Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • توشہ خانہ کیس: عدالت نےعمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    توشہ خانہ کیس: عدالت نےعمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی :توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 11 اپریل کو عدالتی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو طلبی نوٹس جاری کیا عمران خان کے طلبی نوٹس پر بنی گالہ کا پتہ درج ہے-

    طلبی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 11 اپریل ساڑھے 8 بجے عدالت حاضر ہوں اور نوٹس کی عدم تعمیل پر تعمیل کنندہ حاضر ہو توشہ خانہ فوجداری کارروائی کامرکزی کیس 29 اپریل کوسماعت کے لیےمقررہے اورالیکشن کمیشن نےکیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے جلد سماعت کی درخواست پر عمران خان کو 11 اپریل کا نوٹس جاری کیا ہے۔

    عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی عدالت نے تھانہ کوہسار کے تفتیشی افسرکو مکمل ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش کرنےکا بھی حکم جاری کیا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کو اس سے قبل 8 اپریل کا نوٹس جاری ہوا لیکن تعمیل نا ہو سکی۔ عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی تھی۔

  • 2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی -امان اللہ کنرانی

    2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی -امان اللہ کنرانی

    سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے چیف جسٹس پاکستان اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا یے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا رومی کی حکایت” ہزار قابل لوگوں کی موت سے اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا ایک احمق مالک بن جانے سے ہوتا ہے” شئیر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا-

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا


    اپنے بیان میں سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سینیٹر (ر ) امان اللہ کنرانی نے کہا کہ 2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی –

    انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے 2ا سمبلیاں توڑیں جہاں کوئی عُذر نہ تھا اورآئیندہ چند مہینوں میں عام انتخابات مقررہ مدت پر ہو جاتے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجاتا-

    ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    انہوں نے لکھا کہ دوسرے چیف جسٹس پاکستان بھی ریٹائرمنٹ سےچندماہ قبل ساتھیوں سےٹکرائے جہاں ساتھی ججز پُرسکون انداز میں اپنے کام میں مصروف تھے-

    واضح رہے کہ عمران خان پر عدم اعتماد آنے کے بعد جب وہ وزیراعظم ہاوس سے نکالے گئے تو اسکے بعد انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں تحلیل کر دیں حالانکہ وہ جانتے تھے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن الگ ممکن نہیں ۔ پرویز الہی نے بھی عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دہا تھا لیکن وہ نہ مانے اگر عمران خان اسمبلی تحلیل نہ کرتے تو ان پر پنجاب میں جو مقدمات بن رہے ہیں وہ نہ بنتے کیونکہ پنجاب میں انکی حکومت تھی تاہم اپنے ہی غلط فیصلوں کے نتائج عمران خان اب بھگت رہے ہیں

  • علی امین گنڈاپورایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    علی امین گنڈاپورایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں علی امین گنڈا پور کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    گیس اور اسٹریٹ کرائم پر بیان دینے پر لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں،گورنر سندھ

    خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے علی امین گنڈاپور کو ڈی آئی خان ہائی کورٹ بینچ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا،گرفتاری سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ ،مجھے نہیں معلوم کس کیس میں گرفتار کر رہے ہیں مجھ پر 50 سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، تمام ایف آئی آر میں میری ضمانت یا ایف آئی آر ختم ہوئی ہے۔

    ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس بار کے اندر سے بھی مجھے گرفتار کرنے کے لئے تیار تھی ،میں نے وکلاء اور بارکی عزت کے لئے باہر گرفتاری دی میں تمام کیسز کا قانونی مقابلہ کے لئے تیار ہوں،نہیں پتہ میرے ساتھ کیا کریں گے مگر میں آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہوں۔

  • سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے

    سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے

    لاہور: سینئر پاکستانی اداکارو پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : طارق جمیل پراچہ نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانےگئے، انہوں نے پہلا ڈرامہ ‘آنچ’ بنایا جسے کافی مقبولیت ملی۔

    گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ مصنفہ , ہدایت کارجدن بائی

    اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور خوب داد سمیٹی، ان کے مشہور ڈراموں میں دل مومن، سات پردوں میں، پیار نام کا دیا، اڑان اور محبت چھوڑ دی میں نے شامل ہیں۔

    سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر کو دیگر اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

    راہول دیو ہیں 18 سال چھوٹی گرل فرینڈ کے ساتھ بے حد خوش

    خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ معروف ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر مرحوم طارق جمیل کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر جامع مسجد گلزار پاک عرب ہاؤسنگ سکیم فیروز پور روڈ میں ادا کی جائے گی-

  • جاپان میں گوشت فراہم کرنے والی اے ٹی ایم مشین

    جاپان میں گوشت فراہم کرنے والی اے ٹی ایم مشین

    ٹوکیو: جاپان میں ایسی مشینیں متعارف کرا دی گئی ہیں جو اے ٹی ایم مشینوں کی طرح پیسے نہیں بلکہ گوشت فراہم کرتی ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے کچھ علاقوں میں ایسی مشینیں لگا دی گئی ہیں جن سے سیاہ ریچھ کا گوشت نکلتا ہے۔ ان مشینوں سے خودکار طریقے سے گوشت حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    چین نے تائیوان کے اطراف میں جنگی جہاز تعینات کر دیئے

    یہ گوشت ان ریچھوں کا ہے جنہیں انسانی آبادی میں گھس آنے پر ماردیا جاتا ہے یا وہ کسی شکنجے میں پھنس جاتے ہیں ۔ اگرچہ سیارہ ریچھ زد پر رہنے والے جاندار ضرور ہیں لیکن ان کی بقا کو کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں۔

    یہ کالے ریچھ انسانی آبادیوں پر حملہ آور ہونے پرمارے جاتے ہیں یا پھرانسانوں کا شکار بنتےہیں جاپان میں ریچھ کاگوشت کھانےکی قانونی اجازت ہے اور لوگ شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں،جبکہ ان مشینوں سے ریچھ کے گوشت کے علاوہ خشک مچھلی اور مویشیوں کا گوشت بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    سعودی عرب نے یمن کی جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا

    جس طرح اے ٹی ایم مشینوں میں کارڈ ڈال کر پیسے وصول کیے جاتے ہیں اسی طرح ان مشینوں سے بھی کارڈ کے ذریعے گوشت حاصل کیا جا سکتا ہےان ریچھوں کا گوشت اب این نوڈل دکان کےباہر مشین پر فروخت کیا جارہا ہے جو ٹوکیو سے 400 کلومیٹر دور آکیتا پرفیکچر میں واقع ہے۔

    واضح رہے کہ جاپان ایسی وینڈنگ مشینوں کی سرزمین ہے جو تازہ کیڑے مکوڑے، وھیل، اور دیگر اقسام کے گوشت بھی فراہم کرتی ہیں اب ریچھ کا گوشت اس فہرست میں شامل ہے اور کمپنی کو توقع ہے کہ لوگ اس نئے اضافے کو ضرور پسند کریں گے۔

    چیٹ جی پی ٹی کےخلاف قانونی کارروائی اعلان

  • گوگل سرچ انجن میں تبدیلی کا اعلان

    گوگل سرچ انجن میں تبدیلی کا اعلان

    کیلیفورنیا: گوگل سرچ انجن میں جلد انقلابی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: وال اسٹریٹ جرنل (WSJ) کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ گوگل سرچ انجن بہت جلد مختلف محسوس ہو گا اور اے آئی جیسی ٹیکنالوجی سے گوگل کو بہت بہتر بنایا جا سکے گا بہت جلد لوگ گوگل سے سرچ کے علاوہ سوالات بھی پوچھ سکیں گے۔

    واٹس ایپ میں نیوی گیشن ٹول بار کا اضافہ

    اگرچہ، آؤٹ لیٹ کے مطابق، مسٹر پچائی نے اس خیال کو مسترد کر دیا کہ چیٹ بوٹس نے گوگل کے سرچ کاروبار کو خطرہ لاحق ہے، جس سے اس کے والدین الفابیٹ انکارپوریشن کی نصف سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے انٹرویو میں کہا کہ موقع کی جگہ، اگر کچھ بھی ہے، پہلے سے زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ بڑے لینگویج ماڈلز (LLMs) ایسے کمپیوٹر پروگرام ہیں جو لوگوں کے سوالات کے جوابات فراہم کر سکتے ہیں اور گوگل اس شعبے میں پیش پیش رہا ہے۔ ٹیک دیو اب ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے سرچ انجن پر صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا کیا لوگ گوگل سے سوالات پوچھ سکیں گے اور تلاش کے تناظر میں ایل ایل ایم کے ساتھ مشغول ہوں گے؟-

    پورا چاند خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ کردیتا ہے،تحقیق

    لاگت میں کمی کے لیے سرمایہ کاروں کے دباؤ کے علاوہ، مسٹر پچائی برسوں میں گوگل کے مرکزی کاروبار کے لیے سب سے بڑے خطرے سے نمٹ رہے ہیں کیونکہ مائیکروسافٹ نے حال ہی میں بنگ سرچ انجن کا اپنا بہتر ورژن متعارف کرایا ہے-

    واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے اضافے کے بعد گوگل نے اپنے چیٹ بوٹ بارڈ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جسے رواں سال مارچ میں امریکہ اور برطانیہ میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا تھا بارڈ چیٹ بوٹ گوگل کے لینگوئج ماڈل فار ڈائیلاگ ایپلیکیشنز (ایل اے ایم ڈی اے) پر مبنی ہے تاہم ابھی تک اسے گوگل سرچ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

    آخر کچھ گانے ذہن سے چپک کیوں جاتے ہیں اور ان کو نکالنا کیسے ممکن …

    سندر پچائی نے یہ نہیں واضح کیا کہ نئے اے آئی فیچرز کب تک گوگل سرچ میں دستیاب ہوں گے تاہم انہوں نے بتایا کہ گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی کئی سرچ پراڈکٹس کی آزمائش کی جاری ہے۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کے لیے روانہ

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کے لیے روانہ

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا،نیوزی لینڈ ٹیم دورہ پاکستان میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی-

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 15 اور 17 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا –

    اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا تیسرا ، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب تین ، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    برطانوی شاہی خاندان نے تحائف میں ملے گھوڑے بیچ دیئے

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،اجلاس میں قانونی مشاورت اورسپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی پربات ہوگی، عدالتی اصلاحات بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظورکرانے پر بھی بات ہوگی۔

    وفاقی حکومت کا ازخود نوٹس اختیارمیں ترمیم کا بل دوبارہ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا …

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے چند روز قبل عدالتی اصلاحات کا بل منظور کر کے توثیق کے لیے صدر پاکستان کو بھیجا تھا تاہم صدر عارف علوی نے بل نظر ثانی کے لیے واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا ہے۔

    خیال رہے کہ صدر کی جانب سے اعتراض کے بعد وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس اختیار میں ترمیم کا بل دوبارہ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہےقانون کی رو سےاگر صدرکوئی بل نظرثانی کیلئے پارلیمان کوواپس بھیجےتوحکومت پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلا کر بل منظور کراکر صدر کو بھیج سکتی ہے اگر بل کی دوبارہ منظوری کے بعد بھی صدر دستخط نہ کریں تو یہ بل 10 دن بعد خود بخود ایکٹ بن جائے گا۔

    پارلیمنٹ کی قرار داد پاکستان کے آئین اور عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے،سپریم کورٹ …

  • گیس اور اسٹریٹ کرائم پر بیان دینے پر لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں،گورنر سندھ

    گیس اور اسٹریٹ کرائم پر بیان دینے پر لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گیس کی جاری شدید لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کہنا ہے کہ بڑے سپلائرز کہہ رہے ہیں کہ گیس موجود ہے، ہم دے سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سحری کے وقت کھارادر پہنچے تھے اس موقع پر انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچی بات ہے کہ شہر میں کوئی کچھ نہیں کر رہا ہےگیس اور اسٹریٹ کرائم پر بیان دینے پر لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں، تاہم میں ہر اس چیز پر بیان دوں گا جس سے لوگوں کو حق نہیں مل رہا ہے۔

    ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سےگفتگو میں یہ بھی کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس صوبے اورشہرکےلوگوں کا کاروبار چلےوہ سحری میں نمائش بھی پہنچے جہاں انہوں نے جے ڈی سی کی عوامی سحری میں موجود نابینا شخص محمد ابراہیم کو پلاٹ کا تحفہ بھی دیا۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وہاں موجود لوگوں کو افطار پر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی۔

    پیپلز پارٹی چیف جسٹس پاکستان سے محاذ آرائی نہیں چاہتی،قمر زمان کائرہ

  • ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے صدرِ مملکت عارف علوی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئےبیان میں صدر اے این پی کے پی کے نےکہا ہےکہ‏ تخت پنجاب کی لڑائی میں مصروف سیاستدانوں کو علم ہی نہیں ہوگا کہ آج ضلع خیبر اور تحصیل تیارزہ (جنوبی وزیرستان) میں پی ٹی آئی کے عسکری ونگ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے ہمارے بھائیوں کو شہید کیا۔ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ دہشتگردوں کو واپس لینے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے-


    صدر اے این پی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن کے فیصلوں سے پہلے ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو ان دہشتگردوں کی واپسی کے ذمہ دار ہیں۔ عمران نیازی، عارف علوی، محمودخان، جنرل فیض اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرکے ان سے پوچھا جائے کہ دہشتگردوں کی آبادکاری کہاں ہوئی ہے۔


    اے این پی کے صوبائی صدر نے لکھا ہے کہ ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں کہ دہشت گردوں کو واپس لینے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن کے فیصلوں سے پہلے ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو ان دہشت گردوں کی واپسی کے ذمے دار ہیں۔


    ایمل ولی نے کہا کہ آپریشن آخری آپشن ہوتا ہے۔ آخری آپشن سے پہلے دہشتگردوں کے حمایتی اور لانیوالوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ پشتونوں کو جنگی اقتصاد کا ایندھن بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ جب تک دہشتگردوں کو واپس لانیوالوں کو سزا نہیں دی جاتی، کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔


    ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی واحد جماعت ہے جنہوں نے عام انتخابات کیلئے اپنے امیدواران کا اعلان تک کردیا ہے۔ 8اکتوبر 2023ء کو انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیے۔ پنجاب میں جو انتخابات جیتے گا، کیا وہ عام انتخابات پر اثرانداز نہیں ہوگا؟ ہم کبھی بھی جمہوریت کی بنیاد پنجاب کو نہیں مانیں گے-


    انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک اور اپنی قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انگریزوں کے زمانے سے آج تک اس جمہوریت کیلئے اپنی زندگیاں داؤ پر لگادی ہیں۔ کوئی اگر اس نظام کو درہم برہم کرنے کا سوچے گا، تو ہم چپ نہیں رہیں گے۔ ہم نے اس نظام کو بچانے کیلئے اعلان کیا ہے چیف جسٹس صاحب عید تک استعفیٰ دیں-


    2013ء میں ٹی ٹی پی کی حمایت سے اور 2018ء میں فیضیابی کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو پختونخوا پر مسلط کیا گیا۔ آج ایک بار پھرپی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کے ساتھ معاہدہ کیا، ان کو واپس لایا گیا تاکہ انہیں سیاسی سپورٹ دے سکیں۔ اس بار انشاء اللہ یہ نہیں ہونے دیں گے