Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • توشہ خانہ کیس،فیصلہ آ گیا، عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    توشہ خانہ کیس،فیصلہ آ گیا، عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست خارج کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا،

    اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ،حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کیا، درخواست مسترد کی جاتی ہے،عمران خان نے اس عدالت کا آرڈر کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا، عمران خان کو 28 فروری کو فرد جرم کیلئے طلب کر رکھا تھا،عمران خان کو ٹرائل آگے بڑھانے کیلئے طلب کیا جا رہا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہو رہے،عمران خان طلبی کے باوجود آج بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے،عمران خان آئندہ سماعتوں پر حاضری کی یقین دہانی کیلئے بھی آج پیش نہ ہوئے،

    تحریک انصاف نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ، وکلا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے،پی ٹی آئی کے وکلا نے درخواست کا مسودہ تیار کر لیا،لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی

    قبل ازیں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا ،سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے سینشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی

    عمران خان کے وکلا نے اسلام آباد کی سیشن عدالت سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی،عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی درخواست جج ظفر اقبال کی عدالت میں دائر کی گئی-

    مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

    عمران خان کے وکیل قیصر امام ، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔وکیل قیصر امام نے موقف دیا کہ پرائیویٹ کمپلیننٹ میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے لہٰذا عدالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیئے کہ 28 فروری کو صبح ہی عمران خان کے وکلا نے کہہ دیا تھا کہ وہ نہیں آئیں گے۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے آج ممکنہ طور پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا درخواست میں استدعا کی گٸی کہ عمران خان متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، عدالت پندرہ دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔ایڈووکیٹ اظہرصدیق کا کہناتھاعمران خان کی تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکردیں،رجسٹرارہائیکورٹ نے درخواستوں پر نمبر لگادیا ہے-

    واضح رہے کہ اسلام آباد کےایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 28 فروری کو توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کیس میں عدم حاضری پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وانٹ جاری کیے تھے۔

    لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا …

    28 فروری کو چیئرمین تحریک انصاف پر کیس میں فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن وہ عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے اس وارنٹ کا نوٹس دینے کل اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور گئی تھی جہاں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان بدنظمی ہوئی۔

    آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم ہے،انہیں نوٹس دے دیا گیا ہے اور پولیس انہیں گرفتار کرکے ہی واپس آئے گی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے پہنچی ہےعدالت کے وارنٹ میں واضح ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو 7 مارچ تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے-

    انتخابات 2023_2024 کی تیاریاں زور شور سے جاری

  • لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا

    لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا

    لاہور ہائیکورٹ آفس نے عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا-

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردیں-

    مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

    لاہور ہائی کورٹ آفس نے کہا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں میں کچھ دستاویزات نہیں لگائی گئیں لاہور ہائی کورٹ آفس کی جانب سے دستاویزات درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق اسلام آباد کے دو مقدمات میں دیگر ملزمان کی حفاظتی ضمانت کے فیصلے کی کاپی نہیں لگائی گئی،اسلم اقبال اور فرخ حبیب نے حفاظتی ضمانت کروائی تھی،ملزمان کی حفاظتی ضمانت کے فیصلہ کی کاپی عمران خان کے کیسز کے ساتھ لگائی جائے-

    یاد پرے کہ عمران خان نے اسلام آباد تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا-

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر سیشن کورٹ اسلام آباد کی ہدایت پر عمران خان کا وارنٹ لےکر ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی تھی تاہم عمران خان گرفتار نہ ہوسکے۔

    رانا ثنا اللہ کا وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس کے علاوہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ پر تحریک انصاف کے دھاوے کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائرکی گئی ہیں تاہم درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ آفس نے اعتراض لگادیا ہے۔

  • مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

    مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ایک اور درخواست دائرکردی گئی۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کےلیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے –

    رانا ثنا اللہ کا وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، اس لیے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    درخواست میں کہا گیا ہےکہ مریم نواز پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتی ہیں، انہیں خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے الفاظ کا چناؤ درست نہیں کیا۔

    گزشہ ماہ مریم نواز کی جانب سے مبینہ طور پر سپریم کورٹ کے ججز کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش پر ایک وکیل نے ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

    میرا وٹس اپ ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہوگی،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

    درخواست گزار ایڈووکیٹ شاہد رانا نے موقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ نے سرگودھا میں حالیہ جلسہ عام کے دوران اپنی تقریر میں عدالت عظمیٰ کے ججز کے خلاف ’توہین آمیز‘ الفاظ استعمال کیے تھے تمام ٹیلی ویژن چینلز اور پرنٹ میڈیا نے مدعا علیہ کی تقریر نشر کی۔

    درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مریم نواز نے آئین کے آرٹیکل 204 (2) (b) اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے آرٹیکل 2(c) کے تحت عدالت کی توہین کی ہےمدعا علیہ جج یا عدالت کی مبینہ بدانتظامی کا پرچار نہیں کر سکتیں لیکن آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کر کے صدر یا سپریم جوڈیشل کونسل کو مطلع کر سکتی ہیں۔

    انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مریم نواز کو طلب کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت …

  • رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری، درخواست واپس لینے کی بنا پرناقابل سماعت قرار

    رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری، درخواست واپس لینے کی بنا پرناقابل سماعت قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنا پر ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی،

    لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسی بات نظر نہیں آ رہی کہ آرڈر ختم کریں جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی تفتیش انویسٹی گیشن افسر نے کرنا تھی قانون موجود ہے آپ تفتیش تبدیلی کی درخواست دے سکتے ہیں تفتیش کے بغیر تفتیشی رپورٹ بنائے گا تو وہ بے معنی ہو گی جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا تفتیشی پر ممانعت تھی کہ وہ مقدمہ کی تفتیش نہ کرتا

    دوران سماعت وکیل رانا ثنا اللہ نے عدالت میں کہا یہ دفعات صرف مرکزی اور صوبائی حکومت لگا سکتی ہیں دو رکنی بنچ نے درخواست واپس لینے کی بنا پر ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی

    قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر ) نذیر احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    گزشتہ ہفتے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثنا اللہ کے خلاف درج ایک مقدمے میں ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔عدالت نے پولیس کو رانا ثنا اللہ کو 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    زمان پارک فحاشی کا اڈہ بن گیا،یاسمین راشد کی ایک اور آڈیو لیک،تحریک انصاف کا …

    رانا ثنا اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت

  • عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

    عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ دوروز سے میرا وٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے ، ابھی تک ریکور نہیں ہوا-

    باغی ٹی وی :سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خدشہ ہے کہ میرے موبائل ڈیٹا کو کسی خاص مقصد کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے، میرا وٹس اپ ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہوگی، اس سے قبل بھی میری مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر ایک آڈیو بنائی گئی تھی-

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کسی کی نجی زندگی میں مداخلت چوری کے زمرے میں آتا ہے، آج کل عدالتی فیصلوں پر وہ بات کر رہے ہیں جنہیں قانون کی زبر زیر معلوم نہیں،جو شخص آج عدالتوں پر حملہ آور ہے وہ کبھی عدالتوں کا پسندیدہ رہا ہے،صرف ایک مقدمہ کے علاوہ اسے ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ہی ملتا رہا ہے-

    ثاقب نثار نے کہا کہ جب چیف جسٹس نہیں بنا تھا تو نواز شریف نے مختلف حلقوں میں کہنا شروع کیا کہ یہ اپنا چیف ہے،میں نے پانامہ کیس میں خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا،نااہلی کیس میں معیاد سے متعلق اوپن نوٹس کردیا تھا کہ جو بھی معاونت کرنا چاہے کرےنااہلی کی معیاد کا تقرر آئین قانون کی روشنی میں کیا-

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا، اسے سیاسی رنگ دیا گیا،عمران خان کو 3 نکا ت پر صادق اور امین قرار دیا تھا،اکرم شیخ نے عمران خان سے متعلق 3 نکات لکھ کر دئیے کہ ان پر فیصلہ کیا جائےتینوں نکات پر عمران خان صادق اور امین ثابت ہوئے تھے-

    ثاقب نثار نے کہا کہ پی کے ایل آئی کی فرانزک رپورٹ کا اگر کوئی جائزہ لے تو سر پکڑ کر بیٹھ جائے،پی کے ایل آئی کے سربراہ کو ایک پیر کے کہنے پر لگایا گیا ی کے ایل آئی کے سربراہ کو ایک پیر کے کہنے پر لگایا گیا،پی کے ایل آئی گیا تو ہر طرف شہباز شریف کی تصویریں لگی تھیں، بچوں کی رول نمبر سلپ تک شہباز شریف کی تصاویر لگا کر تشہیر کی جاتی تھی، میں نے ذاتی تشہیر پر شہباز شریف اور پرویز خٹک سے رقم نکلوا کر قومی خزانے میں جمع کروائی۔

    سابق چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے نااہلی کیس میں معیاد سے متعلق اوپن نوٹس کردیا تھا کہ جو بھی آکر معاونت کرنا چاہے کرئے، جہانگیر ترین عدالتی کاروائی کا حصہ بنے جبکہ نواز شریف نے نوٹس وصول کیا لیکن کارروائی میں شامل نہیں ہوئے، نااہلی کی معیاد کا تقرر آئین قانون کی روشنی میں کیا۔

    ملک کے مسائل کا حل الیکشن میں ہے، 2018میں بھی الیکشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں جسے ناکام بنایا تھا گواہ بابر یعقوب ہیں-

    انہوں نے کہا کہ میں نے سانگھڑ کا دورہ کیا تو راستے میں میری گاڑی روک کر کہا گیا کہ آپ پر حملے کی تیاری ہے، مجھے کہا گیا کہ دورہ ملتوی کر کہ واپس چلیں جان کو خطرہ ہے، میری اہلیہ ساتھ تھیں، میرا جواب تھا کہ اگر میں مرگیا تو شاید میرا مرنا انقلاب لے آئے، میں نے وہ دورہ کیا 10 ارب کا پراجیکٹ تھا جو دورے کے بعد 10 کروڑ میں مکمل ہوا، وہاں جو پانی انسانوں کو مہیا کیا جا رہا تھا وہ خود پیا، اس وقت کے وزیر اعلی کو کہا کہ ایک گلاس پیو تو اس نے کہا کہ میرے مثانے کا سخت پرابلم ہے۔

    سابق چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میں نے انور مجید سمیت سب طاقتوروں کو قانون کے تابع کیا، میری زندگی کا مقصد اس بابے کی زندگی کی پیروی کرنا ہے جسے بہت کم وقت ملا، اس بابے نے پاکستان سے عشق کیا، دکھ ہے کہ اسے وقت بہت کم ملا، اس بابے نے اپنی فیملی اور جان تک کی قربانی دی جس کا کوئی دین نہیں۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملک کی بقاء کے لیے جوفیصلے کیے ان پر عملدرآمد کیوں نہیں کرتے؟ میں نے غلط فیصلے کیے ہوں گے،میں اب کسی کو انٹریو نہیں دوں گا،میرے مرنے کے بعد ایک کتاب شائع ہوگی جس میں تمام حقائق ہوں گے، 1997سے لے کر چیف جسٹس کے عہدے تک کی ساری کہانی لکھوں گا-

  • لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

    لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

    لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کے منتظمین نے مارچ کی اجازت نہ دیے جانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت سے معذرت کرلی۔

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت

    جسٹس مزمل اختر نے درخواست دوسرے بینچ کے سامنے لگانے کی سفارش کی ہے اور فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔

    واضح رہے کہ ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے عورت مارچ کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس پر عورت مارچ کے منتظمین نے کل ہی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تھا تاہم گزشتہ روز پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ نگران حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے اور 8 مارچ کوعورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، خواتین کا تحفظ کریں گے اور مارچ کو سیکیورٹی دی جائےگے عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کردیئے ہیں-

    دوسری طرف عورت مارچ کے منتظمین کی تیاریاں بھی جاری ہیں اس سال عورت مارچ ناصر باغ کے قریب منعقد ہوگا جس میں سول سوسائٹی، ٹرانس جینڈر کمیونٹی سمیت خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم این جی اوز کے رہنما اور کارکنان شریک ہوں گے۔

    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل …

    عورت مارچ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مزدوروں چاہےوہ فیکٹریوں، کھیتوں یا گھروں میں کام کرتے ہیں یا پھر صفائی و ستھرائی کے عملے کے طور پر گھریلو ملازمین ہیں، انہیں اپنے اور اپنے خاندان کے لیے محفوظ ربائش معیاری تعلیم اور سستی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کیلئے مناسب اجرت دی جائے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پہلے قدم کے طور پر ہم تمام شعبوں میں کم از کم اجرت کے فوری نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں اور ان تمام عناصر کے لیے جو اس سے انکار کرتے ہیں قانون کے تحت جرمانہ کا مطالبہ کرتے ہیں ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں فوجی اخراجات میں کمی کی جائے اور پہلے قدم کے طور پر فوج کے محکمہ کی غیر جنگی کٹوتیاں کی جائیں جیسا کہ گولف کلب، گیٹڈ ہاؤسنگ اسکیموں اور اس طرح کے شاہانہ اخراجات ہیں جن میں ٹیکس دہندگان کا پیسہ ضائع ہو رہا ہے۔

    چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر ) نذیر احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

  • چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر ) نذیر احمد  کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر ) نذیر احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل(ر ) نذیر احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کے جوائنٹ سیکرٹری نے جاری کیا۔

    نوٹیفکیشن کےمطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا،سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا تھا کہ میں نے کچھ دن پہلے استعفیٰ دیا تھا اور مجھے کچھ چیزوں کے بارے میں کہا گیا جو مجھے قبول نہیں تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے بتایا کہ میں شرائط کےساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتا، میرا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے اور ہمارا اختتام اچھے موڑ پر ہوا ہے، وزیراعظم نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا، میری بھی ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

  • نامور ادیبہ ، شاعرہ  ، افسانہ نویس اورکالم نگار نیر رانی شفق صاحبہ کا یوم پیدائش

    نامور ادیبہ ، شاعرہ ، افسانہ نویس اورکالم نگار نیر رانی شفق صاحبہ کا یوم پیدائش

    خفی لفظوں سے لکھی درد کی تحریر ہوتی ہے
    یہ عورت ہر طرح سے مرد کی جاگیر ہوتی ہے

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    دو بار صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف ادیبہ،شاعرہ، افسانہ نویس اور کالم نگار محترمہ نیر رانی شفق صاحبہ 6 مارچ 1969 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئیں ۔ ۔وہ تین بہنیں اور چار بھائی تھے جن میں سے ایک بہن نرگس محبوب اور ایک بھائی ذوالفقار غازی صاحب کا انتقال ہو چکا ہے ۔

    نرگس محبوب صاحبہ میجر راشد صاحب کی اہلیہ اور راول پنڈی ہائی اسکول میں ہوم اکنامکس کی ٹیچر تھیں جبکہ ذوالفقار غازی صاحب ایک معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت اور سابق سٹی کونسلر تھے ان کے بڑے بھائی منصور غازی صاحب سمال انڈسٹریز پنجاب کے ریجنل ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں اور چھوٹے بھائی ارشد غازی ایک پرائیویٹ کمپنی میں اعلی عہدے پر فائز ہیں ان کی ایک بہن نیلوفر صاحبہ ڈیرہ غازی خان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد اظہر ثاقب صاحب کی شریک حیات ہیں ۔

    نیر رانی شفق صاحبہ کے والد صاحب کا نام محبوب الاہی اور خاوند محترم کا نام مختار بلوچ ہے جو کہ سوشل سیکوریٹی آفیسر ہیں اور ماشاء اللہ یہ 3خوب صورت بچوں کے باپ ہیں۔ جبکہ خود نیر رانی صاحبہ ڈویژنل پبلک اسکول اینڈ کالج ڈیرہ غازی خان میں بحیثیت لیکچرر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں ۔
    ان کی اب تک 7 کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں 1۔ وطن خوشبو (صدارتی ایوارڈ )2۔ ضیائے وطن (صدارتی ایوارڈ )3۔ کھٹے میاں میٹھے میاں ( بچوں کی کہانیوں پر مشتمل ) 4۔ شفق رنگ کہانیاں ( افسانے اور ناولٹ) 5 ۔ شفق رنگ تقاریر۔ 6 شفق رنگ مضامین ( ادبی مضامین اور انشائیے 7 ۔ شنگرفی شام کے دکھ ( شعری مجموعہ ) ۔

    نیر رانی صاحبہ نے "آنچل” کے نام سے ایک علمی اور ادبی تنظیم کا قیام عمل میں لایا۔ ڈیرہ غازی خان میں پہلی بار (آنچل) کے پلیٹ فارم پر خواتین کو یکجا کیا اور اس تنظیم کے زیر اہتمام بے شمار مشاعرے و دیگر علمی اور ادبی تقریبات کا انعقاد کیا بعد ازاں انہوں نے ” دریچہ”_ کے نام سے ایک اور تنظیم کی بنیاد ڈالی ۔ ان کی شاعری میں امید، خواہش ، دکھ ،درد، اورجذبہ حب الوطنی کا اظہار ہوتا ہے اور یہ بھی کہ وہ غم دوراں ، غم روزگار اور غم جاناں کی شاعرہ کے طور پر سامنے آتی ہیں ۔ غم دوراں یا ملکی حالات کی عکاسی ان کی شاعری سے اس طرح ہوتی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کیسے کوئی بات کرے اب تعزیریریں ہیں سوچوں پر
    امن کو یوں محکوم کیا
    حاکم نے لب سلوائے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لاشے گرے زمیں پر تو اختر بھی رو پڑے
    اب کے تو میرے شہر کے پتھر بھی رو پڑے
    ٹوٹی ہیں کن سہاگنوں کی حیف چوڑیاں
    ماوٴں کی گود اجڑی مقدر بھی رو پڑے

    دریا ندیوں اور جھیلوں سے
    بس اپنا رزق کماتے ہیں
    بس تان کے "شفق” کی چادر
    سر ساحل ہی سو جاتے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نیر رانی شفق صاحبہ نے اپنی شاعری میں خواتین کی بہترین انداز میں نمائندگی اور ان کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کبھی شوہر کے آنگن میں کبھی بے گور اسیری میں
    گزاری زیست ہم نے کاٹ کر اپنی زبانوں کو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پڑی ہے پائوں میں زنجیر رشتوں اور رواجوں کی
    قفس میں قید والوں سے رضا کی بات مت کرنا
    یہی ہے رہبری تو رہزنی پھر کس کو کہتے ہیں
    جو سب کچھ لوٹ لے اس رہنما کی بات مات کرنا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    خفی لفظوں سے لکھی درد کی تحریر ہوتی ہے
    یہ عورت ہر طرح سے مرد کی جاگیر ہوتی ہے
    وہ جس کی آنکھ میں محرومیاں بستی ہیں صدیوں سے
    وہ خود کتنے ہی رشتوں کی مگر زنجیر ہوتی ہے

    نکل کر خلد سے بھی تو زمیں کوئی نہیں اس کی
    زمیں زادی کی بھی دیکھو عجب تقدیر ہوتی ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    عید جیسے پرمست تہوار کی مناسبت سے وہ اپنی سکھیوں اور سہیلیوں کو کچھ اس طرح یاد کرتی ہیں ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تحفہ عید سکھی تجھ کو نرالہ بھیجوں
    بہر تزئین گلو چاند کا ہالہ بھیجوں
    چوڑیاں کانچ کی اور کلیوں کے گجرے لے کر
    وہی کنگن وہی پائل گل و لالہ بھیجوں
    میں نے جھولی تھیں ترے سنگ جو پینگیں برسوں
    ساتھ پینگوں کے شرارت کا حوالہ بھیجوں
    دستکیں دیتا ہے بچپن کا زمانہ دل پر
    وہ کھلونے وہی گڑیا وہی مالا بھیجوں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نیر رانی صاحبہ اپنی قلبی واردات کا اظہار بھی نہایت خوب صورتی کے ساتھ کرتی ہیں ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تو مری آنکھ کے دریا کو حیرت سے نہ دیکھ
    سبھی دریاؤں کو لگتے ہیں سمندر اچھے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس کی پرشوق نگاہوں سے سجا کرتی تھی
    وہ گیا ہے تو کبھی خود کو سنوارا بھی نہیں
    اجڑے ہیں کیسے کوچہ و بازار مصر کے
    یوسف کا آج کوئی خریدار بھی نہیں
    نیند ظالم تھی کہ روٹھی رہی شب بھر مجھ سے
    چاندنی رات میں وہ بھی کہاں سویا ہوگا

    کبھی فصل گل کا حسیں سماں کبھی سردیوں کی اداس شب
    تھیں محبتوں پہ جوانیاں مرے ہمسفر مرے ہم نفس
    کبھی رات بھر یونہی جاگنا کبھی چونکنا یونہی بے سبب
    تھیں وہ خوب تر پریشانیاں مرے ہمسفر مرے ہم نفس

  • زمان پارک فحاشی کا اڈہ بن گیا،یاسمین راشد کی ایک اور آڈیو لیک،تحریک انصاف کا گھناؤنا چہرہ سامنے آ گیا

    زمان پارک فحاشی کا اڈہ بن گیا،یاسمین راشد کی ایک اور آڈیو لیک،تحریک انصاف کا گھناؤنا چہرہ سامنے آ گیا

    لاہور: پی ٹی آئی کارکن اورسنئیر رہنما یاسمین راشد کی نوشین نامی پی ٹی آئی کارکن کے ساتھ ایک مبینہ آیڈیو لیک ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی کا گھناؤںا چہرہ سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کا رکن نوشین یاسمین راشد سے کہتی ہیں کہ آپ سے ڈسکشن کرنی تھی لیڈیز کو رات گئے تک زمان پارک میں نہیں رکنا چاہیئے-

    یہ آتی ہی شام کو ہیں دن کو آتی ہی نہیں اور پھر یہ ساری رات 1 ڈیڑھ 2 بجے تک مردوں کے خیموں میں گھسی رہتی ہیں،میں نے آج ان کی حوصلہ شکنی کی تو میرے خلاف محاذ بنا دیا گیا-


    جس پر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ کرنے دو نوشین انہیں جو کرتی ہیں،تم اس سب کے لئے ذمہ دار نہیں ہو کرنے دو جو کرتی ہیں کوئی ایسی بات نہیں-

    نوشین نے کہا کہ آپ نے کہا تھا نا کہ 10 بجے کے بعد عورتیں نا رکیں،ڈاکٹر یاسمین کہتی ہیں کہ اگر وہ رکیں تو اپنے رسک پر رکیں ہماری طرف سے نہ رکیں اس کے باوجود بھی رکتی ہیں تو کوئی مسئلہ ہوا تو ان کا ہو گا آپ نے تو ان کو روکا اور پیغام پہنچا دیا اس کے باوجود کوئی مسئلہ ہوا تو وہ خود ذمہ دار ہوں گی-

    نوشین نے کہا کہ دن میں کوئی ڈیوٹی نہیں دیتا سب کو ایٹریکشن ہوتی ہے کہ رات کو جائیں،یاسمین راشد نے کہا کہ چھوڑو ان کو جو جس وقت آنا چاہے آئے عورتیں جب چاہیں آئیں تھوڑی بہت عورتیں دن کو بھی ضرور ہونی چاہیئں-پی ٹی آئی کاکارکن نوشین کہتی ہیں تھوڑی ہوتی ہیں نا آپا کوئی تھوڑا بہت ڈسپلن بھی کرنا ہے کہ نہیں ،یاسیمن راشد کہتی ہیں جو کرتی ہیں کرنے دو بیٹا بس تم اتنی مہربانی کرنا کہ ان کے پاس حاضری لگوا دیا کرو،تم چھوڑو فکر نا کرو جو جس وقت آنا چاہے آئے،تم میری طرف سے انہیں تسلی دے دینا کہ میں حاضری لگانے آئی ہوں اور تم لوگوں کے ساتھ ہوں-

  • ’سلو بھیا سے بہت ڈر لگتا ہے، صبا قمر کی سلمان خان سے متعتلق تبصرہ، ویڈیو

    ’سلو بھیا سے بہت ڈر لگتا ہے، صبا قمر کی سلمان خان سے متعتلق تبصرہ، ویڈیو

    پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بالی ووڈ اسٹارسلمان خان سے متعلق کیے گئے تبصرے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : صبا قمر نے 2015 میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی جہاں میزبان نے بالی ووڈ اداکاروں کی تصاویر دکھا کر ان کی رائے مانگی تھی اداکارہ صبا قمر کی بھارتی اداکاروں سے متعلق تبصرے کا پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

    پٹھان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کا ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا

    شو میں سلمان خان سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے صبا قمرکا کہنا تھاکہ ’سلو بھیا سے بہت ڈر لگتا ہے، بہت چھچھورے ہیں آپ، کوریوگرافر کا کوئی بھی اسٹائل نہیں ہے ان میں اور کچھ اپنا ہی نکال لیتے ہیں‘۔

    ریتھک روشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ دو بچوں کا باپ نہیں چاہیے مجھے، اگر شادی نہ بھی ہوئی ہوتی ان کی تو بھی یہ میرے ٹائپ کا نہیں ہے۔

    شو میں میزبان نے عمران ہاشمی کی تصویر دکھائی جس پر اداکارہ نے کہا کہ ان کے ساتھ فلم کرنی ہے جس پر صبا قمر کہتی ہیں کہ میں نہیں چاہتی مجھے منہ کا کینسر ہو۔

    سلمان خان کی نئی فلم کا گیت بلی بلی ریلیز

    رنبہر کپور کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا یہ میرے ٹائپ کے ہیں اور یہ مجھے واقعے چاہیئے تاہم بعد میں کہا کہ ان کا دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ریلیشن ہے تو یہ بھی نہیں-

    رتیش دیش مکھ کی تصویر پر اداکارہ نے کہاکہ وہ پاکستان میں اچھا کام کر رہی ہیں اور اے کلاس کی ایکٹریس ہیں تو انہیں بالی ووڈ میں بھی اے کلاس کے ایکٹریس ہی چاہیئں-

    ارشد وارثی اور ماریہ پر ہیرا پھیری کا الزام ، پیسے ضبط کر لئے گئے