری کےامکانات بڑھ جاتےہیں ڈیجیٹل سروسز پر ود ہولڈرز ایف ای ڈی سے بچنے کیلئے خود کو آخری صارف نہیں سمجھتے ملٹی نیشنل کارپوریشنز پاکستان میں ٹیکس سے بچنے کیلئے پیچیدہ ڈھانچے کا استعمال کرتی ہیں، ایف ای ڈی وصولی کے اختیار سے وفاقی حکومت ان کارپوریشنز پر ٹیکس لگانے کے قابل ہوگی۔

    پارکس میں شہریوں کے داخلے کیلئے فیس وصولی کیخلاف درخواست دائر

  • ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    ڈاکٹروں کی غیر قانونی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) کےخلاف درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سےدائر کی گئی ہے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں سستا علاج عوام کا بنیادی حق ہے لیکن ڈاکٹرز نے غیر قانونی طور پر ہڑتال کردی جس سے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    حسن علی نے سرفراز کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا

    جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں عدالت سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن معطل کرنے کی بھی استدعا کردی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چلڈرن اسپتال لاہور میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا چلڈرن ہسپتال میں بچی کی ہلاکت پر لواحقین آپے سے باہر ہو گئے تھے اور اسپتال میں لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    بنگلہ دیش نے معیشت کے تمام شعبوں میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

    ایک سال کی بچی میڈیکل وارڈ میں داخل تھی، طبیعت نہ سنبھلنے پر ڈاکٹرز کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکی اور خالق حقیقی سے جا ملی بچی کی ہلاکت پر لواحقین آپے سے باہر ہو گئے، لواحقین نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ڈیوٹی ڈاکٹر و عملہ پر تشدد کیا، لواحقین نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، لواحقین کے تشدد سے ڈاکٹر شدید زخمی ہو گیا، مشتعل لواحقین نے لیڈی ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کو بھی گالیاں دیں۔

    جناح ہاؤس لاہور پر حملے کا ایک اور شر پسند گرفتار

    مذکورہ واقعہ کے بعد ڈاکٹرز نے اسپتال میں علاج معالجہ بند کر دیا تھس اور او پی ڈی بند کر کے فیروز پور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث فیروز پور روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی تھیں۔

  • حسن علی نے سرفراز کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا

    حسن علی نے سرفراز کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا

    کراچی: قومی کرکٹر حسن علی کی جانب سے سابق کپتان سرفراز احمد کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ باؤلر حسن علی کی طرف سے سرفراز احمد کی کالے رنگ کے کوٹ میں ایک تصویر شیئر کی گئی۔ حسن علی نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ سرفراز احمد کراچی کے سلمان خان ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان، بابراعظم بھی شامل


    حسن علی کی اس ٹویٹ کے نیچے ٹوئٹر صارفین نے بھی تصویر کو خوب پسند کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘سلمان خان فلمی ہیرو ہیں جبکہ سرفراز احمد حقیقی ہیرو ہیں-


    https://twitter.com/ShahFaisal59228/status/1665572235938000897?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ ‘مجھے 2017 کی چیمپیئنرز ٹرافی یاد آگئی جب حسن علی اور سرفراز احمد ساتھ کھیلا کرتے تھے۔

    پاکستانی باؤلر حارث رؤف دنیا کے بہترین ڈیتھ باؤلرز میں سے ایک ہیں،سابق بھارتی کرکٹر


    ایک صارف نے لکھا کہ سلمان خان کی انسلٹ تو مت کرو حسن بھائی-


    ایک صارف نے لکھا کہ اس سلمان کی کی بیوی اور دو بچے بھی ہیں-

    پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 میں شرکت نہیں کرے گی،بھارتی میڈیا

  • بنگلہ دیش نے معیشت کے تمام شعبوں میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

    بنگلہ دیش نے معیشت کے تمام شعبوں میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

    بنگلہ دیش نے مالی سال 2023-24 کیلئے 71ارب ڈالر کا وفاقی بجٹ پیش کرکے پاکستان کو معیشت کے ہرشعبے میں پیچھے چھوڑ دیا-

    باغی ٹی وی : "دی نیوز” کی رپورٹ کے مطابق 6 فیصد جی ڈی پی کے ساتھ، بنگلہ دیش نے یکم جولائی سے شروع ہونے والےاگلے مالی سال کے لیے 7.62-ٹریلین ٹکا ($71 بلین) قومی بجٹ کا اعلان کیا ہے، جس میں شرح نمو 7.5 فیصد اور افراط زر کی شرح 6.5 فیصد متوقع ہےاس کے برعکس پاکستان کا گروتھ ریٹ کا ممکنہ ہدف ساڑھے 3فیصد جبکہ مہنگائی کا تخمینہ 21فیصد ہے۔

    جناح ہاؤس لاہور پر حملے کا ایک اور شر پسند گرفتار

    بجٹ کا موضوع "سمارٹ بنگلہ دیش” کے خیال سے تشکیل دیا گیا ہے، جس میں 100 فیصد ڈیجیٹل معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی خواندگی اور کاغذ کے بغیر اور کیش لیس معاشرے کا تصور کیا گیا ہے بنگلہ دیش کے معاشی اشاریے اس کی مضبوط اقتصادی پالیسیوں کی عکاسی کرتے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ تاہم پاکستان کی معیشت کی تاریخ کچھ اورہی کہتی ہےدونوں ممالک کی معیشتوں کے درمیان موازنہ ظاہر کرتا ہے کہ بنگلہ دیش نے معیشت کے تقریباً تمام شعبوں میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    نئے مالی سال کے موقع پر بنگلہ دیش کے پاس تقریبا ً31ارب ڈالر کے ذخائر ہیں جبکہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی نیچے ہیں اور وہ بھی دوست ممالک سے لی گئی ادھار رقم پر مشتمل ہیں علیحدگی کے بعد مالی سال 2021-22 میں بنگلہ دیش کی برآمدات 52 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جبکہ اسی 52ن سال کی مدت میں پاکستان کی ایکسپورٹس محض 31.78ارب ڈالر تک محدود رہیں۔

    پرویز الہی کے بیٹے، دو بہوؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس،چپڑاسی کا کردار بھی آ گیا

    بجٹ میں بنگلہ دیش نے برآمدات کاہدف 67ارب ڈالر رکھا ہے اورحالیہ مالی اعداد وشمارظاہر کرتے ہیں کہ بنگلہ دیش 65ارب ڈالر سے زائد کا ہدف حاصل کرلے گاجبکہ مالی سال 2023ء میں پاکستان کا برآمدات کا ہدف 38 ارب ڈالر تھا، موجودہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان اب تک صرف 21.5ارب ڈالر کی برآمدات اور خدمات فراہم کرسکا ہے جو کہ ہدف سے بہت کم ہے۔

    اکتوبر 2022 سے اب تک پاکستانی برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اورامکان ہے کہ یہ 30ارب ڈالر کی سطح کو بھی نہیں پہنچ پائے گی بنگلہ دیش کی فی کس آمدن مالی سال 2023 کے دوران تقریباً 2675ڈالر رہی جبکہ اسی عرصےکیلئے پاکستان میں اس کا تخمینہ 1568 ڈالر لگایاگیاہے،پاکستانی روپے کی قدراب 0.38ٹکے کے برابر رہ گئی ہے۔

    ایک ہزار78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہائپرلوپ چلانےکا سعودی منصوبہ

  • جناح ہاؤس لاہور پر حملے کا ایک اور شر پسند گرفتار

    جناح ہاؤس لاہور پر حملے کا ایک اور شر پسند گرفتار

    جناح ہاؤس لاہور پر حملے کا ایک اور شر پسند سرغنہ علی رضا گرفتار ہو گیا-

    باغی ٹی وی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پُرتشدد احتجاج کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے،جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور مجرم کو گرفتار کر لیا گیا-

    یاسمین راشد کی قیادت میں کورکمانڈرہاؤس لاہورپہنچا اور توڑ پھوڑ کی،ملزم کا اعترافی بیان

    علی رضا نے اعترافی بیان میں کہا کہ یہ سب عمران خان کی تقاریر کا نتیجہ ہے جو انہوں نے فوج کے خلاف کی تھیں، جن سے متاثر ہو کر ہم لوگوں نے یہ سب کچھ کیا اور جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے، عمران خان کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق علی رضا اوکاڑہ سے جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کے لیے آیا تھاعلی رضا نے اپنے انکشافات میں بتایا کہ ’9 مئی کو جب عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو زمان پارک میں پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ مل کر لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا-

    علی رضا کے مطابق زمان پارک میں کی گئی مشاورت میں پی ٹی آئی لیڈر شپ سمیت حسان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری وغیرہ شامل تھے۔

    پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے،لطیف کھوسہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزم رئیس احمد کا جناح ہاؤس پر حملے کا اعترافی بیان سامنے آیا تھا،رئیس احمد نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی نے منصوبہ بنایا۔ جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا، توڑ پھوڑ کی اور آگ جلائی۔

    رئیس نے مزید کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی فوج کیخلاف مسلسل تقریریں سننے کے باعث ذہن سازی ہوئی اور میں پُرتشدد احتجاج کا حصہ بنا۔ گزشتہ ایک سال سے فوج کے خلاف مسلسل تقریریں سننے کے بعد میری ذہن سازی شروع ہوئی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔

    اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع