Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • 6 ملکی خارجہ اجلاس:مغربی ممالک پرافغانستان کے منجمد فنڈزبحال کرنے کا مطالبہ

    6 ملکی خارجہ اجلاس:مغربی ممالک پرافغانستان کے منجمد فنڈزبحال کرنے کا مطالبہ

    تاشقند: ازبکستان میں 6 ممالک کے خارجہ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مغربی ممالک پر افغانستان کے منجمد فنڈز کو فی الفور بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق اس اجلاس میں ترکمانستان کےنائب وزیرخارجہ ویپاحاجیئیف، تاجکستان کی وزارت خارجہ کےاہلکار وافو نیات بیک زودا، روس کےضمیر کابلوف، ازبکستان کےعصمت اللہ ارگاشیف، چینی اہلکاریو ژیاؤونگ، ایران کےحسن کاظمی قومی اور پاکستان کے نائب وزیر خارجہ سید رضا شاہ سید شاہ رضا شاہ نے شرکت کی۔

    تنخواہوں میں کٹوتی اور کپتانوں کےاستعفی کا معاملہ،پالپا کا موقف سامنے آ گیا

    اجلاس میں مغربی ممالک پرزور دیا گیا کہ جنگ زدہ ملک میں غربت کے خاتمے، اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی، قدرتی آفات سے نمٹنے اور تعمیر و ترقی کے لیے افغانستان کے منجمد فنڈز کو فی الفور بحال کریں۔

    یہ اجلاس روس اورافغانستان کی سرحد سےمتصل چھ ممالک روس، چین، ایران، پاکستان، ازبکستان، تاجکستان اور ترکمانستان کے افغانستان کے لیے قائم کیے گئے ایک کلب کی جانب سے کیا گیا-

    افتتاحی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے میزبان ملک ازبکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں تقریباً 25 ملین لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ اساتذہ اور ڈاکٹرز کی تنخواہیں تک پیسے نہیں۔

    پہلےعمران خان کو لیکرعدالت پہنچیں پھر سماعت ہو گی،ایڈیشنل رجسٹرارلاہورہائیکورٹ

    اجلاس کا شرکا کا کہنا تھا کہ غربت کے شکار ملک میں مسائل زیادہ اور وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ دہائیوں سے جنگ زدہ ملک کی حالت فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے مزید ابتر ہوگئی ہے۔

    شرکا نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے 7 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کے سات ارب ڈالر کے اثاثہ جات میں سے ساڑھے تین ارب ڈالر نائن الیون کے لواحقین و متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے جس پر طالبان حکومت سمیت عالمی تنظیموں نے احتجاج کیا ہے۔

    امریکی عدالت نے بھی صدر جوبائیڈن کے اس فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو ایسا کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

    اسلام آباد اورکوئٹہ میں مقدمات درج: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع

  • تنخواہوں میں کٹوتی اور کپتانوں کےاستعفی کا معاملہ،پالپا کا موقف سامنے آ گیا

    تنخواہوں میں کٹوتی اور کپتانوں کےاستعفی کا معاملہ،پالپا کا موقف سامنے آ گیا

    تنخواہوں میں35 فیصد کٹوتی اور کپتانوں کے استعفے کے معاملے پر پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا کا موقف سامنے آگیا-

    باغی ٹی وی : پالپا نےاپنےبیان میں کہا کہ پی آئی اے سے 30 پائلٹ استعفےدے چکے ہیں ،پی آئی اے انتظامیہ تقریبا استعفےمنظور کرچکی ہے، مزید پائلٹس استعفے دینے کو تیار ہیں، سات سال سے تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا ہوا،اوپر سے 35 فیصد سے زیادہ تنخواہوں سے ٹیکس کی کٹوتی کی جارہی ہے-

    اسلام آباد اورکوئٹہ میں مقدمات درج: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع

    پالپا نے اپنے بیان میں کہا کہ نجی ائیر لائن فرسٹ آفیسرز کو 9 لاکھ روپے اور کپتان کو 16 سے 18 لاکھ تنخواہیں ادا کر رہی ہے ،پی آئی اے کےسینیئرترین کپتانوں کی تنخواہیں ساتھ لاکھ کے قریب ہیں پی آئی اے کے کپتانوں کے جانے سے ایئرلائین بحران کا شکار ہوجائےگی-

    میں عمران خان کی بیٹی کے برابر،سیاسی مخالف پر ذاتی حملہ نہیں کیا،مریم نواز

    پالپا کے مطابق یہی وہ پائلٹس ہیں جن کا نام 262 جعلی لائسنس کی لسٹ میں تھا،ان ہی پائلٹس کو دنیا کی ٹاپ کلاس ائیر لائن سے ملازمتوں کی آفر ہے، بیشتر پی آئی اے کے پائلٹس غیر ملکی ایئرلائن میں اچھے معاوضے پر جارہے ہیں-

  • لاہور ہائیکورٹ کی عمران خان کی تقریر پر پابندی کیخلاف درخواست سننے سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ کی عمران خان کی تقریر پر پابندی کیخلاف درخواست سننے سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال نے عمران خان کی تقریر پر پیمرا کی پابندی کے خلاف درخواست سننے سے معذرت کر لی۔

    باغی ٹی وی: رواًں ماپ 5 مارچ کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی پیمرا کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بےبنیادالزامات لگارہےہیں، ان کی تقاریربراہ راست یاریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی۔

    اسلام آباد اورکوئٹہ میں مقدمات درج: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع

    پیمرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، وہ اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو کررہے ہیں، ان کی گفتگو سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہےعمران خان کا بیان ،گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے اور ان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

    پنجاب اسمبلی کے انتخابات،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

    پاکستان تحریک انصاف نے پیمرا کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

    عمران خان کی جانب سے دائر درخواست سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال کے پاس بھیجی گئی تھی تاہم جسٹس شاہد بلال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے کیس کسی اور بینچ کو بھیجنےکی سفارش کر دی۔

    ٹھٹھہ :این آرایس پی کے طرف سے نیشنل پاورٹي گریجوايشن پروگرام کے تحت ۔خواتین کے …

  • اسلام آباد اورکوئٹہ میں مقدمات درج: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع

    اسلام آباد اورکوئٹہ میں مقدمات درج: عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع

    چئیرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد اور کوئٹہ میں درج تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    باغی ٹی وی : عمران خان نے تھانہ رمنا اسلام آباد کے 2 مقدمات اور کوئٹہ کے ایک مقدمے میں ے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں جس میں آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول

    عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ تھانہ رمنا کی دونوں ایف آئی آرمیں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں اور کوئٹہ میں مقدمہ پیکا قانون کی دفعات کے تحت درج ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں مگر پولیس نےغیرقانونی حراست کیلئے زمان پارک رہائش گاہ کوگھیر رکھا ہے لہٰذا آئی جی پنجاب کو کہاجائے کہ پولیس رکاوٹ نہ ڈالے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ 22 واں وزیراعظم بننے کے بعد ملک کو ادائیگوں کے بحران سے بچانے کیلئے بروقت آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، امریکا اور افغان طالبان کے مابین بات چیت کرائی –

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ امریکی افواج کا افغانستان سے انخلا یقینی بنایا، کورونا کیلئے انتظامات پر دنیا نے تعریف کی، سیاسی مخالفین نے جھوٹے مقدمے درج کرائے ہیں۔

    عمران خان توشہ خانہ کیس میں مسلسل 7 مرتبہ حاضر نہیں ہوئے،عدالت

    واضح رہےکہ عمران خان کےخلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیاگیا تھا،خبریں تھیں کہ عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں درج مقدمے میں پولیس وارنٹ لے کر زمان پارک آ رہی ہے، بلوچستان پولیس پنجاب پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتارکرے گی-

    کوئٹہ میں درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے ان گھر زمان پارک گئی تو انہوں نے ٹی وی پر آکر اعلیٰ افسران کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی جس سے ان کی جان کو خطرہ ہوا اور انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف اپنے لوگوں کو اکسایا.

    بلوچستان پولیس کی ٹیم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور روانہ

  • واٹس ایپ کافون کی سٹوریج بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    واٹس ایپ کافون کی سٹوریج بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    میٹا کی زیرملکیت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے فون کی سٹوریج بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسٹوریج بھرنے کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

    1835 سال قبل ہونے والے سپر نووا کی باقیات کی تصویرجاری

    واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں ایک فیچر پیش کیا گیا ہے جسے ایکسپائرنگ گروپس کا نام دیا گیا ہے یہ بنیادی طور پر ڈس اپیئرنگ فیچر جیسا ہی ہے جو انفرادی چیٹس کے لیے 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

    اس فیچر سے صارفین گروپس کے میسجز کے لیے ایکسپائری ڈیٹ کا تعین کر سکیں گے اس فیچر میں صارفین کو ایک دن، ایک ہفتہ یا کاسٹیوم ڈیٹ جیسے آپشنز فراہم کیے جائیں گے صارف کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ ایکسپائری ڈیٹ کو ڈیلیٹ کر دے۔

    ابھی یہ فیچر تیاری کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور عام صارفین تک اسے پہنچنے میں کئی ہفتے یا کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

    علاوہ ازیں واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت اب نامعلوم نمبرز سے آنے والی کالز سےچھٹکارا حاصل کرنا انتہائی آسان ہوگا۔

    سلامتی کیلئے خطرہ ،چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی

    اس حوالے سے ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس سے پتا چلتا ہے کہ اب صارفین Unknown نمبرز کو میوٹ کرسکیں گے، یعنی کوئی بھی ایسے نمبر سے اگر انہیں فون آیا جو فون میں سیو نہیں، وہ میوٹ پر رہے گا۔

    کالز کا نوٹیفکیشن کال ہسٹری میں نظر آئے گا، البتہ آپ کے پاس کال نہیں آئے گی، اس کے لیے آپ کو سیٹنگز میں جاکر میوٹ Unknown نمبرز کرنا ہوگا واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ فیچر کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اگست 2022 میں صارفین کے لیے ایک بہترین پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اس فیچر کا مقصد صارفین کو ناپسندیدہ واٹس ایپ گروپس خاموشی سے چھوڑنے کی سہولت فراہم کرنا ہے مگر اس اعلان کے بعد کئی ماہ تک یہ فیچر صارفین کو دستیاب نہیں ہوسکا تھا مگر اب اسے استعمال کرنا ممکن ہے۔

    یعنی اب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہےیہ فیچر واٹس ایپس کے بڑے گروپس میں زیادہ کارآمد ہوگا جن کے میسجز کی بھرمار سے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔

    اب اگر کوئی آپ کو کسی ایسے واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کر دیتا ہے جس سے آپ دور رہنا چاہتے ہیں تو اس فیچر سے آپ کسی کو آگاہ کیے بغیر اس گروپ کو چھوڑ سکیں گے ایسا کرنے پر آپ کے گروپ چھوڑنے کا علم ایڈمن کے سوا کسی اور کو نہیں ہوگا، البتہ دیگر اراکین گروپ کی تفصیلات کے پیج میں جاکر اس بارے میں جان سکتے ہیں۔

    اس فیچر سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے گروپ کے تمام افراد کو ایک نوٹیفکیشن بھیج کر آگاہ کیا جاتا تھا کہ کسی فرد نے گروپ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے البتہ کسی واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن اس فیچر کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔

    جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی دریافت شدہ کہکشائیں،جو سائنسدانوں کے مطابق ہونی ہی نہیں چاہیے …

    اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ :

    اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ میں اس گروپ کی چیٹ اوپن کریں جس کو وہ چھوڑنا چاہتے ہیں اس چیٹ ونڈو میں اوپر گروپ کے نام پر کلک کرکے گروپ انفو میں جائیں گروپ انفو میں نیچے اسکرول کرنے پر ایگزٹ گروپ کا آپشن نظر آئے گا اور اس پر کلک کریں۔

    اس آپشن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے لکھا آئے گا کہ صرف گروپ ایڈمنز کو ہی آپ کے گروپ چھوڑنے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، پھر ایگزٹ گروپ پر کلک کردیں۔

    انتہائی نایاب ستاروں پر مبنی نظام دریافت

  • اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

    اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

    کراچی: پاک بحریہ نے 4 ارب روپے مالیت کی کرسٹل آئس پکڑ لی ، اسمگلرز بھی گرفتار کرلئے جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پاک بحریہ جہاز نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کے دوران 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کی،منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 4ارب روپے سے زائد ہے،گرفتار اسمگلرز اور ضبط منشیات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردیا گیا ہے،منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد،پشاور ، کراچی ،لاہور،دالبندین ،گوادراور کوئٹہ میں کی گئیں،مقدمات درج کر لئے گئے اسلام آباد موٹر وے کے قریب گاڑی سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی –

    پشاور سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام ،کار سے 12 کلو چرس برآمد کی ،جی ٹی روڈ پشاورکے قریب کارروائی میں ملزم سے 200 نشہ آور گولیاں اور ایک کلو چرس برآمد کی-

    ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ لاہور بینڈ روڈ بس اسٹاپ کے قریب پارسل سے بیڈ شیٹس میں جزب شدہ آئس برآمد ہوئی علاوہ ازیں کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری شیخوپورہ کا رہائشی مُلزم گرفتار کیا گیا-

    ترجمان کے مطابق گوادر نگور کے قریب کارروائی میں پلاسٹک کے کنستروں اور تھیلوں سے 90 کلو چرس برآمد ہوا کوئٹہ سریاب روڈ کے قریب 3 کلو افیون ، ایک کلو چرس ،ایک کلو آئس اور ایک کلو مشکوک مواد برآمد کیا گیا،دالبندین میں پہاڑی سلسلے میں کھودی گئی کھائی سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی-

  • مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ کیلئے رک گئی

    مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ کیلئے رک گئی

    مدینہ منورہ : مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مصروف پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔

    باغی ٹی وی: حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبوی ﷺ میں موجود تھے اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔


    مدینہ منورہ میں ریسکیو اور ریپڈ انٹروینشن ٹیم کو اطلاع ملی کہ مسجد نبوی کے صحن میں ایک 70 سالہ زائر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ تقریبا بے ہوش مریض کے لیے فوری طور پر ایمبولینس سروس فراہم کی گئی۔ مریض کارڈیک اریسٹ اور ریسپائریٹری اریسٹ کا شکار تھا۔

    مریض کو 10 منٹ سے زیادہ بجلی کے جھٹکوں کے ساتھ ساتھ اس وقت تک سی پی آر دیا گیا جب تک کہ دل کی دھڑکن بحال نہ ہوگئی مریض کو بعد ازاں ، علاج کرنے کے لیے الصافیہ سنٹر منتقل کیا گیا۔ جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے-

  • عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ناقابل سماعت قرار

    عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ناقابل سماعت قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے آفس اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے دیا-

    غلط بیانی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر شبلی فراز پر مقدمہ درج

    لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ بادی النظر میں عمران خان کے بیانات سپریم کورٹ کے جج کے بارے ہیں،ایسے میں درخواستیں ہائیکورٹ میں کیسے قابل سماعت ہیں-

    آفس ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا یا تھااور آفس ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اعتراض کیا گیا تھا کہ ججوں کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

    واضح رہے کہ درخواست گزار نے آفس ہائیکورٹ کے اعتراض کو چیلنج کیا تھا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے مشکور احمد کی اعتراض کی درخواست پر سماعت کی جس میں عمران خان کو فریق بنایا گیا درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہورہائیکورٹ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ،اپیل میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی-

    جنرل (ر ) باجوہ یا فیض حمید سے متعلق کوئی بات نہیں کی،سابق چیف …

    درخواست میں موقف تھا کہ عمران خان کی سربراہی میں عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر ججز کےخلاف مہم چلائی گئی لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد میں پیشی پر عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوئے لیکن سرکاری عمارتوں کو نقصان اور نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونا توہین عدالت ہے۔

    اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پر پلان کر کے حملہ کیا گیا جس کے ماسٹر مائنڈ عمران خان تھے، عمران خان نے عدلیہ کو پریشرائز کرنے کے لیے ورکرز کو جوڈیشل کمپلیکس بلایا درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے، عدالت عمران خان کو عدالت میں طلب کر کے جواب دہی کرے۔

    کوئٹہ میں دھماکا،6 افراد جاں بحق

  • غلط بیانی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر شبلی فراز پر مقدمہ درج

    غلط بیانی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر شبلی فراز پر مقدمہ درج

    لاہور: اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز سمیت ڈیڑھ سو نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو وارنٹ گرفتاری موصول کرانےکے لیے لاہور آنے والی اسلام آباد پولیس نے یہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کرایا –

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج

    ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری لے کر عمران خان نیازی کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ شبلی فراز نے غلط بیانی کرتے ہوئےکارِ سرکار میں مداخلت کی اور لکھ کر دیا کہ عمرن خان نیازی وہاں موجو دنہیں ہیں، اس موقع پرڈنڈوں سے مسلح 100 سے ڈیڑھ سو کارکنوں نے انہیں روکے رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر 373 محمد وسیم سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کیا گیا۔

    جنرل (ر ) باجوہ یا فیض حمید سے متعلق کوئی بات نہیں کی،سابق چیف

    ایف آئی آر میں مقدمہ درج کرنے کی وجہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی زمان پارک میں پریس کانفرنس اور اس کے باعث رش کی وجہ سے کینال روڈ بلاک ہونا لکھی گئی ہے، مزید یہ کہ فواد چوہدری نے فتنہ انگیزی اور اشتعال انگیزتقریر کی انہوں نے عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا، انہوں نے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔

    مقدمہ میں روڈ بلاک، دھمکیوں، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ فواد چوہدری نے ریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا بھی الزام لگایا۔

    رمضان المبارک میں قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری

  • جنرل (ر ) باجوہ یا  فیض حمید سے متعلق کوئی بات نہیں کی،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

    جنرل (ر ) باجوہ یا فیض حمید سے متعلق کوئی بات نہیں کی،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے جنرل (ر ) باجوہ یا جنرل فیض سے متعلق کسی بھی گفتگوکی تردید کر دی-

    باغی ٹی وی : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ جنرل (ر ) باجوہ یا فیض سے متعلق گزشتہ روز کوئی بات نہیں کی،جو صاحب بیان مجھ سے منسوب کر رہے ہیں وہ باز رہیں،میں نے اتنا کہا تھا کہ میں بے خوف آدمی ہوں-

    عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ صحافی نے بار بار پوچھا کہ کہا کہ کسی کے پریشر میں کیا،میں نے کہا میں کسی کا پریشر نہیں لیتا بلا خوف خطر فیصلے کرتا تھا،میں نے رکاوٹوں کوختم کرنے سے متعلق پاکستان میں احکامات دئیے تھے،اسلام آباد میں بڑے گھر والوں کے دفاتر کے پاس رکاوٹیں ختم کروائی تھیں-

    ثاقب نثار نے کہا کہ اس وقت جنرل فیض سربراہ تھے مجھ سے درخواست کرنےآئے تھےمیں نے واضح کہا تھا کہ پاکستان کے کسی حصے کو نوگو ایریا نہیں بننے دوں گا، اسلام آباد میں بھی راستہ کلیئر کروایا تھا،بڑے گھر والوں نے 10 یوم کی مہلت مانگی تھی، میں نے کسی کے دباؤ میں آکر فیصلے نہیں کیے،قانون کے آگے سب کو سرنگوں کیا، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا-

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات

    واضح رہے کہ نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں دو صحافیوں نے ثاقب نثار کی تضاد گفتگو کے بارے بات کی تھی، اینکرپرسن عادل شاہزیب نے کہا کہ انہیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میرا عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہے لیکن سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید سے رابطے کی تصدیق کی۔

    بعد ازاں صحافی زاہد گشکوری سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی عمران خان سے بھی بات ہو چکی ہے، عمران خان نے اپنے خلاف عدالتی کیسز میں مدد کیلئے ان سے رابطہ کیا تھا۔

    دریں اثنا نجی ٹی وی کے سینئر صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا تھا کہ جو شخص آج عدالتوں پر حملہ آور ہے وہ کبھی عدالتوں کا پسندیدہ رہا ہے، صرف ایک مقدمے کے علاوہ اسے ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ہی ملتا رہا ہے۔

    کوئٹہ میں دھماکا،6 افراد جاں بحق