Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئی ایل ٹی ٹونٹی کا آفیشل ترانہ ” ہلہ ہلہ “ ریلیز

    آئی ایل ٹی ٹونٹی کا آفیشل ترانہ ” ہلہ ہلہ “ ریلیز

    دبئی:کرکٹ کی دنیا میں آنے والی نئی لیگ آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا جسے مشہور بھارتی ریپر بادشاہ نے تیار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلا ت کے مطابق آئندہ برس جنوری میں اپنےافتتاحی سیزن کے آغاز کے لئےآئی ایل ٹی ٹونٹی نے اپنا آفیشنل ترانہ یوٹیوب سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کر دیا ہے جسے شائقین کرکٹ سمیت موسیقی کے مداح بہت پسند کررہےہیں دو منٹ اور چودہ سکینڈ پر مشتمل اس گانے میں اسٹیڈیم کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ کھیل ساتھ میوزک سے بھی لطف اندوز ہو سکیں-

    اس حوالے سے امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کےلئے کرکٹ اور میوزک سے بیک وقت لطف اندوز ہونے کے لئے اس گانے کو تیار کیا گیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ میچز کے یادگار مواقعوں پر گانے کی دھنوں پر رقص کریں اور آئی ایل ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کو یادگار بنائیں یہ ایک شاندار ترانہ ہے جو شائقین کرکٹ میں جوش و ولولہ پیدا کرئے گا ۔

    سپر اسٹار بادشاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی ایل ٹی کے ساتھ وابستگی ایک اعزاز ہے اور میرے لئے اس بین الاقوامی معیار کے ایونٹ کا ترانہ بنانا اہمیت حامل ہے مجھے امید ہے کہ گانے کی دھنیں شائقین کرکٹ کو پسند آئیں گے کیونکہ ہم نے ان دھنوں کو شائقین کرکٹ کے حوالے سے خاص طور پر ترتیب دیا ہے اور یقینا یہ ترانہ ایک منفرد ثابت ہو گا-

    سرکاری اورنجی سکولز میں پاکستان کا سب سے بڑاسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری

    واضح رہے کہ بھارتی گلوکاربادشاہ تیرہ جنوری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈم میں افتتاحی تقریب میں خصوصی طور پر پرفارم کریں گے جس میں گلوکار جیسن ڈیرولو بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے آئی ایل ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کا آغاز تیرہ جنوری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا جس میں چھ ٹیموں میں چوراسی بین الاقوامی اور چوبیس مقامی کھلاڑی شامل ہیں لیگ کے میچز دبئی ، شارجہ اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل بارہ فروری کو کھیلا جائے گا ۔

    ملتان اسٹیڈیم میں بابراعظم کیخلاف نامناسب نعروں پر سوشل میڈیا صارفین برہم

  • بلاول بھٹو جی-77 کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے

    بلاول بھٹو جی-77 کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے اور گروپ 77 (جی-77) کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    باغی ٹی وی : سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بدھ کی رات امریکا روانگی کا امکان ہے بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

    22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ،رجسٹریشن کروا لیں،رکن ممالک کو مراسلہ جاری

    سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ 15 اور 16 دسمبر کو گروپ77 کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے، یہ اجلاس جی 77 کے سربراہ کے طور پر پاکستان کا آخری اجلاس ہوگا۔

    جنوری 2021 کو پاکستان کو اس گروپ کی قیادت سنبھالی تھی اور اب رواں سال جی۔77 کی سربراہی کیوبا کرےگا جبکہ سال 2023 میں چین اس کی سربراہی کرےگا۔

    اس بلاک کا قیام 15 جون 1964 کو عمل میں آیا تھا اور اس گروپ کا نام دستخط کرنے والے 77 ممالک کی وجہ سےجی۔77 رکھا گیا تھا تاہم اب اس کے ارکان کی تعداد 134 ہےیہ گروپ تمام ممالک کےاراکین کے اقتصادی مفادات کو فروغ دینےاورعالمی ادارے میں ان کی مشترکہ مذاکراتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

    میری جان کو خطرہ ہے،مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا

    اس گروپ میں اب جنیوا، روم (ایف اے او)، ویانا (یونی ڈو)، پیرس (یونیسکو) ، نیروبی (یو این ای پی) اور بین الاقوامی بالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی بھی شاخیں ہیں۔

    قبل ازیں اقوام متحدہ کی نیوز سائٹ ’پاس بلو‘ میں بلاول بھٹو نے وضاحت کی تھی کہ کس طرح پاکستان نے گزشتہ ماہ مصر میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اجلاس میں متاثرہ غریب ممالک کے نقصانات کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے میں مدد کی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ترقی پزیر ممالک کی مدد کےلیے فنڈ قائم کرنا، انسانیت اور زمین کے لیے اُمید کی کرن تھی۔

    وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ جی 77 کے موجودہ سربراہ ہونے کے کی حیثیت سے انہوں نے جون میں کوپ 27 کے اجلاس میں موحولیاتی نقصان سے نمٹنے کے لیے مالیاتی سہولت پر بحث کرنے کی تجویز پیش کی ہے

    خیال رہےکہ گروپ 77 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ہے جس کے 134 ممالک ممبر ہیں، اس وقت گروپ 77 کی سربراہی پاکستان کے پاس ہے۔

    سیلاب متاثرین کیلیے 55کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری

  • میری جان کو خطرہ ہے،مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا

    میری جان کو خطرہ ہے،مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا

    مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ کر اپنی جان کو خطرہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔ مراد سعید نے خط میں لکھا کہ میری جان کو خطرہ ہے خط میں مشکوک افراد کی جانب سے تعاقب کیے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا-

    عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ 15 دسمبر کو

    مراد سعید نے انہیں دی جانے والی دھمکیوں اورسلامتی کو لاحق خطرات کی تفصیلات بھی خط میں درج کی ہیں خط کے متن کے مطابق مرادسعید نےکہاکہ ملاکنڈ میں نامعلوم افراد نے میرا پیچھا کیا۔ مجھے بتایا جائے یہ لوگ کون ہیں؟

    ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست سے اب تک مجھے جان سے مارنے کی کئی دفعہ منصوبہ بندی کی گئی مجھے حکام کی جانب سے بار بار بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

    خط کے متن کے مطابق 12جولائی کو ارشد شریف نے بھی آپ کو خط لکھا لیکن کسی نے نوٹس لیا نہ ہی ارشد شریف کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا گیا لہٰذا امید ہے ارشد شریف کے خط کے حوالے سے برتی گئی غفلت کو نہیں دہرایا جائے گا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر تک درج نہ ہوسکے وہاں انصاف کی امید مشکل ہے مراد سعید نے خط میں مطالبہ کیا کہ صدر مملکت معاملے پر نوٹس اور ضروری ایکشن لیں۔

    22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ،رجسٹریشن کروا لیں،رکن ممالک کو مراسلہ جاری

  • بھارت: اپنا ناجائز تعلق چھپانے کیلئے باپ نے جوان بیٹے کو قتل کر دیا

    بھارت: اپنا ناجائز تعلق چھپانے کیلئے باپ نے جوان بیٹے کو قتل کر دیا

    بھارت میں باپ نے اپنا ناجائز تعلق پکڑے جانے پر نوجوان بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر اسے بےدردی سے قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی پولیس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دیواس میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان بیٹے نے باپ کو کسی عورت کے ساتھ ناجائز تعلق رکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا باپ نے واقعے کو چھپانے کے لیے بیٹے کے دونوں ہاتھ کاٹ کر 400 فٹ گہرے کنویں میں پھینک دیئے۔

    اوکاڑہ :گوجرانوالہ سے شادی میں آئے مہمانوں کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    پولیس کے مطابق ہاتھ کاٹنے کے بعد بھی بے رحم باپ کو رحم نہ آیا اور اس نے اپنے 15 سالہ بیٹے کو گلادبا کر قتل کر ڈالا اور اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے کھیتوں کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی اور دوران تفتیش بچے کے باپ نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ باپ سمیت متعلقہ خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، خاتون بچے کی خالہ ہے اور دونوں کا گزشتہ پانچ سال سے تعلق تھا۔

    کراچی: تین سگے بھائیوں کا قتل پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا

    قبل ازیں پسند کی شادی کے لئے بہن نے سگے بھائی کو زہر کا انجکشن لگوا دیا تھا گوجرانوالہ کے تھانہ دھلے کی حدود میں بہن نے بھائی کو گولی مروا کر قتل کرنے کی کوشش کی، بھائی زخمی ہوا تو دوران علا ج ہسپتال میں زہر کا انجکشن لگوا دیا جس سے بھائی کی موت ہو گئی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون اور اسکے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے

    ترجمان گوجرانوالہ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے شخص کی سول ہسپتال میں اچانک ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا ،ملزمہ عاصمہ نے پسند کی شادی کے لئے پہلے بھائی پر شوٹر کی مدد سے فائرنگ کروائی جس میں مقتول بشارت صرف زخمی ہوا اور اسے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں علاج کے دوران اس کی اچانک موت واقع ہو گئی تحقیقات کے دوران چھوٹے بھائی کا کردار مشکوک ہونے پر گرفتار کیا گیا تو تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے-

    54 بچوں کا باپ چل بسا

    مقتول کے چھوٹے بھائی نے بتایا کہ ملزمہ عاصمہ اکرام سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن مقتول بشارت رکاوٹ تھا جس پر شوٹر تنویر کو 10 ہزار روپے دیکر بشارت کو راستے سے ہٹانا چاہا لیکن وہ زخمی ہوکرہسپتال پہنچ گیاجہاں زیرعلاج بشار ت کو بہن نے چھوٹے بھائی مدثر کی مدد سے زہریلا ٹیکہ لگوایا جس سے اس کی موت واقع ہوئی پولیس نے مقتول کے بھائی مدثر بہن عاصمہ ، اکرام اور شوٹر کو گرفتار کر لیا ہے-

  • یو اے ای نے چاند پر لینڈ کرنے والا مشن روانہ کر دیا

    یو اے ای نے چاند پر لینڈ کرنے والا مشن روانہ کر دیا

    یو اے ای کا چاند کی سطح پر اترنے والا روور راشد اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا کے لانچ سینٹر سے خلائی سفر پر روانہ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ 11 دسمبر کو فلوریڈا کے کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے لانچ کیا گیا، جو عربوں کے بنائے ہوئے پہلے قمری خلائی جہاز کو خلا میں لے گیا۔

    راشد روور کو دبئی کے محمد بن راشد اسپیس سینٹر (MBRSC) نے متحدہ عرب امارات (UAE) میں بنایا تھا، اور اسے HAKUTO-R لینڈر کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے، جسے جاپانی قمری تلاش کرنے والی کمپنی ispace نے انجنیئر کیا ہے۔ اگر لینڈنگ کامیاب ہو جاتی ہے، تو HAKUTO-R چاند پر کنٹرول لینڈنگ کرنے والا پہلا تجارتی خلائی جہاز بھی بن جائے گا۔

    یہ مشن چاند تک کم توانائی کا راستہ اختیار کر رہا ہے اور اپریل 2023 کے آس پاس پہنچنا ہے وہاں پہنچنے کے بعد، روور اپنے اہم کاموں کو انجام دیتے ہوئےسطح پر ایک قمری دن (زمین پر 14.75 دنوں کے برابر) گزارے گایہ دوسرا قمری دن ثانوی آپریشنز کرنے میں گزارے گا، یہ جانچنے کے لیے کہ آیا روور چاند کے رات کے سخت ماحول سے بچ سکے گا، اس سے پہلے کہ وہ ختم ہو جائے۔

    اس راکٹ میں روور کے ساتھ ساتھ ایک جاپانی کمپنی آئی اسپیس کا لینڈر بھی موجود ہے جو چاند کی سطح سے گرد کو اکٹھا کرکے امریکی خلائی ادارے ناسا کو فروخت کرے گا اس طرح یہ پہلی بار ہوگا جب چاند کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    لانچ کے 35 منٹ بعد آئی اسپیس لینڈر راکٹ سے الگ ہوگیا جس کے اوپر یو اے ای کا روور بھی موجود تھا لینڈر کے الگ ہونے کے بعد اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ کامیابی سے واپس زمین پر لینڈ کرگیا۔

    یو اے ای اس سے قبل مریخ پر مشن کو کامیابی سے بھیج چکا ہے مگر پہلی بار وہ چاند کی سطح پر روور کو اتارنا چاہتا ہے اس روور کا وزن 10 کلوگرام ہے اور اگر یہ کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر جاتا ہے تو یہ پہلی بار ہوگا کہ کسی مسلم ملک کا مشن وہاں پہنچنے میں کامیاب ہوگا۔

    اس روور میں 2 ہائی ریزولوشن کیمرے، مائیکرو اسکوپک کیمرے، تھرمل امیج کیمرے اور دیگر ڈیوائسز نصب ہیں اور اس کی مدد سے چاند کی سطح پر تحقیق کی جائے گی ویسے تو لانچ کامیاب رہا ہے مگر چاند پر اترنا بھی آسان نہیں کیونکہ ایسے ایک تہائی سے زیادہ مشنز ناکام رہتے ہیں۔

    اب تک صرف امریکا، چین اور روس کے مشن ہی چاند پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، مگر جاپان اور یو اے ای کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہونے والا ہے۔

    حالیہ برسوں میں بھارت اور اسرائیل کے چاند پر بھیجے جانے والے مشنز کو ناکامی کا سامنا ہوا تھا یہ لینڈر اور روور 5 ماہ میں چاند کی سطح پر پہنچیں گے چاند پر کوئی آب و ہوا نہیں تو لینڈرز کو اترنے کے لیے پیچیدہ طریقہ کار پر عمل کرنا ہوتا ہے۔


    یو اے ای کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ راشد روور یو اے ای کے خلائی پروگرام کا حصہ ہے جس کا آغاز مریخ پر پہنچنے سے ہوا۔

  • فیفا ورلڈ کپ:پرتگال کی مراکش سے شکست،رونالڈو کی گرل فرینڈ کوچ پر برس پڑٰیں

    فیفا ورلڈ کپ:پرتگال کی مراکش سے شکست،رونالڈو کی گرل فرینڈ کوچ پر برس پڑٰیں

    پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگوز نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں مراکش سے ہارنے اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ٹیم کے کوچ فرنینڈو سانتوس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : ہفتہ کےروز مراکش کی ٹیم نے قطر کے التھمامہ سٹیڈیم میں میچ کے پہلے ہاف کے اختتام سے تین منٹ قبل یوسف النصیری کے واحد گول کی بدولت پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ۔

    مراکش سے شکست کے بعد رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے:آنسوبہانے کا منظرساری دنیا نے دیکھا

    جورجینا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ آج آپ کے دوست اور کوچ کے فیصلے بہت خراب تھے۔ وہ دوست جس کے بارے میں میں نے تعریف اور احترام کے بہت سےالفاظ کہے ہیں جب میں سٹیڈیم میں داخل ہوئی تو میں نے دیکھا کہ سب کچھ کیسے بدل گیا ہے، لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا آپ دنیا کےبہترین کھلاڑی اوراپنے سب سے طاقتور ہتھیار کی توہین نہیں کرسکتے ہم کسی ایسے شخص دفاع نہیں کر سکتے جو اس کا مستحق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا زندگی ہمیں سبق دیتی ہے آج ہم ہارے نہیں، ہم نے سیکھا ہے، کرسٹیانوہم تم سے محبت کرتے ہیں.

    فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    پرتگال کے کوچ سانتوس نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے رونالڈو کے متبادل کے طور پر بیٹھنے پر افسوس نہیں ہے۔ میں کچھ بھی تبدیل کرنے والا نہیں تھا۔ جب ٹیم کی بات آتی ہے تو میرا دل ناقابل تصور ہوتا ہے۔

    سانتوس نے کہا میں نے اس ٹیم پر بھروسہ کیا جس نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لہذا میرے لیے مراکش کے خلاف تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ میں نے جو سٹریٹجک فیصلہ کیا وہ سب سے مشکل فیصلوں میں سے ایک تھا۔ لیکن میں اپنے دل سے نہیں سوچ سکتا اور مجھے اپنے دماغ سے سوچنا چاہیے اب ایسا نہیں رہا کہ رونالڈو عظیم کھلاڑی نہیں ہیں ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

    مراکش نے پرتگال کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا

  • نیٹ فلکس پر دستاویزی سیریز میں ملکہ کا تمسخر اڑانے پر برطانوی عوام  کی میگھن پر تنقید

    نیٹ فلکس پر دستاویزی سیریز میں ملکہ کا تمسخر اڑانے پر برطانوی عوام کی میگھن پر تنقید

    پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی دستاویزی سیریز کی اقساط جو "نیٹ فلکس” پلیٹ فارم پر دکھائی گئی ہیں میں برطانوی بادشاہی نظام پر تنقید کرتے ہوئے اس نظام کو "نسل پرست” قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : دستاویزی فلم میں شاہی جوڑے کی محبت کی کہانی کو آشکار کیا گیا ہے مگر اس دستاویزی فلم میں پیش کردہ بعض مناظر سے برطانوی سخت ناراض دکھائی دیتے ہیں۔


    اس سیریز میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور شاہی خاندان کے افراد کا تمسخر بھی شامل ہے میگھن ایک منظر میں ملکہ کے سلام کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اخبار دی سن کے مطابق وہ ملکہ کا مذاق اڑاتے ہوئے مبالغہ آرائی سے جھکنے کی کوشش کررہی ہیں۔


    سیریز میں امریکی اداکارہ نے شاہی محل کے اندر چلنے والی روایات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر حقیقی ہیں انہوں نے محل کے اندر عشائیہ کی تقریبات کو قرون وسطیٰ کے بے ہودہ نظام سے تشبیہ دی۔

    روسی زبان کے معروف ناول نگار اور مورخ الیکزینڈر سلزینسٹائن کا یوم پیدائش

    میگھن نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ اپنے پہلے عشائیہ کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پھٹی ہوئی جینز پہن رکھی تھی اور میں ان سے ننگے پاؤں ملی تھی مجھے احساس نہیں تھا کہ اس سے بہت سے برطانوی پریشان ہو گئے ہیں۔

    دوسری طرف شہزادہ ہیری نے برطانوی شاہی خاندان کے افراد کی اپنی اہلیہ میگھن اور ان کے بچے آرچی کے لیے نفرت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام اپنے خاندان کو محفوظ رکھنا ہے۔

    برطانوی عوام کی جانب سے ہیری اور میگھن کو ان کے بیانات کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےمشہور صحافی پیئرز مورگن نے جوڑے کو ’قابل نفرت اور منافق‘ قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ فلم کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز سے بھی بدتر ہے۔ ایسا کام جو میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ انسان بنا سکتے ہیں۔


    انہوں نے میگھن کا بھی مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ مارکل اب اپنے والد کا مذاق اڑا رہی ہے جو ابھی حالیہ فالج کے اثر سے صحت یاب ہو رہے ہیں کہ اس بے رحم خاتون نے ان سے رابطہ تک نہیں کیا-

    برطانوی جزیرے جرسی میں زوردار دھماکا؛1ہلاک اور12 لاپتہ


    صارفین کا کہنا تھا کہ میگھن اور ہیری اپنے خاندان اور ملک کو چھوڑ کر پچھتائیں گے جبکہ میگھن کے رویے کو بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا آنجہانی ملکہ کے ساتھ ان کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایک نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہیری نے اوپرا ونفری کو ایک انٹرویو میں نہیں بتایا تھا کہ ان کے خاندان نے ان کی اہلیہ کا استقبال کیا؟-
    https://twitter.com/RobCHughes/status/1600942594875236352?s=20&t=yjhoJTd-_Q1ZOofbnayvqw
    سیریز کا دوسرا حصہ 15 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

  • پنجاب حکومت کا بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اسٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، محمد محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک، سید حسین جہانیاں گردیزی، چیف سیکریٹری عبداللہ خان سنبل، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکریٹریز خوراک، زراعت، خزانہ، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، ڈائریکٹر فوڈ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    سابق انگلش کپتان بھی ابرار احمد کی صلاحیتوں کے متعرف

    اجلاس میں گندم کی ریلیز پالیسی اور کوٹے کے اجراء کا ازسرنو جائزہ لیا گیا سیکریٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائر کی موجودہ پوزیشن اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایک ماہ کے دوران گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے ہیں جبکہ مالیاتی نظم و ضبط کے نفاذ سے مزید 2 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی۔

    امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

    چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب کو زرعی صوبہ ہونے کے ناطے گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کی آگاہی دی جائے اور عوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے-

  • سکھر: اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    سکھر: اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز کوئٹہ سے تحویل میں لے کر سکھر منتقل کئے گئے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی درخواست پر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    اعظم سواتی کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں سواتی کو سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف اپنے مبینہ قابل اعتراض بیانات پر متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اسی روز سندھ پولیس نے پی ٹی آئی سینیٹر کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

  • ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں

    ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں

    عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں ملی ہیں-

    باغی ٹی وی : صوبائی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ثمر بلور کا کہنا ہے کہ ایمل ولی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے، اطلاع آئی ہے کہ ایمل ولی کو مارنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

    ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں،رانا ثنااللہ


    ثمر بلور مزید کہا کہ ہمارا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر حکومت تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو ہم اپنی پارٹی کے بڑوں کا تحفظ پھر اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے، ہمیں اسلحہ بھی اٹھانا پڑے گا اور قانون کو بھی توڑنا پڑے گا۔

    صوبائی ترجمان اے این پی نے گزشتہ دنوں بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ایمل ولی خان کو دہشتگردوں کی جانب سے بڑی دھمکیاں دی گئی ہیں، ریاست، حکومت اور دہشتگردوں کے ہمدرد جان لیں کہ ایمل ولی خان ہمارے ولی باغ کے سیاسی وارث ہیں، ایمل ولی کو ذرہ برابر بھی نقصان پہنچایا گیا تو ہم سے گلہ نہ کریں۔

    گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سرداد حسین بابک کو بھی دھمکیاں موصول ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل