Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • میری ایجاد کردہ ڈیوائس اب ایک مسئلہ کھڑا کر رہی ہے،موبائل فون کے موجد کا اعتراف

    میری ایجاد کردہ ڈیوائس اب ایک مسئلہ کھڑا کر رہی ہے،موبائل فون کے موجد کا اعتراف

    پچاس سال قبل موبائل فون ایجاد کرنے والے امریکی انجینئر مارٹن کوپر نے اعتراف کیا کہ ان کی ایجاد کردہ یہ ڈیوائسز اب ایک مسئلہ کھڑا کر رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : اے ایف پی کے مطابق موبائل فون کے موجد اور 94 سالہ امریکی انجینئر مارٹن کوپرنےکہا کہ ہم سب کی جیبوں میں جو صاف ستھرا آلہ ہے اس میں تقریباً لامحدود صلاحیت موجود ہے مجھے لگتا ہے یہ ایک دن بیماریوں پر قابو پانے کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

    دنیا کی پہلی موبائل فون کال کو 50 سال مکمل

    تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی ایجاد کردہ یہ ڈیوائسز اب ایک مسئلہ کھڑا کر رہی ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ اس ڈیوائس کے استعمال میں بہت زیادہ وقت صرف کر رہے ہیں لیکن لوگ اسے ایک جنون کی طرح استعمال کررہےانہوں نے مزید کہا کہ اپنی ایجاد میں لوگوں کا جنون دیکھ کر دھچکا لگتا ہے مسئلہ یہ ہے کہ لوگ موبائل فون کی اسکرین کو بہت زیادہ دیکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ حیران رہ گئے جب انہوں نے ایک شخص کو سڑک پار کرتے ہوئے اپنے سیل فون کو دیکھتے ہوئے دیکھا یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ لوگوں کے دماغ موبائل فون کی وجہ سےماؤف ہو چکے ہیں مارٹن کوپر نےطنزیہ انداز میں مزید کہا کہ کچھ لوگوں کے اوپر کاریں چڑھ جانے کے بعد انہیں سمجھ آ جائے گا۔

    خیال رہے مارٹن کوپر خود ایپل کا جدید ترین آئی فون ماڈل استعمال کرتے ہیں اور ایپل واچ اور ہیڈ فون بھی پہنتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ لاکھوں موبائل ایپس کا ہونا بہت زیادہ ہوسکتا ہے میں کبھی نہیں سمجھوں گا کہ سیل فون کا استعمال ایسے کیا جائے جس طرح میرے پوتے اور پڑپوتے کرتے ہیں۔

    اب صارفین واٹس ایپ سے بھی بات کر سکیں گے

    واضح رہے کہ دنیا کا پہلا موبائل فون موٹرولا کا ڈینا ٹیک 8000 ایکس تھا جسے 1983 میں اس کمپنی کے ایک سنیئر عہدیدار مارٹن کوپر نے تیار کیا تھا کوپر نے تاریخ میں سیل فون کا استعمال کرتے ہوئے پہلی کامیاب موبائل فون کال 3 اپریل 1973 کو اس وقت کی تھی جب وہ "Motorola” کمپنی میں کام کررہےتھےموٹرولا کمپنی نے اپنی حریف کمپنیوں کے قابلے میں اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔

    1970 کی دہائی کے اوائل میں مارٹن کوپر نے سیمی کنڈکٹرز، ٹرانزسٹرز، فلٹرز اور اینٹینا کے ماہرین کی ایک ٹیم کو اکٹھا کیا جو پہلا سیل فون دنیا کے سامنے لانے کے لیے تین ماہ تک چوبیس گھنٹے کام کرتے رہے تھے۔ اس فون میں صرف 30 نمبروں کو اسٹور کیا جاسکتا تھا جب کہ اس کا وزن 1.1 کلو گرام جس سے 30 منٹ تک بات کی جاسکتی ہے کوپر نے اپنی نئی ایجاد کا جشن اپنے حریف بیل سسٹم کے ڈائریکٹر جوئیل اینجل کو فون کر کے منایا تھا موٹرولا موبائل فونز کے پہلے تجارتی ورژن کی قیمت 5 ہزار ڈالر تھی۔

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں …

  • ایران میں بغیر حجاب خریداری کرتی 2 خواتین پر دہی پھینک دیا گیا

    ایران میں بغیر حجاب خریداری کرتی 2 خواتین پر دہی پھینک دیا گیا

    تہران: ایران میں ایک شخص نے ایک دکان میں خریداری کے لیے آنے والی دوبے پردہ خواتین کے سروں پردہی انڈیل دیا ہے۔ایرانی عدلیہ نے اس واقعہ کی ویڈیو منظرعام پرآنے والے بعد تین وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

    باغی ٹی وی: 31 مارچ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیاکہ ایک معمر خاتون اور ایک لڑکی دکان میں داخل ہوئیں، خاتون کے سر پر اسکارف تھا جب کہ لڑکی کے بال کُھلے ہوئے تھے اسی دوران ایک شخص دکان میں داخل ہوا اور لڑکی سے کچھ گفتگو کی، بعدازاں اس نے دہی لڑکی سمیت خاتون کے سروں پر انڈیل دیا جس کے بعد دکانداراور دوکان میں موجود ایک اور کسٹمر اس شخص کو مارنے کے لیے بھاگے اور دھکے دے کر دوکان سے باہر نکال دیا-

    اٹلی میں انگریزی زبان بولنے پر پابندی کا بل پیش،خلاف ورزی پر1 لاکھ ڈالر سے …

    عدلیہ کی میزان آن لائن نیوز ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایک وارنٹ گرفتاری حملہ آورشخص کے خلاف جاری کیا گیا ہے۔اس پرعملی طورپر توہین اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ دو وارنٹ دونوں متاثرہ خواتین کوسر کے بال نہ ڈھانپنے پر جاری کیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگرکچھ لوگ حجاب کونہیں مانتےتو انہیں قائل کیا جائے، حجاب ایک قانونی ضرورت اور قانونی معاملہ ہے۔

    ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق اس شخص نے بال نہ ڈھانپنے پرخواتین پر حملہ کیا اور اس شخص کی کارروائی کو’’برائی کو روکنے کا غیرروایتی طریقہ‘‘قراردیا ہے۔ یہ واقعہ ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں پیش آیا ہے لیکن اس کی تاریخ واضح نہیں ہے۔

    نابینا افراد کے لیے منفرد گاؤں

    واضح رہے کہ ایران میں 1979ء کے انقلاب کے فوراً بعدخواتین کے لیے حجاب پہننالازمی قراردیا گیا تھا لیکن 22 سالہ مہساامینی کی گذشتہ سال ستمبر میں پولیس کے زیرحراست موت کے بعد بہت سی خواتین بغیر حجاب کے عوامی مقامات پرنظرآ رہی ہیں مظاہروں میں ایرانی خواتین حجاب اتار کر احتجاج ریکارڈ کراتی رہیں۔

    ایرانی کردخاتون مہساامینی 16 ستمبر2022ءکو تہران میں اخلاقی پولیس نے خواتین کے لیے سخت ضابطہ لباس کی مبیّنہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتارکیا تھا اورتین روز پولیس کے زیرحراست ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ان کی موت کے بعد ملک بھر میں کئی ماہ تک حکومت مخالف مظاہرے جاری رہے جوبالآخرحکومت کی جانب سے مہلک کریک ڈاؤن کی وجہ سے ختم ہو گئے۔

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں …

    ایران کے سخت ضابط- لباس کی خلاف ورزی کی مرتکبہ خواتین کواخلاقی پولیس ہراساں کرتی ہے اور انھیں کسی بھی وقت گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس ضابطۂ لباس کے تحت خواتین کوعوامی مقامات پر اپنے سرکے بالوں کو مکمل طور پر ڈھانپنا اور لمبے اور ڈھیلے کپڑے پہننا لازمی ہے۔

  • اٹلی میں انگریزی زبان بولنے پر پابندی کا بل پیش،خلاف ورزی پر1 لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد

    اٹلی میں انگریزی زبان بولنے پر پابندی کا بل پیش،خلاف ورزی پر1 لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد

    اٹلی میں انگریزی زبان بولنے پر پابندی کا بل پیش کیا گیا جس کے مطابق اطالوی جو سرکاری بات چیت میں انگریزی اور دیگر غیر ملکی الفاظ استعمال کرتے ہیں انہیں وزیر اعظم جارجیا میلونی کی برادرز آف اٹلی پارٹی کی طرف سے متعارف کرائے گئے نئے قانون کے تحت 1 لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کے ایوان زیریں کے رکن، فیبیو رامپیلی نے قانون سازی متعارف کرائی، جس کو وزیراعظم کی حمایت حاصل ہے قانون سازی تمام غیر ملکی زبانوں پر محیط ہے، یہ خاص طور پر “اینگلومینیا” یا انگریزی الفاظ کے استعمال پر مرکوز ہے-

    نابینا افراد کے لیے منفرد گاؤں

    سی این این کی طرف سے دیکھے گئے قانون سازی کے مسودے کے مطابق، غیر ملکی اداروں کے پاس تمام داخلی ضوابط اور ملازمت کے معاہدوں کے اطالوی زبان کے ایڈیشن ہونے ہوں گے۔

    بل کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ انگریزی زبان اطالوی زبان کو “ذلت اور نقصان پہنچاتی ہے”، جبکہ برطانیہ اب اس کا حصہ نہیں ہے یہ صرف فیشن کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ انگریزی زبان مجموعی طور پر معاشرے اور اطالوی زبان پر اثر انداز ہے قانون سازی کا پہلا آرٹیکل اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ دفاتر میں بھی جو غیر اطالوی بولنے والے غیر ملکیوں سے نمٹتے ہیں، اطالوی کو بنیادی زبان استعمال کرنی چاہیے۔

    آسٹریلین سفیر کی بغیر پروٹوکول رکشے میں راولپنڈی کی سیر

    اس بل پر ابھی پارلیمانی بحث ہونا باقی ہے، اس بل کے تحت ضروری ہے کہ جو بھی سرکاری عہدہ رکھتا ہو ہو اسے اطالوی زبان پر تحریری اور زبانی علم اور مہارت حاصل ہو یہ بل سرکاری دستاویزات میں انگریزی کے استعمال پر بھی پابندی لگاتا ہے، ملک میں کام کرنے والی کمپنیوں میں ملازمت کے انگریزی زبان میں عہدوں کے نام اور مخففات پر بھی پابندی ہوگی۔

    قانون سازی کا پہلا آرٹیکل اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ دفاتر میں بھی جو غیر اطالوی بولنے والے غیر ملکیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، اطالوی کو بنیادی زبان استعمال کرنی چاہیے۔

    آرٹیکل 2 اطالوی کو "قومی علاقے میں عوامی سامان اور خدمات کے فروغ اور استعمال کے لیے لازمی قرار دے گا۔” ایسا نہ کرنے پر €5,000 ($5,435) اور €100,000 ($108,705) کے درمیان جرمانہ ہو سکتا ہے۔

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    مجوزہ قانون کے تحت، وزارت ثقافت ایک کمیٹی قائم کرے گی جس کی ترسیل میں اسکولوں، میڈیا، تجارت اور اشتہارات میں "اطالوی زبان کا درست استعمال اور اس کا تلفظ” شامل ہوگا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ "برو سکیٹا” کے بجائے "برو شیٹا” کہنا قابل سزا جرم ہو سکتا ہے۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق  آل راؤنڈر سلیم درانی انتقال کرگئے

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سلیم درانی انتقال کرگئے

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سلیم درانی انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی آل راؤنڈر سلیم درانی88 برس کے تھے، وہ جام نگر گجرات میں مقیم تھے بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر اور اسپنر سلیم درانی نے 29 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 1202 رنز بنائے اور 75 وکٹیں حاصل کیں۔

    نابینا افراد کے لیے منفرد گاؤں

    سلیم درانی ایک سابق بھارتی کرکٹر ہیں 11 دسمبر 1934ء کابل افغانستان میں پیدا ہوئےوہ واحد ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی ہیں جو افغانستان میں پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے 1960ء سے 1973ء تک 29 ٹیسٹ کھیلے وہ ایک آل جو متاثرکرتے تھے ایک دھیمے لیفٹ آرم آرتھو ڈوکس گیند باز تھے۔ ان کی شہرت چھکے لگانے کی تھی جو بائیں ہاتھ کے بلے باز کی نماِیاں خوبی ہوتی ہے۔

    سلیم درانی 1961–62ء میں انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی سیریز میں فتح کے ہیرو تھے انہوں نے کولکتہ اور چنئی میں بالترتیب 8 اور 10 وکٹیں حاصل کیں ایک دہائی کے بعد ، وہ پورٹ آف اسپین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کی فتح میں کلیئ لائیڈ اور گیری سوبرز کی وکٹیں حاصل کرکے ویسٹ اینڈیز کے خلاف ہندوستان کو پہلی مرتبہ جیت دلائی –

    سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری انتقال کرگئے

    اپنی 50 ٹیسٹ اننگز میں انہوں نے 1962ء میں ویسٹ انڈیز کےخلاف صرف ایک سنچری 104 بنائی تھی وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں گجرات ، راجستھان اور سوراشٹرا کے لیے کھیلے انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 14 سنچریاں بنائیں جس میں وہ 33.37 پر 8545 رنز بنا سکے۔ درانی کا تماشائیوں کے ساتھ ایک خاص رشتہ تھا ، جو ایک بار مشتعل ہو گئے جب انہیں 1973ء میں کانپور ٹیسٹ کے لیے نامعلوم طور پر ٹیم سے خارج کیا گیا تھا اور اس طرح کے نعرے لگائے گئے تھے ، "اگر درانی نہیں تو، ٹسٹ میچ بھی نہیں!

    جون-14-2018ء میں ہندوستان بمقابلہ افغانستان ہوئے تاریخی ٹیسٹ میچ کے دوران بھی موجود تھے انہوں نے 1973 میں پروین بابی کے ساتھ ایک فلم چَرِترام بھی کی تھی وہ ارجن ایوارڈ جیتنے والے پہلے کرکٹ کھلاڑی تھے۔ انہیں بی سی سی آئی نے سن 2011ء میں سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

    گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ

  • نابینا افراد کے لیے منفرد گاؤں

    نابینا افراد کے لیے منفرد گاؤں

    دمشق: شام میں نابینا افراد کے لیے ایک ایسا گاؤں بسایا گیا ہے جو بصارت سے محروم افراد کو محفوظ اور آرام دہ زندگی فراہم کرتا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے شہر شام میں ایک گاؤں کو نابینا افراد کے حساب سے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں انہیں تمام ترسہولیات دستیاب ہیں اس گاؤں میں نابینا افراد کوبتایا جاتا ہے کہ انہیں دوران پرورش اور زندگی کے مختلف مراحل میں کیا حالات پیش آسکتے ہیں۔

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں …


    بین الاقوامی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے شام کے اس گاؤں کی دستاویز کی ہے جہاں نابینا افراد کی پرورش، تحفظ اور زندگی کے حالات کے بارے میں روشنی ڈالی جاتی ہے۔

    اس گاؤں کو النور یا بریلی کے نام سے جانا جاتا ہے جسے نابینا افراد کے لیے محفوظ اور آرام دہ زندگی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے نابینا افراد کے لیے بنائے گئے اس گاؤں میں مختلف ادارے بھی موجود ہیں جبکہ وہاں عبادت گاہ اور اسکول بھی ہے جہاں نابینا افراد کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے جاتے ہیں۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فرد جرم عائد،کارروائی سیاسی انتقام ہے۔ٹرمپ


    یکساں طور پر، ‘بریل’ کی اصطلاح نابینا افراد کے ذریعے اور ان کے لیے استعمال ہونے والا تحریری نظام ہے اور 63 حروف کے کوڈ پر مشتمل ہے، ہر ایک چھ پوزیشن والے میٹرکس یا سیل میں ترتیب دیے گئے ایک سے چھ اٹھائے ہوئے نقطوں پر مشتمل ہے،یہ بریل حروف کاغذ پر لکیروں میں ابھرے ہوئے ہیں اور مخطوطہ پر انگلیوں کو ہلکے سے پھیر کر پڑھتے ہیں گاؤں میں عبادت گاہ اور ایک اسکول بھی ہے جہاں بصارت سے محروم افراد کو لیکچر دیا جاتا ہے۔

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں …

  • کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ

    کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں میں کوہ سلیمان میں موسلادھار طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےکئی کلومیٹر علاقے میں بڑی تعداد میں مسافر بسیں اور چھوٹی گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پشاور اور سوات سے آنے والی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا کی حدود میں روک دیا گیا ہے، بلوچستان سے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا جانے والی گاڑیوں کو بھی ژوب اور شیرانی میں روک دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دھاناسر اور مانیخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےکئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا علاقے سے متعدد ریسکیو کالز موصول ہونے پر کوئیک رسپانس دیا گیا ہے ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مابین ٹریفک معطل کردیاگیا ہے۔

    ریسیکو ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے چند مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے ایم ای آر سی بادینزئی اور مانیخوا رسپانس ٹیمیں متاثرہ مقام پر روانہ کر دی گئی ہیں

    پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ چمن میں کوہِ سلیمان رینج میں موسلادھار اور طوفانی بارش ہوئی ہےکوہِ سلیمان رینج میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی پہاڑوں پر بھی طوفانی بارش سے دونوں صوبوں کے بارڈر ایریاز میں سیلابی صورتِ حال ہے۔

  • سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری انتقال کرگئے

    سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری انتقال کرگئے

    کراچی:سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: اہلخانہ کے مطابق نماز جنازہ آج دوپہربعد نماز ظہر مبارک مسجد ڈی ایچ اے فیز 5 میں ادا کی جائےگی جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری سندھ ہائی کورٹ کے بھی جج رہ چکےہیں۔

    روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

    اس کے علاوہ جسٹس ریٹائرڈ حازق الخیری نے بطور صوبائی محتسب، پرنسپل سندھ مسلم لاء کالج میں بھی خدمات انجام دی وہ اردو کے معروف ادیب علامہ راشد الخیری کے پوتے تھے۔

    پاکستانی قاضی اور مصنف حازق الخیری نے پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، سندھ ہائی کورٹ کے جج اور سندھ مسلم لاء کالج کے پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ برطانوی ہند کے ممتاز سماجی مصلح علامہ راشد الخیری کے پوتے تھے-

    وزارت تجارت کی اسرائیل سے تجارت کی خبروں پر وضاحت

    حاذق الخیری 5 نومبر 1931ء کو دہلی میں ایک ادبی گھرانے میں رازق الخیری اور بیگم آمنہ نازلی کے ہاں پیدا ہوئے،حاذق کے دادا علامہ راشد الخیری تھے جو برطانوی ہند کے سماجی مصلح اور اردو زبان کے نامور ادیب تھے خیری سینئر سرکاری ملازم رضوان احمد کے سسر ہیں۔

    حاذق خیری نے ابتدائی تعلیم دہلی میں حاصل کی لیکن بعد میں پاکستان کی آزادی کے بعد خیری کے خاندان کے ہجرت کے بعد کراچی میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 1954ء میں آرٹس میں گریجویشن کیا اور 1956ء میں سندھ مسلم لاء کالج سے بیچلر آف لاء کی ڈگری حاصل کی۔ خیری نےسیاست میں ماسٹرکی ڈگری بھی حاصل کی انہوں نے 9 مئی 2004 سے 4 جون 2009 تک بطورچیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ میں اپنی خدمات سرانجام دیں-

    پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق وائرل خبروں پر وزارت خزانہ کی وضاحت

  • گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ

    گورنر سندھ کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے قافلے میں شامل سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا، حادثے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق سیکيورٹی گاڑی کوحادثہ پرائیوٹ گاڑی کی ٹکرسے پیش آیاحادثہ ڈيفنس شاہین بخاری سگنل کے قریب یوٹرن پر پیش آیا۔ پولیس کےمطابق ٹریفک حادثے میں سیکيورٹی گاڑی سے گرکر2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے-

    وزیر اعظم کی مفت آٹےکےمراکز پرشناختی کارڈ کی تصدیق میں رکاوٹوں کو دور کرنیکی ہدایت

    حادثے میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جناح اسپتال پہنچ کر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

    آسٹریلین سفیر کی بغیر پروٹوکول رکشے میں راولپنڈی کی سیر

  • عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈ کیا،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈ کیا،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈ کیا، اس نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں-

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردِعمل میں کہا کہ جن سہولت کاروں کی تسلیوں پر اس نے اسمبلیاں توڑیں ، وہ اب دم توڑ رہے ہیں، عمران خان نے اپنے سہولت کاروں کے کہنے پر آئین توڑا، پیٹرول بم برسانے والے دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے ۔

    90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو قانون کسی کی حفاظت نہیں کرپائےگا،عمران خان

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ، گھڑی چوری اور اپنی بیٹی کو بیٹی نہ ماننے کی وجہ سے نااہل ہوں گے،عمران خان نے بیرونِ ملک سے 200 ارب ڈالر لانے تھے ، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بھی دینے تھے، مگر عمران کے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہو چکا ۔

    90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے،عمران خان

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو شخص جہاں بھی اس فتنے اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے، عمران خان نے نوجوانوں اور عوام سے فراڈ کیا، ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں اس نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں۔

    وزیر اعظم کی مفت آٹےکےمراکز پرشناختی کارڈ کی تصدیق میں رکاوٹوں کو دور کرنیکی ہدایت

  • آسٹریلین سفیر کی بغیر پروٹوکول رکشے میں راولپنڈی کی سیر

    آسٹریلین سفیر کی بغیر پروٹوکول رکشے میں راولپنڈی کی سیر

    راولپنڈی: پاکستان میں متعین آسٹریلین سفیر نیل ہکنلز نے بغیر پروٹوکول رکشے میں راولپنڈی کی سیر کی-

    باغی ٹی وی: آسٹریلین سفیر بغیر سفارتی پروٹوکول کے راولپنڈی کی سیر سے لطف اندوز ہوئے اپنے پیغام میں آسٹریلیا کے سفیر کا کہنا ہے کہ قدیم ترین شہر راولپنڈی کی رکشے میں بیٹھ کر سیر کرنا یادگار اور دلچسپ تجربہ رہا۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیل ہکنلز نے کہا کہ رکشے میں بیٹھ کر شہر میں گھومنا ایک دلچسپ تجربہ ہے تنگ تاریک گلیوں اور بازاروں میں رش نا قابل یقین لمحات پیں راولپنڈی کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں جہاں بھی گیا لوگوں نے بے پناہ عزت سے نوازا۔

    آسٹریلیا کے سفیر اسلام آباد سے راولپنڈی اپنی سفارتی گاڑی پر گئے اور بعد میں انہوں نے اندرون شہر رکشہ پر سفید کرتا پاجامہ اور سبز رنگ کی ویسٹ کوٹ پہن کر سفر کیا۔ غیر ملکی سفیر کو پاکستانی رنگ میں دیکھ کر پنڈی کے شہری بھی خوش ہوئے۔