Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ڈسی جانے والی بیوی کے بجائے شوہر سانپ کو اسپتال لے گیا

    ڈسی جانے والی بیوی کے بجائے شوہر سانپ کو اسپتال لے گیا

    بھارت میں ڈسی جانے والی بیوی کے بجائے شوہر سانپ کو اسپتال لے گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی ریاست اترپردیش کے اناؤ ضلع کے صفی پور کوتوالی علاقے کے عمر اتوا گاؤں کے نریندر نامی شخص نے بوری میں سانپ کو اسپتال لے جا کرلوگوں کو چونکا دیا جبکہ اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ سانپ کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گیا-

    یمن میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،79 افراد ہلاک 100 سے زائد …

    رپورٹس کے مطابق نریندر نامی شخص کی بیوی کسم کو گھر کی صفائی کے دوران ایک اجگر سانپ نے کاٹ لیا جس کے باعث وہ بیہوش ہوگئی۔ خاتون کو پڑوسیوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

    جلد ہی خاتون کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ بعد ازاں اس کے شوہر کو اس ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دی گئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ شخص اپنی بیوی کو چیک کرنے کے لیے فوراً اسپتال نہیں آیا۔ اس کے بجائے، وہ گھر گیا، سانپ کو پکڑ کر ہسپتال لے گیا جس پر ڈاکٹرز اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام …

    حکام کے سوال کرنے پر کہ وہ سانپ کو لے کر اسپتال کیوں آیا ہے نریندر نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹرز کو اس لیے سانپ دکھانا چاہتا تھا کہ وہ زہر کا اندازہ کریں اور اس کے مطابق بیوی کا علاج کریں۔ سانپ کی ڈسی خاتون کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جبکہ سانپ کو قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

    اسی طرح کا واقعہ مکھی پولیس سرکل کے تحت افضل نگر علاقہ میں پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق شوہر سانپ اور اپنی زخمی بیوی کے ساتھ اسپتال پہنچا شوہر نے ڈاکٹر سے کہا کہ اس سے پہلے کہ آپ مجھے سے پوچھیں کہ میری بیوی کو کس سانپ نے کاٹا ہے؟ میں سانپ لے کر آیا ہوں تاکہ آپ خود دیکھ سکیں۔

    سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسزکے درمیان تصادم،پاکستانی سفارتخانہ بھی زد میں آگیا

  • سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی،راکھی ساونت کوبھی خبردار کر دیا

    سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی،راکھی ساونت کوبھی خبردار کر دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی کے پیغامات موصول ہو ئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو ان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ریلیز سے دو دن قبل ایک مرتبہ پھر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ای میل کے ذریعے قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے تاہم اس مرتبہ لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کے ساتھ راکھی ساونت کو بھی اس معاملے سے دور رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

    ماہیما چوہدری نے کیمو کے دوران بھی فلمیں کیں ؟‌

    راکھی ساونت نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں میں لارنس بشنوئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھائی جان (سلمان خان) کو چھوڑ دیں اور انہیں قتل نہ کریں راکھی نے سلمان خان کی طرف سے لارنس بشنوئی سے معافی مانگی تھی جس کے کچھ گھنٹوں بعد سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول ہوئی۔

    اننیا کن ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں؟‌

    راکھی نے میڈیا کے سامنے لارنس بشنوئی گینک کی جانب سے جاری دھمکی آمیز پیغام پڑھ کر سنایا اور دکھایا بھی جسمیں کہا گیا تھا اب کی بار ہم اسے(سلمان خان)کو سیکیورٹی میں ہی ماریں گے اور راکھی تو اس سب سے دور رہ-

    واضح رہے کہ دبنگ خان اور ان کے والد کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں حال ہی میں پولیس کوایک کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ریلیز کے دن وہ سلمان خان کو قتل کر دے گا۔

    راگھو جوئل نے شہناز گل کو ڈیٹ کرنے کی حققیت بتا دی

  • علی امین گنڈا پورکا جسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    علی امین گنڈا پورکا جسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی رہنما کے خلاف زمان پارک توڑ پھوڑحملےکے مقدمے میں پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جو انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مسترد کردی۔

    فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    دوران سماعت ایس پی آفتاب پھلروان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے ہمراہی ملزمان سے 7 کلاشنکوف برآمد ہوئیں ۔ ملزم سے تفتیش مکمل کرنی ہے جس پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہےعلی امین گنڈا پور ایف آئی آر میں نامزد نہیں ۔

    علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں …

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،بعد ازاں دوبارہ سماعت پرعدالت نے پولیس کی علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    بشریٰ بی بی کو ڈر، عدالت پہنچ گئیں

  • علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی،پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی ملیرکورٹ میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں مقدمہ خرم شیرزمان اور ارسلان تاج سمیت 200 کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں عمران اسماعیل اور آفتاب صدیقی کو بھی نامزد کیا گیا ہے-

    فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی فراڈ کےکیس میں ضمانت منظورکرلی گئی ہےپولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو فراڈ سے متعلق مقدمے میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔

    ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا …

    عدالت نے علی زیدی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اورتفتیشی افسرکوآئندہ سماعت پر چالان پیش کرنےکی ہدایت کی، جس کے بعد پولیس علی زیدی کو لے کر جیل روانہ ہو گئی بعد ازاں ملیر کورٹ میں علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کرلی-

    یمن میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،79 افراد ہلاک 100 سے زائد …

  • بلاول بھٹوآئندہ ماہ  بھارت جائیں گے

    بلاول بھٹوآئندہ ماہ بھارت جائیں گے

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 2016 کے بعد بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیرخارجہ ہوں گے۔

    ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا …

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ 4 اور 5 مئی کو بلاول بھٹو زرداری گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے دورہ بھارت کے لیے ہماری تیاری جاری ہے، دورہ بھارت پر میڈیا کی شرکت کے لیے بھی رہنمائی کریں گے-

    پاکستانی قوم خبردار،مفتی نے چاند دیکھے بنا دن دہاڑے قبل از وقت عید کا اعلان …

    ترجمان نے بتایا کہ ممبر ڈیزاسٹر اتھارٹی آج شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں ورچوئل شرکت کررہے ہیں، وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دہلی میں ہونے والے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی، ان کے ساتھ ڈی جی نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی نے بھی ورچوئل شرکت کی۔

    ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست،سیاسی رہنما پہنچے سپریم کورٹ

    دوسری جانب بھارت میں رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت نہ جانےکا فیصلہ کیا ہے خواجہ آصف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے، خواجہ آصف کو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

    اسرائیلی وزیراعظم کی سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدے پر تنقید

  • سعودی عرب میں آج چاند نظر آئے گا یا نہیں،13 ممالک کے ماہرین کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    سعودی عرب میں آج چاند نظر آئے گا یا نہیں،13 ممالک کے ماہرین کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آج شام عید الفطر کا چاند نظر آنا ممکن نہیں،چاند جدید دوربین سےبھی نہیں دیکھا جاسکتا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا جب کہ عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی-

    حرمین شریفین اورمسجد نبوی میں ختم القرآن کی دعا ،مجموعی طور پر30 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے سورج گرہن کے دوران ہی نئے چاند کی پیدائش ہوئی ہے، چاند کی عمر کم ہونے کے باعث آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے پیرامیٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

    سعودی سپریم کورٹ نے سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ 20 اپریل کی مناسبت سے 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کی شام کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں عدالت نے لوگوں سے اپیل کی کہ کھلی آنکھوں سے یا دوربین کے ذریعے چاند دیکھیں تو قریبی عدالت کو مطلع کریں وہاں اس کی گواہی ریکارڈ کرائیں۔ یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں اور انہیں آگاہ کریں۔

    پاکستانی قوم خبردار،مفتی نے چاند دیکھے بنا دن دہاڑے قبل از وقت عید کا اعلان کر دیا

    سپریم کورٹ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جو لوگ اس معاملے میں دلچسپی اور اہلیت رکھتے ہیں وہ اس مقصد کے لیے خطوں میں بنائی گئی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے اور نیکی کے اس کام میں معاونت کریں گے۔

    ادھر پاکستان میں بھی عید الفطرکاچاند دیکھنےکےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوگاجس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنےکی پیشگوئی کردی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع ابر آلود رہنےکےباعث شوال کاچاند نظر آنےکا امکان نہیں ہے۔

    عیدالفطر کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

  • اسرائیلی وزیراعظم کی سعودی عرب اور  ایران کے درمیان معاہدے پر تنقید

    اسرائیلی وزیراعظم کی سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدے پر تنقید

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدے پر تنقید کی ہے۔

    باغی ٹی وی: سی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویومیں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہےکہ سعودی عرب کے ساتھ امن کئی طریقوں سے عرب اسرائیل تنازع کا خاتمہ کرسکتا ہے سعودی عرب نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ حالیہ معاہدہ کیا ہے۔

    یمن میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،79 افراد ہلاک 100 سے زائد …

    اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ’میرے خیال میں اس معاہدے کا تعلق یمن میں دیرینہ تنازع کو کم کرنے یا ختم کرنے کی خواہش سے ہے جو ملک ایران سے پارٹنرشپ کرتے ہیں وہ مصائب کا شکار ہوجاتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں 95 فیصد مسائل ایران کے پیدا کردہ ہیں۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے پر امید ہیں، یمن تنازع کے خاتمے کے لیے میرے خیال میں بہت کچھ کرناباقی ہے، سعودی عرب کی قیادت کو معلوم ہےکہ دوست کون ہے اور دشمن کون۔

    نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ شراکت داری پر خبردارکیا اور کہا کہ جولوگ ایران کے ساتھ شراکت داری کرتے ہیں،وہ بدحالی کے ساتھ شراکت دار ہیں۔لبنان کو دیکھو، یمن کو دیکھو، شام کو دیکھو، عراق کو دیکھو-

    لاعلاج سمجھے جانیوالے مرض ذیابیطس ٹائپ 2 سے نجات ممکن

    اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق چین کی ثالثی کا علم نہیں، چین کے ساتھ اچھے تعلقات کااحترام کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چین نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی پیشکش کی تھی چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے اسرائیل اور فلسطین کے اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی اور کہا کہ چین فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیرخارجہ نے سعودی عرب کے دورے کا عندیہ دیا ہے اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نے اسرائیلی فوجی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ ٹیبل پر ہے،البتہ ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

    عیدالفطر کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ رواں سال بھی ایک عرب ملک اسرائیل سے تعلقات معمول پر لائے گا، امریکی سینیٹر لنزےگراہم کی سعودی ولی عہد سے سعودی اسرائیل تعلقات پربات ہوئی تھی سعودی عرب کا دشمن اسرائیل نہیں ایران ہے، سعودی ایران تعلقات میں پیش رفت اسرائیل کیلئے خوش آئند ہو سکتی ہےسعودی ایران تعلقات،سعودی اسرائیل کے قریب آنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی سعودی اسرائیل تعلقات کو عرب اسرائیل تنازع کے خاتمے میں بڑا قدم قرار دیا تھااسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے امریکی سینیٹرلنزےگراہم نے ملاقات کی جس میں نیتن یاہو نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات اور امن چاہتے ہیں، ہم تعلقات کو عرب اسرائیل تنازع کےخاتمےکی جانب بڑےاقدام کےطورپردیکھتے ہیں۔

    ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ

  • عیدالفطر کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    عیدالفطر کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عیدالفطر کی چھٹیوں میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عید کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

    ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا …

    عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سراج الحق زمان پارک آئے مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی،اگلی صبح ہم نے دیکھا کہ سندھ کے ہمارے صدر کو اٹھا لیا گیاچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہے ایک ”بیڈ ٹیسٹ“ پیدا ہوا۔

    وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہےعید کی 5 چھٹیوں میں پھر یہ کوئی آپریشن کریں گے چیف جسٹس عامر فاروق نےکہا کہ مقد مات کی تفصیلات تو طلب کر سکتا ہوں، میں اور کوئی خالی آرڈر کیسے کروں؟۔

    علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا اورعمران خان کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست عید کے بعد تک زیر التوا ہی رکھنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاق اور پولیس سے 27 اپریل تک عمران خان کے خلاف کیسز کی تفصیل طلب کرلی۔

    شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

  • فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    فراڈ کیس میں علی زیدی کی ضمانت منظور

    کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈکیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو 10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ،کراچی کی ملیرکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل کامران بلوچ نے کہا کہ علی زیدی کو انسانی ہمدردی کے تحت ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، علی زیدی کی درخواست ضمانت میرٹ پر نہیں بلکہ مدعی سے سیٹلمنٹ کے نتیجے میں منظور کی گئی ہے، علی زیدی اور مدعی مقدمہ کے درمیان کچھ معاملات طے ہوگئے ہے، باقی جیل سے باہر آنے کے بعد طے کیے جائیں گے۔

    عدالت نے علی زیدی کی درخواست ضمانت منظور کرتے کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    قبل ازیں کراچی کی ملیرکورٹ نے فراڈ اور دھمکانے کے مقدمے میں پولیس کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کر دی تھی اور جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نےعلی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دیا تھا۔

    ملیرکورٹ کراچی میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے خلاف فراڈ اور دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی،علی زیدی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسٹیل ٹاؤن تھانے سے ملیر کورٹ میں پیش کیا گیاپولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا-

    عمران خان کیخلاف توشہ خان کیس سننے والے جج کو تبدیل کردیا گیا

    عدالت نے پولیس کی علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتےہوئےپی ٹی آئی رہنماکو 30 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیاعدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنےکا بھی حکم دیا،پولیس علی زیدی کو لے کر ملیر کورٹ سے واپس روانہ ہو گئی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی میں 15 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق علی زیدی پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران سول اور یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے علی زیدی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا۔

    خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام …

    گرفتاری کے بعد علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھاعلی زیدی ریئل اسٹیٹ کا کام کرتے تھے، ان پر 2013 میں پراپرٹی کے جعلی کاغذات ضمانت کے طور پر دینے کا الزام ہے۔

  • ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ

    ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: ملک میں ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کے لئے عید کے بعد حکمراں جماعتوں نے سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران جماعتوں کا اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ملکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کےمطابق اجلاس میں آئینی وقانونی امور پر مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جبکہ نگران حکومتوں کے تحت ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات کے مؤقف پر بھی مشاورت ہوئی۔

    حرمین شریفین اورمسجد نبوی میں ختم القرآن کی دعا ،مجموعی طور پر30 لاکھ سے زائد …

    اعلامیہ کےمطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عید کے بعد حکمران جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اتحادی جماعتوں میں پہلے سے ا لیکشن سےمتعلق مشاورتی عمل جاری ہے، وزیراعظم اس پرپہلے ہی ایک کمیٹی بھی بنا چکے ہیں –

    اس کے علاوہ بلاول بھٹوزرداری اورمولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی اس سلسلے کی کڑی ہے، سیاسی جماعتیں انتخابات کے انعقاد پر کامل یقین رکھتی ہیں سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کےدروازے کبھی بھی بند نہیں کیے جاتے ہیں، آزادانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانا بنیادی آئینی تقاضا ہے۔

    سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسزکے درمیان تصادم،پاکستانی سفارتخانہ بھی زد میں آگیا

    اجلاس نے عزم کا اعادہ کیا کہ انتخابات کے وہ تمام لوازمات یقینی بنائے جائیں، جن کے نتیجے میں انتخابات کے نتائج سب جماعتوں کو قابل قبول ہوں اجلاس میں سنجیدہ اور آئینی حدود کے اندر مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار کیا گیا۔