Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا،شرجیل میمن

    عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا،شرجیل میمن

    کراچی: صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آج 3 دن کے دورے پر کشمیرجا رہے ہیں، ان کا ہر بیرونی ملک دورہ کامیاب رہا، انہوں ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، ہم کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے کشمیر کی حیثیت عمران خان کے دور میں تبدیل کی گئی-

    انٹرنیٹ سروس چیٹ بوٹ نے نئی ایپ متعارف کر ادی

    شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کشمیر پر بہت کوتاہیاں کیں، اور اس کم عقل نے مودی کی کامیابی کی دعا کی، نے پاکستان کاز کو بھی نقصان پہنچایا، اس نے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت کومجروح کیا، اور ملکی اداروں پر تنقید کی، آج تک کسی بھی حکمران نے اس طرح اپنے اداروں پر تنقید نہیں کی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں کہ خدا کے واسطے اپنی آنکھیں کھولیں، لیڈر کامطلب ہے کہ وہ قوم کو صحیح اور غلط کا بتائے اور قوم کو درست سمت میں لے کر جائے، عمران خان صرف اپنے اقتدار کیلئے قوم سے جھوٹ بولتے ہیں، عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ رچایا –

    مصراور سعودی عرب نے بھی جی20 کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

    انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں کسی کوجیل میں دیکھ کرخوشی نہیں ہوتی، سیاست میں اختلاف رائے ہوتا ہے، دشمنی نہیں ہوتی، ایک ملک میں بسنے والےسب ایک قوم ہیں، لیکن عمران خان نے قوم اور اداروں کو لڑانے کی کوشش کی، اور ذہنوں میں نفرت کی آگ بھڑکائی، اور تمام تر ریڈ لائنز کراس کر دیں عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں کوئی بھی نہیں بچاسکتا-

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی دباؤمیں ہے، عمران خان نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا، ہمارا یہ سال بھی افراتفری میں گزرگیا، پاکستان پیپلز پارٹی آڈیو اور ویڈیو لیکس کے خلاف ہے، سیاستدان جیل سے نہیں ڈرتا، ہم نے باہر سے آکر گرفتاری دی۔

    میکسیکو میں کارریس کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

  • مصراور سعودی عرب نے بھی جی20 کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

    مصراور سعودی عرب نے بھی جی20 کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

    مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جی 20 کانفرنس میں چین اور تُرکی کے بعد مِصر اور سعودی عرب نے بھی بائیکاٹ کردیا ہے جس کی رواں برس میزبانی بھارت کے پاس ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارت کی جانب سے سری نگر میں 22 سے 24 مئی تک جی 20 رکن ممالک کے ’’ٹورازم ورکنگ گروپ‘‘ کا اجلاس بلایا گیا ہے چین کے انکار کرنے کی وجہ یہ تھی کہ بھارت نے اجلاس کا انعقاد ایک متنازعہ علاقے مقبوضہ کشمیر میں کیا ہے جس پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔

    انٹرنیٹ سروس چیٹ بوٹ نے نئی ایپ متعارف کر ادی

    ترکی، سعودی عرب اورمصر، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کےتمام ارکان جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جس پر بھارتی وزارت خارجہ نے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کے اٹوٹ اور ناقابل تقسیم علاقہ ہے کسی دوسرے ملک کو اس معاملے پرتبصرہ کرنے کا اختیار نہیں ہے-

    پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    دوسری جانب او آئی سی کے دیگر اراکین ممالک جیسے کہ بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عمان اور متحدہ عرب امارات نے اس تقریب میں شرکت کی تصدیق کی ہے حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس کا انعقاد شیر کشمیرانٹرنیشنل کنونشن سینٹر کیا جائے گا جس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    جن میں ایلیٹ این ایس جی (نیشنل سیکیورٹی گارڈ)، پولیس کے ساتھ میرین کمانڈوز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور دیگر نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

  • میکسیکو میں کارریس کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

    میکسیکو میں کارریس کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

    میسیکو سٹی: امریکی ریاست میکسیکو میں کار ریس کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ باجا کیلیفورنیا میں اینسینڈا شہر کے سان ویسینٹے علاقے میں آل ٹیرین کار ریسنگ شو میں پیش آیا۔ جہاں کار ریس کے دوران گھاٹ لگائے افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

    انٹرنیٹ سروس چیٹ بوٹ نے نئی ایپ متعارف کر ادی

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 9 ہے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم کچھ افراد کی حالت تشویش ناک ہےفائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے،فوری طور پرفائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی میونسپل اور ریاستی پولیس، میرینز، فائر ڈیپارٹمنٹ اور میکسیکن ریڈ کراس سمیت دیگر ایجنسیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    میئر آرمانڈو آیالا روبلس نے کہا کہ ریاست کے اٹارنی جنرل ریکارڈو ایوان کارپیو سانچیز نے فائرنگ کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی گروپ تشکیل دیا۔

  • انٹرنیٹ سروس چیٹ بوٹ  نے نئی ایپ متعارف کر ادی

    انٹرنیٹ سروس چیٹ بوٹ نے نئی ایپ متعارف کر ادی

    انٹرنیٹ سروس چیٹ بوٹ نے نئی ایپ متعارف کر ادی۔

    باغی ٹی وی: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہےاس چیٹ بوٹ کو تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اسمارٹ فونز کے لیے چیٹ جی پی ٹی ایپ متعارف کرا دی۔

    سوئٹزرلینڈمیں سیاحوں کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ،متعدد افراد ہلاک

    کمپنی کی جانب سے ابتدائی طور پر چیٹ جی پی ٹی ایپ آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے تاہم کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد اینڈرائیڈ موبائلز کے لیے اس ایپ کو متعارف کرا دے گی۔

    18 مئی 2023 کو، اوپن اے آئی نے اوپن اے آئی بلاگ پر ایک پوسٹ کے ذریعے آئی او ایس کے لیے اپنی چیٹ جی پی ٹی ایپ متعارف کرائی۔ کمپنی کے مطابق، یہ ریلیز صارفین کی دلچسپی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کی طرف سے جو چلتے پھرتے اس ٹول کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

    مذکورہ ایپ سے صارفین مختلف موضوعات کے بارے میں سوالات پوچھ سکیں گے جبکہ ایپ میں آواز کی شناخت کی بھی صلاحیت موجود ہو گی تاہم ابتدائی طور یہ چیٹ بوٹ تحریری سوالات پر ہی جواب دے گا۔

    چیٹ جی پی ٹی ایپ ایپ اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے ایپ میں تمام ڈیوائسز میں ہسٹری کو سنک کرنے کی صلاحیت بھی ہے اوپن ائ آئی ایپلیکیشن کو Whisper کے لیے ٹچ پوائنٹ کے طور پر بھی استعمال کرتا ہے-

    اوپن اے آئی نے کہا ہے کہ وہ اگلی اینڈرائیڈ ایپ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، حالانکہ اس نے ابھی تک صحیح تاریخ یا ٹائم فریم شیئر کرنا ہے۔

    سلمان خان کی ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی تیاری

  • پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

    اسلام آباد: پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی جلد متعارف کرا دی جائے گی،جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں-

    باغی ٹی وی: پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کرانے کے حوالے سے اسکائی ونگز ایوی ایشن نے کہا کہ ایریل ٹور سروس کے لیے جہاز پاکستان پہنچ چکا ہے اور ڈی اے 40 ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کا لیز پر معاہدہ بھی ہو گیا ہے۔

    مراد سعید کے گھر پولیس کا چھاپہ،سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

    اسکائی ونگز ایوی ایشن کے سی او او عمران اسلم خان کے مطابق ہوائی ٹیکسی کے طور پر استعمال ہونے والے سنگل انجن جہاز میں بیک وقت 4 مسافروں کی گنجائش ہے،کراچی سے دیہی سندھ تک سروس جلد شروع کر دی جائے گی جب کہ بلوچستان کے مضافاتی علاقوں تک بھی سروس شروع کرنے کا ارادہ ہے فضائی ٹیکسی کے ذریعے گوادرکا سفر پونے تین گھنٹے جبکہ نواب شاہ سواگھنٹے میں ممکن ہوسکے گا،2000 فٹ کی بلندی پر 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والا جہاز جرمن ساختہ ہے۔

    پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز،کراچی سے پہلی پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ

    عمران اسلم کا کہنا تھا کہ اس منفرد سروس کے ذریعے انتہائی قلیل وقت میں کوئی بھی یہ خدمات حاصل کرسکتا ہے ہوائی ٹیکسی کی سروس کے لیے جلد ایپ بھی متعارف کرا دی جائے گی جس کے ذریعے بکنگ ہو سکے گی اسکائی ونگز نے ایمبولینس سروس، ون ڈے پائلٹ اور تربیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے طیارہ جیٹ فیول ون کے ذریعے ایک بارری فیولنگ کے ذریعے 11گھنٹے مسلسل اڑان بھر سکتا ہے۔

  • ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

    ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

    ایشیا کپ کے نئے ہائبرڈ ماڈل نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے، جب کہ بھارت نے آمادگی ظاہر کرنے کی صورت میں ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے ملک آنے کی یقین دہانی طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی :ایشیا کپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں پاک سرزمین پر ہونا ہے مگر بھارت نے دورے سے انکار کر دیا، میزبانی ہاتھ سے جاتے دیکھ کر پی سی بی نے ’’ہائبرڈ ماڈل ‘‘ کا فارمولہ پیش کیا جس کے تحت ابتدائی چار میچز پاکستان میں ہوں گے، پھر ٹیمیں بقیہ میچز کیلیے خصوصی طیارے کے ذریعے یو اے ای چلی جائیں گی،البتہ بھارتی بورڈ نے اس تجویز کا بھی مثبت جواب نہیں دیا تھا۔

    ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے یو اے ای میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

    بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی سخت گرم موسم میں عرب امارات میں میچز پر اعتراض کیا ،ایسے میں پاکستان نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایشیا کپ کے حوالے سے تجویز منظور نہ کی گئی تو گرین شرٹس بھارتی سرزمین پر شیڈول ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھی نہیں آئیں گے، یو اے ای کی جگہ سری لنکا میں میچز کرانا پڑے تو ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم پاکستان کو ہی دینا پڑے گی۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کےایشیا کپ اور ورلڈکپ کے حوالے سےسخت موقف نے بھی بھارت کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے علیٰ حکام کو پیغام بھجوا دیا گیا کہ ٹھیک ہے ہم ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لیتے ہیں جواب میں پاکستان بھی ورلڈکپ کیلیے بھارت آنے کی یقین دہانی کرائے، ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا،البتہ مثبت ردعمل سامنے آنا خارج از امکان نہیں ہے۔

    اے سی سی کے سربراہ اور بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے لیے فیصلہ مشکل ہوگیا ہے، نجم سیٹھی سے ملاقات کرنے والے اے سی سی کے نائب صدر نے جے شاہ کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے –

    پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

    ذرائع نے بتایا ہےکہ پاکستان ہا ئبرڈ ماڈل کے مشروط ہونے پر حکومت سے مشاورت کرےگا، سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اور افغانستان ہائبرڈ ماڈل کے پہلے مرحلے کے لیے پاکستان آنے پر رضامند ہیں، دوسرے مرحلے کے لیے دبئی اور سری لنکا پر ڈیڈلاک ہے، پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سری لنکا میں انعقاد کے حامی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جے شاہ بی سی سی آئی کی اسپیشل میٹنگ کے موقع پر عہدیداران سے ایشیا کپ پر بھی رائے لے سکتے ہیں، جے شاہ کی آئی پی ایل میں مصروفیات کے باعث ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے معاملات التوا کا شکار ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلےکا منتظر ہے، پی سی بی آئندہ ہفتے کے دوران ایشیا کپ کے حتمی فیصلے کے لیے پر امید ہے۔

    ایشیا کپ کے فیصلےکے بعد پاکستان ورلڈکپ کے حوالے سے فیصلہ کرےگا، پاکستان نے بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنےکا تاحال کوئی گرین سگنل نہیں دیا اور نہ وینیوز پر ہاں کہا ہے۔

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کا خصوصی جنرل اجلاس ہفتے کو ہوگا، اس موقع پر ایشیا کپ کے ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ کی منظوری لی جا سکتی ہے، اس روز ورلڈکپ کا شیڈول بھی جاری ہونے کا امکان ہے، بی سی سی آئی اس سے قبل ہی پاکستان سے دورے کی یقین دہانی چاہے گا، گرین شرٹس کا میزبان سے میچ احمد آباد پر رکھنے کی اطلاعات سامنے آنے پر پی سی بی پہلے ہی اعتراض کر چکا ہے-

    ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ماڈل میں 4 میچز پاکستان میں ہوں گے، وینیو لاہور ہونےکا امکان ہے، پاکستان اور نیپال کا پہلا میچ ہوگا، ایونٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گا، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں اپنے گروپ کے تین میچز پاکستان میں کھیلیں گی اکتوبر،نومبر میں ون ڈے ورلڈکپ بھارتی سرزمین پر ہوگا، ٹیمیں ایشیا کپ کو میگا ایونٹ کی تیاریوں کا بہترین موقع سمجھتی ہیں۔

    نجم سیٹھی نے بھارت کو زیادہ حصہ دیئے جانے پر آئی سی سی سے وضاحت …

  • مراد سعید کے گھر پولیس کا چھاپہ،سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

    مراد سعید کے گھر پولیس کا چھاپہ،سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے اسلام آباد میں موجود گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے چھاپا مارا گیا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد سعید کے اکاؤنٹ سے جاری کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کو ان کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےپولیس اہلکار دروازہ پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے ہیں اور کچھ ہی دیر بعد واپس روانہ ہو جاتے ہیں ذرائع کے مطابق مراد سعید چھاپے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔

    پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز،کراچی سے پہلی پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ


    مراد سعید نے لکھا کہ میں نے امن کی بات کی ہے، خطاوار ہوں اپنے لوگوں کو کسی کی آگ میں جھونکنے نہیں دینا چاہتا۔ مسلح دھاوا تو بنتا ہے،مجھ ہی پر تو تمہارا بندوق تاننا بنتا ہے۔ملک کی حمیت پر سودے بازی نہیں کی، قوم کی غیرت کو گروی نہیں رکھا۔ ہماری چادر چار دیواری روندنا تو بنتا ہے-

    سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

  • سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

    سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

    ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے-

    باغی ٹی وی : پنک ولا کے مطابق ’بگ باس او ٹی ٹی‘ سیزن ون کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی جس میں ویویا اگروال کامیاب ہوئی تھیں، اب خبر سامنے آئی ہے کہ سلمان خان سیزن ٹو کی شوٹنگ ریپر سنگر ’رفتار‘ کے ساتھ کررہے ہیں۔

    سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    بھارتی میڈیا نے کچھ دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ سلمان خان نے نئے سیزن کیلئے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے، شو آرگنائزر جلد اداکار کے ساتھ ایک پرومو ویڈیو میں باضابطہ اعلان کرنے والے ہیں۔

    بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن میں سلمان خان گلوکار ’رفتار‘ کے ساتھ ہوں گے اور اس کی پرومو ویڈیو چند دن میں شیئر کردی جائے گینئے سیزن کا دورانیہ پہلے سیزن سے کم ہوگا اور یہ شو چھ ہفتوں تک چلے گا جبکہ پروگرام کیلئے 10 سیلبرٹیز کو فائنل کیا جائے گا۔

    ’بگ باس او ٹی ٹی 2‘ کو رواں برس جون کے دوسرے ہفتے لانچ کیا جائے گا جبکہ ’بگ باس 17‘ کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔

    سلمان خان کی ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی تیاری

    دریں اثنا، مبینہ طور پر بگ باس او ٹی ٹی 2 کے لیے رابطہ کرنے والی کچھ مشہور شخصیات میں منور فاروقی، زید دربار، جیا شنکر، شیوم شرما اور راجیو سین شامل ہیں۔

    بگ باس او ٹی ٹی سیزن 1 کے کچھ مدمقابل نشانت بھٹ، شمیتا شیٹھی، راکیش باپٹ، دیویا اگروال، پراتک سہجپال، نیہا بھسین، ملند گابا اور ذیشان خان سمیت دیگر افراد شامل تھے شمیتا اور راکیش کا شو میں افئیرز رہا، تاہم، وہ رئیلٹی سیریز سے باہر ہونے کے چند ماہ بعد الگ ہو گئے۔

    حیدر سلطان برس پڑے آفتاب اقبال پر پرانا وڈیو کلپ ایکبار پھر وائرل

  • پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز،کراچی سے پہلی پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ

    پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز،کراچی سے پہلی پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ

    پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پہلی حج پرواز پی کے 773 کراچی سے 328 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں حجاج سے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی۔

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

    پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ افسر امان اللہ قریشی، ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ، ڈائریکٹر حج کراچی سجاد حیدر، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کے حکام نے عازمین کو رخصت کیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے پہلے روز کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد سے افتتاحی پروازوں کے ذریعے تقریباً 700 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گااسلام آباد سے پہلی پرواز پی کے 743 آج رات 15۔9 بجے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگی، حج آپریشن کیلئے پی آئی اے کے بوئنگ 777 اور ائیربس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے۔

    رواں برس پی آئی اے 320 خصوصی حج اورشیڈولڈ پروازوں کے ذریعے 65 ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی،پی آئی اے حج آپریشن کی پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد، سکھر اور رحیم یار خان سے آپریٹ ہوں گی۔

    پاکستان کا فائدہ بتادیں میں مائنس ہونے کیلئے تیار ہوں،عمران خان

    لاہور ائیر پورٹ سے بھی حج پروازوں کا آغاز کردیا گیا، سیرین ائیر لائنز کی پرواز 200 سے زائد مسافروں کو لے کر 5 بجکر 10 منٹ پر سعودی عرب روانہ ہوگئی۔

    پاکستان سے اس سال 81 ہزار 230 حاجی حج کا فریضہ ادا کریں گے پاکستان بھر سے مختلف پروازوں کے ذریعے 38 ہزار 419 حجاج کرام کو جدہ پہنچایا جائے گا جن میں پی آئی اے چالیس ہزار 700 حجاج کرام کو حجاج مقدس پہنچائے گا جبکہ سعودی ائیر لائنز کے ذریعے 36 ہزار حجاج کرام سعودیہ عرب پہنچے گےائیر بلو 2 ہزار 250 جبکہ سیرین ائیر لائنز 2 ہزار 280 حاجیوں کو لے کر سعودیہ عرب کیلئے اڑان بھرے گی۔

    رواں برس لاہور سے 17 ہزار 629، کراچی سے 17 ہزار 630، اسلام آباد سے 26 ہزار 232، ملتان سے 6 ہزار 582، کوئٹہ سے 4 ہزار 50، سیالکوٹ سے 4 ہزار 484، فیصل آباد سے 3 ہزار 251، رحیم یار خان سے 468، سکھر سے 941 حجاج کرام سعودیہ عرب جائیں گے۔

    فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنانہ تو قابل برداشت ہے اور …

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق قبل از حج آپریشن 22 جون تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن 2 جولائی سے 2 اگست تک مکمل ہوگا۔

  • بلوچستان  میں امن سی پیک  کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،سراج الحق

    بلوچستان میں امن سی پیک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت عوامی اعتماد کے شدید فقدان کا شکار ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جبکہ صوبے میں اپوزیشن کے علاوہ حکومت میں شامل جماعتیں بھی مایوس ہیں صوبہ بدا نتظامی اور کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہا ہے،بلوچستان میں صوبائی حکومت عوامی اعتماد کے شدید فقدان کا شکار ہے، بلوچستان میں امن سی پیک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے-

    سراج الحق کےقافلےپرخودکش دھماکاکرنیوالےحملہ آورکی شناخت ہوگئی

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملکی وسائل حکمران اشرافیہ کی حفاظت اور بہتری کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، حکمرانوں نے قوم کو لاوارث اور لاچار کردیا، کروڑوں لوگ بدترین مہنگائی اور بدامنی کی چکی میں پس رہے ہیں حالات سنبھالنا حکمران سیاسی جماعتوں کے بس کی بات نہیں، امن و امان کے قیام کے لیے حکومت کے پاس کوئی ایکشن پلان نہیں ہے-

    پاک فوج میں اعلیٰ افسران کے تبادلے

    واضح رہے کہ ژوب میں گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھاجس میں 6 کارکن زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور 3,4,5ایکسپلو سیو ایکٹ کےتحت درج کیا گیا ہے وا قعہ کی مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے اور حملہ آور کے نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

    پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے دوسرا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا