Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسلام آباد :ٹریفک حادثے میں 3 دوست جاں بحق ایک شدید زخمی

    اسلام آباد :ٹریفک حادثے میں 3 دوست جاں بحق ایک شدید زخمی

    اسلام آباد: ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق حادثہ ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل کے قریب پیش آیا جس میں ایک ٹرک اور ایک کار کے درمیان تصادم ہوا۔ نتیجے میں تیز رفتار کار میں سوار تین نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

    چترال :مزدہ ٹرک دریائے چترال میں جاگرا، ڈرائیور جاں بحق


    پولیس ذرائع کے مطابق چاروں نوجوان آپس میں دوست ہیں اور ایک ہی گلی کے رہائشی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں عباس شاہ، عباس احمد اور سعد احمد شامل ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی کارروائی کی جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اوکاڑہ :جمال کوٹ کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ،2 نوجوان جاں بحق


    دوسری جانب اپر چترال مستوج سے لوئر چترال آتے ہوئے مزدہ گاڑی لوئر چترال کےمقام کوغزی مشکیلی میں حادثےکا شکاذہو کر دریائے چترال میں جا گری، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم جائے حادثہ پہنچی اور حادثے کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے ڈرائیور کو ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا-

    اوکاڑہ :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آنکھ کھل گئی،ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والے ریڈار پر …

    ریسکیو1122 کی ریکوری ٹیم نے ریکوری وہیکل کے ذریعے متاثرہ گاڑی کو دریائے چترال سے ریکور کر لیا ، جانبحق ہونے والے ڈرائیور کا تعلق لوئر چترال دروش سے ہے.

  • خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ،3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ،3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    لاہور: 324 واں خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : 324 واں خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ منانے کے لیے ہمسایہ ملک بھارت سے 3 ہزار کے قریب سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے، واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم اور سکھ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار امیر سنگھ نے آنے والے یاتریوں کا استقبال کیا۔

    2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی -امان اللہ کنرانی

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کے گروپ لیڈرسردار امرجیت سنگھ نے کہا کہ وہ امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں پاکستان کی دھرتی دنیا بھر کے سکھوں کے لیے انتہائی مقدس ہے۔

    سردار میر سنگھ کا کہنا تھا کہ سکھ یاتری گوردوارہ ننکانہ صاحب سمیت دیگر مقدس مقامات کی بھی یاترا کریں گے رانا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ مہمانوں کو بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ افسوسناک بات ہے کہ بھارت نے اس سال بھی یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

    ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    خالصہ جنم دن اور بیساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔ پاکستان نے 2956 یاتریوں کو 9 سے 18 اپریل کی مدت کے لیے ویزے جاری کیے ہیں،بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں میں کئی ایسے بھی ہیں جو پہلی بار پاکستان آئے ہیں جبکہ چند ایسے بھی ہیں جو یہاں اپنے آباءو اجداد کے گھر دیکھنے آئے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے ایک سالہ دور کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آج پی ڈی ایم حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک خطاب وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے وائٹ پیپر میں حکومت کی کارکردگی اور دیگر ایشوز کو اجاگر کیا جائے گا۔

    توشہ خانہ کیس: عدالت نےعمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے موجودہ حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی بدترین فسطائی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ ایک سال پہلے، وہ رات جب ملکی روشنیاں ختم کرکے ایک حکومت مسلط کی گئی۔

    دوسری طرف رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کی طرف سے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خزانہ اورعوام کے پیٹ خالی کرنے والوں سے نجات کا ایک سال مبارک ہو۔ ووٹ چوری کرکے آنے والوں سے عوام کی نجات کو ایک سال ہوگیا معیشت کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں سے نجات پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ معیشت اور نوجوانوں کا روزگار تباہ کرنے والوں سے آزادی مبارک ہو۔

    2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی -امان اللہ کنرانی

  • کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں آئی جی پنجاب عثمان انور کی زیر نگرانی ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ موجود ہیں آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او رحیم یار خان پر فائرنگ کی گئی، ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

    گیس اور اسٹریٹ کرائم پر بیان دینے پر لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں،گورنر سندھ

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں پولیس چوکیاں مکمل بحال ہیں اور ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،آج اندرونی علاقوں میں پیش قدمی کی جائے گی، کچے کے علاقےسےمجرموں کے ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور ریاست اور قانون کی رٹ کو بحال کیا جائے گا آپریشن میں جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی جائیں گی۔

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت …

    عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب سے 2 ہزار جوانوں پر مشتمل نفری بھجوائی گئی ہے، مجموعی طور پر 11 ہزار جوان آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، سندھ پولیس بھی اپنے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔

  • سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا

    ریاض: سعودی عرب میں ہونے والا حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کونسلر ترکی آل الشیخ نے ’عطر الکلام‘ پروگرام کی آخری قسط میں 20 فاتحین کو انعامات سے نوازا۔

    تلاوت کی کیٹیگری میں پہلا انعام 30 لاکھ سعودی ریال تھا جو ایران کے یونس شاہ مرادی نے حاصل کرلیا اذان کیٹگری میں سعودی عرب کے محمد آل شریف سب سے آگے نکل گئے اور 20 لاکھ ریال انعام کے حقدار ٹھہرے۔

    تلاوت میں سعودی عرب کے عبد العزیز الفقیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے 20 لاکھ ریال اور مراکش کے زکریا الزریک نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے 10 لاکھ ریال انعام حاصل کیا، مراکش کے ہی عبد اللہ الدغری نے چوتھی پوزیشن پر آکر 7 لاکھ ریال انعام پایا۔

    قرآن و اذان کا یہ مسابقہ اپنے اختتام کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 6 ریکارڈ بھی اپنے نام کرگیا۔ پہلا ریکارڈ یہ تھا کہ یہ ملکوں تعداد کے اعتبار سے قران کا سب سے بڑا مقابلہ تھا۔ دوسرا یہ ملکوں کی تعداد کے اعتبار سے اذان کی کیٹگری میں بھی سب سے بڑا مقابلہ تھا۔ تیسرا یہ شرکت کرنے والوں کی تعداد کے اعتبار سے تلاوت کا سب سے بڑا مسابقہ تھا۔

    چوتھا یہ شرکا کی تعداد کے اعتبار سے اذان کا بھی سب سے بڑا مسابقہ تھا۔ پانچواں ریکارڈ یہ تھا کہ اپنے انعام کےاعتبار سے تلاوت قرآن کا سب سے بڑا مسابقہ تھا۔ ’’ عطر الکلام‘‘ نے چھٹا ریکارڈ یہ بنایا کہ انعام کو مد نظر رکھ کر یہ اذان کا بھی سب سے بڑا مسابقہ بن گیا۔

    اس سال مقابلے کے لیے پہلے کوالیفائر کا آغاز جنوری میں کیا گیا۔ اس مرحلہ میں 165 ملکوں کے 50 ہزار سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ فائنل کوالیفائر مرحلہ تک صرف 50 افراد پہنچے تھے۔ یہ 50 افراد ’’ عطر الکلام‘‘ میں قرآن اور اذان کی دو کیٹگری میں حصہ لے رہے تھے۔ اس آخری کوالیفائر مرحلہ کو ٹی وی چینل ایم بی سی اور شاہد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نشر کیا گیا۔

  • توشہ خانہ کیس: عدالت نےعمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    توشہ خانہ کیس: عدالت نےعمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی :توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 11 اپریل کو عدالتی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو طلبی نوٹس جاری کیا عمران خان کے طلبی نوٹس پر بنی گالہ کا پتہ درج ہے-

    طلبی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 11 اپریل ساڑھے 8 بجے عدالت حاضر ہوں اور نوٹس کی عدم تعمیل پر تعمیل کنندہ حاضر ہو توشہ خانہ فوجداری کارروائی کامرکزی کیس 29 اپریل کوسماعت کے لیےمقررہے اورالیکشن کمیشن نےکیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے جلد سماعت کی درخواست پر عمران خان کو 11 اپریل کا نوٹس جاری کیا ہے۔

    عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی عدالت نے تھانہ کوہسار کے تفتیشی افسرکو مکمل ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش کرنےکا بھی حکم جاری کیا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کو اس سے قبل 8 اپریل کا نوٹس جاری ہوا لیکن تعمیل نا ہو سکی۔ عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی تھی۔

  • 2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی -امان اللہ کنرانی

    2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی -امان اللہ کنرانی

    سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے چیف جسٹس پاکستان اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا یے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا رومی کی حکایت” ہزار قابل لوگوں کی موت سے اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا ایک احمق مالک بن جانے سے ہوتا ہے” شئیر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا-

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا


    اپنے بیان میں سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سینیٹر (ر ) امان اللہ کنرانی نے کہا کہ 2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی –

    انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے 2ا سمبلیاں توڑیں جہاں کوئی عُذر نہ تھا اورآئیندہ چند مہینوں میں عام انتخابات مقررہ مدت پر ہو جاتے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجاتا-

    ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    انہوں نے لکھا کہ دوسرے چیف جسٹس پاکستان بھی ریٹائرمنٹ سےچندماہ قبل ساتھیوں سےٹکرائے جہاں ساتھی ججز پُرسکون انداز میں اپنے کام میں مصروف تھے-

    واضح رہے کہ عمران خان پر عدم اعتماد آنے کے بعد جب وہ وزیراعظم ہاوس سے نکالے گئے تو اسکے بعد انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں تحلیل کر دیں حالانکہ وہ جانتے تھے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن الگ ممکن نہیں ۔ پرویز الہی نے بھی عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دہا تھا لیکن وہ نہ مانے اگر عمران خان اسمبلی تحلیل نہ کرتے تو ان پر پنجاب میں جو مقدمات بن رہے ہیں وہ نہ بنتے کیونکہ پنجاب میں انکی حکومت تھی تاہم اپنے ہی غلط فیصلوں کے نتائج عمران خان اب بھگت رہے ہیں

  • علی امین گنڈاپورایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    علی امین گنڈاپورایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں علی امین گنڈا پور کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    گیس اور اسٹریٹ کرائم پر بیان دینے پر لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں،گورنر سندھ

    خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے علی امین گنڈاپور کو ڈی آئی خان ہائی کورٹ بینچ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا،گرفتاری سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ ،مجھے نہیں معلوم کس کیس میں گرفتار کر رہے ہیں مجھ پر 50 سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، تمام ایف آئی آر میں میری ضمانت یا ایف آئی آر ختم ہوئی ہے۔

    ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس بار کے اندر سے بھی مجھے گرفتار کرنے کے لئے تیار تھی ،میں نے وکلاء اور بارکی عزت کے لئے باہر گرفتاری دی میں تمام کیسز کا قانونی مقابلہ کے لئے تیار ہوں،نہیں پتہ میرے ساتھ کیا کریں گے مگر میں آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہوں۔

  • سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے

    سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے

    لاہور: سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : طارق جمیل پراچہ نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانےگئے، انہوں نے پہلا ڈرامہ ‘آنچ’ بنایا جسے کافی مقبولیت ملی۔

    گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ مصنفہ , ہدایت کارجدن بائی

    اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور خوب داد سمیٹی، ان کے مشہور ڈراموں میں دل مومن، سات پردوں میں، پیار نام کا دیا، اڑان اور محبت چھوڑ دی میں نے شامل ہیں۔

    سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر کو دیگر اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

    راہول دیو ہیں 18 سال چھوٹی گرل فرینڈ کے ساتھ بے حد خوش

    خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ معروف ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر مرحوم طارق جمیل کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر جامع مسجد گلزار پاک عرب ہاؤسنگ سکیم فیروز پور روڈ میں ادا کی جائے گی-

  • جاپان میں گوشت فراہم کرنے والی اے ٹی ایم مشین

    جاپان میں گوشت فراہم کرنے والی اے ٹی ایم مشین

    ٹوکیو: جاپان میں ایسی مشینیں متعارف کرا دی گئی ہیں جو اے ٹی ایم مشینوں کی طرح پیسے نہیں بلکہ گوشت فراہم کرتی ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے کچھ علاقوں میں ایسی مشینیں لگا دی گئی ہیں جن سے سیاہ ریچھ کا گوشت نکلتا ہے۔ ان مشینوں سے خودکار طریقے سے گوشت حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    چین نے تائیوان کے اطراف میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے

    یہ گوشت ان ریچھوں کا ہے جنہیں انسانی آبادی میں گھس آنے پر ماردیا جاتا ہے یا وہ کسی شکنجے میں پھنس جاتے ہیں ۔ اگرچہ سیارہ ریچھ زد پر رہنے والے جاندار ضرور ہیں لیکن ان کی بقا کو کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں۔

    یہ کالے ریچھ انسانی آبادیوں پر حملہ آور ہونے پرمارے جاتے ہیں یا پھرانسانوں کا شکار بنتےہیں جاپان میں ریچھ کاگوشت کھانےکی قانونی اجازت ہے اور لوگ شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں،جبکہ ان مشینوں سے ریچھ کے گوشت کے علاوہ خشک مچھلی اور مویشیوں کا گوشت بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    سعودی عرب نے یمن کی جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا

    جس طرح اے ٹی ایم مشینوں میں کارڈ ڈال کر پیسے وصول کیے جاتے ہیں اسی طرح ان مشینوں سے بھی کارڈ کے ذریعے گوشت حاصل کیا جا سکتا ہےان ریچھوں کا گوشت اب این نوڈل دکان کےباہر مشین پر فروخت کیا جارہا ہے جو ٹوکیو سے 400 کلومیٹر دور آکیتا پرفیکچر میں واقع ہے۔

    واضح رہے کہ جاپان ایسی وینڈنگ مشینوں کی سرزمین ہے جو تازہ کیڑے مکوڑے، وھیل، اور دیگر اقسام کے گوشت بھی فراہم کرتی ہیں اب ریچھ کا گوشت اس فہرست میں شامل ہے اور کمپنی کو توقع ہے کہ لوگ اس نئے اضافے کو ضرور پسند کریں گے۔

    چیٹ جی پی ٹی کےخلاف قانونی کارروائی اعلان