Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • خدائے سخن ،ملک الشعراء ،سرتاج الشعراء اور امام المتغزلین میر تقی میر

    خدائے سخن ،ملک الشعراء ،سرتاج الشعراء اور امام المتغزلین میر تقی میر

    خدائے سخن ،ملک الشعراء ،سرتاج الشعراء اور امام المتغزلین میر تقی میر

    ریختے کے تمہیں استاد نہیں ہو غالب
    کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا
    مرزا اسد اللہ خاں غالب

    نہ ہوا پر نہ ہوا میر کا انداز نصیب
    ذوق یاروں نے بہت زور غزل میں مارا
    شیخ ابراہیم ذوق

    شعر میرے بھی ہیں پُر درد و لیکن حسرت
    میر کا شیوہ گفتار کہاں سے لاؤں

    حسرت موہانی

    سرتاجِ شعرائے اردو خداۓ سخن”میر تقی میر” یہ ایک ایسا نام ہے جس سے زبان و ادب سےدلچسپی رکھنے والا شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جو ناواقف و نا آشنا ہو میر تقی نام اور تخلص میر28 مئی 1723 میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام محمد علی تھا۔ میردس سال کے ہوئے ان کا والد کا انتقال ہو گیا۔ سوتیلے بھائیوں نے میر کو والد کی جائیداد میں کچھ نہ دیا۔ مجبورا میر کوآگرہ چھوڑنا پڑا اور تلاش معاش کے لئے دہلی پہنچے ۔ اور اپنے سوتیلے ماموں خان آرزو کے یہاں قیام کیا لیکن بدقسمتی سے میر یہاں بھی سکون سے نہ رہ سکے کیونکہ سوتیلے بھائیوں کے اکسانے پر خان آرزو نے بھی گھر سے نکال دیا۔

    اس کے بعد میر پر جنون کی حالت طاری ہوئی کچھ مدت کے بعد ہوش ٹھکانے آئے تو تلاش معاش کے سلسلے میں بھٹکتے پھرے کبھی متھرا گئے کبھی اجمیر ۔ جب دہلی برباد ہوگئی تو میرلکھنو پہنچے۔ لکھنو میں انکی بڑی عزت افزائی ہوئی کیونکہ ان کے لکھنو پہنچنے سے پہلے انکی شاعری کا چرچہ وہاں پہنچ چکا تھا۔ نواب آصف الدولہ نے میر کو ہاتھوں ہاتھ لیا اس کے بعد میر نے لکھنو میں ہی باقی زندگی بسر کی۔

    میر اپنے دور کے احساس زوال اور انسانی الم کے مظہر ہیں۔ ان کی شاعری اس تما م شکست و ریخت کے خلاف ایک غیر منظم احتجاج ہے۔ میر کا تصور، زندگی حزنیہ تھا لیکن مایوس کن نہیں صرف اس میں غم و الم کا ذکر بہت زیادہ ہے۔ مگر یہ غم و الم ہمیں زندگی سے نفرت نہیں سکھاتا بلکہ زندہ رہنے کا حوصلہ عطا کر تا ہے۔

    🌿چند مشہور مثنویاں🌿

    میر صاحب کی مقبولیت ان کی غزلوں سے ہوئی لیکن انہوں نے چند مثنویاں بھی تحریر کی جو حسب ذیل ہیں:

    1)مثنوی اخگر نامہ (2) شعلۂ عشق (3) جوش عشق (4) دریائے عشق (5) اعجازِ عشق (6) خواب و خیال (7) معاملاتِ عشق وغیرہ۔ ان کے علاوہ شعرائے اردو کا ایک تذکرہ ” نکات الشعراء ” 1165ھ مطابق 1752ء میں تحریر کی جسے اردو زبان کا پہلا تذکرہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔

    وفات
    یہ حرماں نصیب شہنشاہ غزل کا انتقال ۸۷سال کی عمر میں ٢٢ ستمبر ١٨١٠ء میں لکھنو میں ہی ہوا اور وہی دفن کئے گئے۔

    🌿چند منتخب اشعار🌿

    میرے مالک نے مرے حق میں یہ احسان کیا
    خاکِ ناچیز تھا میں سو مجھے انسان کیا
    ۞۔۔۞۔۔۞
    لوگ بہت پوچھا کرتے ہیں کہئے میاں کیا ہے عشق
    کچھ کہتے ہیں سرِ الہیٰ کچھ کہتے ہیں خدا ہے عشق
    ۞۔۔۞۔۔۞
    کچھ زرد زرد چہرہ کچھ لاغری بدن کی
    کیا عشق میں ہوا ہے اے میرؔ حال تیرا
    ۞۔۔۞۔۔۞
    راہ دور عشق میں روتا ہے کیا
    آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
    ۞۔۔۞۔۔۞
    آگ تھے ابتدائے عشق میں ہم
    اب جو ہیں خاک انتہا ہے یہ
    ۞۔۔۞۔۔۞
    اب تو جاتے ہیں بت کدے سے میرؔ
    پھر ملیں گے اگر خدا لایا
    ۞۔۔۞۔۔۞
    نازکی اس کے لب کی کیا کہئے
    پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے
    ۞۔۔۞۔۔۞
    پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
    جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے
    ۞۔۔۞۔۔۞
    یاد اس کی اتنی خوب نہیں میرؔ باز آ
    نادان پھر وہ جی سے بھلایا نہ جائے گا
    ۞۔۔۞۔۔۞
    عشق اک میرؔ بھاری پتھر ہے
    کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے
    ۞۔۔۞۔۔۞
    ہوگا کسی دیوار کے سائے میں پڑا میرؔ
    کیا کام محبت سے اس آرام طلب کو
    ۞۔۔۞۔۔۞
    ہمارے آگے ترا جب کسو نے نام لیا
    دل ستم زدہ کو ہم نے تھام تھام لیا
    ۞۔۔۞۔۔۞
    مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں
    تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
    ۞۔۔۞۔۔۞
    دکھائی دیئے یوں کہ بے خود کیا
    ہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے
    ۞۔۔۞۔۔۞
    سرہانے میرؔ کے کوئی نہ بولو
    ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے
    ۞۔۔۞۔۔۞
    مرے سلیقے سے میری نبھی محبت میں
    تمام عمر میں ناکامیوں سے کام لیا

    لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
    آفاق کی اس کارگہ شیشہ گری کا
    ۞۔۔۞۔۔۞
    میرؔ ہم مل کے بہت خوش ہوئے تم سے پیارے
    اس خرابے میں مری جان تم آباد رہو
    ۞۔۔۞۔۔۞
    میرؔ کے دین و مذہب کو اب پوچھتے کیا ہو ان نے تو
    قشقہ کھینچا دیر میں بیٹھا کب کا ترک اسلام کیا
    ۞۔۔۞۔۔۞
    اس کے فروغ حسن سے جھمکے ہے سب میں نور
    شمع حرم ہو یا ہو دیا سومنات کا
    ۞۔۔۞۔۔۞
    چشم ہو تو آئینہ خانہ ہے دہر
    منہ نظر آتا ہے دیواروں کے بیچ
    ۞۔۔۞۔۔۞
    جم گیا خوں کف قاتل پہ ترا میرؔ زبس
    ان نے رو رو دیا کل ہاتھ کو دھوتے دھوتے
    ۞۔۔۞۔۔۞
    کن نیندوں اب تو سوتی ہے اے چشم گریہ ناک
    مژگاں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا
    ۞۔۔۞۔۔۞

    وکیپیڈیا سے ماخوذ

  • جہانگیر ترین نے پارٹی کا نام فائنل کر لیا

    جہانگیر ترین نے پارٹی کا نام فائنل کر لیا

    جہانگیر ترین گروپ نے پارٹی کا نام فائنل کر لیا-

    باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین کا قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ بھی تیار ہوچکا ہے جبکہ اب پارٹی کا نام بھی فائنک کر لیا گیا ہے-

    ذرائع کے مطابق پارٹی کا نام ” پاکستان مسلم لیگ جناح” ہوگا اور انتخابی نشان عقاب ہو گا ، نئی پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین خود ہوں گے جبکہ پارٹی کیلئے جہانگیر ترین کراچی‘ اندرون سندھ‘ کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے علاوہ علیم خان اور پی ٹی آئی کےکئی ناراض رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کاامکان ہے جس میں ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کےسیاسی خاندانوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

    پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ پارٹی کے لئے تین نام زیر غور ہیں جہانگیر ترین اور ہم خیال دوستوں کی جانب سے نئی پارٹی کیلئے ابتدائی کام بھی مکمل کرلیا گیا۔

    پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، نئی پارٹی کیلئے نام پر بھی غور و خوض شروع کر دیا گیا ہےپی ٹی آئی چھوڑنے والے متعدد رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے ساتھ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے، آئندہ چند روز میں جہانگیر ترین کے ساتھ چلنے کا اعلان بھی کریں گے-

  • افغان طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ، 3 افراد ہلاک

    افغان طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ، 3 افراد ہلاک

    افغان طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان ہفتے کو سرحد پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان یہ جھڑپ ایران کے صوبے سیستان اور افغان صوبے نمروز کی سرحد پر ہوئی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں دو ایرانی سرحدی محافظوں سمیت ایک افغان طالبان ہلاک ہو گیا۔

    ایران اور روس کے درمیان کارگو ٹریفک میں غیرمعمولی تیزی

    ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے رپورٹ کیا کہ ڈپٹی پولیس چیف جنرل قاسم رضاعی نے الزام لگایا کہ ہفتے کی صبح ایران کے سیستان بلوچستان صوبے اور افغانستان کے نمروز صوبے کی سرحد پر طالبان نے پہلے فائرنگ کی۔

    ارنا کے مطابق افغانستان سے فائرنگ کے تبادلے میں ایران کے دو سرحدی محافظ ہلاک ہو گئے ہیں،ائرنگ کے واقعے کے اسباب معلوم نہیں ہو سکے ہیں تاہم دونوں ممالک میں پانی کے معاملے پر تنازعہ موجود ہے۔

    جھوٹےدعووں کےذریعہ ہی یوکرین مغربی ملکوں سےہتھیاراورمالی امداد حاصل کرسکتا ہے،ایران

    طالبان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نمروز صوبے میں ایرانی بارڈر گارڈز کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیاردعمل میں افغانستان کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی، واقعے میں ایک طالبان ہلاک ہو گیا جبکہ دونوں جانب کچھ افراد زخمی ہوئے اب حالات قابو میں ہیں، افغانستان کسی پڑوسی کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا۔

  • سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

    سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

    انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر حیدرآباد میں مکی شاہ روڈ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد گرفتار کیا ،دہشت گرد کی شناخت تاج ملوک عرف خالد عرف حافظ پٹھان کے نام سے ہوئی اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر راڈ اور ہینڈ گرنیڈ پن برآمد کی گئی-

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،آپریشن کے دوران 12 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2012ء میں ڈوگر، کرزئی میں ایف سی اور 2013میں آرمی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث رہا ہے یہ مذہبی جنونیت رکھنے والا شخص ہے جب کہ اس کی ذمہ داری لوگوں کی ذہن سازی کرکے مذہبی جنونیت کو فروغ دینا اور دہشت گردی کے لئے تیار کرنا تھا اس نے شہر میں د ہشت گردی کی افراتفری پھیلانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    افغانستان سے پاکستان منشیات اسمگلنگ کی کوشش بنائی گئی ناکام

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران 12 دہشت گرد گرفتار کئے سی ٹی ڈی نے کاروائی پنجاب کے شہروں سرگودھا ، راولپنڈی ملتان بہالپور اور گوجرنوالہ میں کی ،گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشت گردوں سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ ،ڈیٹو نیٹر ، ہینڈگرنیڈ ،اسلحہ ،گولیاں اور نقدی برآمد کی گئی ہےدہشت گردوں کی شناحت میر احمد ،حبیب الرحمان ہارون ،ضیاء۔عمران ، مدثر،عدیل اور فاروق کے نام سے ہوئی-

    لاہور چلڈرن اسپتال نرسری وارڈ عملے کی بڑی غفلت،زیادہ ہیٹ دینے سے 2 بچے …

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے 249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40 مشتبہ افراد گرفتار کیے ،کومبنگ آپریشنز میں 12112 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں

  • ایجنسیوں نے پی ٹی آئی کی نئی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ،رانا ثنااللہ

    ایجنسیوں نے پی ٹی آئی کی نئی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ،رانا ثنااللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور اس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا۔

    باغی ٹی وی: پریس کانفرنس میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کی ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں دو طرح کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور اس پر آج رات ہی عمل ہونا تھا گفتگو پی ٹی آئی کے کسی ایک رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے اور دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیا جائےمقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنےوالے اداروں پر لگایاجائے اور ریپ ایکٹ کا معاملہ عالمی سطح پر لاکر تحریک انصاف کیخلاف زیادتی کا پراپیگنڈہ کیا جاسکے۔


    انہوں نے کہا کہ منصوبہ بنایا گیا کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ بھی ہو، انھوں نے اب انتہائی گھٹیاڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے، عمرانی فتنے کا مقصد تھا کہ لوگوں کو گمراہ کیاجائے، یہ ڈرامہ آج رات کیے جانے کا امکان تھا لیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے ناکام بنایا، اسی لئے ضروری سمجھا کہ اس شیطانی پلان سے قوم کو آگاہ کیا جائے-

    فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی کئے واقعات سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو یہ خوف کہ جو مقدمے بنے ان پر انہیں سزا نہ ہو جائے جناح ہاؤس میں قائد اعظم رہتے رہےحملہ آؤر وہاں سے لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں اٹھا کر لے گئےعمران خان کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد احتجاج کے دوران لوٹ مار کے تمام ثبوت موجود ہیں، یہ کہتے تھے عمران کی گرفتاری ریڈ لائن ہوگی جس کا مطلب تھا ہم فوج کے خلاف احتجاج کریں گے وزیر آباد حملے میں عمران خان نے اپنے قتل کا الزام فوج کے سینئر آفسر پر لگایا، انہوں نے نفرت کا بیج نوجوان نسل کے ذہنوں میں بویا اور اب کہہ رہے ہیں جلدی سے جلدی مذاکرات کرو۔

    خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گروپ بندی شروع

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تمہارے ساتھ بات چیت کریں تو شہدا کی فیملیز ہمیں نہیں چھوڑیں گی؟ لانگ مارچ کے دوران کسی نے عمران سے کہا کہ شہباز شریف نے مذاکرات کا کہا ہے جس پر انہوں جواب دیا تمہاری اوقات کیا ہے جو مجھے مذاکرات کا کہو۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو کہتے تھے ہم اسلام آباد آرہے ہیں، رانا ثنا تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملےگی جس پر میں نےکہاتھا آؤ تمہیں بھاگنے کا راستہ نہیں ملے اور آج وہ ٹی وی پر آکر کہتے ہیں 8 دن قید تنہائی کاٹی ہے اور پی ٹی آئی کو چھوڑ رہا ہوں جب کہ کوئی کہتا ہے 12 دن جیل کاٹی ہے، اب سیاست کو ہی خیرباد کہہ رہا ہوں حوصلہ کرو، اب اپنے کئے پر کھڑے ہو-

    عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں،فیصل واوڈا

    انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن کی آمد ہے، نظر آرہا ہے مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی۔

  • زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 13 سالہ بچی دوران علاج انتقال کرگئی

    زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 13 سالہ بچی دوران علاج انتقال کرگئی

    پشاور میں زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 13 سالہ بچی دوران علاج انتقال کرگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ پھندو میں 5 ماہ قبل 13 سال بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث وہ حاملہ ہوگئی تھی بچی کو طبیعت ناسازی کے بعد اہل خانہ اسپتال لائے جہاں ڈاکٹرز نے اُسے ایڈمٹ کیا تاہم وہ گزشتہ روز دوران علاج چل بسی۔

    کندھ کوٹ :بدامنی کیخلاف اور معصوم بچے سمرت کمار کی بازیابی کیلئے بچے بھی سڑکوں …

    پولیس کے مطابق واقعے میں زچہ و بچہ دونوں کی موت واقع ہوگئی، واقعے کی ایف آئی آر مقتولہ کے اہل خانہ کی مدعیت میں تھانہ پھندو میں درج کرلی گئی ہے۔

    دوسری جانب جھنگ میں باپ نے اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر زندہ جلا کر قتل کردیا پولیس کے مطابق جھنگ کی بستی ڈب میں معصومہ بی بی کو باپ نے اپنے بیٹے بیٹیوں کے ساتھ مل کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لڑکی نے نزاعی بیان دیا کہ اسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلا دیا نزاعی بیان کے بعد لڑکی دم توڑ گئی،پولیس نے باپ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر زندہ جلاکر قتل کردیا

    ادھر سرگودھا میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزمہ فرار ہوگئی جس کی تلاش جاری ہےابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • امریکی خاتون صحافی کی ایوارڈ شو کے دوران سلمان خان کو شادی کی پیشکش

    امریکی خاتون صحافی کی ایوارڈ شو کے دوران سلمان خان کو شادی کی پیشکش

    سلمان خان کو ایوارڈ شو کے دوران امریکی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دبئی میں جاری آئیفا ایوارڈز کے دوران بھارتی اداکار سلمان خان کو ہالی ووڈ سے آئی خاتون صحافی نے شادی کیلئے پروپوز کر دیا جس کی ویڈٰو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے-

    سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون صحافی نے سلمان خان سے کہا کہ مجھے آپ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں آپ سے پیار ہوگیا تھا، کیا آپ شاہ رخ خان کی بات کر رہی ہیں؟ صحافی نے جواب میں کہا کہ ’میں سلمان خان کی بات کر رہی ہوں۔

    صحافی نے کہا کہ میں ہالی ووڈ سے یہاں آپ سے ایک سوال کرنے آئی ہوں،خاتون نے سوال کیا ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘جس پر سلمان خان شرما گئے تاہم سلمان نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری شادی کے دن ختم ہو گئے ہیں۔ آپ کو مجھ سے تقریباً 20 سال پہلے ملنا چاہیے تھا۔

    سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    واضح رہے کہ سلمان خان جلد اپنی اسپائی یونیورس فلم ٹائیگر 3 میں نظر آئیں گے اس فلم میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی ہیں جبکہ شاہ رخ خان اس میں کیمیو کریں گے۔

  • عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں،فیصل واوڈا

    عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں،فیصل واوڈا

    فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں، لیکن غلطی کر گئے دوسرا سازشی کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے۔

    باغی ٹی وی :ایک بیان فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیاست کو شہداء کی قبر تک لے جانے پر مذاکرات کا دروازہ بند ہو گیا ہے، مذاکرات کا دروازہ بند کرکے چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے کیونکہ جب بات قبرستانوں تک پہنچ جائے تو پھر بات چیت نہیں ہوتی آج لوگ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار تھے۔

    لاہور چلڈرن اسپتال نرسری وارڈ عملے کی بڑی غفلت،زیادہ ہیٹ دینے سے 2 بچے …

    انہوں نے کہا کہ جو بڑے نام آرہے ہیں وہ عمران خان کی جگہ لینا چاہتے تھےعمران خان کے بیان کے بعد سے مراد سعید کی جان و مال کی ذمہ داری عمران خان پر آگئی انہوں نے کہا کہ مراد سعید کا کمیٹی میں نام شامل کرنا غلط ہے، مراد سعید یہ عمران خان کا فرنٹ مین تھا اور اُسے عمران خان نے چھپا رکھا ہے۔ عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں، لیکن غلطی کرگئےدوسرا سازشی کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے۔

    لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر گئیں

    فیصل واؤڈا نے کہا کہ مراد سعید عمران خان کے بہت قریب تھا،ان کے کہنے پر کام کرتا تھا،ارشد شریف قتل کیس میں بھی اس کا نام ہے اور ارشد شریف کا لیب ٹاپ بھی مراد سعید کے پاس ہے، عمران خان کی تمام سیاست اس پر عملدرآمد کے مراد سعید عینی شاہد ہیں،اور بہت سی چیزوں کا رازدار اور ان پر عملدرآمد کرنے والا یہی شخص ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کا حصہ نہیں بن رہا۔

  • خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گروپ بندی شروع

    خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گروپ بندی شروع

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹٰی کے رکن اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔

    باغی ٹی وی : اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت چاہتی ہے کہ ملک آئین اور قانون کے مطابق چلے، ہم ملک میں اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اسد قیصر نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ان واقعات کی شفاف تحقیقات ہوں اور بے گناہوں کو سزا نہ دی جائے۔

    لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر گئیں

    دوسری جانب تحریک انصاف پشاور میں پارٹی چھوڑنے کے لئے گروپ بندی شروع ہوگئی ہے،پارٹی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ مل کر اپنا گروپ بنا لیا جب کہ دوسرے گروپ کی قیادت سابق گورنر شاہ فرمان اور پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عاطف خان پر مشتمل ہے۔

    لاہور چلڈرن اسپتال نرسری وارڈ عملے کی بڑی غفلت،زیادہ ہیٹ دینے سے 2 بچے …

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دونوں گروہ پارٹی رہنماؤں اور ارکنان سے رابطوں میں ہیں، پرویز خٹک کا گروپ اب تک 12 ایم این اے اور 15 ایم پی سے رابطے کر چکا ہےخیبر پختونخوا کی سیاست میں 72 گھنٹے اہم ہیں، پرویز خٹک کے علاوہ اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی بھی پارٹی چھوڑنے کی مشاورت کر رہے ہیں خیبرپختونخوا سے بیک وقت کئی ارکان کے اکھٹے پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے-

    فرح گوگی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج

    ادھر جہانگیر ترین نئی پارٹی بنانے کیلئے سرگرم ہو گئے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، نئی پارٹی کیلئے نام پر بھی غور و خوض شروع کر دیا گیا ہے-

    دوسری جانب وزیراعظم کےمعاون خصوصی عون چوہدری نے کہا ہے کہ9مئی کے واقعات دیکھ کر مجھے بڑی تکلیف ہوئی،9مئی کا واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے، افسوس سے کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی میں ایک عسکری ونگ بن گیا ہے۔

    ایران اور روس کے درمیان کارگو ٹریفک میں غیرمعمولی تیزی

    عون چوہدری نے کہا کہ کارکنوں کو باقاعدہ ہدایات دی گئی تھیں کہ کہاں کہاں حملہ کرنا ہے،9مئی کے واقعے میں ملوث تمام افراد کو سز ا ملنی چاہئے ہم سیاسی لوگ ہیں ،ملتے رہتے ہیں، پی ٹی آئی چھوڑنےوالے 50سے زائد لوگوں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا فواد چودھری اور جہانگیر ترین میں رابطے سے متعلق مجھے علم نہیں، فواد چودھری کے جہانگیر ترین سے اچھے تعلقات رہے۔

  • خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی پر ردعمل

    خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی پر ردعمل

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی پرردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےچیئرمین عمران خان نے حکومت کےساتھ مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے پی ٹی آئی کی یہ کمیٹی انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

    تحریک انصاف سے مذاکرات پر نواز شریف کا دو ٹوک موقف


    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کمیٹی کے ناموں کا نوٹیفکیشن ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آنے والے دنوں میں یہ افراد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے تو مذاکرات کیلئے متبادل ناموں کا ابھی سے اعلان کر دیں۔

    لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر گئیں

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات پر ردعمل دیا تھا اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

    فرح گوگی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج