Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہرپولیس افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا،حماد اظہر کی دھمکی

    پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہرپولیس افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا،حماد اظہر کی دھمکی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماحماد اظہر نے پولیس افسران کو خوفناک نتائج کی دھمکی دے دی-

    باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا ہمارے پاس آئی جی سے لے کر سپاہی تک ہر افسر کی تفصیل موجود ہے، حکومت میں آکر ان پولیس افسروں کے خلاف مقدمات چلائےجائیں گے پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہر افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا لاہور میں ہمارے ہزار سے زیادہ کارکن لاپتہ ہیں، جس نے بھی آئین توڑا سب کو حساب دینا ہوگا۔

    تحریک انصاف کے رہنماوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن

    زلفی بخاری کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا جلسہ لاپتہ افراد کے لیے آواز بلند کرے گا، اوور سیز پاکستانی آزادانہ الیکشن کے لیے کھڑے ہیں، کل جیسا بھی موسم ہو آپ نے جلسہ گاہ پہنچنا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماﺅں کے خلاف مقدمات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ لاہور میں مختلف مقدمات میں ملوث 145زیر حراست ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق لاہور میں سی سی ٹی وی اور دیگر فوٹیجز کی مدد سے تفتیشی ٹیموں کو مزید کارکنان کی فہرستیں فراہم کر دی گئیں-

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی یورپی یونین کی اہم شخصیات سے ملاقات

    ذرائع کے مطابق لاہور لسٹوں کے مطابق گرفتاریاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاہور مینار پاکستان میں کل ہونے والے جلسے کو مبینہ طور پر ناکام بنانے کے لیے جے آئی ٹی کی جانب سے مزید پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے.

    خیال رہے کہ لاہور میں تفتیشی ٹیموں کو سرگرم رہنماﺅں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلومقام پر منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور لاہور مینار پاکستان میں کل کے ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنوں میں خوف کی فضاء قائم ہوگئی ہے-

    کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو …

  • کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط ارسال کر دیئے

    کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط ارسال کر دیئے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے امریکی ایوان نمائندگان، ہاؤس آف لارڈز، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے عمران خان، اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

    باغی ٹی وی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا بھر کے پارلیمانی و انسانی حقوق کے فورمز کو خطوط لکھ دیے ہیں، اسد قیصر کی جانب سے یورپی یونین، امریکی ایوان نمائندگان، ہاؤس آف لارڈز اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔

    اسد قیصر کی جانب سے لکھے گئے خطوط میں عمران خان، اراکین پارلیمنٹ اور پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بطور سابق اسپیکر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں علم میں لانا چاہ رہا ہوں، پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نگراں حکومتوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔

    اسد قیصر کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سیاست سے نکالنے کے لیے جھوٹے فوجداری مقدمات درج کیے گئے، سابق وزیراعظم کے گھر پر متعدد حملے اور کارکنان پر تشدد کیا گیا، پی ٹی آئی پر غیر آئینی طور پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خِبرپختونخوا اور پنجاب میں نگراں حکومتوں نے سیاسی ورکروں کی آواز دبانے کے لیے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کیں، سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاست سے نکالنے کیلئےجھوٹےفوجداری مقدمات درج کیے گئےعمران خان کو قاتلانہ حملے میں 11 گولیاں ماری اور 127 مقدمات درج کیے گئے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے عالمی اداروں کو خطوط میں لکھا کہ صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا، ان کی والدہ کو انصاف نہیں ملا، پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کو پنجاب پولیس حراست کے دوران تشدد سے قتل کیا گیا، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اعلیٰ عدلیہ پر جعلی آڈیو ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ حملے کر چکی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر آئینی طور پر دو صوبوں میں انتخابات ملتوی کیے،وزیراعظم شہباز شریف نے تشدد کے خلاف مزاحمت کرنے والے پارٹی کارکنان کوعسکریت پسندکہا،وزیراعظم کی بھتیجی مریم نواز نےسیاسی ورکرزکوتعصب اور نسل پرستانہ قرار دیا، پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی، جمہوریت کی تباہی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

  • عمران خان خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو جماعت کے مرکز منصورہ آجائیں،سراج الحق

    عمران خان خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو جماعت کے مرکز منصورہ آجائیں،سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں قیام کی دعوت دے دی۔

    باغی ٹی وی: سراج الحق نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ڈی ایم کا حصہ بن چکی ہے، حکومت پی ٹی آئی کے جلسے میں رکاوٹیں نہ ڈالے عمران خان یا جس بھی سیاستدان کو جان کا خطرہ ہے وہ منصورہ آ جائے،الیکشن کمیشن نے ملک کو آئینی بحران میں مبتلا کردیا۔

    اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں،مفتی منیب الرحمان

    سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا تو یہ آئین سے بغاوت ہوگی الیکشن کے لیے سیاسی جماعتیں مذاکرات کریں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لیں ورنہ مارشل لاء کی طرف بڑھ رہے ہیں، قومی اسمبلی ، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں توڑ کر ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں۔

    اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں،مفتی منیب الرحمان

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مینارِ پاکستان پر عمران خان کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں، ہر گھر میں مہنگائی کی آگ لگی ہو ئی ہے زرعی ملک میں موت سستی اور آٹا مہنگا ہوگیا، ایک لاکھ 40 ہزار افراد ڈپریشن کے مریض بن چکے ہیں،پورا سسٹم ڈھکوسلا اور حکومت صرف سرخی پاوڈر ہے-

    پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ، دہشتگردی کا تھریٹ الرٹ جاری

    صحافی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ عمران خان زمان پارک میں یا آزاد کشمیر جہاں ان کی حکومت ہےخود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو وہ لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آ جائیں یہاں امن ہے ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

    پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس سفارتی مشن میں پہلی برطانوی خاتون سربراہ مقرر

  • پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس سفارتی مشن میں پہلی برطانوی خاتون سربراہ مقرر

    پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس سفارتی مشن میں پہلی برطانوی خاتون سربراہ مقرر

    برطانیہ نے کینیڈا میں اپنے سفارتی مشن میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوزیہ یونس پہلی برطانوی مسلمان خاتون ہیں جنہیں مملکت کے کسی سفارتی مشن کی سربراہی سونپی گئی ہے اس سے قبل فوزیہ یونس اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کمیونیکیشن اینڈ پبلک ڈپلومیسی کے سربراہ کے طور پر تعینات رہیں۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تقرری سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے فوزیہ یونس نے لکھا کہ مجھے شاہ چارلس کی جانب سے ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے یہ ایک خاص موقع ہےجب پہلی بار برطانیہ کے کسی ڈپلومیٹک مشن کی سربراہ کے طور پر مسلمان خاتون کا تقرر ہوا۔ میں اس میدان میں آخری نہیں ہوں گی۔


    فوزیہ یونس کا کہنا تھا کہ میری طرح کی لڑکیوں کے لیےجو کمیونٹیز کے اندر اور باہر تعصب، نسل اور جنس کی بنیاد پر لڑ رہی ہیں جن کو بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتیں یا وہ اس کا حصہ نہیں بن سکتیں، اپنی طاقت کو کم نہ ہونے دیں۔ آپ دنیا کو بدل سکتی ہیں۔

  • ترک پارلیمنٹ کے حجام کا الیکشن لڑنے کا اعلان

    ترک پارلیمنٹ کے حجام کا الیکشن لڑنے کا اعلان

    ترک پارلیمنٹ کے حجام ممتاز ارسلان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ کی رکنیت کے لیے امیدواری کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، ملک کے صدر رجب طیب اردوان نے باضابطہ اعلان کیا اردگان نے جمعہ کو انتخابی فیصلے پر دستخط کرنے کے بعد ایک تقریر میں کہا کہ "ہماری قوم 14 مئی کو اپنے صدر اور اراکین پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے انتخابات میں جائے گی۔

    "العربیہ” نے ترکیہ کے حزب اختلاف کے اخبار "زمان” کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ 20 سال حجامت کے پیشے سے وابستہ رہنے والے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی میں حجاموں کے سربراہ ممتاز ارسلان نے ایک پریس بیان میں کہا میں سیاست کے دل میں ہوں کیونکہ میں پارلیمنٹ کا حجام ہوں

    ممتاز ارسلان کے مطابق انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 12 سال کی عمر میں کیا اور 23 سال کی عمر میں 2003 میں پارلیمنٹ میں حجام بنا ممتاز ارسلان چیف حجام کے عہدے پر بھی فائز رہے جہاں انہوں نے سلیمان ڈیمیرل، بلنٹ ایکویٹ، نیکمٹن ایرباکان اور بہت سی مشہور ترک سیاسی شخصیات کا شیو کیا۔

    انہوں نے کہا کہ انہوں نے 1984 میں "ویلفیئر” پارٹی میں سیاسی کام شروع کیا تھا ۔ ہم نے محلے کی تنظیموں سے سفر کا آغاز کیا اور گلیوں میں کام کیا۔ میرے استاد اربکان نے جو بھی کام دیا میں نے بہترین طریقے سے اسے انجام دیا۔ ہم سیاست میں آئے اور ہم قومی رائے کے ساتھ پروان چڑھے ہیں۔ میری سیاست اور سیاسی زندگی جاری ہے۔ میں حجام ہوں تو اس سے میری سیاست ختم نہیں ہوجاتی۔ اس کا مطلب ہے کہ میں اب بھی سیاست میں ہوں۔ یہ اچھی بات ہے کہ آپ لوگوں کے مسائل حل کریں اور میری خواہش ہے کہ اگر میں پارلیمنٹ کا رکن بنوں گا تو لوگوں کے مسائل سے نمٹ سکتا ہوں۔

    ممتاز ارسلان نے نشاندہی کی کہ حجام کی دکانوں کے مالکان کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چاہے وہ تربیت یافتہ ہوں، کارکن ہوں یا دکان کے مالکان ہوں جب میں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی میں آؤں گا تو میں ان کے تمام مسائل کو بہترین طریقے سے حل کروں گا اور ان کی مدد کروں گا۔ میں پارلیمان میں حجاموں کی بھی بہترین طریقے سے نمائندگی کروں گا۔

  • اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں،مفتی منیب الرحمان

    اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں،مفتی منیب الرحمان

    رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحما ن نے کہا ہے کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں۔

    باغی ٹی وی: مفتی منیب الرحما ن کے مطابق فطرہ کی مقدار دو کلو چکی والے آٹے کے برابر ہو گی جو کہ 320 روپے بنتی ہےجَو کہ حساب سے فطرہ اور فدیہ 4 کلوہو گا جس کی مقدار 480روپے ہو گی۔ کھجور پر صدقہ فطر 4 کلو ہوگا اورایک روزے کا فدیہ 2800روپے ہوگا۔

    رواں برس کیلئے زکوۃ کا نصاب جاری

    مفتی منیب الرحما ن کے مطابق درجہ اول کی کشمش کے حساب سے چار کلوفطرہ اور ایک روزےکا فدیہ 6ہزار400روپے ہوگا۔کشمش درجہ دوم پر 4کلوفطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4ہزار800روپے ہوگا-

    مفتی منیب الرحما ن نے کہا کہ روزہ توڑنےکا کفارہ 60 مساکین کو2 وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے حکومت نے رواں برس 2023 کے لیے زکوۃ کا نصاب جاری کیا گیا تھا وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپےرکھنے والے صارفین سے زکٰوة کی کٹوتی ہوگی اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکوۃ کٹوتی سے مستثنی ہوں گے۔

    رمضان میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانہ ہو گا

  • روزہ اور سائنس

    روزہ اور سائنس

    رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنا زیادہ تر وقت عبادت میں گزارتے ہیں سارا دن بھوکے پیاسے رہتے ہیں جہاں اس کی دینی اعتبار سے فضیلت ہے وہیں آج سائنس بھی اس طریقہ کار کی متعرف ہے، مختلف تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سال بھر میں صرف 1 ماہ کے لئے انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کی جائے تو اس کے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    افطاری میں تربوز کھانے کے فوائد

    انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران اس عادت کو اپنایا جاتا ہےکہ دن میں 16 گھنٹے تک بنا کچھ کھائے پیے گزارتے ہیں دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان میں صبح صادق سے سورج ڈھلنے تک کم و بیش 11 سے 15 گھنٹے تک بھوکے اور پیاسے رہتے ہیں جبکہ بقیہ اوقات میں کھانا کھاتے ہیں۔

    رمضان میں دیگرمہینوں کےمقابلے میں فالج کےامکانات کم ہو جاتے ہیں،ماہرین

    برطانوی ماہر غذائیت ریچل کلارکسن کے مطابق کھانے میں وقفہ بڑھانے کا طریقہ وزن میں کمی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ کھانے میں وقفے کا عمل جسم کے ایک ایسے اندرونی عمل کی شروعات کرتا ہے جس کو ’آٹو فیگی‘ کہا جاتا ہے آٹو فیگی کے دوران انسانی جسم اندرونی خلیوں کی از سر نو تعمیر شروع کر دیتا ہے خصوصاً وہ جگہ جہاں ڈی این اے موجود ہوتا ہے یعنی نیوکلیئس، اس کے ساتھ مائیٹوکونڈریا جہاں انسانی خلیوں کو درکار توانائی مہیا کرنے والے کیمیائی مواد بنتا ہے اور لائسوسومز جو خلیوں سے فضلہ خارج کرتے ہیں، ان میں بھی یہ عمل اندرونی طور پر انھیں توانا کرتا ہے۔

    روزہ اور صحت مند غذائی عادات

    اس عمل کے دوران نئے سرے سے انسانی جسم کے خلیے جنم لیتے ہیں اور کچھ ایسا مواد بھی پیدا ہوتا ہے جس کے ذریعے انسانی جسم کے خلیوں کی زندگی بڑھ جاتی ہے اب تک ہونے والی سائنسی تحقیقات کے مطابق آٹو فیگی انسانی جسم کے مدافعتی نظام میں بہتری لاتی ہے –

  • ستارہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر پیغام

    ستارہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد بابر اعظم کا سوشل میڈیا پر پیغام

    لاہور: پنجاب کے گورنرنے پاکستان کے معروف کرکٹر بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔

    باغی ٹی وی : گورنر ہاؤس میں یوم پاکستان کے موقع پر اعزازات دینے کی تقریب میں بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل ہوا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز دینے کا اعلان 14 اگست 2022 کو کیا گیا تھا،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز کا میڈل پہنایا۔

    شہزادہ ولیم کا یوکرین اورپولینڈ کی سرحد کے قریب اچانک دورہ


    بابر اعظم نے ستارہ امتیاز کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا بیان جاری کیا ٹوئٹر پر اپنے والدین کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہ امتیاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے،یہ ایوارڈ میرے والدین کے لیے، مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    واضح رہے کہ ماضی میں عبدالقادر (مرحوم)، شاہد آفریدی، سرفراز احمد اور یونس خان ستارہ امتیاز حاصل کر چکے ہیں ، قومی ٹیم کے کپتان 28 سالہ بابراعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹربن گئے ہیں، بابر سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

    بابراعظم تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہیں، پاکستان نے 2021 میں ان کی کپتانی میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی۔

    یوم پاکستان: بابر اعظم ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر شخصیات کواعلیٰ سول اعزازات …

  • یوم پاکستان: بابر اعظم ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری  سمیت دیگر شخصیات کواعلیٰ سول اعزازات سے نوازا گیا

    یوم پاکستان: بابر اعظم ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر شخصیات کواعلیٰ سول اعزازات سے نوازا گیا

    ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کےموقع پر سول اعزازات دینےکی تقریب ہوئی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس میں بھی اعزازات دینے کی تقاریب ہوئیں جس میں مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر مختلف شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم کو بطور کپتان بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ستارہِ امتیاز سے نواز گیا بابراعظم کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ستارہ امتیاز سے نوازا قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹربن گئے ہیں۔

    مرحوم شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کا ایوارڈ ان کے بیٹے نے وصول کیا، سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی، جاوید چوہدری اور ندیم ملک بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں مشہور شاعر ساغر صدیقی کو بھی ستارہ امتیاز بعد از وفات دیا گیا، ان کا ایوارڈ سیکرٹری وزارت قومی ورثہ نے وصول کیا پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر سعید اختر اور معروف سماجی رہنما رمضان چھیپا کو بھی اعزاز سے نوازا گیا معروف علمی شخصیت ڈاکٹر انیس احمد اور عالم دین مولانا حنیف جالندھری کو بھی اعزاز سے نوازا گیا معروف اداکار بہروز سبزواری، میزبان اور گلوکار فخر عالم کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

    صدرمملکت عارف علوی نے عوامی خدمات کے اعتراف میں سرتاج عزیز، میر حاصل بزنجو، رئیس الاحرار، چوہدری غلام عباس خان مرحوم گورنرسندھ کامران ٹیسوری، لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا، سرتاج عزیز، میر حاصل خان بزنجو (ان کے بیٹے نے نشان امتیاز وصول کیا)،جسٹس (ر) بھگوان داس کا اعزاز ان کی بیوہ نے حاصل کیا بلقیس ایدھی کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا ان کی بیٹی نے اعزاز وصول کیا رابن رافیل سمیت دیگر اہم شخصیات کو اعزازت سے نواز ا گیا۔

    اسی طرح احمد غلام علی چھاگلہ (مرحوم) کو موسیقی کے فن، صوفی غلام مصطفی تبسم (مرحوم) کو شاعری، محمد قوی خان کو ڈرامہ، فلم اور اسٹیج اداکاری میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے پر نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

    صدر مملکت نے عامر نواز خان شہید ، محمد کامران شہید ، کرنل ریٹائرڈ محمد عارف ، محمد عثمان شہباز، ڈاکٹر کامران احمد، شیر احمد (فیصل بلوچ) ، تنویر حسین، امجد احمد ، مظہر نوازشیخ ، بشیر احمد بروہی ، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ذیشان احمد ، نوید احمد، ضیاء الرحمان ، شہید جاوید اللہ ، ڈاکٹر اکبر ناصر انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد ، سہیل ظفر چٹھہ ، صادق شاہ ، راجہ محمد ماجد ، محمد بلال راجہ ، مبشرسلیم ، منہاس احمد خان ، اعجاز حفیظ ، عقیل احمد صدیقی سمیت وسیم احمد خان کو بہادری پر تمغہ شجاعت سے نوازا۔

    اسکواش کے میدان میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان اور اور ان کے ہم عصر جان شیر خان کو صدر پاکستان عارف علوی نے تمغہ امتیاز سے نواز جہانگیر خان اپنے کیرئیر میں 6 بار ورلڈ اوپن اور 10 بار برٹش اوپن جیت چکے ہیں۔ ماضی میں اسکواش کے یہ عظیم کھلاڑی کئی بین الاقوامی اعزاز بھی لے چکے ہیں جان شیر خان بھی اپنے کیرئیر میں 8 بار ورلڈ اوپن جبکہ 6 بار برٹش اوپن اپنے نام کر چکے ہیں۔

  • شہزادہ ولیم کا یوکرین اورپولینڈ کی سرحد کے قریب  اچانک دورہ

    شہزادہ ولیم کا یوکرین اورپولینڈ کی سرحد کے قریب اچانک دورہ

    پرنس آف ویلز اچانک یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ میں قائم برطانوی فوجی بیس کے خفیہ دورے پر پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: ” بی بی سی” کے مطابق شہزادہ ولیم کے جنوب مشرقی پولینڈ میں ریززو کے دورے کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اس وقت تک خفیہ رکھا گیا جب تک وہ وہاں سے روانہ نہیں ہوئے اور دارالحکومت وارسا پہنچ گئے۔

    یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ کے علاقے ژیشوف میں برطانوی فوجی بیس کے خفیہ دورے کے موقع پرشہزادہ ولیم نے برطانوی فوجیوں سے بھی ملاقات کی، دورے کے موقعے پر علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے انہوں نے برطانوی فوجیوں سے کہا کہ آپ یہاں واقعی ایک اہم کام کر رہے ہیں اور ہماری آزادیوں کا دفاع کرنا واقعی اہم ہے، اور گھر واپس آنے والا ہر شخص آپ کی بھرپور حمایت کرتا ہےآپ سب کا شکریہ جو آپ یہاں کر رہے ہیں۔

    ژیشوف یوکرائن کی سرحد سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے جہاں برطانیہ کی جانب سے یوکرین کی مدد کیلئے فوجی بیس قائم کیا گیا ہے شہزادہ ولیم کی جانب سے برطانوی حکومت کی گزارش پر دورہ کیا گیا تھا تاہم وہ یوکرین پر روسی حملے کے معاملے پر یوکرین کی حمایت کیلئے واضح موقف رکھتے ہیں روس کے حملےکے چند دن بعد ہی یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا ٹویٹ کر رہے ہیں ان کا پولینڈ کا دورہ اس حمایت کی تجدید کا اظہار ہے۔

    شہزادہ ولیم نے ژیشوف کے فوجی بیس سے واپسی پر وارسوا میں یوکرینی مہاجرین کے مرکز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے 300 پناہ گزین عورتوں اور بچوں سے ملاقات کی اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ "پولینڈ میں واپس آنا بہت اچھا ہے ہمارے یوکرین کے ساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں، اور ہم یوکرین کے لوگوں کی آزادی کیلئے اپنی حمایت اور تعاون برقرار رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے دورے کا مقصد پولینڈ اور برطانوی افواج کا ان نازک حالات کے دوران جاری پارٹنرشپ پر شکریہ ادا کر سکوں اور یوکرین کے مہاجرین کیلئے اپنے دلوں اور گھروں کے دروازے کھولنے پر پولینڈ کے عوام کی انسان دوستی کو خراج تحسین پیش کرسکوں۔

    شہزادہ میزبان خاندانوں سے بھی بات کی جنہوں نے یوکرائنی پناہ گزینوں کو رہائش فراہم کرنے میں مدد کی ہے اور ان کے اور ان کے اہل خانہ سے ان کے گھر کھولنے اور ان کی ہمدردی پر اظہار تشکر کیا ہے-

    اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم صدارتی محل میں پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈ سے بھی ملاقات کریں گے،وہ نامعلوم فوجیوں کے مقبرے پر بھی پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، یہ یادگار پولش فوجیوں کے لیے وقف ہے جنہوں نے تنازعات میں اپنی جانیں گنوائیں۔