Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مِس یونیورس مقابلے کی فائنلسٹ آسٹریلوی ماڈل سینا ویر 23 سال کی عمر میں چل بسیں

    مِس یونیورس مقابلے کی فائنلسٹ آسٹریلوی ماڈل سینا ویر 23 سال کی عمر میں چل بسیں

    2022 کی مس یونیورس کی فائنلسٹ اور آسٹریلوی فیشن ماڈل، سینا ویر 23 سال کی عمر میں چل بسیں-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل کو گزشتہ ماہ اپنے آبائی وطن آسٹریلیا میں گھوڑے پر سواری کے دوران خطرناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ زندگی کی بازی ہا رگئیں-

    جواد بشیررحیم منی بیک گارنٹی دیکھنے سنیما گھر پہنچ گئے

    رپورٹس کے مطابق سینا ویر 2 اپریل کو آسٹریلیا کے ونڈسر پولو گراؤنڈ پر گھڑ سواری کررہی تھیں جب ان کا گھوڑا گر گیا،ماڈل کو شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد ان کا اسپتال میں علاج جاری تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، تاہم 4 مئی کو سینا دم توڑ گئیں۔

    میرے بیٹے اور ریما کو دیکھ کر مجھے تو یہ دونوں جوڑی ہی لگے ریمبو

    غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ماڈل کی موت کی خبر ان کے اہلخانہ نے شیئر کی اور کہا کہ انہوں نے اسے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق سینا ویر نے سڈنی یونیورسٹی سے انگریزی اور نفسیات کی تعلیم میں ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔

    صاھبہ نے ریما اور اھسن کو دیکھ کر کیا کہا؟‌

  • کنگ چارلس  کو تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا

    کنگ چارلس کو تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا

    شاہ چارلس سوم کو آج ملک میں 7 دہائیوں میں ہونے والی سب سے بڑی تقریب میں تاج پہنایا گیا، جسے دیکھنے کے لیے برطانیہ سمیت دنیا بھر سے ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔

    باغی ٹی وی : بادشاہ چارلس سے آڑچ بشپ آف کینٹربری نے حلف لیا جبکہ بادشاہ چارلس نے حلف نامے پر دستخط کردیے، جس کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نےمختصرخطاب کیا جس کے بعد برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کو عالمی رہنماؤں اور معززین سمیت 2 ہزار سے زائد شرکا کے سامنے تاج پوشی کی شاندار تقریب کے دوران آرچ بشپ آف کینٹربری نے تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا۔


    برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب جاری ہے جس میں مختلف رسومات ادا کی جارہی ہیں اور شاہ چارلس سوم کو آرملز (بریسلیٹ) پیش کیا گیا تاج پوشی کے موقع پر بادشاہ چارلس نے اپنے دادا جارج ششم کا ریگالیہ (چوغہ) پہنا۔

    اس سے قبل برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے استقبالیہ پیش کیا جب کہ وزیراعظم شہبازشریف تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہیں، اس کے علاوہ شاہی خاندان سمیت 2 ہزار200 مہمان شریک ہیں۔


    گزشتہ 70 سال کے دوران ہونے والی تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب ہے جس میں شرکت کیلئے پرنس ہیری بھی ویسٹ منسٹرایبی پہنچے ہیں اس کے علاوہ پرنس اینڈریو، پرنس ایڈورڈ، پرنسس یوجین، پرنسس این بھی ویسٹ منسٹرایبی تقریب میں شریک ہیں۔

    ویسٹ مِنسٹر ایبے میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں امریکی خاتون اول جِل بائیڈن سمیت تقریباً 100 سربراہان مملکت اور معززین شرکت کی، سنہ 1066 سے شروع ہونے والے اس سلسلے میں شاہ چارلس چالیسویں شاہی حکمراں ہیں جن کی تاج پوشی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہو گی۔


    بادشاہ چارلس14 نومبر1948کو پیداہوئے اور انہیں 1969 میں باقاعدہ طور پر پرنس آف ویلز بنایاگیا جبکہ بادشاہ چارلس نے فوجی خدمات بھی انجام دیں بادشاہ چارلس نے پہلی شادی 1981میں آنجہانی پرنسس آف ویلز ڈیانا سےکی اور پھر بادشاہ چارلس کمیلا پارکر کےساتھ2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے۔

    بادشاہ چارلس کے دوبیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں، بادشاہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ولیم کو اب پرنس آف ویلز کا اعزاز عطا کردیا گیا ہے شاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے جانشین ہیں جو گزشتہ برس ستمبر میں 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں آج ہونےوالی تاج پوشی کی اس تقریب میں شاہ چارلس 14 ویں صدی میں تیارکردہ اس تخت پر بیٹھتے ہوئے 360 سالہ سینٹ ایڈو رڈ کا تاج اپنے سر پر رکھنے والے سب سے معمر برطانوی بادشاہ بن گئے۔

    تاج پوشی کے بعد شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا 4 ٹن سونے کی بنی ہوئی اسٹیٹ کوچ میں روانہ ہوں گے جو جارج سوئم کے لیے بنایا گیا تھا، وہ 39 ممالک کے 4 ہازر فوجی اہلکاروں کے ایک میل طویل جلوس میں واپس بکنگھم پیلس پہنچیں گےاس موقع پر 11 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تقریب میں کسی قسم کا خلل پیدا کرنے کی کوشش کو روکنے کے لیے ڈیوٹی پر مامور رہے۔

    بکنگھم پیلس میں واپسی کے بعد شاہی خاندان بالکونی میں آئے گا، اس موقع پر برطانوی فوج کے ہوائی جہاز اطراف میں فضائی سلامی دیں گے تاہم خراب موسم کے پیش نظر فلائی پاسٹ منسوخ ہونے کا امکان ہے تاج پوشی کا جشن کل بھی ملک بھر میں سڑک پر پارٹیوں اور بادشاہ کے ونڈسر کیسل میں ایک کنسرٹ کی صورت میں جاری رہے گا۔

  • کنگ چارلس کی تاجپوشی:ننھی گلوکارہ نوریمہ ریحان پاکستان کی نمائندگی کریں گی

    کنگ چارلس کی تاجپوشی:ننھی گلوکارہ نوریمہ ریحان پاکستان کی نمائندگی کریں گی

    برطانوی شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی کا آغاز آج سے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہورہا ہے-

    باغی ٹی وی : تاجپوشی کی تقریب میں دنیا بھر سے خاص لوگوں کو مدعو کیا گیا ہےآج سے شروع ہونے والی برطانوی شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی 3 روز تک جاری رہے گی پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف ہی لندن میں موجود ہیں جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی ننھی گلوکارہ نورِیمہ ریحان بھی لندن پہنچ رہی ہیں، نورِیمہ ریحان ’کورونیشن کنسرٹ‘ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

    شہری نے اپنی تمام جائیداد مریم نواز کے نام کر دی،وصیت سوشل میڈیا پر وائرل

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نوریمہ ریحان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی شرکت کے حوالے سے اعلان کیا اور خوشی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کے تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں-

    کورونیشن کنسرٹ کا اہتمام تقریب تاج پوشی کے اگلے روز یعنی کل بروز اتوار 7 مئی کو کیا گیا ہے،پرفارمنس میں نوریمہ ریحان روایتی ‘وخی جی بی’ ثقافتی لباس زیب تن کریں گی-

    برطانوی شاہی خاندان کی اس اہم تقریب میں پاکستان کی وادی ہنزہ (گلگت) کے غلکن گوجال سے تعلق رکھنے والی نوریمہ ریحان کو فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے منتخب کو بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

    ڈائٹنگ سے مرد و خواتین میں بانجھ پن کا امکان بڑھ سکتا ہے،تحقیق

  • بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

    بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

    نئی دہلی: بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق یہ غیرمعمولی واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا جہاں ایئر انڈیا کا جہاز ناگپور سے ممبئی جارہا تھا بھارتی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ڈاکٹر نے خاتون کا معائنہ کیا اور بعد ازاں اسپتال میں علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

    امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ

    بھارتی ایئر لائن نے واقعے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23 ​​اپریل 2023 کو ہماری فلائٹ AI 630 میں سوار ایک مسافر کو بچھو نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد پروٹوکول کے مطابق طیارے کا مکمل معائنہ کر کے بچھو کو ڈھونڈ لیا گیا اور جہاز میں فیومیگیشن بھی کردی گئی-

    شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

    ایئر انڈیا کے ایک اہلکار نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ اس واقعے کے بعد،ایئر انڈیا نے کیٹرنگ ڈپارٹمنٹ سے کہا کہ وہ ڈرائی کلینرز کو مشورہ دیں کہ وہ بستر کے کیڑوں کے انفیکشن کے لیے اپنی سہولیات کی جانچ کریں اور اگر ضروری ہو تو، سہولیات کی فیومیگیشن کریں کیونکہ سپلائی کے ذریعے ہوائی جہاز میں کیڑے کے داخل ہونے کا امکان ہے-

    کانگو میں بارشوں کے باعث سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور 130 کے …

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی جہاز میں رینگنے والے جانور پائے جانے کے واقعات سامنےآئےہیں گزشتہ سال دسمبر میں، کالی کٹ سے ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کے کارگو ہولڈ میں سانپ دبئی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ملا تھا۔

    شہری نے اپنی تمام جائیداد مریم نواز کے نام کر دی،وصیت سوشل میڈیا پر وائرل

  • شہری نے اپنی تمام جائیداد مریم نواز کے نام کر دی،وصیت سوشل میڈیا پر وائرل

    شہری نے اپنی تمام جائیداد مریم نواز کے نام کر دی،وصیت سوشل میڈیا پر وائرل

    آزاد کشمیر کے شہری نے تمام جائیداد مریم نواز کے نام کردینے کی وصیت کی ہے-

    باغی ٹی وی : زاہد حسین نامی شہری کی جانب سے اپنی تمام جائیداد مریم کے نام کردینے کا وصیت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے وصیت نامے میں شہری کا کہنا ہے کہ وہ مکمل ہو ش و حواس میں بنا کسی دباؤ یا جبر کے اپنی تمام اراضی چاہے وہ 50 ہزار کینال ہو یا 32 ہزار کینال، مریم نواز کو دینے کا اعلان کرتا ہے چاہے وہ اس پر اسپتال بنائیں یا کسی اور فلاحی کام کے لیے استعمال کریں۔ مریم نواز کو مکمل اختیار ہے کہ وہ اس زمین کو جیسے چاہے استعمال کریں۔

    ڈائٹنگ سے مرد و خواتین میں بانجھ پن کا امکان بڑھ سکتا ہے،تحقیق


    شہری کی جانب سے وصیت میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم اس کی زندگی میں بچوں اور ورثاء کے تقریباً 50 کنال کو چھوڑ کر اس کی زندگی میں 50 فیصد اور انتقال کےبعد 100 فیصد کی مالک ہیں۔ اس کےعلاوہ شہری کا معاوضہ جوتقریباً 8 کروڑ روپےہےوہ بھی مریم ہی وصول کریں گی تاہم شہری نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ معاوضہ کس چیز کے عوض ہےاس کے علاوہ مریم کوتمام درختوں اورسات گاؤں پر مشتمل رقبے کا مالک بھی بنایا گیا ہے جو کہ راولہ کوٹ ،موضع چیڑھ اور آزاد کشمیر میں واقع ہیں-

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف


    مریم نواز نے ٹوئٹر پر صحافی کی جانب سے شیئر کیے جانے والے وصیت نامے کو شیئر کرتے ہوئے رعدمل دیاہے،مریم نواز نے حیرانی کا اظہاتر کرتے ہوئے لکھا کہ او میرے خدا، وہ ایسا کیوں کریں گے ، اگرچہ یہ دل کو بہت چھونے والا ہے مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں اظہار محبت وتشکر کے ایموجیز بھی استعمال کیے گئے۔

    قبل از پیدائش بچے کے دماغ کی ناقابل یقین سرجری

  • ڈائٹنگ سے مرد و خواتین میں بانجھ پن کا امکان بڑھ سکتا ہے،تحقیق

    ڈائٹنگ سے مرد و خواتین میں بانجھ پن کا امکان بڑھ سکتا ہے،تحقیق

    ایک تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائٹنگ کی وجہ سے مرد و خواتین دونوں میں بانجھ پن کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی:وزن میں کمی اور جسم کو موٹاپے سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈائٹنگ ایک نارمل عمل ہے جسے دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ اپناتے ہیں ڈائٹنگ کرنا ممکنہ طور پر وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے لیکن یہ تولید پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

    فرنچ فرائز کھانے سے نفسیاتی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،تحقیق

    میڈیکل جرنل ’دی رائل سوسائٹی‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں برطانوی ماہرین نےانکشاف کیا ہے کہ ڈائٹنگ سے بانجھ پن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

    ماہرین نےتحقیق کیلئے انسانوں سے مشابہت رکھنے والی زیبرا مچھلیوں کی ڈائٹنگ کرائی اوراس مقصد کے لیے انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا جس میں سے ایک گروپ کو ہر وقت غذا دی گئی جب کہ دوسرے گروپ کو مخصوص اوقات میں غذا دی دونوں گروپوں میں مادہ اور نر مچھلیاں شامل تھیں-

    اسنیپ چیٹ نے بھی اے آئی ٹیکنالوجی ٹول کو ایپ کا حصہ بنا …

    ان پر تحقیق 15 دن تک کی گئی جس کے بعد نارویچ، انگلینڈ میں یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا کے محققین نے یہ جانچا کہ ڈائٹنگ کی وجہ سے جہاں مچھلیوں کا وزن کم ہوا تھا وہیں ان میں زرخیزی کے مسائل بھی جنم لے چکے تھے البتہ قد میں کسی قسم کی بھی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی تھی۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے مطابق، زیبرا فش کو عام طور پر اس طرح کے مطالعے میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ ان کے تمام اہم اعضاء میٹابولزم میں شامل ہوتے ہیں۔

    تحقیقی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جن مادہ اور نر مچھلیوں کو ڈائٹنگ پررکھا گیا ان میں بانجھ پن کی علامات نمایاں تھیں،ڈائٹنگ سے زرخیزی کے مسائل بڑھ سکتے ہیں، انسان بانجھ پن کا شکار ہو سکتے ہیں لیکن ابھی اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    وہ غذائی عوامل جو عالمی سطح پرٹائپ 2 ذیا بیطس کا سبب بنتے ہیں

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف

    واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کروا ئے ہیں-

    باغی ٹی وی: کمپنی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر نئے فیچرز شامل کیے جارہے ہیں جس سے ہمیں امید ہے کہ صارفین کو چیٹ کرنے کے دوران سہولت میسر ہوگی-

    5 مئی کو "سائے کی طرح کا”جزوی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا، سعودی ماہر فلکیات

    نومبر 2022 میں واٹس ایپ نے پولنگ کا نیا فیچر متعارف کیا تھا، اب رواں ماہ اسے مزید اپڈیٹ کیا گیا ہے، اس فیچر کے تحت آپ واٹس ایپ پولز میں کسی فرد کو محض ایک ووٹ دینے تک محدود کرسکتے ہیں اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پول کو پوسٹ کرنے سے قبل آپ کو ملٹی پل آنسرز ( ’allow multiple answers‘ ) کے آپشن کو ڈس ایبل(disable) کرنا ہوگا۔

    اس کے علاوہ جب دیگر لوگ آپ کے پوسٹ کیے گئے پول پر ووٹ دیں گے تو آپ کو ایک نوٹیفیکشن موصول ہوگا، اس نوٹیفیکشن میں یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ کتنے لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔

    میٹا کی واٹس ایپ میں گوگل ڈرائیو کی متبادل ٹرانسفر کی آزمائش

    دوسری جانب واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے اور نامعلوم نمبر سے کال آنے پر پریشانی سے بچنے کے لیے ایک نیا ٹول پیش کیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے آپشن کا اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا گیا جس میں دکھایا گیا کہ آپ واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی پر کلک کرکے اس آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں نامعلوم افراد کی جانب سے آنے والی کال کے فون نمبر کو آپ silence unknown calls پر کلک کرکے ان کی کالز کو mute کرسکتے ہیں تاہم یہ نمبرز آپ کی کالز لسٹ یا نوٹیفیکشن پر دکھائی دیں گے۔

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین اپنا ایک ہی اکاؤنٹ مختلف فونز میں استعمال کرسکیں …

  • قبل از پیدائش بچے کے دماغ کی ناقابل یقین سرجری

    قبل از پیدائش بچے کے دماغ کی ناقابل یقین سرجری

    واشنگٹن: ڈاکٹروں نے ایک ایسے بچے کے دماغ کی ناقابل یقین سرجری کی ہے جو ابھی پیدا نہیں ہوا اور ماں کے رحم میں ہے۔

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق امریکی ڈاکٹروں نے اس طرح کی سرجری کر کے میڈیکل کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی ہےبوسٹن چلڈرن اسپتال میں کیا جانے والا آپریشن دراصل دماغ میں پیدا ہونے والے نقص ’وینس آگ گیلن میلفارمیشن‘ کو دور کرنا تھا۔

    انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال اور ڈیمینشیا

    ڈاکٹروں کے مطابق یہ بیماری اس وقت لاحق ہوتی ہے جب دماغ سے دل کی طرف خون لے جانے والی نالیاں درست طور پر کام نہ کریں جس کی وجہ سے رگوں میں خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے اور مزید کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔

    جرنل سٹروک میں شائع تحقیق کے مطابق اگرچہ یوٹریس کی سرجری میں جو بچے کی پیدائش سے پہلے کی جاتی ہےکو دیگر حالات کے لیے استعمال کیا جاتا ہےیہ الٹراساؤنڈ گا ئیڈڈ طریقہ کار اس حالت کے لیے پہلا طریقہ تھا –

    تاریخ رقم کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کے رکن ڈاکٹر ڈیرن اوربیچ نے اس حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا پیدائش کے فوراً بعد دماغ کے مسائل اور دل کا فیل ہو جانا میڈیکل کے لیے دو بڑے چیلنجز ہیں عموماً ایسے بچوں کا علاج تب کیا جاتا ہے جب وہ پیدا ہو جائیں اور چھوٹے آلات کو جسم میں داخل کر کے خون کے بہاؤ کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن زیادہ تر اس عمل میں تاخیر ہوتی ہے۔

    امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ

    ڈاکٹر ڈیرن اوربیچ کے مطابق ایسے کیسز میں اچھی نگہداشت کے باجود 50 سے 60 فیصد بچے پیدائش کے فوراً شدید بیمار ہوتے ہیں اور 40 فیصد شرح اموات کی وجہ بھی یہی صورت حال دکھائی دیتی ہے۔ بچ جانے والے بچوں میں سے بھی تقریباً آدھے دماغی مسائل کا شکار رہتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق جس بچےکا آپریشن کیا گیا ہےوہ ماں کے رحم میں معمول کے مطابق پرورش پا رہا تھا لیکن الٹراساؤنڈ میں ڈاکٹروں نے دیکھا تھا کہ اس کے دماغ کی نالیوں میں کچھ خرابی ہے جو خطرناک حد تک بڑھ چکی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق حمل کے 34 ویں ہفتے میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے سرجری کی تیاری کی اور اس وقت بچہ یوٹریس کے اندر تھا۔ آپریشن کے لیے الٹراساؤنڈ کی رہنمائی میں ایک چھوٹی سوئی بچے کے دماغ تک پہنچائی گئی جو خون کے غیرمعمولی بہاؤ روکنے کے استعمال ہوتی ہے۔

    نوواں جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی،چیف آئی ایم ایف

    17 مارچ کو، ڈینور کولمین پیدا ہوئی، جس کا وزن 4 پاؤنڈ اور 1 اونس تھا 36 سالہ والدہ کینیاٹا کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی بار اس کا رونا سنا اور بس، میں میں الفاظ میں بھی بیان نہیں کر سکتی کہ میں نے اس لمحے کیسا محسوس کیا-

    ولکنز نے کہا کہ اس کے ڈاکٹر بھی خوش تھےفوری طور پر نئے نوزائیدہ دور میں، وہ بہت مستحکم تھی اور اسے کسی بھی فوری علاج کی ضرورت نہیں تھی جس کی انہیں عام طور پر ضرورت ہوتی ہے-

  • ملک میں موسم کیسا رہے گا ؟

    ملک میں موسم کیسا رہے گا ؟

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بیشترمیدانی علا قوں میں موسم خشک رہےگاجبکہ خیبر پختو نخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان ہےآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے جبکہ اسلام آباد میں اکثر مقامات پر موسلا د ھار بارش متوقع ہے۔

    نوواں جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی،چیف آئی ایم ایف

    محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات،نارووال، گوجرانوالہ، سر گو دھا، بھکر، لیہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کا امکان ہے منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد اور مردان میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کاامکان ہےجبکہ چترال، دیر، سوات، کالام، سیدوشریف، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،کوہستان، کرم، وزیرستان، پشاور اورکوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ

    دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آندھی، بارش، اولے اور سیلابی ریلے سمیت مستونگ میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئےانتظامیہ کے مطابق آندھی، بارش، اولےاورسیلابی ریلے کی وجہ سے درجنوں گاڑیوں، باغات، فصلوں اور سڑکوں کو بری طرح سے نقصان پہنچا جب کہ چمن میں طوفانی آندھی اور ریت کے طوفان سے دن میں رات کا سماں بن گیا۔

    مسجد نبویؐ میں چہل قدمی کرتےہوئےوائرل ہونیوالے بزرگ سعودی شہزادے کی دعوت پر سعودی عرب …

    دوسری جانب ملتان اور بھکر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ صوبہ سندھ کے علاقے دادو میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی اس کے علاوہ کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں ہے اور آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خود کشی کر لی

  • نوواں جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی،چیف آئی ایم ایف

    نوواں جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی،چیف آئی ایم ایف

    اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کیلیے 1.2 ارب ڈالر بیل آؤٹ پروگرام کا 9 واں جائزہ اس وقت مکمل ہو گا جب ضروری فنانسنگ ہو جائے گی تب معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: آئی ایم ایف کے بیان میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد کے فقدان کو اجاگر کیا گیا ہے آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ نوے جائزے پر مسلسل کام کر رہے ہیں، اس جائزےکو مکمل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    لاہورانتظامیہ نےپی ٹی آئی کولاہورمیں ریلی کا مشروط اجازت نامہ جاری کر دیا

    آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے کہا کہ نویں جائزے کےکامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی اور نویں جائزے کی کامیابی سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔

    بیان 9ویں جائزے کو مکمل کرنے کیلیے ضروری تمام پیشگی اقدامات کو پورا کرنے کے حکومتی دعوے کی نفی کرتا ہے،آئندہ مالی سال کے بجٹ سمیت آئی ایم ایف کی ان پالیسیوں کے بارے میں جو وہ نافذ کرنا چاہتا ہے، وزارت خزانہ کے حکام اس کو ایسا مطالبہ قرار دیتے ہیں جو گول پوسٹ تبدیل کرنے کے مترادف ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدے کی تمام پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں لہذا حتمی معاہدہ نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

    توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کی درخواستوں …

    آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر کے بیان نے اس بات کی نفی کر دی جس کا پاکستانی حکام 9 فروری سے دعویٰ کر رہے ہیں۔ جب دو طرفہ بات چیت بے نتیجہ ختم ہوگئی تھی،ناتھن پورٹر نےضروری فنانسنگ کی مقدارکی وضاحت نہیں کی جوپاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قرض کے حصول اور 9 ویں جائزے کی تکمیل کیلئے ظاہر کرنا ہے،جو پہلے ہی سات ماہ کی تاخیر کا شکار ہے۔

    دوسری جانب وزارت خزانہ کے سینئر حکام کا موقف ہے کہ آئی ایم ایف کو نویں جائزے کی منظوری کو بجٹ سے نہیں جوڑنا چاہیے، بجٹ کا معاملہ 11ویں جائزہ کیلیے بحث کے وقت اٹھایا جانا چاہیے، کابینہ کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تشویشناک ہے۔

    پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ: ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط …