Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی ملاقات

    جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی ملاقات

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئےجسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی-

    عمران نیازی نے وہ کام کیا جو 75 سال میں دشمن نہ کرسکا،وزیراعظم

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سے متعلق امور پرگفتگو کی گئی اس دوران جسٹس فائزعیسیٰ نے ججز کی چائے اورکافی سے تواضع کی اور ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ملاقات کی تھی۔

    پی ٹی آئی نے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ویمن ونگ پلوشہ عباسی کوعہدے سے برطرف کر …

  • عمران نیازی نے وہ کام کیا جو 75 سال میں دشمن نہ کرسکا،وزیراعظم

    وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی :وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس لاہور میں ہوا، اجلاس میں اہم سیاسی شخصیات اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے، اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندے اور وفاقی افسران بھی شریک تھے۔

    زمان پارک میں دوبارہ چوکیاں قائم کرنے کا کام شروع

    اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے 9 مئی سے متعلق گرفتاریوں اور کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی گئی وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی حکومت کی جانب سےکیےگئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں مشاورت بھی کی گئی۔

    لاہور میں لا اینڈ آرڈر پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، پنجاب، کے پی اور سندھ میں مختلف واقعات رونما ہوئے، عمران نیازی نے وہ کام کیا جو 75 سال میں دشمن نہ کرسکا 9 مئی کے واقعات ہمیں ہمیشہ ذہنی کوفت میں مبتلا رکھیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان اور جناح ہاؤس سمیت تنصیبات کو جلا دیا گیا، ہمارے ہوائی جہازوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی،واقعات میں ملوث افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات قانون کے مطابق فوجی عدالت میں چلیں گے۔کوئی بھی قانون کے آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ سکتا۔

    اگر حکومت نے کہا تو ہم ورلڈ کپ کھیلنے ضرور جائیں گے،نجم سیٹھی

    اس سے قبل وزیر اعظم کی زیرصدارت ان کی اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاون لاہور میں اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اعظم نذیرتارڑ، مصدق ملک، عطاتارڑ، خواجہ سلمان رفیق اور دیگر لیگی رہنماؤں سمیت سیکیورٹی حکام اورنگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں معاشی، سیاسی، اور قانونی معاملات کا جائزہ لیا گیا، اور وزیر اعظم کی لیگل ٹیم سے مقدمات سے متعلق مشاورت کی، جبکہ وزیر قانون اعظم نذیرتار نے سپریم کورٹ میں جاری مقدمات پر بریفنگ دی اجلاس میں 9 مئی میں ملوث تمام کرداروں کی گرفتاریوں پر قانونی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ جس پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کسی بے گناہ سے زیادتی نہیں ہوگی، اور کوئی مجرم سزا سے بچ نہیں پائے گا۔

    فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا …

  • نیو یارک میں موجود بلند و بالا عمارتیں شہر کے ڈوبنے کی وجہ بن رہی ہیں،تحقیق

    نیو یارک میں موجود بلند و بالا عمارتیں شہر کے ڈوبنے کی وجہ بن رہی ہیں،تحقیق

    ایک حالیہ تحقیق کے مطابق نیو یارک شہر میں موجود بلند و بالا عمارتیں اپنے وزن سے یہاں کے سمندر کی سطح بڑھا رہی ہے جس کے باعث نیو یارک کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے دی گارڈین کے مطابق یو ایس جیولوجیکل سروے اور یونیورسٹی آف روڈ آئی لینڈ کی ٹیم کی ایک حالیہ تحقیق سامنے آئی ہے۔ بگ ایپل وہ شہر ہو سکتا ہے جو کبھی نہیں سوتا لیکن یہ ایک ایسا شہر ہے جو یقینی طور پر ڈوب رہاہے،تحقیق کے مطابق شہر کی بلند عمارتوں کے وزن کی وجہ سے شہر ہرسال 2.75 ملی میٹر کی رفتار سے 1 سے 2 ملی میٹر ڈوب رہا ہے محققین کے مطابق نیویارک شہر کے کچھ علاقے اس شرح سے دوگنا ڈوبتے ہیں۔

    ایل سلواڈورمیں فٹبال اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بھگدڑ،12 افراد ہلاک

    نیو یارک شہر کی تمام عمارتوں کا وزن تقریباً 842 ملین ٹن ہے۔ نیو یارک کے ساحل، دریا یا جھیل کے کنارے پر تعمیر کی جانے والی ہر عمارت آنے والے دنوں میں سیلاب کے خطرے میں اضافہ کرسکتی ہے۔

    یہ ڈوبنا سمندر کی سطح میں اضافے کے اثرات کو بڑھا رہا ہے جو عالمی اوسط سے تقریباً دوگنا تیز ہو رہا ہے کیونکہ دنیا کےگلیشیئر پگھل رہے ہیں اور عالمی حرارت کی وجہ سے سمندری پانی پھیل رہا ہے۔ 1950 کے بعد سے نیویارک شہر کے اطراف میں موجود پانی میں تقریباً 9 انچ یا 22 سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے اور سمندر کی سطح میں اضافے اور سمندری طوفانوں کے امتزاج کی وجہ سے اس صدی کے آخر تک طوفانوں سے آنے والے سیلاب کے بڑے واقعات اب کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہو سکتے ہیں۔

    محققین نے نئی تحقیق جو ارتھز فیوچر جرنل میں شائع ہوئی میں لکھا کہ 8.4 ملین لوگوں کی گہری توجہ والی آبادی کو نیو یارک شہر میں سیلاب سے مختلف درجے کے خطرات کا سامنا ہے نیو یارک شہر کو درپیش خطرات کو دنیا بھر کے بہت سے دوسرے ساحلی شہروں میں بھی شریک کیا جائے گا کیونکہ موسمیاتی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

    سوئٹزرلینڈمیں سیاحوں کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ،متعدد افراد ہلاک

    انہوں نے لکھا، "ٹیکٹونک اور انتھروپوجنک کم ہونے، سطح سمندر میں اضافہ، اور سمندری طوفان کی بڑھتی ہوئی شدت کا امتزاج ساحلی اور دریا کے کنارے والے علاقوں کے ساتھ ایک تیز رفتار مسئلہ کی نشاندہی کرتا ہے۔”

    نیو یارک سٹی کے تعمیر شدہ بنیادی ڈھانچے کے بڑے پیمانے پر اس رجحان کو بڑھایا جا رہا ہے۔ محققین نے حساب لگایا کہ شہر کے ڈھانچے، جن میں مشہور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ اور کرسلر بلڈنگ شامل ہیں، کا وزن کل 1.68tn lbs ہے، جو تقریباً 140 ملین ہاتھیوں کے وزن کے برابر ہے-

    یو ایس جیولیوجکل سروے نے خبردار کیا ہے کہ اگلی بار سمندری طوفان جب بحراوقیانوس کےساحل کا رخ کرے گا تو نیو یارک کو سیلابی پانی میں ڈوب جانے کے زیادہ خطرے میں ڈال دے گا اس حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیاکہ شہر میں نئی ​​عمارتیں بنانے سے متعلق حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

    بھارتی فضائیہ نے مگ 21 لڑاکا طیاروں کے پورے فلیٹ کو گراؤنڈ کر دیا

  • پی ٹی آئی نے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ویمن ونگ پلوشہ عباسی کوعہدے سے برطرف کر دیا

    پی ٹی آئی نے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ویمن ونگ پلوشہ عباسی کوعہدے سے برطرف کر دیا

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ویمن ونگ پلوشہ عباسی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پلوشہ عباسی نے 9 مئی کی واقعات کی سوشل میڈیا پر مذمت کی تھی ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کے حملے کی مذمت کرتی ہوں، امید ہے کہ خان صاحب اس واقعے کا خود نوٹس لیں گے کہ کیسے چیزوں کو بڑھاوا دیا گیا قانون کا بھرپور ساتھ دوں گی، اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد تمام ثبوت منظرِ عام پر لاؤں گی۔

    فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا …

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پلوشہ عباسی کو ویمن ونگ کے اجلاسوں میں عدم شرکت کی وجہ سے برطرف کیا ہے پلوشہ عباسی کو ہٹائے جانے کے نوٹیفیکشن کے مطابق پلوشہ عباسی نومبر 2022 سے جنوری 2023 تک پارٹی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئیں اور نا ہی پارٹی کی کسی ایکٹویٹی میں حصہ لیا جس کی وجہ سے پارٹی وویمن ونگ کی صدر کنول شوذب نے 24 جنوری 2023 کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا-

    عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا،شرجیل میمن


    پارٹی ترجمان کے مطابق پلوشہ کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا نو مئی کے واقعات یا مذمت سے کوئی لینا دینا نہیں ،، پلوشہ عباسی کو جنوری میں ہی پارٹی پوزیشن سے ہٹا دیا گیا تھا ،، تاہم پلوشہ عباسی کو کوئی ایشو ہے تو پارٹی کے فورم پر بات کرنا چاہیے-

    انٹرنیٹ سروس چیٹ بوٹ نے نئی ایپ متعارف کر ادی

    جبکہ پلوشہ کا کہنا ہے کہ مجھے کافی عرصے سے کمپرومائزڈ بول کر humiliate کیاجا رہا ہے اور مجھے اسی وجہ ویمن ونگ سےڈی نوٹیفائی بھی کیاگیا کیونکہ میں پاک آرمی کےفیورمیں بولتی ہوں اوروجہ یہ لکھی گئی کہ میں پارٹی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتی،جب کہ خان صاحب نےبھی ہمیشہ کہاملک بھی میرااورفوج بھی میری۔

    معاشی حالات خوفناک ہوگئے اسمبلی میں جانے اورنہ جانےسےفرق نہیں پڑتا،شیخ رشید

  • زمان پارک میں دوبارہ چوکیاں قائم کرنے کا کام شروع

    زمان پارک میں دوبارہ چوکیاں قائم کرنے کا کام شروع

    لاہور: پولیس نے زمان پارک میں دوبارہ چوکیاں قائم کرنے کا کام شروع کر دیا۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے پنجاب پولیس نے زمان پارک میں دوبارہ چوکیاں قائم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے،پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی دینا ہماری زمہ داری ہے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پکٹس بحال کر رہے ہیں کینال روڈ پر تجاوزات قائم ہونے کے باعث پولیس کی زمان پارک کی چوکیاں ہٹا دی تھیں-

    فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا …

    دوسری جانب پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار کیے گئے شرپسندوں کی تعداد 3800 ہوگئی ہے لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شر پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، مزید افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور میں رات گئے بھی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے۔

    عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا،شرجیل میمن

    پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 162پولیس افسران اور اہلکارزخمی ہوئے۔ لاہور اور پنجاب پولیس کے زیر استعمال 97 سے زائد گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ، پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

  • موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کی اہم ترین وجہ دریافت

    موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کی اہم ترین وجہ دریافت

    موٹاپا اور ذیابیطس ٹائپ 2 کو موجودہ عہد میں وبا کی طرح پھیلنے والے طبی مسائل قرار دیا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی : جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع برطانیہ کی ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ معدے میں موجود بیکٹریا کے ذرات چربی کے خلیات کو نقصان پہنچا کر جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں تحقیق کے مطابق endotoxins نامی یہ زہریلے ذرات خون میں شامل ہوکر چربی کے خلیات پر براہ راست اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

    سعودی عرب سے پاکستان آنیوالی مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق

    اس تحقیق میں 156 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے 63 موٹاپے کے شکار تھے ان افراد کے خون اور چربی کے نمونے حاصل کیے گئے اور دریافت ہوا کہ موٹاپے کے شکار افراد کے چربی کے خلیات کا توانائی استعمال کرنے والے براؤن فیٹ خلیات میں تبدیل ہونے کا امکان گھٹ جاتا ہے۔

    محققین نے بتایا کہ اس کی ممکنہ وجہ موٹاپے کے شکار افراد کے خون میں endotoxins ذرات کی بہت زیادہ مقدار ہے endotoxins بیکٹریل خلیاتی دیواروں میں پائےجانےوالے زہریلےذرات ہوتے ہیں انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے کرائی جانے والی سرجری سے خون میں ان ذرات کی تعداد گھٹ جاتی ہے جس سے چربی کے خلیات کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

    برطانیہ میں تین افراد کے ڈی این اے کے ساتھ بچے کی پیدائش

    محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ کس طرح بیکٹریا موٹاپے اور اس سے منسلک امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 کا باعث بن سکتے ہیں جو پھٹنے پر خارج ہوتے ہیں صحت مند معدے میں یہ ذرات ان جرثوموں کی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں موٹاپے کے شکار افراد کے معدے میں موجود رکاوٹ کمزور ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں یہ ذرات خون میں شامل ہوکر جسم کے دیگر حصوں تک پہنچ جاتے ہیں-

    درجہ حرارت میں تشویشناک اضافہ،اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

  • اگر حکومت نے کہا تو ہم  ورلڈ کپ کھیلنے ضرور جائیں گے،نجم سیٹھی

    اگر حکومت نے کہا تو ہم ورلڈ کپ کھیلنے ضرور جائیں گے،نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے کہا کہ آپ ورلڈ کپ کھیلنے جائیں تو ہم ضرور جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ شاہد آفریدی نے نہیں کرنا،ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ جے شاہ اور میرا بھی نہیں ہے، سیکیورٹی کی بنیاد پر ہی ان فیصلوں کا انحصار ہوتا ہے،یہ فیصلہ اُس جانب بھارتی حکومت اور اِدھر پاکستانی حکومت کا ہے اگر حکومت نے کہا کہ آپ ورلڈ کپ کھیلنے جائیں تو ہم ضرور جائیں گے۔

    پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے دوسرا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا

    نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ کی درخواست پر میں نائب صدر پنکج کھمجی سے ملا، ہائبرڈ ماڈل پر مثبت ردِ عمل سامنے آیا، جے شاہ کو بریفنگ کا بتایاانہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ 15 مئی کو بتائیں گے لیکن میں ابھی فیصلے کا منتظر ہوں-

    نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکا کا اے سی سی پر دباؤ ہے کہ نیوٹرل وینیو سری لنکا کو بنایا جائے میزبان پاکستان ہے، گیٹ منی میزبان کا حق ہے، سری لنکا میں گیٹ منی کم ملے گی، اگر سری لنکا کا فیصلہ ہو اور ہمیں معاوضہ ٹھیک ملے تو بات ہو بھی سکتی ہے۔

    ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

    انہوں نےکہا کہ ایشیا کپ ضرور ہوگا نہ ہوا تو 3 ملکی ٹورنامنٹ کا پلان تیار ہےآئی سی سی کے اجلاس میں ریونیو شیئرنگ کے فار مو لے پر بات کی جائے گی مکی آرتھر پاکستان کرکٹ سے واقف ہیں، نئی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید ہی رہیں گے، کمیٹی کے اراکین میں مکی آرتھر، گرانٹ بریڈبرن اور حسن چیمہ ہوں گے، حسن چیمہ ڈیٹا کے ماہر ہیں اور سلیکشن کمیٹی ڈیٹا پر بھی انحصار کرے گی۔

    ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے یو اے ای میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

  • فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا،عمران خان

    فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی 27 سال قبل میرے ہمسفر اور پاکستان کو ایک منصفانہ اور انسانی اقدار پر مبنی سماج کی صورت میں ڈھالنے کے خواب میں میرے شراکت دار بنے۔

    معاشی حالات خوفناک ہوگئے اسمبلی میں جانے اورنہ جانےسےفرق نہیں پڑتا،شیخ رشید


    عمران خان کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی نے (پہلے 14 سالوں میں سے زیادہ تر نشیب و فراز تھے) جدوجہد کے تمام نشیب و فرازکا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا اور ایمان کی پختہ بنیادوں پر استوار مضبوط کردار ہی تھا، جو بہت سی مایوسیوں کے باوجود ثابت قدمی کا وسیلہ بنا، فردوس شمیم کینسر کے مرض سے شفایابی کے مراحل میں ہیں، انہوں نے اپنے مرض کا بھی پورے وقار اور ہمت سے مقابلہ کیا، ایسے شخص کو دہشت گردی کے الزام میں زندان میں ڈال کر اہلِ اقتدار نے ظاہر کیا ہے کہ کس قدر پستی کے شکار ہیں۔

    عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا،شرجیل میمن

    واضح رہے کہ ٹیپوسلطان پولیس نے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا-

    اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور دیگرکارروائی مکمل کرلی ہے اور 2 ملزمان کے بیانات جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروانا ہیں,عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاجب کہ پولیس نے انہیں کراچی سے سکھر جیل بھیج دیا ہے۔

    پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

  • ایل سلواڈورمیں فٹبال اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بھگدڑ،12 افراد ہلاک

    ایل سلواڈورمیں فٹبال اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بھگدڑ،12 افراد ہلاک

    ایل سلواڈور میں موجود فٹبال اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے میچ دیکھنے آئے 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق بھگدڑ مچنے کا یہ واقعہ ایل سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور میں فٹبال میچ کے دوران پیش آیا۔ میچ کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

    مصراور سعودی عرب نے بھی جی20 کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

    نیشنل سول پولیس (پی این سی) نے ٹویٹر پر بتایا کہ ایل سلواڈور کے دارالحکومت کے ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں ہفتے کو کم از کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئےاس واقعے کے نتیجے میں 9 افراد کے ہلاک جبکہ 90 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ بھگدڑ اس وقت مچی جب کچھ شائقین نے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی-

    سوئٹزرلینڈمیں سیاحوں کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ،متعدد افراد ہلاک

    سلواڈور کے وزیر صحت فرانسسکو الابی نے ٹویٹر پر کہا کہ ہنگامی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے تقریباً 90 افراد، بشمول نابالغ، زخمیوں کا علاج کر رہے ہیں – زیادہ تر کی حالت "مستحکم” ہے۔

    صدر نائب بوکیل نے کہا کہ قومی پولیس اور اٹارنی جنرل کے دفتر کے ذریعے اس واقعے کی "مکمل تحقیقات” کی جائیں گی ہر ایک سے تفتیش کی جائے گی: ٹیمیں، مینیجر، اسٹیڈیم، ٹکٹ آفس، لیگ، فیڈریشن وغیرہ۔ جو بھی مجرم ہوں، وہ سزا سے نہیں بچیں گے-

    بھارت میں 2 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

  • معاشی حالات خوفناک ہوگئے اسمبلی میں جانے اورنہ جانےسےفرق نہیں پڑتا،شیخ رشید

    معاشی حالات خوفناک ہوگئے اسمبلی میں جانے اورنہ جانےسےفرق نہیں پڑتا،شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو رہنما پارٹیاں بدل رہے ہیں عوام میں اُن کی حیثیت دُولہن اک رات کی سے زیاده نہیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو پارٹیاں بدل رہےہیں عوام میں اُنکی حیثیت دُولہن اک رات کی سےزیاده نہیں دو تین مہینےسسرال جیل کاٹنےسےقیامت نہیں آجاتی لیکن بکنےکادھبہ کبھی نہیں مٹتانسلی اوراصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتےاورچٹان کی طرح ڈٹے رہتے ہیں معاشی حالات خوفناک ہوگئے اسمبلی میں جانے اورنہ جانےسےفرق نہیں پڑتا-

    عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا،شرجیل میمن

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری قوم جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر رنجیدہ ہے لیکن بے جا بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا شجر اور حجر بھی ان کا رونا رورہے ہیں-

    انٹرنیٹ سروس چیٹ بوٹ نے نئی ایپ متعارف کر ادی

    شیخ رشید نے کہا کہ اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا لیکن اب یہ ہو کر رہے گا فیصلہ اسی ہفتےمیں ہوجائے یااگلا ہفتہ لے لےجون میں چت یاپٹ ہوکررہےگاعدلیہ جیتے گی بیشک آڈیو لیک تحقیقات کمیشن چیف جسٹس کےمشورے کے بغیر کیوں نہ بنالیں آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کیطرف سےآکر رہےگا-

    میکسیکو میں کارریس کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک