Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ‏علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس،جیکب اباد جیل منتقل کرنے کی تیاری

    ‏علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس،جیکب اباد جیل منتقل کرنے کی تیاری

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے احکامات واپس لے لئے-

    باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ سندھ نے علی زیدی کی نظر بندی ختم کردی ہے اور جیکب آباد جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے،جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہےمحکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق علی زیدی کو فوری طورپرجیکب آباد جیل منتقل کیا جائے گا-

    میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی زیدی کے گھر کوسب جیل قراردیا گیا تھا اورانہیں ڈیفنس میں موجود رہائش گاہ پر رکھا گیا تھاان کی کسٹڈی جیکب آباد جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کی گئی ،ایم پی او تھری کے تحت علی زیدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے تھے، ان پر لوگوں کو سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے کیلئے اکسانے کا الزام ہے علی زیدی کو آئی جی سندھ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا تھا-

    9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم …

    دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو ایم پی او کے تحت سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہےمحکمہ داخلہ سندھ نے فردوس شمیم کی سکھر جیل منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

  • بشریٰ بی بی کا عدالت کے جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    بشریٰ بی بی کا عدالت کے جرمانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت کے جرمانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی: بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی عمران خان کی اہلیہ نے اپیل میں چیف سیکریٹری، وفاقی اور صوبائی سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

    9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم …

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خلاف درخواست مسترد کی سنگل بنچ نے قرار دیا کہ عدالتی وقت ضائع کرنے پر 1 لاکھ جرمانہ کیا جاتا ہے ،جرمانے کا حکم غیر قانونی اور حقائق کے منافی ہے، سنگل بنچ نے قرار دیا کہ 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے، عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 1 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    بشریٰ بی بی کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ 20 اپریل کے سنگل بینچ کے جرمانہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    ری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    یاد رہے کہ جسٹس طارق سلیم نے بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وکیل کو جرمانہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ عدالت نے زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خلاف درخواست پر ایک لاکھ جرمانے کا حکم دیا تھا20 اپریل کو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کو روکنے کی استدعا کی۔

    بشریٰ بی بی کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا، پہلے بھی عمران خان کی غیرموجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا تھادائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کوعید تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے۔

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں …

    بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی، تو عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ معاملہ تو پہلے ہی لارجر بینچ کے سامنے ہے، آپ کو پہلے ہی ریلیف مل چکا ہے، یہ درخواست عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کردی بشریٰ بی بی کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف پیش کیا کہ ہم بنیادی حقوق کی بات کررہے ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کی پٹیشن سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے، آپ 2 دن پہلے لارجر بینچ میں آئے تھے، میں بھی لارجر بینچ میں شامل تھا، جو ریلیف بنتا تھا آپ کو دے دیا گیا تھا، آپ کی پٹیشن نہیں بنتی، آپ کو ریلیف دیا جا چکا ہے عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل اظہر صدیق پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اور بشری بی بی کی درخواست خارج کردی-

    کرپٹو کرنسی کی روک تھام: حکومت کا انٹرنیٹ پرسروس بند کرنےکا فیصلہ

  • آرمی ایکٹ کے تحت ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہوگی،نگران وزیراعلٰی پنجاب

    آرمی ایکٹ کے تحت ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہوگی،نگران وزیراعلٰی پنجاب

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی نئی عدالت نہیں بنائی جارہی۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کو پُرتشدد احتجاج کے دوران آرمی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بیان میں کہا ہے کہ آرمی کا اپنا قانون ہے، ملوث افراد کومعاف نہیں کیا جائے گا۔

    9 مئی کےتمام ذمہ داروں کو یقینی طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف

    انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت ملوث افراد کےخلاف کارروائی ہوگی، شرپسندوں کےلئے کوئی رعایت نہیں ہوگی، کوئی نئی عدالت نہیں بنائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب آرمی چیف نے کہا کہ کسی کو بھی ہمارے شہدا اوران کی یادگاروں کی بےعزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وہ مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں اورپاکستان کے عوام کے لیے الہام اور فخر کا باعث ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں منصوبہ بند اور منظم المناک واقعات کی دوبارہ کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی۔

    افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں

    آرمی چیف نے پاکستانی عوام کے دلوں میں شہداکا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا، شہدا افواج پاکستان کی رینک اینڈ فائل کیلئے فخر کا باعث ہیں نے رینک اور فائلوں کو یقین دلایا کہ 9 مئی کےیوم سیاہ پرقوم کو شرمندہ کرنے کےتمام ذمہ داروں کو یقینی طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم …

  • افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں

    افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں

    افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

    باغی ٹی وی : 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج کے بعد فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا گیا9 مئی کے قابل مذمت واقعات کے بعد سے افواج پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں آج بھی فوج کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔

    باجوڑ میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

    پاکستان مسلم لیگ ق سمیت مختلف چھوٹی بڑی جماعتوں اور انجمنوں کی جانب سے افواج پاکستان کے حق میں منعقدہ ریلیوں میں پاک فوج زندہ باد کےنعرے لگانے کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    بہاولنگر میں بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سماجی رہنماء رانا بختاور کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

    ادھر پشاور میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے عوام نے ہشت نگری سے ریلی شروع کی ریلی کے شرکاء نے پولیس کو ہار پہنائےاور پھول کی پتیاں نچھاورکیں ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم تھام کر فوج اور پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔

    کراچی: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک ہزار افراد پر مشتمل کار ریلی

    دوسری طرف آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کہوٹہ کے مقام پر انتظامیہ ، پولیس اور سرکاری ملازمین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی پاک فوج زندہ باد ریلی میں سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ فوجیوں، بلدیاتی نمائندوں، تاجروں، طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی میں شریک افراد نے فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ شرکاء نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔

    مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حالیہ واقعات کی وجہ سے دشمن کو پروپیگنڈے کا موقع مل رہا ہےعوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہداء اور غازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عوام پاک فوج کے ہر حکم پر لبیک کریں گے اور خون کا آخری قطرہ دینے کیلئے تیار ہیں۔

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں …

  • 9 مئی کےتمام ذمہ داروں کو یقینی طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف

    9 مئی کےتمام ذمہ داروں کو یقینی طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کے فخر، عزت اور وقار کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر گوجرانوالہ نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداء کا دورہ کیا اور پھول بھی چڑھائے اپنے دورہ کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فارمیشنز کی لگن، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پراپیگنڈا وار فئیر سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیاری پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ریاست اورمسلح افواج تمام شہداء اور اہل خانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت، وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیںجنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کا احترام عوام کے دلوں میں ہمیشہ قائم رہے گا، کسی کو شہدا اور ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائی گی۔

  • ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،نواز شریف

    ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں،نواز شریف

    لندن: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔
    ہمیں سزا سنانے والے، 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں کون کرے گا ایسے عدل کا احترام ؟-


    واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا تھا ’ویلکم خان صاحب! گُڈٹو سی یو۔‘

    چیف جسٹس کے ریمارکس پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور وفاقی کابینہ نےبھی مذمت کی تھی بعدازاں چیف جسٹس نے وضاحت بھی دی تاہم انہیں ملکی سیاسی قیادت کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

  • 9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم اورنگزیب

    9 مئی قومی سانحہ تھا،شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا ابہام باقی نہیں رہا کہ 9 مئی قومی سانحہ تھا –

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا واضح اعلامیہ جاری ہوا تھا، اس کے تحت کسی قسم کا ابہام باقی نہیں رہا کہ 9 مئی قومی سانحہ تھا اور یوم سیاہ کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

    میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اکسانے اور سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے مسلح جتھوں کو مختلف فوجی تنصیبات، ہسپتالوں اور اسکولوں پر بھیج دیا عمران خان کے کہنے پر شرپسندوں نے املاک کو نقصان پہنچایا، شرپسندوں نے اسپتال، اسکول، ایمبولینس کو جلایا، شرپسندوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جاسکتی زمان پارک دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے عمران خان کہہ چکے ہیں اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو پھر ردعمل آئے گا، شرپسندوں نے عام آدمی کی سواری میٹرو بس کو بھی نقصان پہنچایا، عمران نے لوگوں کو ملک دشمنی پر اکسایا۔

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں …

    وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ملک دشمنی ہے اور ملک سے بغاوت کے ذمرے میں آتا ہےاس میں کسی طور بھی عوامی احتجاج کا تاثر نہیں تھا، مٹھی بھر مسلح جتھوں کی کارروائی تھی، جو عمران خان کے کہنے پر ہوئی، زمان پارک میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کی وزیراعظم شہباز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ ہو، اس ضمن میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے لیکن کسی مجرم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی-

    عامر محمودکیانی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، شرپسندوں کے خلاف افواج قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، املاک پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، اس ضمن میں قومی سلامتی کمیٹی اس واضح اعلامیہ جاری کر چکی ہے شر پسندوں نے وہ کیا جو بدترین دشمن بھی نہ کرسکا، زمان پارک آج بھی مجرموں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے، ان سب کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

    کرپٹو کرنسی کی روک تھام: حکومت کا انٹرنیٹ پرسروس بند کرنےکا فیصلہ

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جس پر ہمسایہ ملک میں شادیانے بجائے گئے، یہ وہ سانحہ ہے جو میرے اور آپ کے ملک پر حملہ ہے، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، لہٰذا ان تمام لوگوں کا ٹرائل کیا جائے گا۔

  • میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کرچکی ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔


    زمان پارک کی طرف جانے والے راستوں پرپولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیاجاسکتا ہے-

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کو آنے والی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کرکے زمان پارک کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجودشرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔

    قبل ازیں عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر فوج میں کسی کا ہٹانا ہوتا یا دخل اندازی کرنی ہوتی تو پچھلے آرمی چیف کو تب ہٹا دیتا جب وہ میرے خلاف آخری مہینوں میں سازش کر رہا تھا فوج پر تنقید اصلاح کےلئے کرتا ہوں،پی ڈی ایم نے کامیابی سے فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کھڑا کردیا ہے-

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،فیصل واوڈا

    پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ پی ڈی ایم کوشش کررہی ہے کامیابی سے فوج اور پی ٹی آئی آمنے سامنے آجائے، تو کون اپنی فوج سے لڑنا چاہتا ہے؟ مجھے سمجھ نہیں آرہی ،اس میں جیتے گا کون؟میں فوج پر اصلاح کےلیئے تنقید کرتا ہوں، اگر فوج کو کمزور کروں تو یعنی میں خود کو کمزور کرونگا پورا زور لگا رہے ہیں کہ آئین توڑ دو، سپریم کورٹ کو ذلیل کردو عمران خان کو نہیں آنے دینا-

    واضح رہے کہ قبل ازیں عمران خان کو 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے حکم پر رینجرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے جس کے دوران متعدد سرکاری، فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایسے میں حکومت نے انٹرنیٹ بھی بند کردیا تھا۔

    عامر محمودکیانی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    11 مئی کو سپریم کورٹ نے عمران خان کی رہائی غیر قانونی قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دیا، اگلے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کرلی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہےموبائل انٹرنیٹ بحال اور سوشل میڈیا ایپلیکیشنز تک بلارکاوٹ رسائی بھی تقریباً ایک ہفتے کے بعد بحال ہوگئی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومتی جماعتوں کے اتحاد نے عدالت عظمیٰ کے سامنے احتجاج کیا پاک فوج نے عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان کیا جس کی تائید قومی سلامتی کونسل نے بھی کردی ہے۔

    جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نےسیارچے میں پانی دریافت کرلیا

  • کرپٹو کرنسی کی روک تھام: حکومت کا انٹرنیٹ پرسروس بند کرنےکا فیصلہ

    کرپٹو کرنسی کی روک تھام: حکومت کا انٹرنیٹ پرسروس بند کرنےکا فیصلہ

    حکومت پاکستان نے کرپٹوکرنسی کی روک تھام کے لیے انٹرنیٹ پر کرپٹوکرنسی سروس بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرپٹو کرنسی کی روک تھام کے لیے انٹرنیٹ سے کرپٹو کرنسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا-

    ibaad-farooq

    پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس، کورکمانڈر ہاؤس پرحملہ لیڈر شپ نے کرایا، میاں عباد …

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اور وزارت آئی ٹی نے کرپٹو کرنسی بندکرنے پرکام بھی شروع کردیا ہے کرپٹو کرنسی سے متعلق سافٹ ویئر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

    وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کبھی بھی لیگل نہیں کیا جائےگا فیٹف نے بھی شرائط لگائی ہیں،کرپٹوکرنسی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

    اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی مارکیٹ 2.8 ٹریلین ڈالر سے کم ہوکر 1.2 ٹریلین ڈالررہ گئی ہے،کرپٹو کرنسی ہائی رسک ہے جو صرف ہوائی کرنسی ہے، کرپٹو کرنسی میں فراڈ ہے، پاکستان میں کبھی اجازت نہیں دی جائےگی اکرپٹو ہے کیا اس کا کسی کو کچھ نہیں پتا، کرپٹو کرنسی میں پاکستانی انویسٹمنٹ پر ایف آئی اے اور ایف ایم یو کارروائی کر رہا ہے، کرپٹو کرنسی کی 16 ہزار سے زائد کرنسی بن چکی ہیں جن کو کوئی استعمال نہیں کرتا۔

    گوگل کا غیر متحرک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ 2018 میں بینکوں کو کہا گیا تھا کہ کوئی اس کرنسی میں لین دین نہ کرے، اس جیسی کرنسیوں کا نشانہ ہمارے جیسے ملک ہیں، اس کرنسی کو ریگولیٹ اور مانیٹر نہیں کیا جا سکتا، چین نے بھی انٹرنیٹ پر جا کر اس کرنسی کو بند کیا۔

    چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان کے اربوں ڈالر کرپٹو کرنسی میں انویسٹ ہوئے ہیں، میں کئی لوگوں کو جانتا ہوں جو کرپٹو کرنسی میں کاروبار کر رہے ہیں، ہمارے روکنے سے وہ نہیں رکیں گے-

    فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جو پاکستانی اس میں کام کر رہے ہیں ان کو سزا ہونی چاہیے، اس سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے اور کسی ادارے کی ذمہ داری لگائی جائے۔

    جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نےسیارچے میں پانی دریافت کرلیا

  • کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،فیصل واوڈا

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،فیصل واوڈا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کچھ دیر میں لوگ 9 مئی کے شرمناک واقعات کروانے پر مذمتی بیان دیں گے۔

    باغی ٹی وی: فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ دوسرے فیز میں پارٹی سے لاتعلقی اور ملبہ دوسرے پر ڈال دیں گےمیں نے پہلےبھی کہا کہ یہ عمران خان کو بند گلی میں لے آئیں گے۔

    عامر محمودکیانی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اس دن چھوڑوں گا جس دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پی ٹی آئی چھوڑیں گے۔ 23 سال پارٹی کو دیے ہں۔ ہماری پارٹی کے اندر سے ایسی گھٹیا باتیں کی جارہی ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی وہ تھی ہی نہیں جو اس دن نظر آیا۔ پاکستان کے تمام ادارے ہمارے ہیں۔ میں نے پرتشدد واقعات سے کارکنان کو روکا فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں، ریاست کے اداروں پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ عمران خان نے ساری زندگی ہمیں عدم تشدد کا درس دیا۔

    جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکرٹری عامر محمودکیانی نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے اپنی پریس کانفرنس میں عامرکیانی نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

    sharjeel memon

    شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن کی نااہلی بتا دی

    انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان بحران میں ہے، پی ڈی ایم کی مہربانیاں ہیں میرا افواج پاکستان کے ساتھ قریبی تعلق ہے، میرا عمران خان سے تعلق رہا ہے، ایک عرصے سے لاہور نہیں گیا، ہم ادارے اور ریاست کا حصہ ہیں، میانوالی کے واقعات میں بھی میرا نام ڈال دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے ذاتی طور پر مجھے تکلیف پہنچائی، میں نے کبھی افواج پاکستان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، ہماری بقا اللہ کے بعد فوج کے ساتھ جڑی ہے، جوان شہادتیں دے رہے ہیں، سب سے پہلے افواج کو ہٹ کیا گیا، سیاست اس لیے کر رہے ہیں کہ اداروں کو بھی ملوث کرلیاہے؟

    عامر محمود کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ میرا 27 سال کا سفر ہے، پارٹی کے ساتھ میں نے گزشتہ ماہ تک مسلسل کام کیا،میرے دادا اور خاندان آرمی سے تعلق رکھتے ہیں، نو مئی کے واقعات نے میرے اوپر بہت اثر کیا ہے،9 مئی کا واقعہ بہت تکلیف دہ تھا، 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، مجھ پر دہشتگردی کے 8،9 سیاسی پرچے درج ہیں-

    attaullah tararr

    شرپسندوں کی ضمانتوں کیلئے وکیل کس منہ سے پیش ہوتے ہیں؟ عطا تارڑ