Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ڈرپ کی بجائے اینٹی بایوٹکس کھانا زیادہ مفید،تحقیق

    ڈرپ کی بجائے اینٹی بایوٹکس کھانا زیادہ مفید،تحقیق

    واشنگٹن: ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرپ کی بجائے اینٹی بایوٹکس کھانا زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے-

    باغی ٹی وی: ماہرین نےایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ اینٹی بایوٹکس ادویہ اگر ڈرپ یا انجیکشن سے دینے کی بجائے کھلائی جائیں تو اس سے مریضوں کو ہسپتال میں رکنے کا وقفہ کم کیا جاسکتا ہے، مریض تیزی سے تندرست ہوسکتا ہے اور ہسپتال کا خرچ کم کیا جاسکتا ہے۔

    ہر آدھے گھنٹے میں تین منٹ کی چہل قدمی خون میں شوگر کی سطح کو …

    نمونیا کے مریض اگر انجیکشن کی بجائے اینٹی بایوٹکس ادویہ کھائیں تو وہ نہ صرف تیزی سے ٹھیک ہوسکتے ہیں بلکہ اضافی اخراجات بھی کم کرسکتے ہیں اس ضمن میں انفیکشیئس ڈیزیزز سوسائٹی آف امریکا (آئی ڈی ایس اے) نے بڑے پیمانے پر مطالعہ کرکے یہ بات کہی ہے۔

    ماہرین نے ذیابیطس پھیلنے کی اہم وجہ دریافت کر لی

    ماہرین نے 2010 سے 2015 تک امریکا بھر کے 642 ہسپتالوں کا جائزہ لیا گیا ہے جن مریضوں نے مرض کی تشخیص سے تین دن کے اندر اندر منہ سے ادویہ کھانا شروع کیں انہیں جلد عمل کرنے والےمریضوں میں شامل کیا گیااس طرح دیر سے رجوع کرنے والے مریضوں کی صحت، ہسپتال میں رہنے کے دورانیے ، آئی سی یو میں پہنچنے کے واقعات اور اموات کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔

    دہی پر کی گئی نئی تحقیق میں دہی کے مزید حیران کن فوائد سامنے آ …

    تحقیق میں معلوم ہوا کہ منہ سے اینٹی بایوٹکس کھانے والے افراد جلدی تندرست ہوئے اور ہسپتال سے اپنے گھر بھی جلد ہی روانہ ہوئے ماہرین نے کہا ہےکہ دنیا بھرمیں بالخصوص نمونیا کےمریضوں کے لیےنیا ضابطہ متعارف کیا جائے کہ وہ اینٹی بایوٹکس لگوانےکی بجائے کھانے کی جانب راغب ہوں۔

    کھانا پکانے کے دوران کی جانیوالی 7 معمولی غلطیاں جو صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ …

  • مسجد اور قبرستان انتظامیہ نے خواجہ سرا کی لاش کی تدفین سے انکار کر دیا

    مسجد اور قبرستان انتظامیہ نے خواجہ سرا کی لاش کی تدفین سے انکار کر دیا

    کراچی شہر قائد میں مسجد اور قبرستان انتظامیہ نے خواجہ سرا کی لاش کی تدفین سے انکار کر دیا۔

    باغی ٹی وی: شہر قائد میں واقع مسلم آباد سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خواجہ سرا نور جمعے کے روز خراب صحت کے باعث انتقال کر گئی تھیں خواجہ سراؤں کے حقوق کی کارکن حنا بلوچ نے اپنے انسٹاگرام پر نور کی تدفین اور اس کے انتظامات کے متعلق آنے والی درپیش مشکلات بتائیں انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں اور لکھا کہ میں نے محسوس کیا کہ سکون سے مرنا بھی ایک اعزاز ہے۔

    سویڈن کا تحقیقی راکٹ تکنیکی خرابی کےباعث ناروے میں جا گرا

    حنا بلوچ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ چاند رات کو شہر کے ایک کونے میں اپنے گھر پر مرنے والے شخص کی موت کو سرکاری اسپتال سے تصدیق کروانا تقریباً ناممکن اور مایوس کُن تھا جہاں ایمبولینس بھی لاش کو لینے نہیں آرہی تھی اور جسم پہلے ہی گلنا شروع ہو چکا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ خواجہ سرا خاندانی نظام میں نور کے چیلے، شاگرد یا بچے نے اس کے رشتہ داروں سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے نور کے جنازے میں آنے سے انکار کردیا تھا محلے کی مسجد اور قبرستان کا عملہ نور کی خواجہ سرا شناخت کی وجہ سے نماز جنازہ ادا کرنے اور تدفین سے انکار کر دیا-

    دنیا کے تین صدیوں پرانے اخبار کی اشاعت بند کرنے کا اعلان

    حنا بلوچ نے مدد کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا جو مدد کے لیے تیار تھے، لیکن آگے بڑھنے سے پہلے انہیں پولیس کی تصدیق کی ضرورت تھی کاغذی کارروائی کروانے کے لئے حنا بلوچ مومن آباد تھانے پہنچی تاہم پولیس نے اسپتال سے موت کی تصدیق سمیت مزید کاغذی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    حنا کے مطابق انہوں نے شہزادی رائے کو مدد کے لیے فون کیا، کیونکہ وہ سندھ پولیس کے لیے ٹرانس جینڈر نمائندہ ہیں اور ان کے سینئر پولیس افسران سے رابطے ہیں شہزادی رائے کو کال کرنے کے بعد پولیس نے حنا بلوچ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اجازت نامہ جاری کیا اور ایک فرانزک ٹیم نور کے گھر بھیجی۔ بعد ازاں لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تدفین کے لیے لے جایا گیا۔

    حنا کے مطابق نور کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر سے تھا لیکن ان کے خاندان نے انہیں اپنی زندگی کے اوائل میں ہی چھوڑ دیا تھا، اور ان کی تمام زمینوں پر قبضہ کر لیا تھانور کراچی کے اورنگی ٹاؤن مسلم آباد میں کرائے کے ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتی تھیں، پاکستان میں بہت سے خواجہ سراؤں کی طرح ان کی آمدنی کا ذریعہ بھی جشن کے اوقات میں لوگوں کے گھر جا کر دعائیں دینا اور بدلے میں پیسے وصول کرنا تھا 2016 سے چیک اپ کے لیے اسپتالوں میں جا رہی تھی۔ وہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس میں مبتلا تھی

    معروف امریکی اینکرجیری اسپرنگر79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

  • لاہور: مارکیٹوں اور شادی ہالز کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم

    لاہور: مارکیٹوں اور شادی ہالز کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم

    لاہور: ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے شہرکی تمام مارکیٹوں اور شادی ہالوں کو رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئےہیں-

    باغی ٹی وی : ڈی سی لاہور کے جاری کردہ احکامات کے تحت لاہور میں واقع تمام ریسٹورنٹس اور کیفے رات گیارہ بجے تک بند کردیئے جائیں گے جبکہ ہوم ڈیلیوری سروسز بھی ساڑھے 12 بجے بند کرنی ہوں گی مارکیٹوں، ہوٹلوں، شادی ہالوں اور ریسٹورنٹس کے لیے اعلان کردہ اوقات کار پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

    پنجاب اسمبلی کےعام انتخابات،مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت لیگی رہنماؤں کو آزاد حیثیت سے …

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نئے قومی بچت پلان کے تحت مارکیٹوں کو شب 8 بجے بند کرنے اور ورک فرام ہوم کی بھی تجاویز دی گئی تھیں۔ تاجروں اورشادی ہالز مالکان کی جانب سے ان تجاویز کی مخالفت بھی کی گئی تھی۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ سرکاری اداروں کے بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائے جائے گی۔ اس منصوبے سے سالانہ 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔پلان فوری طور پر نافذ کیا جائے گا پاکستان کی روٹین ساری دنیا سے مختلف ہے، یہاں مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس ایک دو بجے تک کھلے رہتے ہیں۔ دفاتر کا بھی یہی حال ہے-

    ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے،عمران خان

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے، ہماری عادات و اطور باقی دنیا سے مخلتف ہیں۔ یکم جولائی کے بعد بجلی سے چلنے والے پنکھے تیار نہیں کیے جائیں گے۔ ہم گرمیوں میں 29 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔ 17 ہزار میگاواٹ بجلی سردیوں کی نسبت زیادہ استعمال کرتے ہیں ، سردیوں میں ہم 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ گرمی سے بچنے کے لیے ہم 18 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں جس میں سے صرف پنکھے 12 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، پروگرام بنا رہے ہیں کہ بجلی کا استعمال نیچے لائیں، ہم ایک پروگرام پر عمل کررہے ہیں کہ پنکھوں میں بجلی کا استعمال کم کیا جائے۔

    پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر …

    انہوں نے کہا ہے کہ یکم فروری کے بعد پرانی طرز کے بلب تیار نہیں ہوں گے۔ اس سے 22 ارب روپے کی بچت ہوگی جب کہ تمام سرکاری ادارے بجلی کی بچت کےلیے ایفیشیئنٹ آلات لگائیں گے، غیر مؤثر آلات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

  • سینئیر سیاستدان رضا ہارون کی والدہ انتقال کر گئیں

    سینئیر سیاستدان رضا ہارون کی والدہ انتقال کر گئیں

    کراچی: سینئیر سیاستدان رضا ہارون کی والدہ انتقال کر گئیں-

    باغی ٹی وی: رضا ہارون کی والدہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے سنئیر صحافی مبشر لقمان نے بھی رضا ہارون کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا-

    پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر …


    انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ رضا ہارون بھائی کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ تمام گھر والوں کے صبر عطا فرمائے-

    پنجاب اسمبلی کےعام انتخابات،مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت لیگی رہنماؤں کو آزاد حیثیت سے …

    محمدرضا ہارون ایک پاکستانی سیاست دان ہیں رضا ہارون نے 1987ء میں متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کی اور لندن میں 1994ء آپریشن کلین-اپ کے بعد لندن چلے گئے۔ 2007ء میں، پاکستان واپس آئے اور صوبائی اسمبلی کے رکن متحدہ قومی مومنٹ کے ٹکٹ پر حلقہ پی ایس۔115 (کراچی) 2008ء میں منتخب ہوئے –

    2009ء میں سندھ کے صوبائی وزیر بطور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے خدمات انجام دیں مارچ 2016ء میں، متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر سید مصطفیٰ کمال کی نئی سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی-

    ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے،عمران خان

  • ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے،عمران خان

    ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے،عمران خان

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کل ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ہے۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کل میں ایک نہایت مضحکہ خیز مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گاجس سے اب یہ پوری طرح ثابت ہوتا ہےکہ ہم واقعتاً جنگل کےقانون کے شکنجے میں ہیں۔ملک کے اس طاقتور اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھنےوالےطبقےنے”توہینِ ڈرٹی ہیری“ اور ”توہینِ سائیکوپیتھ“ کی پاداش میں میرے خلاف پاکستان سے غداری کا مقدمہ قائم کردیا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ یا یوں سمجھ لیجئےکہ محض حوالے کے طور پر کسی شخص کے بارے میں ڈرٹی ہیری اور سائیکوپیتھ جیسی تعبیرات کے استعمال پر (توہینِ ڈرٹی ہیری اور توہینِ سائیکوپیتھ کی پاداش میں) مجھ پر پاکستان سے غداری کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔


    پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں عمران خان بغاوت پر اکسانے کے کیس میں عبوری ضمانت کیلئے کل اسلام آباد آئیں گے، عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے حاصل کردہ حفاظتی ضمانت 26 اپریل کو ختم ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عدالت پیشی پر مؤثر سکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے، ایف آئی آر قانون کے مطابق درج ہوتی ہیں جن کا فیصلہ عدالت کرتی ہے قانون کی نظر میں کسی کو کوئی امتیازی حیثیت حاصل نہیں، امید ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی عدالت پیشی پرقانون کا احترام کریں گے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف مجسٹریٹ کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

  • پنجاب اسمبلی کےعام انتخابات،مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت لیگی رہنماؤں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشانات الاٹ

    پنجاب اسمبلی کےعام انتخابات،مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت لیگی رہنماؤں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشانات الاٹ

    پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا معاملہ،پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے پر لیگی رہنماؤں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے-

    باغی ٹی وی:ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو تندور کا نشان الاٹ کیا گیا حمزہ شہباز کو کشتی اور مور، عطاء تارڑ کو انتخابی نشان جھولا الاٹ کیا گیا جبکہ لیگی رہنما رانا مشہود کو مینار،غزالی سلیم بٹ کو جیب اور سیف کھوکھر کو ٹریفک سگنل الاٹ کیا گیا-

    پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر …

    واضح رہے کہ 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے شریف خاندان نے کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ ہی نہیں دیا،مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع نہیں کروائے تھے جس کا مطلب اگر انتخابات ہوتے ہیں تو پارٹی کے پاس دو راستے ہوں گے، یا تو اس عمل کا بائیکاٹ کرے یا امیدواروں کو اپنی حمایت کے ساتھ آزادانہ طور پر الیکشن لڑنے کے لیے کہے۔

    مسلم لیگ (ن) نے خواہشمند امیدواروں کہا کہ چونکہ مئی میں پنجاب کے انتخابات مشکوک لگ رہے ہیں اس لیے انہیں پارٹی ٹکٹوں کی فکر نہیں کرنی چاہیےذرائع نےکہاتھا کہ اس کے علاوہ وفاقی اتحاد میں شامل جماعتیں اپنے مؤقف پر متفق ہیں کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کو روکنے کے لیے حتی المقدور اپنی ہر ممکن کوشش کریں گےاگر مسلم لیگ (ن )کو کوئی شبہ بھی ہوتاتو وہ یقینی طور پر اپنے امیدواروں کو ٹکٹ دیتی۔

    جاپانی وزیراعظم کا صنفی امتیاز میں کمی کیلئے بڑی کمپنیوں میں خواتین سربراہان کی …

    وفاقی کابینہ کے ایک رکن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ حکمران اتحاد صرف ایک صوبے میں ہونے والے انتخابات کو روکنے کے لیے کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہے اگرچہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور سابق قانون سازوں نے 14 مئی کے انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، پارٹی قائد نواز شریف اور دیگر نے عدالت عظمیٰ کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) اس کے فیصلے کو قبول نہیں کرتی تاہم مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا کیونکہ اس نے اپنے امیدواروں سے کاغذات واپس لینے کو نہیں کہا۔

    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز انتخابی دوڑ میں شامل ہیں، مریم نواز 4 اور حمزہ 3 نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    سویڈن کا تحقیقی راکٹ تکنیکی خرابی کےباعث ناروے میں جا گرا

  • معروف امریکی اینکرجیری اسپرنگر79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    معروف امریکی اینکرجیری اسپرنگر79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    معروف نیوز اینکر اور کامیڈین جیری اسپرنگر 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے جیری اسپرنگر لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھے-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ وہ مختصر علالت کے بعد جمعرات کو شکاگو کے علاقے میں واقع اپنے گھر پر سکون سے انتقال کر گئے۔

    سویڈن کا تحقیقی راکٹ تکنیکی خرابی کےباعث ناروے میں جا گرا

    خاندان کے تاحیات دوست اور ترجمان جین گیلون نے ایک بیان میں کہا کہ اسپرنگر کی لوگوں کے ساتھ جڑ جانے کی صلاحیت ہی ان کی کامیابیوں کی کلید تھی۔ ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ لیکن ان کی عقل و دانش کی باتیں اور مزاح کی یادیں ہمیشہ باقی رہیں گی۔

    اسپرنگر اپنے شوز میں خاندانوں کے اندر موجود جھگڑے اور ان کی وجوہات کو نمایاں کرتے تھے ان کا شو ہفتے میں تین دن پیش کیا جاتا تھا اسپرنگر لگ بھگ 27 سال تک یہ شوز پیش کرتے رہے جو ایک زمانے مقبولیت کے اسکیل پر سب سے اونچے درجوں پر جگہ پاتے تھے۔

    دنیا کے تین صدیوں پرانے اخبار کی اشاعت بند کرنے کا اعلان

    اسپرنگر اپنے شوز کو ایک ایسی تفریح کا نام دیتے تھے جس کا مقصد مسائل اور پریشانیوں سے فرار حاصل کرنا ہے۔ جبکہ ناقدین کا کہنا تھا کہ ان کے شوز امریکی سماجی اقدار کے زوال پذیر پہلو کو پیش کرتے۔

    ان کا ایک وسیع سیاسی کیریئر بھی تھا، یہاں تک کہ وہ 1977 میں سنسناٹی کے میئر بنے – اور یہاں تک کہ ریاست اوہائیو کے گورنر کے لیے انتخاب لڑنا چاہتے تھے-

    اپنے ٹویٹر پروفائل پر، اسپرنگر نے مذاق میں خود کو ‘ٹاک شو میزبان، تہذیب کے اختتام کا رنگ ماسٹر’ قرار دیا انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے شو میں موجود لوگ رضاکارانہ طور پر ان کے لیے جو بھی تضحیک یا تذلیل کر رہے تھے اس کا نشانہ بنے۔

    ترکیہ میں روس کی مدد سے تیار ہونے والےنیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح

  • دنیا کے تین صدیوں پرانے اخبار کی اشاعت بند کرنے کا اعلان

    دنیا کے تین صدیوں پرانے اخبار کی اشاعت بند کرنے کا اعلان

    آسٹریا سے شائع ہونے والے دنیا کے سب سے پرانے اخبار نے اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق Wiener Zeitung، دنیا کے قدیم ترین اخبارات میں سے ایک، اپنی روزانہ کی پرنٹنگ کو ختم کرنے اور آن لائن منتقل ہونے کے لیے تیار ہے گزشتہ تین صدیوں سے شائع ہونے والے اخبار نے جمعرات کے ایڈیشن میں باضابطہ طور پر اشاعت بند کرنے کا اعلان کیا۔

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

    یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو یہ فیصلہ کیا ہے جس میں آسٹریا کی حکومت اور اخبار کے درمیان سرکاری ملکیت والے روزنامے کے مستقبل کے بارے میں برسوں سے جاری تنازعہ میں حتمی قدم ہے۔

    اخبار بند کرنے کا فیصلہ آسٹریا کی پارلیمنٹ میں سرکاری اخبارات بند کرنے کا بل پیش ہونے کی مناسبت سے کیا گیا ہے، بل میں سرکاری اخبارات کو ڈیجیٹل کرکے نئے صحافیوں کیلئے تربیت گاہ میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    جاپانی وزیراعظم کا صنفی امتیاز میں کمی کیلئے بڑی کمپنیوں میں خواتین سربراہان کی

    پارلیمنٹ کے تیسرے صدر، نوربرٹ ہوفر نے ایک نئے قانون کے بارے میں کہا کہ بل کی منظوری تک دنیا کا سب سے قدیم اخبار 30 جون تک کاغذی شکل میں شائع ہوتا رہے گا یکم جولائی سے اشاعت کو بنیادی طور پر آن لائن منتقل کرنے کے لیے یہ اکثریت کے ساتھ منظور کیا گیا ہےدستیاب فنڈز کے لحاظ سے کاغذ ہر سال کم از کم دس پرنٹ اشاعتوں کو برقرار رکھے گا۔

    2004 میں، آسٹریا کے وینر زیتونگ کو سب سے پرانے اخبارات میں شمار کیا گیا جو اب بھی زیر گردش ہیں وہ اشاعت جو آسٹریا ہنگری، روسی اور عثمانی سلطنتوں، پہلی اور دوسری عالمی جنگوں اور سرد جنگ سے بچ چکی ہے، اب ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھے گی۔

    آسٹریا کے اخبار ’ووینر ٹسایٹنگ‘ نے 1703 میں سرکاری سرپرستی میں اشاعت شروع کی تھی، ایڈیشن کے سرورق پر سال اشاعت 1703 اور سال اختتام 2023 چھاپا گیا-

    ترکیہ میں روس کی مدد سے تیار ہونے والےنیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح

    1703 میں Wiennerisches Diarium کے نام سے قائم کیا گیا، بعد میں 1780 میں اس کا نام تبدیل کر کے Wiener Zeitung رکھ دیا گیا، سابقہ ​​نجی دو ہفتہ وار اخبار کو 1857 میں آسٹریا کے شہنشاہ فرانز جوزف اول نے قومی کر دیا تھا، جو ملک کا سرکاری گزٹ بن گیا۔

    اس کے نائب منیجنگ ایڈیٹر میتھیاس زیگلر نے اے ایف پی کو بتایا، "کچھ لوگوں کو خدشہ ہے کہ حکومت صرف وینر زیتونگ برانڈ کو اس کی 320 سال پرانی تاریخ کے ساتھ رکھنا چاہتی ہے، جبکہ کوئی نہیں جانتا کہ مستقبل کی اشاعت کیسی ہوگی۔”

    75 روپے کا نیا کرنسی نوٹ لین دین کیلئے قابل استعمال ہے،اسٹیٹ بینک

  • پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا،نواز شریف

    پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا،نواز شریف

    لندن: قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری نے لندن میں ملاقات کی جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    باغی ٹی وی: دوران ملاقات وزیراعظم معاون خصوصی عون چوہدری نے جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت ہوئی-

    سویڈن کا تحقیقی راکٹ تکنیکی خرابی کےباعث ناروے میں جا گرا

    لندن میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے اس نے اپنے اور نبی پاک کےگھر بلایا، پاکستان کی سلامتی سمیت ہر محب وطن پاکستان کے لیے دعا مانگی ہے، اللہ تعالی پاکستان پر رحم کرے پی ٹی آئی کے مطالبات تو پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں ان کی ڈیمانڈ کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا-

    عمران خان اور فیض حمید کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    عون چوہدری کا نواز شریف سے ملاقات میں کہنا تھا پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں، آپ کی قیادت میں پاکستان نے پہلے بھی ترقی کی، آپ میں ملکی معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی صلاحیت موجود ہے۔

    قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ملکی معاملات کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے عون چوہدری کو جلد وطن واپس جانے کی یقین دہانی کرائی۔

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

  • سویڈن کا تحقیقی راکٹ تکنیکی خرابی کےباعث ناروے میں جا گرا

    سویڈن کا تحقیقی راکٹ تکنیکی خرابی کےباعث ناروے میں جا گرا

    سویڈن: سویڈن کا اڑایا ہوا ایک راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث ناروے کی حدود کے 15 کلومیٹر اندر غیرآباد علاقے میں جاگرا-

    باغی ٹی وی: سویڈن کے خلائی تحقیقی ادارے ’ایسرینج اسپیس سیںٹر‘ نے پیر کے روز یہ راکٹ اڑایا تھا جس پر بالخصوص ذراتی تحقی اور سیاروی تحقیق کے سائنسی آلات رکھے گئے تھے۔ منصوبے کے تحت اسے 250 کلومیٹر تک جانا تھا لیکن صرف 15 کلومیٹر کی بلندی پر ہی اس نےدوبارہ زمین کا رخ کرلیا۔

    ترکیہ میں روس کی مدد سے تیار ہونے والےنیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح

    سویڈن کی اسپیس کارپوریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس راکٹ نے معمول سے تھوڑی سی لمبی اورمغرب کی جانب اڑان بھری اور پھر ناروے کی سرزمین سے پندرہ کلومیٹر اندر گر گیا۔

    اس راکٹ کا نام ٹیکس 58 رکھا گیا تھا جو یورپی خلائی ایجنسی نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ ماہرین نے اسے ماحول دوست ٹیکنالوجی اور سیارہ جاتی تحقیق کے لیے بنایا تھا۔ دوسری جانب خلائی ایجنسی میں رابطہ افسر فلپ اولسن نے بتایا کہ راکٹ کی خرابی ہمارے پیشِ نظر تھی اور ناروے کو اس سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

    تاہم ایسرینج اسپیس سینٹر نے منگل کے روز راکٹ کو اس کے مقام سے اٹھایا ہے جو اب بھی قدرے بہتر حالت میں ہے۔ اسے دوبارہ مرکز میں لاکرتجربے کی ناکامی کی وجہ جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

    جاپانی وزیراعظم کا صنفی امتیاز میں کمی کیلئے بڑی کمپنیوں میں خواتین سربراہان کی …

    تاہم ناروے نے اس راکٹ تجربے کی بروقت اطلاع نہ دینے پر اپنی خفگی کا اظہار کیا تھا۔ اگرچہ یہ مالسیلو کے ایک بے آباد خطے میں گرا تھا لیکن اطراف کی تباہی کا اندازہ لگانا ابھی باقی ہے-

    ناروے کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس طرح کا راکٹ گرنا ’’ایک انتہائی سنگین واقعہ ہے، جس سے شدید نقصان ہو سکتا ہے ناروے کے حکام سرحد کی جانب کسی بھی غیر مجاز سرگرمی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سویڈش حکام کی جانب سے اس واقعے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ۔

    ناروے کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ اسے پیر کو جاری کردہ ایس ایس سی کی پریس ریلیز سے حادثے کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔

    باپ اپنے ہی بیٹے کی گرل فرینڈ کو بھگا کر لے گیا