Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وزیر اعظم آج ایرانی صدر سے آج ملاقات کریں گے

    وزیر اعظم آج ایرانی صدر سے آج ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج اہم ملاقات کریں گے-

    باغی ٹی وی:ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان آج بلوچستان کے علاقے پشین میں غیر رسمی ملاقات ہوگی جب کہ شہباز شریف مشترکہ طور پرایران سے 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کےمنصوبےکا افتتاح بھی کریں گے شہباز شریف اور ابراہیم رئیسی ایران پاکستان بارڈر مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔

    پاکستان کی موجودہ صورتحال:اراکین کانگریس نےانٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

    وزیراعظم ایرانی صدر کے ہمراہ ایران سے بجلی کی درآمد پر بریفنگ بھی دیں گے۔ اپران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایران اور پاکستان کی سرحد پر 3 نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں، مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے جبکہ 2 منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔

    فردوس شمیم نقوی سکھر جیل منتقل

  • فوج پر اپنے بچوں کی طرح اصلاح کرنے کے لیے تنقید کرتا ہوں،عمران خان

    فوج پر اپنے بچوں کی طرح اصلاح کرنے کے لیے تنقید کرتا ہوں،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ فسطائی بندوبست کی جانب سے ہماری جمہوریت، ہماری عدلیہ، ہمارے آئین اور قانون کی حکمرانی کو مکمل طور پر ایک مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ فاشسٹ سیٹ اپ نے جمہوریت، عدلیہ اور آئین کو مذاق بنادیا، شیریں مزاری کو ضمانت کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا۔


    انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر قائدین کی طرح، شیریں مزاری کو ضمانت ملنے کے باوجود پھر سے گرفتار کرکے ایک دوسری جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ہمارے کم و بیش ساڑھے سات ہزار (7500) کارکنان گرفتار کئےجاچکےہیں جن میں بیشتر کو قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔ ایسے میں جب میں آپ سے مخاطب ہوں، گھروں میں (غیرقانونی طور پر) دھاوا بولا جارہا ہے، ان میں توڑ پھوڑ کی جارہی ہے اور (بغیر کسی لحاظ کے) مرد و خواتین کو اٹھایا جارہا ہےاس میں جب ہمارا ملک معاشی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے لحاظ سے زوال کی تہہ میں اتر چکا ہے، ہم مزید گہرائیوں کو چھو رہےہیں اور یہ سب پاکستان تحریک انصاف کوآئندہ حکومت بنانے سے روکنے کیلئے کیا جارہا ہے۔


    اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اپنی فوج سے کون لڑنا چاہتا ہے، فوج کو کمزور کرنے کا مطلب خود کو کمزور کرنا ہے، فوج پر اپنے بچوں کی طرح اصلاح کرنے کے لیے تنقید کرتا ہوں، مجھے عالمی سطح پر پاک فوج کا دفاع کرنے پر فخر ہے،میں نے کبھی کسی کی غلامی نہیں کی، پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانا چاہتی ہے، 40 دہشت گرد میرے گھر میں ہیں تو ضرور آئیں لیکن وارنٹ لے کر آئیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ سے ایک پرامن اور جمہوری جماعت ہے، میرا حکام سے مطالبہ ہے کہ سرکاری عمارتوں پر کیے جانے والے کسی بھی حملے کی شفاف تحقیقات کریں، یہ سب تحریک انصاف کو پھانسنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ سے ایک پرامن اور جمہوری جماعت ہے۔ میں نے کئی ایک واقعات کا حوالہ دیا ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے تصادم کی راہ روکنے کیلئےمسلسل صبر و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے بار بار پرامن راستے کا انتخاب کیا اگرچہ مجھے اور میری جماعت کو اس کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ اٹھانا پڑی۔

    میرا حکّام سے مطالبہ ہے کہ سرکاری عمارتوں پر کئے جانے والے کسی بھی حملے کی شفاف تحقیق کریں؛ میرا اعتقاد ہے کہ یہ سب تحریک انصاف کو پھانسنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

    اس کے ساتھ ہی میں پولیس سے کہتا ہوں کہ زبردستی گھسنے اور افراتفری پھیلانے کی بجائے باقاعدہ سرچ وارنٹس کے ساتھ میری رہائشگاہ پر آئیں اور ان مبیّنہ دہشتگردوں کو (بقول ان کے) جو یہاں چھپے ہوئے ہیں گرفتار کرلیں۔

    ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا ملک چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں آخری سانس تک اپنے ملک میں رہوں گا۔

  • نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کا کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب میں طلب

    نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کا کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب میں طلب

    قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : نیب راولپنڈی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے نیب راولپنڈی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج صبح 10 بجے طلب کیا ہےعمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے گزشتہ روز نیب ٹیم نے زمان پارک پہنچ کر نوٹسز وصول کرائے بشریٰ بی بی سے بطور ٹرسٹی ریکارڈ مانگا گیا ہے نیب کا نوٹس عمران خان کی قانونی ٹیم کے رکن علی بھنڈر نے وصول کیا-

    بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا

    نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ہمراہ القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات لائیں القادر ٹرسٹ کی تفصیلات، الحاق کے کاغذات ساتھ لائیں، ڈیڈ، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب نیب راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی 190 ملین پاونڈ اسیکنڈل کی تحقیقات میں 22 مئی کو طلب کر رکھا ہےنوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوکر انکوائری میں جواب ریکارڈ کرائیں، عدم پیشی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

    سعودی عرب اسٹیٹ بینک پاکستان میں 2 ارب ڈالر جمع کرنے پر راضی

    شہزاد اکبر کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت بھی طلب کی گئی ہے نیب راولپنڈی نے شہزاد اکبر کو کال اپ نوٹس جاری کردیا، نیب نے شہزاد اکبر کو 22 مئی دن ساڑھے11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے نیب کی جانب سے شہزاد اکبر کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    نیب نے فیصل واوڈا فیصل واوڈا کو بھی طلب کر لیا ہے اور انہیں دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہےذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو بطور گواہ طلب کیا گیا ہے، کیوںکہ جب پی ٹی آئی حکومت نے 190 ملین پاؤنڈ پراپرٹی ٹائیکون سے سیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی تو انہوں نے اس وقت بطور وفاقی وزیر سیٹلمنٹ کی مخالفت کی تھی، اور سیٹلمنٹ کو نیب کیس قراردیا تھا۔

    اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی

    نیب شیخ رشید، علی زیدی اور زلفی بخاری کو بھی 24 مئی کو طلب کیا ہےذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے عمران خان کی تمام اراکین کابینہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے کابینہ کے بیشتر ارکان کے بیانات بطور گواہ قلمبند کئے جائیں گے۔

  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی : خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ندا ڈار کی والدہ گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھیں خاندانی ذرائع کے مطابق ندا ڈار کی والدہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی ندا ڈار کی والدہ گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھیں ۔

    پاکستان کی موجودہ صورتحال:اراکین کانگریس نےانٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

    36 سالہ ندا ڈار دائیں ہاتھ کی بیٹر اور دائیں ہاتھ سے آف بریک باؤلر کے طور پر کھیلتی ہیں اور اپریل 2023 میں انہیں بسمہ معروف کی جگہ پاکستان ویمنز کرکٹ کی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ جنہوں نے فروری میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا جہاں ٹیم اپنے چار میں سے تین میچ ہار گئی تھی۔

    پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

  • ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی /جھکڑ کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ، کشمیر،اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے گا-

     

    فردوس شمیم نقوی سکھر جیل منتقل

    دوسری جانب گزشتہ رات لاہور، راولپنڈی، ملتان،فیصل آباد سمیت پنجاب،خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آندھی،بارش اور ژالہ باری ہوئی، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئےبارش اور آندھی سے کئی فصلیں اور باغات متاثر ہوگئے۔

    لاہور میں بارش کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی معطل ہے لاہور میں تیز آندھی کے باعث ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔

    پاکستان کی موجودہ صورتحال:اراکین کانگریس نےانٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

    میانوالی میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ جھنگ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد انتقال کرگئے ملتان میں بھی چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

  • فردوس شمیم نقوی سکھر جیل منتقل

    فردوس شمیم نقوی سکھر جیل منتقل

    کراچی سینٹرل جیل سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو سخت سکیورٹی میں سکھر جیل بھیج دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سینٹرل جیل کے باہر فردوس شمیم نقوی کی اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فردوس شمیم نقوی کینسر کے مریض ہیں اور وہ کھانا بھی پرہیزی کھاتے ہیں ان پر کبھی زندگی میں ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، اب ان پر متعدد مقدمات نامعلوم افراد کے نام پر کاٹ دیے گئے ہیں۔

    علی محمد خان اور شیریں مزاری دوبارہ گرفتار

    فردوس نقوی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کی حالت اچھی نہیں ہے، میری وزیراعلیٰ صاحب سے درخواست ہے آپ اس طرف توجہ دیں اور ہماری گزارش ہے کہ فردوس کو کراچی میں ہی رکھا جائے۔

    فردوس شمیم نقوی کے بیٹے زوہیر کا کہنا تھا کہ میرے والد کو سکھر جیل لے جانا موت کی سزا کے برابر ہے اور ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں میرے والد کو اسپتال میں رکھا جائے، میرے والد آدھا گھنٹا بھی نہیں چل پاتے اور چھڑی کے سہارے چلتے ہیں۔

    وا ضح رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے احتجاج پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ٹیپو سلطان پولیس نے فردوس شمیم نقوی اور دیگر ملزمان کو پیش کیا۔

    ملیکہ بخاری رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار

    تفیتیشی افسر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ہے ملزمان کے سی آر او و دیگر کارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔ 2 ملزمان کے 164 کے بیانات بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروانا ہے۔

    عدالت نے فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔ تحریک انصاف کے وکلا نے ملزمان کی درخواست ضمانت جمع کروادی۔عدالت نے درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

    جعلی مقدمات چلانے پر شہزاد اکبر اور ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف فوجداری مقدمہ درج

    فردوس شمیم نقوی نے عدالتی احاطے میں غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ مجھے شارع فیصل تھانے میں رکھا گیا۔ تھانے میں واش روم کی سہولت بھی دستیاب نہیں۔ میں کینسر کا مریض ہوں میری ٹانگ میں بھی تکلیف ہے نماز بھی بیٹھ کر ادا کرتا ہوں تھانے میں پانی بھی نہیں تیمم کرکے نماز ادا کی مجھے لاک اپ میں رکھنے کی کوشش کی گئی تھی بھرے ہوئے لاک اپ میں جانے سے انکار کیا۔ ایم پی اے ہوں 40 سال سے ٹیکس ادا کررہا ہوں، فیصلے کرنے والے خود اے سی میں بیٹھے ہیں۔

    عمران خان گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں …

  • پاکستان کی موجودہ صورتحال:اراکین کانگریس  نےانٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

    پاکستان کی موجودہ صورتحال:اراکین کانگریس نےانٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

    واشنگٹن: پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 60 اراکین کانگریس نے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی: خط میں پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہےاس کے علاوہ خط میں سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن پر اظہار تشویش کیا گیا جبکہ آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے پر زور بھی دیا گیا۔

    عمران خان گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں …

    امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا، پاک پیک نے کچھ عرصہ پہلے لابنگ بھی کی تھی۔

    قبل ازیں گزشتہ ماہ امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کوخط لکھاتھاکہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے۔پاکستان کی پالیسی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہو۔

    اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی

    امریکی رکن کانگریس نے خط میں کہا تھا کہ مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےخط میں بریڈ شرمین نے شہبازگل پر مبینہ تشدد اور علی امین گنڈا پور کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا لکھا تھا کہ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاسی ایرینا سےختم کردیا جائے گا۔

    بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا

  • سعودی عرب اسٹیٹ بینک پاکستان میں 2 ارب ڈالر جمع کرنے پر راضی

    سعودی عرب اسٹیٹ بینک پاکستان میں 2 ارب ڈالر جمع کرنے پر راضی

    آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ایک سال کے لیے 4 فیصد سالانہ منافع کی شرح پر 2 ارب ڈالر جمع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    باغی ٹی وی :بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اس 2ارب ڈالر کی رقم پر سعودی عرب کو سالانہ 4 فیصد منافع ادا کرے گا “سعودی عرب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک پیشگی شرط کو پورا کرنے کے لیے 2 ارب ڈالر جمع کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس میں پاکستان سے مبینہ طور پر6 ارب ڈالر تک بیرونی فنڈنگ ​​کا بندوبست کرنے کو کہا گیا تھا۔

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    10مئی 2023ء کو خزانہ ڈویژن کی طرف سے اضافی ایجنڈا آئٹم کے ذریعے وفاقی کابینہ کو مطلع کیا گیا تھا کہ سعودی عرب سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک سال کے لیے 2ارب ڈالر کی رقم چار فیصد سالانہ منافع پر دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔

    خزانہ ڈویژن کی طرف سے رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی حکومت کی طرف سے شیئر کیا گیا مجوزہ ڈیپازٹ اگریمنٹ وزارت قانون و انصاف اور اٹارنی جنرل آفس کو کلیئرنس کے لیے بھجوایا گیا تھااگر وفاقی کابینہ اس معاہدے کی منظوری دے دیتی ہے تو سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خزانہ ڈویژن کی طرف سے اس معاہدے پر عملدرآمد کا اختیار دے دیا جائے گا۔

    بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا

    وزارت قانون و انصاف نے تمام ضابطہ اخلاق کی تکمیل سے مشروط معاہدے کے مسودے کو کلیئر کر دیا تھا جبکہ ایف بی آر نے ٹیکس چھوٹ کے لیے رضامندی دی تھی۔

    واضح رہے کہ عرب کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی "آئی ایم ایف سے تصدیق کی” کہ وہ اسٹیٹ بینک میں 1 بلین ڈالر جمع کرے گا۔

    عمران خان گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں …

  • اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی

    اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے،سعید غنی

    کراچی: سندھ کے وزیرِ محنت اور رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے طاقتور سرمایہ کار کی ضرورت ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ طاقتور سرمایہ کاری کے بغیر ہمارے پاس تمام لوگوں کو روزگار دینے کے وسائل نہیں اورں، برنس کمیونٹی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کاری سے ہی روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں-

    جعلی مقدمات چلانے پر شہزاد اکبر اور ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف فوجداری مقدمہ درج

    سعید غنی نے کہا کہ جو قوم کو تقسیم کرے وہ لیڈر نہیں ہوتا، ملک میں جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ غلط تھا، البتہ فوج سیاست میں مداخلت کرے گی تو مذمت کریں گے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں جی ایچ کیو کو آگ لگا دیں یہ ملک ہے تو ہماری سیاست ہے اور آپ کا بزنس ہے، اختلاف جتنا ہو، مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئے، مگر یہ بات ایک شخص کے سمجھ میں نہیں آئی اس لیے اس نے اپنا اور ملک دونوں کا نقصان کیا۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری کھوئی ہوئی معیشت اور آبادی کو بازیاب کرائیں گے، ملک جس سیاسی بحران میں ہے اس سے ہم سب کو مل کر نکلنا ہوگا فاروق ستار نے کہا کہ ایک میئر کی بھی ہمیں تلاش ہے جو اب مل جانا چاہیے، وسیم اختر کو میئر بنتے بنتے ایک سال لگ گیا تھا۔

    بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا

    قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں سعید غنی نے کہا تھا کہ یہ لوگ سندھ میں نفرت کی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، کل حافظ نعیم المعروف میئر نے غصے میں پریس کانفرنس کی انہوں نے ذہن بنا لیا تھا کہ کھلا میدان ہے اور جیت کر میئر بن جائیں گے، حافظ نعیم نے ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے عجیب بات کی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جماعتِ اسلامی کی تجویز تھی کہ باہر سے کوئی بھی شخص میئر بن جائے، جب اسمبلی میں ترمیم ہوئی تو ایم ایم اے کے رکن نے ترمیم کی حمایت کی، ترمیم اکثریت نہیں بلکہ اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھیاب یہ کہہ رہے ہیں کہ اس ترمیم کے خلاف عدالت جائیں گے، یہ لوگ سندھ کے لوگوں میں نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیںہمارے لوگ کراچی میں جیت جائیں تو آپ کو قبضہ لگتا ہے، ہماری اکثریت ہے تو جشن منانا ہمارا حق بنتا ہے۔

    عمران خان گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں …

  • عمران خان گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں،مریم نواز

    عمران خان گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں،مریم نواز

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ سے توبہ کرو ان مظالم کی جو تم بے گناہوں پر کرتے رہے ہو۔ نواز شریف اور ہر اس شخص سے معافی مانگو جس پر تم نے جھوٹے الزام لگائے اور انھیں تکلیف پہنچائی۔

    پی ٹی آئی وہ گینگ ہے جو غلط وجوہات کی بنیاد پر بنی،مریم نواز


    مریم نواز نے کہا کہ یہ گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں۔ کبھی تکبر اور رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہو-

    جعلی مقدمات چلانے پر شہزاد اکبر اور ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف فوجداری مقدمہ درج

    قبل زیں اپنےٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا تھا کہ پی ٹی آئی وہ گینگ ہے جو غلط وجوہات کی بنیاد پر بنی، سوائے ہنگامہ آرائی، تباہی اور غلط کاموں کے یہ کبھی کسی مقصد کےلیےنہیں کھڑے ہوئے یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ انہیں سیاسی جماعت کے لبادے میں کام کرنے دیا گیا نہ اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالی اور نہ چیک کیا گیا، یہاں تک کہ 9 مئی کا دلخراش واقعہ رونما ہوگیا۔

    بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا