Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سلیمان شہباز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    سلیمان شہباز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی :وطن واپسی سے قبل سلیمان شہباز، اہلیہ اوربچوں کے ہمراہ عمرہ کیلئے سعودی عرب گئے وہاں سے غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 726 کے ذریعے لندن سے براستہ سعودی عرب رات ڈیڑھ بجے کے قریب اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کوئٹہ اور تربت کا دورہ:یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائی

    سلیمان شہباز اسلام آباد پہنچنے کے بعد نجی طیارے کے ذریعے لاہور کیلئے روانہ ہو گئے۔

    خیال رہے کہ سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا گیا ہے۔

    تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پیشی ضروری ہے، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو ہائی کورٹ میں سرنڈر کریں۔

    سلیمان شہباز 2018 کے عام انتخابات سے قبل نیب مقدمات قائم کیے جانے کے بعد لندن آگئے تھے جبکہ سلیمان شہباز کا نام والد شہبازشریف اوربھائی حمزہ شہباز کے ساتھ کئی مقدمات میں نامزد تھا۔

    / چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کاکسٹمز ہاؤس کراچی کا دورہ

    واضح رہے کہ مدینہ منورہ سے اپنے بیان میں سلیمان شہباز کا کہنا تھاکہ نئےسیاسی نظام کیلئے جعلی مقدمات بناکرمجھے پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا، کوئی بھی جلاوطن نہیں ہوناچاہتا، انصاف ملنے کی بھی توقع نہیں تھی،مجھ پر بنائےگئےجھوٹے مقدمات سیاسی مخالفت کی بدترین مثال تھے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ نیب اور ایسسٹس ریکوری یونٹ کے بنائے مقدمات میں حقیقت نہیں تھی، سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کو بلیک میل کرکے ہمارےخلاف مقدمات بنوائےگئے، وہ کیس نہ بناتے تو برخاست کردیاجاتا، ہم اپنےدشمنوں کےساتھ بھی ایسانارواسلوک کرناپسندنہ کریں ہمارے خلاف پاکستان اور برطانیہ میں مقدمات بنوانے کیلئے پاکستانی وسائل کا بےدریغ استعمال ہوا۔

    ملک پرمشکل وقت ہے،تمام سیاستدان تلخیاں بھلا کرپاکستان کی خاطرآگے بڑھیں:سید مصطفیٰ…

  • آلو اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں اور قدرتی جڑی بوٹیاں کینسر کا علاج کر سکتی ہیں

    آلو اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں اور قدرتی جڑی بوٹیاں کینسر کا علاج کر سکتی ہیں

    ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ آلو اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں اور قدرتی جڑی بوٹیوں اور پودوں میں پائے جانے والے خصوصی اجزا کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : طبی جریدے فرنٹیئرز ان فارماکولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق پولینڈ اور برطانیہ کے ماہرین نے مختلف تحقیقات کا جائزہ لیا، جن سے یہ دریافت ہوا کہ آلو اور ٹماٹر سمیت مختلف سبزیوں اور پودوں میں پائے جانے والے گلائیکول کلوئیڈز اجزا کینسر کے علاج میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

    گلائیکول کلوئیڈز دراصل نائٹروجن اورمختلف کیمیکلزکا ایک گروہ ہےجو کہ سبزیوں، پودوں اور جڑی بوٹیوں میں پائے جاتے ہیں گلائیکول کلوئیڈز عام طور پر پانچ مختلف کیمیکل کا گروپ ہوتا ہے،جن میں سولانائن، چاکونین، سولاسونین، سولا مارگین اور ٹماٹین شامل ہیں یہ اجزا عام طور پر ٹماٹر، آلو، بینگن اور کالی مرچوں میں پائے جاتے ہیں، تاہم یہ اجزا مختلف جڑی بوٹیوں اور پودوں میں بھی ہوتے ہیں۔

    ماہرین نے ان ہی اجزا کا کینسر کے علاج اور مرض پر اثر دیکھنے کے لیے تحقیق کی، جس سے معلوم ہوا کہ یہ اجزا موذی مرض کے علاج کے دوران فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ گلائیکول کلوئیڈز پر مبنی پانچوں اجزا کینسر کے مریض کو کیمو تھراپی کے دوران فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق یہ اجزا صرف کینسر کے سیلز کو نشانہ بناتے ہیں، تاہم یہ صحت مند سیلز کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے جبکہ کیمو تھراپی کے دوران دوا کینسر کے سیلز سمیت صحت مند سیلز کو بھی نشانہ بناتی ہے، جس کی وجہ سے مریض کمزور پڑ جاتا ہے۔

    اس بات پر ابھی تحقیق ہونا باقی ہے کہ مذکورہ ’گلائیکول کلوئیڈز‘ (glycoalkaloids) اجزا کو کس طرح استعمال کرنے سے کینسر کے علاج فائدہ ہو سکتا ہے تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ’گلائیکول کلوئیڈز‘ (glycoalkaloids) براہ راست کینسر کا علاج کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں؟

  • آسٹریلیا کا ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

    آسٹریلیا کا ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

    آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اعلان کیا کہ حکومت ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے جواب میں ایران میں افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرے گی۔

    باغی ٹی وی: آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا 13 افراد اور دو اداروں پر پابندیاں عائد کرے گا جن میں ایرانی اخلاقی پولیس، باسیج اور 6 ایرانی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ مہسا امینی کی حراست کے دوران موت کے بعد پھوٹنے والے مظاہروں کو دبانے میں حصہ لیا۔

    امریکا کا روس کے مزید 3 سرکاری اداروں پر پابندیاں لگانے کا عندیہ

    وونگ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا روس کو یوکرین میں استعمال کے لیے ڈرون فراہم کرنے پر 3 ایرانیوں اور ایک ایرانی کمپنی پر اضافی مالی پابندیاں عائد کرے گا۔

    قبل ازیںامریکی حکام کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ جمعہ کو روس میں قائم تین اداروں کوبلیک لسٹ کے لیے نامزد کرے گی جو یوکرین میں استعمال کے لیے ایرانی ڈرون کی منتقلی میں ملوث ہیں۔ اس طرح کے اداروں میں ڈرون حاصل کرنے والی روسی فضائیہ اور روسی 924 واں ریاستی مرکز برائے بغیر پائلٹ ایوی ایشن شامل ہیں، جہاں 924 ویں مرکز کے اہلکاروں نے ایرانی ہتھیاروں کو چلانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے ایران کا سفر کیا ہے۔

    حکام نے وضاحت کی کہ امریکا ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون پر بات چیت کے لیے ہم خیال ممالک کے ایک گروپ کو اکٹھا کرنے کے آپشنز پر بھی غور کر رہا ہے۔ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ روس اور ایران سازوسامان، ہتھیاروں کی منتقلی نہ کر سکیں۔

  • مولا جٹ فلم دیکھنی ہے تو پاکستان جاؤ،بھارتی وزیر کی اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھکمیاں

    مولا جٹ فلم دیکھنی ہے تو پاکستان جاؤ،بھارتی وزیر کی اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھکمیاں

    پاکستانی بلاک بسٹر فلم ”مولا جٹ” بھارت میں ریلیز ہونے کی خبر پر انتہا پسند ہندووں نے اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دے دیں۔

    باغی ٹی وی : بھارت کی انتہا پسند جماعت کے وزیر امیہ کھوپکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فلم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی سپر اسٹار اور مولا جٹ کے مرکزی کردار فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دے دیا۔


    وزیر نے لکھا کہ انہیں پتا لگا ہے کہ پاکستانی فلم کو بھارتی کمپنیاں بھارت میں ریلیز کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کی جماعت ایسا نہیں ہونے دے گی، انہیں نے فواد خان کے مداحوں کو غدار کہتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پاکستانی اداکار کے مداح ہیں وہ فلم دیکھنے کے لیے پاکستان چلے جائیں۔


    واضح رہے کہ پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ سرحد پار بھی مداحوں کی کوئی کمی نہیں جن میں کئی بالی ووڈ ہیروں کے نام بھی شامل ہیں، اور وہ فواد خان کو بڑی پردہ اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مولا جٹ بھارتی سینماؤں میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جا سکتی ہے، جس کے بعد بھارتی شائقین بھی پاکستانی سپر ہٹ پنجابی فلم کا لطف اٹھا سکیں گے۔

    سنہ1979 میں ریلز ہونے والی پنجابی فلم مولا جٹ کو بلال لاشاری نے نئے انداز میں بنا کر اس شاہکار کہانی کو ٹریبیوٹ دیا ہے ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیراعجاز سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے۔

  • روس نے پارلیمینٹریز سمیت 200 کینیڈین شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں

    روس نے پارلیمینٹریز سمیت 200 کینیڈین شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں

    روسی وزارت خارجہ نے 200 کینیڈین شہریوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : روسی مقامی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف نے اپنے ٹیلی گرام کاؤنٹ پر کہا کہ اوٹاوا کی طرف سے روسی اور فوجی حکام، ججوں، قانون نافذ کرنےوالے افسران اور عوامی شخصیات کے خلاف لگائی گئی ذاتی پابندیوں کے جواب میں باہمی روابط کی بنیاد پر 200 کینیڈین شہریوں کو داخلے سے روک دیا گیا۔

    زخاروف نے مزید کہاکہ ان میں اعلیٰ عہدے دار، ریٹائرڈ اور موجودہ پارلیمنٹیرینز، قانون نافذ کرنے والے حکام اور ماہر حلقوں کے نمائندے شامل ہیں۔اس کےعلاوہ بندیرا کےحامی کئی ڈھانچوں اورتنظیموں کےکارکنان بھی شامل ہیں جو براہ راست روسیوں کےخلاف نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔

    روس کی جانب سے یہ اعلان کینیڈا کے حکام کی جانب سے جمعہ کو روسی وزارتوں، محکموں اور کمیٹیوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

    کینیڈین حکام کے مطابق پابندیوں میں روسی وزارت داخلہ، سینٹرل الیکشن کمیشن، فیڈرل جیل سروس، روسی فیڈرل انویسٹی گیٹو کمیٹی اور وزارت انصاف کے علاوہ قومیت کے امور کی وفاقی ایجنسی شامل ہیں۔

  • سوشل میڈیا پر سلمان خان اور اداکارہ پوجا ہیگڈے کے درمیان گہرے تعلقات  کے چرچے

    سوشل میڈیا پر سلمان خان اور اداکارہ پوجا ہیگڈے کے درمیان گہرے تعلقات کے چرچے

    ممبئی: سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور اداکارہ پوجا ہیگڈے کے درمیان گہرے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ سپر اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں کام کرنے والی اداکارہ پوجا ہیگڈے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ کافی وقت بھی گزارتے ہیں ۔


    اس بات کا انکشاف بالی ووڈ انڈسٹری پر تجزیہ پیش کرنے والے ٹوئٹر صارف عمیر سندھو نے اپنی ٹوئٹ میں کیا لکھا کہ ’تازہ خبر، بالی وڈ میں ایک نئی جوڑی کا اضافہ، سلمان خان پوجا ہیگڈےکو ڈیٹ کررہے ہیں سلمان کےپروڈکشن ہاؤس نے اداکارہ کو 2 فلموں میں بھی سائن کرلیا ہے۔

    عمیر سندھو نے کہا کہ سلمان کے قریبی ذرائع کے مطابق ان دنوں بھائی جان اور پوجا کافی وقت ساتھ گزار رہے ہیں‘۔

    تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین نے اسے افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوچا ہیج اور سلمان خان کے درمیان عمر کا ایک بڑا فرق ہے وہ سلمان سے 24 سال چھوٹی ہیں اس لئے ایسا ممکن نہیں کہ وہ انہیں ڈیٹ کریں۔


    اس سے قبل ماضی میں سلمان خان ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سمیت کئی اداکاراؤں کو ڈیٹ کرچکے ہیں لیکن وہ کسی سے شادی نہیں کر سکے-

  • لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے پیپلز بس پر فائرنگ کردی

    لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے پیپلز بس پر فائرنگ کردی

    لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے پیپلز بس پر فائرنگ کردی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق پیپلز بس پر فائرنگ کا واقعہ اللہ والا چوک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے بس پر فائرنگ کی گئی فائرنگ سے بس کا ائیر کنڈیشن پلانٹ متاثر ہوا تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی بس باکرانی ٹاورسے اپنے اگلی اسٹاپ نیو بس اسٹینڈ کی طرف جارہی تھی-

    بورے والا میں مخالفین کی فائرنگ سے حاملہ خاتون اور چار سالہ بیٹی جاں بحق

    بس عملے کے مطابق اللہ آباد تھانے کی حدود میں اوور ہیڈ پل کے مقام پر نا معلوم سمت سے چلائی گئی گولی بس کے شیشے میں آکر لگی گولی لگنے سے شیشہ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا مگر خوش قسمتی سے کوٸی جانی نقصان نہ ہوا۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے فائرنگ کی آواز آئی لیکن اسے نظر انداز کر دیا گیا ، لیکن دوسری بار گولیاں سیدھی بس کو لگیں جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

    پسند کی شادی کیس؛ ملزم ظہیر کی ضعیف والدہ کی ضمانت منظور

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    پیپلز بس سروس کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ہے-

  • یوٹیوب پر 75 لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعوی کرنیوالے شہری کو خود جرمانہ دینا پڑ گیا

    یوٹیوب پر 75 لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعوی کرنیوالے شہری کو خود جرمانہ دینا پڑ گیا

    بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوب پر 75 لاکھ روپے کے ہرجانے کا دعوی کرنے والے پر 1 لاکھ کا جرمانہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی عدالت میں ریاست مدھیہ پردیش نوجوان نے درخواست دی تھی کہ یوٹیوب پر آنے والے اشتہارات سے ان کا دھیان بٹ جاتا تھا اور اسی وجہ سے وہ مقابلےکے امتحان پاس نہیں کرسکے تاہم اس درخواست کو عدالت نے کو ’بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا-

    بنگلا دیش: اپوزیشن نے حکومت سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

    جسٹس ایس کے کول اور اے ایس اوکا کی بنچ نے درخواست گزار سے پوچھا کہ آپ ہرجانہ چاہتے ہیں کیونکہ آپ نے انٹرنیٹ پر اشتہارات دیکھے تھے، اور آپ کہتے ہیں کہ اس کی وجہ سے آپ کی توجہ ہٹ گئی تھی، اور آپ امتحان پاس نہیں کر سکے؟۔

    بنچ نے مشاہدہ کیا کہ “یہ آرٹیکل 32 (آئین) کے تحت دائر کی گئی سب سے ظالمانہ درخواستوں میں سے ایک ہے۔” “اس قسم کی درخواستیں عدالتی وقت کا سراسر ضیاع ہیں”۔

    درخواست گزار نے اپنے درخواست میں سوشل میڈیا پر عریانیت پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ جس پر عدالتی بنچ نے کہا کہ اگر آپ کو اشتہارات پسند نہیں ہیں تو انہیں نہ دیکھیں۔

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی

    بنچ نے کہا کہ درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امتحان کی تیاری کر رہا تھا اور یوٹیوب کو سبسکرائب کیا، جہاں اس نے مبینہ جنسی مواد پر مشتمل اشتہارات دیکھے۔

    بنچ نے کہا کہ اگر آپ کو کوئی اشتہار پسند نہیں ہے، تو اسے نہ دیکھیں،” بنچ نے مزید کہا، “اس نے اشتہارات دیکھنے کا انتخاب کیوں کیا اس کا اختیار ہے-

    عدالت کا وقت ضائع کرنے پر شہری پر ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا لیکن درخواست گزار کی جانب سے جرمانہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تو عدالت نے اسے 25 ہزار روپے ادا کرنے کا کہا۔

    درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ وہ بے روزگار ہے۔

    برطانیہ نے دنیا بھر کے درجن سے زائد کرپٹ سیاست دانوں پر پابندی لگادی

  • خواتین کی حفاظت کیلئے قانون سخت ،لڑکی کو گھورا یا سیٹی بجائی تو 2 برس کیلئےجیل جانا پڑے گا

    خواتین کی حفاظت کیلئے قانون سخت ،لڑکی کو گھورا یا سیٹی بجائی تو 2 برس کیلئےجیل جانا پڑے گا

    برطانیہ میں خواتین کی حفاظت کیلئے قانون سخت کر دئیے گئے، سڑک پر کسی بھی طرح لڑکی کو ہراساں کیا تو دو برس کی سزا دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے نئے منصوبے پر کام شروع کیا ہے، اس قانون کے تحت کسی کو دیکھ کر سیٹی بجانا، نامناسب اشارہ کرنا، پیچھا کرنا اور گھورنا جرم ہوگا۔

    سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ

    برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر خاتون کو کہیں بھی جانا، کسی بھی راستے سے گزرنا محفوظ لگنا چاہیے، اور جو کوئی ایسی غلط حرکت کا سوچے گا اسے نتائج کی بارے میں بھی سوچنا ہو گا-

    جنسی طور پر ہراساں کرنا پہلے ہی غیر قانونی ہے لیکن امید ہے کہ اب اس نئے قانون سے لوگوں کو ہراسانی رپورٹ کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    بریورمین نے کہا کہ ہم متاثرین کی ضروریات کو اپنے فیصلے کے مرکز میں رکھ رہے ہیں، جس کا مطلب یہ ہوگا کہ جو مجرم یہ حرکتیں کرتے ہیں انہیں ان نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے وہ مستحق ہیں۔

    بی بی سی کے لیے پولسٹرز YouGov کے ایک سروے، جو مارچ میں شائع ہوا میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ میں دو تہائی خواتین خود کو رات یا دن کے کسی وقت محفوظ تصور نہیں کرتیں، لیکن وہ اس بارے میں رپورٹ بھی درج نہیں کرا پاتی ہیں۔

    ٹرانسپورٹ فار لندن کے مطابق ایک سال کے دوران ٹرینوں اور بسوں میں جنسی ہراسانی کے 1813 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    کراؤن پراسیکیوشن سروس (CPS) کے مطابق، 34 سال سے کم عمر کی خواتین زیادہ تر جنسی جرائم کا نشانہ بنتی ہیں لیکن ان کی رپورٹ کرنے کا امکان کم ہے۔

    کراؤن پراسیکیوشن سروس، جو یہ فیصلہ کرتی ہے کہ آیا مقدمات کو عدالت میں لے جانا ہے، نے حال ہی میں سڑک پر ہراساں کرنے کے بارے میں عملے کو اپنا مشورہ اپ ڈیٹ کیا۔ نئے رہنما خطوط میں تعاقب اور جنسی زیادتی جیسے جرائم کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

    سارہ ایورارڈ کے قتل، جسے گزشتہ سال جنوبی لندن میں گھر جاتے ہوئے ایک حاضر سروس پولیس اہلکار نے اغوا کر کے قتل کر دیا تھا، نے خواتین کے تحفظ اور خواتین کے تئیں رویوں کے حوالے سے بھی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

    چھ ماہ بعد، 28 سالہ پرائمری سکول ٹیچر سبینہ نیسا کو جنوبی لندن میں ایک ایسے شخص نے قتل کر دیا جس سے وہ کبھی نہیں ملی تھی۔

    امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    برطانوی حکومت اب سابق بزنس سیکرٹری گریگ کلارک کی طرف سے پیش کردہ قانون سازی کی حمایت کرے گی۔

    مسٹر کلارک نے کہا کہ بل کا مقصد "اس ثقافت میں تبدیلی کو تقویت دینا ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ سڑکوں پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے”۔

    ہاؤس آف کامنز میں بحث کے دوران، مسٹر کلارک نے کہا کہ "عوامی جنسی طور پر ہراساں کرنا مردوں اور لڑکوں کو متاثر کر سکتا ہے، لیکن ہمیں واضح ہونا چاہیے کہ یہ خواتین اور لڑکیوں کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتا ہے۔”

  • کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان کے چارج سنبھالنے کے پہلے ہی دن بڑے اعلان

    کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان کے چارج سنبھالنے کے پہلے ہی دن بڑے اعلان

    کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن بڑے اعلان کردیئے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان کے نئے فیصلوں کے مطابق کراچی میں چارج پارکنگ کی دوبارہ نیلامی تک پارکنگ فری ہوگئی۔

    لاہور: نازیبا ویڈیوز اور تصویریں بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    دوسری جنب ایڈمنسٹریٹر کراچی کے اعلان کے بعد بلدیہ عظمیٰ نے کراچی میں چارج پارکنگ کے ٹھیکے منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    سوک سینٹر کے اطراف یونیورسٹی روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ پر پارکنگ مفت ہوگئی۔ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ، نیپا، ابن سینا اسپتال اور کرسٹل کورٹ کلفٹن پر بھی چارج پارکنگ ختم کردی گئی۔

    ایم اے جناح روڈ پر کوثر میڈیکل اسٹور سے ٹاور تک تک اب پارکنگ کیلئے کوئی فیس نہیں دینا پڑے گی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں نئی پارکنگ سائٹس بنانے پر پابندی لگا دی گئی۔

    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم…

    ایڈ منسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کی 28 بڑی سڑکوں کی فوری مرمت ہوگی 75سے زائد خستہ حال پیڈسٹرین برجز کی بھی فوری مرمت کی جائے گی کراچی کے فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے آمدن بڑھانے کیلئے کے ایم سی کی دکانوں کے کرائے بڑھائے جائیں گے۔

    لینڈڈیپارٹمنٹ تمام جائیدادوں اور مکانات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرے گا۔اورنگی ٹاؤن پراجیکٹ کا تمام ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا پرائیویٹ سلاٹرہاؤس چلانے اور بھوسہ منڈی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس کی سماعت 7جنوری تک