Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں،اسحاق ڈار

    زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں کمرشل بینکوں کے پاس موجود چھ ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےفلورملوں کوگندم کایومیہ سرکاری کوٹہ بڑھاکرڈبل کردیا

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گےآئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جینیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی جہاں سے واپسی پرتین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رکیں گے۔

    وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔

    دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ کی ترجمان ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی جنیوا کانفرنس کے حوالے سے تعمیری بات چیت ہوئی زیراعظم شہبازشریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

    گوجر خان: بڑے بھائی کے ہاتھوں بیٹے کی شادی کیلئے برطانیہ سے آیا چھوٹا بھائی قتل

    آئی ایم ایف ترجمان نے بتایا کہ جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس لچکدار پاکستان کے سلسلے میں ہو رہی ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان میں سیلاب سے براہ راست متاثر ہونے والوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف پاکستان کی سیلاب سے پائیدار بحالی کی مدد کرتا ہے۔

    ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے جنیوا کانفرنس کے موقع آئی ایم وفد کی پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی متوقع ہے، وزیر خزانہ سے ملاقات میں نمایاں مسائل آگے بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔

    لاہور:6 سالہ بچے کی پراسرارہلاکت

  • بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن خریدنے کے لیے فنڈز دستیاب نہیں،چئیرمین نیپرا

    بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن خریدنے کے لیے فنڈز دستیاب نہیں،چئیرمین نیپرا

    کراچی: چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاکستان بھر میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی اور مقابلہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، ٹیکنالوجی پہلے سے موجود ہے لیکن مقابلہ کہیں نظر نہیں آرہا-

    باغی ٹی وی : چیئرمین نیپرا توصیف حسن فاروقی نے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کے ای سمیت پاکستان بھر میں پاورڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی کارکردگی پرکہا ہے کہ ’کے ای‘ نجی ادارہ ہونے کے ناتے دیگر ڈسکوز کے مقابلے میں بہتر ہے جو ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات کو 40 فیصد سے کم کر کے 15.5 فیصد تک لایا ہے لیکن سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ’کے ای‘ بجلی کی پیداوار کو بہتر نہیں بناسکا۔

    بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ’کے ای‘ کی اجارہ داری جولائی 2023ء تک ختم ہو جائےگی اور سی ٹی بی سی ایم کراچی کے تاجروں کو اجازت دے گا کہ وہ اپنی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے پاور پلانٹس لگا کر یا اپنی مرضی سے کسی اور پاورپروڈیوسرسےبجلی حاصل کر سکیں۔

    انھوں نے بتایا کہ کمپیٹیٹیو ٹریڈنگ بائلٹرل کنٹریکٹ مارکیٹ (سی ٹی بی سی) پاکستان کی ہول سیل الیکٹریسٹی مارکیٹ کھولنے کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کرتا ہے جس کا مقصد بجلی کے بلک صارفین کو ڈسکوز یا اپنی پسند کے مسابقتی سپلائر سے بجلی خریدنے کا انتخاب فراہم کرتا ہے پاکستان اس وقت توانائی کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے کیونکہ پیداواری صلاحیت ہونے کے باوجود ملک بجلی پیدا کرنے سے قاصر ہے کیونکہ بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن خریدنے کے لیے فنڈز دستیاب نہیں۔

    چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے بند صنعتوں سے وصول کیے جانے والے فکسڈ چارجز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ متعلقہ قوانین کے تحت ایسی تمام بند صنعتوں کے پاس کنکشن منقطع کرنے کے لیے درخواست دینے کا اختیار ہے جس سے وہ فکسڈ چارجز سے بچ جائیں گی۔کے ای ان صنعتوں سے درخواست موصول ہونے پر کسی بھی وقت سیکیورٹی ڈپازٹ اور سسٹم ڈیولپمنٹ چارجز کے بغیر انہیں دوبارہ کنکشن بحال کرنے کا پابند ہے۔

    بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے موجودہ نرخ بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، ویتنام اورکمبوڈیا کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔بجلی کے نرخ بنگلادیش میں 22 فیصد کم ہے جبکہ گیس میں یہ پاکستان کے مقابلے میں 30 سے 32 فیصد سستی ہے جس کی وجہ سے ہم مقابلہ کرنے اور اپنی برآمدات بڑھانےسےقاصر ہیں اگرانرجی ٹیرف کوبنگلادیش کے برابر لایا جائےتوپاکستان کی برآمدات 60 ارب ڈالر سے کم نہیں ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت تقریباً 23000 میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت موجود ہے جبکہ تھر سے جلد ہی مزید 1300 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی اور سولر، ونڈ اور ہائیڈل وسائل سے بجلی کی پیداوار میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اس منظر نامے میں پیک آور ٹیرف وصول کرنا انتہائی غیر منصفانہ ہے۔

    قبل ازیں صدر کے سی سی آئی طارق یوسف نے چیئرمین نیپرا کا خیرمقدم کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ گردشی قرضہ 4000 ارب روپے سے زائد کی خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےفلورملوں کوگندم کایومیہ سرکاری کوٹہ بڑھاکرڈبل کردیا

  • اے این ایف کی کاروائی:مختلف شہروں سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اے این ایف کی کاروائی:مختلف شہروں سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    راولپنڈی:اینٹی نارکوٹکس( اے این ایف) نے مختلف شہروں سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی: حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس اطلاعات تھیں کہ منشیات اسمگلر مختلف شہروں سے بیرون ملک پارسلز و غُباروں کے ذریعہ منشیات سمگلنگ کی کوشش کریں گے۔

    بلوچستان سے پنجاب کو چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

    اطلاعات پر شاہراہ فیصل کراچی پر نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 2 کلو 560 گرام آئس، اسلام آباد میں نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لیے بُک کیے گئے پارسل سے 723 گرام آئس برآمد ہوئی-

    دینہ میں واقع نجی کوریئر آفس میں لندن کے لیے بُک کئے گئے پارسل سے 390 گرام ہیروئن برآمد کرلی جو غباروں میں چھپائی گئی تھی۔

    اسی طرح جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب ٹرک سے 56 کلو 400 گرام چرس اور 26 کلو 400 گرام افیون برآمد کرکے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    مُلزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ڈیرہ غازی خان : 9 جنوری سے کارپوریشن کے نادہندگان کے کاروباری مراکز اور غیر قانونی…

    گزشتہ روز بلوچستان سے پنجاب کو چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، تھانہ کھر کی حددو میں کمانڈنٹ محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سےپنجاب آنے والی غیر قانونی چھالیہ کی بڑی مقدار پکڑ کر اپنی تحویل میں لےلی ہےاس موقع پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ کا کہنا تھا کہ چھالیہ کو قانونی پروسیس کےبعد کسٹم حکام کےحوالےکیاجائے گا سمگلر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا اور کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔

    پشاور میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

  • لاہور:6 سالہ بچے کی پراسرارہلاکت

    لاہور:6 سالہ بچے کی پراسرارہلاکت

    لاہور کے علاقے کاہنہ میں 6 سالہ بچہ پراسرار طور پر جاں بحق گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوتیلی ماں نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ 6 سالہ عمر واش روم میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش واش سے بر آمد ہوئی ہے جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم عمر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔

    6 سالہ بچے کے مبینہ طور پر واش روم میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    سی سی پی او لاہور کاحادثہ اور قتل سمیت واقعہ کی مکمل پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے میڈیکل رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کرنے کا حکم دیا ہے۔

    بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    قبل ازیں رحیم یار خان میں 2 بچوں کو نہرمیں پھینک کرقتل کے مقدمہ میں نامزد زیرحراست ملزم کی حوالات میں مبینہ خود کشی کر لی ملزم نے 3 روز قبل تھانہ صدر کے علاقے امین گڑھ میں 2 معصوم بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کیا تھا-

    پولیس کا کہناتھا کہ ملزم نے رات گئے تھانہ صدر کے حوالات میں شدید ذہنی دباؤ کے باعث پھندا ڈال کر خود کشی کرلی،دوران ڈیوٹی غفلت برتنے پر ڈی پی او نے تھانے کے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کردیا اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا-

    رحیم یار خان: 2 بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کے مقدمہ میں نامزد زیر حراست ملزم کی…

  • وزیراعلیٰ پنجاب نےفلورملوں کوگندم کایومیہ سرکاری کوٹہ بڑھاکرڈبل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نےفلورملوں کوگندم کایومیہ سرکاری کوٹہ بڑھاکرڈبل کردیا

    گندم اور آٹے کے بحران کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویر الٰہی نے فلور ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے گندم و آٹے کے بحران سے نمٹنے کے لیے فلور ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کرنے کے ساتھ سرکاری آٹے کی فروخت کے مقامات کو بھی دگنا کر دیا۔

    ڈی آئی خان :محکمہ فوڈ،منتخب نمائندوں اور بااثر آٹا ڈیلرز کی ملی بھگت سے آٹا بلیک میں فروخت ہونے لگا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں روز 10کلو آٹے کے 18 لاکھ40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے، پیر سے فلور ملوں کو ان کے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کی جائےگی سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئےگی۔

    گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے آٹےکی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر سیکرٹری اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک پنجاب پر سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا-

    ذرائع کے مطابق آٹےکی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کی سرزنش کی اور ساتھ ہی انہیں آٹےکی فراہمی کو فوری معمول پر لانے کی ہدایت بھی کی تھی-

    عدالت نے کہا تو ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے، عمران خان

    وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کے افسران سے پوچھا تھا کہ عوام آٹےکی بڑھتی قیمتوں سے پریشان دکھائی دے رہی ہے، آپ دفتروں میں بیٹھےکیا کارکردگی دکھا رہےہیں؟-

    وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران سے کہا تھا کہ ہم نےلوگوں سےگڈگورننس کا وعدہ کر رکھا ہے، گندم کوٹہ اور امدادی قیمت بھی بڑھائی پھر بھی یہ حال کیوں ہے؟ صوبے بھر میں فوری طور پر آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

    عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

  • بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہےہیں لیکن حکومت کی پوری کوشش ہے کہ انتخابات ملتوی کرائے جائیں۔

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    حافظ نعیم کا کہنا تھا ایم کیو ایم کا کندھا استعمال کرکے پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن سے فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے کراچی کے حالات کی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں ہی شریک جرم ہیں، شہر کی بربادی میں سب کچھ ان ہی کا کیا دھرا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بدامنی کے خاتمے کے لیے رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں، بلدیاتی انتخابات 120 دن میں کرانا لازمی ہے لیکن ڈیڑھ سال کا وقت گزر گیا۔

    قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آج سے کراچی کے اہم مقامات پر کیمپ لگائیں گے ،نوجوانوں میں امید پیدا ہو رہی ہے ،سندھ حکومت اب یہ کہہ رہی ہے ہم الیکشن وقت پر کروائیں گے ،ناصر حسین شاہ نے جو کہا وہ خط واپس لیں –

    رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،حافظ نعیم

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتراض ہے،صورتحال واضح ہونی چاہیے،تین دفعہ الیکشن ملتوی ہوئے امیدواروں نےاپنے وسائل لگائے ہیں،الیکشن ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے پیپلزپارٹی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے 2015میں بھی عدالت کےکہنے پرالیکشن کروائے گئے ،اگست 2020 سے الیکشن نہیں کروائے گئے ہم مسلسل پچھلے ڈیڑھ سال سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کر وائیں،ایم کیو ایم ابھی کوشش میں ہے کسی طرح فیس سیونگ مل جائے ،پیپلزپارٹی خط کو واپس لے-

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگے ہیں ،چارج کیوں نہیں چھوڑ رہے پرسوں رات گلستاں جوہر میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا ،رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،رینجرز کو تین ماہ کے لیے اختیارات دیئے جائیں،پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے سسٹم کو ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پولیس کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے-

    گھریلو تنازع: گوجرخان میں بڑے بھائی نےبرطانیہ سےآئے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا

  • گھریلو تنازع:  گوجرخان میں بڑے بھائی نےبرطانیہ سےآئے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا

    گھریلو تنازع: گوجرخان میں بڑے بھائی نےبرطانیہ سےآئے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا

    راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے صندل روڈ پر سنگدل بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق ملزم خالد شریف نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی ساجد شریف کو قتل کیا، مقتول ساجد چند روز قبل بیٹے کی شادی کےلیے برطانیہ سے پاکستان آیا تھا۔

    حقیقی بھائی نے اپنے ہی دو حقیقی بھائیوں کو دردناک موت کی آغوش میں سلا دیا

    پولیس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقتول کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم بھی پولیس کی گرفت میں ہے اور مدعی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میرے تایا اور والد کے درمیان گھریلو تنازع تھا۔

    دوسری جانب تھانہ باہتر ضلع اٹک تحصیل فتح جنگ دولت کی ہوس حقیقی بھائی نے اپنے ہی دو حقیقی بھائیوں کو دردناک موت کی آغوش میں سلا دیا والدہ نے اپنے بڑے بیٹے کو دس لاکھ روپے نقد کیش وراثت میں کچھ دیگر چیزیں اور زمین کی حصہ داری و کا معاملہ اپنے بڑے بیٹے عبادت کی ذمہ داری لگائی کہ میرے مرنے کے بعد تم اپنے بہن بھائیوں کو ان کو قانونی جو بھی حصہ داری بنتی ہےتم نے ان کو دینی ہے –

    ٹانک: شدید دھند کے باعث ویگن کی چنگ چی کوٹکر،رکشہ میں سوار خواتین اساتذہ زخمی

    مگر بھائی کے روپ میں اور دولت کی ہوس کی وجہ سے اس کے اندر مکمل طور پر درندگی آ چکی تھی جس کے باعث اس نے اپنے ہی رشتوں پر اور اپنے ہی گھر پر قیامت ڈھانے کا منصوبہ بنا لیا اور ظالم درندے نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اپنے دونوں حقیقی بھائیوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اپنے ہی گھر کے ساتھ بھینسوں کے باڑے میں دفن کر دیا –

  • معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال فرما گئے

    معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال فرما گئے

    کراچی: معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال فرما گئے۔

    باغی ٹی وی : مولانا احترام الحق تھانوی کے صاحبزادے محتشم الحق تھانوی نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد صاحب گزشتہ 6 ماہ سے کینسر میں مبتلا تھے اور امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں زیر علاج تھے۔

    محتشم الحق کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین ایٹلانٹا میں ہی ہوگی، نماز جنازہ بعد نماز عصر جارجیا اسلامک انسٹیٹیوٹ امریکا میں ادا کی جائے گی۔

    محتشم الحق تھانوی کے مطابق مولانا احترام الحق تھانوی حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی کے سب سے بڑے صاحبزادے اور جامعہ احتشامیہ کے بانی تھے۔

  • امریکی ایوان نمائندگان میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد

    امریکی ایوان نمائندگان میں چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد

    امریکی ایوان نمائندگان میں مشہور چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے زیر نگرانی استعمال ہونے والی تمام الیکٹرونک ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کی پابندی لگادی گئی ہے۔

    امریکا کا سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار

    امریکی ایوان نمائندگان کو موصول ہونے والے نوٹس میں ارکان سے درخواست کی گئی ہے کہ جس نے بھی ایوان کے موبائل میں ٹک ٹاک ایپلیکیشن انسٹال کی ہوئی اسے براہ کرم اَن انسٹال کر دیں۔

    نوٹس کے مطابق ٹک ٹاک کو سکیورٹی خدشات کے باعث ارکان کے لیے خطرہ قرار یا گیا ہے علاوہ ازیں امریکی حکومت کی جانب سے جلد ہی تمام سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کی پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

    یوکرین جنگ جلد ختم ہونے کی امید نہیں،کیف کو فوجی امداد جاری رکھیں گے،امریکا

    رپورٹس کے مطابق امریکی پالیسی سازوں نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چینی حکومت ٹک ٹاک پر دباؤ ڈال کر امریکی صارفین کا ڈیٹا حاصل کرسکتی ہے جو کہ چینی انٹیلیجنس آپریشن میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    تاہم اس خدشے کے حوالے سے اب تک کوئی واضح ثبوت نہیں ملا، البتہ گزشتہ ہفتے ٹک ٹاک نے غلط طریقے سے دو صحافیوں کے ٹک ٹاک ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے والے اپنے 4 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا تھا۔

    قبل ازیں امریکی سینیٹ نے سکیورٹی خدشات پر وائس ووٹ کے ذریعے وفاقی ملازمین کے سرکاری ڈیوائسز پر چینی ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کیا تھا یہ اقدام چینی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک اور اضافہ ہے، کہا گیا تھا کہ ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل صدر کو دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

    دوسری جانب ٹک ٹاک نے امریکی اقدام پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے خلاف جاسوسی، ڈیٹا ٹرانسفر کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں-

  • ریپبلکن رہنما کیون مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر منتخب

    ریپبلکن رہنما کیون مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر منتخب

    ریپبلکن رہنما کیون مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان (ایوان زیریں)کے اسپیکرکے لیے ووٹنگ کے15ویں مرحلے میں بالآخر اسپیکر منتخب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: مک کارتھی کو ایوان نمائندگان میں 428 میں سے216 ووٹ حاصل ہوئے جب کہ ان کے حریف ڈیموکریٹ حکیم جیفریز کو 212 ووٹ حاصل ہوئے۔

    امریکا کا سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار

    اس سے قبل، چیمبر میں گرما گرم مناظر کے درمیان، مسٹر گیٹز کا تقریباً نمائندے مائیک راجرز کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا جو مسٹر میک کارتھی کے حامی تھے۔ الاباما کے کانگریس مین کو ساتھیوں کے ذریعہ جسمانی طور پر روکنا پڑا جب اس نے مسٹر گیٹز پر اپنی انگلی اور تھپکی دی۔

    سپیکر ایوان کا ایجنڈا طے کرتا ہے اور قانون سازی کےکام کی نگرانی کرتا ہےامریکی نائب صدر کے بعد یہ عہدہ صدارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

    اپنی تصدیق کے بعد بات کرتے ہوئے، مسٹر میکارتھی نے ٹویٹر پر لکھا: "مجھے امید ہے کہ اس ہفتے کے بعد ایک چیز واضح ہو جائے گی میں کبھی ہار نہیں مانوں گا اور میں آپ کے لیے، امریکی عوام کے لیے کبھی ہار نہیں مانوں گا۔

    اسپیکر منتخب ہونے پر مک کارتھی نے جیت کا تمام ترکریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے،ووٹنگ کے دوران ٹرمپ نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ان کی بھرپور حمایت کی۔

    مسٹر میکارتھی نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق صدر ٹرمپ نے حتمی ووٹ حاصل کرنے میں ان کی مدد کی تھی مجھے نہیں لگتا کہ کسی کو ان کے اثر و رسوخ پر شک کرنا چاہیے وہ شروع سے میرے ساتھ تھے وہ مجھے فون کرتے اور دوسروں کو بھی بلاتے-

    ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کرپشن اور سٹے بازی کے انکشافات،آئی سی سی نے تحقیق شروع کر دی

    امریکی صدر جو بائیڈن نے مسٹر میک کارتھی کو ان کی جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ریپبلکن پارٹی کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں امریکی عوام توقع کرتے ہیں کہ ان کے رہنما اس انداز میں حکومت کریں جو ان کی ضروریات کو سب سے اوپر رکھے، اور اب ہمیں یہی کرنے کی ضرورت ہے۔

    ریپبلکن پہلے ہی مسٹر بائیڈن کےخاندانی کاروباری معاملات اور انتظامیہ کی تحقیقات شروع کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں ووٹنگ کے 12ویں راؤنڈ میں ایک قابل ذکر تبدیلی میں، مسٹر میکارتھی 14 ریپبلکن ہولڈ آؤٹس کو اپنےحق میں ووٹ ڈالنےکے لیے قائل کرنے میں کامیاب رہے۔ 15ویں باغی نے 13ویں بیلٹ کے لیے اس کی پیروی کی۔

    13ویں بیلٹ کے ملتوی ہونے کے بعد، مسٹر میک کارتھی نے صحافیوں سے اصرار کیا کہ اگلے راؤنڈ میں اسپیکر شپ لینے کے لیے ان کے پاس "ووٹ” ہوں گے۔

    لیکن کیلیفورنیا کے کانگریس مین ابھی بھی 217 ووٹوں سے تین ووٹ کم تھے جن کی انہیں قیمتی گیل لینے کی ضرورت تھی، اور افراتفری اور ڈرامائی مناظر میں، وہ دوبارہ 14ویں بیلٹ پر جیتنے میں ناکام رہے۔

    سردی میں آگ سیکنے کیلئے جگہ مانگنے پرنوجوان قتل

    ماضی میں امریکا کے ایوان نمائند گان میں اسپیکرکا طویل ترین الیکشن 1855ء میں ہوا تھا جب اسپیکر کے انتخاب کے لیے 2 ماہ تک ووٹنگ جاری رہی تھی جس میں رائے شماری کے 133 راؤنڈ ہوئے تھے۔

    امریکی صدرجوبائیڈن نے کیون مک کارتھی کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔